Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • غلام نبی میمن دوسری مرتبہ آئی جی سندھ  تعینات

    غلام نبی میمن دوسری مرتبہ آئی جی سندھ تعینات

    کراچی: غلام نبی میمن کو دوسری مرتبہ انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس تعینات کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غلام نبی میمن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،اس سےقبل راجہ رفعت مختار آئی جی سندھ کےفرائض انجام دے رہے تھے، غلام نبی میمن پولیس سروس آف پاکستان کےگریڈ 21 کےافسر ہیں، وہ آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں-

    پہلی مرتبہ جون 2022 میں غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کیا گیا تھا جس کے بعد اگست 2023 میں انہیں ہٹا کر راجہ رفعت مختار کو آئی سندھ تعینات کیا گیا اور اب ایک مرتبہ پھر غلام نبی میمن کو یہ ذمہ داری تفویض کی گئی ہے،غلام نبی میمن اس وقت کامرس ڈویژن کے ماتحت اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں،غلام نبی میمن کا سول سروس ایکٹ 1973کے سیکشن 10 کے تحت تبادلہ کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

  • پنجاب حکومت کا ایسٹر پر 10 ہزار مسیحی خاندانوں کی کفالت کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا ایسٹر پر 10 ہزار مسیحی خاندانوں کی کفالت کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے ایسٹر پر 10 ہزار مسیحی خاندانوں کی کفالت کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مسیحی خاندانوں کو ایسٹر کیلئے 5 کروڑ کی گرانٹ جاری کردی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ایسٹر گرانٹ کی تقسیم یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، منصوبے کے مطابق اضلاع کے 10 ہزار مسیحی خاندانوں کو 5 ہزار فی کس دئیے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ نے مستحق مسیحی افراد کو گرانٹ کی تقسیم 4 روز میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے، وزیراعلیٰ نے راحیلہ خادم حسین کو ایسٹر گرانٹ کی تقسیم کیلئے فوکل پرسن نامزد کیا ہے اور مائنارٹی ونگ پنجاب کو ایسٹر گرانٹ کی تقسیم کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    قیدیوں کی سزا میں 90روز کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    رواں سال کا پہلا چاند گرہن کل ہو گا

    طورخم سرحد پر ایف سی اور ایف آئی اے اہلکار وں کے درمیان تلخ …

  • مسجد نبوی میں  اعتکاف کرنے والوں کی رجسٹریشن کا آغاز

    مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے والوں کی رجسٹریشن کا آغاز

    مدینہ منورہ : مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے والوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا ۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے کے خواہشمندوں کے لئے ’زائرون‘ ایپ لانچ کی گئی ہے جس کے ذریعے اپنی معلومات اپ لوڈ کرکے اعتکاف کا پرمٹ حاصل کیا جاسکتا ہے جبکہ اعتکاف کےلئے مقررہ ضوابط کا اعلان بھی پورٹل پر کیا گیا ہے جس پرعمل کرنا ضروری ہے، اعتکاف کےلئے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد پورٹل بند کردیا جائے گا، اعتکاف پر پہلے آئیے کی بنیاد پر کام جاری کیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق رواں برس رمضان المبارک میں معتمرین اور عبادت گزاروں کی مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں آمد اور عبادتوں کا سابق تمام ریکارڈ ٹوٹ گیا، چنانچہ دیگر مقدس مقامات کی زیارتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے،جبکہ کعبہ شریف سے شمال مشرق میں 4 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع غارِ حرا میں ماہ رمضان کے دوران چوبیسوں گھنٹے معتمرین، زائر اور عبادت گزاروں کا ہجوم رہتا ہے باوجود اس کے کہ اس غار تک پہنچنے کے لیے گھنٹوں پہاڑ کی چوٹی پر چڑھنا ہوتا ہے۔

    رواں سال کا پہلا چاند گرہن کل ہو گا

    اونٹ کے کوہان سے مشابہ پہاڑ پر واقع غار حرا وہ مقدس مقام ہے جہاں نبی آخری الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پہلی وحی نازل ہوئی تھی اور ڈیڑھ ہزار سال میں شاید ہی کوئی دن ایسا گزرا ہو جب یہاں زائرین موجود نہ ہوں، ماہ رمضان میں یہ تعداد کئی گنا زیادہ ہوجاتی ہے اور اس سال یہاں زائرین کی آمد کا تمام ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    علاوہ ازیں رمضان کے بابرکت مہینےکے پہلے عشرے میں 10 لاکھ معتمرین اور عبادت گزاروں نے روضہ رسول پر حاضری کا شرف حاصل کیا،پہلے عشرے میں عاشقان رسول بڑی تعداد میں مسجد نبوی میں حاضر ہوئے، عبادت کی اور خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام پیش کیا۔معذور افراد کے لئے مسجد نبوی نے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جس سے استفادہ کرتے ہوئے 26 ہزار معذور افراد نے بھی روضہ رسول پر حاضری دینے کی سعادت حاصل کی۔

    قیدیوں کی سزا میں 90روز کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    مسجد نبوی میں آنے والے عبادت گزاروں کی زم زم پانی، افطار اور کھانوں سے مہمان نوازی کی جا رہی ہے اور تمام تر ضروری سہولیات کی فراہمی کے لئے درجنوں ٹیمیں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔مسجد نبوی میں داخلے اور اخراج کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ عبادت گزاروں کو کوئی مشکل درپیش نہ ہو۔ جگہ جگہ رہنمائی کے لئے تربیت یافتہ عملہ موجود ہے۔

    مسجد نبوی کی انتظامی کمیٹی کی ان کاوشوں اور مربوط و منظم نظام کی وجہ سے عبادت گزاروں کی ریکارڈ تعداد کو فرائض اور نوافل کی اطمینان کے ساتھ ادائیگی کا موقع ملا،انتظامی کمیٹی نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں عبادت گزاروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

    طورخم سرحد پر ایف سی اور ایف آئی اے اہلکار وں کے درمیان تلخ …

  • قیدیوں کی سزا میں 90روز کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    قیدیوں کی سزا میں 90روز کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    لاہور: پنجاب حکومت نے رمضان المبارک پر قیدیوں کی سزا میں 90روز کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کے مطابق جو قیدی پہلے سزا میں رعایت لے چکے انہیں مزید رعایت نہیں ملے گی،ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کو رعایت نہیں ملے گی،فرقہ واریت، منشیات اور زنا کے مقدمات میں ملوث قیدیوں کی سزا کم نہیں ہو گی، ڈکیتی اور اغوا میں ملوث قیدیوں کو بھی سزا میں رعایت حاصل نہیں ہو گی،بغاوت اور جاسوسی میں ملوث قیدیوں کی بھی سزا کم نہیں ہو گی۔تازہ ترین

    دوسری جانب راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں 411 قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی کمی کردی گئی، جیل انتظامیہ کے مطابق صدر مملکت نے 23 مارچ کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کیا تھا،6 قیدیوں کو سزا میں کمی کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔

    رواں سال کا پہلا چاند گرہن کل ہو گا

    جیل انتظامیہ کا کہنا ہےکہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھی قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اڈیالہ جیل میں 52 قیدیوں کی سزائیں کم کی گئی ہیں، سزاؤں میں کمی کا فیصلہ رمضان المبارک اور عید الفطر کی مناسبت سےکیا گیا۔

    طورخم سرحد پر ایف سی اور ایف آئی اے اہلکار وں کے درمیان تلخ …

    مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر گیس بم گرانے کی تیاریاں

  • رواں سال کا پہلا چاند گرہن کل ہو گا

    رواں سال کا پہلا چاند گرہن کل ہو گا

    کراچی: رواں سال کا پہلا چاند گرہن کل ہو گا جو پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔

    با غی ٹی وی: چاند گرہن کا آغاز کل ( 25 مارچ) کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے ہو گا جو دوپہر 12 بج کر 12 منٹ پر عروج پر پہنچنے کے بعد دوپہر 2 بج کر 32 منٹ پر اختتام پذیر ہو گا، مجموعی دورانیہ 4 گھنٹے 40 منٹ بتایا گیا ہے،چاند گرہن افریقہ، یورپ، آسٹریلیا اور شمالی و مشرقی ایشیا میں نظر آئے گا تاہم پاکستان اور بھارت کے باشندے اس کا نظارہ نہیں کر سکیں گے۔

    یہ جزوی چاند گرہن ہوگا جس کے دوران زمین کا بہت کم سایہ چاند پر نظر آئیگا۔اس طرح کے چاند گرہن کیلئے پی نمبرل کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے اس چاند گرہن کے دوران چاند کی چمک معمولی ماند پڑتی ہے اور اسی وجہ سے اکثر افراد کو گرہن کا علم بھی نہیں ہوتا،رواں سال دوسرا جزوی چاند گرہن 17 ستمبر کو ہوگا جبکہ مکمل چاند گرہن اگلے سال مارچ میں ہوگا۔

    سیکریٹری کامرس خرم آغا کل افغانستان کا دورہ کرے گے،دفتر خارجہ

    طورخم سرحد پر ایف سی اور ایف آئی اے اہلکار وں کے درمیان تلخ …

    مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر گیس بم گرانے کی تیاریاں

  • طورخم سرحد پر ایف سی اور ایف آئی اے  اہلکار وں کے درمیان تلخ کلامی

    طورخم سرحد پر ایف سی اور ایف آئی اے اہلکار وں کے درمیان تلخ کلامی

    طورخم سرحد پر ایف سی اور ایف آئی اے کے اہلکار وں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد لڑائی ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: سرکاری ذرائع کے مطابق ایف سی اور ایف آئی اے کے اہلکار وں کی آپس کی لڑائی میں کچھ اہلکار زخمی بھی ہوئے دونوں اداروں کے درمیان تلخ کلامی رش کم کرنےکے معاملے پر ہوئی تھی،زخمیوں میں ایف آئی اے کے 13 اہلکار شامل ہیں ایف آئی اے کے متعدد زخمی اہلکاروں کو لنڈی کوتل اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی۔

    ایف آئی اے امیگریشن عملہ نے احتجاجا دفاتر بند کردئیے جس کے باعث نادرا پوائنٹ پر سرحدی گزرگاہ کو پیدل آمد و رفت کےلیے بند کردیا گیا جس کے نتیجے میں افغانستان جانے والے سیکڑوں افراد پھنس گئے،ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سرکاری ادارے ایف سی کے اہلکار کئی روز سے مسلسل امیگریشن اختیارات میں مداخلت کررہے تھے، ایف آئی حکام نے مداخلت سے منع کیا لیکن ایف سی کے باز نہ آنے پر لڑائی ہوئی، حکام کے مطابق امیگریشن سیکشن میں ایف سی عملہ کی مسلسل مداخلت اختیارات سے تجاوز ہے۔

    دوسری جانب فرنٹیئر کور کا کہنا ہے کہ طورخم زیرو پوائنٹ پر سفری دستاویزات چیک کرنا اور سرحد کی سیکورٹی ایف سی اہلکاروں کا اختیار ہے، سیکیورٹی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ایف سی اہلکار مسافروں پر کڑی نظر رکھتے ہیں، دونوں اداروں کے حکام نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر معاملہ حل کر دیا ہے اور طورخم سرحدی گزرگاہ 4 گھنٹے بعد پیدل آمدورفت کے لیےکھول دی گئی ہے۔

  • واٹس ایپ  کا نئے  فیچر  ”وائس ٹو ٹیکسٹ“ پرکام شروع

    واٹس ایپ کا نئے فیچر ”وائس ٹو ٹیکسٹ“ پرکام شروع

    دنیا بھر میں مقبول ایپ واٹس ایپ نے ”وائس ٹو ٹیکسٹ“ فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: واٹس ایپ کی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ” ویب بیٹا انفو“ کے مطابق یہ فیچر آپ کے آواز کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے، جو بہت سے لوگوں کے لیے وقت بچانے والا فیچر ثابت ہوگا ہم سب کے پاس ایسے کانٹیکٹس ہوتے ہیں جو زیادہ تر وائس نوٹس بھیجتے ہیں، ان پیغامات کو ٹیکسٹ کے طور پر دیکھنے سے کافی وقت بچ جاتا ہے۔

    ”ویب بیٹا انفو“ کے مطابق واٹس ایپ ٹرانسکرپٹس کو فعال کرنے کے لیے 150ایم بی ایپ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرے گا،واٹس ایپ اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے آپ کے فون کی اسپیچ ریکگنیشن صلاحیتوں کا استعمال کرے گا اور یہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوگا، فیچر کی لانچنگ کی ابھی کوئی تاریخ نہیں ہے، لیکن چونکہ اسے تازہ ترین بیٹا ورژن پر دیکھا گیا ہے، اس لیے اسے جلد ہی واٹس ایپ کے مستحکم ورژن پر وسیع پیمانے پر جلد دستیاب ہوگا-

    ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

    ہمیں 15دن قبل ہی فارورڈ بلاک کا علم ہوا ،شیر افضل مروت

    اسحاق ڈار کا بھارت سے تجارت کھولنے کا عندیہ

  • شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی کیجانب سے  شاہد آفریدی کیخلاف سوشل میڈیا  مہم کی  مذمت

    شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی کیجانب سے شاہد آفریدی کیخلاف سوشل میڈیا مہم کی مذمت

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے شاہد آفریدی کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ شاہد آفریدی کے خلاف 9 مئی کو ایک مبینہ بیان کی وجہ مہم چلائی جارہی ہے، میں نے شاہد آفریدی کے خلاف مجھ سے منسوب چند بیانات دیکھے ہیں، اس لیے ہمیں جھوٹی خبروں کی تردید کرنی چاہیے-

    انہوں نے کہا کہ مجھے شاہد آفریدی کی جانب سے ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور ایسا لگتا ہے کہ کچھ عناصر ان کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، میں جانتا ہوں کہ شاہد آفریدی عمران خان کیلئے ایک خاص احترام میں رکھتے ہیں اور شاہد آفریدی کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے میں ان لوگوں کا ہاتھ لگتا ہے جو ان کے ساتھ ذاتی اسکور طے کرنا چاہتے ہیں۔

    شیر افضل مروت نے لکھا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیموں سے گزارش ہے کہ شاہد آفریدی کے بارے میں اچھی باتیں پھیلائیں، ہمیں مستقبل میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ہونے والے جھوٹے پروپیگنڈے پر بھی تیزی سے ردعمل ظاہر کرنے کی ضرورت ہے، افراد کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم میں نادانستہ شرکت کو جلد از جلد روک دیا جانا چاہیے، میں ذاتی طور پر تصدیق کرتا ہوں کہ شاہد آفریدی کے خلاف مہم جھوٹی اور فضول ہے اور مجھے اس پر دلی افسوس ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ روز عمران ریاض خان نے شاہد آفریدی پر طویل پوسٹ کرکے اس لفظی تکرار کا آغاز کیا، اپنی پوسٹ میں عمران ریاض خان نے کہا تھا کہ ’شاہد آفریدی کو قوم نے سر آنکھوں پر بٹھایا مگر انہوں نے ملک لوٹنے والوں سے لے کر مینڈیٹ چوری کرنے والوں تک کو مبارکبادیں دیں۔ لوگوں نے برادشت کیا مگر جب اپنی مقبولیت کی دھن میں مگن شاہد خان آفریدی نے پاکستان کے سب سے بڑے عوامی لیڈر پر کھل کر تنقید کرنا شروع کی تو لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔
    https://x.com/ImranRiazKhan/status/1771132191130390950?s=20
    عمران ریاض نے مزید لکھا کہ پاکستان میں شاہد آفریدی کی طرح ان سے کم تر اور ان سے بہتر بہت سے سٹارز موجود ہیں، جو آج بھی مختلف انداز میں خود کو عوام سے جوڑے ہوئے ہیں۔ ان سب کی بھی اپنی اپنی سیاسی سوچ ہے مگر ان میں سے کسی نے بھی عوام کی دل آزاری نہیں کی۔ مگر شاہد آفریدی کی نظریں شائد کسی اور ٹارگٹ پر مرکوز ہیں، عہدوں کے حصول کے لیے عزت داؤ پر لگانا ایک ہیرو کو زیب نہیں دیتا اگر بولنا ہی تھا تو شاہد آفریدی کو ظلم اور جبر کے خلاف بولنا چاہئے تھا تاکہ جن لوگوں نے اسے پیار دیا ان کی محبتوں کا حق ادا ہوتا، مگر لالہ نے ہمیشہ غلط شارٹ کھیل کر خود کو آؤٹ کروانے کی روایت برقرار رکھی۔

    عمران ریاض کی اس پوسٹ پر شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ ’لائک ریٹویٹ، ویوز وغیرہ کے چکر میں سچ اور جھوٹ میں فرق کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے، ایک صحافی اور ٹرول میں یہ ہی فرق ہوتا ہے کہ صحافی تحقیق کرتا ہے، بہتان تراشی تو سب سے آسان کام ہے، آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ عمران بھائی میرے رول ماڈل تھے جنہیں دیکھ کر میں نے کرکٹ شروع کی ورنہ میں کرکٹر نہ ہوتا۔ جھوٹ اور پراپگینڈے کی وجہ سے نہ میرا مؤقف بدلے گا اور نہ ہی اس سے تحریک انصاف یا عمران خان کی کوئی خدمت ہو گی۔
    https://x.com/ImranRiazKhan/status/1771206892317991375?s=20
    جس پر عمران ریاض خان نے کہا کہ محترم شاہد آفریدی صاحب آپ کی مجبوری دیکھتے ہوئے آپ پر ترس آرہا ہے۔ کاش آپ میں ظلم کے خلاف بولنے اور سچ کا سامنا کرنے کی جرات ہوتی، کاش آپ چھوٹے موٹے دنیاوی فائدوں کے حصول کی بجائے اپنے اس مقام پر اکتفا کرتے جو اللہ تعالیٰ نے آپکو عوام کی نظروں میں عطا کیا،میں آج بھی مایوس نہیں ہوں امید ہے آپ ایک دن ضرور سمجھ جائیں گے-

  • مکہ مکرمہ میں چار خواتین پر مشتمل جیت کترا گروہ گرفتار

    مکہ مکرمہ میں چار خواتین پر مشتمل جیت کترا گروہ گرفتار

    مکہ مکرمہ: پولیس نے چار خواتین پر مشتمل جیت کترا گروہ گرفتار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی میٖڈیا کے مطابق گرفتار خواتین مصری ہیں اور اقامہ ہولڈر ہیں مکہ کی پولیس کے مابق مذکورہ گروہ مکہ مکرمہ میں زائرین اور مقیمین کی جیبیں کترتا تھا،گروہ مرکزی علاقے کے علاوہ عوامی مقامات اور بسوں میں سرگرم رہتا تھا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کے ٹھکانے سے مسروقہ اشیا ءبھی برآمد ہوئی ہیں، تفتیش اور ضابطے کی کارروائی کے بعد انہیں پبلک پراسکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔

    قبل ازیں مکہ مکرمہ پولیس نے بیوی پر تشدد کرنے و الے غیر ملکی کو گرفتار کرلیا تھا،مذکورہ شخص میانمارکا تھا اور اس کی بیوی کو پیٹتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، ویڈیو کی بنا پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اسے گرفتار کیا ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔

    اسحاق ڈار کا بھارت سے تجارت کھولنے کا عندیہ

    ہمیں 15دن قبل ہی فارورڈ بلاک کا علم ہوا ،شیر افضل مروت

    ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

  • خواب کی کچی ململ میں جب آنکھیں لپٹی ہوں،یادیں اوڑھ کے سوتے رہنا اچھا لگتا ہے

    خواب کی کچی ململ میں جب آنکھیں لپٹی ہوں،یادیں اوڑھ کے سوتے رہنا اچھا لگتا ہے

    خواب کی کچی ململ میں جب آنکھیں لپٹی ہوں
    یادیں اوڑھ کے سوتے رہنا اچھا لگتا ہے

    فرحت زاہد

    معروف شاعرہ فرحت سلطانہ المعروف فرحت زاہد 23 مارچ 1960،میں ملتان میں پیدا ہوئیں اور تعلیم بہاول پور میں حاصل کی۔30 برس دبئی اور نیویارک میں گزارے اور اب لاہور میں مقیم ہیں۔وہ کافی عرصے سے شاعری کر رہی ہیں ان کا کلام اہم رسائل جیسے ’فنون‘، ’اوراق‘اور’نقوش‘ میں شائع ہو چکا ہے۔ مشاعروں میں شرکت بھی کرتی رہی ہیں۔ دو شعری مجموعے منظر عام پر آچکے ہیں’ لڑکیا ں ادھوری ہیں‘ اور ’عشق جینے کا اک سلیقہ‘ شائع ہو چکے ہیں۔ تانیثیت کا مدھم لہجہ ان کی غزلوں کی شناخت ہے۔

    روشن لفظوں کی شاعرہ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تحریر:شبنم رومانی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    فرحت زاہد ایک تازہ کار اور ضمیر دار شاعرہ ہے، اُس کا کینوس وسیع ہے۔ وہ اپنی ذات کے حوالے سے پورے طبقۂ اناث کی ترجمانی کا فریضہ انجام دیتی نظر آتی ہے۔ اس ضمن میں خاص طور سے متوسط طبقہ اُس کی فکر کا محور ہے۔ ساتھ ہی ساتھ وہ انسانی مستقبل اور عالمی صورتِ حالات سے بھی بے تعلق نہیں ہے۔ اپنے اور غیروں کے دکھ سکھ میں نہال رہنے والی یہ شاعرہ قدم جما جما کر آگے بڑھ رہی ہے۔ ترقی وہ ہے جو تدریجی ہو۔ چھلانگیں لگانے والے اکثر اوندھے منہ گرتے ہیں او پھر سنبھل نہیں پاتے۔ خیال کی تازگی اور اظہار کے توازن نے اُس کو ہر مکتبِ فکر کے لیے قابلِ قبول بنا دیا ہے، اس انکسار میں ایک افتخار بہرحال اُس کو سربلند رکھتا ہے کہ وہ عورت ہے جو محبت اور رفاقت، خدمت اور قربانی، تہذیب اور اخلاق کی علامت ہے جس کی وجہ سے تصویرِ کائنات میں رنگ ہے مگر جس کی ”مظلومی“ کو عقدۂ مشکل بناکر چھوڑ دیا گیا ہے۔

    یہ بظاہر کومل اور کمزور سی لڑکی حقیقتاً جرأت اور استقامت کا پیکر ہے۔ فرحت کئی محاذوں پر ایک ساتھ لڑ رہی ہے۔ اُس کا پہلا مدِ مقابل خود اس کا وجود ہے، دوسری امتحاں گاہ اس کا اپنا گھر ہے۔ تیسرا معرکہ معاشرے سے ہے اور چوتھا مورچہ ” محاذِ فن“ ہے۔
    فرحت کے ہاں عورت کے سب رُوپ طرح دارا نہ حسن کاری اور فنکارانہ حقیقت نگاری کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ کچّے رستوں سے ناآشنا اور بارشوں میں دھلی ہوئی یہ لڑکی عورت بن کر ایک الف لیلوی عالم سے دو چار ہوتی ہے تو ماں بن کر مامتا کے عظیم تجربے سے گزرتی ہے۔ یہ تبدیلی اس کے لیے اُڑن کھٹولے کے ذریعے دوسری دُنیا میں اُترنے کے مترادف ہے۔

    فکر و احساس کی اس دوسری دُنیا کے علاوہ ایک تیسری دنیا بھی ہے، کولمبس جس کو پہلی دنیا سمجھا تھا اور جس کو اب بھی پہلی دُنیا ہی کہا جاتا ہے۔ وہ عملاً اڑن کھٹولے کے ذریعے اس دنیا میں پہنچی ہے۔ یہاں کے شب و روز اور ان کے سیاق و سباق سب مختلف ہیں۔ یہاں چاروں طرف کرنسی نوٹوں کی خوشبو پھیلی ہوئی ہے جو کمزور طبع لوگوں کو مدہوش کیے دیتی ہے۔ یہاں آرائشوں اور آلائشوں اور آسائشوں کا ایک طلسمی جال ہے، فرشتے بھی جس میں گرفتار ہونے کے لیے بیتاب نظر آتے ہیں۔

    مگر فرحت نے نقل مکانی کے باوجود اصل مکانی کو نہیں چھوڑا اور اپنی ”روحی“ کی محبت سے منہ نہیں موڑا۔ اس کے ہاں وطن کی محبت کا روایتی اور عامیانہ اعلان نہیں ہے بلکہ اپنی ثقافت، اپنی تہذیب، اپنی زمین اور اپنے آسمان سے محبت کی ایک نہایت بلیغ صورت اظہار ہے۔ وہ ہجرت کا دکھ سہتی ہے مگر ہجر کی عظمت کی بھی قائل ہے۔ وہ اداس ہے مگر مایوس نہیں ہے۔ وہ گھپ اندھیرے میں بھی روشنی کی ایک کرن کا پلو پکڑے رہتی ہے۔ اُس کی یہ رجائی سوچ اُس کی شاعری کا بڑا مثبت پہلو ہے جو اُس کے لیے امکانات کے نئے نئے در وا کرتی رہتی ہے۔
    ہم اپنی مشعلِ احساس لے کے جب نکلے
    تمام لفظ تھے روشن سخن کے رستے میں

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    اس کی خاطر رونا ہنسنا اچھا لگتا ہے
    جیسے دھوپ میں بارش ہونا اچھا لگتا ہے
    خواب کی کچی ململ میں جب آنکھیں لپٹی ہوں
    یادیں اوڑھ کے سوتے رہنا اچھا لگتا ہے
    سانجھ سویرے کھلتے ہیں جب تیتریوں کے پر
    اس منظر میں منظر ہونا اچھا لگتا ہے
    بارش آ کر برس رہے گی موسم آنے پر
    پھر بھی اپنا درد چھپانا اچھا لگتا ہے
    بادل خوشبو اور جوگی سے آخر کون کہے
    مجھے تمھارا آنا جانا اچھا لگتا ہے

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    عجیب رت ہے یہ ہجر و وصال سے آگے
    کمال ہونے لگا ہے کمال سے آگے
    وہ ایک لمحہ جو تتلی سا اپنے بیچ میں ہے
    اسے میں لے کے چلی ماہ و سال سے آگے
    کوئی جواز ہو ہمدم اب اس رفاقت کا
    تلاش کر مجھے میرے جمال سے آگے
    جواب خواب بھلا خواب کے سوا کیا ہے
    مگر وہ نکلا نہیں ہے سوال سے آگے
    پگھل رہا ہے مرا دن سیاہ راتوں میں
    کہانی گھوم رہی ہے زوال سے آگے
    رکے ہوئے ہیں کنارے پہ وہ تلاطم ہے
    یہ شہر عشق ہے اور ہے مجال سے آگے
    مشام جاں میں کوئی دیپ سا جلائے ہوئے
    نکل چلی ہوں میں رنج و ملال سے آگے

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    خوشبو کی طرح ملتا ہے وعدہ نہیں کرتا
    موسم کا پرندہ ہے ٹھکانا نہیں کرتا
    وہ عشق میں شعلوں کا طلب گار ہے لیکن
    اس آگ میں مر جانے کا سودا نہیں کرتا
    وہ پچھلی محبت میں مرے دل کا خسارہ
    اسباب دروں وہ کبھی پوچھا نہیں کرتا
    کرتا ہے ہر اک رنگ کی چڑیوں سے وہ باتیں
    پہنائی میں دل کی کبھی اترا نہیں کرتا
    اس شہر میں جینے کی ادا سیکھ رہی ہوں
    بیتے ہوئے کل پر یہ گزارا نہیں کرتا