Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • امریکی سفیر کی صدر مملکت اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں

    امریکی سفیر کی صدر مملکت اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں

    اسلام آباد: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔

    باغی ٹی وی: پیر کے روز امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پہلے اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر اسحاق ڈار کو مبارکباد پیش کی، ملاقات میں پاک امریکا تعلقات ، پاکستان میں اقتصادی اصلاحات کے لیے امریکی حمایت سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    https://x.com/ForeignOfficePk/status/1769723000411042164?s=20
    ملاقات میں علاقائی سلامتی، تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات میں ترقی کے امکانات اور امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک کی پائیدار اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے امریکا کے عزم سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی امریکا کی اولین ترجیح ہے۔

    بعد ازاں امریکی سفیر کی صدر مملکت سے بھی ملاقات ہوئی،صدر مملکت نے ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے، معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنا، اقتصادی اور سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
    https://x.com/PresOfPakistan/status/1769753326428819613?s=20
    انہوں نے کہا کہ امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری ، جدید کاروباری آئیڈیاز لانے کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے، صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات سات دہائیوں پر محیط ، دیرینہ اور وسیع البنیاد ہیں ، پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

    اس موقع پر امریکی سفیر نے صدر مملکت کو دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا تجارت میں سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، زراعت اور سیکورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھا سکتے ہیں۔

  • پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی

    پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں 23 اور 24 مارچ کی درمیانی رات میں جلسے کی اجازت مانگ لی۔

    باغی ٹی وی : جلسے کی درخواست ریجنل صدر اسلام آباد عامرمسعود مغل نےڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دی جس میں جلسے کے لیے تین مقاما ت ڈی چوک، F.9 پارک اور پریڈ گراؤنڈ تجویز کی گئیں، درخواست میں کہا گیا کہ تینوں مقامات میں کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت دی جا ئے اور اگر 23 مارچ کو ممکن نہ ہو تو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دی جائے۔

    عامرمسعودمغل اسلام آباد حلقہ این اے 46 سے الیکشن بھی لڑچکے ہیں، اطلاعات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جلسے کی ذمہ داری شیرافضل مروت کو سونپی ہے، تحریک انصاف عید کے بعد لانگ مارچ اور دھرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

    وزرا اور سرکاری افسران کے بیرون ملک سفر سے متعلق نئی سفری پالیسی …

    دوسری جانب چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت اجلاس میں کور کمیٹی ممبران نے شیر افضل مروت اور بیرسٹر علی ظفر کو متنازع بیان دینے سے منع کیا، ان کا کہنا تھا کہ متنازع بیان سے پارٹی کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا، شیر افضل مروت نے کور کمیٹی کے ممبران کو آئندہ کوئی بھی متنازع بیان نہ دینے کی یقین دہانی کروائی اور حالیہ متنازع بیان پر انہوں نے ممبران سے معذرت کی۔

    اسٹار شپ راکٹ آئندہ 5 برسوں میں سرخ سیارے تک پہنچ جائے گا،ایلون …

    بعدازاں شیر افضل مروت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مرکز اور صوبوں میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے جبکہ پہلا جلسہ اسلام آباد میں 30 مارچ کو ہوگا، جو بھی آئندہ فیصلے ہوں گے وہ کور کمیٹی کے ذریعے ہی ہوں گے، پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا کے اراکین بھی آئندہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز کی سماعت کے دوران عدالتوں میں پہنچیں گے۔

    پاکستان کی افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف فضائی کارروائی کی تصدیق

  • بل گیٹس کا وزیراعظم کو خط، وزیراعظم بننے پر مبارکباد

    بل گیٹس کا وزیراعظم کو خط، وزیراعظم بننے پر مبارکباد

    نیویارک: بل اینڈ میلنڈا گیٹ فاؤنڈیشن کے سربراہ اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم شہبازشریف کو پولیو میں تعاون کے حوالے سے خط لکھا ہے-

    باغی ٹی وی : بل گیٹس کی جانب سے لکھے گئے خط میں اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے پولیو کے خاتمے میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے،بل گیٹس نے انتخابات میں کامیابی اور نئی حکومت کے قیام پر وزیراعظم شہبازشریف کو مبارک باد بھی دی انہوں نے خط میں اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے پولیو کے خاتمے میں تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا،کہا کہ امید ہے کہ پاکستان 2024 کے اختتام تک پولیو سے پاک ہوجائےگا، بل گیٹس نے وزیر اعظم کو لکھےگئے خط میں کہا کہ آپ اس معاملے پر فون پر مجھ سے بات کریں تو آپ کا شکر گزار رہوں گا۔

    اسٹار شپ راکٹ آئندہ 5 برسوں میں سرخ سیارے تک پہنچ جائے گا،ایلون …

    گوجرہ:پلاسٹک کی خالی بوری باردانہ لوڈ ٹرک،بجلی کی تاریں چھونے سے آگ کی لپیٹ میں …

    وزرا اور سرکاری افسران کے بیرون ملک سفر سے متعلق نئی سفری پالیسی …

  • سورج گرہن بہت سے جانوروں کے رویے کو متاثر کرتا ہے،تحقیق

    سورج گرہن بہت سے جانوروں کے رویے کو متاثر کرتا ہے،تحقیق

    جنوبی کیرولائنا: سائنسدانوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ سورج گرہن بہت سے جانوروں کے رویے کو متاثر کرتا ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکن ویٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن نے سورج گرہن کے دوران بعض جانوروں میں کچھ عجیب و غریب رویوں کے حوالے سے ڈیٹا جاری کیا ہے،ڈیٹا میں شہد کی مکھیوں کے بارے میں بتایا کہ سورج گرہن کے دوران مکھیوں نے اپنے روزمرہ کے معمولات سے اچانک خود کو روک لیا، شہد کی مکھیوں کا رویہ ریکارڈ کرنے کیلئے امریکی سائنسدانوں نے تین ریاستوں میں صوتی نگرانی کا نظام قائم کیا جس میں انہوں نے پایا کہ تمام شہد کی مکھیاں کامل گرہن کے وقت آواز پیدا کرنا بن کردیتی ہیں۔

    محققین کا کہنا ہے کہ چونکہ شہد کی مکھیاں رات کے وقت اکثر دھیرے دھیرے اڑتی ہیں لہٰذا یہ ممکن ہے کہ گرہن کے دوران ان کی سرگرمی ماحولیاتی تبدیلی جیسے روشنی یا اندھیرے پر منحصر ہو۔

    جو بھی فیصلے آئندہ ہوں گے وہ کور کمیٹی کے ذریعے ہی ہوں گے،شیرافضل مروت

    جنوبی کیرولائنا میں ریور بینکس زو نے مکمل سورج گرہن کے دوران مختلف جانوروں کے طرز عمل کا مشاہدہ کیا جس میں اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا کہ مجموعی طور پر سورج گرہن کچھ جانوروں کو یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ یہ سونے کا وقت ہے کیونکہ چڑیا گھر میں موجود گوریلوں اور ہاتھیوں نے گرہن کے وقت اپنی جگہ پر بنے کمروں کی طرف جانا شروع کر دیا۔

    اسٹار شپ راکٹ آئندہ 5 برسوں میں سرخ سیارے تک پہنچ جائے گا،ایلون …

    اگرچہ اس رویے کی جانوروں سے توقع کی گئی تھی لیکن کچھوؤں نے تمام جانوروں سے ہٹ کر کچھ نئے رویے کا مظاہرہ کیا کامل گرہن ہونے سے ذرا پہلے تمام کچھوے جلدی سے ایک دوسرے سے چمٹنے لگے اور ان میں سے دو نے ملن بھی کیا، تاہم مکمل اندھیرا ہو جانے کے بعد وہ منتشر ہوگئے اور پھر اندھیرا چھٹتے وقت انہوں نے آسمان کی جانب دیکھا اور واپس اپنے معمول پر آگئےمحققین پوری طرح سے یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آخر کچھوؤں نے اس خاص رویے کا مظاہرہ کیوں کیا تاہم انہوں نے کہا ہے ہوسکتا ہے یہ ایک اضطرابی ردعمل ہو۔

    مسلمان کتنے روزے رکھیں گے اور عیدالفطر کب ہو گی؟ماہرین کی پیشگوئی

  • ڈاکٹر عاصم سیمت  دیگر ملزما ن کا  462 ارب روپے  کرپشن ریفرنس  اینٹی کرپشن  کو  منتقل

    ڈاکٹر عاصم سیمت دیگر ملزما ن کا 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس اینٹی کرپشن کو منتقل

    کراچی: احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپےکی کرپشن کا ریفرنس اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو بھیج دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: کراچی کی احتساب عدالت نے ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس ارسال کرنے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب، ڈی جی نیب کراچی کے ذریعے ریفرنس اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو بھجوائیں،عدالت نے 5 ملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کا ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھجوادیا۔

    ملزمان کے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد عدالت کو ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے-

    عدالت نےکہا کہ جب تک ملزمان متعلقہ عدالت سے ضمانت کے لیے رجوع نہیں کرتے وہ ضمانت پر رہیں گے، متعلقہ عدالت یا تفتیشی افسرکے نوٹس کے باوجود ملزمان پیش نہ ہوں تو ضمانت کی رقم ضبط کرلی جائے۔

    مسلمان کتنے روزے رکھیں گے اور عیدالفطر کب ہو گی؟ماہرین کی پیشگوئی

    عدالت نے ریفرنس کے مفرور ملزم مسعود جعفری کو اشتہاری قرار دینےکی کارروائی بھی ختم کردی عدالت نےکہا کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف ٹرسٹ کی زمین کا غلط استعمال کرنے والے دو افراد کو گواہ نہیں بنایا گیا، ڈاکٹرعاصم و دیگر کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال اور مالی فوائد کا ریفرنس میں ذکر نہیں۔

    جو بھی فیصلے آئندہ ہوں گے وہ کور کمیٹی کے ذریعے ہی ہوں گے،شیرافضل مروت

  • اسٹار  شپ راکٹ  آئندہ 5 برسوں میں سرخ سیارے تک پہنچ جائے گا،ایلون مسک کا دعویٰ

    اسٹار شپ راکٹ آئندہ 5 برسوں میں سرخ سیارے تک پہنچ جائے گا،ایلون مسک کا دعویٰ

    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی کا تیار کردہ راکٹ آئندہ 5 برسوں میں سرخ سیارے تک پہنچ جائے گا۔

    باغی ٹی وی:مریخ پر پہنچنا ایلون مسک کا پرانا خواب ہے ،انسانوں کو مریخ پر بسانا چاہتے ہیں مگر وہ کب تک ایسا کر سکیں گے یہ کہنا قبل از وقت ہے ، مگر انہوں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اسٹار شپ کو مریخ پر پہنچانے کی مدت کی پیشگوئی کر دی ہے، انسانوں کو چاند اور مریخ پر پہنچانے کے لیے اسپیس ایکس کا تیار کردہ راکٹ اسٹار شپ بہت اہم تصور کیا جاتا ہے14 مارچ کو اسٹار شپ نے زمین کے مدار کے گرد اولین پرواز کامیابی سے مکمل کی مگر لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا۔

    اس جزوی کامیابی کے بعد اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو نے ایکس پر ایک پوسٹ پر ریپلائی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی کا تیار کردہ راکٹ آئندہ 5 برسوں میں سرخ سیارے تک پہنچ جائے گا تاہم یہ پیشگوئی کافی حیران کن ہے کیونکہ دنیا کا طاقتور ترین راکٹ اسٹار شپ ابھی مکمل طور پر تیار تصور نہیں کیا جاسکتا۔

    یک دیوار اٹھائی تھی بڑی عجلت میں، وہی دیوار گرانے میں بہت دیر لگی

    اسٹار شپ کی آزمائشی پرواز کے بعد ایک ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے یہ بھی کہا کہ یہ راکٹ متعدد سیاروں پر زندگی کو ممکن بنائے گا۔

    ناسا کی جانب سے 2026 میں آرٹیمس 3 مشن کے تحت انسانوں کو چاند کی سطح پر اتارا جائے گا اور یہ کام اسٹار شپ کی مدد سے ہوگامگر اسٹار شپ کی تیاری میں تاخیر سے ناسا کا آرٹیمس 3 مشن بھی التوا کا شکار ہو سکتا ہے تو مریخ پر 5 برس کے اندر اس کے پہنچنے کی بات حیران کن ہے۔

    اجے دیوگن کی فلم”شیطان”نے ایک ہفتے میں 14 ملین ڈالر کمالئے

    دسمبر 2023 میں ایک ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ انسانوں کو زمین سے باہر نکل کر چاند پر بیس اور مریخ پر شہر تعمیر کرنے چاہیے جبکہ اگست 2022 میں ایک جریدے کے لیے تحریر کیے گئے مضمون میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ انسانی تہذیب کو دیگر سیاروں تک جانے کے قابل ہونا چاہیے،اگر زمین رہائش کے قابل نہ رہے تو ہمیں ایک خلائی طیارے سے نئے گھر کی جانب پرواز کرنا ہوگا، اس مقصد کے حصول کے لیے پہلا قدم خلائی سفر کے اخراجات کو کم کرنا ہے اور اسی لیے انہوں نے اسپیس ایکس کی بنیاد رکھی۔

    مسلمان کتنے روزے رکھیں گے اور عیدالفطر کب ہو گی؟ماہرین کی پیشگوئی

    واضح رہے کہ اسٹار شپ 2 حصوں پر مشتمل ہے جس میں سے ایک سپر ہیوی بوسٹر ہے، جو ایسا بڑا راکٹ ہے جس میں 33 انجن موجود ہیں جبکہ دوسرا اسٹار شپ اسپیس کرافٹ ہے جو بوسٹر کے اوپر موجود ہے جو اس سے الگ ہو جاتا ہے،یہ راکٹ 120 میٹر لمبا ہے جس کا وزن 50 لاکھ کلوگرام ہے اور اسے بار بار استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

  • جو بھی فیصلے آئندہ ہوں گے وہ کور کمیٹی کے ذریعے ہی ہوں گے،شیرافضل مروت

    جو بھی فیصلے آئندہ ہوں گے وہ کور کمیٹی کے ذریعے ہی ہوں گے،شیرافضل مروت

    پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میرے بیان کو نجی ٹی وی پرغلط طریقے سے چلایا گیا-

    باغی ٹی وی : خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ کور کمیٹی نے مرکز اور صوبوں میں بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پہلا جلسہ اسلام آباد میں 30 مارچ کو ہوگا،اجلاس میں تمام غلط فہمیوں کو دور کیا گیا، اب ہمارے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں ہے، آج خوشگوار ماحول میں اجلاس ہوا ہے،جو بھی فیصلے آئندہ ہوں گے وہ کور کمیٹی کے ذریعے ہی ہوں گے، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے اراکین بھی آئندہ کیسز کی سماعت کے دوران عدالتوں میں پہنچیں گے، جہاں ہم ہم احتجاج کریں گے، ہمارے خلاف مقدمات ٹھوکتے ہیں تو ٹھوکیں۔

    مرکزی بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ میرے بیان کو نجی ٹی وی پرغلط طریقے سے چلایا گیا، کہا گیا کہ میں نے کہا ہے گزشتہ دور حکومت میں خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی، میں نے یہ کہا کہ محمود خان اور پرویز خٹک جیسے لوگ پی ٹی آئی سے الگ ہو کر گنگا میں نہا کر پاک صاف ہوگئے؟ہم ہر فیصلہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے منظور کرواتے ہیں، پہلے بھی کور کمیٹی فیصلے کرتی تھی اب بھی وہی کرے گی۔

    مسلمان کتنے روزے رکھیں گے اور عیدالفطر کب ہو گی؟ماہرین کی پیشگوئی

  • پاکستان  کی افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف فضائی کارروائی کی تصدیق

    پاکستان کی افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف فضائی کارروائی کی تصدیق

    اسلام آباد: پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان سرزمین کا مسلسل استعمال کیا جا رہا ہے، جب کہ افواج پاکستان گزشتہ 2 دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں ۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی حالیہ لہر کو افغانستان سے مکمل حمایت و مدد حاصل ہے، جس میں جدید اسلحہ کی فراہمی کے نتیجے میں دہشتگردوں کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پاکستان میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات میں افغانستان سے آئے دہشت گردوں کے ملوث ہونے کے واضح شواہد موجودہیں ۔

    12 جولائی 2023 کو ژوب گیریژن پر ہونے والے حملے میں بھی افغانستان سے آئے دہشت گردوں کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ملے ہیں، اس کے علاوہ 6 ستمبر 2023 کو جدید ترین امریکی ہتھیاروں سے لیس ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے چترال میں 2 فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔

    مرکزی بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

    علاوہ ازیں 4 نومبر2023ء کو میانوالی ائربیس حملے کی منصوبہ بندی بھی افغانستان میں پناہ لیے ہوئے دہشتگردوں کی جانب سے کی گئی 12 دسمبر2023 کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں ہونے والے دہشتگردی کے حملے میں بھی افغانستان سے آئے دہشت گردوں کی جانب سے نائٹ ویژن گوگلز اور غیر ملکی اسلحہ استعمال کیا گیاجس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ۔

    15 دسمبر2023 کو ٹانک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں بھی افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں 30 جنوری 2023ء کو پشاور پولیس لائنز میں کی مسجد میں بھی دھماکے سے کئی قیمتی جانوں کانقصان ہوا تھا۔ اس حملے میں بھی افغانستان سے آئے دہشت گردوں کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں ۔

    مسلمان کتنے روزے رکھیں گے اور عیدالفطر کب ہو گی؟ماہرین کی پیشگوئی

    دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے دوران شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 16 مارچ 2024 ء کو دہشت گردوں کی جانب سے حملے کے دوران قیمتی جانوں کے نقصان کے تانے بانے بھی افغانستان میں پناہ لیے دہشت گردوں سے جا ملتے ہیں ۔

    دوسری جانب پاکستان کی بھی افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،

    پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف فضائی کارروائی کی تصدیق کردی، جس میں حافظ گل بہادر گروپ اور کالعدم تحریک طالبان کو نشانہ بنایا گیا ہے اور افغان سرزمین پر موجود ٹھکانے تباہ کیے گئےدفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان نے افغانستان میں موجود دہشت گردوں کیخلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں کالعدم ٹی ٹی پی اور حافظ گل بہادر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    اجے دیوگن کی فلم”شیطان”نے ایک ہفتے میں 14 ملین ڈالر کمالئے

    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے اندر سرحدی علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر فضائی کارروائیاں کیں آج کی کارروائی کا ہدف حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد تھے، گل بہادر گروپ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مل کر پاکستان کے اندر متعدد دہشت گرد حملوں کا ذمہ دار ہے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں شہری اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔

    دفتر خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر 16 مارچ کو ہونے والے حملے میں بھی حافظ گل بہادر گروپ ملوث ہیں، جس میں دو اعلیٰ افسران سمیت 7 پاکستانی فوجی شہید ہوئے تھے گزشتہ دو سالوں کے دوران، پاکستان نے متعدد بار افغانستان کے اندر ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی پر عبوری افغان حکومت کو اپنے سنگین تحفظات سے آگاہ کیا، یہ دہشت گرد پاکستان کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں، اور پاکستانی حدود میں دہشت گردانہ حملوں کے لیے مسلسل افغان سرزمین کا استعمال کرتے رہے ہیں۔

    وزرا اور سرکاری افسران کے بیرون ملک سفر سے متعلق نئی سفری پالیسی …

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ بات چیت اور تعاون کو ترجیح دی ہے اور افغان حکام پر بارہا زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اور موثر کارروائی کریں کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو پائے مگر کوئی نتائج سامنے نہیں آسکے۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ان سے ٹی ٹی پی کو محفوظ پناہ گاہوں سے انکار کرنے اور اس کی قیادت پاکستان کے حوالے کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ پاکستان افغانستان کے لوگوں کا بہت احترام کرتا ہے تاہم، افغانستان میں اقتدار میں رہنے والوں میں سے کچھ عناصر ٹی ٹی پی کی سرپرستی کر رہے ہیں اور انہیں پاکستان کے خلاف ’پراکسی‘ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

    امریکی وزیر خارجہ کا جنوبی کوریا کا دورہ،شمالی کوریا کا میزائل تجربہ

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ کئی دہائیوں میں افغانستان کے عوام کے لیے پاکستان کی طرف سے دی جانے والی حمایت کو نظر انداز کیا ہے، ہم اقتدار میں موجود ان عناصر سے گزارش کرتے ہیں کہ معصوم پاکستانیوں کا خون بہانے والے خوارج دہشت گردوں کا ساتھ دینے کی پالیسی پر نظر ثانی کریں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اور پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا واضح انتخاب کریں ٹی ٹی پی جیسے دہشت گرد گروہ علاقائی امن اور سلامتی کے لیے اجتماعی خطرہ ہیں، ہم ٹی ٹی پی کی طرف سے لاحق خطرے سے نمٹنے میں افغان حکام کو درپیش چیلنج کا بخوبی ادراک رکھتے ہیں،اس لیے پاکستان دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حل تلاش کرنے اور کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو سبوتاژ کرنے سے روکنے کے لیے کام جاری رکھے گا۔

    اماراتی سفیر کی صدر مملکت آصف زرداری کو متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت

  • مسلمان کتنے روزے رکھیں گے اور عیدالفطر کب ہو گی؟ماہرین کی پیشگوئی

    مسلمان کتنے روزے رکھیں گے اور عیدالفطر کب ہو گی؟ماہرین کی پیشگوئی

    متحدہ عرب امارات اور مصر کے دارالافتاء کے ماہرین فلکیات کی جانب سے عید الفطر کی تاریخ کے حوالے سے پیشگوئی کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے بتایا ہے کہ اس سال عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے متحدہ عرب امارات سمیت سعودی عرب کے مسلمان 30 دن کے روزے رکھیں گے۔

    دوسری جانب چند میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں 10 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے یعنی پاکستان میں عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

    وزرا اور سرکاری افسران کے بیرون ملک سفر سے متعلق نئی سفری پالیسی …

    مصر کے دارالافتاء نےکل اتوار کو سنہ 1445 ہجری کے شوال کا چاند نظر آنے کی متوقع تاریخ کا اعلان کیا ہے تاکہ عیدالفطر اور رمضان المبارک کے اختتام کی تاریخ کا تعین کیا جا سکے، جو گذشتہ پیر سے شروع ہوا تھا شوال 1445 کا چاند دیکھنے کی تاریخ کے بارے میں دار الافتاء نے کہا کہ 29 رمضان المبارک بروز پیر 8 اپریل 2024 کو چاند نظر آنے کی قانونی تصدیق کی جائے گی۔

    امریکی وزیر خارجہ کا جنوبی کوریا کا دورہ،شمالی کوریا کا میزائل تجربہ

    توقع ہے کہ عیدالفطر (یکم شوال) 9 اپریل 2024 بروز منگل کو ہو گی۔ اگر 8 اپریل کو رویت کی تصدیق نہ ہوئی تو رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہو جائے گا اور عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ ہو گی،تاہم، فلکیاتی حسابات کے مطابق اس سال رمضان کا مہینہ 30 دن پر محیط ہوگا، اس لیے ماہ شوال کا آغاز فلکیاتی حساب کے مطابق بدھ 10 اپریل کو ہوگا۔

    مرکزی بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

  • ایک دیوار اٹھائی تھی بڑی عجلت میں، وہی دیوار گرانے میں بہت دیر لگی

    ایک دیوار اٹھائی تھی بڑی عجلت میں، وہی دیوار گرانے میں بہت دیر لگی

    ایک دیوار اٹھائی تھی بڑی عجلت میں
    وہی دیوار گرانے میں بہت دیر لگی

    یاسمین حمید

    نامور پاکستانی ادیبہ،شاعرہ،مصنفہ ،مترجمہ اور ماہر تعلیم یاسمین حمید صاحبہ 18؍مارچ 1951ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ وہ اس وقت لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں شعبہ سوشل سائنس میں کام کررہی ہیں ، وہ اردو ادبی حلقے کی ایک مشہور شخصیت ہیں۔ انہوں نے ہم عصر اردو شاعروں کے کلام کو انگریزی میں ترجمہ کیا ہے۔ وہ حکومت پاکستان کے زیر اہتمام ثقافتی / فیشن شو کے انگریزی میں اسکرپٹ بھی لکھتی ہیں۔ ان کی 7 کتابیں اب تک شائع ہوچکی ہیں : پاس آ ئینہ (1988)
    حصارِ بے در و دیوار (1991)
    آدھا دن اور آدھی رات (1996)
    فنا بھی ایک سراب (2001) ، اور 2007 میں دوسری زندگی (مجموعہ نظمیں ، 1988 ؍ 2001 )۔

    وارفتگی
    ہم دو زمانوں میں پیدا ہوئے

    یاسمین صاحبہ کو تمغۂ امتیاز برائے ادبیات ، فاطمہ جناح تمغہ ، احمد ندیمؔ قاسمی ایوارڈ ، ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؔ ایوارڈ وغیرہ جیسے مختلف ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔

    چند منتخب اشعار

    ہمیں خبر تھی بچانے کا اس میں یارا نہیں
    سو ہم بھی ڈوب گئے اور اسے پکارا نہیں

    خوشی کے دور تو مہماں تھے آتے جاتے رہے
    اداسی تھی کہ ہمیشہ ہمارے گھر میں رہی

    پردہ آنکھوں سے ہٹانے میں بہت دیر لگی
    ہمیں دنیا نظر آنے میں بہت دیر لگی

    جس سمت کی ہوا ہے اسی سمت چل پڑیں
    جب کچھ نہ ہو سکا تو یہی فیصلہ کیا

    سمندر ہو تو اس میں ڈوب جانا بھی روا ہے
    مگر دریاؤں کو تو پار کرنا چاہیئے تھا

    ذرا دھیمی ہو تو خوشبو بھی بھلی لگتی ہے
    آنکھ کو رنگ بھی سارے نہیں اچھے لگتے

    اپنی نگاہ پر بھی کروں اعتبار کیا
    کس مان پر کہوں وہ مرا انتخاب تھا

    مسلسل ایک ہی تصویر چشم تر میں رہی
    چراغ بجھ بھی گیا روشنی سفر میں رہی

    اگر اتنی مقدم تھی ضرورت روشنی کی
    تو پھر سائے سے اپنے پیار کرنا چاہیئے تھا

    جو ڈبوئے گی نہ پہنچائے گی ساحل پہ ہمیں
    اب وہی موج سمندر سے ابھرنے کو ہے

    میں اب اس حرف سے کترا رہی ہوں
    جو میری بات کا حاصل رہا ہے

    اس کے شکستہ وار کا بھی رکھ لیا بھرم
    یہ قرض ہم نے زخم کی صورت ادا کیا

    ایک دیوار اٹھائی تھی بڑی عجلت میں
    وہی دیوار گرانے میں بہت دیر لگی

    رستے سے مری جنگ بھی جاری ہے ابھی تک
    اور پاؤں تلے زخم کی وحشت بھی وہی ہے

    مری ہر بات پس منظر سے کیوں منسوب ہوتی ہے
    مجھے آواز سی آتی ہے کیوں اجڑے دیاروں سے

    دریا کی روانی وہی دہشت بھی وہی ہے
    اور ڈوبتے لمحات کی صورت بھی وہی ہے

    جہاں تا حد بینائی مسافر ہی مسافر ہوں
    نشاں قدموں کے مٹ جاتے ہیں ایسی رہ گزاروں سے

    مثالِ عکس مرے آئنے میں ڈھلتا رہا
    وہ خد و خال بھی اپنے مگر بدلتا رہا

    ایک اک حرف سمیٹو مجھے تحریر کرو
    مری یکسوئی کو آمدۂ زنجیر کرو