Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پشاور زلمی کوشکست،اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل میں پہنچ گئی

    پشاور زلمی کوشکست،اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل میں پہنچ گئی

    کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے ایلیمنیٹر 2 میں پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائٹیڈکو جیت کیلئے 186 رنزکا ہدف, اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔

    باغی ٹی وی : نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میں شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، اس میچ کی فاتح ٹیم پیر کو فائنل میں ملتان سلطانز سے مقابلہ کرے گی۔

    پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 185 رنز بنائے،زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 73 اور محمد حارث نے 40 رنز کی اننگز کھیلیں،ان کے علاوہ بابراعظم 25 ، ٹام کھولر کیڈمور 18 اور رومین پاول 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اسلام آباد یونائیٹد نے عماد وسیم اور حیدر علی کی 98 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت کے سبب 186 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا،یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم 59 اور حیدر علی 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے، مارٹن گپٹل 34، اعظم خان 22، آغا سلمان 5، ایلکس ہیلز 1 اور کپتان شاداب خان 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 2 جبکہ لیوک ووڈ، مہران ممتاز اور خرم شہزاد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

    اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ پشاور زلمی نے پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں کی ہیں، حسیب اللہ پال والٹراورسلمان ارشاد پشاور زلمی کے پلیئنگ الیون سے باہر ہوگئے، حسین طلعت، عارف یعقوب اور خرم شہزاد پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

    پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، روومین پاول، عامر جمال، لیوک ووڈ، مہران ممتاز، عارف یعقوب، خرم شہزاد

    اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، اعظم خان (وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، عبید میکوئے

  • چیئرمین سینیٹ  کے  لیے  فیورٹ  امیدوار   پیپلز  پارٹی کے  ہیں،فیصل واوڈا

    چیئرمین سینیٹ کے لیے فیورٹ امیدوار پیپلز پارٹی کے ہیں،فیصل واوڈا

    کراچی: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور مدت پوری نہیں کرسکیں گے, میں کسی کو بھی ویلکم کرسکتا ہوں اور کسی سے بھی مل سکتا ہوں، میری سیاست میں ابھی کافی عمر ہے، چیئرمین سینیٹ کے لیے فیورٹ امیدوار پیپلز پارٹی کے ہیں-

    باغی ٹی وی: کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت نہیں پتہ کتنے عرصے تک چلے جب بھی ملک کی بقا و سلامتی کی بات آئے گی سب اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، 9 مئی والوں کو ریلیف ملتے ہوئے نظر نہیں آرہا، پی ٹی آئی والوں کو چاند پر حکومت بنانا چاہیے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو مولا جٹ کی سیاست چھوڑنی ہوگی، آج کل آزاد امیدواروں کا سیزن ہے، میں بھی آزاد امیدوار ہوں، چھوٹی عمر میں رکن قومی اسمبلی، وفاقی وزیر اور سینیٹر رہا اور عہدے سے مستعفی ہوا، ہارجیت اللہ کے ہاتھ میں ہے، پیپلز پارٹی سمیت کسی جماعت کا امیدوار نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے عام انتخابات میں حصہ نہ لے سکا، ویسے بھی حکومت کی مدت کا تو پتہ نہیں البتہ سینیٹ کی نشست 6 سال کے لیے ہوتی ہے سنی اتحاد کونسل چاند پر حکومت بناسکتی ہے، ان سے گزارش ہے ملک کو بھنور سے نکالیں، مجھے سچ بات کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں کسی کو بھی ویلکم کرسکتا ہوں اور کسی سے بھی مل سکتا ہوں، میری سیاست میں ابھی کافی عمر ہے، چیئرمین سینیٹ کے لیے فیورٹ امیدوار پیپلز پارٹی کے ہیں، آصف علی زرداری کے ساتھ ایک نہیں کئی بار ملاقات ہو چکی ہے، میں پنجاب کو صوبہ اسٹار پلس اور بزدار ٹو کہا تھا، زبردست فیصلے ہو رہے ہیں، چاند سے نوکریاں مل رہی ہیں، وہ جو والد محترم کی تصویر لگارہی ہیں اب وہ تھیلی اور ٹین ڈبوں پر بھی لگی نظر آئیں گی۔

    دوسری جانب سندھ میں سینیٹ کے 7 جنرل 2 خواتین، 2 ٹیکنوکریٹ اور 1 اقلیت کی نشست پر کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ آج سینیٹ امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔

    کاغذات جمع کرانے والوں میں آزاد امیدوار فیصل واوڈا بھی شامل ہیں جن کے تجویز و تائید کنندہ ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی ہیں، سابق رکن قومی اسمبلی، وفاقی وزیر اور سینیٹرفیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وہ کسی پارٹی کے امیدوار نہیں ہیں مگر ان کے نامزدگی فارم پر رکن سندھ اسمبلی علی خورشیدی اور عادل عسکری تائید اور تجویز کنندہ ہیں۔

    سینیٹ کی جنرل نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں محمد نجیب ہارون، محمد ابوبکر، محمد عبدالرؤف صدیقی، شبیر احمد قائم خانی، عامر ولی الدین چشتی، ہمایوں سلطان، اشرف علی جتوئی، سید مسرور احسن، سید کاظم علی شاہ، سرفراز راجڑ، ندیم احمد بھٹو، جاوید احمد نایاب، دوست علی جیسر، عبدالوہاب، گنور علی خان اسران، عامر دھامراہ، علی طاہر، میر راجہ خان جاکھرانی، شہباز ظہیر اور نگہت مرزا شامل ہیں۔

    جبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست کے لیے ضمیر حسین گھمرو، سرمد علی، کریم احمد خواجہ، منظور احمد بھٹہ، عبدالوہاب۔ خواتین کی نشست پر قرۃ العین مری، روبینہ قائم خانی، یاسمین دادا بھائی، مسرت نذیر نیازی، سبینا پروین، مہہ جبین ریاض اوراقلیت کی نشست کے لیے پونجومل، سریندر ولاسائی اور بھگوان داس امیدوار ہیں۔

    17 مارچ کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، 19 مارچ تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، 21 مارچ تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی، 25 مارچ تک ٹریبونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلے ہوں گے، 26 مارچ کو امیدواروں کی نظر ثانی فہرست جاری کی جائے گی، 27 مارچ تک امیدوار دستبردار ہوسکتے ہیں۔ 2 اپریل کو سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی ان 12 نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی۔

  • سن 2100 تک  امریکا کے بہت سے شہر ویران ہوسکتے ہیں،تحقیق

    سن 2100 تک امریکا کے بہت سے شہر ویران ہوسکتے ہیں،تحقیق

    شکاگو: ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سن 2100 تک امریکا کے بہت سے شہر ویران ہوسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : شکاگو یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے ’نیچر سیٹیز‘ نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق امریکا کے تقریباً 30,000 شہروں میں سے نصف کے قریب شہروں میں آبادی کی کمی کا سامنا ہے، تحقیق میں آبادی کی کمی کے ممکنہ اسباب جیسے عمر رسیدہ آبادی کے اثرات سے لے کر معیشت میں تبدیلی، اُجرت، نقل و حمل اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اور عوامل کو بھی زیرِ غور لایا گیا ہے۔

    تحقیق کے مطابق امریکا کے شمال مشرقی اور مڈویسٹ خطے کے بڑے شہروں میں پہلے ہی سے آبادی کم ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ جنوبی اور مغربی علاقوں کے شہروں میں آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم الاباما، جارجیا اور ٹینیسی کے کچھ بڑے شہروں میں آبادی میں کمی کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب کلیولینڈ، بوفیلو اور پِٹسبرگ میں 22ویں صدی تک آبادی میں 12 سے 23 فیصد تک کمی دیکھنے میں آسکتی ہے جبکہ لوئس ول، نیو ہیون اور سیراکیوز جیسے شہروں میں جلد ہی آبادی میں کمی کا امکان ہے۔

    تحقیق میں شامل سائبل ڈیریبل کا کہنا تھا کہ اگرچہ ریاست ٹیکساس میں آپ آبادی میں فی الحال بہت اضافہ دیکھ رہے ہونگے لیکن اگر آپ 100 سال پہلے ریاست مشی گن کو دیکھتے تو آپ کہتے اگلی صدی میں شہر ڈیٹرائٹ امریکا کا سب سے بڑا شہر ہوگا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

  • 16 مارچ کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    16 مارچ کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    16 مارچ کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    37ء تیبیریس سیزر دیوی آگسٹی ببمعروف لوئیس قیصر ، (18 تمبر 14ء تا 16 مارچ 37ء) دوسرا رومی شہنشاہ (پیدائش : 16 نومبر 42 قبل مسیح روم )

    716ء حضرت حسن مثنیٰ یا الحسن المثنی بن حسن بن علی بن ابی طالب الہاشمی القرشی رضوان اللہ علیہ اجمعین ، حضرت امام حسن بن علی بن ابی طالب رضوان اللہ علیہ اجمعین کے فرزند ہیں۔ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ انہی کی اولاد میں سے ہیں۔ (پیدائش: 19 مئی 650ء)

    1291ء مخدوم علاؤ الدین علی احمد صابر کلیر ، صوفی عالم ، بادشاہ دو جہاں مخدوم شیخ سید علاء الدین علی احمد صابر کلیری مستند روایت میں حضرت امام جعفر صادق کی اولاد میں سے ہیں۔ والدہ کی طرف سے آپ امام محمد باقر کی اولاد ہونے کے سبب سے باقری ہیں اور حضرت گنج شکر کے حقیقی بھانجے اور داماد بھی ہیں۔ (پیدائش: 21 فروری 1196ء)

    1914ء ایڈورڈ سنگلٹن ہوکڈن، امریکی ماہرِ فلکیات (پیدائش : 1846ء)

    1935ء جان جیمز رکرڈ میکللاؤڈ ، نوبل انعام برائے فزیالوجی و طِب (1923ء) یافتہ برطانوی ماہر فعلیات اور حیاتیاتی کیمیاء دان، طبیب، موجد و استاد جامعہ ، انھوں نے اپنے کام کا زیاداہ توجہ کاربوہائی ڈریٹ کے ہضم ہونے کے عمل کی جانب مرکوز رکھا۔ (پیدائش : 6 ستمبر 1876ء)

    1937ء سر جوزف اسٹن چیمبرلین ، نوبل امن انعام (1925ء) یافتہ برطانوی سیاست دان (پیدائش: 16 اکتوبر 1863ء)

    1940ء سلما لاگرلف ، نوبل انعام برائے ادب (1909ء) یافتہ سویڈش لکھاری ، یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی خاتوں تھیں۔ (پیدائش: 20 نومبر 1858ء)

    1946ء استاد اللہ دِیا خان ، ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کےآگرہ گھرانہ کی شاخ جے پور- اتراؤلی گھرانہ سے تعلق رکھنے والے گلوکار تھے۔اُن کی وجہ شہرت بیشتر نادر و نایاب راگوں کو ازسر نو ترتیب دیے جانے کی وجہ سے ہے۔اُنہیں ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے اصناف دھروپد، خیال، دھمر پر عبور حاصل تھا۔ (پیدائش: 10 اگست 1855ء)

    1971ء تھامس ای ڈیوی ، امریکی وکیل، پراسیکیوٹر، مصنف اور سیاست دان ، (1 جنوری 1943ء تا 31 دسمبر 1954ء) گورنر نیویارک (پیدائش: 24 مارچ 1902ء)

    1998ء ڈیرک ہارولڈ رچرڈ بارٹون بمعروف ڈیریک بارٹون ، نوبل انعام برائے کیمیاء (199ء) یافتہ برطانوی نژاد امریکی نامیاتی کیمیاء دان و استاد جامعہ (پیدائش : 8 ستمبر 1918ء)

    2003ء ریچل کوری ، امریکی روزنامچہ نگار، سوانح نگار، جنگ مخالف کارکن، مصنفہ ، عالمی اتحاد تنظیم کی امریکی رکن تھی، جو مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی گھر کو منہدم کرتے ہوئے بُل ڈوزر کو روکنے کے لئے اس کے سامنے کھڑی ہو گئی، مگر اسرائیلی بلڈوزر اس کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اس پر چڑھ دوڑا اور ریچل نے اپنے احتجاجی مظاہرے میں بہادری سے جان دے دی۔ یورپی ممالک میں ریچل کی موت پر ملاجلا ردّ عمل رہا۔ البتہ ریچل کے وطن امریکا میں شاید ہی کوئی آواز کھلے بندوں اس کے حق میں اُٹھی۔ نہ صرف یہ بلکہ الٹا اسے دہشت گرد کہا گیا اور اس کے والدین کو نفرت انگیز پیغامات بھیجے گئے، جس میں اس کے کچلے جانے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ وہ اسی انجام کی حقدار تھی۔ (پیدائش : 10 اپریل 1979ء)

    2007ء منجور الاسلام رانا بمعروف قاضی منجورالاسلام ، بنگلہ دیشی کرکٹر (پیدائش: 4 مئی 1984ء)

    2012ء عبد الرحمن بارکر پیدائشی نام فلپ بارکر ، امریکی ماہر لسانیات،عالم، پروفیسر و مصنف وہ اردو اور جنوبی ایشیا کے پروفیسر تھے اور ایمپائر آف دی پیٹل تھرون نامی پہلی رول پلیئنگ گیم بنائی۔ اس کے علاوہ فینٹیسی/سائنس فینٹسی پر کئی ناول لکھے جو اس کی تخلیاتی دنیا ٹیکومل سے متعلق تھے۔ (پدائش: 3 نومبر 1929ء)

    2007ء منظور الاسلام، بنگلہ دیشی کرکٹر

    16 مارچ 1990ء کو پاکستان کے نامور صداکار اور اداکار ایس ایم سلیم امریکا کے شہر ہیوسٹن میں وفات پاگئے۔ ایس ایم سلیم 18 اگست 1929ء کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے فنی زندگی کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا اور قیام پاکستان کے بعد ریڈیو پاکستان لاہور اور کراچی سے وابستہ رہے۔ ریڈیو پاکستان سے ان کا پروگرام دیکھتا چلا گیا ریڈیو کے مقبول ترین پروگراموں میں شامل تھا۔ ریڈیو پاکستان سے ان کے یادگار ڈراموں میں رستم اور سہراب کا نام سرفہرست تھا۔ اس ڈرامے میں رستم کا کردار زیڈ اے بخاری نے اور سہراب کا کردار ایس ایم سلیم نے ادا کیا تھا۔ ایس ایم سلیم نے پاکستان ٹیلی وژن کے لئے بھی متعدد ڈراموں میں کام کیا جن میں انسان اور آدمی اور منٹوراما کے نام سرفہرست ہیں۔ منٹو راما میں انہوں نے سعادت حسن منٹو کا کردار ادا کیا تھا۔

    1406ءابن خلدون ٭ دنیا کے مشہور مؤرخ اور عالم ابن خلدون 27 مئی 1332ء کو تیونس میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام عبدالرحمن اور کنیت ابو زید تھی بہت کم عمری میں انہوں نے متعدد علوم پر دسترس حاصل کرلی، ان کی شہرت سے متاثر ہو کر مختلف حکمرانوں نے انہیں اپنے درباروں سے وابستہ کیا مگربہت جلد انہوں نے گوشہ نشینی اختیار کی اور تاریخ عالم اور اس کا مقدمہ لکھنا شروع کیا، اس مقدمے نے ابن خلدون کو بام عروج پر پہنچا دیا اور انہیں فلسفہ تاریخ کا بانی تسلیم کیا گیا، ابن خلدون کا یہ مقدمہ دس سال کی مدت میں مکمل ہوا جسے تکمیل کر کے انہوں نے 1377ء میں سلطان عبدالعزیز کی خدمت میں پیش کیا، سلطان نے انہیں گراں بہا انعامات سے نوازا، 16مارچ 1406ء کو انہوں نے قاہرہ میں وفات پائی۔

  • صحافی اور   یوٹیوبر اسد طور  رہا

    صحافی اور یوٹیوبر اسد طور رہا

    اسلام آباد: عدالت نے صحافی اور یوٹیوبر اسد طو ر کو رہا کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی: اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے اسد طور کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی، اسد طور کی جانب سے ان کے وکلا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ کیس کے تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر سید اشفاق حسین شاہ بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    اسد طورکے وکیل نے سپریم کورٹ کی آبزرویشن عدالت میں جمع کروائی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر اور ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر سے پوچھا یہ آبزرویشن درست ہے؟ ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جی یہ آبزرویشن درست ہے۔

    عدالت نے اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے انہیں 5 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی جانب سے اسد طور کی درخواست ضمانت پر مخالفت نہیں کی گئی جبکہ عدالت نے اسد طور کو رہا کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد طور کی ایف آئی اے نوٹسز کے خلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے اسد طور کو جاری نوٹسز کو خلاف قانون قرار دے دیا، عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا کہ نوٹسز خلاف قانون جاری ہوئے پھر ایف آئی آر درج ہو گئی، ایف آئی آر درج ہونے کے بعد متعلقہ فورم سے رجوع کیا جاسکتا ہے، ازخود نوٹس کا اختیار نہیں اس لیے اسد طور کو رہا کرنے کا حکم نہیں دے سکتے، صرف نوٹسز کو چیلنج کیا گیا تھا اس لیے درخواست آبزرویشنز کے ساتھ نمٹا رہے ہیں۔

  • علی امین گنڈاپور  بانی پی ٹی آئی  کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

    علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

    راولپنڈی: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے سرکاری پروٹوکول کے بغیر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: جیل ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور پروٹوکول کے بنا اڈیالہ جیل پہنچے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی، علی امین گنڈاپور ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے۔

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو صوبائی حقوق کے حصول کے لیے ایس آئی ایف سی سمیت تمام وفاقی پلیٹ فارمز پر بات چیت اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے اور سیکیورٹی اداروں سے تعاون کی ہدایت کی-

    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کی جانب سے میڈیا کو جاری تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہفتہ کے روزاڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی جس میں اہم سیاسی امور پر مشاورت کی گئی، علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے اہم سیاسی امور پر ہدایات لیں، ملاقات کے دوران سینیٹ الیکشن میں خیبر پختونخوا سے ناموں پر مشاورت ہوئی اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے بانی پی ٹی آئی سے خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن کے لیے ناموں کی منظوری لی۔

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بارے میں عمران خان کو تفصیلی بریفننگ دی، بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو ہدایت دی کہ صوبائی حقوق کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں، وزیر اعلی نے آئندہ ہونے والے ایس آئی ایف سی اجلاس کی حوالے سے بھی مشاورت کی جس پر بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلی کو ہدایت دی کہ صوبائی حقوق کے لیے ایس آئی ایف سی اور دیگر وفاقی پلیٹ فارم پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں۔

    بیرسٹر سیف کے مطابق ملاقات کے دوران صوبے میں امن وامان کے حوالے سے بات چیت ہوئی، ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ کو ہدایت کی کہ صوبے میں سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کے لیے ہر قسم اقدامات اٹھائیں، عمران خان نے وزیر اعلی کو ہدایت دی کہ سیکیورٹی معاملات میں سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں، وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے صحت کارڈ کی بحالی، اور رمضان پیکیج پر بھی بریفنگ دی جس پر عمران خان نے خوشی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے آج ہی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے اسپیشل اٹارنی ہدایت اللہ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست دائر میں وزارت داخلہ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

    دوسری جانب سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جیل کے باہر خاردار تاریں لگا دی گئیں ہیں، جبکہ اضافی نفری بھی تعینات ہے،جیل سے متصل اڈیالہ روڈ پر ناکے قائم کردیئے گئے ہیں، جبکہ جیل کے مرکزی دروازے پر ملاقاتوں پر پابندی کے بینرزآویزاں کردیئے گئے،جیل کے باہر غیر متعلقہ افراد، گاڑیوں کورکنے کی اجازت نہیں ، جیل حکام کے مطابق اڈیالہ جیل میں صرف متعلقہ افراد کوجانے کی اجازت ہے، میڈیا کی سیٹلائٹ وین کوجیل سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر کھڑے ہونے کی اجازت ہے۔

  • مریم نواز کا ”نیا پاکستان“ نامی ایک اکاؤنٹ کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم

    مریم نواز کا ”نیا پاکستان“ نامی ایک اکاؤنٹ کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر موجود ”نیا پاکستان“ نامی ایک اکاؤنٹ کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ”نیا پاکستان“ کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں مریم نواز، نواز شریف اور مریم اورنگزیب کو ایک ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے دیکھا جاسکتا ہے،سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’ہیلی کاپٹر میں سفر‘۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مریم نواز کے حوالے سے ایک خبر چلی تھی کہ انہوں نے گھر سے دفتر جانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال شروع کردیا ہے، جس کی وزیراعلیٰ پنجاب نے تردید بھی کی تھی، نیا پاکستان کی یہ پوسٹ اسی سلسلے کی کڑی معلوم ہوتی ہے-

    بنگلہ دیش کا زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا …

    lahore
    اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے لکھا کہ اس اکاؤنٹ نے جھوٹ پھیلانے کا وطیرہ بنا لیا ہے، اب قانونی راستہ اختیار کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہا، یہ پرائیویٹ جہاز ہے جو الیکشن سے پہلے کیمپین کے لئے استعمال ہوا، یہ اس وقت کا کلپ ہے، امید ہے کہ جھوٹ پھیلانے والے اکاؤنٹس پر کارروائی پر کسی کو اعتراض نہیں ہوگا۔

    ناسا نے خلا میں جانیوالوں کو درخواستیں جمع کرانے کی حتمی تاریخ دیدی

    عظمیٰ بخاری کے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ عظمیٰ اس اکاؤنٹ کے خلاف ایکشن لینا لازمی ہے جو کہ جھوٹ پھیلا رہا ہے، برائے مہربانی سائبر کرائم کو رپورٹ کریں‘۔

  • بینک نمائندے بن کراکاؤنٹس سے پیسے کر نکلوانےوالا 3 رکنی گروہ گرفتار

    بینک نمائندے بن کراکاؤنٹس سے پیسے کر نکلوانےوالا 3 رکنی گروہ گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کپیارروائی کرتے ہوئے بینکوں کے نمائندے بن کر جعلی کالیں کرکے کھاتے داروں سے بھاری رقوم نکالنے والے ملزمان کے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی: غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث جنریشن 96 نامی کال سینٹر پر چھاپہ چھان بین کے بعد مارا گیا،گرفتار ملزمان میں عبدالحمید، شاہان افضل اور نعمان علی شامل ہیں، ملزمان خود کو بینک نمائندہ ظاہر کرکے جعلی کال کرتے تھے، ملزمان مذکورہ کالز کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے تھے۔

    ملزمان جعل سازی سے صارفین کے ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات حاصل کرکے غلط استعمال کرتے تھے، ملزمان جعلسازی سے حاصل کردہ ڈیبٹ کارڈ کو ہوائی ٹکٹ خریدنے اور ہوٹل کی بکنگ کے لیے بھی استعمال کرتے تھے، ملزمان مذکورہ کارڈ سے مقامی اور بین الاقوامی طلبا کے لیے داخلہ فیس بھی ادا کرتے تھے، ملزمان جائیداد کی خریداری سمیت مختلف لین دین کے لیے بھی شہریوں کے ڈیبٹ کارڈ کا استعمال کرتے تھے۔

    واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کو مزید محفوظ بنا دیا

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان دھوکہ دہی سے گاہکوں کو مختلف مصنوعات کی خریداری پر بھی آمادہ کرتے تھے، ملزمان نے جعلی ویب سائٹس بھی بنا رکھی تھیں، ملزمان کیجانب سے پیسے وصول ہونےکے باوجود پراڈکٹ ڈیلیور نہیں کی جاتیں تھیں، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    ناسا نے خلا میں جانیوالوں کو درخواستیں جمع کرانے کی حتمی تاریخ دیدی

    بنگلہ دیش کا زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا …

  • واٹس ایپ نے صارفین کی  پرائیویسی کو مزید محفوظ  بنا دیا

    واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کو مزید محفوظ بنا دیا

    سیلیکون ویلی: معروف میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کو مزید محفوظ بنانے کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ کی سیکیورٹی فیچر نے اپنا ایک اور نیا فیچر Silence Unknown Callers متعارف کروا دیا ہے،واٹس ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ سے صارفین اب نامعلوم کال کرنیوالوں کو خاموش کروا سکتے ہیں، اس کے صارفین کو واٹس ایپ کی setting میں جانا ہوگا ، سیٹنگ میں جا کر پرائیویسی پر کلک کرئیں تو ٹھیک live location کے نیچے کالز کا آپشن موجود ہوگا کالز کے آپشن میں جاکر Silence Unknown Callers کو ان ایبل کریں گے تو با آسانی نامعلوم کالز سے پیچھا چھڑا سکیں گے، اس فیچر کو ان ایبل کرنے سے کسی بھی گمنام اور انجان نمبر سے آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر کال تو آئے گی لیکن رنگ ٹون سنائی نہیں دے گی۔

  • ناسا نے خلا میں جانیوالوں کو درخواستیں جمع کرانے کی حتمی تاریخ دیدی

    ناسا نے خلا میں جانیوالوں کو درخواستیں جمع کرانے کی حتمی تاریخ دیدی

    واشنگٹن: امریکی خلائی ادارے ناسا نے خلا میں جانے کی خواہش رکھنے والے شہریوں کو 2 اپریل تک درخواستیں جمع کرانے کا وقت دیدیا ہے –

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست 10 نئے خلاباز گریجویٹس کی جانب سے ابتدائی دو سال کی تربیت مکمل کرنے کے ساتھ مشروط ہے خلاباز بننے کے لیے درخواست دہندگان کو امریکی شہری ہونا چاہیے جس کے پاس پہلے سے ہی کسی تسلیم شدہ ادارے سے انجینئرنگ، بائیولوجیکل سائنس، فزیکل سائنس، کمپیوٹر سائنس یا ریاضی میں ماسٹر ڈگری اور ڈاکٹریٹ ڈگری ہو جبکہ اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ شعبے میں دو سال کا تجربہ بھی ہو۔

    درخواست گزار کی قابلیتوں کا جائزہ ناسا کا ایسٹروناٹ سلیکشن بورڈ لے گا جو ہیوسٹن کے جانسن اسپیس سینٹر میں انتہائی قابل درخواست دہندگان کے گروپ کو پہلے انٹرویو کے مرحلے کیلئے بلائے گا، بعدازاں اس گروپ میں سے بھی باصلاحیت ترین نصف کو انٹرویو کے دوسرے دور کے لیے چنا جائے گا، پھر اگر درخواست دہندگان انٹرویو کے دوسرے مرحلے کو بھی پاس کرلیتے ہیں تو وہ خلابازی کی بنیادی مہارتوں جیسے کہ اسپیس اسٹیشن کے نظام اور آپریشنز، T-38 جیٹ طیارے کو اڑانے، روبوٹکس اور خلا میں چہل قدمی کی ٹریننگ کیلئے واپس جانسن اسپیس سینٹر میں جا کر تربیت حاصل کریں گے۔

    ناسا کے مطابق اس کا مقصد انہیں مستقبل میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن، چاند یا کمرشل اسپیس فلائیٹ کے لیے اہل بنانا ہے،جہاں تک مریخ کے مشن کا تعلق ہے، تو وہ 2030 کی دہائی میں ہی کسی وقت ممکن ہوسکے گا۔