Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

    صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے ،اجلاس کی کارروائی دیکھنے کے لیے مختلف ممالک کے سفیر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے-

    مشترکہ اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر بھی پولیس کمانڈوز تعینات، پارلیمنٹ ہاؤس کو آنے والے راستوں پر چیکنگ انتہائی سخت کی گئی ہے،اجلاس کی کارروائی دیکھنے کے لیے مختلف ممالک کے سفیر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، جوائنٹ سیشن، مختلف ممالک کے سفیروں کی بڑی تعداد ایوان میں مہمانوں کی گیلری میں موجود ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سینیئر وزیر مریم اورنگزیب، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اور سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان مہمانوں کی گیلری میں موجود ہیں،اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے احتجاج شروع کردیا، ایوان میں گو زرداری گو کے نعرے لگانا شروع کردیے۔

    لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن کا تنازع، خاتون اور مرد وکلا میں ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ منفرد اعزاز ہے کہ بطور دوبار منتخب صدرمملکت پارلیمنٹ سے یہ میرا 9واں خطاب ہے، پارلیمنٹ سے ایسا ہر خطاب جمہوری نظام کے تسلسل اور ذمہ داری کی یاد دہانی ہے قوموں کا امتحان صرف بحران میں نہیں، اہم موڑ پر بھی ہوتا ہے-

    انہوں نے کہا کہ اپنے شہریوں کی خوشحالی اور امن کیلئے ترقی اور استحکام کا عمل آگے بڑھانا ہے، آج ہم اُن بنیادوں پر کھڑے ہیں جو ہماری قومی جدوجہد کے معماروں نے رکھی تھیں، قائدِاعظم نے ایسی جمہوری ریاست کا تصور پیش کیا جو آئین اور قانون کی حکمرانی پر قائم ہو، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو متفقہ آئین دیا، بے، نظیر بھٹو شہید نے قربانی اور مثالی قیادت سے جمہوری عمل کو مضبوط کیا۔

    لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن کا تنازع، خاتون اور مرد وکلا میں ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل

    ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر میرا ایمان صرف الفاظ تک محدود نہیں، گزشتہ دور میں یکطرفہ طور پر صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو واپس کیے، تاریخی 18ویں ترمیم کے ذریعے صدر مملکت کا منصب وفاق کی وحدت کی علامت ہے گزشتہ دس ماہ میں ہماری قوم نے پیچیدہ چیلنجز کا سامنا کیا، دونوں سرحدوں پر بلااشتعال حملوں پر ہماری افواج نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور نظم و ضبط کا ثبوت دیا، ہماری بہادر افواج نے معرکۂ حق میں بھارتی حملے کو تاریخی تذویراتی فتح میں بدل دیا، 26 فروری کی رات طالبان رجیم نے مغربی سرحد پر حملے کیے۔

    سیاسی قیادت متحد اور قوم ثابت قدم رہی، بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے عسکری اور سفارتی محاذوں پر کامیاب رہے، عالمی برادری نے ہماری اصولی اور فیصلہ کن کارروائی کو تسلیم کیا، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، بھارتی قبضے سے کشمیر کی آزادی تک جنوبی ایشیا محفوظ نہیں ہوسکتا، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے۔

    پنجاب: تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

    اقوام متحدہ کے چارٹر کا آرٹیکل 51 ہمیں اپنی خودمختاری کا دفاع کرنے کا حق دیتا ہے، سرحد پار دہشت گردی کے خلاف پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے، افغانستان سے دہشت گردوں کی دراندازی روکنے کیلئے سفارت کاری کی ہر ممکن کوشش کی، انہوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوران چھیڑی جانے والی جنگ کی شدید مذمت کی، خطے کو مزید بحران سے بچانے کیلئے امن، تحمل اور مذاکراتی حل پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکہ میں اسٹریٹجک تعاون اور شراکت داری کی نئی راہیں کھلی ہیں، پاکستان اور چین کے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچے ہیں۔

    سی پیک 2 پاکستان کے بنیادی ڈھانچے میں انقلاب برپا کرے گا، شی جن پنگ کا شکر گزار ہوں، مسئلہ فلسطین پر پاکستان اصولی موقف رکھتا ہے، 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت، سندھ طاس معاہدے کو التوا میں ڈالنے کے غیر قانونی بھارتی اقدامات آبی دہشتگردی ہیں، منتخب صدر کی حیثیت سے وفاق اور پارلیمنٹ کے اتحاد کی حفاظت کا پابند ہوں، بلوچستان کی محرومیوں پر خصوصی توجہ ناگزیر ہے۔

    15 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

    انہعوں نے کہا کہ پاکستان کلین انرجی کے شعبے میں پیچھے رہنے کا متحمل نہیں ہو سکتا، سماجی تحفظ کے فریم ورک بی آئی ایس پی کے ذریعے پسماندہ طبقوں کو بااختیار بنانا ہے، سلامتی، معیشت اور آئینی طرز حکمرانی ایک دوسرے سے منسلک ہیں، آئیں آزمائش کے وقت میں اتحاد برقرار رکھیں، ہمیں یقینی بنانا ہے کہ معاشی فوائد عام آدمی کو پہنچیں۔

  • لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن کا تنازع، خاتون اور مرد وکلا میں ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل

    لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن کا تنازع، خاتون اور مرد وکلا میں ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل

    لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات کے نتائج پر پیدا ہونے والے تنازع کے دوران وکلا کے دو گروپوں میں ہاتھا پائی بھی دیکھنے میں آئی۔

    آزاد گروپ کے سربراہ احسن لون اور ان کے حامیوں نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد کیانی ہال میں جنرل ہاؤس کا اجلاس طلب کیا گیا اجلاس کے دوران دونوں گروپوں کے رہنما اور وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی، جہاں ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

    صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب چند وکلا کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی وکلا نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں سے حملہ کیا اسی دوران ایک خاتون وکیل اور ایک سینئر وکیل رہنما کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر موقع پر موجود ایک مرد وکیل نے خاتون وکیل کو تھپڑ مارے،اس دوران سینئر وکلا منع کرتے رہے بعد ازاں سینئر وکلا کی مزاحمت سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔

    اسحاق ڈار اور بحرینی وزیر خارجہ کاخطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

    پنجاب: تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

    اختلاف رائے جمہوریت کاحسن،قومی سلامتی پر اتحاد ناگزیر،تجزیہ :شہزاد قریشی

  • اسحاق ڈار  اور بحرینی وزیر خارجہ کاخطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

    اسحاق ڈار اور بحرینی وزیر خارجہ کاخطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے اہم ملاقات میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی پیش رفت اور اس کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں کی اہمیت اجاگر کی۔

    پنجاب: تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

    انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے حالات میں سفارتی رابطوں اور باہمی مشاورت کو جاری رکھنا ناگزیر ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے،دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی رابطے برقرار رکھے جائیں گے اور علاقائی صورتحال پر قریبی مشاورت جاری رکھی جائے گی۔

    اختلاف رائے جمہوریت کاحسن،قومی سلامتی پر اتحاد ناگزیر،تجزیہ :شہزاد قریشی

  • پنجاب:  تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

    پنجاب: تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

    پنجاب بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اور ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کیا گیا جس میں صوبہ بھر کے ہسپتالوں کےایمرجنسی وارڈز 24 گھنٹے مکمل فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز اور ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹس 24/7 مکمل فعال رہیں گے۔

    ماہر ڈاکٹروں، خاص طور پر فزیشن، سرجن، آرتھوپیڈک سرجن کے ساتھ ساتھ نرسوں، پیرامیڈیکس اور الائیڈ اسٹاف کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم بھی صادر کیا گیا۔ ہسپتالوں میں ادویات، آئی وی فلوئیڈز اور سرجیکل سامان کا وافر ذخیرہ رکھنے کی ہدایت کی گئی مزید برآں ٹراما اور سرجیکل ایمرجنسی انتظامات فوری مکمل رکھنے اور ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 سے قریبی رابطہ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

    محکمہ ہیلتھ پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام عملے کے شفٹ وائز ڈیوٹی روسٹر پر سختی سے عملدرآمد کا حکماحکامات و ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

  • تبادلہ کرنے پر کلرک کا ساتھیوں سمیت سی ای او  پر تشدد

    تبادلہ کرنے پر کلرک کا ساتھیوں سمیت سی ای او پر تشدد

    میونسپل کارپورشن راولپنڈی میں تعینات کلرک تبادلے پر کلرک عبدالباسط ساتھیوں سمیت مسلح حالت میں سی ای او کے دفتر میں گھس گیا۔

    کلرک نے ساتھیوں سمیت اسلحے کی نوک پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عمران علی اور لا آفیسر نعیم الحسن کو یرغمال بنایا جبکہ کمرہ لاک کرکے دونوں افسران کو محبوس رکھ کر تبادلہ واپس لینے کے لیے مجبور کرتا رہا مسلح افراد نے گلا دبا کر اور پسٹل مارکر چیف میونسپل آفیسر عمران علی کو زخمی کیا جبکہ ریکارڈ کو بھی نقصان پہنچا یا تاہم عملے اور سیکیورٹی گارڈز کی مداخلت پر فرار ہوگیا۔

    شکایت ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کلرک کو گرفتار کرلیا جبکہ ساتھیوں کی تلاش جاری ہےحملے سے پہلے کلرک واٹس ایپ پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عمران علی کو تبادلہ واپس لینے کے لیے پیغامات ارسال کرکے دھمکیاں بھی دیتا رہا،تھانہ سٹی میں میونسپل کارپوریشن کے لا آفیسر نعیم الحسن کے بیان پر مقدمہ درج کیا گیا۔

    واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں پیش کیا گیا تاثر حقائق کے منافی ہے،سعودی عرب

    کچھ قوتیں مسلم ممالک کے درمیان اختلافات کو ہوا دینا چاہتی ہیں،علامہ طاہر اشرفی

    15 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

  • واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں پیش کیا گیا تاثر حقائق کے منافی ہے،سعودی عرب

    واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں پیش کیا گیا تاثر حقائق کے منافی ہے،سعودی عرب

    سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں پیش کیا گیا تاثر حقائق کے منافی ہے اور سعودی عرب کے مؤقف کی درست عکاسی نہیں کرتا۔

    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک حالیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا نے ایران پر حملہ کرنے سے قبل اسرائیل اور سعودی عرب کے ساتھ مشاورت کی تھی اور یہ کارروائی مبینہ طور پر ہفتوں پر محیط لابنگ کے بعد عمل میں آئی تاہم امریکا میں موجود سعودی سفارتخانے نے اس رپورٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے گمراہ کن اور غلط قرار دیا ہے۔

    واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف حملوں کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا جب اسرائیل اور سعودی عرب کی جانب سے امریکی انتظامیہ کے ساتھ رابطے جاری تھ۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں نام ظاہر نہ کرنے والے 4 باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے پر زور دیا گیا تھارپورٹ میں یہ تاثر دیا گیا کہ خطے کی صورتحال اور اتحادیوں کی تشویش کے تناظر میں امریکا نے کارروائی کا فیصلہ کیا۔

    کچھ قوتیں مسلم ممالک کے درمیان اختلافات کو ہوا دینا چاہتی ہیں،علامہ طاہر اشرفی

    اس رپورٹ کے بعد واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے کے ترجمان فہد ناظر نے اس تاثر کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے گمراہ کن اور غلط قرار دیا انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ایران کے حوالے سے سفارتی حل اور قابل اعتبار معاہدے کی حمایت کی ہے اور کسی بھی مرحلے پر امریکی صدر کو مختلف یا جارحانہ پالیسی اپنانے کے لیے قائل کرنے کی کوشش نہیں کی۔

    سعودی مؤقف ہے کہ ریاض کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون کشیدگی میں کمی، مذاکرات، علاقائی استحکام اور مسلم دنیا میں اتحاد کا فروغ ہے۔ اس دعوے کی تائید تاریخ کے مختلف ادوار میں سعودی کردار سے بھی ہوتی ہے، جہاں ریاض نے سفارتی، انسانی اور مالی سطح پر متعدد مسلم ممالک کی مدد کی۔

    عمران خان کا آنکھ کے علاج کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

  • کچھ قوتیں مسلم ممالک کے درمیان اختلافات کو ہوا دینا چاہتی ہیں،علامہ طاہر اشرفی

    کچھ قوتیں مسلم ممالک کے درمیان اختلافات کو ہوا دینا چاہتی ہیں،علامہ طاہر اشرفی

    چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نےملکت سعودی عرب کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ابتدا ہی سے ایران پر حملہ روکنے کی کوشش کی-

    علامہ طاہر اشرفی ن نے کہا ہے کہ بعض ناعاقبت اندیش اور لاعلم یوٹیوبرز اور نام نہاد صحافیوں کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کا مقصد مسلم اُمہ کے اتحاد کو نقصان پہنچانا ہےجبکہ سعودی عرب نے ابتدا ہی سے ایران پر حملہ روکنے کی کوشش کی،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیر دفاع خالد بن سلمان نے متعدد امریکی حکام اور عالمِ اسلام کے قائدین سے مسلسل رابطے کیے اور سفارتی سطح پر کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی، تاہم بعد ازاں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کر دیا گیا گزشتہ برس ایران پر حملے کے بعد سب سے پہلے جس ملک نے اس کی مذمت کی، وہ سعودی عرب تھا۔

    15 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

    موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس مرتبہ پہلا میزائل سعودی دارالحکومت ریاض اور منطقۂ شرقیہ کی جانب داغا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ قوتیں مسلم ممالک کے درمیان اختلافات کو ہوا دینا چاہتی ہیں یرانی صدر بھی اس سے قبل ولی عہد محمد بن سلمان کو مسلم اُمہ کا اہم رہنما قرار دے چکے ہیں جو اتحاد اور یکجہتی کے خواہاں ہیں، پاکستان، ترکیہ سمیت دیگر اسلامی ممالک کو موجودہ حالات میں اتحاد و یکجہتی کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہیے اور اُن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے جو اُمہ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

    عمران خان کا آنکھ کے علاج کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

  • 15 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

    15 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

    گوجرانوالہ:15 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سلمان چیمہ روڈ کے محلہ کا رہائشی تھ، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا گیا تو سامنے سے مزاحمت کی گئی، جس پر دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا ملزم نے تھانہ سول لائن کے علاقے میں 15 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا ملزم کی لاش کو شناخت کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے ۔

    عمران خان کا آنکھ کے علاج کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

    25 فیصد امریکی ایران پر حملوں کے حامی،ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف بھی گرگیا

    امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،ایران کے سیکیورٹی چیف کا اعلان

  • عمران خان کا آنکھ کے علاج کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

    عمران خان کا آنکھ کے علاج کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

    اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آنکھ کے علاج کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

    وکیل سردار لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی کے آنکھ کے علاج سے متعلق درخواست عدالت عالیہ میں دائر کر دی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کی غرض سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ علاج کے دوران بانی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم کو بھی رسائی فراہم کی جائے۔

    واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اگست 2023 سے قید میں ہیں اور ان دنوں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں، جبکہ 9 مئی 2023 کے احتجاجی واقعات سے متعلق انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) کے تحت مقدمات بھی زیرِ سماعت ہیں۔

  • 25 فیصد امریکی ایران پر حملوں کے حامی،ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف بھی گرگیا

    25 فیصد امریکی ایران پر حملوں کے حامی،ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف بھی گرگیا

    امریکا میں ہر چار میں سے صرف ایک شہری ایران پر امریکی حملوں کا حامی ہے۔

    ایک حالیہ سروے کے مطابق امریکا میں ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی حملوں کی حمایت محدود دکھائی دیتی ہے حتیٰ کہ حکمران پارٹی ’ ریپبلیکن‘ بھی تقسیم کی شکار ہے، رائٹرز اور سروے ادارے اپسوس کی جانب سے کیے گئے مشترکہ جائزے میں معلوم ہوا ہے کہ صرف ہر 4 میں سے ایک امریکی ایران پر حملوں کی حمایت کرتا ہے۔

    ایپسوس سروے کے مطابق ایران پر حملوں سے صدر ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف بھی ایک فیصد گرگیا،27 فیصد افراد نے امریکی حملوں کی حمایت کی اور43 فیصد نے مخالفت کی جب کہ 29 فیصد افراد اس بارے میں یقینی طور پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکے۔

    امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،ایران کے سیکیورٹی چیف کا اعلان

    اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران پر امریکی حملوں کے حوالے سے ریپبلکن ووٹرز میں حمایت نسبتاً زیادہ ہے، تاہم وہ بھی مکمل طور پر متفق نہیں۔ تقریباً 55 فیصد ریپبلکنز نے امریکی اسرائیلی کارروائیوں کی حمایت کی، 13 فیصد نے مخالفت کی جبکہ 32 فیصد نے غیر یقینی کا اظہار کیا، تقریباً 42 فیصد ریپبلکن جواب دہندگان نے کہا کہ اگر اس کارروائی کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوتے ہیں تو وہ اس آپریشن کی حمایت کم کر دیں گے۔

    پاکستان میں امریکی سفارت اور قونصل خانوں کی سروسز معطل

    تجزیہ کاروں کے مطابق یہ نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی مہم جوئی کے معاملے پر امریکی عوام کی رائے منقسم ہے اور جانی نقصان کی صورت میں حمایت مزید کم ہو سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے بعد ایران کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے جب کہ امریکا اور اسرائیل بھی ایران پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سمیت اعلیٰ فوجی حکام شہید ہوگئے ہیں۔

    بیروت اور جنوبی لبنان پر شدید اسرائیلی بمباری، 31 جاں بحق، درجنوں زخمی