Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء  کی ملاقات

    مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء کی ملاقات

    اسلام آباد: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء ڈاکٹر ناجی زہیر نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : جے یو آئی ترجمان کے مطابق حماس رہنماء وفد کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ پر پہنچے اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ،حماس رہنماء نے کہا کہ اسرائیل نے ظلم و بربریت کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں-

    https://x.com/juipakofficial/status/1774128799388483835?s=20

    ترجمان کے مطابق ڈاکٹر ناجی زہیر نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی کے اجلاس کے موقع پر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے فلسطینی بھائیوں بارے دوٹوک موقف اختیار کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ،اس موقع پر جے یو آئی رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہر موقع پر فلسطین پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے ۔

    اسرائیلی فضائی حملے میں اقوام متحدہ کے 4 نمائندے زخمی

    حماس کے حملے میں اسرائیلی کمانڈو ہلاک،16 فوجی زخمی

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے 8 ا رب ڈالر کا نیا قرض پروگرام ملنے …

  • غلط فہمیاں دور کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی کا جماعت ا سلامی سے رابطہ

    غلط فہمیاں دور کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی کا جماعت ا سلامی سے رابطہ

    اسلام آباد: قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ٹیلی فونک رابطہ کیا-

    باغی ٹی وی : ٹیلیفونک رابطے میں لیاقت بلوچ اور اسد قیصر نے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جدوجہد جاری رکھنے پر دونوں جماعتوں کے درمیان مثبت رابطے قائم کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔

    سابق سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ غلط فہمیاں دور کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ماضی میں رابطوں کے حوالے سے کنفیوژن پیدا ہوئی جبکہ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جدوجہد اور ایثار کی قدر کرتے ہیں، جماعت اسلامی آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے جدوجہد کررہی ہے، قومی قیادت کو باہمی اختلافات بھلا کر سیاسی و معاشی استحکام کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی-

  • علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ پر درج مقدمات میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے-

    باغی ٹی وی :اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے آزادی مارچ پر درج مقدمے میں علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود قریشی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے تھانہ کورال میں درج مقدمہ کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا،حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر شاہ محمود اورعلی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے۔

    دوسری جانب عدالت نے فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کرتے ہوئے کیس کو 20 مئی کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

    ججز خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر …

    واضح رہے کہ عمران خان کے 25 مئی 2022 کو ہونے والے ’حقیقی آزادی مارچ‘ کو روکنے کے لیے حکام نے دفعہ 144 نافذ کی تھی جس کے تحت 4 سے زائد افراد جمع نہیں ہو سکتے اور اس اقدام کا مقصد اجتماعات کو روکنا تھا حکام نے عمران خان کے مارچ کو روکنے کے لیے اہم شاہراہوں پر شپنگ کنٹینرز رکھ کر انہیں اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔

    حکام کی طرف سے لگائے کنٹنیرز کے باوجود مارچ کے شرکا تمام رکاوٹوں کو عبور کرکے اسلام آباد میں داخل ہوئے تھے جس پر پولیس نے ان کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کرنے کے ساتھ ساتھ آنسوں گیس اور شیلنگ کا استعمال کیا تھا جبکہ اس دوران اسلام آباد کی مرکزی شاہراہوں سے ملحقہ گرین بیلٹس میں آگ بھی لگی تھی-

    کسی کےجوان بچے چھن رہے ہیں ،ہم چیئرمین سینیٹ اور سینیٹر بنانے میں لگے ہوئے …

    حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ آگ تحریک انصاف کے حامیوں نے لگائی تھی جب کہ پی ٹی آئی کا دعویٰ تھا کہ آگ پولیس کی شیلنگ کی وجہ سے لگی تھی، تاہم ان دونوں میں کسی کی بھی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی تھی جبکہ تحریک انصاف کی قیادت بشمول عمران اور دیگر کارکنان کے خلاف آزادی مارچ کے سلسلے میں لوئی بھیر، سیکرٹریٹ پولیس، آب پارہ پولیس، گولڑہ پولیس، بھارہ کہو پولیس ، ترنول پولیس، اور کورال پولیس کی جانب سے پاکستان پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت مزید 11 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

    غلط فہمیاں دور کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی کا جماعت ا سلامی سے …

  • ججز خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر  کرنے کا اقدام خوش آئند قرار

    ججز خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کا اقدام خوش آئند قرار

    اسلام آباد: سپریم کورٹ بار نے ججز کے خط کی تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے انکوائری کمیشن کی سربراہی جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو دینے کا اقدام خوش آئند قرار دیا-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ بار کے صدر شہزاد شوکت نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ سپریم کورٹ بار تصدق حسین جیلانی کو کمیشن مقرر کرنے کو خوش آئند قرار دیتی ہے، تصدق حسین جیلانی کی شخصیت پر کسی کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے، بار کا کوئی بھی عہدیدار انفرادی طور پر تصدیق جیلانی کے حوالے سے کوئی بیان دے تو اسے سپریم کورٹ بار سے منسوب نہ کیا جائے۔

    صحافیوں کیجانب سے امریکی صدر کے خصوصی طیارے سے قیمتی اشیاء لُوٹنے کا انکشاف

    واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے ججز کے خطوط کی تحقیقات کے لیے جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی سربراہی میں کمیشن قائم کرنے کی منظوری دی ہے،اور ٹی او آرز بھی جاری کردئیے ہیں، جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے کمیشن کی سربراہی قبول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عید کے بعد اس معاملے پر اسلام آباد میں تحقیقات کریں گے اور انہوں نے اس کو حساس معاملہ قرار دیا۔

    اسرائیلی فضائی حملے میں اقوام متحدہ کے 4 نمائندے زخمی

    دوسری جانب پنجاب بار کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کے خط پر بننے والے تحقیقاتی کمیشن کی حمایت کر تے ہوئے جسٹس تصدق جیلانی کی بطور سربراہ نامزدگی کو خوش آئند قرار دیا,بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ جسٹس تصدق دیانتدار جج کے طور پر جانے جاتے ہیں، امید ہے تصدق جیلانی معاملے کی انکوائری غیر جانبداری سے کریں گے,تصدق جیلانی کی تجویز سے عدلیہ کی آزادی اور وقار میں اضافہ ہوگا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کے خط پر بننے والے تحقیقاتی کمیشن کو لاہور بار کونسل نے مسترد کردیا ہے ،لاہور ہائیکورٹ بار نے انکوئری کمیشن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کا بینچ کیس کی سماعت کرے، ہائی کورٹ کے 6 ججزا نتہائی قابل اور ایماندار ہیں، غیر آئینی حکومت کے نمائندوں کے علاوہ وطن عزیز کا ہر شہری اسٹبلشمنٹ کے غیرقانونی اقدامات سے پریشان ہے۔

  • کسی کےجوان بچے چھن رہے ہیں ،ہم چیئرمین سینیٹ اور سینیٹر بنانے میں لگے ہوئے ہیں،کامران ٹیسوری

    کسی کےجوان بچے چھن رہے ہیں ،ہم چیئرمین سینیٹ اور سینیٹر بنانے میں لگے ہوئے ہیں،کامران ٹیسوری

    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو روکنے کے لیے میرے ساتھ بیٹھیں-

    باغی ٹی وی: کامران ٹیسوری گذشتہ دنوں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے رائیڈر علی رہبر کی رہائش گاہ پہنچے علی رہبر تحریک پاکستان کے رہنما سید یاور حسین المعروف کیف بنارسی کے پوتے تھے، کیف بنارسی کا مشہور نعرہ” بٹ کے رہے گا ہندوستان، لے کے رہیں گے پاکستان“ آل انڈیا مسلم لیگ کے جلسوں میں لگایا جاتا تھا۔

    گورنر سندھ نے مرحوم کے والد اختر حسین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی اور علی رہبر کے والد کو ہر ممکن تعاون اور افسوس ناک واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی یقین دہانی کرائی، بلاول بھٹو کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو روکنے کے لیے میرے ساتھ بیٹھیں، میں آپ کے ساتھ بیٹھنے کے لئے تیار ہوں، اگر کسی کو مجھ سے تکلیف ہے تو مجھے ہٹادیں۔

    صحافیوں کیجانب سے امریکی صدر کے خصوصی طیارے سے قیمتی اشیاء لُوٹنے کا انکشاف

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ ابھی میری مقتول علی رہبر کے والدہ، والد، بچے اور بھائیوں سے ملاقات ہوئی ہے یہ ملاقات دل دہلانے والی ہے، دل توڑنے کے لئے وہ الفاظ کافی ہیں جو مرحوم کی والدہ نے مجھ سے کہے اگر احتجاجا ًمجھے بطور گورنر استعفی بھی دینا پڑے تو کوئی بڑی بات نہیں، آئی جی سندھ سے کہوں گا کہ سارے کام چھوڑ کر معاملہ کی تحقیقات کریں، وزیر داخلہ سے کہوں گا کہ اللہ کا واسطہ ہے اس معاملہ کی تحقیقات کریں، ویسے تو جتنے لوگ اسٹریٹ کرائم کا شکار ہوئے ان سب کو انصاف ملنا چاہیئے، علی رہبر کے بچوں کی پڑھائی کی تمام ذمہ داری بحیثیت کامران ٹیسوری لی ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ مقتول کے والد کی آنکھیں دیکھ لیں کہ یہ کس صدمہ میں ہیں ان کے بھائیوں اور والد پر کچھ دنوں بعد کیا گزرے گی ہمارے لئے یہ ایک واقعہ ہے، یہ روز ہورہا ہے آج بھی کچھ دیر پہلے ہوا ہے، کیوں نہیں روک پارہے ہم کیونکہ ہمیں ان کا دکھ نہیں ہے، کسی کا جوان بیٹا اس سے چھن جائے اور ہم چیئرمین سینیٹ اور سینیٹر بنانے میں ہم لگے ہوئے ہیں۔

    اسرائیلی فضائی حملے میں اقوام متحدہ کے 4 نمائندے زخمی

    انہوں نے کہا میں سب سے کہتا ہوں کہ سب اس کام پر لگ جائیں ، سب روڈ پر نظر آئیں، جرائم پیشہ افراد کو ایسی عبرتناک سزا دیں کہ کوئی گولی چلاتے ہوئے اور موبائل چھینتے ہوئے ڈرے اب میں خاموش نہیں بیٹھوں گا، پولیس افسران سے کہتا ہوں کہ اس معاملہ کو حل کرو اور اسٹریٹ کرائم بند کرواؤ، دفتر میں بیٹھنا بند کرکے فیلڈ میں گشت کرو، غلام نبی میمن کو کوئی نہیں کہہ سکتا کہ قابل نہیں ہیں، تمام صاحب حیثیت، آئی جی صاحب، چیف منسٹر صاحب بھی یہاں آئیں اس خاندان سے تعزیت کریں اور ایسے اقدام اٹھائیں جس سے زخموں پر مرہم لگ سکے۔

    دوسری جانب کراچی میں بے رحم ڈاکوؤں نے ایک اور گھر اجاڑ دیا اور ایوب گوٹھ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں چار بچوں کا باپ موت کی نیند سلا دیا گیا ایوب گوٹھ ندی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کی زد میں آکر چار بچوں کا باپ کانجھی مارا گیا مقتول کے اہلخانہ کا کہنا ہے کانجھی گھر آرہا تھا اسی دوران واقعہ پیش آیا، کانجھی کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے مقتول کا تعلق میرپور خاص سے تھا جبکہ وہ فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔

    عمران یعقوب منہاس دوسری بار کراچی پولیس چیف تعینات

    دوسری جانب پولیس کا دعویٰ ہے کہ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو سمیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا، رمضان المبارک میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 اور رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے افراد کی تعداد 49 ہوگئی،جن میں کمسن بچی، پولیس اہلکار اور دیگر افراد شامل ہیں، اسٹریٹ کرام میں ملوث ملزمان کو پکڑنے کے لیے پولیس کی بنائی گئی تمام حکمت عملی ناکام نظر آئی ہے۔

  • کوئٹہ کا خاندان یورپ جاتے ہوئے کشتی الٹنے سے سمندر میں ڈوب گیا

    کوئٹہ کا خاندان یورپ جاتے ہوئے کشتی الٹنے سے سمندر میں ڈوب گیا

    کوئٹہ کا خاندان ترکیہ کے سمندر میں یونان جاتے ہوئے کشتی الٹننے سے جاں بحق ہو گیا-

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے کے مطابق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ کا رہائشی خاندان سمیت سمندری راستے سے یونان جاتے ہوئے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، ڈوبنے والوں میں سید علی آغا، ان کی اہلیہ 40 سالہ بی بی طاہرہ، چار بچے 14 سالہ سبحان، 12 سالہ سجاد، 10سالہ فاطمہ اور 5 سالہ کوثر شامل ہیں –

    اہلخانہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ 20 مارچ کو ترکیہ سے کسی جاننے وا لے نے ٹیلی فون پر حادثے کی اطلاع دی اور بتایا کہ کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکاہم نے ترکیہ میں پاکستانی سفار تخانے اور ترکیہ حکام سے رابطہ کیا میتوں کو کوئٹہ لانے کا طریقہ کار بہت مہنگا، پیچیدہ اور وقت طلب تھا، ایک میت کو کوئٹہ لانے کا خرچ کم از کم 8 ہزار ڈالر بتایا جا رہا تھا جس پر خاندان نے جا ننے والوں کو انہیں وہیں دفنانے کی اجازت دے دی-

    اسرائیلی فضائی حملے میں اقوام متحدہ کے 4 نمائندے زخمی

    دوسری جانب ترک حکام کے مطابق تارکین وطن کی کشتی شمالی ترکیہ کے قریب مارچ کے وسط میں طوفان کی زد میں آکر الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، کشتی پر سوار افراد کی صحیح تعداد کا علم نہیں تاہم ڈوبنے والوں کی تلاش کیلئے فضائی اور سمندری آپریشن تاحال جاری ہےحکام نے علی آغا کے خاندان سمیت 23 تارکین وطن کی لاشیں نکالی ہیں۔

    عمران یعقوب منہاس دوسری بار کراچی پولیس چیف تعینات

    صحافیوں کیجانب سے امریکی صدر کے خصوصی طیارے سے قیمتی اشیاء لُوٹنے کا انکشاف

  • عمران یعقوب منہاس دوسری بار کراچی پولیس چیف تعینات

    عمران یعقوب منہاس دوسری بار کراچی پولیس چیف تعینات

    کراچی: کراچی پولیس چیف خادم حسین رند کا تبادلہ کردیا گیا،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی :نوٹیفکیشن کے مطابق خادم حسین رند کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) آپریشنز سندھ تعینات کردیا گیا جبکہ عمران یعقوب منہاس پولیس چیف کراچی ہوں گے،عمران یعقوب منہاس ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے عہدے پر تھے انہیں دوسری بار کراچی پولیس چیف تعینات کیا گیا۔

    قبل ازیں وفاقی حکومت نے غلام نبی میمن کو دوسری بار آئی جی سندھ تعینات کیا ،حکومت سندھ کی سفارش پر وفاقی حکومت نے رفعت مختار راجا کو تبدیل کرکے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کیا جبکہ رفعت مختار راجا کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی،غلام نبی میمن اس سے پہلے بھی آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی ، ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو کراچی ، ڈی آئی جی سائوتھ ، ایس ایس پی گھوٹکی ، خیر پور ، لاڑکانہ ، ملیر سمیت دیگر اضلاع میں بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

    حماس کے حملے میں اسرائیلی کمانڈو ہلاک،16 فوجی زخمی

    شیر افضل مروت کا جسٹس(ر) تصدق جیلانی کی تعیناتی چیلنج کرنے کا اعلان

    ہر شخص سالانہ تقریباً 79 کلو کھانا ضائع کرتا ہے،اقوام متحدہ کی رپورٹ

  • صحافیوں کیجانب سے امریکی صدر کے خصوصی طیارے سے قیمتی اشیاء لُوٹنے کا انکشاف

    صحافیوں کیجانب سے امریکی صدر کے خصوصی طیارے سے قیمتی اشیاء لُوٹنے کا انکشاف

    واشنگٹن: امریکی صحافیوں نے امریکی صدر جوبائیڈن کے خصوصی طیارے میں قیمتی اشیاء کی لوٹ مار کرکے ایک نیا اسکینڈل کھڑا کر دیا-

    باغی ٹی وی :”العربیہ” نے ’پولیٹیکو‘ کی رپورٹ کےحوالے سے بتایا کہ امریکی فضائیہ کے عملے کے ارکان نے وائٹ ہاؤس کے ٹریول آفس کو آگاہ کیا کہ فروری کے اوائل میں مغربی ساحل کے سفر کے دوران "پریس کیبن سے کئی اشیاء غائب” ہوئیں-

    رپورٹ کے ماق امریکی صدر کے طیارے ایئر فورس ون میں سوار پریس نمائندوں کے کمرے کے سامان کی بڑے پیمانے کی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے درجنوں صحافی جو عام طور پر امریکی صدر جو بائیڈن اور دیگر سابق صدور کے ساتھ ان کے غیرملکی دوروں پر جاتے ہیں خاموشی سے جہاز سے اترنے سے پہلے اپنے بیگوں میں کئی قیمتی چیزیں لے گئے، ان میں میں ویسکی کے گلاس، شراب کے منقش مگ اور طیارےمیں موجود تقریباً ہر قیمتی چیز جو وہ لے جا سکتے تھےاپنے بیگوں میں ڈال کر لے گئے۔

    واضح رہے کہ 13 صحافی عموماً امریکی صدر کے دوروں میں ان کے ساتھ ہوتے ہیں اور وہ صدارتی بوئنگ طیارے کے عقب میں ایک کیبن میں بیٹھتے ہیں، میڈیا ان کے سفری اخراجات کو پورا کرتا جس میں جہاز پر انہیں پیش کیے جانے والے کھانے اور مشروبات بھی شامل ہیں۔

    ہر شخص سالانہ تقریباً 79 کلو کھانا ضائع کرتا ہے،اقوام متحدہ کی رپورٹ

    صدارتی ہوائی جہاز کا عملہ عام طور پر چاکلیٹ کے چھوٹے بیگ تقسیم کرتا ہے جس پر صدارتی مہر اور صرف امریکی صدر کے دستخط ہوتے ہیں، ایئر فورس ون کے لوگو والے مگ اور دیگر برتن آن لائن خریداری کے لیے دستیاب ہیں،تاہم صدارتی ہوائی جہاز میں سفر کرنے والے بہت سے رپورٹرز کے لیے یہ کافی نہیں تھا کیونکہ وہ اپنے بیگ میں بہت سی چیزیں لے اڑے جو انہیں اچھا لگا۔

    رپورٹ کے مطابق ایک بڑے اخبار کے وائٹ ہاؤس کے ایک سابق نامہ نگار نے یہاں تک کہ ایک ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں کھانا سنہری رنگ کی پلیٹوں کے سیٹ پر پیش کیا گیا تھا جو ایئر فورس ون سے چوری کر کے مراحل میں جمع کیا گیا تھا۔

    حماس کے حملے میں اسرائیلی کمانڈو ہلاک،16 فوجی زخمی

    وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن نے گذشتہ ماہ اپنے اراکین کو ایک سخت انتباہ کے ساتھ ایک ای میل بھیجا جس میں کہا کہ صحافیوں نے پریس روم سے گمشدہ اشیاء کو یادگار کے طور پر رکھا ہوا ہےتاہم صرف ایک نمائندے نے اس سرزنش کا جواب دیا، کیونکہ اس کے اور میڈیا کے ایک سرکاری اہلکار کے درمیان وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک پارک میں ایک "خفیہ” ملاقات طے کی گئی تھی تاکہ ایک کڑھائی والا تکیہ واپس کیا جا سکے جو اس نے ایئر فورس ون کے نامہ نگاروں کے کیبن سے اٹھا لیا تھا۔

    دی گارڈین کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عملے نے حال ہی میں لافائیٹ اسکوائر میں اینڈریو جیکسن کے ذریعے ایک خفیہ اسائنمنٹ کے لیے ایک رپورٹر سے ملاقات کی۔

    شیر افضل مروت کا جسٹس(ر) تصدق جیلانی کی تعیناتی چیلنج کرنے کا اعلان

    لیکن ہاؤس آف کارڈز-ایسک ملاقات ریاستی رازوں کے حوالے کرنے، یا صدارتی گپ شپ لیک کرنے، یا یہاں تک کہ جو بائیڈن کے مخالفین پر گندگی پھیلانے کے لیے نہیں کی گئی تھی۔ حوالے کی گئی چیز – ایئر فورس ون کی طرف سے ایک کڑھائی والا تکیہ – اس میں شامل رپورٹر کے ذریعے واپس کر دیا گیا۔

  • اسرائیلی فضائی حملے میں اقوام متحدہ کے 4 نمائندے زخمی

    اسرائیلی فضائی حملے میں اقوام متحدہ کے 4 نمائندے زخمی

    لبنان: ہفتے کے روز جنوبی لبنان کے سرحدی شہر رمیش کے قریب ایک اسرائیلی فضائی حملے میں اقوام متحدہ کے نمائندوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں متعدد نمائندے زخمی ہو گئے، جس کی اقوام متحدہ کے امن مشن نے بھی تصدیق کی ہے-

    باغی ٹی وی : روئٹرز کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے لبنان میں اقوام متحدہ کی گاڑی کے قریب فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے 4 نمائندے زخمی ہو گئے،اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے نمائندوں پر حملے کسی صورت قبول نہیں۔

    دوسر ی جانب العربیہ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے اس بات کی تردید کی کہ اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن سے تعلق رکھنے والی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

    ہر شخص سالانہ تقریباً 79 کلو کھانا ضائع کرتا ہے،اقوام متحدہ کی رپورٹ

    حماس کے حملے میں اسرائیلی کمانڈو ہلاک،16 فوجی زخمی

    شیر افضل مروت کا جسٹس(ر) تصدق جیلانی کی تعیناتی چیلنج کرنے کا اعلان

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 دن کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 94 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 30 پیسے کی کمی متوقع ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری سے ہوگا، آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 31 مارچ کو حکومت کو بھجوائے گی، وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد وزارتِ خزانہ نوٹیفکیشن کرے گی-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرول، ڈیزل پر اس وقت 60 روپے فی لیٹر کی شرح سے لیوی وصول کر رہی ہے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

    حماس کے حملے میں اسرائیلی کمانڈو ہلاک،16 فوجی زخمی

    شیر افضل مروت کا جسٹس(ر) تصدق جیلانی کی تعیناتی چیلنج کرنے کا اعلان

    ہر شخص سالانہ تقریباً 79 کلو کھانا ضائع کرتا ہے،اقوام متحدہ کی رپورٹ