Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بنگلہ دیش کا زمبابوے کے خلاف   ٹی ٹوئنٹی  سیریز کے شیڈول کا اعلان

    بنگلہ دیش کا زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان

    ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) نے زمبابوے کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر جاری رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچوں سے بنگلہ دیشی ٹیم کو ورلڈ کپ 2024 سے قبل اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، بنگلہ دیش بھی اسی ماہ کے آخر میں امریکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا-

    سیریز کے پہلے تین میچ چٹاگرام میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری دو ٹی ٹوئنٹی میرپور میں کھیلے جائیں گے بی سی بی اور زمبابوے کرکٹ نے بنگلہ دیش میں اپنی دو میچوں کی دوطرفہ ٹیسٹ سیریز کو منتقل کرنے پر اتفاق کیا، جو اصل میں 2024 سے 2025 تک شیڈول تھی، یہ 2018 کے بعد فریقین کے درمیان پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی، زمبابوے کی ٹیم 28 اپریل کو بنگلہ دیش میں پہنچے گی۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش اس وقت ایک کثیر فارمیٹ کے دورے کے لئے سری لنکا کی میزبانی کر رہا ہے۔

  • اسرائیل نے رفح میں فوجی آپریشن کی منظوری دیدی

    اسرائیل نے رفح میں فوجی آپریشن کی منظوری دیدی

    تل ابیب: اسرائیل نے رفح میں عارضی کیمپوں میں مقیم لاکھوں فلسطینیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی منظوری دیدی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے نیتن یاہو نے رفح آپریشن کی منظوری دیدی ہے غزہ میں 5 ماہ سے جاری جنگ کے باعث تقریباً 23 لاکھ فلسطینیوں نے رفح کے کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

    گزشتہ روز حماس نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنا منصوبہ پیش کیا تھا جس میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے عوض جنگ بندی، فلسطینیوں کی غزہ میں واپسی اور صیہونی افواج کی جانب سے قید بنائے گئے فلسطینیوں کی رہائی شامل ہےتاہم اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطین کی پیشکش مسترد کر دی تھی۔

    فلسطینی صدر نے نئے وزیراعظم کا تقرر کر دیا

    ڈونلڈ لو کی کانگریس میں طلبی پر امریکی دفتر خارجہ کا ردعمل

    جنوبی افریقہ کا اسرائیلی فوج میں بھرتی اپنے شہریوں کی گرفتاریوں کا اعلان

  • سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    پشاور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی : ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف سابق وزیر نورالحق قادری کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے درخواست کی سماعت کی۔

    دوران سماعت نور الحق قادری کے وکیل نے بتایا کہ نورالحق قادری کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے، نورالحق قادری کوسعودی حکومت نے دعوت دی ہے، وہ جانا چاہتےہیں، ای سی ایل میں نام شامل ہونےسے نورالحق قادری سعودی عرب نہیں جاسکتے، وکیل نے استدعا کی کہ نام ای سی ایل میں سے نکالا جائے،جس کے بعد عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے نور الحق قادری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

  • لاہور: بجلی چورروں کیخلاف مہم ،187 ملزمان کیخلاف مقدمات درج  ،لاکھوں یونٹس کے جرمانے

    لاہور: بجلی چورروں کیخلاف مہم ،187 ملزمان کیخلاف مقدمات درج ،لاکھوں یونٹس کے جرمانے

    لاہور: لیسکو کی رمضان المبارک میں بھی بجلی چورروں کے خلاف مہم جاری ،24گھنٹوں میں 412 ملزمان بجلی چور پکڑےجبکہ 187 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 12 کمرشل،1زرعی اور399 ڈومیسٹک تھے،تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 2 لاکھ 61 ہزار 880 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کر دیئے گئے، 24 گھنٹوں کے دوران چارج کئے گئے یونٹس کی مالیت 92 لاکھ80 ہزار791 روپے ہے،الرحیم گارڈن کے علاقے میں کنکشن کو1لاکھ50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،مناواں کے علاقے میں کنکشن کو 1لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،جنڈیالہ کے علاقے میں بھی ملزم کو1لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق لیسکو کی جانب سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران گرفتار افراد کی تعداد 20ہزار38ہوگئی، مجموعی طور پر63 ہزار4سو73 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،62ہزار516ملزمان کے خلاف مقدمات درج ،بجلی چوروں کو اب تک 8 کروڑ14 لاکھ8 ہزار145 یونٹس چارج کئے گئے ہیں،چارج کیے گئے یونٹس کی قیمت 3ارب9 کروڑ64 لاکھ64 ہزار85 روپے ہے۔

  • چین نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہنگامی امداد  فراہم کردی

    چین نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہنگامی امداد فراہم کردی

    اسلام آباد: چین نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لئےہنگامی امداد فراہم کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : چینی حکومت کی جانب سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امداد فراہم کرنے کی تقریب وزارت خارجہ میں ہوئی، چینی حکومت کی جانب سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی کو ایک لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد پیش کی۔

    چین نے امید ظاہر کی اس امداد سے ضرورت مند لوگوں کو بروقت اور ضروری مدد فراہم ہو سکے گی، پاکستان میں چینی سفارت خانے، قونصل خانوں اور چینی کاروباری اداروں نے بھی گوادر میں لوگوں کو منرل واٹر کی 30 ہزار بوتلیں، خوراک اور دیگر سامان کے 3 ہزار کین تقسیم کیے،لوگوں کو چین کی مدد سے بنائے گئے گوادر فقیر سکول میں پناہ بھی فراہم کی گئی، مستقبل قریب میں کراچی میں قونصلیٹ جنرل کے ذریعے اضافی 5 لاکھ چینی آر ایم بی ( یوآن) کی امداد فراہم کی جائے گی۔

  • بلوچستان میں سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری

    کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں بلوچستان کی گیارہ خالی نشستوں کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 15 اور 16 مارچ 2024ء کو ریٹرننگ آفیسر کے پاس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے، نامزد امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست کی اشاعت 17مارچ کو ہوگی۔

    شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19مارچ کو کی جائے گی، 21مارچ تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی اور اپیلٹ ٹربیونل 25 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔

    امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت 26 مارچ کو ہوگی، 27 مارچ تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے، شیڈول کے تحت پولنگ 02 اپریل 2024ء کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلی بلوچستان کوئٹہ میں ہوگی۔کاغذات نامزدگی 15 سے 16 مارچ تک صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر میں دفتری اوقات کے دوران تک موصول ہوں گے۔

    واضح رہے کہ 11 نشستوں میں 7 جنرل جبکہ خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی دو دو نشستیں شامل ہیں۔

  • کے پی حکومت کا  بلین ٹری پلس منصوبہ شروع کرنےکا فیصلہ

    کے پی حکومت کا بلین ٹری پلس منصوبہ شروع کرنےکا فیصلہ

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بلین ٹری پلس منصوبہ شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پشاور میں علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ جنگلات کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی کہ بلین ٹری پلس منصوبہ شروع کرنے کے لیے متعلقہ حکام ہوم ورک مکمل کریں، جنگلات کی کٹائی روکنے اور ریونیو بڑھانے کے لیے متعلقہ حکام لائحہ عمل تیار کریں۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہدایت کی کہ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کو روکنےکے لیے جرمانے کی رقم لکڑی کی قیمت سے زیادہ بڑھائی جائے، ٹمبر کی اسمگلنگ پر نظر رکھنے کے لیے چیک پوسٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔

  • آئی ایم ایف  کا نئے  پروگرام کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ

    آئی ایم ایف کا نئے پروگرام کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نئے پروگرام کے لیے پاکستان سے مزید اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی: پاکستان آئے ہوئے آئی ایم ایف مشن اور پاکستان کی معاشی ٹیم میں آج پہلے دن مذاکرات ہوئے جس میں وزارت خزانہ، توانائی اور ایف بی آر حکام نے شرکت کی،آئی ایم ایف حکام کو وفاقی وزیرتوانائی مصدق ملک نے بریفنگ دی۔

    حکام کی جانب سے آئی ایم ایف کو رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے آئی ایم ایف کو زراعت، دکانوں اور رئیل اسٹیٹ سے پورا ٹیکس وصولی کےلائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی ایف بی آر نے رواں مالی سال ٹیکس ہدف کے حصول کے لیے رئیل اسٹیٹ اور ریٹیلرز سے ٹیکس وصولی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے نئے پروگرام کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے،حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس کے گردشی قرض منجمد رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہےآئی ایم ایف نے بجلی و گیس چوری ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے حکومتی ڈسکوز کی انتظامیہ نجی شعبےکو دینےکا ٹائم فریم مانگ لیا ہے۔ آئی ایم ایف نے زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی بل وصولی آؤٹ سورس کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ آئی ایم ایف نے کیپٹوپاورپلانٹس کو مقامی گیس فراہمی بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومتی شعبے میں 4 بڑے پلانٹس کو مکمل استعداد پر چلانے کا مطالبہ کیا ہے آئی ایم ایف نے ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن تیزی سے مکمل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے،مذاکرات میں ٹیکس وصولی بڑھانےکے لیے عملےکے بجائے ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

  • سکولوں میں  طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈبے کا  دودھ فراہم کرنے کا حکم

    سکولوں میں طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈبے کا دودھ فراہم کرنے کا حکم

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےسرکاری اسکولوں میں مارننگ اسمبلی بحال کرنے اور طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے ڈبے کا بند دودھ فراہم کرنے کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اسکول ایجوکیشن میں اصلاحات سے متعلق لاہور میں اجلاس ہوا مریم نواز نے پنجاب ٹیکسٹ بک اینڈ کریکولم بورڈ کے امور پر تشویش کا اظہار کیا اور طلبہ کو نصابی کتب کی فراہمی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے صوبے بھر کے اسکولوں کو بتدریج سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لیے جامع پلان طلب کرلیا اور کہا کہ سرکاری اسکولوں میں معیار تعلیم کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

    مریم نواز نے نجی اشتراک سے طلبہ کے لیے دودھ کی فراہمی کا پراجیکٹ شروع کرنے کی بھی ہدایت کی، مریم نواز نے ہیلتھ کارڈ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ورکنگ گروپ بنانے کا بھی فیصلہ کیا اور ہیلتھ کارڈ کی ری لانچنگ کے لیے 3 ماہ میں قابلِ عمل پلان طلب کرلیا، مریم نواز نے کہا ہیلتھ کارڈ ن لیگ کا پروجیکٹ ہے ، پائیدار میکینز م کے ساتھ ری لانچنگ کریں گے ، کسی غریب کو مفت علاج کے حق سے محروم نہیں کریں گے۔

    ایک اور اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 6ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کردی،انہوں نےسڑکوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی کے پروجیکٹ میں معیار کو ملحوظ رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

  • فیصل مسجد میں اعتکاف کے لیے 5 ہزار رجسٹریشن فیس کے معاملے کا نوٹس لے لیا گیا

    فیصل مسجد میں اعتکاف کے لیے 5 ہزار رجسٹریشن فیس کے معاملے کا نوٹس لے لیا گیا

    اسلام آباد: ترجمان جامعہ کے مطابق صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے فیصل مسجد میں اعتکاف کے لیے 5 ہزار رجسٹریشن فیس کے معاملے کا نوٹس لے لیا،ڈاکٹر ھذال حمود نے دعوہ اکیڈمی کو مقررہ رجسٹریشن فیس فی الفور ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے-

    باغی ٹی وی : ترجمان بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ناصر فرید نے کہا ہے کہ صدر جامعہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے فیصل مسجد میں اعتکاف کے لیے 5 ہزار رجسٹریشن فیس کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوے دعوہ اکیڈمی کو رجسٹریشن فارم کے لیے مقررہ فیس فی الفور ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیےہیں۔

    ترجمان جامعہ کے مطابق صدر جامعہ نے نہ صرف اعتکاف کے لیے مقررہ5000 رجسٹریشن فیس ختم کرنے کے احکامات جاری کیے بلکہ دعوہ اکیڈمی کو ہدایت کی کہ مستقبل میں فیصل مسجد سے متعلقہ ایسے امور جن کا تعلق عوام الناس سے ہو ان کی باقاعدہ منظوری صدر جامعہ سے لی جاے اور اس بابت اکیڈمی کوئی بھی فیصلہ اپنے طور پر نہ کرے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ صدرِ جامعہ نے یہ بھی ہدایت کی کہ ماہ صیام کے دوران فیصل مسجد میں نمازیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاے اور اعتکاف سے متعلقہ جملہ امور کے حوالے سے بھی آسانیاں پیدا کی جائیں ان کا کہنا تھا کہ صدر جامعہ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اعتکاف کے حوالے سے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے-

    یاد رہے کہ دعوہ اکیڈمی کے اعتکاف کے فارم کے لیے 5000 روپے رجسٹریشن فیس پر شدید عوامی رد عمل آیا تھا۔