Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پشاور زلمی کو شکست،ملتان سلطانز نے فائنل کیلئے کولیفائی کر لیا

    پشاور زلمی کو شکست،ملتان سلطانز نے فائنل کیلئے کولیفائی کر لیا

    کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 9 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دیا، ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 9کی 2 ٹاپ ٹیمیں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کوالیفائر میں مدمقابل ہیں۔جہاں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا، ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، طیب طاہر کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،دوسری جانب پشاور زلمی کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، نوین الحق اور ایمل خان کی جگہ پال والٹر اور سلمان ارشاد کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    ملتان سلطانز کے خلاف پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 146 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 46 رنز بناکر نمایاں رہے اس کے علاوہ کیڈمور نے 24، محمد حارث نے 22، صائم ایوب ایک، حسیب اللہ 3، رومین پاؤل 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پال والٹر اور لوک ووڈ 14، 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ملتان سلطانز کی جانب سے کرس جارڈن اور اسامہ میر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ڈیوڈ ولی، محمد علی اور عباس آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کا 147 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، یاسر خان 54 رنز بناکر نمایاں رہے، یاسر خان نے 54 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں ایک چھکا 7 چوکے شامل تھےاس کے علاوہ عثمان خان نے 36 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ افتخار احمد بھی 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔محمد رضوان 15 اور جانسن چارلس نے 11 رنز بنائےپشاور زلمی کی جانب سے مہران ممتاز، عامر جمال اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ لی۔

    واضح رہے کہ آج جیتنے والی ٹیم فائنل میں جگہ بنا لے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ایلیمنیٹر ون کی فاتح ٹیم سےمقابلہ کرے گی،ایلیمنٹرون کل اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگایہ میچ ہارنے والی ٹیم کا سفر ختم ہوجائے گا۔

  • سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا

    سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا

    اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کور کمیٹی کے اجلاس میں زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کے حوالے سے درخواست دے دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ زین قریشی شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی ہیں،اس سے قبل سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اراکین نے مخصوص نشستوں کے حصول کیلیے پارٹی ہدایت پر سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی تھی۔

  • ڈکیتی کے الزام میں ایس ایچ او 2 اہلکاروں سمیت گرفتار

    ڈکیتی کے الزام میں ایس ایچ او 2 اہلکاروں سمیت گرفتار

    کراچی” پولیس نے ڈکیتی کے الزام میں ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور 2 اہلکاروں کو باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا –

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن امیر مسعود مگسی نے بتایا کہ چھالیہ کے بیوپاری سے لوٹے گئے ایک کروڑ18 لاکھ روپے میں سے 50 فیصد رقم پولیس نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد برآمد کرلی ہے اور مقدمہ درج کرکے ایس ایچ او زمان ٹاون راؤ رفیق اوردواہلکاروں کوباضابطہ طورپرگرفتارکرلیا ہےجبکہ ایس ایچ او کے مخبر کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    ایس ایس پی کے مطابق متاثرہ شخص بھی سہراب گوٹھ اور اس کے اطراف مبینہ طورپر منشیات کا دھندہ کرتا ہے اور اس کا پورا گروپ ہے، مخبرظفرکی اطلاع پرزمان ٹاؤن پولیس اسٹیشن کےتھانیدارراؤ رفیق کے حکم پرایک ٹیم نے سہراب گوٹھ سے ایک شخص سے ایک کروڑ18 لاکھ روپے چھین لیے تھے،تاہم مخبر ظفر نیت خراب ہونے پر اہلکاروں کو موبائل سمیت چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا اہلکاروں کو موبائل چلانا نہیں آتی تھی جس کی وجہ سے وہ ایکسپریس وے پر کھڑے تھے کہ ضلع ایسٹ کے پولیس اہلکارپہنچ گئے،پوچھ گچھ پرانہوں نے تسلی بخش جواب نہیں دیا جس پرانہیں تھانےمنتقل کردیا گیا۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ اگلے دن متاثرہ شخص بھی سچل تھانے پہنچ گیا جہاں اس نے بھانڈا پھوڑتے ہوئے بتایا کہ کل رات مجھ سے زمان ٹاؤن پولیس کے اہلکار رقم سے بھرا ہوا تھیلا چھین کر لے گئے تھے، جس کے بعد معاملہ اعلی افسران تک پہنچ گیا اوربڑے پیمانے پر تحقیقات کی گئی توانکشاف ہوا کہ رقم چھیننے کے واقعے میں ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور اس کا مخبر بھی شامل ہے مخبرکی گرفتاری اوررقم کی برآمدگی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

  • گورنر سندھ اور پی پی رہنما کا  ایان اور انابیہ کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

    گورنر سندھ اور پی پی رہنما کا ایان اور انابیہ کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور پی پی رہنما عاصم حسین نے دو روز قبل گمشدہ ہونے والے بچوں ایان اور انابیہ کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا۔

    باغی ٹی وی : کامران ٹیسوری نے ایان اور انابیہ کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا، گورنر سندھ کی دعوت پر دونوں بچے گورنر ہاؤس گورنر سندھ سے ملاقات کے کے لئے پہنچے، گورنر سندھ نے دونوں بچوں کو افطار پر مدعو کیا تھا، ملاقات میں گورنر سندھ نے دونوں بچوں کی مکمل کفالت و تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیاوالدین کے ساتھ نہ رہنے والے بچے اگر کسی بھی طرح کی مشکلات کا شکار ہیں تو وہ مجھے سے مل سکتے ہیں-

    اوچ شریف: بارہویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی،پولیس نے تین دن بعد مقدمہ درج …

    دوسری جانب ڈاکٹرعاصم نے بھی دونوں بچوں سے ملاقات کی ملاقات میں ضیاء الدینا اسپتال ٹرسٹ کی جانب سے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانےکا اعلان کیا ڈاکٹر عاصم حسین نے ہدایت کی کہ بچوں کوضیاءالدین اسکول میں مفت داخلہ دیاجائےگا، اسکول کی جانب سے دونوں بچوں کو مفت کتابیں اور یونیفارم بھی مہیا کیا جائے گا، ملاقات میں معروف سماجی رہنما فیضان راوت بھی موجود تھے۔

    گوجرانوالہ:پنجاب کی ثقافت ہمارا فخر،پہچان اورشان ہے،نویدحیدر شیرازی

    راولپنڈی میں سستا بازار میں خوفناک آتشزدگی

  • راولپنڈی میں سستا بازار میں خوفناک آتشزدگی

    راولپنڈی میں سستا بازار میں خوفناک آتشزدگی

    راولپنڈی کے مصریال روڈ پر واقع گاؤں چوہڑ ہرپال میں قائم اکبر سستا بازار میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے-

    باغی ٹی وی : خوفناک آگ نے پورے سستا بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا،چوہڑ سستا بازار میں لنڈا اور کپڑے کی دوکانیں تھیں، آگ کے باعث تاجروں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کا اندیشہ ہے،آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال علم نا ہوسکا، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں-

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، 11 فائر ٹینڈرز اور 30 سے زیادہ فائر فائٹرز موقعہ پر مصروف عمل ہیں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    بلوچستان میں تین سال کے بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا

    اوچ شریف: بارہویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی،پولیس نے تین دن بعد مقدمہ درج …

  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے اعدادو شمار جاری کردئیے ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 کروڑ 13 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں،اس اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 مارچ تک 13 ارب 15 کروڑ ڈالر رہے، اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.72 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.91 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 11.41 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.23 ارب ڈالر رہے۔

    جنوبی افریقہ کا اسرائیلی فوج میں بھرتی اپنے شہریوں کی گرفتاریوں کا اعلان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا

    بیوی کو قتل کر کے سالی سے شادی کرنے والا شخص 38 سال بعد پٔکڑاگیا

  • بلوچستان میں تین سال کے بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا

    بلوچستان میں تین سال کے بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا

    کوئٹہ: پاکستان میں رواں سال پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا-

    باغی ٹی وی: محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں رواں سال پولیو کا پہلا اور بلوچستان میں تین سال کے بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا، ڈیرہ بگٹی کے رہائشی بچے کے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی، بچے کی عمر ڈھائی سال ہے، بچے کے ٹیسٹ کے لیے نمونے 22 فروری 2024 کو لیے گئے تھے، جس میں اب پولیو وائرس کی موجودگی ثابت ہوگئی ہے، بلوچستان میں آخری پولیو کا کیس تین سال قبل فروری 2021 میں قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہو تھا۔

    محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے ماحولیاتی نمونوں میں گذشتہ برس اگست کے مہینے سے پولیو وائرس کی موجودگی پائی جارہی ہے، پولیو کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر صوبے کے 9 اضلاع میں خصوصی پولیو مہم 24 مارچ سے شروع ہوگی-

  • چیف الیکشن کمشنر کو کسی ملک میں سفیر تعینات کرنے کی افواہوں کو مسترد کر دیا

    چیف الیکشن کمشنر کو کسی ملک میں سفیر تعینات کرنے کی افواہوں کو مسترد کر دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو کسی ملک میں سفیر تعینات کرنے کی افواہوں کو مسترد کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن نے وضاحتی بیان میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے بارے میں گمراہ کن افواہ ہے کہ اُن کو کسی ملک میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے یہ بالکل بے بنیاد بات ہے، نہ ہی حکومت نے اُن کو ایسی کوئی پیش کش کی ہے اور نہ ہی اُن کا ایسا ارادہ ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر اپنے عہدے کی معیاد مکمل کرنے کے بعد بھی اپنے ملک میں ہی رہیں گے اور وہ کسی بھی بیرون ملک اسائنمنٹ کے طلب گار نہیں ہیں، ایسی افواہیں پھیلانے والے کو اور اس کی اس افواہ کو بڑھانے والوں کو تنبیہ کی جاتی ہے اور افواہ پھیلانے والے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی، چیف الیکشن کمشنر ایسے شرپسند عناصر کا مقابلہ کرنا بخوبی جانتے ہیں۔

    بیوی کو قتل کر کے سالی سے شادی کرنے والا شخص 38 سال بعد پٔکڑاگیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا

    جنوبی افریقہ کا اسرائیلی فوج میں بھرتی اپنے شہریوں کی گرفتاریوں کا اعلان

  • سپریم کورٹ میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

    سپریم کورٹ میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبوں سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنےکے اقدامات پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اتھارٹی قائم نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

    تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان دنیا کا پانچواں موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار ملک ہے، موسمیاتی تبدیلی کے باعث ممکنہ تباہی کے ممالک میں پاکستان کا 23 واں نمبر ہے، موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب اور زلزلے طوفانی بارشوں جیسے ممکنہ تباہی کے مسائل ہو سکتے ہیں، 2022 میں موسمیاتی تبدیلی اور سیلاب کی تباہی سے پاکستان کو 14.9 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔

    بیوی کو قتل کر کے سالی سے شادی کرنے والا شخص 38 سال بعد پٔکڑاگیا

    سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات اور چیلنجز پر جوابات طلب کرلیا، عدالت نے ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے سی ای او حماد نقی خان سے معاونت بھی طلب کی ہے، عدالت نے اٹارنی جنرل، چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت21 مارچ تک ملتوی کردی۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا

    کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے77 پیسے ہے،انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 4 پیسے مہنگا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 281 روپے 26 پیسے ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور سرمایہ کار پراعتماد نظر آئے،پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں آج 1015 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 65064 پر بند ہوا۔

    جنوبی افریقہ کا اسرائیلی فوج میں بھرتی اپنے شہریوں کی گرفتاریوں کا اعلان

    آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1125 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور بازار میں آج 31 کروڑ 52 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جب کہ شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 10.48 ارب روپے رہی، اس کے علاوہ آج مارکیٹ کیپٹلائزیشن 139 ارب روپے بڑھ کر 9246 ارب روپے رہی۔

    واضح رہےکہ گزشتہ روز 13 مارچ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس میں 753 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

    بیوی کو قتل کر کے سالی سے شادی کرنے والا شخص 38 سال بعد پٔکڑاگیا