Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سعودی حکام کا مساجد میں تشہیری ویڈیوز بنانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

    سعودی حکام کا مساجد میں تشہیری ویڈیوز بنانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

    ریاض: سعودی حکام نے مساجد کے اندر تجارتی مصنوعات کے لیے تشہیری ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق وزارتِ اسلامی امور اور دعوت و رہنمائی نے مسجد کے اندر مارکیٹنگ اور تجارتی مصنوعات کی تشہیری ویڈیو بنانے پر ایک سوشل میڈیا صارف کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے، سعودی عرب کے وزارت اسلامی امور اور دعوت و رہنمائی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سوشل میڈیا صارف نے مسجد کے اندر شوٹ کئی گئی مارکیٹنگ ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا اس قسم کی شوٹنگ سے اللہ کے گھروں کے تقدس کی پامالی کا خطرہ ہے اور یہ قانون کے مطابق جرم ہے جس پر اب کارروائی کی جائے گی، شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ مساجد میں ایسی ویڈیو بناتے ہوئے کسی کو دیکھیں تو وزارت کو اطلاع دیں اطلاع دینے والوں کی شناخت مخفی رکھی جائے گی۔

    سینیٹ الیکشن میں حصہ لینا ہمارا آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے،بیرسٹر سیف

    صدر مملکت نے جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دیدی

    چیف جسٹس کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق مقدمہ لائیو چلانے کی ہدایت

  • نیتن یاہو اور اسرائیلی فوجی اداروں کے درمیان تناؤ  میں اضافہ

    نیتن یاہو اور اسرائیلی فوجی اداروں کے درمیان تناؤ میں اضافہ

    تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی حکومت کے ارکان کے درمیان تناؤ اور سکیورٹی سروسز کے درمیان کشیدگی میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے-

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق سکیورٹی اداروں اور نیتن یاہو کے درمیان ایک تنازعہ چل رہا ہے کیونکہ عسکری قیادت کو یہ معلوم نہیں تھا کہ ایک وفد واشنگٹن جا رہا ہے، انہیں کچھ دن پہلے وائٹ ہاؤس کی طرف سے شائع کردہ ایک سرکاری اعلان کے ذریعے پتا چلا کہ اسرائیلی وفد امریکا جائے گا۔

    ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وزیر اعظم نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح پر حملے کے معاملے پر بات چیت کرنے اور متبادل منصوبوں کو سننے کے لیے واشنگٹن جانے والے وفود کے بارے میں مشاورت سے سکیورٹی اداروں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

    قیمتی کچھووں کی اسمگلنگ کے الزام میں چینی شہری گرفتار

    اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی طرف سے بدھ کو نشر کی گئی رپورٹ کےمطابق امریکی انتظامیہ تجویز کر سکتی ہےسکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے سینئیر حکام نے تصدیق کی کہ وائٹ ہاؤس کے اعلان کے بعد تک وہ وفد کو بھیجنے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے، سرکاری امریکی اعلان کی اشاعت کے بعد سکیورٹی اداروں اور وزیراعظم آفس کے ارکان کے درمیان بات چیت ہوئی تاہم وفد سے متعلق کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

    سابق عراقی وزیر دفاع کو دھوکہ دہی کے الزام میں سویڈن میں گرفتار

    "العربیہ” کے مطابق خارجہ امور اور سلامتی کمیٹی میں ہونے والی ایک کمرہ بند بحث میں کنیسٹ کے رکن زیو الکین نے نیتن یاہو سے پوچھا کہ اگر رفح میں داخل ہونا طے ہے تو آپ اس معاملے پر بات کرنے کے لیے ایک وفد امریکہ کیوں بھیجیں گے؟ وزیر اعظم نے صرف جواب دیا کہ ہم رفح میں داخل ہوں گے ایک بار داخل ہونے کے بعد ہمیں کام ختم کرنے میں دو ماہ لگیں گے-

    روس ،پاکستان انتخابات میں جمہوری عمل کا موازنہ کرنے پر ایشو اٹھاؤں گا،امریکی نائب ترجمان

    دو اسرائیلی وفود رفح میں زمینی آپریشن اور انسانی امداد کے معاملے پر مرکوز وائٹ ہاؤس میں حکام کے ساتھ سکیورٹی پر بات چیت کرنے کے لیے الگ الگ امریکہ جا رہے ہیں، ایک وفد کی سربراہی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کر رہے ہیں جبکہ دوسرے وفد کی قیادت قومی سلامتی کونسل کے چیئرمین زاچی ہنیگبی کر رہے ہیں، گیلنٹ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے بھی ملاقات کریں گے-

  • سینیٹ الیکشن میں حصہ لینا ہمارا آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے،بیرسٹر سیف

    سینیٹ الیکشن میں حصہ لینا ہمارا آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے،بیرسٹر سیف

    پشاور: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بے بنیاد وجوہات کی بنیاد پر ہمارے سینیٹ کے امیدواران کے کاغذات مسترد کیے گئے۔

    باغی ٹی وی : بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سینیٹ کی نشستوں کے لیے پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنا افسوسناک عمل ہے، عام انتخابا ت میں پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے، زلفی بخاری، مراد سعید، اعظم سواتی کو اس ڈر سے باہر کیا جارہا ہے کیوں کہ یہ سینیٹ میں عوام کی نمائندگی حقیقی انداز میں کریں گے، ارباب اختیار، ارباب اقتدار اور فیصلہ سازوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ عوام کو ان کی نمائندگی کے حق سے محروم نہ کریں۔

    اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے کی پرواز میں خرابی،انجینئرز کی ٹیم استنبول روانہ

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینا ہمارا آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کو سینیٹ الیکشن سے دور رکھنے پر جمہوری نظام پر منفی اثرات مرتب ہوں گےپی ٹی آئی کے ساتھ ظلم و زیادتی کا سلسلہ بند کیا جائے، بانی پی ٹی آئی اور ہمارے گرفتار کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے غیر ضروری طور پر قانون کا غیر قانونی استعمال بند کیا جائے۔

    توہین عدالت کیس،ڈی سی اسلام آباد و دیگر کی سزائیں آئندہ سماعت تک …

    پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ کیوں نہیں بنی؟عمران خان نے بتا دیا

  • صدر مملکت نے جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دیدی

    صدر مملکت نے جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی :صد مملکت کی جانب سے برطرفی کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو جوڈیشل مِس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا تھا، مظاہر نقوی کے بطور جج مستعفی ہونےکا نوٹیفکیشن بھی واپس لےلیا گیا۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ سپریم جوڈیشل کونسل نےمظاہر نقوی کو برطرف کرنےکی سفارش کر تے ہوئے اپنی رائے منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوائی تھی کہا گیا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کے خلاف 9 شکایات کا جائزہ لیا، ان شکایات کا جائزہ آئین کےآرٹیکل 206 کی شق (6) کے تحت لیا گیا، مظاہر نقوی ان شکایات میں مس کنڈکٹ کےمرتکب پائےگئے جس کے باعث انہیں جج کے عہدے سے ہٹا دینا چاہیے تھا۔

    پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ کیوں نہیں بنی؟عمران خان نے بتا دیا

    چیف جسٹس کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق مقدمہ لائیو چلانے کی ہدایت

    اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے کی پرواز میں خرابی،انجینئرز کی ٹیم استنبول روانہ

  • چیف جسٹس  کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق مقدمہ لائیو چلانے کی ہدایت

    چیف جسٹس کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق مقدمہ لائیو چلانے کی ہدایت

    اسلام آباد: چیف جسٹس آ پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق مقدمہ لائیو چلانے کی ہدایت کی ہے-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بینچ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین کی منتقلی کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ڈی ایچ اے کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت ڈی ایچ اے کے وکیل نے کہا کہ ڈی ایچ اے شہدا کے ورثا اورجنگ میں زخمیوں کو پلاٹس دیتا ہے-

    جسٹس عرفان سعادت نے استفسار کیا کہ کیا ڈی ایچ اے صرف شہدا کے لیے کام کرتا ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ اس منصوبے میں کمرشل پلاٹس بھی ہوتے ہیں، ڈی ایچ اے کے وکیل کے جواب پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دئیے کہ ڈی ایچ اے والے سیدھا سادا دھندا کررہے ہیں، پیسہ کمانا ہے تو کمائیں شہیدوں کو بیچ میں مت لائیں یہ گیم ہم نے بہت بار دیکھا ہے، اس معاملے میں تین مرکزی کردار ہیں، پرویز مشرف، پرویز الٰہی اور نجی ہاوسنگ سوسائٹی۔

    پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ کیوں نہیں بنی؟عمران خان نے بتا دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ ہیں پاکستان کے اصل مالک؟ وزیراعلیٰ کون ہوتا ہے زمین الاٹ کرنے والا؟کیا وزیراعلیٰ کا اختیار ہے؟ ایسٹ انڈیا کمپنی نے ایسا نہیں کیا جیسا وزیراعلیٰ کررہے ہیں، یہ لوگ بہت طاقتور ہیں،انہوں نے سب خریدا ہوا ہے،عد ازاں دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز نے یہ مقدمہ لائیو چلانے کی ہدایت بھی کردی ۔

    سرحد پار سے دہشتگردی اب برداشت نہیں کر سکتے،وزیراعظم

  • اسلام آباد  آنیوالی پی آئی اے کی پرواز میں خرابی،انجینئرز کی ٹیم استنبول روانہ

    اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے کی پرواز میں خرابی،انجینئرز کی ٹیم استنبول روانہ

    استنبول: ترکیہ کے شہر استنبول سے اسلام آباد آنے والی قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 704 میں اچانک فنی خرابی،انجینئرز کی ٹیم پرزہ جات لےکر استنبول روانہ ہوگئی-

    باغی ٹی وی : ترجمان پی آئی اے کے مطابق بوئنگ777طیارے کے لینڈنگ گیئر میں فنی خرابی پیدا ہوئی، طیارہ ٹیکسی وے پر پہنچا تھا کہ لینڈنگ گیئر میں نقص پیدا ہوگیا جس کے بعد کپتان ایمرجنسی بریک لگاکر طیارے کو بورڈنگ برج پر لے گیا اور پرواز پی کے 704 کے مسافروں کو آف لوڈ کرکے لاؤنج میں منتقل کردیا،طیارہ استنبول ائیرپورٹ پر گراؤنڈ ہے اور انجینئرز کی ٹیم پرزہ جات لےکر استنبول روانہ ہوگئی ہے۔

    پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ترکش ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیا ہے کچھ مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچانے کیلئے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

    نجف حمید کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور

    پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ کیوں نہیں بنی؟عمران خان نے بتا دیا

    سرحد پار سے دہشتگردی اب برداشت نہیں کر سکتے،وزیراعظم

  • توہین عدالت کیس،ڈی سی اسلام آباد و دیگر  کی سزائیں  آئندہ سماعت تک  معطل

    توہین عدالت کیس،ڈی سی اسلام آباد و دیگر کی سزائیں آئندہ سماعت تک معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد و دیگر کو توہین عدالت کیس میں سزا کا فیصلہ آ ئندہ سماعت تک معطل کردیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈی سی اسلام آباد و دیگر کی سنگل بنچ کے توہین عدالت سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت وکیل نے بتایا کہ ڈی سی راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد شہریار آفریدی کے لیے ایم پی او آرڈر جاری کیا تھا۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ آرڈر کرتی ہے کہ گرفتار نہیں کرنا تو پھر بھی گرفتار کرلیا جاتا ہے، ہمارے آرڈر کو نظر انداز کردیا جاتا ہے، جب توہینِ عدالت کی کارروائی ہوتی ہے تو معافیاں مانگتے ہیں،بعد ازاں ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد و دیگر کی سزاؤں کو عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی اور ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت تک سزائیں معطل رہیں گی۔

  • پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ کیوں نہیں بنی؟عمران خان نے بتا دیا

    پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ کیوں نہیں بنی؟عمران خان نے بتا دیا

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پانچ چھ ماہ جیل میں رہوں گا پھر حکومت ختم ہوجائے گی۔

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے عمران خان نے کیسز کے بارے میں کہا کہ فیصلے پہلے سے ہوچکے ہیں یہاں صرف کارروائی ہو رہی ہے، القادر ٹرسٹ کمال کا کیس ہے جس میں چوری بھی نہیں ہوئی پیسہ بھی حکومت کے پاس ہے اور ٹرسٹ بھی چل رہا ہے،پی ٹی ائی کو کرش کرنے کیلئے مجھے ایک ہفتے میں تین سزائیں دی گئیں ، لیکن یہ پلان فیل ہوگیا، میں مزید پانچ چھ ماہ جیل میں رہوں گا اس کے بعد حکومت ختم ہوجائے گی، مجھے معلوم ہے یہ حکومت پانچ سے 6 مہینے سے زیادہ نہیں چل سکے گی، پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ اس لیے نہیں بنی کیونکہ انہیں پتہ ہے یہ سیٹ اپ نہیں چلے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حسن شریف نے انگلینڈ میں 9 ارب کا گھر 18 ارب میں بیچا، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے مشکوک ٹرانزیکشن پکڑ لی، حسن نواز سے پوچھا جانا چاہیے کہ وہ گھر خریدنے کا پیسہ کہاں سے لایا ، حسن نواز اور حسین نواز پانامہ میں پکڑے گئے تھے، حسین نواز نے ٹی وی پر کہا تھا کہ فلیٹ مریم نواز کے ہیں۔

    امریکا میں آئی ایم ایف کے خلاف احتجاج اوورسیز پاکستانیوں نے کیا ، …

    عمران خان نے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے سارا نظام بے نقاب ہو گیا ہے نگران حکومت الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ سب ایک ہیں ، سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے، الیکشن جھوٹ پر مبنی ہوئے جس نے سب کچھ ایکسپوز کر دیا، الیکشن کمشنر کتنا جھوٹا شخص ہے فافن سمیت پانچ رپورٹس کے باوجود بھی وہ بیٹھا ہوا ہے، سب کہہ رہے ہیں چیف الیکشن کمشنر کو استعفی دینا چاہیے۔

    سرحد پار سے دہشتگردی اب برداشت نہیں کر سکتے،وزیراعظم

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا، میں نے آئی ایم ایف کو کہا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام آنے تک قرض جاری نہ کیا جائے، سیاسی استحکام نہ ہونے سے قرض کے پیسے ضائع ہو جائیں گے، آمدن کے ذرائع نہ بڑھانے تک قرض لینے کا کوئی فائدہ نہیں، ہماری معیشت کا سب سے بڑا مسئلہ ڈالرز کی کمی ہے، ڈالر ملک میں لانے کا توڑ ہمارے پاس ہے اور یہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے ممکن ہے، وہ اس وقت سرمایہ کاری کریں گے جب مستحکم حکومت ہوگی، موجودہ صورتحال سے ہمیں صرف بیرون ملک مقیم پاکستانی نکال سکتے ہیں۔

    سپریم کورٹ،رجسٹرار آفس کی رپورٹ پر قاسم سوری کو نوٹس جاری

    انہوں نے کہا کہ طالبان اور امریکہ کے ڈائیلاگ ہم نے کروائے، ہمارے دور میں افغان حکومت نے ٹی ٹی پی کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، جنرل باجوہ سے کہا تھا کہ جنرل فیض کو تبدیل نہ کریں وہ دہشت گردی اور افغانستان کا مسئلہ حل کر سکتے ہیں، جنرل باجوہ کور کمانڈرز کانفرنس میں کہتا تھا کہ عمران خان جنرل فیض کو آرمی چیف بنانا چاہتا ہے، حالانکہ یہ بات میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھی، جس جنرل نے افغانستان اور امریکہ کے ڈائیلاگ کروائے اسی کو شریفوں کے کہنے پر ہٹایا گیا، جنرل فیض کو ہٹا کر باجوہ نے ذاتی فائدے کا سوچا ملکی مفاد کا نہیں سوچا، پی ڈی ایم کی حکومت نے افغانستان پر کوئی توجہ نہیں دی، ایران اور افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔

  • نجف حمید کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور

    نجف حمید کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور

    راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے نجف حمید کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرلی-

    باغی ٹی وی : اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت کے جج علی نوازبکھر نے مالی فراڈ کے معاملے پر کیس کی سماعت کی، عدالت نے نجف حمید کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظورکرتے ہوئے نجف حمید کو 2 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ نجف حمید کو 16 فروری 2023 کو نائب تحصیل دار کے عہدے سے معطل کیا گیا تھا اور ان کو چارج فوری چھوڑ کر کمشنر آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی،بعد ازاں نحیف حمید کے خلاف اپریل 2023 میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے بھائی سردار نجف حمید کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے تحقیقات شروع کیں تھیں،اینٹی کرپشن نے یکم اگست 2023 کو مقدمہ درج کیا تھانجف حمید کو 2 روز قبل 18 مارچ کو ضمانت قبل ازگرفتاری خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا-

    اینٹی کرپشن راولپنڈی نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر چکوال کو خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ سردار نجف حمید کی زمینوں اور آمدن سے زائد اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے اینٹی کرپشن راولپنڈی کے مطابق سردار نجف حمید نے نائب تحصیلدار سے گرداور کے عہدے پر ترقی کے لیے کئی سینئرز کو سُپر سیڈ کیا تھا اور آمدن سے زائد اثاثے بنائے تھے۔

    سرحد پار سے دہشتگردی اب برداشت نہیں کر سکتے،وزیراعظم

    امریکا میں آئی ایم ایف کے خلاف احتجاج اوورسیز پاکستانیوں نے کیا ، …

  • سرحد پار سے دہشتگردی اب برداشت نہیں کر سکتے،وزیراعظم

    سرحد پار سے دہشتگردی اب برداشت نہیں کر سکتے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سرحد پار سے دہشت گردی اب برداشت نہیں کر سکتے-

    باغی ٹی وی : کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل سے تمام کابینہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے، وفاقی کابینہ آج پہلا اجلاس تھا، امید ہے کابینہ عوام کے اعتماد پرپورا اترے گی، پاکستان کی سرحدیں دہشت گردی کے خلاف ریڈ لائن ہیں، سرحد پار سے دہشت گردی اب برداشت نہیں کرسکتے، ہمسائیہ ملک کی زمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہو گی تو یہ قابلِ قبول نہیں ہو گا، خطے میں امن کے لیے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قوم نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتےہیں، پاک فوج کے جوانوں کی وطن کے ساتھ والہانہ محبت انمول ہے،شہدا اور ان کے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شہدا کے والدین نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی گھر تک سروسز فراہم کرنے دستک پروگرام …

    وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف واضح طور پر کہہ رہا ہے کہ ٹیکس نیٹ کا دائرہ بڑھائیں، آئی ایم ایف کی شرط ہےکہ ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں ہمیں آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی ضرورت ہے ،کیونکہ قرضوں کے بغیر ہمارا گزارا نہیں، معیشت کو پاؤں پر کھڑا کر کے ملک کو قرضوں سے نجات دلانی ہے، کوشش کریں گے کم سے کم قرض لیں، پچھلی حکومت میں ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ہم نے ملک کے لیے اپنا سیاسی اثاثہ بھی داؤ پر لگا دیا-

    احتجاج، توڑ پھوڑ، عمران خان ،شیخ رشید، شاہ محمود قریشی و دیگر بری

    انہوں نے کہا کہ 2400 ارب کے محصولات کے کیسز ٹربیونلز یا عدالتوں میں ہیں، چیف جسٹس سے درخواست ہے تمام ہائیکورٹس کو ہدایت دیں کہ تمام کیسز پر میرٹ پر فیصلہ دیں، نوٹس لینے پر چیف جسٹس کا شکر گزار ہوں گامافیاز قوم کے اربوں کھربوں روپے کھا رہی ہے، 400 سے 500 ارب روپے کی سالانہ بجلی چوری ہو رہی ہے، اب بجلی اور گیس کی چوری برداشت نہیں کریں گے، بجلی اور گیس کی چوری کے مکمل خاتمے کے لیے پلان لانا ہوگاچیئرمین ایف بی آر، وزیر خزانہ کو کہا ہے فرض شناس، دیانتدار افسران کی فہرستیں بنائیں، ٹربیونلز سے میٹنگ کریں اور جلد از جلد انصاف پر مبنی فیصلہ کریں۔

    پاکستان کو اس وقت معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی

    کفایت شعاری پالیسی سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے شاہانہ اخراجات میں کمی انتہائی ضروری ہے، کئی ایسے محکمے ہیں جن کی ضرورت نہیں اور جو محکمے رہ گئے اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو حوالے کریں، قبل ازیں، کابینہ اجلاس میں وزیراعظم سمیت اراکین نے تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا۔