Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ریٹیلرز اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن کرکےایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیاجائےگا،ایف بی آر

    ریٹیلرز اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن کرکےایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیاجائےگا،ایف بی آر

    اسلام آباد: ملک بھر میں ڈیلرز، ریٹیلرز، مینوفیکچرر اور امپورٹر کم ریٹیلرز کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کے مطابق تاجروں سے ٹیکس دکان کی سالانہ رینٹل ویلیو کے حساب سے وصول کیا جائےگا، ہر دکاندار کو سالانہ کم از کم 1200 روپے انکم ٹیکس دینا ہوگا، سال 2023 کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے والے تاجروں کو بھی رعایت ملےگی، اسکیم کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا تاہم پہلی ٹیکس وصولی 15جولائی سے ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں ڈیلرز، ریٹیلرز، مینوفیکچرر اور امپورٹر کم ریٹیلرز کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، اسٹورز، دکانیں، ویئر ہاؤسز اور کاروباری دفاتر رجسٹریشن کرانے کے پابند ہوں گے، ریٹیلرز اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن کرکےایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیاجائےگا۔

    عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لےلی

    نوٹیفکیشن کے مطابق ہر ماہ کی مقررہ 15 تاریخ سے پہلے ٹیکس دینے کی صورت میں تاجروں کو 25 فیصد رعایت ملےگی، قانون پر عمل نہ کرنےکی صورت میں نیشنل بزنس رجسٹری میں زبردستی رجسٹریشن کی جائےگی، تاجر دوست ایپ کے ذریعے تاجروں اور دکانداروں کا سینٹرل ڈیٹابیس تیار کیا جائےگا۔ایف بی آر نے اسپیشل پروسیجرز فار اسمال ٹریڈرز اینڈ شاپ کیپرز کے نام سے اسکیم پر اسٹیک ہولڈرز سے آرا بھی طلب کرلیں۔

    پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی پُر وقار تقریب

    نوٹیفکیشن کے مطابق تاجروں سے ٹیکس دکان کی سالانہ رینٹل ویلیو کے حساب سے وصول کیا جائےگا، ہر دکاندار کو سالانہ کم از کم 1200 روپے انکم ٹیکس دینا ہوگا، سال 2023 کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے والے تاجروں کو بھی رعایت ملےگی، اسکیم کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا تاہم پہلی ٹیکس وصولی 15جولائی سے ہوگی۔

    سعودی وزیر دفاع کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

  • ورلڈ بینک  کی  پاکستان کیلئے14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

    ورلڈ بینک کی پاکستان کیلئے14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

    اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی بینک کا کہنا ہے کہ رقم دو منصوبوں پر خرچ کی جائے گی، ڈیجیٹل اکانومی اینانسمنٹ پراجیکٹ کے لئے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی، سندھ میں بیراجوں کی حفاظت اور بہتری کے لئے 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر فراہم ہوں گے۔

    کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ سال 2022 میں پاکستان میں تباہ کن سیلاب نے انفراسٹرکچر متاثر کیا، بیراجوں کی حفاظت اور مضبوط بنانے کے لئے اقدامات ضروری ہیں، ڈیپ پروگرام کے تحت شہریوں اور مختلف فرمز کو ای سروسز دی جائیں گی۔

    پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی پُر وقار تقریب

    قبل ازیں وزیر خزانہ سے ایشائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی تھی ،ملاقات میں فریقین نے پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے سے اتفاق کیا تھا ، وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں معاشی ترقی کے لیے جاری تعاون اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی مسلسل معاونت کو سراہا، وزیر خزانہ نے میکرو اکنامک استحکام کی ترجیحات کا خاکہ پیش کیا، خاکے میں ریونیو بڑھانے کے اقدامات اور ایس او ایز اصطلا حات سمیت نجکاری، اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے بھی خاکے میں شامل تھے۔

    سعودی وزیر دفاع کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

    ملاقات کے دوران دونوں فریقین کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام اور کلائمیٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس انہانسمنٹ پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیاتھا ، کنٹری ڈائریکٹر نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر مبارکباد دی تھی کہا تھا کہ معاہدے پر مارکیٹ نے مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

    عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لےلی

  • پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں   یوم پاکستان کی پُر وقار تقریب

    پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی پُر وقار تقریب

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے مطابق پاکستان کا قومی دن آج نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں حب الوطنی کے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، پاکستان چانسلری میں بھارت میں پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے پرچم کشائی کی،تقریب میں پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے خطاب کیا، سعد احمد وڑائچ نے قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت کو سراہا۔
    https://x.com/PakinIndia/status/1771439464449282448?s=20
    پاکستانی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ مساوات اور باہمی احترام پر مبنی پرامن بقائے باہمی پاکستان کی خارجہ پالیسی کے رہنما اصول ہیں، یہ اصول بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کی پاکستان کی خواہش کو بھی تقویت دیتے ہیں۔
    https://x.com/PakinIndia/status/1771440640506859682?s=20
    https://x.com/PakinIndia/status/1771440870681870430?s=20

  • سعودی وزیر دفاع کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

    سعودی وزیر دفاع کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : ملاقات میں دو طرفہ امور پر تفصیلی بات چیت، ملاقات میں علاقائی امن و سلامتی اور خطے کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

    وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ، سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا،وزیر اعظم نے پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ نشان پاکستان ملنے پر سعودی وزیر دفاع کو مبارکباد دی،سعودی وزیر دفاع نے وزیر اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہارکیاملاقات میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
    https://x.com/pmln_org/status/1771506681354019312?s=20
    سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ یوم پاکستان کی پریڈ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے کا پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آج کی پریڈ میں پاکستان کی افواج کی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے حالیہ دورہ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
    https://x.com/pmln_org/status/1771508431024742442?s=20
    وزیراعظم نے کہا کہ ہم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان کے دورے کا انتظار کر رہے ہیں،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ ،گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جو کہ وقت کیساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہےسعودی عرب نے ہر محاذ پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے ،میرے بطور وزیراعظم پچھلے دور میں سعودی عرب نے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کے لئے کلیدی کردار ادا کیا۔

    علاوہ ازیں صدر مملکت آصف زرداری سے بھی سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے ملاقات کی، ‏ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ آصف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔

    دوران ملاقات ‏پاکستان اور سعودی عرب کی جانب سے باہمی مفاد کیلئے دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ ‏ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، ‏دونوں ممالک کا برادرانہ رشتہ مشترکہ عقیدے اور تاریخی تعلقات سے عبارت ہے۔
    https://x.com/PresOfPakistan/status/1771442427389243691?s=20
    ‏صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا‏ اور مشکل وقت میں پاکستان کو فراہم کی جانے والی حمایت پر سعودی عرب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا،‏ صدر مملکت نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی قیادت اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود کے وژن کو بھی سراہا۔

    سعودی وزیرِ دفاع نے کہا کہ ‏پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تاریخی، اسٹریٹجک اور دفاعی تعاون ہے، ‏دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا چاہیے، تعلقات مزید مستحکم بنانے کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے، ‏سعودی عرب علاقائی خوشحالی پر یقین رکھتا ہے۔

  • عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لےلی

    عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لےلی

    لاہور: قومی کرکٹر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لےلی۔

    باغی ٹی وی : عماد وسیم نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے بعد میں نے انٹر نیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کافیصلہ کیا ہے اور میں اپنی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کر رہاہوں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی کھیلنے کا خواہشمند ہوں، پاکستان کے لیے حاضر ہوں، ریٹائرمنٹ کے وقت بھی بولا تھا کہ پاکستان کو جب بھی ضرورت ہوگی، کھیلنے کے لیے تیار ملوں گا۔

    عماد وسیم کی قومی ٹیم کی واپسی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان ہی حائل تھا اب ان کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایاجائے گا، نیوزی لینڈ سیریز کے بعد پاکستان کو انگلینڈ اور آئرلینڈ سے کھیلنا ہےجہاں سے وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے امریکہ روانہ ہوگی، امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز یکم جون سےہورہاہے،پاکستانی ٹیم نے پہلا میچ چھ جون کو امریکہ سے کھیلنا ہے،نو جون کو نیویارک میں پاکستان اوربھارت کا میچ رکھاگیاہے۔

    23 مارچ کو پیدا ہونے اور وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    واضح رہے کہ عماد وسیم نے گزشتہ برس نومبر میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا،عماد وسیم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 55 ون ڈے اور 66 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے،عماد وسیم نے ون ڈے میں 44 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 65 وکٹیں لیں جبکہ انہوں نے دونوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 1400 سے زائد رنز سکور کئے، وہ 2017 میں چیمپیئن ٹرافی جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

    اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد ،نوٹیفکیشن جاری

    صدر مملکت کا مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات کا اعلان

  • اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد ،نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد ،نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد کردیا گیا جس کا سی ڈی اے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے سی ڈی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ سیکٹرز اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹس پر سالانہ بھاری پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا ہے، شہزاد ٹاؤن، مارگلہ ٹاؤن اور راول ٹاؤ ن میں 140 سکوائرز یارڈز تک پلاٹس پر 24 ہزار ٹیکس عائد کیا گیا ہے جبکہ 8 کنال تک کے فارم ہاؤ س پر ایک لاکھ 80 ہزار روپے کا پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق 90 سے 120 کنال تک فارم ہاوؤ سز پر 4 لاکھ 42 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس ہوگا، بلیو ایریا میں کمرشل پراپرٹیز پر گراؤ نڈ فلور میں پر سکوائر فٹ 32 روپے ٹیکس عائد ہوگا جبکہ بیسمنٹ میں پر سکوائر فٹ 22 روپے، رہائشی اپارٹمنٹ پر سکوائر فٹ 26 روپے ٹیکس عائدہوگا۔

    23 مارچ کو پیدا ہونے اور وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں پرسکوائر فٹ 22 روپے پراپرٹی ٹیکس عائد ہوگا، پٹرول پمپس اور سی این جی سٹیشنز میں پرسکوائر یارڈ 180 روپے جبکہ مارکیز اور میرج ہالز میں پر سکوائر فٹ 13 روپے پراپرٹی ٹیکس عائد ہوگا۔

    صدر مملکت کا مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات کا اعلان

    سابق چیئرمین پی سی بی شہر یار خان چل بسے

  • 23 مارچ کو پیدا ہونے اور وفات پانے  والی چند مشہور شخصیات

    23 مارچ کو پیدا ہونے اور وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    23 مارچ کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات

    1142ء المستضی بامر اللہ حسن ، خلافت عباسیہ کا (حکومت18 دسمبر 1170ء تا 27 مارچ 1180ء) 33واں خلیفہ ، مستضی کے دور میں صلاح الدین ایوبی نے دنیائے اسلام میں شہرت پائی۔ مستضی کی بیماری کے دوران ہی الناصرالدین اللہ کی خلافت کی بیعت کر لی گئی۔ (وفات: 30 مارچ 1180ء)

    1749ء پِئیر سِیموں لاپلاس ، اثر انداز فرانسیسی عالِم ، جن کا کام ریاضیات، شماریات، طبیعیات اور فلکیات کی نشو و نما میں نہایت اہم تھا، انہیں فرانس کے نیوٹن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ 1812ء میں لاپلاس نے شماریات (Statistics) میں کئی بنیادی نظریات پیش کئے۔ انہوں نے حسابی نظام میں امکان (probability) کی بنیاد پر استقرائی منطق (Inductive reasoning) کو پیش کیا۔ (وفات: 5 مارچ 1827ء)

    1853ء مظفر الدین شاہ قاجار ، فارس کے قاجار خاندان کا (1 مئی 1896ء تا 3 جنوری 1907ء) پانچواں شہنشاہ (وفات : 3 جنوری 1907ء)

    1858ء لڈوگ کویڈ ، نوبل امن انعام (1927ء) یافتہ جرمن کارکن، مؤرخ اور سیاستدان ۔ جو جرمن بادشاہ وہلیم دوم پر تنقید کی وجہ سے شہرت پائی ۔ (وفات: 4 مارچ 1941ء)

    1875ء سید حسین بروجردی یا سید حسین بن علی طباطبائی بروجردی ، شیعہ مجتہد ،آیت اللہ اور مرجع تقلید ، سید حسین طباطبائی کا شجرہ نسب حسن مثنی، امام حسن بن علی بن ابی طالب سے ملتا ہے۔ سید حسین طباطبائی 15 سال کی عمر میں دنیا کے تمام شیعوں کے اکیلے مرجع تقلید اور مجتہد تھے اور 17 سال کی عمر میں قم کے حوزہ علمیہ کے سربراہ بنے۔ (وفات: 30 مارچ 1961ء)

    1876ء محمد ضیاء المعروف ضیاء گوک الپ ، ترک ماہر عمرانیات، مصنف، شاعر اور سیاسی شخصیت ، 1908ء میں انقلاب نوجوانان ترک کے بعد آپ نے گوک الپ (قہرمانِ آسمانی یا آسمانی ہیرو) کا قلمی نام اختیار کیا جو تاحیات برقرار رکھا۔ (وفات : 25 اکتوبر 1924ء)

    1881ء ہرمن سٹاوڈنگر ، نوبل انعام برائے کیمیاء (1953ء) یافتہ جرمن کیمیاء دان، انجینئر و استاد جامعہ، جو پولیمر کیمیاء کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔ (وفات : 8 ستمبر 1965ء)

    1881ء روگر ماٹن ڈو گاڈ ، نوبل ادب انعام (1937ء) یافتہ فرانسیسی ناول نگار (وفات : 22 اگست 1958ء)

    1904ء جوآن کرافورڈ ، امریکی فلمی اداکارہ، ماڈل و رقاصہ (وفات: 10 مئی 1977ء)

    1907ء ڈینئیل بوٹایک ، نوبل انعام برائے فزیالوجی اور طب (1957ء) یافتہ سوئس نژاد اطالوئی طبیب، ماہرِ دوا سازی، ماہرِ اعصابیات، حیاتی کیمیا دان، ماہرِ اسپرانٹو و استاد جامعہ ، انھوں نے ایسی ادویہ تیار کی تھی جو خاص قسم کی عصبیاتی پیغام کو روکنے کی صلاحیت رکھتی تھی۔ (وفات: 8 اپریل 1992ء)

    1910ء اکیرا کروساوا ، جاپانی ہدایتکار اور مصنف (وفات: 6 ستمبر 1998ء)

    1914ء سید رئیس احمد جعفری ندوی ، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی (1966ء) یافتہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور صحافی، مؤرخ، ماہرِ اقبالیات، ناول نگار، مترجم اور سوانح نگار ، (وفات: 27 اکتوبر، 1968ء)

    1916ء ہرکشن سنگھ سُرجیت ، بھارتی کمیونسٹ سیستدان ، (1992ء تا2005ء) مارکسی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا یعنی سی پی ایم کے سابق جنرل سیکریٹری اور سیاسی رہنما (وفات: 1 اگست 2008ء)

    1923ء شیخ مبارک علی ایاز المعروف شیخ ایاز ، ہلال امتیاز (1994ء) اور فیض احمد فیض ایوارڈ (1994ء) یافتہ سندھی شاعر و استاد جامعہ ، آپ کو شاہ عبدالطیف بھٹائی کے بعد سندھ کا عظیم شاعر مانا جاتا ہے۔ اگر آپ کو جدید سندھی ادب کے بانیوں میں شمار کیا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ آپ مزاحمتی اور ترقی پسند شاعر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی رہے۔ (وفات: 28 دسمبر 1997ء)

    1924ء خواجہ معین الدین ، صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی یافتہ پاکستانی ڈراما نویس جس نے اپنے ڈرامے مرزا غالب بندر روڈ پر کی وجہ سے شہرت پائی ۔ (وفات: 9 نومبر 1971ء)

    1927ء پروفیسر محمد منور مرزا ، ستارہ امتیاز یافتہ پاکستانی ماہرِ اقبالیات ، محقق ، مؤرخ ، شاعر اور اردو کے پروفیسر ( وفات : 7 فروری 2000ء)

    1933ء صوبیدار عبدالخالق المعروف پرندہ ایشیاء ، پاکستانی آرمی ریٹائرڈ کھلاڑی جس نے 1954ء کے ایشیائی کھیلوں میں 100میٹر کی دوڑ 10.6 سیکنڈز میں عبور کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ‘فلائنگ برڈ آف ایشیا’ کا خطاب اسے جواہرلعل نہرو نے دیا۔ (وفات : 10 مارچ 1988ء)

    1935ء ڈاکٹر جگتار ، بھارت سے تعلق رکھنے والے پنجابی شاعر (وفات : 3ہ مارچ 2010ء)

    1945ء احسان مانی ، آئی سی سی کے سابق صدر اور اگست 2018ء سے 27ویں چیئرمین پی سی بی,1948ء وسیم باری ، پاکستانی کرکٹ کھلاڑی, 1964ء ہوپ ڈیوس ، امریکی اداکارہ, 1972ء سمرتی ملہوترا المعروف اسمرتی ایرانی ، بھارتی فلمی اداکارہ اور سیاست دان

    1973ء میر واعظ عمر فاروق ، مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما جو عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہ، جامع مسجد کے خطیب اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے اہم رہنما بھی ہیں۔

    1977ء جنید اکبر ، پاکستانی سیاستدان ، وہ (1 جون 2013ء تا 31 مئی 2018ء) قومی اسمبلی پاکستان کے رکن بھی رہے۔

    1987ء کنگنا راناوت ، بھارتی فلمی اداکارہ

    1990ء سونو ، بھارتی فلمی اداکارہ

    1929.نصرت بھٹو کی شہرت ذولفقار علی بھٹو کی دوسری بیوی کے بطور ہے۔ اس کی اولاد بینظیر بھٹو، مرتضی بھٹو، شاہنواز بھٹو، اور صنم بھٹو ہیں۔ نصرت بھٹو نسلاً ایرانی صوبہ کردستان سے تعلق رکھتی ہے۔ بھٹو کو پھانسی کے بعد پیپلز پارٹی کی سربراہ بھی رہی۔ 1996ء میں بینظیر کے حکومتی دور میں مرتضٰی کے ماروائے عدالت قتل کے بعد ذہنی توازن کھو بیٹھی اور اس کے بعد مرنے تک بےنظیر کے خاندان کے ساتھ دبئی میں مقید رہی۔ 23 اکتوبر 2011 ء اتوار کو دبئی میں انتقال کر گئی.

    1983ء – مصلح الدین صدیقی، (پیدائش۔ 1918ء)

    23 مارچ کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    1369ء پیٹر ، شاہ قشتالہ ، ظالم (ال ظالم) یا صرف (ال Justo) کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ وہ (1350ء تا 1369ء) کاسٹایل اور لیون کا بادشاہ تھا۔ وہ آئیوریا گھرانہ کی مرکزی شاخ کا آخری حکمران تھا۔ (پیدائش : 30 اگست 1334ء)

    1827ء پئیر سیموں لاپلاس، اثر انداز فرانسیسی عالِم تھے، جن کا کام ریاضیات، شماریات، طبیعیات اور فلکیات کی نشوونما میں نہایت اہم تھا۔ وہ تمام وقت کا ایک عظیم ترین سائنس دان سمجھا جاتا ہے۔ (پیدائش : 1749ء)

    1887ء نواب کلب علی خان ، ریاست رام پور کے (21 اپریل 1865ء تا 23 مارچ 1887ء) دسویں نواب رام پور ، نواب یوسف علی خان کا فرزند ، رام پورکی جامع مسجد تعمیر کروائی۔ رضا لائبریری، رام پور کو جدید طرز پر تعمیر کروایا اور رام پور میں کتابوں کا عظیم ذخیرہ جمع کیا۔ نواب کلب علی خان کو عربی اور فارسی زبان میں کافی عبور حاصل تھا اور اسلامی دنیا کے بیشتر نادر مخطوطات اُن کی سعی سے رضا لائبریری، رام پورمیں جمع کیے گئے۔ (پیدائش: 1832ء)

    محمد علی محمد خان محب ، محمود آباد بھارت کے سیاستدان، شاعر اور (28 جون 1903ء تا 23 مارچ 1931ء) راجا محمود آباد (پیدائش: 4 جون 1878ء)

    1959ء بدیع الزماں سعید نوری ، ترک ماہر عالم دین، صوفی و محقق (پیدائش : 1878ء)

    1992ء فریڈریک آگسٹ وان ہایک ، نوبل انعام برائے معاشیات (1984ء) یافتہ آسٹریائی برطانوی ماہر معاشیات، ماہر، فلسفی، عمرانیات و استاد جامعہ ، انہیں یہ انعام سوئیڈش ماہر اقتصادیات گونر مائرڈل کے ساتھ مشترکہ طور پر دیا گیا۔ (پیدائش: 8 مئی 1899ء)

    2011ء الزبتھ ٹیلر ، برطانوی نژاد امریکی اداکارہ، (پیدائش : 27 فروری 1932ء)

    2015ء ہیری لی کوان یئو ، سنگا پوری وکیل اور سیاست دان، (3 جون 1959ء تا 28 نومبر 1990ء) وزیر اعظم سنگا پور اور (28 نومبر 1990ء تا 12 اگست 2004ء) سینئر وزیر سنگا پور ، وہ پہلے وزیراعظم سنگا پور ہیں جنہوں نے تین دہائیوں تک حکمرانی کی۔ انہیں جدید سنگاپور کا بانی مانا جاتا ہے۔ اور یہ تیسری دنیا سے واحد مثال ہے کہ صرف ایک نسل کو جدید دنیا کے مقابل لا کھڑا کیا۔ (پیدائش : 16 ستمبر 1923ء)

    1843ء۔۔ہوش محمد شیدی۔ہوشو کے والد کا نام سبھاگو اور والدہ کا نام دائی تھا . اس کے بھائی کا نام نصیبو جبکہ بہن کا نام سیتاجی تھا . یہ سندھی نام ہیں جن سے ان کی سندھ سے محبت کی ایک جھلک نظر آتی ہے ہوشو کی پیدائش اور مزار کے حوالے سے متضاد رائے ہیں مگر جو سب سے زیادہ عام ہے وہ ہے کہ ہوش محمد عرف ہوشو شیدی کی پیدائش میر فتح علی ٹالپور کے گھر ہوئی کیونکہ ہوشو شیدی کی والدہ وہاں ملازمہ تھی .

    ہوشو شیدی نے اپنا بچپن میروں کے گھر میں ہی گزارہ اور جب جوان ہوئے تو فوج میں بھرتی ہوگئے .ا س وقت سندھ میں تالپوروں کی حکومت تھی . اور ہوشو کا خاندان تالپوروں کا عقیدت مند اور وفادار تھا .ہوشو اپنی بہادری اور وفاداری کی وجہ سے جلد ہی فوج میں جرنیل کے عہدے تک پہنچ گیا . یہ وہ دور ہے جب میر فتح علی کا بیٹا میر صوبیدار سندھ کا حاکم تھا . سندھ کی خوشحالی دیکھ کر انگریزوں نے سندھ پر.قبضے کا منصوبہ بنایا . اس سلسلے میں انگریزوں نے تالپور حکومت میں سے چند غداروں کو ساتھ ملا کر میر صوبیدار کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور میر صوبیدار کے قریب ہوگئے جب ہوشو شیدی کو انگریزوں کی نیت پر شک ہوا اور اس نے میر صوبیدار کو انگریزوں کے منصوبے کے بارے میں بتایا تو میر صاحب نے اس پر یقین نہیں کیا. 11 جنوری 1843 کو انگریزوں نے ٹالپور حکومت پر شب خون مار دیا اور میانی کی جگہ پر پہلا معرکہ ہوا میر صوبیدار نے کوئی مزاحمت نہیں کی اور انگریزوں نے جلد ہی میر صوبیدار اور دوسرے سرداروں کو قید کرلیا .ہوشو شیدی کے لیے یہ صورتحال بہت تکلیف دہ تھی اس نے اپنے قابل اعتماد دوستوں اور بہادر سپاہیوں کو جمع کرنا شروع کردیا اور 11 مارچ 1843 کو اپنی فوج کو لیکر نکل پڑا 23 مارچ 1843 کو ہوش محمد شیدی کی فوج اور انگریزوں کی فوج کا آمنا سامنا پھلیلی واہ کے قریب ہوا ہوشو نڈر جرنیل تھا وہ نعرہ لگاتے ہوئے مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں انگریز فوج کی صفوں میں گھس گیا اور اپنی دھرتی کی حفاظت کے لیے امر ہوگیا .

    1931ء – بھگت سنگھ، برصغیر کی جنگ آزادی کی ایک مشہور شخصیت ۔بھگت سنگھ 28 ستمبر 1907 کو ضلع لائل پور (موجودہ فیصل آباد) کے موضع بنگہ میں پیدا ہوئے۔ کاما گاٹا جہاز والے اجیت سنگھ ان کے چچا تھے۔جلیانوالہ باغ قتل عام اور عدم تعاون کی تحریک کے خونیں واقعات سے اثر قبول کیا۔ 1921ء میں اسکول چھوڑ دی اور نیشنل کالج میں تعلیم شروع کی۔ 1927ءمیں لاہور میں دسہرہ بم کیس کے سلسلے میں گرفتار ہوے اور شاہی قلعہ لاہور میں رکھےگیے۔ ضمانت پر رہائی کے بعد نوجوان بھارت سبھا بنائی اور پھر انقلاب پسندوں میں شامل ہوگیے۔ دہلی میں عین اس وقت، جب مرکزی اسمبلی کا اجلاس ہو رہا تھا انھوں نے اور بے کے دت نے اسمبلی ہال میں دھماکا پیدا کرنے والا بم پھینکا۔ دونوں گرفتار کرلیے گئے۔ عدالت نے عمر قید کی سزا دی۔1928ء میں سائمن کمیشن کی آمد پر لاہور ریلوے اسٹیشن پر زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس میں لالہ لاجپت رائے زخمی ہو گئے۔ اس وقت لاہور کے سینئر سپرٹینڈنٹ پولیس مسٹر سکاٹ تھے۔ انقلاب پسندوں نے ان کو ہلاک کرنے کا منصوبہ بنایا۔ لیکن ایک دن پچھلے پہر جب مسٹر سانڈرس اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ پولیس لاہور اپنے دفتر سے موٹر سائیکل پر دفتر سے نکلے تو راج گرو اور بھگت سنگھ وغیرہ نے ان کو گولی مارکر ہلاک کر دیا۔ حوالدار جین نے سنگھ کا تعاقب کیا۔ انہوں نے اس کو بھی گولی مار دی اور ڈی اے وی کالج ہاسٹل میں کپڑے بدل کر منتشر ہو گئے۔ آخر خان بہادر شیخ عبد العزیز نے کشمیر بلڈنگ لاہور سے ایک رات تمام انقلاب پسندوں کو گرفتار کر لیا۔ لاہور کے سینٹرل جیل کے کمرۂ عدالت میں ان پر مقدمہ چلایا گیا۔ بھگت سنگھ اور دت اس سے قبل اسمبلی بم کیس میں سزا پا چکے تھے۔ مقدمہ تین سال تک چلتا رہا۔ حکومت کی طرف سے خان صاحب قلندر علی خان اور ملزمان کی طرف سے لالہ امرد اس سینئر وکیل تھے۔ بھگت سنگھ اور سکھ دیو کو سزائے موت کا حکم دیا گیا اور 23 مارچ، 1931ء کو ان کو پھانسی دے دی گئی۔ فیروز پور کے قریب دریائے ستلج کے کنارے، ان کی لاشوں کو جلا دیا گیا۔ بعد میں یہاں ان کی یادگار قائم کی گئی۔

  • صدر مملکت  کا مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات کا اعلان

    صدر مملکت کا مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات کا اعلان

    اسلام آباد:ایوان صدر میں یومِ پاکستان پر اعلیٰ ترین سول اعزازات دینےکی تقریب جاری ہے-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم آزاد کشمیر اور مختلف ممالک کے سفر یشریک ہیں،تقریب میں صدرِ مملکت نے سینیئرسیاست دان راجہ ظفر الحق اور سید قائم علی شاہ کو نشان امتیاز سے نوازا جبکہ سیدطارق فاطمی کو خارجہ امور میں خدمات پر ہلال امتیاز سےنوازا گیا۔

    تقریب میں ڈاکٹرمحمدامجد ثاقب کوعوامی خدمات پرہلال امتیاز سےنوازاگیا جبکہ اصلاح الدین صدیقی کو ہاکی کے شعبے میں خدمات پر نشان امتیاز عطا کیا گیا،افتخارعارف کوشاعری اورادب کے شعبے میں خدمات پر نشان امتیاز سے نوازا گیا جبکہ معروف شاعر انور مسعود کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

    سینیئر صحافی اور اینکر پرسن سہیل وڑائچ کو صحافت کے شعبے میں خدمات پرصدارتی اعزاز برائے حسنِ کارکردگی سے، ائیرمارشل ریٹائرڈ نجیب اخترکو نشان امتیاز جبکہ مشتاق سکھیرا کوپولیس کے شعبے میں خدمات پر ہلال شجاعت سے جبکہ بریگیڈیئر سیدسرفراز مرحوم کو ہلال امتیاز بعد از وفات سے نوازا گیا۔

    عوامی خدمات کے شعبے میں مفتی عبدالشکور کو بعد از وفات ہلال امتیاز سے نوازا گیا جب کہ اسی شعبے میں ناصر محمود کھوسہ، فواد حسن فواد، راجہ نعیم اکبر، کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید، سبطین فضل علی، اور زاہد اختر زمان کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا گیا، طارق باجوہ کو معاشی خدمات پر ہلال امتیاز جبکہ طارق محمود پاشاکو عوامی خدمات پر ہلال امتیاز سےنوازا گیا، جاوید اسلم کوعوامی خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا گیا جب کہ فن کے شعبے میں احمد شاہ کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا، راحت فتح علی خان کو موسیقی کے شعبے میں خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

    علاوہ ازیں صدر مملکت نے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات کا اعلان کیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے افسران اور جوانوں میں ایک ستارہ بسالت اور 135 تمغہ بسالت دینے کا اعلان کیا گیا ہے، افسران اور جوانوں میں 45 امتیازی اسناد، 148 چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی اسناد، 23 ہلال امتیاز ملٹری، 109 ستارہ امتیاز ملٹری اور 137 تمغہ امتیاز ملٹری کا اعلان کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اسپیشل سروسز گروپ کے سپاہی اسرار محمد کو ستارہ بسالت اور بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال شہید کو تمغہ بسالت سے نوازا جائےگا لیفٹیننٹ کرنل صفدر علی خان، میجر محمد جواد شہید اور میجر میاں عبداللہ شاہ شہید کو تمغہ بسالت سے نوازا جائے گا جب کہ میجر جنرل سعید الرحمان سرور، میجر جنرل محمد عاصم خان اور میجر جنرل ندیم یوسف کو ہلال امتیاز ملٹری سے نواز جائے گا۔

    دوسری جانب گورنر ہاؤس پنجاب میں یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں تعلیم، صحت،کھیل اور فن سمیت مختلف شعبوں سے منسلک افراد کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیاگورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اداکارہ سجل علی کو تمغہ امتیاز سے نوازا ، جگن کاظم، قوال عمران عزیز میاں کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

    واسع چودھری کو بھی تمغہ امتیاز، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ تعلیم کیلئے شاندارکارکردگی پرپروفیسر ڈاکٹرکنول امین کوتمغہ امتیاز، میڈیسن شعبوں میں گرانقدر خدمات پرڈاکٹرغلام عباس کوتمغہ امتیاز جبکہ قاری وسیم اللہ امین کوتمغہ امتیاز ، شعبہ انجینئرنگ میں خدمات پرڈاکٹرحمادعمر، شعبہ تعلیم پرخدمات پرڈاکٹرمحمدیار، پروفیسرڈاکٹر عامرسعید بھٹی کوبھی تمغہ امتیازعطا کیا گیا، پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر اور پروفیسر ڈاکٹر محمدضیاءالحق کوتمغہ امتیاز عطا کیا گیا۔

    گورنر ہاؤس سندھ میں بھی سول اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا،یوم پاکستان پر اداکار عدنان صدیقی اورقادربخش مٹوکو تمغہ برائےحسن کارکردگی سے نوازاگیا جب کہ تھر سے تعلق رکھنے والی مائی دہائی کوپرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا،شیما کرمانی کو تمغہ حسن کارکردگی اور مفتی منیب الرحمان کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیاسابق آئی جی کلیم امام۔ عارف حبیب اور مرزا اختیار بیگ کو بھی اعزاز دئیے گئے۔

    سابق آئی جی کلیم امام، عارف حبیب ، اختیار بیگ کو ایوارڈ دئیے گئے، سابق چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت کوستارہ امتیاز سے دیا گیا، عزیز میمن کوخدمات عامہ کے شعبہ میں ستارہ امتیازسے نوازا گیا۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے73افراد کو سول اعزازات سے نوازاجائے گا۔کوئٹہ کے گورنر ہاو¿س میں بھی یوم پاکستان پر تقریب سجائی گئی، قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈز دیئے۔ جسٹس ریٹائرڈ محمد نور مسکانزئی شہید کو ستازہ امتیاز سے نوازا گیا۔اعزاز ان کے بیٹے نے وصول کیا۔ خدمت عامہ پرلال جان جعفرکو ستارہ امتیاز سے نوازاگیا۔ڈاکٹر مریم کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی عطا کیا گیا۔

    گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دس افراد کو سول ایوارڈز دیے گئے۔
    گورنر ہاوس میں منعقدہ تقریب میں گورنر سید مہدی شاہ نے 10 افراد کو سول ایوارڈز دیے۔ جن میں تمغہ شجاعت، ستارہ امتیاز، تمغہ بسالت اور پرائیڈ آف پرمارمنس شامل تھے۔

    گورنر ہاوس پشاور میں بھی قومی اعزازات دینے کی تقریب منعقد ، گورنر حاجی غلام علی مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازیں گے۔ اداکار عشرت عباس اور عجب گل کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا۔ گلوکار ہمایوں خان کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دیا جائے گا۔ صحافتی خدمات پر امجد عزیز ملک کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔ پشاور کے میئر زبیر علی کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔

  • امریکا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھی بھارتی ایجنٹ ملوث نکلے

    امریکا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھی بھارتی ایجنٹ ملوث نکلے

    نئی دہلی : بھارتی خفیہ ایجنسی را Research & Analysis Wing مودی کے سائے میں رہتے ہوئے کرائے کے غنڈوں اور قاتلوں کا گروہ بن گئی ہے،امریکا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھی بھارتی ایجنٹ ملوث نکلے-

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہونے والی سرکاری تفتیش کے مطابق امریکا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھی بھارتی ایجنٹ ملوث نکلے جن کا تعلق بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے تھا،بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ان ایجنٹوں کی براہ راست سربراہی نریندر مودی کے ہاتھوں میں ہےبھارت اب اپنے بھونڈے طریقے پکڑے جانے پر ان قاتل ایجنٹوں کو Rogue ایجنٹ قرار دیکر سرکاری سرپرستی پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے-۔

    بھارت کی جانب سے اس سازش کا اقرار دنیا میں کی گئی قتل کی وارداتوں سے پردہ اٹھا رہا ہے جبکہ خفیہ ایجنسی را ہندوتوا نظریے پر عمل پیرا ہوکر شدت پسندی کی نئی مثالیں بھی قائم کررہی ہے۔

    میاں چنوں میں 23 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج

    امریکی سکھ لیڈر گرپتونت سنگھ پنوں کی بھارتی ایجنٹوں کے ذریعے قتل کی سازش کا انکشاف گزشتہ سال نومبر میں ہوا،امریکی حکومت نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کرے، امریکا کے حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنٹ مذکورہ سکھ لیڈر کو قتل کرنا چاہتے تھے کیونکہ،مذکورہ سکھ لیڈر بھارتی حکومت اور نریندر مودی کی شدت پسند پالیسیوں کا سخت ترین ناقد ہے-

    پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا الیکشن میں دھاندلی کیخلاف ایک ہونے کا …

  • ناران جھیل روڈ پر گلیشئیر پھٹنے سے تبا ہی،درجنوں ہوٹل تباہ

    ناران جھیل روڈ پر گلیشئیر پھٹنے سے تبا ہی،درجنوں ہوٹل تباہ

    بالاکوٹ : ناران میں گلیشیئر گرنے سے تباہی پھیل گئی، درجنوں ہوٹل برف تلے دب گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد شبیر خان کے مطابق ناران جھیل روڈ پر گلیشئیر کے نیچے کئی ہوٹل دبنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئی ہیں ناران میں درجنوں ہوٹل تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے شبیر خان کا کہنا ہے کہ شاہراہ ناران اور کاغان کےراستے برفباری کے باعث بند ہیں، متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا گیا ،نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے متاثرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے ناران روڈ بحال ہونے تک پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کیلئے اقدامات کاآغاز کر دیا ناران تک مختلف مقامات پر گلیشیئر آنے کے باعث شاہراہ کاغان مکمل بند ہے-

    پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا الیکشن میں دھاندلی کیخلاف ایک ہونے کا …

    ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    میاں چنوں میں 23 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج