Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • خواتین کو ہراساں کرنیوالے افسران کا تبادلہ، پرنسپل کا بھی بڑا فیصلہ

    خواتین کو ہراساں کرنیوالے افسران کا تبادلہ، پرنسپل کا بھی بڑا فیصلہ

    اسلام آباد ( محمداویس): اسلام آباد کے تعلیمی اداوں میں خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کے الزام ثابت ہونے پر میں معطل ہونے والے چاروں افسران کا دوسرے تعلیمی اداروں میں تبادلہ کردیا گیا-

    باغی ٹی وی : مبینہ طور پر سزا سے بچانے کے لیے پرنسل محمد آفتاب طارق نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے دی ۔درخواست میں 25 مارچ سے ریئائرڈ کرنے کی استدعا کی گئی ہے،خواتین اساتذہ کا ہراسگی ثابت ہونے کے باجود چارون افسران کو سزا کے بجائے دوسرے اداروں میں تبادلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملوث افسران کے خلاف کاروائی کرنے کی درخواست کردی ۔

    تفصیلات کے مطابق 19 مارچ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کاےمعاملہ پر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے پرنسپل سمیت 4 افسران کو معطل کردیاتھا معطل ہونے والوں میں پرنسپل آئی ایم سی بی ایف سیون تھری آفتاب طارق ہیڈمسٹریس آئی ایم سی بی ایف سیون تھری اُم رباب ،وائس پرنسپل آئی ایم سی بی ایف سیون تھری متین احمد اور سابق ڈی ڈی او خالدہ آصف کو معطل کرکے کام سے روک دیا گیاتھا متعلقہ افسران پر ڈیلی ویجز خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کا الزام کے بعد کاروائی کی گئی تھی جس کے بعد 21مارچ کو ان چاروں افسران کا دوسرے تعلیمی اداروں میں تبادلہ کردیا گیا –

    اسلام آباد ، خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ ، پرنسپل سمیت 4 افسران معطل

    انکوائری میں ہراسگی ثابت ہونے کے بعد مبینہ طور پر پرنسل محمد آفتاب طارق نے سزا سے بچنے کے لیے 25مارچ کو قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے دی ہے اور درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان کو 25 مارچ سے ریٹائرڈ کیا جائے ۔خواتین اساتذہ نے ہراسگی ثابت ہونے کے باوجود چاروں افسران کو سزا دینے کے بجائے دوسرے تعلیمی اداروں میں تبادلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلٰی حکام سے چاروں افسران کے خلاف سخت انضباطی کاروائی کرنے کی درخواست کی ہے-

    وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی

    islamabad

  • وزیر تعلیم کا خفیہ ٹیم کی نشان دہی پر مزنگ امتحانی سنٹر پر چھاپہ، سنٹر سیل

    وزیر تعلیم کا خفیہ ٹیم کی نشان دہی پر مزنگ امتحانی سنٹر پر چھاپہ، سنٹر سیل

    لاہور: وزیر تعلیم کا خفیہ ٹیم کی نشان دہی پر مزنگ امتحانی سنٹر پر چھاپہ، سنٹر سیل ، اپنی موجودگی میں 4 پرائیویٹ انویجیلیٹرز اور 2 سنٹر انچارج سمیت 8 افراد کو گرفتار کروا دیا، چیئرمین لاہور بورڈ نے بھی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی-

    باغی ٹی وی : وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنی خفیہ ٹیم کی نشان دہی پر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول مزنگ پر چھاپہ مارا جہاں انہوں نے نقل کرتے طلبہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، پورے سنٹر میں سنٹر انچارج اور انویجیلیٹرز کی نگرانی میں نقل کی جا رہی تھی، وزیر تعلیم نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز اور متعلقہ پولیس حکام موقع پر طلب کر لیا جنہوں نے 4 پرائیویٹ انویجیلیٹرز اور 2 سنٹر انچارج سمیت 8 افراد کو گرفتار کر لیا-

    رانا سکندر حیات نے اپنی نگرانی میں سنٹر سیل کروایا امتحان دینے والے طلبہ وزیر تعلیم کے سامنے پھٹ پڑے، نگران عملہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے اور تمام بھید کھول دیئے امیدواروں نے وزیر تعلیم کو بتایا کہ انویجیلیٹرز کا نعرہ "پیسے دو پاس ہو جاؤ” ہے، سنٹر کے 500 سے زائد طلبہ نے سنٹر انچارج اور انویجیلیٹرز کے خلاف گواہی دی اور بتایا کہ پیپر کے 30 ہزار اور ایم سی کیوز کا 20 ہزار مانگے جا رہے تھے۔

    وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی

    وزیر تعلیم نے کہا کہ امتحانات میں نقل ناقابل برداشت ہے، اس سنٹر کے بارے میں شکایات ملنے موجود تھیں، انہوں نے کہا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کی ہر صورت حوصلہ شکنی کی جائے گی، خفیہ ٹیمیں صوبے بھر میں موجود ہیں اور ہر سنٹر سے باخبر ہیں۔،کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    چیئرمین لاہور بورڈ نے بھی معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا اور کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی۔ صوبائی وزیر نے سرکاری سکولوں اور امتحانی مراکز کے سرپرائز دوروں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دیو سماج روڈ اور لارنس روڈ سمیت دیگر علاقوں کے سرکاری سکولوں کا بھی اچانک دورہ کیا اور امتحانی عمل کا مشاہدہ کیا، انہوں نے طلبہ سے سہولیات اور عملہ کے رویہ کے بارے میں بھی دریافت کیا، صوبائی وزیر نے طالبعلموں کے پرچے بھی دیکھے اور خود بھی ان کی چیکنگ کی۔

    رانا سکندر حیات نے بعض سکولوں میں طلبہ کیلئے غیر معیاری انتظامات پر انتظامیہ کی سرزنش کی جبکہ دور دراز سے پرچے دینے آنے والی طالبات کی حوصہ افزائی بھی کی انہوں نے طلبہ و طالبات سے سکولوں سے متعلقہ مسائل بارے بھی استفسار کیا اور بہتری کی تجاویز پر بھی ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

    نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ کو عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار …

    وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر طلبہ کو حصول تعلیم کی معیاری سہولیات دینے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں، اس ضمن میں طلبہ کی جانب سے ملنے والے مشوروں کو بھی نظرانداز نہیں کیا جائے گا، رانا سکندر حیات نے طلبہ و طالبات کو یقین دلایا کہ ان کے سکولوں کی بہتری اور مناسب سہولیات کی فراہمی کیلئے آخری حد تک جائیں گے، صوبائی وزیر نے امتحانات دینے والے طلبہ کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور انہیں کامیابی کی دعا دی۔

    بجلی چوری کی روک تھام کیلئے پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ

  • وزیراعظم  کی ننھے ویلاگر محمد شیراز سے ملاقات

    وزیراعظم کی ننھے ویلاگر محمد شیراز سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے سیاچن سے تعلق رکھنے والے ننھے ویلاگر محمد شیراز نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی: گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے یوٹیوبر محمد شیراز نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس کا وی لاگ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا ہےشیراز کے ساتھ اس کے والدین اور چھوٹی بہن مسکان بھی موجود تھے جبکہ اس موقع وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بھی شیراز سے گفتگو کی۔

    شہباز شریف نے ملاقات کے دوران ننھے یوٹیوبر کو اپنی کرسی پر بٹھادیا جس پر شیراز نے کہا آج میں وزیراعظم ہوں جس پر شہباز شریف سمیت وہاں موجود تمام لوگ ہنس پڑے، شیراز کا کہنا تھا کہ مجھے وزیر اعظم سے مل کر بہت خوشی ہوئی وزیراعظم نے ہمارے علاقے میں اسکول اور اسپتال بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

    بجلی مزید مہنگی ہو گئی

    واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے علاقے سیاچن سے تعلق رکھنے والے کمسن وی لاگر 6 سالہ شیراز کی ویڈیوز چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، اس وقت شیراز کے یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز موجود ہیں،محمد شیراز پاکستان کا سب سے کم عمر ویلاگر ہے جو اپنی ویڈیوز میں اپنے روز مرہ کے معمولات اور گاؤں کے حالات زندگی دکھاتا ہے-

    28 مارچ کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    گورنر سندھ کی کچےکے ڈاکوؤں کو آئی ٹی کورس کرانے کی پیشکش

  • وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی

    وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی حکومت نے کابینہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔

    باغی ٹی وی: کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل کی سربراہی خود کریں گےکابینہ کی ای سی ایل کمیٹی 4 ارکان پر مشتمل ہوگی، جس میں وزیر قانون، وزیر صنعت و پیداوار اور وزیر انسانی وسائل شامل ہیں، کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی میں وفاقی وزیر داخلہ کو رکن نہیں بنایا گیا۔

    سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر بدھ راہب کو قید بامشقت اور جرمانے کی …

    واضح رہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا،اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ بجلی چوری روکنے کی مہم جیسے اقدامات کے ذریعے ایک مستحکم نظام تشکیل دیں، ملک کی موجودہ معاشی صورتحال قطعی طور پر بجلی چوری جیسے مسئلے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

    بجلی مزید مہنگی ہو گئی

    وزیراعظم نے سخت ہدایت کی کہ ایسے افسران جو کہ بجلی چوری اور اس حوالے سے سہولت کاری میں ملوث ہیں ان کے خلاف فی الفور تادیبی کاروائی شروع کی جائے ،ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، لائن لاسز میں کمی اور ٹرانسمشن لائنز کی آپ گریڈیشن کے حوالے سی جلد از جلد حکمت عملی ترتیب دی جائے ، جینریشن کمپنیز سرکاری خزانے پر بوجھ ہیں جن کی نجکاری کے لئے کام فوری طور پر شروع کیا جائے، انہوں نے بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی سولرآئیزیشن کے حوالے سے مکمل پلان بنا کر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

    28 مارچ کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

  • نوڈیرو ہاؤس  لاڑکانہ کو عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار دیدیا

    نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ کو عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار دیدیا

    اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے ایوانِ صدر کے علاوہ نوڈیرو ہاؤس بشمول ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ کو عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ کو سرکاری رہائش گاہ قرار دینے کا اطلاق 10 مارچ 2024 سے ہو گا، نوڈیرو ہاؤس کو صدرِ مملکت کی عارضی سرکاری رہائش گاہ، صدر مملکت کی تنخواہ ، الاؤنسز اور پریو یلیجز ایکٹ 1975 کے تحت قرار دیا گیا-

    بجلی مزید مہنگی ہو گئی

    28 مارچ کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر بدھ راہب کو قید بامشقت اور جرمانے کی …

  • الیکشن کمیشن کا کے پی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق فیصلہ جاری

    الیکشن کمیشن کا کے پی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق فیصلہ جاری

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق فیصلہ جاری کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن نے فیصلے میں لکھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لیا گیا تو کمیشن صوبے میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے پر مجبور ہوگا ووٹ ڈالنےکے حق سے کسی ووٹر کو محروم نہیں کیا جاسکتا، الیکشن کمیشن کو واضح اختیار حاصل ہےکہ وہ درخواست گزاروں سے حلف لینےکے لیے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کرے۔

    فیصلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اسپیکر کے پی اسمبلی عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتے تو الیکشن کمیشن، الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستوں پر حلف تک خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرسکتا ہے۔

  • بجلی چوری کی روک تھام کیلئے  پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ

    بجلی چوری کی روک تھام کیلئے پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری سے ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیر پاور اویس احمد لغاری ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ بجلی چوری روکنے کی مہم جیسے اقدامات کے ذریعے ایک مستحکم نظام تشکیل دیں، ملک کی موجودہ معاشی صورتحال قطعی طور پر بجلی چوری جیسے مسئلے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    وزیراعظم نے سخت ہدایت کی کہ ایسے افسران جو کہ بجلی چوری اور اس حوالے سے سہولت کاری میں ملوث ہیں ان کے خلاف فی الفور تادیبی کاروائی شروع کی جائے ،ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، لائن لاسز میں کمی اور ٹرانسمشن لائنز کی آپ گریڈیشن کے حوالے سی جلد از جلد حکمت عملی ترتیب دی جائے ، جینریشن کمپنیز سرکاری خزانے پر بوجھ ہیں جن کی نجکاری کے لئے کام فوری طور پر شروع کیا جائے، انہوں نے بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی سولرآئیزیشن کے حوالے سے مکمل پلان بنا کر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

    اجلاس میں ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز لگانے کے منصوبے پر پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کام کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، مزید برآں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زیادہ نقصان میں جانے والے فیڈرز پر فیڈر مانئیٹرز تعینات کیے جائیں گے۔

    راولپنڈی،اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    اجلاس کو انسداد بجلی چوری مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ جن علاقوں میں بجلی چوری کی شرح کم ہے وہاں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہے پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 462 (O) میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم لائی گئی ہے جس کے بعد بجلی چوری اب ایک قابل دست اندازی پولیس جرم ہے، گزشتہ سال ستمبر میں شروع ہونے والی انسداد بجلی چوری مہم کی وجہ سے بجلی چوری کی شرح میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی, انسداد بجلی چوری مہم کے تحت ستمبر 2023 سے اب تک 57 ارب روپے کی ریکوری یا وصولی کی جا چکی ہے۔

    بجلی مزید مہنگی ہو گئی

    اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کو مؤثر بنانے کے کئی انسداد بجلی چوری مہم میں ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ اپنائی گئی۔ انسداد بجلی چوری مہم کے تحت کاروائیوں کے نتیجے میں پنجاب میں 45,777، سندھ 1250, خیبر پختونخوا میں 5121 جبکہ بلوچستان میں 181 گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں مہم کے دوران ڈسٹری بیوشن کمپنیز کے 350 اہلکار خراب کارکردگی یا سہولت کاری پر معطل کئے گئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بجلی چوری روکنے کی لئے ڈویژن اور ضلعی انتظامیہ کی سطح پر ٹاسک فورس کو اچھی کارکردگی پر ریکوری رقم کا کچھ حصہ بطور انعام دیا جائے گا۔

    28 مارچ کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

  • بجلی مزید مہنگی ہو گئی

    بجلی مزید مہنگی ہو گئی

    اسلام آباد: نیپرا نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گراتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے،نیپرا نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے، بجلی مہنگی کرنےکی منظوری رواں مالی سال دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

    نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانےکا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے،نیپرا کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اور جون میں کی جائیں گی، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، اضافے سے صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    راولپنڈی،اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    نیپرا کے مطابق ڈسکوز نے نیپرا کوسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی جس پر اتھارٹی نے 14 فروری کو عوامی سماعت کی تھی اس سے قبل صارفین سے2 سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 4 روپے 43 پیسے فی یونٹ چارج کیا جا رہا تھا جو کہ مارچ 2024 تک تھا، صارفین کوگزشتہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی نسبت اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 68 پیسے کم چارج کیا جائے گا،س فیصلے کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائےلائف لائن صارفین پر ہوگا۔

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    وفاقی حکومت نے ججز کے خط پر تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا

  • 28 مارچ کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    28 مارچ کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    28 مارچ کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    1534ء ماہم بیگم ، (21 اپریل 1526ء تا 26 دسمبر 1530ء) پہلی ملکہ مغلیہ سلطنت ہند ، مغلیہ سلطنت کے بانی ظہیر الدین بابر کی بیوی اور مغل شہنشاہ نصیرالدین ہمایوں کی والدہ تھی۔

    1552ء لہنا جی المعروف گرو انگد دیو ، دیو سکھ مذہب کے آ‎ئے دس گرؤں میں سے (7 ستمبر 1539ء تا 28 مارچ 1552ء) دوسرے ‎آنے والے گرو ، گرو اَنگد دیوتا مہاراج جی بہت ہی ہنرمند شخصیت کے مالک تھے۔ ان کا جنم پنجاب کے ضلع مکتسر کے گاؤں سرائے نگا میں ہوا ۔ رواج کے مطابق دیوی لہنہ کے نام پر نام رکھا گیا۔ باپ کا نام پھیرو تھا اور وہ ایک چھوٹے دکان دار تھے- انکی ماں کا نام ماتا رامو تھا (یہ بھی ماتا سبہیرائ کے نام سے منصوب تھا۔ تاہم عام طور بر یہ منسا دوی اور دیا کؤر کے روپ میں جانی جاتیں تھیں- (پیدائش : 31 مارچ 1504ء)

    1889ء تاج العلما علامہ مفتی سید محمد عباس موسوی لکھنوی بمعروف محمد عباس شوشتری ، برصغیر کے ایک عظیم شیعہ مجتہد اور متکلم تھے۔ (پیدائش: 15 مئی 1809ء)

    1941ء ورجینیا وولف ، برطانوی خاتون ناول نگار ، جس نے ندی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی ، مغربی دُنیا میں وہ غالباً پہلی ادیبہ ہیں، جس نے خواتین پر زور دیا کہ وہ محض مرد ادیبوں کی نقالی کرنے کی بجائے اپنے الگ تخلیقی راستے تلاش کریں۔ (پیدائش : 25 جنوری 1882ء)

    1947ء پروفیسر عبدالباری، بھارتی تعلیمی اور سماجی مصلح اور صدر ٹاٹا ورکس یونین 1936ء تا 1947ء (پیدائش : 1892ء)

    1969ء ڈیوائٹ ڈی آئزن ہاور ، امریکی جنرل، منصف، مدبر و سیاستدان ، (20 جنوری 1953ء تا 20 جنوری 1961ء) 34 ویں امریکی صدر (پیدائش : 14 دسمبر 1890ء)

    1982ء ولیم جیوک ، نوبل انعام برائے کیمیاء (1949ء) یافتہ امریکی کیمیاء دان، انجینئر و استد جامعہ ، جس نے مادے کی خصوصیات کو درجہ حرارت ابسولیوٹ زیرو پر کام کیا۔ (پیدائش : 12 مئی 1895ء)

    2002ء جنرل ٹکا خان ، پاکستانی جرنیل ، (6 اپریل 1971ء تا 31 اگست 1971ء) گورنر مشرقی پاکستان ، (3 مارچ 1972ء تا 1 مارچ 1976ء) 7ویں کمانڈر ان چیف پاک فوج اور پہلے چیف آف آرمی اسٹاف پاک فوج ، (دسمبر 1988ء تا اگست 1990ء) 10ویں گورنر پنجاب (پیدائش: 7 جولا‎ئی 1915ء)

    2006ء بنسی لال ، بھارتی سیاستدان ، بھارتی ہندو جاٹ آزاد سرگرم کارکن، انڈین نیشنل کانگریس کے بزرگ رہنما اور (11 مئی 1996ء تا 23 جولائی 1999ء) وزیر اعلی ہریانہ ، جدید ہریانہ کے معمار کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ (پیدائش: 26 اگست 1927ء)

    28 مارچ 1947ء جدوجہد آزادی کی خاتون رہنما بیگم محمد علی جوہر کی تاریخ وفات ہے۔بیگم محمد علی جوہر کا اصل نام امجدی بانو تھا۔ وہ 1885ء میں ریاست رامپور میں پیدا ہوئیں۔ 5 فروری 1902ء کو وہ مولانا محمد علی جوہر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جو رشتے میں آپ کے عزیز تھے۔ 1919ء میں جب مولانا محمد علی جوہر کو خلافت تحریک کے سلسلے میں جیل بھیجا گیا تو بیگم محمد علی جوہرعملی سیاست سے منسلک ہوگئیں۔ اسی برس انہیں خود بھی قید و بند کی صعوبت بھی برداشت کرنی پڑی، رہائی کے بعد وہ عملی سیاست میں مکمل طور پر فعال ہوگئیں اور 1931ء میں مولانا محمد علی جوہر کی وفات کے بعد سیاسی میدان میں ان کی نیابت کرنے لگیں۔ 23 مارچ 1940ء کو آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں انہوں نے ہندوستان کی مسلمان خواتین کی جانب سے قرارداد لاہور کی تائید میں تقریر کی۔ وہ آل انڈیا مسلم لیگ کی پہلی رہنما تھیں جنہوں نے اس قرارداد کو قرارداد پاکستان کا نام دیا۔ ہندوستانی پریس نے طنز کے طور پر اس نام کو ایسا اچھالا کے لفظ پاکستان زبان زد خاص و عام ہوگیا اور 14 اگست 1947ء کو ہندوستان کے مسلمانوں نے اپنی طویل جدوجہد سے جو وطن حاصل کیا اس کا نام پاکستان ہی ہوگیا۔

    ٭28 مارچ 2006ء کو پاکستان کی مشہور گلوکارہ روبینہ بدر کینسر کے ہاتھوں کراچی میں وفات پاگئیں۔ ان کی عمر 50 سال تھی۔روبینہ بدر نے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔پاکستان ٹیلی وژن پر ان کا گایا ہوا نغمہ تم سنگ نیناں لاگے ان کے کیریئر کا ایک اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔بعدازاں انہوں نے متعدد فلموں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایاجن میں ایماندار، چکر باز، شوکن میلے دی، حکم دا غلام، انتظار، پردہ نہ اٹھائو، عزت اور خانزادہ کے نام سرفہرست ہیں۔

    ٭28 مارچ 1985ء کو سندھ کے مشہور ملہہ پہلوان، رستم سندھ شیر میر بحر دنیا سے رخصت ہوئے۔شیر میر بحر 21 جون 1924ء کو ضلع نوشہروفیروز کی تحصیل کنڈیارو میں پیدا ہوئے تھے۔ گائوں کے لڑکوں کے ساتھ ملاکھڑے کرتے کرتے بہت جلد وہ سندھ کے ایک مشہور ملہہ پہلوان بن گئے۔ 1962ء میں ہالا میں ایک دنگل میں انہوں نے چیکوسلواکیہ کے پہلوان جارج زیبسکو کو شکست دی اور شیر سندھ کا خطاب حاصل کیا۔ بعدازاں انہوں نے بھارت اور جاپان کے کئی نامی پہلوانوں کو بھی ہرایا۔شیر میر بحر کے فن کے قدر دانوں میں سابق والی ریاست خیرپور میر علی مراد خان تالپور، صدر فیلڈ مارشل محمد ایوب خان اور وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو بھی شامل تھے۔ وزیراعظم بھٹو نے انہیں 1974ء میں ملہہ کا قومی کوچ مقرر کیا تھا مگر ان کی حکومت کے خاتمے کے بعد شیر میر بحر کی یہ ملازمت ختم ہوگئی۔وہ گوٹھ پہلوان شیر میر بحر تعلقہ کنڈیارو ضلع نوشہرو میں آسودۂ خاک ہیں۔

  • سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر بدھ راہب کو قید بامشقت اور جرمانے کی سزا

    سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر بدھ راہب کو قید بامشقت اور جرمانے کی سزا

    کولمبو: سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثر بدھ راہب کو سزا سنادی گئی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ راہب Galagodaatte Gnanasara کو مسلمان اقلیتی آبادی کے خلاف فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دینے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے کولمبو ہائی کورٹ نے بدھ راہب کو مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مجرم قرار دیا عدالت نے بدھ راہب کو 4 سال قید بامشقت اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا۔

    رپورٹ کے مطابق بدھ راہب نے 2016 میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اسلام کے بارے میں توہین آمیز بیان دیا تھا اس قبل بھی بدھ راہب کو جیل ہوئی، 2018 میں انہیں ایک لاپتہ کارٹونسٹ کی بیوی کو ڈرانے اور توہین عدالت کے الزام میں 6 سال کی سزا سنائی گئی تھی لیکن 9 ماہ بعد سابق صدر میتھری پالا سری سینا کی جانب سے انہیں معاف کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

    راولپنڈی،اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    وفاقی حکومت نے ججز کے خط پر تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا