Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اسحاق ڈار کا بھارت سے تجارت کھولنے کا عندیہ

    اسحاق ڈار کا بھارت سے تجارت کھولنے کا عندیہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت سے تجارت کھولنے کا عندیہ دیا ہے-

    باغی ٹی وی :لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے یوم پاکستان کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان کے کاروباری افراد چاہتے ہیں بھارت کے ساتھ تجارت بحال ہو اور پاکستان بھارت کے ساتھ تجارت کھولنے سے متعلق جائزہ لےگا شہبازشریف کی قیادت میں 16 ماہ کی حکومت ملک کو صرف دیوالیہ ہونے سےبچانے کےلیے تھی اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اپنا عہد خوب نبھایا، پی ٹی آئی حکومت جاتے جاتے کہہ کرگئی تھی کہ بارودی سرنگیں بچھا کرجارہے ہیں دنیا میں 24 ویں معیشت کو 47 ویں معیشت بناکر جانے والوں نے پاکستان کا بیڑاغرق کیا۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی سفیربانی پی ٹی آئی سے ملنےکے لیے درخواست کرتے ہیں تو فیصلہ عدالت کرے گی، حکومت نہیں پاکستان میں انتخابات سے متعلق ڈونلڈ لو کی گفتگو کوئی نئی بات نہیں، اگردھاندلی ہوئی تو پختونخوا میں ایک پارٹی کو 75 فیصد سیٹیں کیسے ملیں؟ سندھ میں پیپلزپارٹی کو 70 فیصد سیٹیں ملیں، اگر کسی کو انتخابات سے شکایت ہے تو عدالتیں اور ٹربیونل موجود ہیں۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں اہم مقامات اندھیرے میں ڈوب گئے

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمسائےتبدیل نہیں کیے جاسکتے، ہمیں پڑوسیوں کےساتھ ہی رہناہے، افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے گفتگو کے دوران حملے کی خبر ملی، افغان وزیرخارجہ کو بتایا کہ گل بہادر گروپ حملے کا ذمہ دار ہے، افغانستان نےمعنی خیز ایکشن نہیں لیا تو پاکستان نےگل بہادر گروپ کےخلاف کارروائی کی،،ہم نے بلوچستان میں ہونے والے حملے کا حساب چکا دیا ہے، افغانستان سے حملے کا بھی بھرپور جواب دیا گیا، ہماری فورسز نے کامیاب ری ایکشن دیا، ہم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افغانستان سے تعاون کو تیار ہیں۔

    وزیر خارجہ نے بتایا کہ برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون چند ہفتوں میں پاکستان کا دورہ کریں گے، کیمرون آسٹریلیا کے دورے سے واپس آرہے ہیں، پیرکوبرطانوی وزیر خارجہ سے فون پر بات ہوگی۔

    ہمیں 15دن قبل ہی فارورڈ بلاک کا علم ہوا ،شیر افضل مروت

    برسلز نیوکلیئر کانفرنس میں شرکت سے متعلق اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان جوہری توانائی کے محفوظ استعمال سے متعلق اپنے تجربات دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کو تیار ہے، پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ نیوکلئراور ہائیڈر وانرجی محفوظ توانائی کے حصول کا ذریعہ ہیں، عالمی مالیاتی اداروں کو جوہری توانائی کے منصوبوں سے متعلق تعاون کرنا چاہیے-

    اسحاق ڈار نے کہا کہ ترک ہم منصب سے برسلز میں ملاقات ہوئی، ترکیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی،ہم نے چین کے ساتھ جے ایف 17 بنایا اور ترکی کے ساتھ مل کر بھی ایک جہاز تیار کیا ہے۔ چین کی طرح ترکی بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے تمام عالمی فورمز پر پاکستان اور چین اکھٹے ہوتے ہیں، ہم نے چینی وزیراعظم کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے، 16 ماہ کی حکومت میں چین کے ساتھ سی فائیو پروجیکٹ کا معاہدہ ہوا، اس پروجیکٹ کے تحت 3 ہزار800 میگاواٹ بجلی بنائی جارہی ہے۔

    خیبرپختونخوا حکومت کا غزہ کے شہریوں کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے پاکستان کو معاشی طور پر نقصان ہوا، ہمیں نیوکلیئر توانائی سے متعلق پالیسی کو آگے بڑھانا ہے، ہم نے پاکستان کو ایک بار پھر ترقی کی راہ پر لانا ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بجٹ خسارے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے جال سے نکلنے کی ضرورت ہے اقتصادی سفارت کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور نئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے پاس پاکستان کے معاشی مسائل سے نمٹنے کی تمام تر مہارت ہے-

    سماجی رابطے کی سائٹ ایکس کی بندش کے حوالے سے کہا کہ ٹوئٹر کی بحالی سے متعلق مسائل حل کرنے کے لیے کردار ادا کروں گا، سوشل میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ استعمال کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے، لندن میں سیاسی و کاروباری افراد سے ملاقات میں بھی یہ مسئلہ زیربحث آیا۔

    دہشتگردوں نے حملے کے بعد یوکرین کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تھی،روسی صدر

  • پاکستان  سمیت دنیا بھر  میں اہم مقامات اندھیرے میں ڈوب گئے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں اہم مقامات اندھیرے میں ڈوب گئے

    اسلام آباد: زمین سے محبت کے اظہار کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور منایا گیا۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے سے رات ساڑھے 9 بجے تک ارتھ آور منایا گیا عالمی ارتھ آور مہم کے تحت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس ، ایوان صدر اور سپریم کورٹ کی عمارتوں کی لائٹیں بند کردی گئیں۔

    پاکستان کے علاوہ دنیا کے اہم ترین مقامات گزشتہ کئی برسوں کی طرح اس سال بھی اندھیرے میں ڈوب گئے جب کہ متعدد جگہوں پر مقامی وقت کے مطابق ارتھ آور منایا جائےگا۔

    خیال رہےکہ ارتھ آور 2007 میں متعارف کروایا گیا تھا جس کے بعد اسے ہر سال مارچ کے آخر میں ایک مخصوص دن پر منایا جاتا ہے جس کا مقصدکرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانےکے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے،اس کا مقصد لوگوں کو یہ بتانا کہ توانائی کو ضائع نہ کریں خاص طور پر بجلی کی توانائی۔

  • ہمیں 15دن قبل ہی فارورڈ بلاک کا علم ہوا ،شیر افضل مروت

    ہمیں 15دن قبل ہی فارورڈ بلاک کا علم ہوا ،شیر افضل مروت

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ابھی تک لگ بھگ ہمارے 40ایم پی ایز توڑے جا چکے ہیں.ہمیں 15دن پہلے ہی فارورڈ بلاک کا علم ہوا تھا-

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمارے اراکین کو توڑا جارہا ہے، ہمیں 15دن پہلے ہی فارورڈ بلاک کا علم ہوا تھا، یہ ان کے جمہوری اقدار اور اخلاقی اقدار ہے،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی جانب سے کسی آفر کی مجھے علم نہیں ، اس وقت پنجاب میں ہمیں تنظیمی بحران کا سامنا ہے۔

    شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کو توڑ رہی ہے، 40 ایم پی ایز کو توڑا جا چکا ہے جبکہ مزید اراکین کیساتھ رابطہ کیا جارہا ہے، پنجاب کے معاملات کا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ادارک ہے، یہ تحریک انصاف کو مزید کمزور کرنے کی کوشش کریں گے۔

  • ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

    ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

    اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات جنوبی و وسطی پنجاب کےعلاوہ خیبر پختونخوا، پوٹھوہار ، شمالی بلوچستان، اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، فیصل آباد، لاہور،اوکاڑہ، گو جرانوالا ،بہاولنگر، نارووال، گجرات اور قصور، مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے کوہستان، بالا کوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہےاس کے علاوہ کشمیراور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    دہشتگردوں نے حملے کے بعد یوکرین کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تھی،روسی صدر

    عمران خان کی سوچ ’’کسی کو نہیں چھوڑوں گا‘‘والی نہ ہوتی تو آج وہ …

    اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے، انتونیو گوتریس

  • خیبرپختونخوا حکومت  کا غزہ کے شہریوں کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان

    خیبرپختونخوا حکومت کا غزہ کے شہریوں کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے شہریوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی :مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے فلسطینیوں کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے،امدادی رقم سے غزہ کے فلسطینی عوام کیلئے اشیائے ضروریہ فراہم کی جائے گی، جلد فلسطینی سفیر کو دعوت دے کر امداد ی رقم حوالے کی جائے گی، خیبرپختونخوا حکومت غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کےساتھ کھڑی ہے۔

    واضح رہے کہ غزہ کے الشفاء ہسپتال پر اسرائیلی فوج کا دوسرا بڑا حملہ پچھلے پیر کے روز سے شروع ہو کر ہفتے کے روز بھی جاری رہا ہے ہفتہ کے روز اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ ہسپتال پر اس کے ایک طویل اور بڑے حملے کے دوران اب تک اس نے 170 فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے، اسرائیلی فوج نے ان فلسطینیوں کو بندوق بردار قرار دیا ہے۔

    اسرائیلی فوج غزہ کے ہسپتالوں، مسجدوں، سکولوں سے لے کر اقوام متحدہ کے ذیلی مراکز کو اب تک کئی بار اپنے حملوں کا نشانہ بنا چکی ہے۔ الشفاء ہسپتال جو کہ غزہ کا سب سے بڑا ہسپتال قرار دیا جاتا ہے۔ اس میں جزوی طور پر علاج معالجے کی سہولت جاری تھی جس کا اب امکان اور بھی معدوم ہو گیا ہے اسرائیلی فوج نے اس کے اندر اور باہر ہر جگہ گولہ باری کی اور ہر چیز کو تہس نہس کرنے کے لیے جارحانہ انداز اختیار کیا۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے اندر حماس کے جنگجوؤں نے پناہ لے رکھی ہے اور اپنے ایک مرکز کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ ہفتہ کے روز فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق پیر کے روز سے لے کر اب تک 800 افراد سے ہسپتال کے اندر پوچھ گچھ کی گئی ہے کہ آیا ان کا حماس یا کسی اور فلسطینی گروپ سے تعلق تو نہیں ہے۔

    فوجی بیان کے مطابق 350 جنگجوؤں اور مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہسپتال کے اندر اور باہر اسرائیلی فوج کی بھاری نفری بروئے کار ہے جبکہ اسرائیلی فوج کے ٹینک بھی پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر جگہ جگہ کارروائیاں کر رہے ہیں فوج کا کہنا ہے کہ اس حملے کے دوران اب تک اس کے دو فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اس نے حماس اور دوسرے جنگجوؤں کا اسلحہ اور انفراسٹرکچر تباہ کر دیا ہے۔

  • دہشتگردوں نے حملے کے بعد یوکرین کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تھی،روسی صدر

    دہشتگردوں نے حملے کے بعد یوکرین کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تھی،روسی صدر

    ماسکو: روسی صدر نے کل ملک میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : قوم سے خطاب میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ماسکو کانسرٹ کے تمام حملہ آوروں کو تلاش کر کے پکڑ لیا ہے، حملہ آوروں نے حملے کے بعد یوکرین کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تھی، تمام ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ جس نے حملے کا حکم دیا اسے بھی سزا دی جائے گی۔

    روسی صدرپیوٹن نے کہا کہ کانسرٹ ہال حملے کے متاثرین سے گہری ہمدردی ہے، حملے کے بعد امدادی کارروائیوں پر ایمرجنسی سروسز، اسپیشل سروسز کے شکر گزار ہیں، حملے کے بعد سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، ہمارے دشمن ہمیں منقسم نہیں کر سکتے۔

    واضح رہے کہ روسی دارالحکومت ماسکو کے قریب کانسرٹ ہال میں دہشتگرد حملے سے ہلاک افراد کی تعداد 143ہوگئی ہے، گزشتہ شام کارکس سٹی ہال میں فائرنگ اور دھماکے سے 100سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے، کارکس سٹی ہال حملے کی ذمہ داری عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی۔

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ماسکو میں کانسرٹ ہال میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان روس کے ساتھ کھڑا ہے،جبکہ چین کے صدر شی جن پنگ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، چین قومی سلامتی اور استحکام کیلئے روس کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے مشیر برائے قومی سلامتی جان کربی نے روس میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں یوکرین ملوث نہیں ہے ماسکو میں امریکی سفارتخانے نے 8 مارچ کو امریکی شہریوں کو ممکنہ دہشتگردی سے خبردار کرتے ہوئے مجمع میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایات بھی جاری کی تھیں۔

    روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے دہشت گردی میں یوکرین کے ملوث نہ ہونے سے متعلق امریکی ردعمل پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے حملے کے دوران ہی آخر کس بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کرلیا کہ دہشت گرد حملے میں کوئی دوسرا ملوث ہے؟

    روس کے صدارتی آفس کریملن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کانسرٹ ہال حملے میں اب تک 11 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

    روسی میڈیا کے مطابق دو مشتبہ افراد کو یوکرین کی سرحد کے قریب سے حراست میں لیا گیا تاہم روسی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے،تین دہشتگردوں نے لوگوں سے بھرے ہوئے کراکس سٹی ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی اور بم پھینکے، دھماکے سے کانسرٹ ہال کی چھت کا ایک حصہ گر گیا اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے، دھماکے سے کنسرٹ ہال کی عمارت میں آگ بھی لگ گئی۔

  • عمران خان کی سوچ ’’کسی کو نہیں چھوڑوں گا‘‘والی  نہ ہوتی تو آج وہ حکومت میں ہوتے،رانا ثنااللہ

    عمران خان کی سوچ ’’کسی کو نہیں چھوڑوں گا‘‘والی نہ ہوتی تو آج وہ حکومت میں ہوتے،رانا ثنااللہ

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنی مخصوص سیاست سے الگ ہوجائیں تو معاملات ٹھیک ہوجائیں گے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سوچ ’’کسی کو نہیں چھوڑوں گا‘‘والی نہ ہوتی تو آج وہ حکومت میں ہوتے، تحریک انصاف کی سیاست بھی عمران خان کی سوچ کی ارد گرد گھومتی ہے، بانی پی ٹی آئی اپنی مخصوص سیاست سے الگ ہوجائیں تو معاملات ٹھیک ہوجائیں گے، پیپلزپارٹی ہم سے پہلے پی ٹی آئی سے اتحاد کرنا چاہتی تھی لیکن بانی تحریک انصاف کسی کا وجود تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو 24 ویں سے 47 ویں نمبر پر لے جانیوالے عوام کے دشمن ہیں ، ان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی آسمان پر پہنچ، ہم نے روڈ میپ دے دیا ہے امید ہے کہ دسمبر2025 تک مہنگائی میں 10 فیصد کمی ہو جائے گی۔

    موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان

    ریٹیلرز اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن کرکےایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیاجائےگا،ایف بی آر

  • اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے، انتونیو گوتریس

    اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے، انتونیو گوتریس

    جنیوا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔

    با غی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے رفح کراسنگ کا دورہ کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ کے فلسطینیوں کا درد دنیا کےسامنے لانے کیلئے رفح آیا ہوں، غزہ میں پہلے ےکہیں زیادہ انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے، امدادی سامان کے ٹرکوں کو غزہ کی سرحد پر روکنا اخلاقی کمزوری ہے، اسرائیل کو انسانی امداد کی رسائی پورے غزہ میں بلا روک ٹوک دینی چاہیے، غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے مصر کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا ہےکہ اب وقت آگیا کہ جنگ بندی کی جائے یرغمالیوں کو رہا کیا جائے، وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے، اتنے لوگوں کو مرتا ہوا اور اتنی اذیتوں میں نہیں دیکھا جاسکتا،ہمارے پاس اختیار نہیں، جن کے پاس ہے ان سے اپیل ہے کہ غزہ جنگ روکی جائے۔

    ریٹیلرز اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن کرکےایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیاجائےگا،ایف بی آر

    لاہور: 72 گھنٹوں میں خواتین سے زیادتی اور تشدد کے درجنوں واقعات رپورٹ

    میرپورخاص:اسسٹنٹ کمشنر کا فرٹیلائزر ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 10 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد …

  • لاہور: 72 گھنٹوں میں خواتین سے زیادتی اور تشدد کے  درجنوں واقعات رپورٹ

    لاہور: 72 گھنٹوں میں خواتین سے زیادتی اور تشدد کے درجنوں واقعات رپورٹ

    لاہور: 72 گھنٹوں میں خواتین سے زیادتی اور تشدد کے 28 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 3 دنوں میں لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں یونیورسٹی طالبہ کو کلاس فیلو نے زیادتی کا نشانہ بنایا، ہنجروال میں نوکری کا جھانسہ دےکر خاتون سے زیادتی کی گئی، مناواں میں لڑکی کو ورغلاء کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہربنس پورہ میں جہیز کا تقاضہ پورا نہ کرنے پر سسرالیوں نے بہو پر تشددکیا، ساندہ میں بیوی پر شوہر اور سسرالیوں نے تشددکیا، سبزہ زار میں بہو پر سسرالیوں نے تشدد کیا، گرین ٹاؤن میں شوہر اور سسر نے خاتون کا سر مونڈ دیا، تمام واقعات کے مقدمات درج ہیں، ملزمان کو جلدگرفتار کرلیا جائےگا۔

    موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان

    دوسری جانب راولپنڈی کی شیر زمان کالونی میں دیور نے بیوہ بھابھی اور اس کی بیٹیوں کو دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان نے بیوہ اور اس کے بچوں پر بیلچوں سے وار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا ایس ایس پی آپریشنز کامران اصغر کا کہنا ہے کہ ملزم ریاض شاہ متاثرہ بیوہ کا دیور ہے اور فیملی کے درمیان مکان کا تنازع چل ہے، ملزم اپنے دوسرے بھائی سے مل کر حصہ مانگ رہا ہے جبکہ مکان متاثرہ بیوہ کے مرحوم شوہر کے نام ہے۔

    ریٹیلرز اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن کرکےایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیاجائےگا،ایف بی آر

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ریاض شاہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد برداشت نہیں، یہ ریڈ لائن ہے۔

    سیالکوٹ: پولیس کی منشیات فروشوں کے کارروائی، 5ملزمان منشیات سمیت گرفتار

  • موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو سالانہ  اربوں ڈالر کا نقصان

    موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان

    اسلام آباد: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رونما ہونے والے واقعات سے پاکستان کو سالانہ 4ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : "پروپاکستانی” کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10ممالک میں شامل ہے مگر یہ سب سے زیادہ کلائمیٹ فنانس حاصل کرنے والے ممالک میں شامل نہیں ہے۔

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی طرف سے اپنی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق اداروں کو کلائمیٹ چینج ایکٹ 2017ءکے تحت بااختیار بنانے اور متحرک کرنے کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ پاکستان کی قومی اور صوبائی کلائمیٹ پالیسیوں میں موجود فرق کو ختم کرنے کی ضرورت ہےوفاق اور صوبے اپنی پالیسیوں میں ہم آہنگی لا کر زیادہ بہتر طور پر موسمیاتی تبدیلیوں سے نبٹ سکتے ہیں۔

    پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی پُر وقار تقریب

    ورلڈ بینک کی پاکستان کیلئے14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

    پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی پُر وقار تقریب