سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے ایئرپورٹ پر 22 بدھ مت کے بھکشوؤں کے سامان سے 110 کلوگرام بھنگ برآمد ہوئی۔
حکام کے مطابق ہر بھکشو کے سامان میں تقریباً 5 کلوگرام ‘کَش’ نامی طاقتور نشہ آور مادہ چھپایا گیا تھا، جو تھیلوں کی جعلی دیواروں کے اندر رکھا گیا تھا یہ تمام بھکشو تھائی لینڈ سے واپس آ رہے تھے، جہاں وہ 4 روزہ مفت سیاحتی دورے پر گئے تھے،ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ممکن ہے کچھ بھکشوؤں کو اس بات کا علم نہ ہو کہ وہ کیا لے جا رہے تھے، کیونکہ منشیات کو اسکول کے سامان اور مٹھائیوں کے درمیان چھپایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق اس دورے کا انتظام ایک نامعلوم اسپانسر نے کیا تھا مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک 23واں بھکشو، جس پر اس دورے کی تنظیم کا الزام ہے، کولمبو کے نواحی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے دیگر بھکشوؤں کو بتایا تھا کہ یہ سامان ‘عطیہ’ ہے اور اسے لینے کے لیے ایک وین آئے گی پولیس کو بعض بھکشوؤں کے موبائل فونز سے تصاویر اور ویڈیوز بھی ملے ہیں جن میں وہ غیر رسمی لباس میں چھٹیوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں، گرفتار کیے گئے 22 بھکشوؤں کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد مزید تفتیش کے لیے 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
