Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • امریکا میں آئی ایم ایف کے خلاف احتجاج اوورسیز پاکستانیوں نے کیا   ، بیرسٹر گوہر

    امریکا میں آئی ایم ایف کے خلاف احتجاج اوورسیز پاکستانیوں نے کیا ، بیرسٹر گوہر

    راولپنڈی: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ امریکا میں آئی ایم ایف کے خلاف احتجاج اوورسیز پاکستانیوں نے کیا ہے ہم نے کسی کو یہاں سے احتجاج کیلئے کسی کو آرگنائز کرکے نہیں بھیجا –

    باغی ٹی وی: اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کو امیدوار نامزد کیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے شیر افضل مروت کی نامزدگی کے حوالے سے خط لکھیں گے، قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل ہی اکثریتی پارٹی ہے ہم مطالبہ کریں گے ہمیں اپوزیشن دی جائے۔

    گوہر علی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ معاملے پر بانی پی ٹی آئی کو تحفظات ہیں افغانستان کے ساتھ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ایسے حالات کبھی پیدا نہیں ہوئے حکومت کی ناقص فارن پالیسی کے باعث ایسے حالات بن رہے ہیں، امریکا میں آئی ایم ایف کے خلاف احتجاج اوورسیز پاکستانیوں نے کیا ہے ہم نے کسی کو یہاں سے احتجاج کیلئے کسی کو آرگنائز کرکے نہیں بھیجا ہم نے آئی ایم ایف کو یاد دہانی کیلئے خط لکھا تھا۔

    بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر ہمارا متفقہ موقف ہے آرٹیکل 51 کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت کو اس کی جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ نشستیں نہیں مل سکتیں، ہم سے نشستیں لے کر کسی اور پارٹی کو نشستیں دی گئیں کے پی میں تین سیاسی جماعتوں نے 17 نشستیں حاصل کیں جس پر انہیں مزید 27 نشستیں دی گئیں، مخصوص نشستوں پر ہمارا حق ہے ہمیں امید ہے سپریم کورٹ کوئی حل نکالے گی، پی ٹی آئی کی نمائندگی اسمبلی میں نہیں ہوگی تو ایوان مکمل نہیں ہوگا۔

    انتخابات میں دھاندلی، جوڈیشل کمیشن کیلئے عمران خان سپریم کورٹ پہنچ گئے

  • وزیر اعلیٰ پنجاب  کی  گھر تک سروسز فراہم کرنے  دستک پروگرام  شروع کرنے کی ہدایت

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی گھر تک سروسز فراہم کرنے دستک پروگرام شروع کرنے کی ہدایت

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیدائشی سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ،طلاق سرٹیفکیٹ کی گھرتک فراہمی کے لیے دستک پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت دستک پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے گھر تک سروسز فراہم کرنے کے لیے ایپ اور کال سروس شروع کرنے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ نے دستک پروگرام کے لیے رائیڈرز کی فوری رجسٹریشن اور ٹریننگ شروع کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے لیے سہولت اور گڈگورننس ہرحال میں یقینی بنائےگی۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں لاہورکے عوام کوان کی دہلیز پر 10 سروسزدی جارہی ہیں، لاہور کے شہری پیدائشی سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ،طلاق سرٹیفکیٹ گھر کی دہلیز پر حاصل کرسکیں گے جب کہ ان سروسز میں ڈومیسائل، ای اسٹیمپ، وہیکل رجسٹریشن، وہیکل ٹرانسفر، ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس سروس بھی شامل ہے۔یہ پروگرام دو مرحلوں پر مشتمل ہوگا اور دوسرے مرحلے میں بھی شہری سہولیات گھر کی دہلیز پر حاصل کرسکیں گے، دوسرے مرحلے میں شہریوں کو پولیس ویری فکیشن، لرنرڈرائیونگ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ایف آئی آر کاپی، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس اور کرایہ دار رجسٹریشن کی سہولیات دہلیز پر ملیں گی

    پاکستان کو اس وقت معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی

    انتخابات میں دھاندلی، جوڈیشل کمیشن کیلئے عمران خان سپریم کورٹ پہنچ گئے

    پاکستان کو اس وقت معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی

     

  • بھارتی اداکار کا  دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان

    بھارتی اداکار کا دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان

    باغی ٹی وی : معروف بھارتی اداکار ووین ڈیسینا نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : انڈین ایکسپریس کے مطابق ہندوستان ٹائمز کو ووین ڈیسینا نے بتایا کہ وہ ہر سال رمضان المبارک میں روزے رکھتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اسلام تو انہوں نے ایک سال قبل قبول کرلیا تھا، اب صرف اعلان کیا جارہا ہے۔

    ووین نے اخبار کو بتایا کہ انہوں نے اسلام گزشتہ برس رمضان المبارک میں قبول کیا تھا اس لیے رمضان کی اُس کے لیے خاص اہمیت ہے وہ 6 سال سے روزے رکھ رہے ہیں ہر مسلم کے لیے رمضان کے روزے رکھنا فرض ہے یہ اسلام کے پانچ بنیادی ستونوں میں سے ہے، میرے دوست اور اہلِ خانہ یہ سوچ کر پریشان رہتے ہیں کہ میں رمضان میں دن بھر پانی اور کافی کے بغیر کیسے رہ لیتا ہوں جبکہ کافی کے بغیر میرا گزارا نہیں۔

    سدھو موسے والا کے بھائی کی پیدائش پر حکومت والد کو ہراساں کرنے لگی

    ووین نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے میری بیوی اور گھر والے ہر سال رمضان کو میرے لیے فوڈ فیسٹیول بنادیتے ہیں، ہم رمضان میں مختلف اقسام کے کھانے پکاتے ہیں اور میٹھے میں بھی ورائٹی کا اہتمام کرتے ہیں۔

    ووین کی پہلی شادی 2013 میں وابز دراب جی سے ہوئی تھی جو 2017 میں ختم ہوگئی تھی 2022 میں اس نے نورین علی سے شادی کی دونوں خوش گوار ازواجی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

    معروف امریکی ریپر لِل جون نے اسلام قبول کر لیا

    فحش فلموں کی اداکارہ اپنے کمرے میں پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی

  • خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

    خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

    پشاور:الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی، مراد سعید، اعظم سواتی اور سابق وزیراعلیٰ محمود خان سینیٹ کے الیکشن سے آؤٹ –

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کی حتمی لسٹ کے مطابق کے پی کے سے سینیٹ الیکشن کے لیے خواتین کی 2 نشستوں پر 6 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں مہوش علی خان، عائشہ بانو، روبینہ ناز، بیگم طاہرہ بخاری، روبینہ خالد اور شازیہ شامل ہیں، ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں کے لیے بھی 8 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سید ارشاد حسین، قاضی محمد،خالد محسود، فضل حنان، بلاول خان، قیصرخان، نورالحق قادری شامل ہیں۔

    سینیٹ الیکشن کے لیے جنرل 7 نشستوں پر 16 امیدوار میدان میں ہیں جن میں عرفان سلیم ، دلاور خان مرزا محمد آفریدی، فیصل جاوید،طلحہ محمود، اظہر قاضی مشوانی، نیاز محمد، محمد وقار اورکزئی، فضل حنان، فیض الرحمان، عطاالحق، فدا محمد، شفقت ایاز، آصف رفیق، تاج محمد آفریدی،نورالحق قادری کے نام شامل ہیں۔

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے

    اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پا پا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیاب ہوگئے معاہد ے کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے کی ایگزیکٹو بورڈ کی مںظوری سے آئندہ ماہ 1.1 ارب ڈالر کی قسط ملے گی، آخری قسط ملتے ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔

    اعلامیے کے مطابق قرض پروگرام کے لیے بھی باقاعدہ مذاکرات آئندہ ماہ شروع ہوں گے جس کے لیے ایف بی آر نے خصوصی ریونیو پلان تیار کرلیا ہے، جون میں نئے بجٹ کے ساتھ اہم ترین ٹیکس اقدامات کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، فنانس بل کے ذریعے 9 لاکھ دکانداروں کو فکس ٹیکس میں لانے کی منصوبہ بندی بھی کرلی گئی ہے۔

    سدھو موسے والا کے بھائی کی پیدائش پر حکومت والد کو ہراساں کرنے لگی

    پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومت کے دکان داروں کو اسکیم دی جائے گی بے نظیر انکم سپوٹ پروگرام کے اخراجات کا بھی نیا طریقہ کار بنایا جائے گا، بے نظیر انکم سپورٹ کے اخراجات وفاق اور صوبے مل کر برداشت کریں گے، موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی کے بعد بحالی کے اخراجات کی بھی نئی حکمت عملی تیار ہو گی، سیلاب سے متاثرہ اضلاع کی تعمیر نو بھی وفاق اور صوبے مل کر کریں گے۔

    سابق عراقی وزیر دفاع کو دھوکہ دہی کے الزام میں سویڈن میں گرفتار

  • قیمتی کچھووں کی اسمگلنگ کے الزام میں چینی شہری گرفتار

    قیمتی کچھووں کی اسمگلنگ کے الزام میں چینی شہری گرفتار

    نیویارک: ایک چینی شہری کو جرابوں میں چھپائے ہوئے قیمتی کچھووں کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی شہری سائی کیونگ ٹن پر اس وقت محفوظ کردہ کچھووں کی اسمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا جب ایئرپورٹ کے میل آفس میں چار پیکجوں میں سے 40 ایسٹرن باکس کچھوے برآمد ہوئے، ٹن کو نیو یارک شہر میں جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

    یہ کچھوے ’خطرے سے دوچار جنگلی نباتات اور حیوانات کی خرید و فروخت کی انٹرنیشنل کنونشن‘ (سی آئی ٹی ای ایس) کے ذریعے محفوظ قرار دئیے گئے ہیں، شہری نے کچھووں کو شور مچانے سے روکنے کے لیے جرابوں میں چھپایا تھا، ایسٹرن باکس کچھووں کی لمبائی تقریباً چھ انچ تک ہوتی ہے اور وہ 100 سال سے زیادہ زندہ رہ سکتے ہیں جبکہ ان کا خول دوسری نسلوں سے مختلف یعنی رنگین ہوتا ہے۔کیلیفورنیا میں سنٹرل ڈسٹرکٹ کے امریکی اٹارنی کے دفتر نے بیان میں کہا کہ کچھوے ایسے پیکجوں میں پائے گئے جن کا پتہ ٹن کے گھر کا تھا، کچھووں میں سے ایک مر چکا تھا لیکن باقی زندہ تھے-

    انتخابات سے قبل تشدد کے واقعات پر خصوصاً تشویش رہی، ڈونلڈ لو

    روس ،پاکستان انتخابات میں جمہوری عمل کا موازنہ کرنے پر ایشو اٹھاؤں گا،امریکی نائب ترجمان

    جنوبی کورین سائنسدانوں نے گوشت والے چاول اگا لئے

  • سدھو موسے والا کے بھائی کی پیدائش پر  حکومت والد کو ہراساں کرنے لگی

    سدھو موسے والا کے بھائی کی پیدائش پر حکومت والد کو ہراساں کرنے لگی

    نئی دہلی: بھارتی پنجاب کے آنجہانی گلوکار شُبھ دیپ سنگھ عرف سدھو موسے والا کے والد بالکور سنگھ نے بھارتی پنجاب کی حکومت پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

    باغی ٹی وی : سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں تین دن قبل ولادت ہوئی، بڑھاپے کے باعث سدھو موسے والا کے والدین نے اِن وائٹرو فرٹیلائزیشن کا طریقہ اپنایا،دسمبر 2021 میں نافذ کیے گئے ایک قانون کے تحت حکومت نے اس تکنیک سے ولادت کے لیے خواتین کی آخری حد 50 اور مردوں کے لیے 55 سال مقرر کی تھی۔

    انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق بالکور سنگھ نے بتایا کہ بھگونت سنگھ مان کی قیادت میں قائم پنجاب حکومت نومولود کے حوالے سے دستاویزات طلب کرکے کہہ رہی ہے کہ بچے کو قانونی ثابت کرو، سدھو موسے والا کے والد نے پنجاب حکومت سے کہا ہے کہ اُسے اور اُس کی بیوی کو متعلقہ پراسیجر کے تحت علاج مکمل کرنے دیا جائے۔

    بلوچستان میں کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی

    انڈین ایکسپریس کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو میں بلکور سنگھ نے کہا کہ انہیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کاغذات فراہم کرنے کے لیے صبح سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی بھگونت مان سے اپیل کی کہ انہیں علاج کرانے کے لیے وقت دیا جائے جس کے بعد وہ اپنے نومولود کے بارے میں تمام دستاویزات فراہم کریں گے۔

    انہوں نے کہا، "آپ کے آشیرواد کی وجہ سے، اللہ تعالیٰ نے شوبھدیپ کو ہمارے پاس واپس بھیج کر ہمیں نوازا۔ لیکن میں صبح سے اداس ہوں۔ ضلعی انتظامیہ صبح سے مجھے ہراساں کر رہی ہے کہ میں اس بچے کے کاغذات فراہم کروں۔ مجھ سے یہ ثابت کرنے کے لیے ہر طرح کے سوالات پوچھے جا رہے ہیں کہ یہ بچہ جائز ہے۔

    نواز شریف کی صدارت میں انتظامی اجلاس کا اقدام عدالت میں چیلنج

    انہوں نے مزید کہا کہ میں حکومت بالخصوص وزیر اعلیٰ سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ میری اہلیہ کا علاج ختم ہونے دیا جائے۔ میں یہاں رہتا ہوں. میں یہاں رہنا جاری رکھوں گا۔ تم مجھے جہاں بلاؤ گے میں آؤں گا۔ ”

    وزیراعلیٰ کے نام ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں آپ کو سخت الفاظ میں بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کو یو ٹرن لینے کی عادت ہے۔ اگر آپ مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو مجھے لینے کے لیے پوری طرح تیار رہیں۔ میں یو ٹرن لینے والوں میں سے نہیں ہوں۔ جہاں تک ملک کے قانون کا تعلق ہے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا قانون کا احترام کرتے ہوئے 28 سال تک زندہ رہا۔ میں، ایک سابق فوجی ہونے کے ناطے، قانون کا بھی احترام کرتا ہوں۔ میں نے کسی موقع پر قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔

    سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    انہوں نے کہا کہ اگر میں نے ایسا کیا ہے تو آپ نے مجھے جیل میں ڈال دیا۔ آپ کے مشیر آپ کو ایسا مشورہ دیتے ہیں کہ اس فیصلے سے پیچھے ہٹنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کو مجھ پر اعتماد نہیں تو ایف آئی آر درج کر کے مجھے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیں، پھر اپنی تحقیقات کرو۔ ساتھ ہی میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں آپ کو قانونی دستاویزات دے کر اس صفائی سے نکل جاؤں گا۔ "

  • سابق عراقی وزیر دفاع کو دھوکہ دہی کے الزام میں سویڈن میں گرفتار

    سابق عراقی وزیر دفاع کو دھوکہ دہی کے الزام میں سویڈن میں گرفتار

    اسٹاک ہوم: عراق کے سابق وزیر دفاع کو دھوکہ دہی کے الزام میں سویڈن میں گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق عراق کے سابق وزیردفاع نحاح الشمّری کو دھوکے سے فوائد حاصل کرنے کے الزام پر مختصر وقت کے لیے گرفتار کیا گیا، پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق نحاح الشمری کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے ایئرپورٹ پر اترے۔

    سابق عراقی وزیردفاع کے بارے میں 2019 میں رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے عراق میں اہم عہدے پر فائز ہونے کے باوجود سویڈن میں ہاؤسنگ اور بچوں کے لیے مخصوص مراعات حاصل کی تھیں اور ان سے اس بارے میں تفتیش بھی کی گئی تھی۔

    وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج وزیر اعظم کی زیر صدارت ہو گا

    اے ایف پی کے مطابق حکام نے منگل کو بتایا کہ عراق کے سابق وزیر دفاع، جو دوہری عراقی-سویڈش شہریت رکھتے ہیں، کو سویڈن میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس پر سکینڈے نیوین ملک میں غیر قانونی طور پر فوائد حاصل کرنے کا شبہ ہے۔

    پراسیکیوٹر جینس نیلسن نے سویڈش براڈکاسٹر SVT کو بتایا کہ نجاح الشماری تقریباً ڈیڑھ سال سے مطلوب ہے۔ پراسیکیوٹر نے براڈکاسٹر TV4 کو بتایا کہ الشماری کو سویڈن پہنچنے پر سٹاک ہوم ہوائی اڈے سے پیر کے روز گرفتار کیا گیا۔

    راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی

    سویڈش میڈیا نے اس سے قبل کہا تھا کہ الشماری نے بغداد میں رہنے کے باوجود سالہا سال سے بچے اور رہائش کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا،2019 میں، سویڈش نیوز ایجنسی TT نے کہا کہ الشماری، اسٹاک ہوم کے مضافاتی علاقے میں رہنے کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔

    سویڈش اخبار ایکسپریسن نے اطلاع دی تھی کہ وہ 2011 میں سویڈن چلا گیا تھا، 2015 میں اسے شہریت ملی تھی اور اس کی اہلیہ سمیت حکام کو مشتبہ فوائد کے فراڈ کی اطلاع دی گئی تھی۔ عراق واپس آنے کے کئی سالوں بعد مبینہ طور پر وہ سماجی ادائیگیوں کا دعویٰ کرتا رہا،سویڈن اور اس کے نورڈک پڑوسی فراخدلی سے سماجی فوائد فراہم کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں-

    بلوچستان میں کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی

  • سپریم کورٹ نے جائیداد کا 110 سال پرانا کیس نمٹا دیا

    سپریم کورٹ نے جائیداد کا 110 سال پرانا کیس نمٹا دیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جائیداد کا 110 سال پرانا کیس نمٹا دیا-

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، گوجرانوالہ کے ایک گاؤں میں حافظ عالم شیر نے 16دسمبر 1914 میں غلام رسول سے 9 کنال اراضی خریدی جس میں تین کنال دس مرلہ شاملاٹ زمین بھی شامل تھی جس پر مقدمہ بازی کا آغاز ہوا، 11 جولائی 1941 کو سول جج نے فیصلہ دیا کہ شاملاٹ زمین کی ملکیت نہیں مل سکتی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ 11 جولائی 1941کو سول جج کا دیا گیا فیصلہ حتمی ہو چکا، کئی دہائیوں تک خاموش رہنے کے بعد دوبارہ کیس چلانے کیلئے ممبر بورڈ آف ریونیو سے رجوع کیا گیا 50سال بعد کیس دوبارہ دائر کرنے کی کیوں یاد آئی،1941 میں جو فیصلہ دیا گیا وہ کبھی کالعدم قرار نہیں دیا گیا، امانت میں خیانت نہیں کرنی چاہیے،عدالت نے فریقین کے وکلا کو سننے کے بعد اپیل خارج کردی یہ کیس سپریم کورٹ میں گیارہ سال تک زیر سماعت رہا-

    راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی

    وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج وزیر اعظم کی زیر صدارت ہو گا

    بلوچستان میں کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی

  • سپُر ٹیکس: ہائیکورٹ نے نوٹس دئیے  بغیر اور متعلقہ قانونی افسر کو سننے کا موقع فراہم کیے،سپریم کورٹ

    سپُر ٹیکس: ہائیکورٹ نے نوٹس دئیے بغیر اور متعلقہ قانونی افسر کو سننے کا موقع فراہم کیے،سپریم کورٹ

    اسلام آباد: سپر ٹیکس، سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع معطل کردیا-

    باغی ٹی وی : ہائیکورٹ کے حکم نامے کے خلاف ایف بی آر کی پٹیشن پر جسٹس منصور شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، آرڈر میں کہا گیا کہ درخواست گزار کی عبوری ریلیف کی درخواستوں پر فیصلہ آئین کے آرٹیکل 199فور کے تحت ہائی کورٹ کی جانب سے شفاف اور منصفانہ موقع فراہم کئے جانے کے بعد کیا جائے گا، ہائی کورٹ آئین کے آرٹیکل 199فور بی ٹو کی شرائط کے مطابق آرڈر یا کارروائی کی نشاندہی بھی کرے گی۔

    سپریم کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے 4صفحات پر مشتمل آرڈر میں کہا کہ ہم احترام کے ساتھ سمجھتے ہیں کہ ہائیکورٹ نے نوٹس دئیے بغیر اور متعلقہ قانونی افسر کو سننے کا موقع فراہم کیے بغیر غیر ضروری جلدی میں عبوری حکم امتناع جاری کیا، صرف اس موروثی خرابی کے باعث ہی عبوری حکم امتناعی مستحق ہے کہ اسے سائیڈ پر رکھ دیا جائے۔

    بلوچستان میں کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی

    فیصلے میں مزید کہا گیا کہ کیونکہ معاملہ عوامی آمدنی کے جمع کرنے اور اس کے جائزہ لینے کا ہے تو ہم توقع کرتے ہیں کہ ہائی کورٹ نہ صرف عبوری ریلیف کی درخواستوں بلکہ رٹ پٹیشنوں کا بھی ہر ممکن حد تک تیزی سے فیصلہ کرے گی حالیہ درخواستوں نے ہائیکورٹ کے عبوری حکم کو چیلنج کیا ہے اور ہم اس عدالت کی مروجہ پالیسی اور پریکٹس کو بھی اچھی طرح جانتے ہیں جس کے تحت یہ عدالت عام طور پر ہائیکورٹس کے عبوری حکم ناموں میں مداخلت نہیں کرتی ایسی مداخلت غیر معمولی حالات میں ہی کی جاتی ہے۔ جیسا کہ ایسے کیسوں میں جن میں قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہو، دائرہ اختیار کی واضح غلط استعمال ہو یا سنگین ناانصافی ہو۔

    راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی

    فیصلے میں کہا گیا کہ حالیہ کیس میں بھی غیر معمولی حالات تھے جن میں مبینہ طور پر آئینی ضروریات کی خلاف ورزی کی گئی تھی، اسی لیے ہم نے حکم امتناعی کا میرٹ پر جائزہ لینے کا قدم اٹھایا۔

    وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج وزیر اعظم کی زیر صدارت ہو گا