Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پشاور ہائیکورٹ نے   پی ٹی آئی  رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف کارروائی سے روک دیا

    پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف کارروائی سے روک دیا

    پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔

    باغی ٹی وی : پشاور ہائیکورٹ میں رکنقومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف کیس کی سماعت ہو، سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ثنا اللہ نے بتایا کہ ایف آئی اے لاہور نے نوٹس دیا ہے اور انکوائری بھی لاہور میں ہو رہی ہے،لاہور میں کیس ہے لہٰذا اس درخواست کی سماعت کا اختیار اس عدالت کے پاس نہیں ہے۔

    وکیل درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کے نوٹس میں بہت سی چیزیں مسنگ ہیں جو قانونی طور پر نوٹس میں ہونا ضروری ہے، درخواست گزار کو پتہ نہیں کہ اس نے کیا کیا ہے اس کے خلاف کیا سیکشنز لگائے گئے ہیں۔

    سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور ڈویژن کا قلمدان سنبھال لی

    جسٹس سید ارشد علی نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ اگر لاہور میں انکوائری شروع ہوئی ہے اور نوٹس وہاں سے جاری ہوا ہے تو درخواست گزار یہاں پر کیوں آئی ہے؟،وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ ایف آئی اے کی پورے پاکستان میں دائرہ اختیار ہے لہٰذا اس کے خلاف پورے پاکستان میں کیس ہوسکتا ہے، درخواست گزار پشاور کی رہائشی ہے وہ یہاں پر درخواست دے سکتی ہیں اور ایان علی کیس میں لاہور کے نوٹس کو سندھ ہائیکورٹ نے کالعدم کیا تھا۔

    روسی صدر کی مغربی ممالک کو تیسری عالمی جنگ کی دھمکی

    پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو رکن قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار کے خلاف کارروائی سے روک دیا،عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی اور سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی-

    آئی ایم ایف کا سیاست میں استعمال کروڑوں عوام کی تقدیر سے کھیلنے کے برابر …

  • سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور ڈویژن کا قلمدان سنبھال لی

    سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور ڈویژن کا قلمدان سنبھال لی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور ڈویژن کا قلمدان سنبھال لیا۔

    باغی ٹی وی: اویس احمد خان لغاری کامیاب شعبہ جاتی اصلاحات کو متعارف کرانے کے حوالے سے اہم نام ہے، وہ اس سے قبل بھی 2016 سے 2018 کے درمیان ایک سال سے زیادہ عرصہ پاور ڈویژن کے وفاقی وزیر رہ چکے ہیں، اپنے اس دور میں انہوں نے صارفین کی سہولت کیلئے پاور سیکٹر میں نیٹ میٹرنگ کو متعارف کرایا جس کے بعد صارفین کی طرف سے شمسی توانائی سے سستی بجلی خود بنانے اور استعمال سے زائد بجلی حکومت کو فروخت کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

    اپنے اسی دور میں وفاقی وزیر پاور ڈویژن اوور بلنگ کی روک تھام کیلئے سخت کارروائی کیلئے قانون بھی سازی کروائی، سردار اویس احمد خان لغاری اپنےسابق دور میں بطور وزیر پاور ڈویژن فیڈر ز کے نقصانات اور وصولیوں کی بنیاد پر بجلی فراہمی کو فروغ دینے میں کامیاب رہے، انہوں 2018 تک ن لیگ کے دور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو صفر تک لانے میں اہم کردار ادا کیا، اس عرصے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ صرف وہیں ہوتی تھی جہاں نقصانات ایک حد سے تجاوز کر جاتے تھے۔

    سردار اویس احمد خان لغاری 2002میں بننے والی حکومت میں آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں، بطور وفاقی وزیر ٹیلی آئی اینڈ ٹیلی کام ان کے دور میں ٹیلی کام سیکٹر میں ڈی ریگو لیشن کو فروغ ملا اور پی ٹی سی ایل کی کامیاب نجکاری ہوئی، ٹیلی کام سیکٹر میں مسابقت کی فضا شروع ہوئی جسکے صارفین کو بہت فائدے حاصل ہوئے، سردار اویس احمد خان لغاری 2013 سے 2017 تک خارجہ امور کمیٹی کے چار سال تک چیئرمین بھی رہے۔

  • روسی صدر کی مغربی ممالک کو تیسری عالمی جنگ کی دھمکی

    روسی صدر کی مغربی ممالک کو تیسری عالمی جنگ کی دھمکی

    ماسکو: پانچویں بار روسی صدر منتخب ہونے والے ولادیمیر پیوٹن نے مغربی ممالک کو تیسری عالمی جنگ کے حوالے سے خبردار کر دیا-

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے ”دی گارڈین“ کی رپورٹ کے مطابق 17 مارچ کی شام انتخابات میں کامیابی کے بعد خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے مغربی ممالک کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے اپنے حامیوں کو بتایا کہ اس طرح کے ردعمل کی انہیں توقع تھی، آپ ان سے کیا امید کر رہے تھے؟ کیا یہ ہمارے لیے تالیاں بجائیں گے؟ وہ ہمارے خلاف ہیں، ان کا مقصد ہماری ترقی کو محدود کرنا ہے، اس لیے وہ کچھ بھی کہتے رہیں گے۔

    روسی صدر نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ سرحد یوکرینی حامی فوجیوں کے حملوں سے محفوظ رہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ بطور صدر ان کا پہلا کام یوکرین جنگ سے نمٹنا، فوج کو مضبوط بنانا اور دفاع کو بہتر بنانا ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں کچھ بھی ممکن ہے، یوکرین میں مغربی فوج کی موجودگی دنیا کو تیسری جنگ عظیم کے دہانے پر پہنچا سکتی ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی ایسا چاہتا ہے۔

  • آئی ایم ایف کا سیاست میں استعمال کروڑوں عوام کی تقدیر سے کھیلنے کے برابر ہے،فیصل واوڈا

    آئی ایم ایف کا سیاست میں استعمال کروڑوں عوام کی تقدیر سے کھیلنے کے برابر ہے،فیصل واوڈا

    کراچی: سابق وفاقی وزیر اور سینیٹ کی جنرل نشست کے آزاد امیدوار فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں اس بات پر قائم ہوں کہ آصف علی زرداری نے مجھے بیٹے جیسا کہا ہے اور میں بھی احترام کرتا ہوں۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر میں اپنے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ میں اس بات پر قائم ہوں کہ آصف علی زرداری نے مجھے بیٹے جیسا کہا ہے اور میں بھی احترام کرتا ہوں، پیپلز پارٹی کی نچلی قیادت اسے تسلیم کرے یا نہ کرے مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پاکستان میں شفافیت پر تو 75 سال سے سوالات موجود ہیں، میں آزاد امیدوار ہوں اور میرے فارم پر بھی یہی لکھا ہے، ہار جیت کا فیصلہ پولنگ کے دن ہوگا۔

    مسقط میں 13 دن سےخراب پی آئی اےکا طیارہ کراچی پہنچ گیا

    ایک سوال پر فیصل واوڈا نے کہا کہ ابھی آزاد کا سیزن چل رہا ہے میں آزاد امیدوار ہی ہوں، جب پارٹی کا سیزن آئے گا جب پارٹی بھی دیکھ لیں گےنگراں سیٹ اپ کے لوگ حکومت میں آجائیں تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے، سیاسی مخالفت اپنی جگہ مگر آئی ایم ایف سیاست کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے یہ کروڑوں عوام کی تقدیر سے کھیلنے کے برابر ہے۔

    غزہ کے تمام شہری مئی تک قحط کا شکار ہوجائیں گے، رپورٹ

  • امید ہے کہ  چیمپئینز  ٹرافی پر بھارت  کی جانب سے مثبت رویہ اپنایا جائے گا،محسن نقوی

    امید ہے کہ چیمپئینز ٹرافی پر بھارت کی جانب سے مثبت رویہ اپنایا جائے گا،محسن نقوی

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی سی بی میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی، اگلے چار ماہ میں نو ہزار ڈومیسٹک میچز کرانے کا ہدف ہے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل بینک اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نے کہا کہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز ہونگے، چیمپئنز ٹرافی کا ایشو آئی سی سی کے ایجنڈے میں تھا، چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کی پوری کوشش ہے، قومی ٹیم کے لیےہیڈ کوچ کی تلاش جاری ہے، ایک ہفتے تک فیصلہ متوقع ہے،پی سی بی میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی، اگلے چار ماہ میں نو ہزار ڈومیسٹک میچز کرانے کا ہدف ہے،سلیکشن کمیٹی ہی کپتان کا فیصلہ کرے گی، میری مرضی سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نہیں آئے گا،قومی سلیکشن کمیٹی میں چند تبدیلیاں کریں گے، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے شین واٹسن سے معاملات پر بات چیت جاری تھی،تاہم بات چیت قبل از وقت باہر آنے سے مسائل پیدا ہوئے۔

    پی ایس ایل 9 فائنل: ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میرے پاس جادو کا چراغ نہیں، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، آئی سی سی میٹنگ کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ کے جے شاہ سے ملاقات اچھی رہی، امید ہے کہ ان کی جانب سے مثبت رویہ اپنایا جائے گا، لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی پر کھیل کی ترقی کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں اس ضمن میں چار سے پانچ پچز بن رہی ہیں، ایک پچ آسٹریلیا اور ایک پچ انگلینڈ سے مٹی منگوا کر بنوا رہے ہیں،معیاری وکٹیں بنانے کے لیے افرادی قوت کی کمی کا سامنا درپیش ہے،اس حوالے سے کام کیا جا رہا ہے اگر ضرورت پڑی تو بیرون ملک سے افرادی قوت کو لائیں گے،چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پوری تیاری ہے،پر امید ہیں کہ امید ہےٹرافی پاکستان میں ہوگی،کرکٹ کے مراکز کو اپ گریڈ کر رہے ہیں امید ہے کراچی لاہور اور اسلام آباد کے وینیوز تیار ہو جائیں گے، پاکستان کی بہتری کے لیے ہرممکن کام کرنے کی کوشش کریں گے۔

    مسقط میں 13 دن سےخراب پی آئی اےکا طیارہ کراچی پہنچ گیا

  • موجودہ سیاسی جماعتیں ملک کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہیں،شاہد خاقان

    موجودہ سیاسی جماعتیں ملک کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہیں،شاہد خاقان

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں ایک، دو یا تین نئی سیاسی جماعتوں کی ضرورت ہے، میں نے سیاست نہیں چھوڑی الیکشن چھوڑا ہے، میں سیاسی جماعت بناؤں یا نہ بناؤں سیاسی جماعت نے بننا ہے، میں اس کا حصہ ضرور بننا چاہوں گا۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادرے کے پروگرام میں گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے ایک سول کے جواب میں کہا کہ ملک میں ایک، دو یا تین نئی سیاسی جماعتوں کی ضرورت ہے، موجودہ سیاسی جماعتیں ملک کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہیں، نہ ان میں کوئی سوچ نظر آتی ہے کہ ملک کے مسائل حل کرسکیں، یہاں پر کرسیوں کی سیاست ہے میں نے سیاست نہیں چھوڑی الیکشن چھوڑا ہے، میں سیاسی جماعت بناؤں یا نہ بناؤں سیاسی جماعت نے بننا ہے، میں اس کا حصہ ضرور بننا چاہوں گا۔

    غزہ کے تمام شہری مئی تک قحط کا شکار ہوجائیں گے، رپورٹ

    جب ان سے پوچھا گیا کہ ’سیاسی جماعت بن رہی ہے؟‘ تو انہوں نے جواب دیا ’جی جی بالکل بن رہی ہے‘۔ جب جماعت کا نام پوچھا گیا تو شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ’نام جو بھی ”وہ“ رکھیں گے‘ انہوں نے تصدیق کی کہ اس جماعت میں مصطفیٰ نواز کھوکھر، مفتاح اسماعیل سمیت کئی دیگر لوگ بھی شامل ہوں گے، اگلے دو تین مہینوں مئی جون تک نئی سیاسی جماعت آجائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے سرگودھا کی تین شاہراہوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل …

    پروگرام میں میاں نواز شریف کی خاموشی کے حوالے سے سوال پر شاید خاقان عباسی نے کہا کہ اس سوال کا جواب تو وہی دے سکتے ہیں، انہوں نے بہتر یہی سمجھا ہوگا کہ چونکہ میں ایکٹیو نہیں ہوں خود کو سیاست سے دور کرلیتا ہوں، لیکن جو فیصلے ہو رہے ہیں وہی کر رہے ہوں گے۔

    پی ایس ایل 9 فائنل: ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

  • چین میں 9 سال میں پہلی مرتبہ شادی کی شرح میں اضافہ

    چین میں 9 سال میں پہلی مرتبہ شادی کی شرح میں اضافہ

    بیجنگ: چین میں 9 سال میں پہلی مرتبہ شادی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : چین میں سال 2022 کے مقابلے میں 2023 میں شادیوں میں 12.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، چین میں سال 2023 میں 76 لاکھ 80 ہزار جوڑے رشتہ ازدواج میں بندھے، اس سےقبل 2013 میں ایک کروڑ 34 لاکھ 70 ہزار جوڑے شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

    چین میں شادی کی شرح میں اضافہ چینی وزیراعظم لی کیانگ کے ’برتھ فرینڈلی سوسائٹی‘ اور لانگ ٹرم، بیلنسڈ پاپولیشن ڈیولپمنٹ کے وعدوں کے بعد سامنےآیاہے.چینی پریمئیر لی قیانگ کا کہنا تھا کہ حکومت چائلڈ برتھ کے اخراجات کو کم کرنے، والدین کے لیے آسانی پیدا کرنے اور تعلیمی اخراجات کم کرنے کے لیے قدم اٹھائے گی۔

    مسقط میں 13 دن سےخراب پی آئی اےکا طیارہ کراچی پہنچ گیا

    دوسری جانب چینی پالیسی میکرز ملک میں گرتی پاپولیشن کو لے کر سر جوڑ کر بیٹھے ہیں، واضح رہے برتھ ریٹ گر رہا ہے، جبکہ سماج میں بوڑھے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں نوجوان سنگل رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں، اس کی بڑی وجہ نوکری کے حصول میں مشکلات، نوجوانوں کی ریکارڈ بے روزگاری شامل ہے،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 300 ملین کے قریب چینی اگلے 10 سال میں ریٹائر ہونے جا رہے ہیں۔

    پی ایس ایل 9 فائنل: ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

  • پی ایس ایل 9   ٹرافی اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے نام کر لی

    پی ایس ایل 9 ٹرافی اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے نام کر لی

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    ملتان کے 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے تیسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی ہے

    اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا،ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد رضوان نے 26 رنز اسکور کیے، افتخار احمد نے 32 رنزکی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے 20گیندوں پر 3 چھکے اور 3 چوکے لگائے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 23 رنز دےکر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کا 160 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔اسلام آباد یونائیتڈ اس سے قبل 2016 میں پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن اور 2018 میں تیسرے ایڈیشن کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔

    فائنل اور اختتامی تقریب میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی مہمان خصوصی تھےاسلام آباد یونائیٹڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی ٹرافی کے ساتھ کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی جیت لی،پی ایس ایل سیزن 9 کا فائنل جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 14کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی،رنرز اپ ٹیم ملتان سلطانز بھی 5کروڑ 60 لاکھ کی انعامی رقم کی حقدار ٹھہری

    اسلام آباد یونائیٹڈ: کولن منرو، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، عبید میک کوئے

    ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان اور وکت کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، محمد علی، عباس آفریدی

  • غزہ کے تمام شہری مئی تک قحط کا شکار ہوجائیں گے، رپورٹ

    غزہ کے تمام شہری مئی تک قحط کا شکار ہوجائیں گے، رپورٹ

    غزہ : فاقہ کشی کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے آئی پی سی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے تمام شہری مئی تک قحط کا شکار ہوجائیں گے۔

    باغی ٹی وی : آئی پی سی کے مطابق غزہ کی نصف سے زیادہ آبادی فاقہ کشی کا شکار ہے، قحط کی نشاندہی کرنے والے تین میں سے دو اشاریے خوراک کی مجموعی کمی اور غذائی قلت ہیں جو کہ غزہ میں نظر آرہے ہیں،غزہ میں فلسطینی بدترین بھوک کا سامنا کر رہے ہیں غزہ میں 11 لاکھ سے زیادہ افراد کو کھانے پینے کی شدید قلت کا سامنا ہے، شمالی غزہ اور دیگر علاقوں میں وسط مارچ سے مئی کے درمیان قحط کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گو ئتریس نے غزہ میں قحط کے خطرے سے متعلق رپورٹ کو خطرناک فرد جرم قرار دیا ہے انتونیو گو ئتریس نے کہا کہ غزہ میں قحط کی صورتحال مکمل طور پر انسان کا پیداکردہ المیہ ہے، غزہ میں قحط کے بڑھتے خطرے کو روکا جا سکتا ہے، اسرائیل امدادی سامان کی فراہمی پورے غزہ میں ممکن بنائے۔

    مسقط میں 13 دن سےخراب پی آئی اےکا طیارہ کراچی پہنچ گیا

    قبل ازیں اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق سے متعلق ادارے یونیسیف کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 13 ہزار بچے جاں بحق ہوچکے اور ہزاروں غذائی قلت کا شکار ہیں غزہ میں متعدد جہاں بچے بھوک کا شکار ہیں تو وہیں ہزاروں بچوں کو مضر صحت غذا کی وجہ سے بھی صحت کے مسائل سے دوچار ہیں جب کہ غذائی قلت کے شکار ان بچوں میں اب رونے کی بھی ہمت نہیں رہی ہے۔

    یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسلز کے مطابق ہزاروں زخمی بچے ایسے بھی ہیں جن کی کوئی اطلاعات نہیں کہ وہ اس وقت کہاں ہیں، ممکنہ طور پر وہ ملبے تلے دبے ہوئے ہوں،بچوں کی اتنی بڑی تعداد میں اموات کی شرح کسی بھی تنازع یا جنگ میں نہیں دیکھی گئی ہے لیکن دنیا ان جرائم پر بالکل خاموش ہے، ان بچوں کے پاس اب رونے جتنی طاقت بھی نہیں بچی۔

    گوجرانوالہ ڈویژن میں گرا نفروشوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

    انہوں نے مزید کہا کہ میں ایسے بچوں کے وارڈز میں رہی ہوں جو مضر صحت غذا کی وجہ سے خون کے امراض کا بھی شکار ہیں، غزہ میں امدادی ٹرکوں اور دیگر امداد کے لیے بہت بڑے انتظامی چیلنجز کا سامنا ہے ، اسرائیل خوراک کے نظام کو ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت تباہ کررہا ہے۔

    واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور 31 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ جنگ سے متاثرہ افراد شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

    سمبڑیال: بغیر لائسنس میڈیکل سٹور سے بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد

  • مسقط میں 13 دن سےخراب پی آئی اےکا طیارہ  کراچی پہنچ گیا

    مسقط میں 13 دن سےخراب پی آئی اےکا طیارہ کراچی پہنچ گیا

    کراچی: مسقط میں 13 دن سےخراب پی آئی اےکا طیارہ انجن کی تبدیلی کے بعدکراچی پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی: پی آئی اےکا بوئنگ 777 طیارہ 6 مارچ کو مدینہ سے اسلام آباد جاتے ہوئے فنی خرابی کا شکار ہوا تھا، شدید خرابی کے باعث طیارے نے مسقط ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی، طیارے کی بحالی کے لیے پی آئی اے کی انجینیئرنگ ٹیم ڈیڑھ ہفتے سے مسقط میں تھی، بوئنگ 777 طیارے کے لیے متبادل انجن سی 130 جہاز سے مسقط بھیجا گیا تھا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےکہ جہاز کے انجن کی تبدیلی کا کام دو دن پہلے مکمل ہوگیا تھا، انجن تبدیلی کے بعد بوئنگ 777 کی ٹیسٹنگ بھی کی گئی، اے پی بی ایچ وی رجسٹریشن کے طیارے کی مرمت پر خطیر اخراجات آئے ہیں۔

    واضح رہے کہ ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ 392 مسافروں کے ساتھ مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز کا انجن 35 ہزار فٹ کی بلندی پر خراب ہوگیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ پرواز کو مسقط ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑی تھی، مسافر مسقط کے ہوائی اڈے پر تقریبا 23 گھنٹے تک پھنسے رہے تھےمسافروں کو تین الگ الگ پروزاوں سے ملک لایا گیا-