Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • خامنہ ای کی شہادت کی اطلاع دیتے ہوئے ٹی وی اینکر رو پڑے

    خامنہ ای کی شہادت کی اطلاع دیتے ہوئے ٹی وی اینکر رو پڑے

    تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی اطلاع دیتے ہوئے سرکاری ٹی وی پر اینکر رو پڑے۔

    امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں ایران نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے اس افسوسناک واقعہ کی تصدیق ایران کے سرکاری میڈیا کے ذریعہ دی گئی تاہم جب اینکر آیت اللہ خامنہ ای کی موت کی اطلاع کی تصدیق کر رہے تھے تو خبر پڑھتے ہوئے وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور لائیو ٹرانسمیشن میں رو پڑے،انہوں نے شدید کرب اور دکھ کی حالت میں ایران کی عوام اور دنیا کو سپریم لیڈر کی شہادت کی اطلاع دی۔

    امریکا اور اسرائیل نے ایرانی قوم کے دل جلا ئے، ہم بھی ان کے دل جلا دیں گے،علی لاریجانی

    واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیلی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، ان کے بیٹی، داماد، بہو اور نواسی جب کہ آرمی چیف، پاسداران انقلاب کے چیف اور سپریم لیڈر کے مشیر بھی شہید ہو چکے ہیں سپریم لیڈر کی شہادت پر ملک بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ فوج نے اسرائیل اور امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

    وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

  • امریکا اور اسرائیل نے ایرانی قوم کے دل جلا ئے، ہم بھی ان کے دل جلا دیں گے،علی لاریجانی

    امریکا اور اسرائیل نے ایرانی قوم کے دل جلا ئے، ہم بھی ان کے دل جلا دیں گے،علی لاریجانی

    ایران کے قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس اپنی بقا یقینی بنانے کے لیے بڑے ممالک کو تقسیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے

    فارسی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق لاریجانی نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ مشترکہ حملے کے بعد ایران کو ‘ٹکڑے کرنے’ کی کوشش کر رہا ہے اسرائیل کے پاس اپنی بقا یقینی بنانے کے لیے بڑے ممالک کو تقسیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ‘لوٹ مار کی بہترین مثال’ قرار دیتے ہوئے ایران کے وسائل پر قبضے کی کوشش کا الزام بھی لگایا، امریکا اور صہیونی حکومت نے ایرانی قوم کے دل جلا دیے، اور ہم بھی ان کے دل جلا دیں گے۔

    وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

    دوسری جانب اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے نیتن یاہو اور اسرائیلی فوج کو اس حملے پر مبارکباد دی جس میں ایران کے سپریم لیڈر کا قتل ہوا کاٹز نے ایکس پر لکھا کہ جو اسرائیل کو تباہ کرنے کے لیے کام کرتا تھا، اسے تباہ کر دیا گیا انصاف ہو چکا ہے اور شر کی محوری طاقت کو مہلک ضرب لگی ہے، اسرائیل پورے زور کے ساتھ کارروائی جاری رکھے گا۔

    آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت:کراچی کی عوام کا غصے میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ

    واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکی اور اسرائیلی مشترکہ حملے میں شہید ہوگئے ہیں ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ہفتہ کی صبح ان کے رہائشی کمپاؤنڈ پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے بعد ان کی شہادت کی تصدیق کی گئی وہ 86 برس کے تھے خامنہ ای کی شہادت کے بعد حکومت نے 40 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 7 روزہ عام تعطیلات کا بھی اعلان کیا گیا ہے،اس کے علاوہ حملوں میں 200 سے زائد ایرانی شہریوں کی جان بھی گئی ہے اور 700 سے زائد زخمی ہیں-

  • وزیراعظم  سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

    وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی-

    ملاقات میں یورپ میں منعقدہ اہم وزارتی اجلاسوں اور ملکی داخلی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو روم، اٹلی میں منعقدہ 4 ملکی وزرائے داخلہ اجلاس میں اپنی شرکت پر بریفنگ دی، جس میں پاکستان کے علاوہ اسپین اور یونان کے وزرائے داخلہ شریک ہوئے،جبکہ وزیر داخلہ نے پولینڈ میں ہونے والے 6 فریقی وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت سے بھی آگاہ کیا، جس میں پاکستان اور پولینڈ کے علاوہ لیٹویا، فن لینڈ، ایسٹونیا اور لیتھوانیا کے وزرائے داخلہ شریک تھے۔

    وزیر داخلہ کے مطابق دونوں کانفرنسز میں شریک ممالک نے پاکستانی شہریوں کے لیے قانونی ورک پرمٹ کے جلد از جلد اجرا پر اتفاق کیا اجلاسوں میں رکن ممالک نے یورپی ممالک کی جانب غیر قانونی طور پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں صرف ایک سال کے دوران 47 فیصد کمی اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔

    آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت:کراچی کی عوام کا غصے میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ

    وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ پولینڈ اور اٹلی پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے جلد ویزا کی شرط ختم کرنے جا رہے ہیں جبکہ پاکستان کی امیگریشن اور بارڈر سیکیورٹی کی صلاحیت میں مزید بہتری کے لیے یورپی یونین میں جلد ایک جامع پلان پیش کیا جائے گا،وزیراعظم نے وزیر داخلہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ انسانی اسمگلنگ کے خاتمے اور قانونی امیگریشن کے فروغ کے لیے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے-

    بولیویا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 22 ہلاک، 28 زخمی

  • آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت:کراچی کی عوام کا  غصے میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ

    آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت:کراچی کی عوام کا غصے میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ

    کراچی میں امریکی قونصل پر کچھ لوگوں نے دھاوا بول دیا

    ایران پر اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملے میں ایرانی سپریم کمانڈرآیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے پر کراچی کی عوام غصے میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ ، امریکی قونصل خانے کو آگ لگا دیکراچی میں موجود امریکی قونصل خانے کے قریب مظاہرین جمع ہوکر احتجاج کررہے ہیں، یہ احتجاج ایران پر اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملے میں ایرانی سپریم کمانڈرآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد کیا جا رہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے قونصل خانے کے احاطے میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ بھی کی ہے، احتجاج کے پیش نظر سلطان آباد سے مائی کولاچی آنے جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ جاری ہے مظاہرین کو پیچھے دھکیلنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری سلطان آباد کے نیچے موجود ہے جبکہ رینجرز کے دستے بھی پہنچ گئے ہیں، مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلائے اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔

    ٹرمپ امریکا کو ایک ایسی جنگ میں گھسیٹ رہے ہیں جسے امریکی عوام نہیں چاہتے، کملا ہیرس

    دوسری طرف لاہور میں پریس کلب کے سامنے اور امریکی قونصل خانے کے قریب بھی احتجاج کیا جارہا ہے مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کے احاطے میں توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش بھی کی۔

    واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکی اور اسرائیلی مشترکہ حملے میں شہید ہوگئے ہیں ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ہفتہ کی صبح ان کے رہائشی کمپاؤنڈ پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے بعد ان کی شہادت کی تصدیق کی گئی وہ 86 برس کے تھے خامنہ ای کی شہادت کے بعد حکومت نے 40 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 7 روزہ عام تعطیلات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

    علی خامنہ ای کی شہادت: اسلامی دنیا کی تاریخ میں ایک نیا موڑ ثابت ہوگی، ایرانی صدر

  • بولیویا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 22 ہلاک، 28 زخمی

    بولیویا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 22 ہلاک، 28 زخمی

    بولیویا میں سی-130 ہرکولیس فوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ ہو گیا-

    بولیویا کے دارالحکومت لاپاز کے قریب بینک نوٹ لے جانے والا سی-130 ہرکولیس فوجی کارگو طیارہ جو Lockheed Martin کا تیار کردہ تھا ، ایل آلٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

    حکام کے مطابق مطابق طیارہ رن وے سے پھسل کر سڑک پر جا گرا جس سے کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں،حادثے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے ، حادثے کے بعد بکھری رقم سمیٹنے کی کوشش پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور 12 افراد کو حراست میں لے لیا۔ وزارتِ دفاع نے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ایئرپورٹ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

    امریکی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ

    علی خامنہ ای کی شہادت: اسلامی دنیا کی تاریخ میں ایک نیا موڑ ثابت ہوگی، ایرانی صدر

    آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کے 27 امریکی اڈوں پر شدید حملے

  • ٹرمپ امریکا کو ایک ایسی جنگ میں گھسیٹ رہے ہیں جسے امریکی عوام نہیں چاہتے، کملا ہیرس

    ٹرمپ امریکا کو ایک ایسی جنگ میں گھسیٹ رہے ہیں جسے امریکی عوام نہیں چاہتے، کملا ہیرس

    امریکا کی سابق نائب صدر کملا ہیرس نے ایران پر بڑے پیمانے پر امریکی فوجی حملوں اور خامنہ ای کی شہادت پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ‘عزم کے لبادے میں لپٹی لاپرواہی’ قرار دیا ہے۔

    بیان میں کملا ہیرس نے کہا کہ ‘ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو ایک ایسی جنگ میں گھسیٹ رہے ہیں جسے امریکی عوام نہیں چاہتے، یہ کارروائی ‘خطرناک اور غیر ضروری جوا’ ہے جو امریکی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کو بڑھا سکتی ہے-

    کملا ہیرس نے واضح کیا کہ وہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے کسی جنگ کی حمایت نہیں کرتیں اور امریکی فوجیوں کو ایک ‘انتخابی جنگ’ کی خاطر خطرے میں ڈالا جا رہا ہے آئین کے تحت صدر کو کسی بھی جنگی اقدام سے قبل کانگریس کی منظوری درکار ہوتی ہے، اس لیے کانگریس کو چاہیے کہ وہ اپنے اختیارا ت استعمال کرتے ہوئے مزید عسکری پیش قدمی کو روکے،ہم ایران کے خطرات سے آگاہ ہیں اور اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، لیکن موجودہ راستہ اس مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    امریکی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ

    کملا ہیرس نے امریکی فوجیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان بہادر اہلکاروں کے لیے دعاگو ہیں جو خطرناک مشنز پر تعینات ہیں امریکا کو جنگی جنون کے بجائے ذمہ دار اور متوازن قیادت کی ضرورت ہے تاکہ عوام، اتحادیوں اور فوجیوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

    آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کے 27 امریکی اڈوں پر شدید حملے

  • امریکی صدر کا سعودی ولی عہد سے  ٹیلیفونک رابطہ

    امریکی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سعودی عرب پر ایرانی میزائل حملوں کی مذمت کی،جنہیں مملکت کے فضائی دفاعی نظام نے روکا تھا۔

    وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی خلاف ورزیاں خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔صدر ٹرمپ نے خطے کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے والی ایرانی خلاف ورزیوں سے نمنٹے کے حوالے سے تمام اقدامات کی حمایت کی-

    دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شامی صدر احمد الشرع سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی احمد الشرع نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام سعودی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کو مسترد کرتا ہے-

    علی خامنہ ای کی شہادت: اسلامی دنیا کی تاریخ میں ایک نیا موڑ ثابت ہوگی، ایرانی صدر

    سعودی ولی عہد سے عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا رابطے میں ملٹری کشیدگی، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی پر اس کے اثرات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا لبنان کے صدر نے مملکت پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ لبنان کی حکومت اور عوام دونوں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کے 27 امریکی اڈوں پر شدید حملے

    روئٹرز کے مطابق شمالی عراق میں اربیل ائرپورٹ کے قریب ایک ڈرون گر کر تباہ ہوگیا، جس کے بعد علاقے سے دھواں اٹھتے دیکھا گیا، واقعے کی وجوہات اور ممکنہ نقصان سے متعلق فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آئیں،خطے میں حالیہ پیش رفت کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

  • علی خامنہ ای کی شہادت: اسلامی دنیا کی تاریخ میں ایک نیا موڑ ثابت ہوگی، ایرانی صدر

    علی خامنہ ای کی شہادت: اسلامی دنیا کی تاریخ میں ایک نیا موڑ ثابت ہوگی، ایرانی صدر

    ایران کے صدر مسعود پزشکیان نےسپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کا جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

    صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ واقعہ اسلامی دنیا کی تاریخ میں ایک نیا موڑ ثابت ہوگا یہ جرم کبھی جواب کے بغیر نہیں رہے گا اور اس کے ذمہ داروں کو نتائج بھگتنا ہوں گے عوام اور عالمی سطح پر آزاد لوگوں کی حمایت کے ساتھ اس واقعے کے ذمہ داروں کو ان کے اقدامات پر پچھتانا پڑے گا بیان میں سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے اسے امریکی اور اسرائیلی کارروائی سے جوڑا گیا۔

    صدر پزشکیان نے ملک بھر میں سات روز کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جو پہلے سے اعلان کردہ چالیس روزہ سوگ کے علاوہ ہوگی۔ حکام کے مطابق سوگ اور تعطیل کا مقصد قومی سطح پر اظہارِ یکجہتی ہے۔

    آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کے 27 امریکی اڈوں پر شدید حملے

    اسی دوران خطے میں کشیدگی کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں قطری دارالحکومت دوحا میں رہائشیوں نے کم از کم گیارہ دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے،سیکیورٹی ذرائع صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی چینل 12 کے مطابق ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے کے باعث اسرائیل بھر میں فضائی حملے کے سائرن بجنے لگے ہیں،حکام نے شہریوں کو حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے فی الحال خطے میں حالات غیر یقینی ہیں اور مختلف ممالک کی جانب سے سرکار ی بیانات اور تصدیق کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی برادری کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل کی کوششوں پر زور دے رہی ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

    خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران میں عبوری قیادت کیلئے تین رکنی کونسل قائم

  • آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کے 27 امریکی اڈوں پر شدید حملے

    آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کے 27 امریکی اڈوں پر شدید حملے

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب نے مشرق وسطیٰ میں موجود 27 امریکی اڈوں پر حملے شروع کر دیے۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اس ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ بمباری کے جواب میں چھٹے مرحلے کے حملے شروع کر دیے گئے ہیں اس نے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر وسیع پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں، 27 امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ اسرائیل کے تل نوف ایئربیس، تل ابیب میں واقع اسرائیلی فوج کے کمانڈ ہیڈکوارٹرز ہاکیریا، اور اسی شہر میں ایک بڑے دفاعی صنعتی کمپلیکس پر بھی حملے کیے گئے ایرانی افواج انتقام کا ایک مختلف اور سخت قدم اٹھائیں گی اور پے در پے تھپڑ رسید کرے گی۔

    خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران میں عبوری قیادت کیلئے تین رکنی کونسل قائم

    دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایران کے میزائل حملے میں 16 افراد زخمی

    امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملے اب تک ‘ہماری توقع سے کم’ رہے،صدر ٹرمپ

  • خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران میں عبوری قیادت کیلئے تین رکنی کونسل قائم

    خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران میں عبوری قیادت کیلئے تین رکنی کونسل قائم

    تہران: مرکزی قیادت کی شہادت کے بعد ایران نے عبوری قیادت کیلئے تین رکنی کونسل قائم کردی۔

    ایران کے رہبرِ اعلیٰ (سپریم لیڈر) آیت اللہ علی خامنہ ای کے تقریباً 37 سالہ دورِ اقتدار کے خاتمے اور ان کی شہادت کی تصدیق کے بعد اب پوری دنیا کی نظریں اس بات پر لگی ہیں کہ ایران کا مستقبل کیا ہوگا اور اگلا سربراہ کون بنے گا ایران کے پیچیدہ نظامِ حکومت میں رہبرِ اعلیٰ کا عہدہ سب سے طاقتور ہوتا ہے کیونکہ وہی ریاست کے تمام معاملات میں حتمی فیصلے کا اختیار رکھتا ہے اور فوج سمیت پاسدارانِ انقلاب کا کمانڈر اِن چیف بھی ہوتا ہے۔

    خامنہ ای کی وفات کے بعد ایرانی آئین کے مطابق ایک عارضی قیادت کونسل تشکیل دے دی گئی ہے جو ملک کے روزمرہ امور چلائے گی اس کونسل میں ایران کے صدر مسعود پزیشکیان، عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہای اور گارڈین کونسل کا ایک نمائندہ شامل ہے یہ کونسل اس وقت تک کام جاری رکھے گی جب تک مستقل رہبر کا انتخاب نہیں ہو جاتا۔

    دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایران کے میزائل حملے میں 16 افراد زخمی

    ایرانی میڈیا کے مطابق عبوری کونسل عبوری مدت میں تمام ذمہ داریاں انجام دے گی جبکہ سپریم لیڈر کے انتخاب تک فوراً عمل کیا جائے گا، ایسا کونسل نظام ایران کے آئین میں درج ہے جس میں صدر، عدلیہ کے سربراہ اور نگہبان کونسل کا منتخب فقیہ شامل ہوتا ہے۔

    مستقل رہبرِ اعلیٰ کا انتخاب ایک 88 رکنی باڈی کرتی ہے جسے ماہرین کی کونسل یا اسمبلی آف ایکسپرٹس کہا جاتا ہے یہ تمام شیعہ علماء ہوتے ہیں جن کا انتخاب ہر آٹھ سال بعد عوامی ووٹوں سے ہوتا ہےقانون کے مطابق اس پینل کی ذمہ داری ہے کہ وہ جلد از جلد موزوں ترین شخصیت کو نیا رہبر منتخب کرے آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی موت سے قبل تمام امور اور فیصلوں کا اختیار علی لاریجانی کے سپرد کردیا تھا۔

    سڑکوں پر بھرپور اور فیصلہ کن موجودگی کا وقت قریب ہے،رضا پہلوی

    ماضی میں سابق صدر ابراہیم رئیسی کو خامنہ ای کا جانشین تصور کیا جاتا تھا لیکن مئی 2024 میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ان کی موت کے بعد اب اس وقت سب سے زیادہ زیرِ بحث نام علی خامنہ ای کے 56 سالہ بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کا ہے جو خود بھی ایک عالم دین ہیں اگرچہ انہوں نے کبھی کوئی سرکاری عہدہ نہیں سنبھالا لیکن وہ نظام کے اندر کافی اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔

    امیدواروں میں حسن خمینی دوسرے نمبر پر موجود ہیں روح اللہ خمینی کے پوتے ہونے کی حیثیت سے ان کے پاس اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی سے وابستہ ایک علامتی نسب موجود ہےسابق سربراہِ عدلیہ اور ایرانی مذہبی اشرافیہ کے دیرینہ رکن صادق آملی لاریجانی بھی نظام کی ایک جانی پہچانی شخصیت ہیں، لیکن ماہرین فی الحال انہیں حسن خمینی اور مجتبیٰ خامنہ ای دونوں سے پیچھے دیکھ رہے ہیں۔

    امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملے اب تک ‘ہماری توقع سے کم’ رہے،صدر ٹرمپ

    علی رضا عارفی ایک کم معروف شخصیت ہیں لیکن وہ ایک سینیئر عالمِ دین ہیں جو حکومتی اداروں میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور خامنہ ای کے بااعتماد ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں وہ اس وقت ماہرین کی کونسل (اسمبلی آف ایکسپرٹس) کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور طاقتور گارڈین کونسل کے رکن بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایران کے تمام دینی مدارس کے نظام کے سربراہ بھی ہیں۔

    محمد مہدی میر باقری بھی ایک عالمِ دین اور ماہرین کی کونسل (اسمبلی آف ایکسپرٹس) کے رکن ہیں، جو مذہبی اشرافیہ کے سب سے قدامت پسند دھڑے کی نمائندگی کرتے ہیں حالیہ رپورٹس کے مطابق انہوں نے غزہ کی جنگ میں ہونے والے جانی نقصان کا یہ کہہ کر دفاع کیا تھا کہ اگر اللہ کا قرب حاصل ہو تو دنیا کی آدھی آبادی کی موت بھی ”برحق“ ہے۔

    ’ایران وائر‘ کے مطابق، وہ مغرب کے سخت مخالف ہیں اور مومنین و کفار کے درمیان تصادم کو ناگزیر سمجھتے ہیں وہ اس وقت مقدس شہر قم میں اسلامک سائنسز اکیڈمی کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

    دنیا ایک سنگین بحران کے دہانے پر کھڑی ہے ،انتونیو گوتریس

    ہاشم حسینی بوشہری بھی ایک سینئر عالمِ دین ہیں اور ان اداروں سے گہرا تعلق رکھتے ہیں جو جانشینی کے معاملات کو سنبھالتے ہیں، خاص طور پر ماہرین کی کونسل (اسمبلی آف ایکسپرٹس) جہاں وہ پہلے نائب چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں کہا جاتا ہے کہ وہ خامنہ ای کے قریبی رہے ہیں، لیکن ملکی سطح پر ان کی پہچان زیادہ نہیں ہے اور پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ بھی ان کے کسی مضبوط تعلق کا علم نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ ایران کی تاریخ میں اقتدار کی ایسی منتقلی اس سے پہلے صرف ایک بار 1989 میں ہوئی تھی جب انقلاب کے بانی آیت اللہ روح اللہ خمینی کا انتقال ہوا تھا۔

    ایران پر حملے کے خلاف کراچی میں احتجاج، امریکا اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش