Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اجے دیوگن کی فلم”شیطان”نے  ایک ہفتے میں 14 ملین ڈالر کمالئے

    اجے دیوگن کی فلم”شیطان”نے ایک ہفتے میں 14 ملین ڈالر کمالئے

    ممبئی: اجے دیوگن اور آر مادھاون کی ہندی فلم "شیطان ” نےعالمی باکس آفس پر دھوم مچا رکھی ہے

    باغی ٹی وی : فوربز کے مطابق فلم "شیطان” سات دنوں میں دنیا بھر میں 14.2 ملین ڈالر کما چکی ہے، کوئین اور سپر 30 شہرت کے وکاس بہل نے اس فلم کی ہدایت کاری کی جس میں اجے دیوگن، جیوتھیکا اور مادھون نے اہم کردار ادا کیے ہیں-

    بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ’سنگھم‘ کا مجموعی بزنس 102 کروڑ تھا جبکہ ’شیطان‘ نے ایک ہفتے میں ہی 103 کروڑ کا سنگ میل حاصل کرلیا ہے فلم کی کہانی کبیر (اجے دیوگن) اور اس کی فیملی کے گرد گھومتی ہے جب ان کا تفریحی ویک اینڈ ایک بھیانک خواب کا روپ دھار لیتا ہے نامور اداکار آر مادھاون ایک اجنبی کی صورت میں بطور مہمان ان کے گھر میں داخل ہوتے ہیں اور پھر دہشت اور سنسنی کا ایک ایسا کھیل شروع ہوتا ہے جو ناظرین کو دم بخود کردیتا ہے ’شیطان‘ کے ساتھ نامور اداکارہ جیوتیکا کی ہندی سینما میں بیس برس بعد واپسی ہوئی ہے اس لیے مداحوں میں زیادہ جوش و خروش ہے۔

    فلم شیطان نے ہندوستان میں سات دنوں میں 9 ملین ڈالر کی کمائی کر لی ہے اپنے دوسرے جمعہ کے اختتام تک، فلم دنیا بھر میں 15 ملین ڈالر سے تجاوز کرنے میں کامیاب رہی اس نے 8 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے پر 9.7 ملین ڈالر کا شاندار عالمی آغاز کیا۔

    معروف امریکی ریپر لِل جون نے اسلام قبول کر لیا

    8 مارچ کو دنیا بھر میں 2.6 ملین ڈالرکی افتتاحی کمائی کے بعد ، شیطان نے دوسرے اور تیسرے دن کی کلیکشن 3.5 ملین ڈالر اور 3.6 ملین ڈالر رہی۔ 2.6 ملین ڈالر میں سے، اکیلے بھارت سے 2 ملین ڈالر جمع ہوئے فلم کا ہندوستان میں پہلے ہفتے کے آخر میں مجموعی کمائی 7.9 ملین رہی شیطان 2024 کی دوسری سب سے زیادہ اوپننگ کرنے والی ہندی فلم ہے اور اسے مادھون کی اب تک کی سب سے زیادہ اوپننگ کرنے والی فلم کا درجہ بھی حاصل ہے-

    راکھی ساونت جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہو گی،سابق شوہر عادل درانی

    واضح رہے کہ کالے جادو اور سُپر نیچرل مناظر سے بھر پور فلم شیطان کی دیگر کاسٹ میں جانکی بودی والا اور جیوتیکا ساراونن شامل ہیں، شیطان، گجراتی فلم ’یش‘ کا ری میک ہے-

    سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    ’شیطان‘ کو وکاس بہل ہدایت کاری دے رہے ہیں جبکہ اسے اجے دیوگن، جیوتی دیش پانڈے، کمار منگت پاٹھک اور ابھیشیک پاٹھک پروڈیوس کریں گے،اس سے قبل اجے دیوگن نے ’شیطان‘ کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’جب بات اپنے پری وار (فیملی) پر آجائے تب وہ ہر شیطان سے لڑ جائے گا۔

  • وزرا  اور  سرکاری افسران کے بیرون ملک سفر سے متعلق نئی سفری پالیسی جاری

    وزرا اور سرکاری افسران کے بیرون ملک سفر سے متعلق نئی سفری پالیسی جاری

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وزرا اور سرکاری افسران کے بیرون دوروں کے دوران فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام پر پابندی عائد کردی ہے –

    باغی ٹی وی : وفاقی حکومت نے کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں وفاقی وزرا اور سرکاری افسران کے لیے بیرون ملک نئی سفری پالیسی جاری کی جس کے مطابق سرکاری افسران کے بیرون ملک دوروں کے دوران فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ معاون اسٹاف کے بیرون ملک سفر کرنے پر بھی پابندی ہوگی، اس کے ساتھ ساتھ سیکریٹریز، ایڈیشنل سیکریٹریز اور انچارج ڈویژنز کے سرکاری دورے بھی وزیراعظم کی اجازت سے مشروط ہوں گے، 20 یا اوپر کے گریڈ کے افسران اور تین ممبران کے وفد کی اجازت متعلقہ وزیر سے لی جائے گی۔

    ایئر لائنز بارےشکایات ، معاملات کو دوبارہ اٹھایا جائے گا،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سی اے اے

    دستاویزات کے مطابق نئی پالیسی میں ناگزیر صورتحال نہ ہونے پربیرون ملک سفر کی اجازت کفایت شعاری کمیٹی سے لینا لازمی قرار دیا گیا ہے،اسکے علاوہ وفاقی وزیر اور سیکرٹری کے ایک ہی وقت بیرون ملک دوروں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہےوفاقی وزیر، وزیر مملکت، مشیر اور معاونین سال میں بیرون ممالک کے 3 دورےکرنے کے مجاز ہوں گے لیکن وزارت خارجہ اور وزارت تجارت کو اس پابندی سے استثنیٰ ہوگا،صدر، چیف جسٹس، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس فرسٹ کلاس سفری سہولیات کے مجاز ہوں گے جبکہ وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر خارجہ، وفاقی وزرا اور وزیر مملکت بزنس کلاس سفر کے مجاز ہوں گے۔

    مرکزی بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

    پالیسی میں بیرون ملک دوروں کے لیے پی آئی اے کو پہلی ترجیح قراردیا گیا ہے جب کہ بھارت کے دورے کے لیے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

  • امریکی وزیر خارجہ کا  جنوبی کوریا کا دورہ،شمالی کوریا  کا میزائل تجربہ

    امریکی وزیر خارجہ کا جنوبی کوریا کا دورہ،شمالی کوریا کا میزائل تجربہ

    پیانگ یانگ: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے جنوبی کوریا کے دورے کے درمیان شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے ایک سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن تیسرے ڈیموکریسی سمٹ میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا پہنچ گئے اور صدر یون سک یول سے ملاقات کی، ڈیموکریسی سمٹ سے قبل ہی جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقیں جمعرات کے روز ہوئیں، ان فوجی جنگوں میں دیگر برسوں کے مقابلے میں فوجیوں کی تعداد دو گنا زیادہ تھی۔

    مرکزی بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

    شمالی کوریا پہلے ہی امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں پر نالاں تھا اور اب وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے دورۂ جنوبی کوریا پر بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بیلسٹک میزائل فائر کر دیئے جبکہ شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ بیلسٹک میزائل کے تجربات معمول کی تربیتی مشقیں تھیں تاہم جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا کہ سمندر میں 300 کلومیٹر تک پرواز کرکے ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل فائر کرنا جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے ہیں۔

    اماراتی سفیر کی صدر مملکت آصف زرداری کو متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت

    واضح رہے کہ شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا یہ تجربہ اس سال کا دوسرا تجربہ ہے جب کہ اس سے قبل 14 جنوری کو ہائپرسونک وار ہیڈ کا تجربہ کیا گیا تھا۔

    ایئر لائنز بارےشکایات ، معاملات کو دوبارہ اٹھایا جائے گا،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سی اے اے

  • مرکزی بینک کا  شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

    مرکزی بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک بار پھر شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، رواں مالی سال معاشی نمو 2 سے 3 فیصد رہے گی اور معاشی نمو میں زرعی شعبے کی کارکردگی اہم ہے مہنگائی توقعات کے مطابق کم ہونا شروع ہوئی ہے، ستمبر 2025 تک مہنگائی 5 سے 7 فیصد تک لانے کے لیے موجودہ پالیسی کا تسلسل ضروری ہے جب کہ فروری میں مہنگائی کی شرح 23.1 فیصد رہی۔

    واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 26 جون 2023کو شرح سود 22 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے ملک میں شرح سود 22 فیصد پر برقرار ہے۔

    تبصرہ کتب،خواتین اور رمضان المبارک

    دوسری جانب انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپےکے مقابلے میں ڈالر 11 پیسے سستا ہوا ہےاسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 278 روپے 63 پیسے ہے انٹربینک میں ڈالرکی اس سے قبل اختتامی قیمت 278 روپے 74 پیسے سے 11 پیسے کم ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 281 روپے 20 پیسے پر برقرار ہے-

    وزیراعظم کیپٹن احمد بدرشہید کے گھر پہنچ گئے

    علاوہ ازیں ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز 600 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہےآل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ26 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے،10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہونے کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار 530 روپے ہوگیا ہےجبکہ عالمی منڈی میں سونا 5 ڈالر کم ہونے کے بعد 2170 اونس ہے۔

    سائفر کیس،عمران خان کی اپیل پر سماعت ایک روز کے لئے ملتوی

  • غزہ میں اسرائیلی کی بمباری جاری،مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی کی بمباری جاری،مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید

    غزہ: غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس میں مزید 90 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31 ہزار 490 فلسطینی شہید اور 73 ہزار 439 زخمی ہو چکے ہیں، غزہ میں 5 ماہ سے جاری جنگ کے باعث تقریباً 23 لاکھ فلسطینیوں نے رفح کے کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

    ادھر سابق اسرائیلی میجر جنرل یٹزہک برک کا کہنا ہےکہ اسرائیل غزہ میں حماس سے جنگ ہار چکا ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یٹزہک برک نے اسرائیلی اخبار میں لکھے گئے اپنے آرٹیکل میں کہا کہ اسرائیل علاقائی جنگ کے لیے تیار نہیں، غزہ اور لبنان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جلد یا بدیر آکر ہمارے منہ پر پڑےگا ، آپ زیادہ دیر تک لوگوں سے جھوٹ نہیں بول سکتے، اسرائیل خطے میں کسی بڑی لڑائی کے لیے تیار نہیں، ایسی لڑائی غزہ میں جاری جنگ سے کئی گنا زیادہ مشکل اور سخت ہو گی،اگر ہم کچھ مغویوں کو بھی زندہ واپس لانے میں کامیاب نہ ہو سکے تو عوام کے ذہنوں میں یہ جنگ اسرا ئیلی تار یخ کی ناکام ترین جنگوں کے طور پر رہےگی۔

  • پیوٹن پانچویں بار روس کے صدر منتخب

    پیوٹن پانچویں بار روس کے صدر منتخب

    ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ابتدائی نتائج کے مطابق صدارتی انتخاب جیت لیا وہ پانچویں بار روس کے صدر بن جائیں گے-

    باغی ٹی وی : روسی میڈیا کے مطابق روس میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا اور تمام پولنگ اسٹیشن بند کردیے گئے، ابتدائی نتائج کے مطابق پیوٹن نے 87.97 فیصد ووٹوں کےساتھ روسی صدارتی انتخاب جیت لیا اور اگلے 6 سال کیلئے صدر منتخب ہوگئے، پیوٹن 1999 سے روس پر حکمرانی کر رہے ہیں،اور دنیا کی بڑی جوہری طاقت کی حامل ریاست کی سربراہی کے لیے مزید 6 سال مل جائیں گے۔

    روس میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ 15سے17مارچ تک جاری رہی، پولنگ اسٹیشنزبندہونے تک 11کروڑ 23 لاکھ ووٹرزمیں سے 74 فیصد نے ووٹ ڈالا روس کےصدارتی انتخاب میں پہلی بارخیرسون اور ڈونیسک دیگردوعلاقوں میں بھی ووٹنگ ہوئی جبکہ روس کے صدارتی انتخاب میں سب سے زیادہ چیچنیامیں 96فیصد ووٹنگ ہوئی، روس سے باہر دنیا بھرمیں 230 پولنگ اسٹیشنوں پرسوا لاکھ ووٹرز نے اپنا حق رائے استعمال کیا۔

    روس میں صدارتی انتخابات کے دوران متعدد پیوٹن مخالف ووٹرز نے آنجہانی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناولنی کی جانب سے مرنے سے قبل دی گئی مظاہرے کی کال پر عمل کیا، اتوار کے روز ہزاروں روسی ووٹرز نے ’نون اگینسٹ پیوٹن‘ مظاہروں میں حصہ لیا، اپوزیشن نے ان مظاہروں کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے خلاف پر امن احتجاج قرار دیا۔

    ان مظاہروں میں پیوٹن مخالف ووٹرز دن بارہ بجے پولنگ اسٹیشنز پہنچے جہاں انہوں نے اپنا بیلٹ پیپر ضائع کیا یا پھر پیوٹن کے مدمقابل تین امیدواروں میں سے کسی کو ووٹ دیا،کچھ لوگوں نے بیلٹ پیپر پر آنجہانی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناولنی کا نام بھی تحریر کیا-

    یادرہے کہ خود الیکسی ناولنی نے اپنی موت سے قبل سوشل میڈیا پر اپنے وکلا کے ذریعے دیے گئے ایک پیغام میں ’نون اگینسٹ پیوٹن‘ مظاہروں کی کال دی تھی۔

  • مستونگ میں سکیورٹی چوکی پر  پھینکا جانے والادستی بم مسجد میں جا گرا

    مستونگ میں سکیورٹی چوکی پر پھینکا جانے والادستی بم مسجد میں جا گرا

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کیڈٹ کالج کراس پر سکیورٹی چوکی پر پھینکا جانے والادستی بم مسجد میں جا گرا۔

    باغی ٹی وی : نامعلوم افراد کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم مسجد کے احاطہ میں گر کر پھٹا، تاہم دھماکے کے وقت مسجد میں کوئی موجود نہیں تھا،پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

    دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے علاقے راغزائی میں کمرے کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔، پولیس کے مطابق چند لوگ زخمی بھی ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، چھت گرنے کی ابتدائی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم علاقے میں متعدد گھر کچے پکے ہیں۔

    ادھر بنوں میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، پولیس اور حملہ آوروں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تحصیل سب ڈویژن وزیر تھانہ اتمانزئی کی حدود میں پیش آیا ہے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، حملے میں پولیس وین کو نقصان پہنچا ہے، پولیس نے علاقہ گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

  • انسولین کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    انسولین کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے انسولین کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں شوگر کے مریضوں کو انسولین کا ملنا بھی دشوار ہو چکا ہے، مریض قیمتوں میں اضافہ ہونے سے انسولین خرید کرنے سے قاصر ہیں جبکہ شہر بھر کے میڈیکل سٹوروں اور فارمیسیوں سے بھی انسولین نایاب ہو چکی ہے جس کی وجہ سے میڈیکل سٹور مالکان مرضی کی قیمت پر انسولین فروخت کر رہے ہیں۔

    عوام کا کہنا ہے کہ انسولین سمیت دیگر جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ مریض آسانی سے انسولین سمیت دیگر ادویات خرید سکیں۔

  • ان شاءاللہ یہ سال ختم ہوگا تو مایوسی کے بادل چھٹ چکے ہوں گے،خالد مقبول صدیقی

    ان شاءاللہ یہ سال ختم ہوگا تو مایوسی کے بادل چھٹ چکے ہوں گے،خالد مقبول صدیقی

    کراچی: وفاقی وزیر اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جاگیردارانہ نظام میں ہم نے عام پاکستانیوں کو ایوانوں میں پہنچایا –

    ایم کیو ایم پاکستان کے 40ویں یوم تاسیس پر پی آئی بی گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان واحد سیاسی جماعت جو نوجوان نسل کو کامیاب کروا کر اسمبلیوں میں بھیجتی رہی، ایم کیو ایم پاکستان ایک بہت بڑے امتحان سے پچھلے سال گزری، ان شاءاللہ یہ سال ختم ہوگا تو مایوسی کے بادل چھٹ چکے ہوں گےہماری کاوشوں سے پہلی مرتبہ 10 کے بجائے 5 سال میں مردم شماری ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ 40 سال پہلے ایم کیو ایم کی داغ بیل اے پی ایم ایس او نے ڈالی تھی اب یہ ایک تناور درخت ہے، ایم کیو ایم نے جاگیردارانہ نظام ہوتے ہوئے عام پاکستانیوں کو ایوانوں میں پہنچایا، اب کی ایم کیو ایم مضبوط اور متحرک ہے کیونکہ پچھلا سال بہت مشکل تھا، اب مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔

  • رمضان میں صرف ایک بار عمرےکی اجازت ہوگی،سعودی وزارت حج وعمرہ

    رمضان میں صرف ایک بار عمرےکی اجازت ہوگی،سعودی وزارت حج وعمرہ

    ریاض: سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان میں صرف ایک بار عمرےکی اجازت ہوگی۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ اقدام کا مقصد زائرین کیلئے عمرے کی سہولت پیدا کرنا ہے،عمرے کی ادائیگی کیلئے ایپلی کیشن ‘نسک’ سے اجازت نامہ جاری کرانا ضروری ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب نے رمضان المبارک کے لیے خصوصی پاسپورٹ اسٹیمپ متعارف کرا دی ہے، وزارت داخلہ کے ساتھ منسلک جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے وزارت ثقافت کے تعاون سے رمضان سیزن 1445 ہجری کے لیے ایک منفرد پاسپورٹ اسٹیمپ متعارف کرائی۔

    اسرائیل غزہ میں حماس سے جنگ ہار چکا ہے،سابق اسرائیلی میجر

    سعودی حکام کے مطابق منفرد پاسپورٹ اسٹیمپ متعارف کرانے کا مقصد ماہ مقدس کی خوشی منانا اور ملک کے گہرے ثقافتی ورثے، روایات اور رمضان کے دوران منائے جانے والے رسوم و رواج کو بڑھانا ہے،مسافر پورے رمضان میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یہ خصوصی ڈاک ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔

    ایدھی فاؤنڈیشن نے لاوارث لاشوں کی شناخت کیلئے لاہور میں بھی بائیومیٹرک طریقہ شروع کردیا

    ادھر رمضان المبارک کےپہلے ہفتے میں مسجد نبویﷺ میں آنے والے زائرین کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی، حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران باون لاکھ پچیس ہزار دو سو اکتیس زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد ہوئی چار لاکھ چار ہزار آٹھ سو اٹہترزائرین نے روضہ رسول ﷺ پر سلام پیش کیا،تیرہ لاکھ چار ہزار چار سو سینتالیس مرد اور دس لاکھ سات ہزار چھ سو ستانوے خواتین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی،انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی ﷺ کے اندرونی حصے سمیت بیرونی حصے میں افطار کے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

    مریم نواز کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ، قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا