Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • 2023 ریکارڈ پر گرم ترین سال،رواں سال بھی ایک اور ریکارڈ توڑ سال ثابت ہوگا

    2023 ریکارڈ پر گرم ترین سال،رواں سال بھی ایک اور ریکارڈ توڑ سال ثابت ہوگا

    یورپی یونین میں موسمیاتی تبدیلی کے اعلیٰ ریسرچ گروپ کا کہنا ہے کہ زمین کا اوسطاً درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق یورپ کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس نے زمین کی آب و ہوا کی خصوصیات کو سمجھنے کے لیے 7 سیٹلائٹس سے حاصل شدہ ڈیٹا استعمال کیا، جس میں ماہرین نے پایا کہ گزشتہ مہینے ریکارڈ شدہ ڈیٹا کے مطابق اب تک جون گرم ترین مہینہ تھامزید برآں جون کے بعد سے ہر مہینہ اپنے گزشتہ تمام مہینوں سے زیادہ درجہ حرارت کا حامل رہا ہے۔

    اسی طرح تجزیے میں یہ بھی پایا گیا کہ زمین کی موجودہ آب و ہوا کو سمجھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے رواں سال بھی ایک اور ریکارڈ توڑ سال ثابت ہوگا،ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ 2023 ریکارڈ پر گرم ترین سال تھا، ممکنہ طور پر پچھلے 1 لاکھ سالوں سے بھی زیادہ، جنوری میں کیے گئے دیگر مشاہدات میں سروس نے بھی پتہ لگایا کہ آرکٹک خطے میں سمندری برف اوسط درجے کے قریب ہے تاہم سیارے کے دوسرے سرے پر نمایاں طور پر کمی واقع ہوئی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 اور پنجاب اسمبلی کے 11 نتائج روک دئیے

    مراد علی شاہ کو تیسری مرتبہ وزیر اعلی سندھ بنائے جانے کا امکان

    صدرر مملکت سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات

  • پی پی کے سی ای سی کے اجلاس میں  تحریک انصاف کیساتھ بات چیت کرنے کی بھی تجویز دی

    پی پی کے سی ای سی کے اجلاس میں تحریک انصاف کیساتھ بات چیت کرنے کی بھی تجویز دی

    اسلام آباد: وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اہم اجلاس میں اراکین نے تحریک انصاف کے ساتھ بات کرنے کی بھی تجویز دے دی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاو ل بھٹو زرداری کی سربراہی میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں تمام اراکین نے شرکت کی،اجلاس کے آغاز پر شہدائے جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا۔

    اجلاس میں عام انتخابات اور اس کے حوالے سے عوام کے ردعمل پر بات چیت کی گئی اور ملک کے مستقبل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی جانب سے ملک کی سیاسی، معاشی اور حکومتی صورت حال کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، پیپلز پارٹی کے سی ای سی کے اجلاس میں اراکین نے مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کرتےہوئے ن لیگ کے ساتھ اتحاد کی صورت میں چیئرمین سینیٹ سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کےانتخاب پر مشاورت بھی کی۔

    الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 اور پنجاب اسمبلی کے 11 نتائج روک دئیے

    ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس میں اراکین نے ن لیگ کے ساتھ تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت کرنے کی بھی تجویز دی اور یہ بھی کہا کہ قیادت سمجھتی ہے کہ مضبوط اتحادی حکومت نہیں بن رہی تو اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرے، بعض ارکان کی وزارت عظمی سمیت اہم عہدے ملنے پر حکومت کا حصہ بننے کی تجویز بھی دی۔

    لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز،خواجہ آصف، علیم خان کی کامیابی کیخلاف درخواستوں پر …

    حکومتوں کا حصہ بننا ہے یا نہیں فیصلے آئندہ چوبیس گھنٹے میں ہو …

  • الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 اور پنجاب اسمبلی کے 11 نتائج روک دئیے

    الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 اور پنجاب اسمبلی کے 11 نتائج روک دئیے

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 اور پنجاب اسمبلی کے 11 نتائج روک دئیے۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کی جانب سے جن حلقوں کے نتائج روکے گئے، ان میں پنڈی کے این اے 52، این اے 53، این اے 56 اور این اے 57 شامل ہیں، اس کے علاوہ جہلم کا حلقہ این اے 60، منڈی بہاوالدین کا این اے 69، لاہور کے این اے 126 اور 127، جب کہ خوشاب کا حلقہ این اے 87 شامل ہے۔

    پنجاب اسمبلی کے سرگودھاکے حلقے پی پی7، ننکانہ صاحب کے پی پی 133، پنڈی کے حلقوں پی پی 12، پی پی 15، پی پی 17، پی پی 53، منڈی بہاوالدین کے پی پی 47، اٹک کے پی پی 4، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے پی پی دو سو اناسی اور مری کے حلقے پی پی 6 کے نتائج بھی روک دئیے گئے ہیں۔

    7 نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی کی ن لیگ میں شمولیت

    راولپنڈی: پی پی 19 سے آزاد امیدوار قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    پیر پگارا کا احتجاجاً سندھ اسمبلی کی دو نشستیں چھوڑنےکا اعلان

  • لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز،خواجہ آصف، علیم خان  کی کامیابی  کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ سنادیا

    لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز،خواجہ آصف، علیم خان کی کامیابی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ سنادیا

    لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز،خواجہ آصف، علیم خان،عون چودھری کی الیکشن میں کامیابی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

    باغی ٹی وی:لاہورہائیکورٹ نے 18 حلقوں کے انتخابی نتائج کیخلاف درخواستیں خارج کردیں، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے محفوظ فیصلے سنائے اور قرار دیا کہ درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

    واضح رہے کہ مریم نواز، خواجہ آصف، عطا اللہ تارڑ، عون چوہدری اور عبدالعلیم خان سمیت 18حلقوں کے نتائج کو چینلج کیا گیا تھا، سلمان اکرم راجہ، ریحانہ ڈارسمیت دیگرنےانتخابی نتائج کے خلاف درخواستیں دائرکی تھیں۔

    پیر پگارا کا احتجاجاً سندھ اسمبلی کی دو نشستیں چھوڑنےکا اعلان

    راولپنڈی: پی پی 19 سے آزاد امیدوار قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    7 نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی کی ن لیگ میں شمولیت

  • حکومتوں کا حصہ بننا ہے یا نہیں فیصلے   آئندہ چوبیس گھنٹے میں ہو گے، جے یو آئی

    حکومتوں کا حصہ بننا ہے یا نہیں فیصلے آئندہ چوبیس گھنٹے میں ہو گے، جے یو آئی

    اسلام آباد: جمعیت علماءاسلام کے انتخابی نتائج پر تحفظات سامنے آگئے –

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق جے یو آئی نے انتخابی نتائج کو بندر بانٹ قرار دیتے ہوئے آئندہ چوبیس گھننوں میں ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے نتائج تسلیم کرنے ہیں یا نہیں،حکومتوں کا حصہ بننا ہے یا نہیں فیصلے اجلاس میں ہوں گے-

    جے یو آئی کی مجلس عاملہ اور صوبائی قائدین کا اجلاس شیڈول سے ایک دن پہلے طلب کیا گیا ہے ،جمعیت علماءاسلام کی مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی قیادت کا مشترکہ اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا اس سے قبل چودہ فروری کو اجلاس کا شیڈول جاری کیا گیا تھا،مجلس عاملہ اور صوبائی قائدین کے اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے –

    اجلاس میں قومی اسمبلی کے انتخابی نتائج کا جائزہ لیا جائے گا ،اجلاس میں جمعیت علماءاسلام کی صوبائی قیادت انتخابات سے متعلق اپنی رپورٹس پیش کرے گی-

    راولپنڈی: پی پی 19 سے آزاد امیدوار قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    پیر پگارا کا احتجاجاً سندھ اسمبلی کی دو نشستیں چھوڑنےکا اعلان

    7 نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی کی ن لیگ میں شمولیت

  • این اے 251  میں پوسٹل بیلٹ،جے یو آئی امیدوار کامیاب

    این اے 251 میں پوسٹل بیلٹ،جے یو آئی امیدوار کامیاب

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 قلعہ سیف اللہ میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کے بعد جمیعت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار سید سمیع اللہ کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: این اے 251 قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کے بعد پشتونخوا میپ کے امیدوار خوشحال کاکڑ کو 93 ووٹوں سے شکست ہوئی، خوشحال کاکڑ ٹوٹل 46117 ووٹ حاصل کر سکے جبکہ کامیاب ہونے والے جے یو آئی کے امیدوار سید سمیع اللہ نے 46210 ووٹ حاصل کئے، پوسٹل بیلٹ میں خوشحال کاکڑ کو 405 جبکہ سید سمیع اللہ کو 1447 ووٹ ملے۔

    پوسٹل بیلٹ پیپرز کے شمار کیے جانے کا مرحلہ گزشتہ روز شروع ہوا تھا، جس کیلئے آر اوز نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں اور ان کے نمائندوں کو طلب کیا تھا، اس دوران پوسٹل بیلٹ پیپرز کا شمار بھی نتائج میں شامل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ووٹوں کی گنتی میں پشتونخوا میپ کے خوشحال کاکڑ کو کامیاب قرار دیا گیا تھا-

  • پی ٹی آئی نے حکومت سازی کیلئے خصوصی کمیٹیاں قائم کردیں

    پی ٹی آئی نے حکومت سازی کیلئے خصوصی کمیٹیاں قائم کردیں

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے بہیمانہ قتل اور عوام کے ووٹ کی حرمت پامال کرنے والوں کا پارلیمان کے اندر اور باہر ہر جگہ پر تعاقب کریں گے-

    باغی ٹی وی: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں اہم حکومتی، پارلیمانی عہدوں کیلئے نامزدگیوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں کور کمیٹی نے کہا ہے کہ 8 فروری کو اپنے ووٹ کے ذریعے پاکستان کے عوام نے اپنی سیاسی و جمہوری پختگی کا سکّہ منوایاعوامِ نے ووٹ کےذریعےعمران خان کو حب الوطنی کا بےمثال سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے ان کی جماعت کو واضح اکثریت سے نوازا ہے۔

    کور کمیٹی نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر پاکستان کو مجرموں کے حوالے کرنے کی غیرجمہوری، غیرقانونی، غیر سیاسی اور غیراخلاقی کوششوں کی ہر سطح پر بھرپور مزاحمت کریں گے، عوام کے مینڈیٹ کی کھلی توہین کرتے ہوئے مسترد شدہ گروہوں کے مابین اقتدار کی شرمناک بندر بانٹ عوام کی رائے اور فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھنے کے مترادف ہے۔

    7 نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی کی ن لیگ میں شمولیت

    کورکمیٹی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے بہیمانہ قتل اور عوام کے ووٹ کی حرمت پامال کرنے والوں کا پارلیمان کے اندر اور باہر ہر جگہ پر تعاقب کریں گی، جس بےرحمی سے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی جارہی ہے اس پر ملک کے اندر ہی سے نہیں بلکہ پوری دنیا سے آوازیں بلند ہورہی ہیں-

    انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک کھلاڑی کی موت

    کور کمیٹی میں بتایا گیا کہ مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کی حکمتِ عملی کے لیے خصوصی کمیٹیاں قائم کردی گئیں، کمیٹیوں کی سفارشات اور حکمتِ عملی کی روشنی میں اہم حکومتی اور پارلیمانی عہدوں کے لیے نامزدگیوں کا عمل جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔

    راولپنڈی: پی پی 19 سے آزاد امیدوار قاتلانہ حملے میں جاں بحق

  • مراد علی شاہ کو تیسری مرتبہ وزیر اعلی  سندھ بنائے جانے کا امکان

    مراد علی شاہ کو تیسری مرتبہ وزیر اعلی سندھ بنائے جانے کا امکان

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی میں برتری حاصل کرنے کے بعد سندھ میں حکومت بنانے اور کابینہ میں وزارتوں کے قلمدان دینے کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت اعلی کے لئے سید مراد علی شاہ مضبوط امیدوار ہیں مراد علی شاہ کو تیسری مرتبہ وزیر اعلی بنایا جائے گا، جس کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زراداری اور آصف زرداری نے منظور دے دی ہےاس کے علاوہ کابینہ میں شرجیل میمن، ناصرشاہ، سعید غنی، امتیاز شیخ، سہیل انور سیال، ارباب لطف اللہ، اسماعیل راہو، عذرا پیچوہو، سردار شاہ، مکیش چاؤلہ ، مخدوم محبوب الزمان کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

    جام خان شورو، تیمور تالپور کو بھی سندھ کابینہ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے تاہم دونوں میں سے کسی ایک کو وزارت دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی مشاورت سے کیا جائے گا،سندھ کابینہ کے حوالے سے پی پی قیادت کی جانب سے فیصلے جلد متوقع ہیں-

    پیر پگارا کا احتجاجاً سندھ اسمبلی کی دو نشستیں چھوڑنےکا اعلان

    دوسری جانب پاور شیئرنگ فارمولے پر پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے،سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، نیئربخاری، شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی ، شازیہ مری، سرفر از بگٹی اجلاس میں شریک ہیں، اس کے علاوہ تاج حیدر ، سعیدغنی، مراد علی شاہ ، عبدالقادر پٹیل اور دیگر اجلاس میں شریک ہیں۔

    راولپنڈی: پی پی 19 سے آزاد امیدوار قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    7 نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی کی ن لیگ میں شمولیت

  • صدرر مملکت سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات

    صدرر مملکت سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات

    اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن اور عمیر نیازی نے ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور عمیر نیازی نے ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات کی، ایوان صدر کے مطابق ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔
    https://x.com/PresOfPakistan/status/1757039326351749124?s=20
    ترجمان نے بتایاکہ وفد نے صدرمملکت کو انتخابی عمل میں ہونے والی مبینہ بےضابطگیوں کے بارے میں پارٹی مؤقف سے آگاہ کیا پی ٹی آئی وفد کا مؤقف تھاکہ مختلف حلقوں میں جاری کردہ فارم 45 ہی انتخابی نتائج کے اصل حقائق بتاتے ہیں، پارٹی کو دبانے،انتخابی نشان چھیننے اورگرفتاریوں کے باوجود انتخابات میں کامیابی ملی، زیادتیوں کے باوجود عام انتخابات میں عوام نے پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

    7 نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی کی ن لیگ میں شمولیت

    راولپنڈی: پی پی 19 سے آزاد امیدوار قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    پیر پگارا کا احتجاجاً سندھ اسمبلی کی دو نشستیں چھوڑنےکا اعلان

    https://x.com/PresOfPakistan/status/1757039331737256387?s=20
    https://x.com/PresOfPakistan/status/1757039331737256387?s=20

  • جس کو بھی دیکھیے ہے وہی دشمن سکوں،  کیا دور ہے کہ جنگ و جدل چاہتے ہیں لوگ

    جس کو بھی دیکھیے ہے وہی دشمن سکوں، کیا دور ہے کہ جنگ و جدل چاہتے ہیں لوگ

    کبھی نصیب ہو فرصت تو اس کو پڑھ لینا
    وہ ایک خط جو تیرے نام چھوڑ آیا ہوں

    اعجاز رحمانی

    12؍فروری 1940: تاریخ پیدائش

    اردو کے ممتاز شاعر سید اعجاز علی المعروف اعجاز رحمانی 12 فروری 1940ء کو علی گڑھ ہندوستان میں پید اہوئے۔ ان کے والدین کا کم عمری میں انتقال ہوگیا، اس وجہ سے پرائمری اور دینی تعلیم ہی علی گڑھ میں حاصل کرسکے۔ 1954ء میں ہندوستان سے ہجرت کر کے پاکستان آگئے۔کراچی آنے کے بعد ادیب اور ادیب فاضل کے امتحانات پاس کیے اور ابراہیم انڈسٹری ، عثمان آباد کراچی میں ملازم ہوگئے۔ اپنے ایک عزیز فضا جلالوی کے ایما پر قمرؔ جلالوی کے شاگرد ہوگئے ایک مقامی روزنامے میں روزانہ قطعات لکھتے رہے۔ تاریخ اسلام کو منظوم کرتے رہے ۔ایک نعت گو کی حیثیت سے انھیں نمایاں مقام حاصل ہے۔

    ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’’اعجاز مصطفی‘‘، ’’پہلی کرن آخری روشنی‘‘ (نعتیہ مجموعے)، ’’کاغذ کے سفینے‘‘، ’’افکار کی خوشبو‘‘، ’’غبار انا‘‘، ’’لہو کا آبشار‘‘، ’’لمحوں کی زنجیر‘‘ (غزلوں کے مجموعے)، ’’چراغ مدحت‘‘، ’’جذبوں کی زبان‘‘، ’’خوشبو کا سفر‘‘۔
    26؍اکتوبر 2019ء کو اعجازؔ رحمانی کا انتقال ہوا۔

    👈 بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:311

    اعجازؔ رحمانی کی شاعری سے چند منتخب کلام
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اب کرب کے طوفاں سے گزرنا ہی پڑے گا
    سورج کو سمندر میں اترنا ہی پڑے گا

    فطرت کے تقاضے کبھی بدلے نہیں جاتے
    خوشبو ہے اگر وہ تو بکھرنا ہی پڑے گا

    پڑتی ہے تو پڑ جائے شکن اس کی جبیں پر
    سچائی کا اظہار تو کرنا ہی پڑے گا

    ہر شخص کو آئیں گے نظر رنگ سحر کے
    خورشید کی کرنوں کو بکھرنا ہی پڑے گا

    میں سوچ رہا ہوں یہ سر شہرِ نگاراں
    یہ اس کی گلی ہے تو ٹھہرنا ہی پڑے گا

    اب شانۂ تدبیر ہے ہاتھوں میں ہمارے
    حالات کی زلفوں کو سنورنا ہی پڑے گا

    اک عمر سے بے نور ہے یہ محفلِ ہستی
    اعجازؔ کوئی رنگ تو بھرنا ہی پڑے گا

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ظالم سے مصطفیٰؐ کا عمل چاہتے ہیں لوگ
    سوکھے ہوئے درخت سے پھل چاہتے ہیں لوگ

    کافی ہے جن کے واسطے چھوٹا سا اک مکاں
    پوچھے کوئی تو شیش محل چاہتے ہیں لوگ

    سائے کی مانگتے ہیں ردا آفتاب سے
    پتھر سے آئنے کا بدل چاہتے ہیں لوگ

    کب تک کسی کی زلف پریشاں کا تذکرہ
    کچھ اپنی الجھنوں کا بھی حل چاہتے ہیں لوگ

    بار غم حیات سے شانے ہوئے ہیں شل
    اکتا کے زندگی سے اجل چاہتے ہیں لوگ

    رکھتے نہیں نگاہ تقاضوں پہ وقت کے
    تالاب کے بغیر کنول چاہتے ہیں لوگ

    جس کو بھی دیکھیے ہے وہی دشمن سکوں
    کیا دور ہے کہ جنگ و جدل چاہتے ہیں لوگ

    درکار ہے نجات غم روزگار سے
    مریخ چاہتے ہیں نہ زحل چاہتے ہیں لوگ

    اعجازؔ اپنے عہد کا میں ترجمان ہوں
    میں جانتا ہوں جیسی غزل چاہتے ہیں لوگ

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ہوا کے واسطے اک کام چھوڑ آیا ہوں
    دیا جلا کے سر شام چھوڑ آیا ہوں

    کبھی نصیب ہو فرصت تو اس کو پڑھ لینا
    وہ ایک خط جو ترے نام چھوڑ آیا ہوں

    ہوائے دشت و بیاباں بھی مجھ سے برہم ہے
    میں اپنے گھر کے در و بام چھوڑ آیا ہوں

    کوئی چراغ سر رہ گزر نہیں نہ سہی
    میں نقش پا کو بہر گام چھوڑ آیا ہوں

    ابھی تو اور بہت اس پہ تبصرے ہوں گے
    میں گفتگو میں جو ابہام چھوڑ آیا ہوں

    یہ کم نہیں ہے وضاحت مری اسیری کی
    پروں کے رنگ تہہ دام چھوڑ آیا ہوں

    وہاں سے ایک قدم بھی نہ جا سکی آگے
    جہاں پہ گردشِ ایام چھوڑ آیا ہوں

    مجھے جو ڈھونڈھنا چاہے وہ ڈھونڈھ لے اعجازؔ
    کہ اب میں کوچۂ گمنام چھوڑ آیا ہوں