Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ٹرسٹ کو ہتھیانے اور فنڈز میں خرد برد کا انکشاف

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ٹرسٹ کو ہتھیانے اور فنڈز میں خرد برد کا انکشاف

    لاہور: ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ٹرسٹ کو ہتھیانے اور فنڈز میں خرد برد کا انکشاف سامنے آگیا-

    باغی ٹی وی : ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا نام ان ہی کے ٹرسٹ سے نکال دیا گیا اور جعلی دستاویزات پر ٹرسٹ ڈیڈ رجسٹر بھی کرالی،محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا خواب تھا کہ لاہور میں عوام کے مفت علاج کے لیے ایک اسپتال بنائیں،اس حوالے سے انہوں نے ایک بورڈ آف ٹرسٹ بنایا تھا، پھر بعض ممبران کو انہوں نے اپنی زندگی میں ہی ٹرسٹ سے نکال دیا تھا تاہم ان کی وفات کے بعد ان افراد نے جعل سازی کرکے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا نام ہی ٹرسٹ سے نکال دیا اور جعلی دستاویزات پر ٹرسٹ ڈیڈ رجسٹر بھی کرالی۔

    وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب …

    نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے عبدالقدیر خان کی بیٹی ڈاکٹر دینا نےبتایا کہ والد کے ٹرسٹ کو جعل سازوں سے بچانے کے لیے انہوں نے ہر دروازہ کھٹکھٹایا، لیکن انہیں انصاف نہ ملا اورالٹا مخالفین نے ان کی ذات پر کیچڑ بھی اچھالا،جعل سازی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد انہیں امید ہےکہ عدالتیں انصاف فراہم کریں گی اور وہ اپنے والد کا خواب پورا کر سکیں گی۔

    شاعرہ اور افسانہ نگار نیر رانی شفق

  • ہم جنس پرست یہودی صحافی، وکیل اور مصنف،گلن گرین والڈ

    ہم جنس پرست یہودی صحافی، وکیل اور مصنف،گلن گرین والڈ

    گلن گرین والڈ ، ہم جنس پرست یہودی صحافی، وکیل اور مصنف

    06 مارچ 1967ء کو پیدا ہونے والے گلن گرین‌والڈ امریکی صحافی، وکیل، ستون نگار، مدونہ نگار اور مصنف ہے۔ اگست 2012ء سے گارجین کے لیے شہری آزادی کے موضوعات پر لکھ رہا ہے۔ گلن یہودی نژاد، ہم جنس پرست ہے اور اپنے شریک کے ساتھ برازیل میں رہائش پذیر ہے۔

    گلن کو عالمی شہرت ایڈورڈ اسنوڈن کے بھانڈا پھوٹنے کے واقعہ میں مدد کے کردار کی وجہ سے ملی۔ 2013ء میں اسنوڈن نے گلن گرینوالڈ کو پیغام بھیجا کہ اس کے پاس امریکی جاسوسی کے بارے میں مواد ہے مگر وہ صرف پی جی پی کے ذریعہ صفریت طریقہ سے برقی رابط قائم کرنا چاہتا ہے۔

    گرینوالڈ اس ٹیکنالوجی سے نابلد تھا چنانچہ گرینوالڈ کی جہالت کی وجہ سے رابطہ میں بہت تاخیر ہوئی۔ تنگ آ کر اسنوڈن نے مواد صحافی لارا پوئیڑس کو بھیجا جو اس ٹیکنالوجی سے واقف تھی۔ پوئیٹرس کے ذریعہ مواد گرینوالڈ کو ملا۔ پھر گلن نے اس موضوع پر بہت سے انکشافی کہانیاں لکھیں اور شہرت پائی۔

    برطانوی اخبار گارجین میں لکھاری ہونے کے باوجو برطانوی سرکار نے گلن کے ہم جنس شریک کو ہوائی اڈا پر روک کر دہشت گردی قانون کی آڑ میں ہراساں کیا۔

  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  طلب

    رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

    پشاور: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو طلب کرلیا ہے-

    باغی ٹی وی: رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد 11 مارچ کو پشاور میں اجلاس کی قیادت کریں گے، اس دوران زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے مقررہ علاقوں میں ہوں گے تاکہ چاند کی رویت کے حوالے سے رپورٹس اکٹھی کی جا سکیں،پاکستان میں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ 12 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

    اس سے قبل موسمیات کے تجزیہ کار جواد میمن نے بھی پیش گوئی کی تھی کہ ملک میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ سے ہوگا اگرچہ رمضان المبارک کا چاند 10 مارچ کو پیدا ہوگا، لیکن 11 مارچ تک اسے کھلی آنکھ سے دیکھا نہیں جاسکے گا،پہلی تراویح 11 مارچ کی رات کو ہوگی جبکہ پہلا روزہ 12 مارچ کو ہوگا۔

  • اڈیالہ جیل بڑی تباہی سے بچ گئی، 3 دہشتگرد گرفتار

    اڈیالہ جیل بڑی تباہی سے بچ گئی، 3 دہشتگرد گرفتار

    اڈیالہ جیل بڑی تباہی سے بچ گئی، 3 دہشتگرد گرفتار ہو گئے-

    باغی ٹی وی : راولپنڈی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے تینوں دہشت گرد بھاری اسلحہ اور بارود سمیت گرفتار کر کے تینوں دہشت گرد وں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ان سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، ہینڈ گرنیڈ ، ہتھیار اور آئی ای ڈی برآمد ہوا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے بھاری نفری کا اڈیالہ اور اطراف میں سرچ آپریشن جاری ہے-

  • وزیراعظم نے  پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کر لیا

    وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کر لیا

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری پر عمل درآمد کے لئے حتمی شیڈول طلب کر لیا-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پی آئی اے کی نجکاری اور ایف بی آر کی ری اسٹرکچرکنگ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹر اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، عطاءاللہ تارڑ، رانا مشہود احمد خان،مصدق ملک، احد چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، رومینہ خورشید عالم، علی پرویز ملک کےعلاوہ ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب،گورنراسٹیٹ بینک،چئیرمین ایف بی آر، سیکریٹری نجکاری اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی جبکہ ممتازبینکارمحمد اورنگزیب ویڈیو لنک پر موجود تھے۔

    وزیراعظم نے ڈاکٹر شمشاد اختر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کاوشوں پر آج ذاتی طورپر شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ ایک حقیقت ہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ساتھ ایک ٹھوس بنیاد بناکر گئے تھے جس کی وجہ سے بعد میں اس معاملے میں پیشرفت ممکن ہوئی وزیراعظم نے ڈاکٹر شمشاد اختر کی پریزنٹیشن کو جامع قرار دیتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

    احتساب عدالت میں حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتار ی کی معطلی …

    وزیراعظم شہبازشریف نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کے لئے حتمی شیڈول طلب کیا اور وزارت نجکاری ضروری اقدامات کے بعد آئندہ دوہ روز میں شیڈول پیش کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کی اب تک کی پیش رفت اور اس ضمن میں آئندہ کے مراحل پر غور کیاگیا۔

    اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ری اسٹرکچرنگ، آٹو میشن، نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے، عالمی معیار کے مطابق ڈھانچہ جاتی اصلاحات، مراعات کے ذریعے ٹیکس میں اضافے، کرپشن و اسمگلنگ کے خاتمے، ان لینڈ ریونیو اور کسٹم کے شعبے الگ کرنے اور ٹیکس ریٹ میں کمی پر پیش کردہ تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل کردی گئی

    وزیراعظم شہبازشریف نے ایف بی آر کی آٹو میشن کے نظام کے مجوزہ روڈ میپ کی اصولی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اب اس روڈ میپ پر وقت کے واضح تعین کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اہداف کا تعین نہ صرف حقیقت پسندانہ ہو بلکہ عمل درآمد کی رفتار کے لحاظ سے خطے میں تیز ترین بھی ہو، ہمیں چوبیس گھنٹے مسلسل محنت سے یہ ہدف حاصل کرنا ہے، ہمارے پاس ضائع کرنے کے لئے مزید ایک لمحہ بھی نہیں اور یہ پاکستان کے روشن مستقبل اور معاشی بحالی کا سوال ہے۔

    وزیراعظم نے وزارت قانون کو ہدایت کی کہ ٹیکس وصولیوں اور ریونیو سے متعلق عدالتوں میں زیرالتوامقدمات اورقانونی تنازعات کے حل کے لئے فی الفور سفارشات پیش کرے تاکہ انہیں حل کرکے قومی خزانے کو 1.7 ٹریلین روپے کی فراہمی کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور ہوسکیں۔

    وزیراعظم نے وزارت قانون کو ایف بی آر میں قانونی شعبہ کے قیام، ڈرافٹنگ کو قانون کے مطابق بنانے اور وکلا کی خدمات لینے کے حوالے سے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ اصلاحات پر عمل درآمد کے نتیجے میں ہی 6 سے 7 فیصد قومی شرح ترقی کاحصول ممکن ہوسکتا ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہمیں اپنے ریونیو اور ٹیکس کے نظام کو جدید بنانےکے لئے سرمایہ کاری کرنا ہوگی، مراعات پر مبنی ٹیکس نظام لانا چاہتے ہیں، ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کی پوری خواہش ہے لیکن عوام کی ترقی اور سماجی خدمت میں کاروباری برادری کو بھی اپنا کردار ادا کرکے مدد کرنا ہوگی، ہمیں تھرڈ پارٹی آڈٹ کا مؤثر نظام یقینی بنانا ہوگا جس میں ہمارا سسٹم اب تک ناکام رہا ہے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ دنیا میں سکہ بند نظام آچکے ہیں جنہیں اپنا کر ہم بہتری لاسکتے ہیں۔

    ترکی کی رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند کرنے پر اسرائیل کوسنگین نتائج کی …

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ تمام ٹیکسوں پر دئیے جانے والے استثنیٰ کی مکمل جانچ پڑتال ہونی چاہیے، ایس ایم ایز کو ترقی دی ہوتی تو آج پاکستان دنیا کے ترقی کرجانے والے ممالک سے پیچھے نہ ہوتا، چھوٹی اوردرمیانے درجے کی صنعت کی حوصلہ افزائی چالیس سال میں نہیں کرسکے، اب اس شعبے کو فروغ دینا ہوگا۔

    ڈاکٹر شمشاد اختر نے اجلاس کو بتایا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی پاکستان میں دنیا بھر کے مقابلے میں کم 9.5 فیصد ہے جس میں اضافہ کرنا پاکستان کی ترقی کے لئے نہایت ضروری ہے جبکہ 55.6 فیصد افراد کوئی ٹیکس نہیں دیتے جبکہ صرف3.3 فیصدٹیکس دیتے ہیں، 2 لاکھ لوگ 90 فیصد ٹیکس دیتے ہیں پاکستان کا 1.7 ٹریلین روپے قانونی عمل کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے، فیڈرل پالیسی بورڈ کے قیام، دنیا کے دیگر ممالک کی طرز پرمحکمہ کسٹم کی تشکیل نو اور لیگل اینڈ ریگولیٹری فریم ورک میں اصلاحات کی تجاویز پر بھی روشنی ڈالی۔ فیڈرل پالیسی بورڈ طویل المدتی ٹیکس پالیسی وضع کرے گا تاکہ پالیسی کا تسلسل رہے۔

    پاکستان آلو کاشت کرنے والے 10 بڑے ملکوں کی فہرست میں شامل

  • شاعرہ اور افسانہ نگار  نیر رانی شفق

    شاعرہ اور افسانہ نگار نیر رانی شفق

    چاٹ گئی ہیں عمر کا سونا
    آنکھ میں ٹھہری گہری راتیں

    نیر رانی شفق

    06 مارچ 1967ء کو ڈیرہ غازی خان، پنجاب میں پیدا ہونے والی نیر رانی شفقؔ شاعرہ اور افسانہ نگار ہیں۔ آباء و اجداد کا تعلق شہر انبالہ ہندوستان سے ہے، نیر رانی شفق نے اردو میں ایم اور بی ایڈ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ درس و تدریس سے منسلک ہیں۔ کچھ عرصے سے روزنامہ جنگ سے وابستہ رہیں، بچوں کے لیے لکھی گئی کہانیوں کی کتابیں:۔ ” وطن کی خوشبو“ اور””ضیائے وطن“ پر صدارتی ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ ان کے طویل افسانوں (کہانیوں اور ایک ناولٹ ) پر مشتمل کتاب ”شفق رنگ تقاریر“ پر ہند وپاک میں کئی ایوارڈ ملے ہیں۔ شعری مجموعہ ”شنگرفی شام“ کے نام سے شائع ہوا ہے۔

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔
    مری خستگی کو جمال دے
    مری بندگی کو کمال دے
    مرے دل کو نور میں ڈھال کر
    مرے فکر و فن کو اجال دے
    تو عروج دے مرے صبر کو
    مری خواہشوں کو زوال دے
    جو نکھار دے مری روح کو
    مرے دل کو ایسا ملال دے
    کوئی چاند بخش کے رات کو
    مری ہر سیاہی کو ٹال دے
    مری چشم گریہ کو حسن بخش
    دل ریزہ ریزہ سنبھال دے
    مجھے دائمی ہو شفقؔ عطا
    یہ مرض بدن سے نکال دے

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔
    ہجر کی اندھی بہری راتیں
    تن من پیاسا بھیگی راتیں
    چاٹ گئی ہیں عمر کا سونا
    آنکھ میں ٹھہری گہری راتیں
    مجھ سے خوب لپٹ کر روئیں
    سونی شام اندھیری راتیں
    صندل باتیں خوشبو لہجہ
    کہاں گئیں وہ مہکی راتیں
    ہم تم جھیل کنارے جاگے
    گاؤں کی شب اور شہری راتیں
    تارا تارا بکھر گئی تھیں
    وصل میں ڈوبی چاندنی راتیں
    بن کے پاگل پروا ڈھونڈوں
    لہریں ساحل بھیگی راتیں
    جنوری فروری اور دسمبر
    ٹھنڈ میں جاگی ٹھٹھری راتیں
    شفقؔ کے سوچ نگر میں ٹھہریں
    دھند میں لپٹی کیسی راتیں

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔
    پیماں وفا کے باندھ کے جانے کدھر گیا
    صحرائے ہجر میرے لیے بن بھنور گیا
    میری نگاہ شرمگیں جھکتی چلی گئی
    اس کا بھی شوق مہر و وفا پر اثر گیا
    اک شوخ سی نگاہ جو رخ پہ جمی رہی
    عارض پہ اک حسین سا غازہ اتر گیا
    اس کی کتاب شوق کا سادہ ورق تھی میں
    میرا بھی عشق دیکھ کے اس کو سنور گیا
    منزل کی چاہتوں میں قدم رقص میں رہے
    بے کار عمر رائیگاں کا یہ سفر گیا
    چھایا تھا مہربان سا بادل جو دھوپ میں
    موج صبا جدھر گئی وہ بھی ادھر گیا
    کچھ شام سے لپٹ کے شفقؔ یوں جدا ہوئی
    لگتا تھا اب کے ہاتھ سے دل کا نگر گیا

  • الیکشن کمیشن کے خط کے باوجودصادق سنجرانی کا بطور چیئرمین سینیٹ سرکاری امور سرانجام دینے کا انکشاف

    اسلام آباد (محمداویس) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سینیٹ کی نشست خالی ہونے کا خط سیکرٹری سینیٹ کو بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : خط میں کہاگیا ہے کہ جس دن یہ سینیٹرز ممبرقومی وصوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اسی دن سے یہ نشستیں خالی ہوگئی ہیں، اس حوالے سے ضروری اقدامات فورا کئے جائیں،الیکشن کمیشن کے خط کے باوجود سینیٹر صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کے طور پر سرکاری امور سرانجام دے رہے ہیں،موقف کے لیے سیکرٹری سینیٹ سے بارہا رابطے کے باوجود رابطہ نہ ہوسکا۔

    پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کےخط کےبعد چیئرمین سینیٹ کو سرکاری معاملات سے الگ ہوکر تمام ذمہ داریاں ڈپٹی چیئرمین کے سپرد کردینی چاہیے،دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 28فروری کو سیکرٹری سینیٹ کے نام خط لکھا جس میں کہا گیا کہ سینیٹ کے 7 سینیٹرزجنرل الیکشن 2024میں قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوگئے ہیں ان میں مولانا عبدالغفور حیدری اور یوسف رضاگیلانی قومی اسمبلی کے ممبر بننے ہیں نثار احمد کھوڑو اور جام مہتاب سندھ اسمبلی اور سرفراز بگٹی پرنس احمد عمر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں-

    ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی حمایت کر دی

    آئین کے آرٹیکل 223کے مطابق یہ سینیٹر اب سینیٹ کا حصہ نہیں رہے ہیں ان سات سینیٹرز میں سے 6 سینیٹرز نے متعلقہ اسمبلیوں میں حلف لے لیا ہے مگر چیئرمین سینیٹ الیکشن کمیشن کے خط کے باوجود بطور چیئرمین سینیٹ سرکاری امور سرانجام دے رہے ہیں جبکہ اس دوران انہوں نے سینیٹ اجلاس کی بھی صدارت کی ہے الیکشن کمیشن کے واضح احکامات کے باجود سینیٹر صادق سنجرانی بطور چیئرمین سرکاری امور سرانجام دے رہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کے خط کی روشنی میں وہ اب چیئرمین سینیٹ نہیں رہے ہیں الیکشن کمیشن نے سیکرٹری سینیٹ کو لکھا ہے کہ وہ خط کی روشنی میں ضروری اقدمات فورا اٹھائیں اس حوالے سے سیکرٹری سینیٹ سے بارہا رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی کہ وہ موقف دے دیں مگر ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

    ترکی کی رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند کرنے پر اسرائیل کوسنگین نتائج کی …

    سینیٹ رولز کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی نشست خالی ہونے کے 7دن کے اندر نئے چیئرمین کے لیے انتخاب ہونا چاہیے ، جبکہ سینیٹر صادق سنجرانی 15فروری کو ممبر بلوچستان اسمبلی منتخب ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ نہیں رہے ،پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر جن کے خط کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے سینیٹ سیکرٹری کو خط لکھا انہوں نے اس حوالے سے موقف دیتے ہوئے بتایاکہ الیکشن کمیشن نے خط لکھ دیا ہے تو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو سرکاری کام نہیں کرنا چاہیے اب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو سرکاری امور چلانے چاہیے ۔

    احتساب عدالت میں حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتار ی کی معطلی …

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی حمایت  کر دی

    ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی حمایت کر دی

    واشنگٹن: ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی حمایت کا اظہار کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: فاکس نیوز میں ایک انٹرویو کے دوران ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اسرائیل کے کیمپ میں ہیں؟جس پر انہوں نے جواب دیا ’ہاں‘،میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ غزہ میں جاری اس اسرائیلی جارحیت کو انجام دینے کے طریقے سے واقف تھے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’آپ کو مسئلہ حماس کو ختم کرنا ہوگا۔

    امریکی صدر جو بائیڈن بین الاقوامی سطح پر اور ان کے اپنے ڈیموکریٹک بیس سے اسرائیل کی پشت پناہی پر شدید تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں ،کیونکہ غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور قحط کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

    احتساب عدالت میں حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتار ی کی معطلی …

    اسرائیل کے سرکاری اعداد و شمار پر مبنی اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق، جارحیت کا آغاز 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملے سے ہوا، جس کے نتیجے میں تقریباً 1,160 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جوابی جارحیت کے نتیجے میں 30,534 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

    امریکی احتجاجی تحریکوں نے ووٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ بائیڈن کو اسرائیل کی حمایت پر انتخابات میں سزا دیں،مشی گن میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں نے گزشتہ ہفتے امریکی سوئنگ ریاست کے ڈیموکریٹک پرائمری میں ان کے حق میں ووٹ ڈالنے کے بجائے ”غیر ذمہ دارانہ“ ووٹ دیا۔

    ترکی کی رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند کرنے پر اسرائیل کوسنگین نتائج کی …

    جیسے جیسے حالات خراب ہو رہے ہیں، اسرائیل کو اپنے سب سے بڑے اتحادی امریکہ کی طرف سے شدید سرزنش کا سامنا ہےنائب صدر کملا ہیرس نے پیر کو واشنگٹن میں اسرائیلی جنگی کابینہ کے رکن بینی گانٹز کے ساتھ بات چیت کے دوران ”غزہ میں انسانی حالات پر گہری تشویش“ کا اظہار بھی کیا ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل کردی گئی

  • ترکی کی رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند کرنے پر اسرائیل کوسنگین نتائج کی دھمکی

    ترکی کی رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند کرنے پر اسرائیل کوسنگین نتائج کی دھمکی

    انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند کیے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا-

    باغی ٹی وی: ترک صدر اردوان نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ اشتعال انگیزیوں کو روکنے کیلئے متعلقہ حکام کو اپنے پیغامات پہنچا چکے ہیں، اسرائیلی آباد کار اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے ماہ رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند کیے تو اس کو انتہائی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،اس کے علاوہ ترک صدر نے انتہا پسند اسرائیلی سیاست دانوں کے مسلمانوں کی حرم الشریف تک رسائی کو محدود کرنے کے مطالبے کو سراسر بکواس قرار دیا۔

    احتساب عدالت میں حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتار ی کی معطلی …

    دوسری جانب اسرائیل کوفوجی سازو سامان برآمد کرنے پر کینیڈا کی وزیرخارجہ کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا گیا،ادھر چلی نے لاطینی امریکا کی سب سے بڑی ایرواسپیس نمائش میں اسرائیلی فرموں کی شرکت پر پابندی لگا دی ہے۔

    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدہ ہونے تک جنگ بندی مذاکرات جاری رکھیں گے، حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قاہرہ میں ہونے والے حالیہ مذاکراتی دور میں اسرائیلی مذاکرات کاروں کی غیر موجودگی کے باوجود حماس غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھے گی، حماس غزہ میں جاری جارحیت کے خاتمے کے لیے درکار لچک دکھا رہی ہے لیکن اسرائیل اب بھی کسی معاہدے سے کترارہا ہے۔

    رمضان سے قبل 40 روزہ جنگ بندی کے لیے حماس، قطر اور مصر کے مذاکرات کار قاہرہ میں موجود ہیں تاہم اسرائیلی مذاکرات کار وہاں موجود نہیں ہیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل کردی گئی

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 30 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 72 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کے حملوں میں مزید 86 فلسطینی شہید اور 113 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

  • احتساب عدالت میں  حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتار ی  کی معطلی کی درخواستیں دائر

    احتساب عدالت میں حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتار ی کی معطلی کی درخواستیں دائر

    اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 3 ریفرنسز میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتار ی کی معطلی کی درخواستیں دائر کر دی گئیں۔

    باغی ٹی وی : احتساب عدالت میں آصف علی زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس کی سماعت ہوئی ،توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔

    نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح، پلیڈر رانا عرفان، پراسیکیوٹر عثمان مسعود احتساب عدالت پیش ہوئے، پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ تفتیشی افسر بتائے گا کہ توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق رپورٹ کیا ہے، تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر دیں۔

    احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر دیتے ہیں، ملزمان کون ہیں؟ حاضری لگوا لیں، اس کے ساتھ ہی احتساب عدالت نے حکم دیا کہ 19 مارچ کو تفتیشی افسر کو طلب کیا جاتا ہے۔

    واٹس ایپ میں نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس پر درخواستیں دائر کرنا چاہتا ہوں، حسن نواز، حسین نواز سے متعلق درخوا ستیں ہیں، ایون فیلڈ ریفرنس میں حسن نواز، حسین نواز اشتہاری ہیں، ان دونوں کارواں ماہ 12 مارچ کو پاکستان آنے کا پلان ہے، دونو ں پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ حسن نواز، حسین نواز کی درخواستوں پر نوٹس کر دیتے ہیں، وکیل صفائی نے کہا کہ آپ کل کا نوٹس کر دیں، چھوٹی سی بات ہے۔

     

    نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود نے کہا کہ جیسے احتساب عدالت مناسب سمجھے نوٹس کر دے، وکیل قاضی مصباح نے کہا کہ حسن نواز اور حسین نواز عدالت کے سامنے پیش ہونا چاہتے ہیں، عدالت نے حکم دیا کہ کل کے لیے حسن نواز اور حسین نوازکی درخواستوں پر نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

    حسن نواز اور حسین نواز کی فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز پر بھی درخواستیں دائر کر دی گئیں جن پرعدالت نے کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا، تینوں ریفرنسز میں حسن نواز اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستیں بھی دائر کی گئیں۔

    صحافی عمران ریاض 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل