Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بنگلہ دیشی حکمران  جماعت نے شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق کر دی

    بنگلہ دیشی حکمران جماعت نے شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق کر دی

    ڈھاکا: بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن وزیر اعظم حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر انتحابات میں حصہ لیں گے، شکیب الحسن 7 جنوری کو ہونے والے انتخابات میں اپنے آبائی ضلع ماگورا-1 حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔

    شکیب الحسن فی الحال ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران ہونے والی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور ابھی یہ واضح نہیں کہ وہ کھیل کے میدان میں کب واپس آئیں گے، شکیب سے قبل بنگلا دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ گذشتہ انتخا بات میں پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

    پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر اینٹی کرپشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب

    قبل ازیں شکیب الحسن نے عوامی لیگ کے ٹکٹ سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے 3 حلقوں کے لیے نامزدگی فارم جمع کرائے تھے، حکمران جماعت عوامی لیگ کی طرف سے 7 جنوری کو الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔

    بنگلادیشی کپتان نے عوامی لیگ کے دفتر سے فارم حاصل کیا تھا، چھاترا لیگ کے سابق جنرل سیکرٹری صدیق نظم العالم جو عوامی لیگ کے لیے ڈھاکہ ڈویژن کے نامزدگی فارم فروخت کرنے والے بوتھ پر موجود تھے، انہوں نے کرکٹر کے سیاست میں آنے کی تصدیق کی، شکیب کے اہلخانہ کی جانب سے نامزدگی فارم بھی جمع کرائے گئے تھے، اس سے قبل گزشتہ انتخابات میں بھی شکیب الحسن کے حصہ لینے کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن انہوں نے اس وقت سیاست میں آنا مناسب نہیں سمجھا تھا۔

    عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کی درخواست،الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

  • پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر اینٹی کرپشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب

    پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر اینٹی کرپشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب

    لاہور: ہائیکورٹ میں اختیارات کے تجاوز کے مقدمہ میں پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت نے اینٹی کرپشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : اختیارات سے تجاوزکرنے کے مقدمے پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی،سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے کی، درخواست گزار کی جانب سے عامر سعید ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پرویز الہیٰ نے محمد خان بھٹی کی تقرری میں اختیارات سے تجاوز نہیں کیا، محمد خان بھٹی کا نام اس مقدمہ سے خارج کیا جاچکا ہے محمد خان بھٹی کو پرنسپل سیکرٹری تعینات کرنے پر پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس،احتساب عدالت کے جج اور نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

    190 ملین پاؤنڈ کیس میں پیشی، بشریٰ بی بی کے خلاف نعرے بازی

    نواز شریف کی آج عدالت پیشی، سیکورٹی کے سخت انتظامات

  • عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کی درخواست،الیکشن کمیشن کو نوٹس  جاری

    عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کی درخواست،الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کی درخواست ،پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی: پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی،عدالت میں ایڈوکیٹ جنرل اور درخواست گزار وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

    درخواست گزار وکیل معظم بٹ نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات کرانے کے لئے درخواست دائر اس لیے کہ کیونکہ آرٹیکل 218 (3) کے تحت صاف و شفاف اور غیر جانبدارالیکشن کرانا لازمی ہیں جبکہ دوسری طرف گورنر اور نگراں صوبائی حکومت متنازع ہوچکی-

    190 ملین پاؤنڈ کیس میں پیشی، بشریٰ بی بی کے خلاف نعرے بازی

    معظم بٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو انتخابی مہم کی اجازت نہیں ہے، پارٹی کی مرکزی، صوبائی اور نچلی سطح کی قیادت گرفتار اورانہیں مقدمات سامنا ہے،جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا اور سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس،احتساب عدالت کے جج اور نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس،احتساب عدالت کے جج  اور نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

    190 ملین پاؤنڈ کیس،احتساب عدالت کے جج اور نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

    اسلام آباد: احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت آج ہوگی۔

    باغی ٹی وی : احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سماعت کے لئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرآج عدالت پیش کیا جائے گا،نیب پراسیکیوٹرسردارمظفرکی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی، نیب ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر، عبدالستار،عرفان اور تنویر شامل ہیں۔

    نیب ٹیم احتساب عدالت کو 23 سے 26 نومبر تک عمران خان کی گئی تفتیش کے حوالے سے آگاہ کرے گی ،واضح رہے کہ گزشتہ روز 190ملین پاونڈزاسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لئے نیب ٹیمیں اڈیالہ جیل پہنچی تھیں۔

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب نے عمران خان سے ڈھائی گھنٹے تفتیش کی، ان کے پاس مختلف دستاویزات موجود تھے۔ اس کے بعد نیب ٹیم کے مزید 2 ممبران نے اڈیالہ جیل پہنچ کر دوسرے مرحلے میں تفتیش کی،نیب کی ٹیموں نے دس گھنٹے تک عمران خان سے جیل میں تفتیش کی تھی،قومی احتساب بیوروکی ٹیم پی ٹی آئی چیئرمین سے پندرہ نومبرسے مسلسل تفتیش کررہی ہے،جبکہ نیب 190 ملین پاؤ نڈز کیس میں عمران خان نے ضمانت کے لئے ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس میں پیشی، بشریٰ بی بی کے خلاف نعرے بازی

  • بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست غیر معینہ مدت تک ملتوی

    بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست غیر معینہ مدت تک ملتوی

    راولپنڈی: اڈیالا جیل آمد پر ایک گروپ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف نعرے لگا دئیے۔

    باغی ٹی وی: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات سے متعلق درخواست غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، وکیل کی عدم موجوگی کے باعث عدالت نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

    قبل ازیں راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں 190 ملین پاؤنڈ القادریونیورسٹی کیس کی سماعت ہوئی ، سابق وزیراعظم پاکستان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول لاہور سے اسلام آباد عدالت میں پیشی کے لیے پہنچیں تو درجن بھر افراد نے ان کو دیکھتے ہی ‘کالا جادو نامنظور’ کے نعرے لگائے۔

    گروپ کی نعرے بازی کے موقع پر اڈیالا جیل کی چوکی میں موجود پولیس اہلکاروں نے خاموشی اختیار کئے رکھی اور لوگوں کو نعرے لگانے سے روکنے کی کوشش نہیں کی۔

    علی زیدی کو عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا

    دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت آج ہوگی جبکہ بشری بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔

    نواز شریف کی آج عدالت پیشی، سیکورٹی کے سخت انتظامات

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لاہور ہائی کورٹ میں مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے،گزشتہ سماعت میں عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ درخواست گزار کو مقدمات کی تفصیلات چاہیے، جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت وقت دے ہم رپورٹ پیش کر دیتے ہیں، لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب کی تھی۔

  • جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز   کا آپریشن، 8دہشت گرد ہلاک

    جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں آپریشن ،فائرنگ کے تبادلے میں 8دہشت گرد ہلاک ہوگئے-

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 8دہشت گرد ہلاک ہوگئے،ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

  • حماس نے اسرائیلیوں کا ایک اور گروپ  ریڈکراس کے حوالے کردیا

    حماس نے اسرائیلیوں کا ایک اور گروپ ریڈکراس کے حوالے کردیا

    قاہرہ: حماس نے 13 اسرائیلی اسیران اور چار دیگر غیر ملکیوں کا ایک نیا گروپ ریڈکراس کے حوالے کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی :ان چار یرغمالیوں کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے، جبکہ اسرائیلیوں میں چھ خواتین اور سات بچے شامل تھے بدلے میں اسرائیل نے عوفر جیل سے 39 فلسطینی قیدی رہا کیے۔ رہا ہونے والے فلسطینیوں میں 38 سال کی اسراء جعابیص بھی شامل ہیں۔ انہیں 2015 میں گرفتار کیا گیا تھا اور 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    مصر کے القاہرہ ٹی وی بتایا کہ مصری سیکورٹی حکام بھی یرغمالیوں کے تبادلے کے لیے کارروائی شروع کر رہے ہیں قبل ازیں، مصر کے حکام نے تصدیق کی تھی کہ انہیں گزشتہ روز رہائی کے لیے 13 اسرائیلیوں اور 39 فلسطینیوں کی فہرست موصول ہوئی ہے۔

    ٹرمپ کی دوسری اہلیہ کا خفیہ معاشقہ ،ایف بی آئی کی رپورٹ میں نئے انکشافات

    مصر کی اسٹیٹ انفارمیشن سروس (SIS) کے سربراہ دیا راشوان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ چار روزہ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت رہا کیے جانے والوں کی تیسری کھیپ ہوگی، جنگ بندی بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھ رہی ہے، اتوار کو 120 امدادی ٹرک مصر سے غزہ تک پہنچے جن میں دو ایندھن کے ٹرک اور دو کھانا پکانے کے لیے گیس بھی شامل ہیں۔

    واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن میں نیا فیچر متعارف

    واضح رہے کہ جنگ بندی کے دوسرے روز اسرائیل نے جنگ بندی معاہدہ کی شرائط کی خلاف ورزی کی، جس کے ردعمل میں حماس نے یرغمالیوں کی رہائی کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا، تاہم، ہفتہ کو قطر اور مصر نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل کے حوالے سے حماس اور اسرائیل سے مذاکرات کئے اور رکاوٹوں کو دور کیا گیا۔

    یونان میں کارگو بحری جہاز ڈوب گیا،عملے کے 14افرد سوار تھے

  • آرزو کی لاش جس میں ہے دبی، میرے ماضی کا کھنڈر ہے اور میں

    آرزو کی لاش جس میں ہے دبی، میرے ماضی کا کھنڈر ہے اور میں

    تمھاری بات میں ہونے لگیں جب تلخیاں شامل
    تو میں بھی اپنی وہ شیریں بیانی بھول بیٹھی ہوں

    نسیمہ بیگم ارم

    اڈیشا میں خواتین قلمکاروں کی تعداد فی زمانہ کم رہی ہے جن خواتین نے تھوڑی بہت لوح و قلم کی پرورش کی ہے ان کا رجحان ِطبع زیادہ تر شعر وشاعری کی طرف رہا ہے۔ ڈاکٹر نسیمہ بیگم ہی وہ واحد قلمکار ہیں جنھوں نے نثر ونظم میں اپنی تخلیقی بصیرت کے عمدہ نقوش مرتب کیے ہیں۔ا س کے علاوہ کوئی ایسی مثال ہمارے سامنے نہیں ہے کہ نثر نگاری میں بھی کسی خاتون نے نام پیدا کیا ہو۔ڈاکٹر نسیمہ بیگم شاعرہ کم اور افسانہ نگارزیادہ تھیں۔اردو اور اڑیا زبانوں پر یکساں دسترس حاصل تھی۔وہ ایک کامیاب ترجمہ نگار بھی تھیں۔اڑیا کے متعدد افسانوں کو انھوں اردو جامہ عطا کرکے اردو ادب میں گرانقدر اضافہ کیا ہے۔

    جب شعر وشاعری کی طرف توجہ مبذول کی تو ارمؔ تخلص رکھا۔غزل کے علاوہ انھوں نے بہت سی آزاد اور نظمِ معرا بھی لکھی ہیں۔چونکہ افسانہ نگاری ان کی اولین ترجیح تھی اس لیے شعری اثاثہ بہت کم ہے۔ان کی غزلوں میں جہاں روایتی موضوعات مل جاتے ہیں وہیں عہدِ حاضر کے انہدام پذیر معاشرے کی جھلکیاں بھی نظر کش ہوتی ہیں۔ان کی غزلوں کا نمایاں پہلو نسوانی لہجے کی ریشمی سراسراہٹ ہے جو قاری کو ایک انوکھے ذائقے سے آشنا کراتی ہے۔

    کٹک کے محلہ ہاتھی تالاب کے ایک علمی خانوادے میں ان کی ولادت ۵؍جون ۱۹۵۰ ء کو ہوئی۔اردو میں ایم۔اے کرنے کے بعد پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی ۔کٹک کے روانشا یونیورسٹی میں ریڈر کے فرائض انجام دیئے۔ سبکدوشی کے بعد حالانکہ فراغت کے لمحے میسر ہوئے مگر امورِ خانہ داری کی مصروفیا ت نے انھیں تخلیقی کارنامہ انجام دینے کا زیادہ موقع نہ دیا ۔پھر بھی انھوں نے اپنے ان افسانوں کو جو مختلف رسائل کی زینت بن چکے تھے‘یکجا کرکے کتابی شکل دی جو’’رنگ بدلتے چہرے ‘‘ کے نام سے شائع ہوکر اہلِ ادب سے پذیرائی حاصل کرچکا ہے۔ ۲۶؍ نومبر ۲۰۱۳ ء کو ان کی ناگہانی موت نے اڈیشا کی ادبی فضا میں جو خلا پیدا کیا ہے و ہ آسانی سے پر نہیں کیا جاسکتا۔
    ٭٭٭
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    (ماخوذ از اڈیشا میں اردو شاعری- مصنف سعید رحمانی)

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    میں دل کے زخم کی ہراک کہانی بھول بیٹھی ہوں
    خوشی پانے کی خاطر زندگانی بھول بیٹھی ہوں

    تمہاری یاد میرے دل میںپھر سے آ نہیں سکتی
    مجھے تم نے جو دی تھی وہ نشانی بھول بیٹھی ہوں

    تمہاری بے رخی نے میری حالت ہی بدل ڈالی
    کبھی کی تھی جو تم نے مہربانی بھول بیٹھی ہوں

    تمہاری بات میں ہونے لگیں جب تلخیاں شامل
    تو میں بھی اپنی وہ شیریں بیانی بھول بیٹھی ہوں

    مجھے حالات جب دینے لگے پسپائیاں پیہم
    ملی تھی پہلے جو بھی کامرانی بھول بیٹھی ہوں

    ارمؔ الجھن کے نرغے میں ہوئی محصور جب سے میں
    وہ پہلی مسکراتی زندگانی بھول بیٹھی ہوں

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    کھٹے میٹھے تجربوں کا ذائقہ رکھتی ہوں میں
    مشکلوں میں زندگی کا حوصلہ رکھتی ہوں میں

    درد کے موسم میں بھی آنکھیں نہیں ہوتی ہیں نم
    چوٹ کھا کر مسکرانے کی ادا رکھتی ہوں میں

    اپنے بچوں کو تمازت سے بچانے کے لیے
    مامتا کی چھاؤں میں ان کو سدا رکھتی ہوں میں

    زندگی کی جنگ میں بچے ہوں میرے کامیاب
    ہونٹ کی محراب پر حرفِ دعا رکھتی ہوں میں

    شاعری میں اپنے دل کی ترجمانی کے لیے
    گونگے لفظوں کی زباں پر بھی صدا رکھتی ہوں میں

    ہے مرے پیشِ نظر محشر کا منظر اے ارمؔ
    اپنے دل میں اس لیے خوفِ خدا رکھتی ہوں میں

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    دھند میں روپوش گھر ہے اور میں
    کالے پانی کا سفر ہے اور میں

    سر پہ میرے دھوپ کا ہے سائباں
    ایک تپتی رہگزر ہے اور میں

    روز و شب جس کے مہکتے ہیں سدا
    تیری یادوں کا نگر ہے اور میں

    آرزو کی لاش جس میں ہے دبی
    میرے ماضی کا کھنڈر ہے اور میں

    دھوپ کی یلغار سے چاروں طرف
    پیڑ بے برگ و ثمر ہے اور میں

    زندگی سے اور کیا چاہوں ارمؔ
    شاعری کا اک ہنر ہے اور میں

  • پاکستان میں حج درخواستوں کی وصولی کل سے 15 بینکوں میں شروع

    پاکستان میں حج درخواستوں کی وصولی کل سے 15 بینکوں میں شروع

    اسلام آباد: پاکستان میں حج درخواستوں کی وصولی کل سے 15 بینکوں میں شروع ہوگی،گزشتہ سال کی نسبت رواں سال حج ایک لاکھ روپے سستا ہوگا-

    باغی ٹی وی: وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی27 نومبر تا 12 دسمبر جاری رہےگی، آئندہ برس تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے، خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔

    اعلامیے کے مطابق مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونےکی صورت میں قرعہ اندازی کی جائےگی، اسپانسرڈ شپ اسکیم کے تحت 25 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت درخواستیں ڈالرز کے ہمراہ بیرون ملک سے جمع کرانا ہوں گی، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت درخواست دہندہ یا ان کے عزیز و رشتہ دار قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے،حج درخواستوں کے لیے 15 بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، حج درخواستیں دسمبر 2024 تک کارآمد شناختی کارڈ پر جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

    بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار ننکانہ صاحب پہنچ گئے

    دوسری جانب پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی تنظیم ہوپ کی طرف سے تعظیم الحرمین الشریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا پچھلے سال کی نسبت ایک لاکھ روپے حج سستا کرچکے ہیں، ایئر ٹکٹس میں رعائت لینے کی کوشش کررہے ہیں، اس معاملے پر ائیر لائنز سے بات چیت کا سلسلہ چل رہا ہے۔

    سعودی سفیر نے کہا دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستانی عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، پاکستان اور سعودی عرب کا فلسطین کے حوالے سے بھی ایک مؤقف ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ کرکے امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔

    مسجد نبویؐ کے ایک اور خادم کا انتقال ہو گیا

    وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہراشرفی نے کہا کہ حکومت نے حج بھی سستا کیا ہے اور ڈالر کو بھی ڈنڈے کے ذریعے نیچے لائے ہیں، پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کو بھی چاہیئے کہ وہ حجاج کرام کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔

  • قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ،اعظم خان پر جرمانہ عائد

    قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ،اعظم خان پر جرمانہ عائد

    قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی بیٹر اعظم خان کو اپنے بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانا مہنگا پڑگیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع پی سی بی کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اعظم خان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا اعظم خان پر غیر منظور شدہ لوگو کے استعمال پر کارروائی ہوئی، اعظم خان کو میچ ریفری نے بیٹ پر فلسطین کے جھنڈے کا اسٹیکر لگانے سے منع کیا تھا، اعظم نے جواب میں کہا تھا کہ میرے ہر بیٹ پر یہی اسٹیکر ہے،میچ ریفری نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر اعظم خان کے خلاف کارروائی کی۔

    واضح رہےکہ پی سی بی کےکوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کھلاڑی کٹ یا سامان پر غیر منظور شدہ اسٹیکر نہیں لگاسکتے، کھلاڑی میچ کے دوران مذہبی اور سیاسی پیغام کے اسٹیکر بھی نہیں آویزاں کرسکتے۔