Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • حلقہ این اے 64 سے چودھری سالک حسین کی  جیت برقرار،قیصرہ الہی کو شکست

    حلقہ این اے 64 سے چودھری سالک حسین کی جیت برقرار،قیصرہ الہی کو شکست

    گجرات: الیکشن کمیشن نے گجرات سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 سے مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری سالک حسین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 64 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران ق لیگ کے رہنماچودھری سالک کی جیت گئےجبکہ قیصرہ الہی کی ہار برقرار رہی ہے-

    گزشتہ روز عام انتخابات 2024ء کے حلقہ این اے 64 میں دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ، ریٹرننگ آفیسر نے فارم 45 کے مطابق دوبارہ گنتی کیلئے تمام امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کو صبح 9 بجے آفس بلا لیا تھا، حلقہ این اے 64 کے 359 پولنگ سٹیشنز کے فارم 45 کے مطابق ووٹوں کی گنتی کی گئی ، آزاد امیدوار قیصرہ الٰہی نے ریٹرننگ آفیسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

    ان انتخابات کی ساکھ صفر فیصد ہے جو حکومت بنے گی وہ چلے گی کیسے؟ …

    واضح رہے کہ 8 فروری 2024ء کو ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری سالک کو کامیاب قرار پائے تھے۔ الیکشن میں چوہدری سالک حسین نے 1 لاکھ 5 ہزار 205 ووٹ جبکہ ان کے مد مقابل قیصرہ الٰہی نے 80 ہزار 946 ووٹ حاصل کئے تھے،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے حلقہ این اے 64 کا فارم 47 جاری کیا تھا۔

    ایم کیوایم کی پندرہ نشستوں پر حیرت ہے اس کا جائزہ لیں گے،مراد علی شاہ

    زیر تعمیر کالج کیمپس میں دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد

  • صدر مملکت عارف علوی نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے؟

    صدر مملکت عارف علوی نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے؟

    اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نئے وزیراعظم سے حلف لینے کے اعزاز سے محروم ہوجائیں گے-

    باغی ٹی وی : نیا صدارتی انتخاب وزیراعظم کے انتخاب کے فوری بعد ہوگا جس کے نتیجے میں صدر مملکت عارف کی جگہ ان کے جانشین نئے وزیراعظم سے حلف لینے کی ذمہ داری ادا کریں گے،نئے منتخب ارکان اسمبلی 26 فروری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جو کہ افتتاحی سیشن کےلیے مقررہ مہلت سے تین دن قبل ہوگی، موجودہ ارکان اسمبلی جو نئی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے وہ اگر صوبائی اسمبلیوں کے ارکان بھی منتخب ہوئے ہیں تو وہ اس کے بعد رکن نہیں رہیں گے-

    ایم کیوایم کی پندرہ نشستوں پر حیرت ہے اس کا جائزہ لیں گے،مراد علی شاہ

    دی نیوز کے مطابق اعلیٰ پارلیمانی ذرائع نے بتایا کہ سینیٹ کے 53 ارکان ، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےلیے اور بالآخر صدرپاکستان کےلیے انتخاب کو 8 مارچ تک مکمل کرنا ہوگا، اگر صدارتی انتخاب ایک ہفتہ پہلےکرالیاجائے تو موجودہ صدر عارف علوی کی جگہ نیا صدرنئے وزیراعظم سے حلف لے گا،جونہی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کےارکان حلف اتھا لیں گے وہ ارکان سینیٹ کے انتخاب کےلیے اور پھر صدارتی انتخاب کےلیے ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

    جان سے مارنےکی دھمکیاں، جیکولین فرنینڈس سابق دوست کیخلاف تھانے پہنچ گئیں

    زیر تعمیر کالج کیمپس میں دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد

  • بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع سبی کے ایک نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہےدوسری طرف خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور کے ایک نمونے میں بھی پولیو وائرس پایا گیا،26 فروری سے ملک گیر پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے، والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

    پولیو

    ایک بیماری کا نام ہے جو شخص در شخص منتقل ہو سکتی ہے۔ یہ دراصل اعصاب کو کمزور کرنے والی بیماری ہے۔ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے۔ یہ بیماری بچوں میں عام ہے لیکن اس کے شکار بالغ افراد بھی ہوسکتے ہیں۔ پولیو ایک سنگین اور ممکنہ طور پر مہلک متعدی بیماری ہے۔ پولیو وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں پھیلتا ہے اور دوسرے شخص کو متاثر کرتا ہے۔ یہ وائرس متاثرہ شخص کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی پر اثر انداز ہوتا ہے۔ جس کے نتیجے میں فالج (جسم کے حصوں کو حرکت نہیں دے سکتے ) ہو سکتا ہے۔ پولیو 1998 میں تقریباً دنیا کے تمام ہی ممالک میں موجود تھا اور براعظم افریقہ کے تمام ہی ممالک اس وائرس سے شدید متاثر تھے۔ سن 2011 تک پولیو صرف بھارت، پاکستان، افغانستان اور نائجیریا میں رہ گیا تھا۔ جبکہ بھارت کو 2011 میں پولیو فری ملک کراکر دیے جانے کے بعد 2014 میں ناجیریا میں بھی پولیو ختم ہو چکا ہے اور اب پولیو صرف پاکستان اور افغانستان میں رہ گیا ہے۔

    میں وزیراعظم کا امیدوار نہیں،کابینہ کا حصہ نہیں البتہ وزیراعظم کوووٹ دیں گے، بلاول

    علامات
    پولیو وائرس سے متاثر ہونے والے زیادہ تر لوگوں میں عام طور پر یہ علامات نظر آئیں گی،گلے کی سوزش، بخار، تھکاوٹ ،قے یا متلی
    سردرد، پیٹ میں درد، یہ علامات عام طور پر 2 سے 5 دن کے بعد اپنے طور پر دور ہو جاتی ہیں۔ پولیو وائرس انفیکشن کے ساتھ لوگوں کے ایک چھوٹے تناسب کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی پر اثر انداز ہوتا ہے جس سے دوسرے وائرس زیادہ سنگین علامات کے ساتھ نظر آتا ہے۔

    وائرس ایک متاثرہ شخص کے گلے اور آنتوں میں رہتا ہے۔ یہ منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے اور ایک چھینک یا کھانسی کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے۔ اگرچہ عام طور پر یہ وائرس ایک متاثرہ شخص کے پاخانہ (poop ) کے ساتھ رابطے کے ذریعے(پیٹ سے خارج ہونے والی گیس) پھیلتا ہے۔ اس کے ساتھ اگر آپ کے اپنے ہاتھوں پر پاخانہ لگ جائے تو بھی آپ کو پولیو وائرس متاثر کر سکتا ہے۔ یہ وائرس آپ کے اپنے منہ کو چھونے سے بھی آپ کی جلد پر آجاتا ہے۔ جو آپ کے ساتھ ساتھ ہر چیز کو آلودہ کر دیتا ہے حتہ کہ آپ اگر بیت الخلاء سے ہاتھ دھوئے بغیر کسی کھلونے یا کسی اشیاء کو چھولیں اور وہ کھلونا یا اشیاء کسی طرح کوئی بچا اپنے منہ میں ڈال لے تو اس سے بھی اسے پولیو ہو سکتا ہے۔

    زیر تعمیر کالج کیمپس میں دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد

    ایک متاثرہ شخص سے فوری طور پر دوسرے شخص میں وائرس پھیل سکتا ہے اور اس کی باقاعدہ علامات 1 سے 2 ہفتوں کے اندرظاہر ہوجاتی ہے۔ وائرس کئی ہفتوں تک ایک متاثرہ شخص کے چہرے پر رہ سکتے ہیں چاہے آپ کتنی ہی بار منہ دھولیں۔ یہ خوراک اور پانی کے اندر مل کر ان کو بھی آلودہ کر سکتا ہے۔ پولیو سے متاثرہ شخص سے خود ایک بیماری ہوتے ہیں جو دوسروں کو وائرس منتقل کرنے اور انھیں بیمار کرسکتے ہیں۔

    ایم کیوایم کی پندرہ نشستوں پر حیرت ہے اس کا جائزہ لیں گے،مراد علی شاہ

  • جان سے مارنےکی دھمکیاں، جیکولین فرنینڈس  سابق دوست کیخلاف تھانے پہنچ گئیں

    جان سے مارنےکی دھمکیاں، جیکولین فرنینڈس سابق دوست کیخلاف تھانے پہنچ گئیں

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فریننڈس نے دھمکیاں ملنے کے بعد جیل میں قید اپنے دوست سکیش چندرشیکھر پرمقدمہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس نے جان کی دھمکیاں ملنے اور ہراساں کرنے کے واقعات کے بعد انڈر ورلڈ کے ڈان اور اپنے دوست سکیش چندرشیکھر کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی،اداکارہ نے دہلی کے پولیس کمشنر کو خط بھی لکھا جس میں معاملہ کا فوری نوٹس لینے اور کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی ہے،جیکولین فرنینڈس کا کہنا ہے کہ وہ دھمکیاں ملنے کے بعد سے مسلسل نفسیاتی دباؤ میں نہیں اور انہیں نشانہ بنائے جانے کا ڈر ہے۔

    ماہرہ خان کی اپنے حمل سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید

    گزشتہ سال دسمبر میں بھی جیکولین فرنینڈس نے سکیش چندر کیجانب سے لکھے گئے خط اور بیانات پر عدالت سے رجوع کر کے سکیش کے خلاف کارروائی کی درخواست کی تھی بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کیس میں ملوث مرکزی ملزم سکیش چندرشیکھر کی گرل فرینڈ رہ چکی ہیں سکیش چندر جیل سے بھی جیکولین فرنینڈس سے متعلق بیانات دیتا رہتا ہے اور اداکارہ کو جیل سے لو لیٹرز بھی لکھ چکا ہے،بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی منی لانڈرنگ کیس میں جیکولین فرنینڈس سے بھی تحقیقات کرچکی ہے اداکارہ نے سکیش چندر شیکھرسے تعلق سے انکار کیا ہے اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

    محمد رفیع ، لتا اور آشا کی باتیں

    اداکار مصطفی قریشی نے 5 لاکھ روپے میں قبر کی جگہ مختص کروالی

  • زیر تعمیر کالج کیمپس میں  دوسری جنگ عظیم کا بم  برآمد

    زیر تعمیر کالج کیمپس میں دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد

    فلوریڈا: فلوریڈا ہوائی اڈے کے قریب زیر تعمیر کالج کیمپس میں کام کرنے والے ایک تعمیراتی کمپنی کے عملے نے دوسری جنگ عظیم کا ایک غیر فعال بم برآمد کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہرنانڈو کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق عملہ بروکس ول میں زیرِ تعمیر ولٹن سمپسن ٹیکنیکل کالج میں کام کر رہے تھے جب انہیں زمین میں دفن یہ بم ملا،حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے شیرف آفس نے تقریباً ایک کلومیٹر قطر تک کا رقبہ خالی کرایا اور قریبی سڑکوں کو بند کر دیا ۔

    ماہرینِ دھماکا خیز مواد کے مطابق 453 کلو گرام وزنی جنگِ عظیم دوم کا یہ خستہ حال مارک 65 بم غیر فعال تھا،شیرف آفس کے مطابق بم کو ٹیمپا کے میک ڈِل ایئر فورس بیس کے کسی اہلکار کے ذریعے تلف کر دیا جائے گا۔

    حج 2024:سعودی عرب کا عازمین کیلئے بڑا اعلان

    ان انتخابات کی ساکھ صفر فیصد ہے جو حکومت بنے گی وہ چلے گی کیسے؟ …

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسر ے بچےکی پیدائش متوقع؟

  • ٹی سی ایل پاکستان کی یونائیٹڈ،زلمی اور گلیڈی ایٹرز  کیساتھ شراکت داری

    ٹی سی ایل پاکستان کی یونائیٹڈ،زلمی اور گلیڈی ایٹرز کیساتھ شراکت داری

    ٹی سی ایل پاکستان نے اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاورزلمی، اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے ساتھ اہم شراکت داری کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی: پاکستان کی تیزی سے ترقی کرنے والی کنزیومر الیکٹرانکس کمپنی ٹی سی ایل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں تین بڑی ٹیمز،اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیاہے۔یہ تعاون ٹی سی ایل کے پاکستان میں کرکٹ کے جذبے کو فروغ دینے کے عزم میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔

    ٹی سی ایل کی جانب سے’ دی کرکٹ لائف’ کی ٹیگ لائن کے ساتھ اس شراکت داری کا مْقصدپاکستانی شائقین کے لیے کرکٹ کے تجربے کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید بہتر بنانا ہے۔آفیشل الیکٹرانکس سپانسر کے طور پرٹی سی ایل پی ایس ایل کے پورے سیزن 9میں شائقین کے مجموعی تجربے کو بڑھاتے ہوئے کرکٹ کے منظر نامے میں جدید ٹیکنالوجی اور تفریح لائے گا۔

    پی ایس ایل 9 کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    اس بارے میں بات کرتے ہوئے ہیڈ آف مارکیٹنگ ٹی سی ایل ماجد خان نیازی نے کہاکہ ”ہم پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ کرکٹ پاکستان کا سب سے پسندیدہ کھیل ہے اور اس تعاون کا مقصد بھی ملک میں کرکٹ کلچر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا اور شائقین کو ایک شاندار تجربہ فراہم کرنا ہے۔”

    اسلام آباد یونائیٹڈ فرنچائز کے مالک علی نقوی نے کہا کہ، ”ہم ٹی سی ایل پاکستان کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے شراکت داروں کی متاثر کن لائن اپ میں خوش آمدید کہتے ہیں، ہم ٹی سی ایل کی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ، شائقین کے لیے دیکھنے کے تجربے میں انقلاب برپا کریں گے۔”

    انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک کھلاڑی کی موت

    اس تعان کے بارے میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہاکہ”ہم ٹی سی ایل کو اپنے آفیشل پارٹنر کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں اور ٹی سی ایل کے ساتھ ہماری یہ شراکت داری ایک گیم چینجر ہے۔ ”

    اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے پی ایس ایل میں گلیڈی ایٹرز کی بطور برانڈاسپانسر شپ پرٹی سی ایل پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اس تعاون کے ذریعے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

    ٹی سی ایل کی پی ایس ایل ٹیموں کے ساتھ یہ تعا ون اسپانسرشپ سے بالاتر ہے کیونکہ اس کامقصد ٹی سی ایل کا پورے سیزن 9میں مختلف اقدامات اور سرگرمیوں کے ذریعے شائقین کو فعال طور پر تفریح فراہم کرنا اور مشغول رکھنا ہے، ٹی سی ایل ہمیشہ اپنی ٹیکنالوجی کے ذریعے شائقین کے تجربات اور یادگار لمحات کو تخلیق کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

    سرفراز احمد کا کراچی میں مفت تعلیم کیلئے یونیورسٹی بنانے کا اعلان

    اس شاندارپارٹنرشپ کا جشن منانے کے لیے آج ہی ٹی سی ایل الیکٹرونکس کی مصنوعات خرید کر جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں اور پی ایس ایل سیزن 9کے سنسنی خیز لمحات سے لطف اندوز ہوں۔

  • حج 2024:سعودی عرب کا عازمین کیلئے بڑا اعلان

    حج 2024:سعودی عرب کا عازمین کیلئے بڑا اعلان

    ریاض:وزارت حج و عمرہ نے سعودی عرب میں رہائش پذیر افراد اور مقامی لوگوں کے لیے حج رجسٹریشن شروع ہونے کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی: سعودی میڈیا کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور اب اگلے مرحلے میں سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں کے لیے بھی حج رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا،وزارت حج و عمرہ نے سعودی عرب میں رہائش پذیر افراد اور مقامی لوگوں کے لیے حج رجسٹریشن شروع ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہری ایپلی کیشن ’’نسک‘‘ کے ذریعے حج رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے –

    سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی سطح پر بھی حج رجسٹریشن میں اُن خواہش مندوں کو ترجیح دی جائے گی جو پہلی بار حج کی سعادت حاصل کریں گےم بعد ازاں گنجائش ہونے پر ان کی رجسٹریشن کی جائے گی جنھیں حج کیے ہوئے 5 سال ہوگئے ہوں،مقامی افراد کےلیے حج رجسٹریشن فیس میں ابتدائی طور پر آدھی فیس جمع کرانےکی بھی سہولت دی گئی ہے، مقامی شہری جلد از جلد ویب سائٹ یا اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس پر ’نسک‘ ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹریشن فارم بھریں۔

    علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد

    دوسری جانب پاکستانی وزارت مذہبی امور نے حج تربیتی ورکشاپس کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا ہے وزارت کے ترجمان کے مطابق منگل 13 فروری کو بہاولنگر میں تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی، 14 فروری کو اٹک پیراڈائز میرج ہال، 18 فروری کو ایبٹ آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور 24 فروری کو باغ آزاد کشمیر میں ڈگری کالج فار بوائز راولاکوٹ میں منعقد ہوں گی۔

    پی ایس ایل 9 کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

  • ایم کیوایم کی پندرہ نشستوں پر حیرت ہے اس کا جائزہ لیں گے،مراد علی شاہ

    ایم کیوایم کی پندرہ نشستوں پر حیرت ہے اس کا جائزہ لیں گے،مراد علی شاہ

    اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کے شکر گزار ہیں کہ بھاری ووٹوں سے پی پی کو کامیاب کیا-

    باغی ٹی وی: مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیر صاحب پگارا کو ان کے بھائی اور جی ڈی اے نے خراب کیا، انہیں جی ڈی اے نے استعمال کیا، پیر صاحب اپنے دوست بدل لیں آپ کے مخلص دوست نہیں ہیں۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ جب الیکشن کا اعلان کر دیا تو اس کے بعد انہوں نے ہم سے دس نشستیں مانگیں، آپ کا دس سیٹ مانگنے کا حق نہیں بنتا تھا، پی پی وہی فیصلہ کرے گی جو ملک کے مفاد میں ہو، ایم کیوایم کی پندرہ نشستوں پر حیرت ہے اس کا جائزہ لیں گے ، انہوں نے ایک سال پہلے بلدیاتی الیکشن میں کہا تھا ہم مقابلے کے لیے تیار نہیں، ایک سال میں کیا بات ہو گئی جن کے پولنگ ایجنٹ بھی نہیں تھے وہ پندرہ نشستیں جیت گئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے) اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر پگارا نے احتجاجاً سندھ اسمبلی کی دو نشستیں چھوڑنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ دو نشستیں بھی زرداری صاحب کو دے دیں،پیر پگارا نے دعویٰ کیا کہ مجھےکہا گیا کہ زرداری صاحب سے الائنس کرلو، نشستیں مل جائیں گی، منع کیا تو کہا کہ پھر جی ڈی اے کے سامنے صفر لکھا ہوا ہے، ایم کیو ایم کے سامنے15ہے۔

    پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، یہ اینٹی اسٹیٹ الیکشن تھا، یہ ریٹرننگ افسران کا نہیں کسی اورکا کام ہے، ہم یہ 2 سیٹیں بھی واپس کر دیں گے، ہم قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں گے، ہمارے احتجاج میں ایمبولینس کوکوئی نہیں روکےگا، ہم کوئی خیرات کی سیٹیں نہیں لیں گے، مجھے کسی دوست نے مشورہ دیا کہ جی ڈی اے ختم کردو،آپ کو دو تین ایم این اے اور ایم پی اے مل جائیں گے، میں نےکہا کہ میں جی ڈی اے ختم نہیں کرسکتا، کہا گیا ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں، ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی سے جھگڑا ہے۔

  • ان انتخابات کی ساکھ صفر فیصد ہے جو حکومت بنے گی وہ چلے گی کیسے؟  شاہ محمود

    ان انتخابات کی ساکھ صفر فیصد ہے جو حکومت بنے گی وہ چلے گی کیسے؟ شاہ محمود

    راولپنڈی: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول کس منہ سے مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کریں گے۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو جماعتیں پی ٹی آئی کو توڑ کر بنائی گئیں ان کے لیے شرمندگی ہے، ہمارے جیتے ہوئے الیکشن نہیں مان رہے، درخواست ہے عوام کا مینڈیٹ چوری نہ کریں، الیکشن میں جیتے ہوئے لوگ بھی اس الیکشن کو نہیں مان رہے، انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے،تمام سیاسی جماعتیں جن کامینڈیٹ چرایا گیا ہے وہ اکٹھی ہو جائیں-

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین کے ساتھ کھلواڑ ہوا ہے، چیف جسٹس تحقیقات کرائیں، ان انتخابات سے سیاسی استحکام نہیں آ سکتا،قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے،انتخابات کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی میری بیٹی 14 ہزار کی لیڈ سے جیت رہی تھی، ایک دم رزلٹ آنا بند ہوگئے، 4 بجے تک جاگتا رہا رزلٹ نہیں آرہے تھے، میری بیٹی کے پاس 281 پولنگ اسٹیشن کے فارم 45 موجود ہیں، 16 ہزار 555 ووٹ مسترد ہوئے اس کے باوجود جیت رہے تھے-

    سری لنکا میں عام انتخابات اگلے برس کرانے کا فیصلہ

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لنگڑی لولی حکومت بنا بھی لی تو چل نہیں سکے گی، لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر ہم الیکشن کمیشن جارہے ہیں،ان انتخابات کی ساکھ صفر فیصد ہے جو حکومت بنے گی وہ چلے گی کیسے؟ اگر حکومت بن بھی گئی تو قوم اسے قبول نہیں کرے گی، عالمی میڈیا پاکستان میں ہونے والے الیکشن کو دھاندلی زدہ کہہ رہا ہے۔

    علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد

  • سپریم کورٹ میں  جڑانوالہ واقعے پر پنجاب حکومت کی رپورٹ مسترد

    سپریم کورٹ میں جڑانوالہ واقعے پر پنجاب حکومت کی رپورٹ مسترد

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جڑانوالہ واقعے پر پنجاب حکومت کی رپورٹ مسترد کردی-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت پنجاب حکومت نے جڑانوالہ واقعے سے متعلق پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، جسے دیکھ کر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دئیے کہ پنجاب حکومت کی رپورٹ ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کے قابل ہے، جڑانوالہ واقعے سے متعلق یہ رپورٹ دیکھنے کے بعد مجھے شرمندگی ہو رہی ہے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ جڑانوالہ واقعہ کب ہوا اور اب تک کتنے لوگ پکڑے گئے؟، جس پر ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ جڑانوالہ واقعہ 16 اگست 2023 کو ہوا تھا، 22 مقدمات درج، 304 افراد گرفتار ہوئے، 22 میں سے 18 ایف آئی آرز کے چالان جمع ہوئے۔

    عاطف خان اور شہرام ترکئی کی حفاظتی ضمانت منظور

    چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ماشااللہ سے 6 ماہ میں صرف یہ 18 چالان ہوئے؟ دوسری جگہوں پر جا کر اسلاموفوبیا پر ڈھنڈورا پیٹتے ہیں اور خود کیا کر رہے ہیں؟ غیر مسلموں کے ساتھ جو سلوک بھارت میں ہو رہا ہے وہ کاپی کرنا چاہتے ہیں؟کتنے بجے پہلا چرچ جلا تھا اور اگست میں فجر کب ہوتی ہے؟۔

    این اے 47اور 48: شعیب شاہین ، علی بخاری اور عامر مغل کی درخواستوں پر …

    ایس پی انویسٹی گیشنز فیصل آباد نے عدالت کو بتایا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی صبح 5:15 بجے ہوئی جب قرآنی اوراق توہین آمیز طریقے سے نصب کیے گئے تھے، مسلمان کمیونٹی نے فیصلہ کیا کہ توہین مذہب پر کارروائی کریں، مسلمان کمیونٹی نے اجلاس کر کے فیصلہ کیا کہ توہین مذہب پر کارروائی کریں۔

    سری لنکا میں عام انتخابات اگلے برس کرانے کا فیصلہ

    چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پولیس نے اپنی آنکھوں کے سامنے سب جلتا دیکھا؟ جڑانوالہ میں بہادر پولیس کھڑی تماشہ دیکھتی رہی، بعدازاں سپریم کورٹ نے جڑانوالہ واقعے سے متعلق پنجاب حکومت کی رپورٹ مسترد کردی۔