Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پی آئی اے ائیر لائن کی  نجکاری سے قبل بڑا فیصلہ

    پی آئی اے ائیر لائن کی نجکاری سے قبل بڑا فیصلہ

    اسلام آباد:قومی ائیر لائن( پی آئی اے) انتظامیہ نے ایئرلائن کی نجکاری سے قبل بڑا فیصلہ کرلیا-

    باغی ٹی وی: پی آئی اے انتظامیہ کے فیصلے کے تحت کروڑوں روپے مالیت کے حامل مختلف کیٹیگریز کے طیاروں کے اضافی اسپیئر پارٹس فروخت کیے جائیں گے،پی آئی اے انتظامیہ نے بوئنگ 737۔ بوئنگ 707،فوکر اور سیسنا طیاروں کے اضافی پرزوں کی فروخت کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔

    پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ان طیاروں کے اضافی پرزے کئی سال سے پی آئی اے کے اسٹور میں موجود تھے، پی آئی اے انتظامیہ نے جیسا ہے جہاں ہے کی بنیاد پر پرانے طیاروں کے پرزے فروخت کے لیے پیشکش طلب کرلیں، ٹینڈر میں حصہ لینے کے لیے درخواست 29 اپریل تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

    ججز کا خط، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

    واضح رہے کہ قومی ائیر لائن پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ادارے کی تنظیم نو اور نجکاری کی منظوری دے دی پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا بورڈ کا 83 واں اجلاس 25 مارچ کو ہوا تھا جس میں پی آئی اے کی تنظیم نو اور نجکاری کےلیےاسکیم آف ارینجمینٹ کی منظوری دی گئی۔

    اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) کے ساتھ طریقہ کار طے کرے گا اور اس کے لیے پی آئی اے کی نجکاری کا منصوبہ ایس ای سی پی کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی آئی اے بورڈ نے دوکمپنیوں کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے ادارے کو پی آئی اے سی اورپی آئی اے ہولڈنگ میں تقسیم کرنے کی بھی منظوری دی تھی-

    ماریہ قتل،وحشیانہ ویڈیو نے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا ،شیری رحمان

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بورڈ اجلاس میں پی آئی اے ملازمین کے مستقبل سے متعلق تجاویزپربھی غورکیا گیا اور جن ملازمین کی سروس 4 سال رہ گئی ہے انہیں ریٹائرکرنے کی بھی تجویز دی گئی، پی آئی اے کی نجکاری سے قبل رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی تجویزپربھی غورکیا گیا تھا-

    پولیس اہلکار بھی پتنگیں اڑانے لگے،لاہور میں ایک شہری ڈور پھرنے سے زخمی

  • پاکستانی ہدایت کار اور اداکارہ  انجلین ملک

    پاکستانی ہدایت کار اور اداکارہ انجلین ملک

    کراچی: انجلین ملک ایک پاکستانی ہدایت کار اور اداکارہ ہیں، ملک نے 2006 میں بہترین ہدایت کار اور بہترین اداکارہ کے لیے لکس اسٹائل ایوارڈز جیتا تھا۔

    باغی ٹی وی : انجلین ملک انڈس ویژن پر آنے والے پہلے آنے والے ٹاک شو بلیک اینڈ وائٹ اور متنوع کرداروں کے انتخاب کے لیے بھی مشہور ہیں،ان کا نام 2002 سے اس شعبے میں کام کرنے والے پاکستان کے ٹاپ ڈائریکٹرز میں آتا ہے،وہ اینجلیک فلمز کے بینر تلے کام کرنے والی پروڈیوسر کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں، لندن سے کمپیوٹر امیجنگ اور اینی میشن کی ڈگری لے کر ملک نے 2002 میں فیشن اور شوبز کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد سے انجلین ملک مسلسل مختلف شعبوں میں محنت کرکے اپنا نام روشن کر رہی ہیں۔

    ایک مشہور ماڈل کے طور پر فیشن ریمپ پر اپنی ہمت دکھانے کے علاوہ، انجلین ملک نے بطور پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور اینکر کے طور پر بھی خود کو ثابت کیا ہے،ملک نے مختلف چینلز پر کئی ٹی وی ڈراموں میں مختلف قسم کے کردار ادا کیے ہیں، ملک ان پراجیکٹس کے بارے میں بہت حساس اور منتخب ہے جو وہ سمت کے لیے اپناتی ہیں بنیادی طور پر ہمارے معاشرے میں جڑے گہرے مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہیں،اس نے ایک ایسی صنعت میں اپنے لیے ایک نام پیدا کیا ہے جس میں زیادہ تر مردوں کا غلبہ ہے جو اس نے ادا کیے ہیں اور ان کے منتخب کردہ مضامین۔

  • قبضہ مافیا کی جانب سے خاتون پر سرعام تشدد

    قبضہ مافیا کی جانب سے خاتون پر سرعام تشدد

    کراچی: کراچی میں اپنا پلاٹ دیکھنے کیلئے آنیوالی خاتون پر قبضہ مافیا نے سرعام تشدد کیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : خاتون پر غنڈوں کے تشدد کا واقعہ سرجانی ٹاؤن میں پیش آیا، خاتون اپنا پلاٹ دیکھنے آئی تھی کہ قبضہ مافیا کے غنڈوں نے اسے روکا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک شخص نے خاتون کو تھپڑ مارے جس پر خاتون دُہائی دیتی رہی کہ وہ حاملہ ہے بچے کو کچھ نہ ہو جائے شخص کی جانب سے خاتون کو تھپڑ مارے گئے اور پھر قہقہےبھی لگائے گئے،اس کے بعد خاتون کو پلاٹ سے بے دخل کر کے بھاگنے پر مجبور کر دیا خاتون خود کو ملزمان سے بچانے کی ناکام کوشش کرتی رہی۔
    https://x.com/ejazkhanpsp/status/1773390196446244993?s=20
    پولیس نے واقعے سے اظہار لاعلمی کا اظہار کیا ہے، جبکہ ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود خاتون نے غنڈوں کے خلاف پولیس سے رابطہ نہیں کیا نہ ہی پولیس کی جانب سے رابطہ کیا گیا۔

    6 ججز کا خط ،پی ٹی آئی کا کھلی عدالت میں اس پر کارروائی کا …

    ڈی ایچ کیو اسپتال لیہ میں 9 سالہ ذہنی معذور بچی سے مبینہ زیادتی

    خاتون کی جانب سے لڑکے کا فیشل کرنے پر سیلون بند،2افراد گرفتار،مقدمہ درج

  • پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں امریکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف

    پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں امریکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد: تربت میں نیول ایئر بیس پر آپریشن کے دوران ایم 32 ملٹی شاٹ گرینیڈ، ایم 16 اے 4 اور و دیگر امریکی ساختہ اسلحہ برآمد ہوا۔

    باغی ٹی وی: پاکستانی سرزمین پر افغانستان سےلائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا ہے، 25 اور 26 مارچ کی درمیانی رات بی ایل اے دہشت گردوں نے تربت میں پی این ایس صدیق پر حملے کی ناکام کوشش کی تھی فورسز نے دہشت گردوں سے آپریشن کے دوران ایم 32 ملٹی شاٹ گرینیڈ لانچر برآمد کیا جبکہ ایم 16 اے 4، نائٹ تھرمل ویژن ودیگر امریکی ساختہ اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    دہشت گردوں نے 20 مارچ کو گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر بھی بزدلانہ حملےکی ناکام کوشش کی، اس دوران بی ایل اے دہشتگردوں نے امریکی اسلحے کا استعمال کیا جو فورسز نے جوابی کارروائی میں برآمد کیا، برآمد امریکی اسلحے میں اے کے47،ایم 16 اے 4 گرینیڈ لانچر، ہینڈ گرینیڈ شامل تھے۔

    ججز کے خط کی انکوائری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

    اسی طرح 29 جنوری کو شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشت گرد نیک من اللہ ہلاک ہوا تھا، ہلاک دہشتگرد نیک من اللہ سے برآمد امریکی ساختہ ایم 4 کاربائن و دیگر اسلحہ شامل تھا جبکہ 22 جنوری کو ژوب میں ہلاک 7 دہشت گردوں سے بھی اے کے 47، ایم 16 اے 2 ودیگر اسلحہ برآمد ہوا جبکہ 19 جنوری کو میرانشاہ میں ہلاک 2 دہشت گردوں سے بھی غیرملکی ساختہ اسلحہ پکڑا گیا تھا۔

    6 ججز کا خط ،پی ٹی آئی کا کھلی عدالت میں اس پر کارروائی کا …

    31 دسمبر کو باجوڑ میں ہلاک 3 دہشتگردوں سے امریکی ساختہ ایم 4 کاربائن ودیگراسلحہ ملا تھا، 29 دسمبر کو بھی میر علی میں ہلاک دہشت گردوں سے اے کے 47، ایم 4 کار بائن ، گولہ بارود پکڑا گیا تھا،بی ایل اے نے انہی ہتھیاروں سے فروری 2022 میں نوشکی اور پنجگور میں ایف سی کیمپوں پر حملے کیے، 12 جولائی 2023 کو بھی ژوب گریژن پر حملے میں بھی کالعدم ٹی ٹی پی نے امریکی اسلحہ استعمال کیا تھا، برآمد اسلحہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کے دعوؤں پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

    سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کی شکایات کیلئے ہیلپ لائن بحال

  • سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کی شکایات کیلئے ہیلپ لائن بحال

    سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کی شکایات کیلئے ہیلپ لائن بحال

    کراچی: سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کی شکایات کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال کردی گئی،آوارہ کتوں کی شکایت اور کاٹنے کے واقعات سے متعلق شکایت کے لیے موبائل ایپ بھی بنا لی ہے-

    باغی ٹی وی :سندھ ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کیخلاف کارروائی اور ویکسین کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر اینٹی ربیز کنٹرول پروگرام نے جواب عدالت میں جمع کرادیا،جس میں کہا گیا کہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کہ شکایت کے لیے بنائی گئی ہیلپ لائن 1093 بحال کردی ہے، جنوری 2022 سے مارچ 2024 تک 19 ہزار سے زائد کتوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

    جواب میں کہا گیا کہ 4 اضلاع میں ربیز کنٹرول سینیٹرز بنائے گئے ہیں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے قوانین بنا دئیے گئے ہیں صوبے کے ہر ضلع میں ڈاگس پاپولیشن کنٹرول سینٹر بنائے جائیں گے 29 فروری کو ہر ضلع میں ڈاگس پاپولیشن کنٹرول سینٹر بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، آوارہ کتوں کی شکایت اور کاٹنے کے واقعات سے متعلق شکایت کے لیے موبائل ایپ بھی بنا لی ہے،رمضان کے بعد عوام الناس کیلئے یہ ایپ فعال کردی جائے گی، شہری آوارہ کتوں سے متعلق تصویر اور پتے کے ساتھ شکایت کر سکتے ہیں آوارہ کتوں کو ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے، عدالت نے سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی۔

  • 6 ججز کا خط ،پی ٹی آئی کا کھلی عدالت میں اس پر کارروائی کا مطالبہ

    6 ججز کا خط ،پی ٹی آئی کا کھلی عدالت میں اس پر کارروائی کا مطالبہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے کو عدالتِ عظمیٰ کے لارجر بینچ کے سامنے رکھنے اور کھلی عدالت میں اس پر کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی عدلیہ اور قانونی مفاد سے جڑے اس حساس ترین معاملے پر چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقات پر نہایت تشویش کا اظہار کیا گیا،کور کمیٹی تحریک انصاف کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط وفاقی حکومت کی ایجنسیوں کیخلاف ایک فردِ جرم ہے اور معزز عدالتِ عالیہ کے حاضر سروس ججز کے سنجیدہ ترین مراسلے کی ایک ریٹائرڈ جج کے ذریعے تحقیقات آزادانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات سے ایک بھونڈا مذاق ہے۔

    کور کمیٹی اعلامیے میں کہا گیا کہ اپنے خط میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم جیوڈیشل کونسل کے سامنے عدلیہ کے وجود کو لاحق بنیادی چیلنج کو بے نقاب کیا ہے اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کے بل بوتے پر وجود میں آنے والی حکومت ہر لحاظ سے ملک میں جاری لا قانونیت اور غیر آئینی مداخلت کی سب سے بڑی بینیفیشری ہے،چوری کے مینڈیٹ پر بیٹھا غیرمنتخب وزیراعظم یا اس کی حکومت کسی قسم کی تحقیقات کروانے کے قابل ہے نہ ہی اس قسم کی تحیقیقات کی کوئی کریڈیبیلیٹی ہوگی، لہٰذا چیف جسٹس عدلیہ کے مستقبل کو ٹاؤٹوں پر مشتمل انتظامیہ کے رحم و کرم پر چھوڑنے کی بجائے ساتھی ججوں کو انصاف فراہم کریں۔

    کور کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ ہائیکورٹ کے ججز کے مطالبے کی روشنی میں جوڈیشل کانفرنس بھی طلب کی جائے اور ہر سطح کے ججز کو اس موضوع پر حقائق قوم کے سامنے رکھنے کا موقع دیا جائے۔

  • ججز کے خط کی انکوائری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

    ججز کے خط کی انکوائری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

    اسلام آباد: وزیراعظم نے ججز کے خط کی انکوائری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے ججز کے الزامات کی انکوائری کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری سمیت دیگر معاملات کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا وفاقی کابینہ کا اجلاس 30 مارچ بروز ہفتہ دن بارہ بجے ہوگا جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے الزامات کی انکوائری کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری لی جائے گی۔

    قبل ازیں 6 ججز کے خط پر سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس نے اعلامیہ جاری کیا ، اعلامیے کے مطابق ‏چیف جسٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کا خط 26 مارچ کو موصول ہوا، ‏ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے خط 25 مارچ کو لکھا گیا،‏ چیف جسٹس نے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ اور دیگر ججز کے ساتھ افطار پر ملاقات کی، ‏ججز سے ملاقات چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی رہائش گاہ پر ہوئی-

    6ججزکا خط،سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری

    ‏اعلامیے کے مطابق تمام ججز کے تحفظات کو ڈھائی گھنٹے تک ایک، ایک کر کے سنا گیا، 27مارچ کو چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل اور وزیر قانون سے ملاقات کی ، ‏ چیف جسٹس نے صدرسپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کے سینئر ممبرز سے ملاقاتیں بھی کیں، 27مارچ کو شام 4 بجے چیف جسٹس نے فل کورٹ میٹنگ طلب کی ،چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی، قانون کی حکمرانی اور مضبوط جمہوریت کا بنیادی ستون ہے، وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات کے دوران انکوائری کمیشن بنانے کی تجویز دی گئی، انکوائری کمیشن کسی نیک نام ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں قائم کرنے کی تجویز دی گئی، ‏ طے پایا وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ذریعے انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری دی جائیگی-

    وفاقی حکومت نے ججز کے خط پر تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا

    ‏ وزیراعظم نے وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کے ہمراہ چیف جسٹس، سینئر جج اور رجسٹرار سے ملاقات کی ،چیف جسٹس نے کہا کہ ‏ ججز کے معاملات اور عدالتی امور میں ایگزیکٹو کی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا،‏ کسی بھی صورتحال میں عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا-

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

  • ڈی ایچ کیو اسپتال لیہ میں 9 سالہ ذہنی معذور  بچی سے مبینہ زیادتی

    ڈی ایچ کیو اسپتال لیہ میں 9 سالہ ذہنی معذور بچی سے مبینہ زیادتی

    لیہ: پنجاب میں خواتین او ر بچوں کے ساتھ جنسی واقعا ت میں کمی نہ آ سکی، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال لیہ میں 9 سالہ ذہنی معذور بچی مبینہ زیادتی کا نشانہ بن گئی-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق بچی والدین کے ہمراہ نانی کی عیادت کے لیے اسپتال آئی ہوئی تھی کہ ملزم نے موقع پا کر بچی کو زیادتی کا نشانہ نا ڈالا ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ کا کہنا ہےکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    قبل ازیں رواں ماہ 5 تاریخ کو ڈی ایچ کیو اسپتال لیہ میں ہی ڈاکوؤں نے واردات کے دوران نرس کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،، اسپتال میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں ڈاکوؤں نے سامان لوٹنے کے ساتھ ساتھ اسٹاف نرس کو اسلحے کے زور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ، متاثرہ نرس کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ، ڈاکو دوران واردات اسپتال سے سامان، عملے سے نقدی و موبائل فونز چھین کر لے گئے۔

    خواتین کو ہراساں کرنیوالے افسران کا تبادلہ، پرنسپل کا بھی بڑا فیصلہ

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال کی نرس کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو واردات کے ے اندر گرفتار کرلیا گیا تینوں ملزمان نے ایک روز قبل رات کے وقت ہیڈ نرس شازیہ طفیل کے گھر میں گھس کر اسے اسلحے کے زور پر گینگ ریپ اور ڈکیتی کا نشانہ بنایا تھا تھانہ سٹی لیہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرکے گرفتار کیا۔

    6ججزکا خط،سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری

    خاتون کی جانب سے لڑکے کا فیشل کرنے پر سیلون بند،2افراد گرفتار،مقدمہ درج

  • 6ججزکا خط،سپریم کورٹ  کے   فل کورٹ اجلاس  کا اعلامیہ جاری

    6ججزکا خط،سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججزکا خط ، سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس نے اعلامیہ جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : اعلامیے کے مطابق ‏چیف جسٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کا خط 26 مارچ کو موصول ہوا، ‏ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے خط 25 مارچ کو لکھا گیا،‏ چیف جسٹس نے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ اور دیگر ججز کے ساتھ افطار پر ملاقات کی، ‏ججز سے ملاقات چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی رہائش گاہ پر ہوئی-

    ‏اعلامیے کے مطابق تمام ججز کے تحفظات کو ڈھائی گھنٹے تک ایک، ایک کر کے سنا گیا، 27مارچ کو چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل اور وزیر قانون سے ملاقات کی ، ‏ چیف جسٹس نے صدرسپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کے سینئر ممبرز سے ملاقاتیں بھی کیں، 27مارچ کو شام 4 بجے چیف جسٹس نے فل کورٹ میٹنگ طلب کی –

    وفاقی حکومت نے ججز کے خط پر تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا

    اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ‏ فل کورٹ کی میٹنگ میں ہائیکورٹ کے ججز کے لکھے گئے خط پر تبادلہ خیال کیا گیا، اتفاق رائے سے فیصلہ ہوا کہ چیف جسٹس کو وزیراعظم سے ملاقات کرنی چاہیے،‏ وزیراعظم نے وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کے ہمراہ چیف جسٹس، سینئر جج اور رجسٹرار سے ملاقات کی ،چیف جسٹس نے کہا کہ ‏ ججز کے معاملات اور عدالتی امور میں ایگزیکٹو کی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا،‏ کسی بھی صورتحال میں عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا-

    چیف جسٹس سے ملاقات ختم،وزیراعظم سپریم کورٹ سے روانہ

    اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس ، عدلیہ کی آزادی، قانون کی حکمرانی اور مضبوط جمہوریت کا بنیادی ستون ہے، وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات کے دوران انکوائری کمیشن بنانے کی تجویز دی گئی، انکوائری کمیشن کسی نیک نام ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں قائم کرنے کی تجویز دی گئی، ‏ طے پایا وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ذریعے انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری دی جائیگی-

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

    ‏ اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں وزیراعظم نے یقین دلایا آزاد عدلیہ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، عدلیہ کی آزادی کیلئے فیض آباد دھرنا کیس کے پیراگراف 53 کے مطابق قانون سازی کی جائیگی، وزیراعظم سے ملاقات کے بعد چیف جسٹس نے دوبارہ فل کورٹ میٹنگ بلائی، فل کورٹ میٹنگ کے اندر وزیراعظم سے کی گئی ملاقات کی تفصیلات بتائی گئیں-

  • خاتون کی جانب سے لڑکے کا فیشل کرنے پر سیلون بند،2افراد گرفتار،مقدمہ درج

    خاتون کی جانب سے لڑکے کا فیشل کرنے پر سیلون بند،2افراد گرفتار،مقدمہ درج

    رحیم آباد: سیلون میں خاتون کی جانب سے لڑکے کا فیشل کرنے پر سیلون بند، 2 افراد گرفتار ،مقدمہ بھی درج کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق تھانہ رحیم آباد میں مقدمات درج کئے گئے ہیں مقدمے کے متن کے ماق پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد نے سٹی سنٹر قمبر میں سیلون کھولا تھا، جس میں مرد ہیر ڈریسر کے ساتھ خواتین ہیر ڈریسر بھی کام کر رہی تھی جمعرات کی صبح ایک لڑکے نے سیلون میں خاتون ورکر سے فیشل کروانی کی ویڈیو بنائی تھی اور سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی،جو کہ دیکھتے ہی وائرل ہو گئی، لوگوں نے کہا کہ افطاری کے بعد عوام نکل کر اس دکان کو بند کرائے۔

    ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ایف آئی آر درج کی اور سیلون کو بند کرکے خواتین ورکرز کو واپس ان کے علاقوں میں بھیج دیا ہے، پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے کر ایف آئی آر بدرج کر لی۔

    وزیر تعلیم کا خفیہ ٹیم کی نشان دہی پر مزنگ امتحانی سنٹر پر چھاپہ، سنٹر …

    وزیراعظم کی ننھے ویلاگر محمد شیراز سے ملاقات

    بجلی چوری کی روک تھام کیلئے پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ