Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کسی کو بچانے یا پھنسانے کے لئے سوالات نہیں کررہے ہیں،عدالت

    کسی کو بچانے یا پھنسانے کے لئے سوالات نہیں کررہے ہیں،عدالت

    پشاور:عدالت کا کہنا ہے کہ کوئی جو بھی الزام لگائے اس کی پرواہ نہیں ہے، کیونکہ کسی سیاسی پارٹی سے کوئی دلچسپی نہیں-

    باغی ٹی وی: پشاور ہائی کورٹ میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سابق رکن قومی اسمبلی مجاہد خان کی کئی مقدمات میں گرفتاری سے متعلق دائر کیس کی سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کی۔

    سماعت کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کوئی جو بھی الزام لگائے اس کی پرواہ نہیں ہے، کیونکہ ان کی کسی سیاسی پارٹی سے کوئی دلچسپی نہیں ، کسی کو بچانے یا پھنسانے کے لئے سوالات نہیں کررہے ہیں، بلکہ صرف سب کچھ آئین و قانون کی پاسداری کے لئے کررہے ہیں۔

    حلیم عادل شیخ مزید 3 مقدمات میں گرفتار

    عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سے بات کرکے آگاہ کریں کہ وہ سابق اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تھری ایم پی او واپس لیں، اگر تھری ایم پی او آرڈر واپس نہیں لیتے تو پھر ڈی سی کے خلاف کارروائی کریں گے،بعد ازاں عدالت نے حکومت اور تحریک انصاف کے وکلا کی دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    بھارت کی طرف سے پانی چھوڑنے کے بعد نالہ ڈیک میں شدید طغیانی

    واضح رہے کہ اسد قیصر کو جیل سے رہائی کے بعد ایک اور مقدمے میں پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے ےعوض اسد قیصر کی ضمانت منظور کی تھی ان کی 9 مئی واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں ضمانت ہوئی تھی اسد قیصر کو 23 نومبر کے دن چارسدہ پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار کیا تھا پولیس انہیں گرفتار کر کے سخت سکیورٹی میں چارسدہ لے گئی تھی پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور کی تھی اس سے قبل بھی سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو 3 نومبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا،ان پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کیلیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے اور وہ اس وقت بھی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

    وہ ممالک جو ہم سے کہیں پیچھے تھےآج آگے چلے گئے،نواز شریف

    دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 21 دسمبر تک پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان بلے سے متعلق حتمی فیصلہ جاری کرنے سےروک دیا تھا،پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان بلے سےمتعلق الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف سماعت ہوئی تھی،جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے کیس کی سماعت کی تھی-

    الیکشن کمیشن کے وکیل محسن کامران نے کہا کہ ہم نے آج جواب جمع کیا ہے درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ یہ ہمیں بھی اس کی کاپی فراہم کرے، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ یہ آپ کا قانونی حق ہے، آپ کو کاپی فراہم کریں گے،بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف عبوری ریلیف میں توسیع کی جائے عدالت نے الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف عبوری ریلیف میں 21 دسمبر تک توسیع کر دی-

    اے این پی کے رہنما ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

  • اے این پی کے رہنما ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

    اے این پی کے رہنما ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

    کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ملک اسرار ترین اپنے ساتھیوں سیمت مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے-

    باغی ٹی وی:کوئٹہ پریس کلب میں سابق صوبائی وزیر نور محمد دمڑ کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل اور جمال شاہ کاکڑ نے پریس کانفرس کی،پریس کانفرنس کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ملک اسرار ترین نے اپنے ساتھیوں سیمت اے این پی سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    اس موقع پر رہنما ن لیگ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہوگا، نواز شریف نے پاکستان میں روز گار کے مواقع عام کیے اس لئے لوگ جوق درجوق پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، بلوچستان کے قبائلی معتبرین اور سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد جماعت کا حصہ بن رہی ہے،ہرنائی اور دیگر علاقوں کے نوجوان نواز شریف کے کاروان کا حصہ ہیں، سیاسی جماعتوں سے مایوس افراد مسلم لیگ ن کا حصہ بن چکے ہیں۔

    پادری ہم جنس پرست جوڑوں کیلئے دعائے خیر کر سکتے ہیں،پوپ فرانسس

    حلیم عادل شیخ مزید 3 مقدمات میں گرفتار

    میرے گھر پر حملہ خواجہ آصف نے کرایا،عثما ن ڈار کی والدہ کا الزام

  • نہ ہم ولن ہیں اور نہ ہی انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالے ہیرو ہیں،نگران وزیراعظم

    نہ ہم ولن ہیں اور نہ ہی انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالے ہیرو ہیں،نگران وزیراعظم

    کوئٹہ: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ 8 فروری کے الیکشن میں حصہ لینے پر کسی شہری پر کوئی پابندی نہیں ہے-

    باغی ٹی وی : کوئٹہ میں طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کے طلبہ کے ساتھ بات کرکے خوشی ہورہی ہے، پاکستان کا مستقبل روشن ہے، نوکریاں بیچنے کا کاروبار ہم نہیں ہونے دیں گے معاشرے میں زبان، مذہب اور نسل کے نام پر گروہ بنانے والے جواز پیش کرتے ہیں مگر جواز کوئی نہیں ہے، تشدد کو جواز بنانے اور آواز اٹھانے کیلئے آئین نے قومی و صوبائی اسمبلی کے الیکشنز لڑنے کی اجازت دی ہے-

    انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ8 فروری کو الیکشن ہورہے ہیں، جس کیلئے تمام شہری کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں اور کسی پر کوئی پابندی نہیں ہے، وہاں سیاسی طور پر منتخب ہوکر جائیں اور پھر اپنے مسائل پر ایک فورم پر بھرپور انداز سے آواز اٹھائیں تشدد کو جواز کی بنیاد پر تسلیم کرنا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ ریاست کرے گی، کالعدم تنظیم کے لوگ تشدد اور قتل و غارت کرتے تھے، بی ایل اے اور بی ایل ایف بھی یہی کرتی ہے۔

    الیکشن کرانا آئینی ضرورت ،اس کے نتیجے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا،نگران وزیراعظم

    https://x.com/GovtofPakistan/status/1737086768409719115?s=20
    نگراں وزیر اعظم نے نوجوان بالاچ قتل کا نام لیے بغیر کہا کہ ابھی ایک شخص ہلاک ہوا جس کی تحقیقات ہورہی ہیں مگر کوسٹل ہائی وے پر 15 لوگ جل گئے تھے، اُن پر کسی نے آواز نہیں اٹھائی،رحیم یار خان سے مزدور آئے تھے، انہیں حفاظت کیلئے تھانے میں رکھا گیا تھا، دہشت گردوں نے پولیس اور مزدوروں کو قتل کیا مگر کسی نے اُس واقعے پر انسانی حقوق کی آواز نہیں اٹھائی، کیا انسانی حقوق کیلیے مخصوص ہونا ضروری نہیں ہے حکومت کے پاس بہت ساری معلومات ہیں اور وہ قانون کے تحت میڈیا میں اظہار کی اجازت دینے یا نہ دینے کا استحقاق رکھتی ہے، میڈیا کو آزادی اظہار رائے بھی ایک قانون کے تحت ہی حاصل ہے معاشی لحاظ سے ملک میں ترقی کے بے شمار مواقع ہیں، ملکی آبادی کا 65 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جو ملکی ترقی کی راہ متعین کریں گے۔
    https://x.com/GovtofPakistan/status/1737083529836806397?s=20
    انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 10 سالوں میں چین اور خطے کے ملکوں میں 36 ٹریلین ڈالر کی تجارت متوقع ہے، دنیا کی ایک بڑی آبادی اس خطے میں رہائش پذیر ہے، ایک فعال جمہوریت ملک میں سیاسی استحکام لاتی ہے، ٹیکس اکٹھا کرنا اور اس کا مؤثر انداز میں استعمال بے حد ضروری ہے۔

    بھارت کی طرف سے پانی چھوڑنے کے بعد نالہ ڈیک میں شدید طغیانی

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اسکولوں میں داخلے کی شرح کو بڑھانا ہے، معیاری تعلیم ہماری ترجیح ہے، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، حکومت کے ساتھ ساتھ سب کو تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے، تعلیمی ادارے اپنے اساتذہ کی بنیاد پر بنتے ہیں، آپ اپنی تربیت کی بنیاد پر دنیا میں پہنچانے جاتے ہیں انسانی معاشرے کی تشکیل علم کے زیور سے آراستہ کرنے میں ہے، پاکستان کا آئین کسی ملیشیا کے وجود کی اجازت نہیں دیتا، ریاست آئین و قانون کے تحت چلتی ہے۔

    انوار الحق کاکڑ نے اس موقع پر اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کیوں آکسفورڈ میں نہیں بلایا گیا؟ اسلیے کہ ہر چیز کے قوانین ہوسکتے ہیں قوانین کے تحت ہم کسی پر پابندی لگا سکتے اور ختم کرسکتے ہیں، نہ ہم ولن ہیں اور نہ ہی انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ہیرو ہیں۔

    روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ

    انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کسی بھی قانونی مقیم غیر ملکی کو واپس نہیں بھیجا جارہا، پاکستان 5 دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا پاکستان میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، غیر قانونی غیرملکیوں کو اپنے ملکوں کو واپس جانا ہوگاغیر قانونی مقیم افراد دہشت گردی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں، دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے کے لیے ریاست اپنی ذمہ داری ادا کررہی ہے، کوئی بھی ملک کسی غیر ملکی کو بغیر دستاویزات داخلے کی اجازت نہیں دیتا۔
    https://x.com/GovtofPakistan/status/1737091210601443698?s=20
    دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کی زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی،وفد نے وزیراعظم کو بلوچستان میں زرعی شعبے کے مسائل اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کے حوالے سے آگاہ کیا وزیراعظم نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ، وزیراعظم نے صوبائی انتظامیہ کو بجلی کی فراہمی، آبپاشی اور کسانوں کے دیگر مسائل حل کرنے کی ہدایت کی-

    پادری ہم جنس پرست جوڑوں کیلئے دعائے خیر کر سکتے ہیں،پوپ فرانسس

  • حلیم عادل شیخ مزید 3 مقدمات میں گرفتار

    کراچی: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو مزید 3 مقدمات میں گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: حلیم عادل شیخ کو تھانہ فیروز آباد میں 2022 کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ تھانہ ملیر سٹی اور نیو ٹاؤن تھانے میں درج مقدمات میں بھی انہیں گرفتار کیا گیا ہے کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تینوں تھانوں کے تفتیشی افسران کو جیل میں تحقیقات کی اجازت دے دی ہے،مقدمات میں نامزد علی زیدی، عزیز جی جی، اور دیگر پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں حلیم عادل شیخ کو نامعلوم ملزمان کے خلاف درج مقدمات گرفتار کیا گیا ہےحلیم عادل شیخ کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت منظور ہوچکی ہے-
    https://x.com/PTIofficial/status/1737098585068454235?s=20
    https://x.com/HaleemAdil/status/1737093428197089545?s=20
    دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں حلیم عادل شیخ کی ممکنہ گرفتاری اور خفیہ انکوائریوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں ایف آئی اے اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سے آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب کرلیا عدالت نے حلیم عادل شیخ کو کسی بھی گمنام ایف آئی آر اور انکوائری میں گرفتار کرنے سے روک رکھا ہے، عدالت نے اجازت کے بغیر حلیم عادل شیخ کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • بھارت کی طرف سے پانی چھوڑنے کے بعد نالہ ڈیک میں شدید طغیانی

    بھارت کی طرف سے پانی چھوڑنے کے بعد نالہ ڈیک میں شدید طغیانی

    کامونکی میں نالہ ڈیک میں طغیانی کی وجہ سے تین دیہات میں پانی داخل ہوگیا-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی طرف سے پانی چھوڑنے کے بعد کامونکی کے علاقہ واہنڈو ، سکھانہ باجوہ تفنالہ اور ٹھٹھہ گلاب سنگھ کے مقام پر نالہ ڈیک میں شدید طغیانی آگئی ہے طغیانی کی وجہ سے تین دیہات میں پانی داخل ہوگیا اور درجنوں ایکڑ اراضی زیر آب آگئی ہے جبکہ موضع سکھانہ باجوہ میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے نالہ ڈیک کے کنارے کا بڑا حصہ پانی میں بہہ گیا ہے-

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر نالہ ڈیک میں شگاف پڑ گیا تو چالیس سے زائد دیہات زیر آب آجائیں گے،ممکنہ سیلاب کے پیش نظر واہنڈو ، گناعور ، سکھانہ باجوہ اور ننگل دونا سنگھ میں چار فلڈ ریلیف کیمپ قائم کرکے لائف جیکٹس اور کشتیوں کے ساتھ ریسکیو ٹیموں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

    ناسا نے خلا میں 3 کروڑ 10 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے بلی کی …

    انسانوں کو زمین سے باہر نکل کر چاند پر بیس اور مریخ پر شہر تعمیر …

    2024 اے آئی ٹیکنالوجی کا سال ہے،بل گیٹس

  • روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ

    روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ

    کراچی: ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 283 روپے ایک پیسے کا ہوگیا انٹربینک میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہوئی، کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 19پیسے کی کمی سے 283 روپے 01پیسے کی سطح پر بند ہوئےاسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25پیسے کی کمی سے 284روپے 25پیسے کی سطح پر بند ہوئی، گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 21 پیسے تھا۔

    عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس میں بھی ریفرنس دائر

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جاری مالی سال کے اختتام تک پاکستان کو تقریباً 9ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں جس میں سے 4ارب 50کروڑ ڈالر کے ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل سستے قرضوں کا حکومت بندوبست کرچکی ہے اس کے نتیجے میں پاکستان کو 4ارب ڈالر کے وہ قرضے جو رول اوور نہیں ہوسکے ان کی ادائیگیوں کا بندوبست کرنا باقی ہے تاہم طلب و رسد میں یکسانیت کے سبب روپے کی نسبت ڈالر مرحلہ وار بنیادوں پر بتدریج تنزلی کا شکار ہے۔

    2024 اے آئی ٹیکنالوجی کا سال ہے،بل گیٹس

  • انسانوں کو زمین سے باہر نکل کر چاند پر بیس اور مریخ پر شہر تعمیر کرنے چاہئیں،ایلون مسک

    انسانوں کو زمین سے باہر نکل کر چاند پر بیس اور مریخ پر شہر تعمیر کرنے چاہئیں،ایلون مسک

    ٹیسلا،ایکس اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کا ماننا ہے کہ انسانوں کو زمین سے باہر نکل کر چاند پر بیس اور مریخ پر شہر تعمیر کرنے چاہیے۔

    باغی ٹی وی : ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسانوں کو جلد از جلد چاند اور مریخ پر دیکھنے کے خواہشمند ہیں، 1969 میں اپولو 11 مشن بہت اہم تھا جب انسانوں نے پہلی بار چاند کی سطح پر قدم رکھا تھا۔
    https://x.com/elonmusk/status/1736501431610314798?s=20
    ایلون مسک نے کہا کہ یہ مایوس کن ہے کہ انسانوں کو چاند پر آخری بار اترے 50 سال ہوگئے ہیں، 20 ویں صدی کے شروع میں انسانوں کی پہلی پرواز کے محض 66 سال بعد ہم چاند پر پہنچ گئے تھے، مگر گزشتہ 50 سال میں ہم نے دوبارہ چاند پر جانے کی کوشش نہیں کی، یہ تہذیب کے طور پر ہمارا اعلیٰ آبی نشان نہیں ہو سکتا انسانوں کو نہ صرف چاند پر ایک بیس اور مریخ پر شہر تعمیر کرنے چاہیے بلکہ ستاروں تک پہنچنا چاہیے۔

    2024 اے آئی ٹیکنالوجی کا سال ہے،بل گیٹس

    خیال رہے کہ 1969 میں اپالو 11 مشن نے پہلی بار انسانوں کو چاند پر اتارا۔ خلاباز نیل آرمسٹرانگ اور لونر ماڈیول پائلٹ بز ایلڈرین نے 20 جولائی 1969 کو اپولو لونر ماڈیول ایگل کو لینڈ کیا اور آرمسٹرانگ چھ گھنٹے اور 39 منٹ بعد 21 جولائی کو چاند کی سطح پر قدم رکھنے والے پہلے شخص ہیں-

    واضح رہے کہ ایلون مسک برسوں سے انسانوں کو مریخ پر بسانے کا عزم ظاہر کرتے رہے ہیں، اگست 2022 میں ایک جریدے کے لیے تحریر کیے گئے مضمون میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ انسانی تہذیب کو دیگر سیاروں تک جانے کے قابل ہونا چاہیے، اگر زمین رہائش کے قابل نہ رہے تو ہمیں ایک خلائی طیارے سے نئے گھر کی جانب پرواز کرنا ہوگا، اس مقصد کے حصول کے لیے پہلا قدم خلائی سفر کے اخراجات کو کم کرنا ہے اور اسی لیے انہوں نے اسپیس ایکس کی بنیاد رکھی، وہ انسانی تہذیب کو بجھتی ہوئی شمع کی طرح دیکھ رہے ہیں اور ہمیں اپنی بقا کے لیے دیگر سیاروں کا رخ کرنے کی ضرورت ہے، ان کی انسانوں کے لیے سب سے بڑی توقع یہ ہے کہ وہ مریخ میں ایک مستحکم شہر کو تعمیر کرسکیں۔

    ناسا نے خلا میں 3 کروڑ 10 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے بلی کی …

    2021 میں مسک نے کہا کہ وہ سٹار شپ راکٹ کے ساتھ مریخ پر ایک مستقل رہائش گاہ قائم کرنا چاہتا ہے جو لوگوں کو سرخ سیارے تک لے جائے گا انہوں نے یہاں تک کہا کہ ہمیں چاند پر بھی مستقل بنیاد رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اب تقریباً نصف صدی ہو چکی ہے جب انسان آخری مرتبہ چاند پر آئے تھے یہ بہت لمبا ہے، ہمیں وہاں واپس جانے اور چاند پر مستقل بنیاد رکھنے کی ضرورت ہے ایک بار پھر، چاند پر مستقل طور پر زیر قبضہ ایک بڑے اڈے کی طرح۔ اور پھر مریخ پر ایک شہر بنائیں تاکہ ایک خلائی سفر کرنے والی تہذیب، ایک کثیر سیاروں کی نسل بن سکے۔

    پادری ہم جنس پرست جوڑوں کیلئے دعائے خیر کر سکتے ہیں،پوپ فرانسس

  • عمران خان اور بشری بی بی  کیخلاف توشہ خانہ کیس میں بھی ریفرنس دائر

    عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس میں بھی ریفرنس دائر

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : نیب نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کیا ہے جس میں نیب راولپنڈی کی جانب سے صرف ان دونوں ملزمان کے نام دئیے گئے ہیں، نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس افسر وقار الحسن کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا جس کے بعد احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل نیب نے عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دیگر کیخلاف القادر ٹرسٹ کیس میں کرپشن ریفرنس دائر کیا تھا۔ نیب کی مداخلت سے قبل، عمران خان 2 مرتبہ پہلے بھی توشہ خانہ سکینڈل کی وجہ سے متاثر ہو چکے ہیں۔ 21 اکتوبر 2022 کو عمران خان کو قومی اسمبلی سے5 سال کیلئے الیکشن کمیشن نے نا اہل قرار دیا تھا کیونکہ وہ مہنگے تحائف فروخت کرنے کے معاملے میں سچ چھپانے کے مرتکب قرار دیئے گئے تھے۔

    چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کی سربراہی میں5 رکنی بینچ نےیہ فیصلہ سنایا تھا اور سچ سامنے نہ لانے کی وجہ سے عمران خان کیخلاف ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ سنایا گیا تھا، عمران خان کیخلاف فیصلے کے بعد، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں عمران خان کیخلاف کیس بھجوا دیا، عدالت نے رواں سال اگست میں عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال کی سزا سنائی۔

    توشہ خانہ کیس کا تنازع اس وقت سامنے آیا تھا جب ایک صحافی کی جانب سے معلومات کے حصول کے قانون (رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ) کے تحت پوچھے گئے سوال پر عمران خان نے بحیثیت وزیراعظم یہ بتانے سے انکار کر دیا تھا کہ انہیں عہدے پر رہتے ہوئے کتنے تحائف ملے تھے۔ حکومت کی جانب سے یہ کہتے ہوئے جواب دینے سے انکار کیا گیا تھا کہ جواب دینے کی صورت میں دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر ہوں گے۔

  • 2024  اے آئی ٹیکنالوجی کا سال ہے،بل گیٹس

    2024 اے آئی ٹیکنالوجی کا سال ہے،بل گیٹس

    نیویارک: مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے 2024 کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا سال قرار دیا ،منگل کو آنے والے سال کے لیے اپنی سالانہ پیشین گوئیاں جاری کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ 2024 ایک "ٹرننگ پوائنٹ” ہوگا۔

    باغی ٹی وی: 2023 کے اختتام پر اگلے سال کے لیے پیشگوئی کرتے ہوئے10 صفحات پر مشتمل ایک خط میں بل گیٹس نے کہا کہ 2024 اے آئی ٹیکنالوجی کو تبدیل کرنے والا سال ثابت ہوگا بل گیٹس نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ سال ہونے والی پیشرفت سے رواں دہائی کے دوران اس ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کی بنیاد رکھنے میں مدد ملے گی –

    مائیکروسافٹ کے ارب پتی شریک بانی گیٹس نے 10 صفحات پر مشتمل خط میں کہا کہ وہ مصنوعی ذہانت میں مزید اختراعات، نوزائیدہ بچوں کی غذائی قلت میں پیش رفت، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بات چیت میں پیشرفت اور دنیا بھر میں انتخابات کی تعریف کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

    کراچی: تاجر کے گھر ڈکیتی کے مقدمے میں ڈی ایس پی کی ضمانت منظور

    2024 میں وہ اے آئی ٹیکنالوجی میں مزید تنوع دیکھنے کی توقع رکھتے ہیں، اے آئی ٹیکنالوجی سے ویکسینز اور ادویات کی تیاری کا عمل تیز ہوگا جس سے 5 سال سے کم عمر بچوں کی زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی آنے والے برسوں میں اے آئی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں عام ہو جائے گی اور اے آئی ٹولز سے ہمیں عالمی صحت کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملے گا، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اینٹی بائیوٹکس مزاحمت کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے بھی اے آئی ٹیکنالوجی مددگار ثابت ہوگی۔

    2023 سے پہلے، گیٹس نے پیش گوئی کی کہ دنیا پولیو کے خاتمے کی حیثیت بحال کر دکے گی ، AI سے چلنے والے الٹراساؤنڈز ماؤں اور ان کے بچوں کو بچانے میں مدد کر سکتے ہیں، جین تھراپی ایڈز کے علاج میں مدد کر سکتی ہے اور بہتر عمارتیں موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کر سکتی ہیں۔

    ٹی 20 سیریز : نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    واضح رہے کہ بل گیٹس اے آئی ٹیکنالوجی کی حمایت میں کافی عرصے سے اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں، جولائی میں ایک بلاگ پوسٹ میں بل گیٹس نے کہا تھا کہ اے آئی ٹیکنالوجی دنیا میں پرسنل کمپیوٹر کے بعد اب تک کی سب سے اہم ترین پیشرفت ہے اور اس سےخوفزدہ نہیں ہونا چاہیے بل گیٹس نےکہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سےمختلف مسائل جیسے ڈیپ فیک تصاویر یا ویڈیوز، اسکولوں میں نقل اور متعصب الگورتھمز ضرور ابھرے ہیں، مگر ان کی روک تھام ممکن ہے۔

    فوربز کے مطابق 118.5 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ، گیٹس سیارے کے ساتویں امیر ترین شخص ہیں، جیسا کہ ایمیزون کے سابق سی ای او جیف بیزوس میامی میں آباد ہوئے، اس اقدام کا اعلان انہوں نے گزشتہ ماہ کیا تھا، گیٹس واشنگٹن کے امیر ترین شخص بن جائیں گے۔

    کراچی: تاجر کے گھر ڈکیتی کے مقدمے میں ڈی ایس پی کی ضمانت منظور

    گیٹس اور سابقہ ​​اہلیہ میلنڈا فرنچ گیٹس نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ذریعے مختلف مقاصد کے لیے اربوں ڈالر عطیہ کیے ہیں پچھلے سال، انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنی پوری دولت فاؤنڈیشن کے ذریعے دے گا”میں نیچے چلا جاؤں گا اور آخر کار دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست سے باہر ہو جاؤں گا-

  • سمز رجسٹریشن کیلئے انگوٹھوں کےجعلی نشانات کے استعمال کا انکشاف

    سمز رجسٹریشن کیلئے انگوٹھوں کےجعلی نشانات کے استعمال کا انکشاف

    اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم نے تفصیلی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرادی ہے-

    باغی ٹی وی:میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم نے تفصیلی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرادی ہے پا بندیاں سخت ہونے پر جعلسازوں نے بھی نت نئےطریقے ایجاد کرلئے ہیں،سمز رجسٹریشن کیلئے انگوٹھوں کےجعلی نشانات کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، سیلیکون سے بنے انگوٹھوں پر نقش اتار کر سمیں رجسٹر کرائی جاتی ہیں۔

    ایف آئی اے رپورٹ میں بتایا گیا کہ چار سال میں سیلیکون انگوٹھوں پر رجسٹرڈ 80 ہزار سے زائد سمز پکڑی گئی ہیں، جعل ساز ووٹر لسٹوں یا سستی اشیا کا جھانسا دے کر فنگر پرنٹ لیتے ہیں، یہ فنگر پرنٹس سیلیکون انگوٹھوں پر نقش کرکے سمز رجسٹرڈ کرائی جاتی ہیں، رپورٹ میں غیر رجسٹرڈ سمز دہشت گردوں کے زیرِ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ جعلی رجسٹریشن والی ساڑھے 3 ہزار سے زائد سمز فعال ہیں، اس حوالے سے چار سال کے دوران 93 مقدمات درج ہوئے ہیں اور 193 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، بائیو میٹرک کرنے والی 294 جعلی ڈیوائسز بھی پکڑی گئیں۔