Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بنوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا،کراچی بڑٰی تباہی سے بچ گیا

    بنوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا،کراچی بڑٰی تباہی سے بچ گیا

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فروسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ضلع بنوں میں میرانشاہ روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکا، دھماکے کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کی نوعیت اور محرکات معلوم کئے جا رہے ہیں، جبکہ فورسز پر ہونے والا دھماکہ خود کش بتایا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب سی ٹی ڈی کراچی نے حساس اداروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملک شام سے تربیت یافتہ 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، جن سے دو پستولیں، ایمونیشن اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں میں سید رضا احمد جعفری اور سید خرم علی کاظمی شامل ہیں دہشتگرد سید رضا احمد جعفری پولیس کا سابق ملازم ہے، جسے 1994 میں پولیس سے برطرف کردیا گیا تھا دہشتگردوں کو بیرونِ ملک سے دہشتگردی کے لئے کثیر رقم بھی ملتی تھی اور ان کا تعلق ہائی ویلیو ٹارگٹ کلنگ نامی اسپیشل اسکواڈ گروپ سے ہے یہ لوگ بیرونِ ملک سے ملنے والے ٹارگٹ پر اہم شخصیات کو قتل کرتے ہیں ٹارگٹس میں مخالف فرقہ کے انتہائی اہم شخصیات اور مُفتی صاحبان شامل ہیں ان کے نشانے پر کچھ غیر ملکی شخصیات بھی تھیں،دہشتگردوں نے آج اپنے پروگرام پر عمل کرنے کے لئے اہم شخصیت کو قتل کرنا تھا اور ہائی ویلیو ٹارگٹس کی ریکی کا عمل مکمل ہوچکا تھا آج سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو پکڑ کر کراچی کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

  • راشد لطیف کا عماد وسیم کو  ریٹائرمنٹ واپس لینےکا مشورہ

    راشد لطیف کا عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ واپس لینےکا مشورہ

    لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ واپس لینےکا مشورہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر ایک بیان میں راشد لطیف کا کہنا تھا کہ عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینا چاہیے، پاکستان ٹیم کا سب سے اچھا اسپن بولر عماد ہی ہے اور بیٹنگ میں بھی بہت مدد مل سکتی ہے، ورلڈکپ میں اگر ٹیم کا سب سے کارآمد کھلاڑی نہیں ہوگا تو اس میں عماد کا نقصان نہیں اس میں پاکستان کا نقصان ہے۔
    https://x.com/iRashidLatif68/status/1728328919357772254?s=20
    ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم محمد حفیظ کو مخاطب کرتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ انہیں چاہیےکہ وہ عماد کو واپس لے کر آئیں اگر عماد نے لیگز کھیلنی ہیں تو سینٹرل کنٹریکٹ سے علیحدگی اختیار کر لیں لیکن پاکستان ٹیم کے لیے اپنے آپ کو دستیاب رکھیں۔

    معاہدے کی خلاف ورزی،حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی مؤخر کردی

    قبل ازیں عماد وسیم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا،ذکا اشرف کا کہنا تھا عماد وسیم کی وائٹ بال کرکٹ میں پرفارمنس ٹیم میں جیت کے لیے کلیدی رہی ہے تاہم ان کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں اور پی سی بی کی میجمنٹ کمیٹی کی جانب سے آپ کی پاکستان کے لیے خدمات کا شکر گزار ہوں اور آپ کے تابناک مستقبل کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔

    بجلی چوروں اور نادہندگان کے گرد گھیرا مزید تنگ کیے جانے کا امکان

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے،سوشل میڈیا پر پیغام میں عماد وسیم نے لکھا کہ ‘ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی ایک خواب تھا جو سچ ثابت ہوا، پاکستان کرکٹ کے لیے نئی لیڈر شپ اور کوچز کے ساتھ ایک اچھے وقت کا آغاز ہےحالیہ دنوں میں میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے بارے میں سوچ رہا تھا، میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ یہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا درست وقت ہے میں سپورٹ کرنے پر پی سی بی اور فینز کا شکریہ ادا کرتا ہو ں ، میری سب کے لیے نیک خواہشات ہیں، اب میں انٹرنیشنل کیریئر سے ہٹ کر اگلے مرحلے پر اپنا فوکس کروں گا۔

    سیالکوٹ:پانچ روز قومی انسداد پولیو مہم ,7 لاکھ 72 ہزارسے زائد بچوں کو قطرے پلائے …

  • کراچی میں کانگو وائرس میں مبتلا مریض انتقال کر گیا

    کراچی میں کانگو وائرس میں مبتلا مریض انتقال کر گیا

    کراچی میں کانگو وائرس میں مبتلا مریض انتقال کرگیا۔

    باغی ٹی وی: سپتال انتظامیہ کے مطابق تنولی کالونی اورنگی ٹاؤن کے رہائشی متاثرہ شہری کو دو روز قبل جناح اسپتال منتقل کیا گیاتھا اور اس کی حالت اسپتال لانے سے قبل خراب تھی،کانگو سے متاثرہ 55 سالہ شخص کی حالت گزشتہ روز سے تشویشناک تھی۔

    ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق مریض کو فوری طبی امداد فراہم کی گئیں جس کے بعد حالت میں بہتری آرہی تھی، طبی امداد کے باوجود مریض جانبر نہ ہوسکا اور انتقال کرگیا۔

    کانگو وائرس مویشیوں میں پایا جاتا ہے اور اس وائرس کے پھیلنے کی سب سے اہم وجہ جانور ہی ہیں، جن میں گائے، بھینس اوربھیڑ، بکریاں شامل ہیں، دراصل کانگو وائرس کو کریمین کانگو ہیمورہیجک فیور (سی سی ایچ ایف) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ وائرس کریمیا میں 1944 میں سامنے آیا تھا اور اس وقت اس وائرس کی موجودگی بر اعظم افریقہ کے ملک کانگو میں بھی نظر آئی تھی جس کی بنیاد پر اس کا نام (سی سی ایچ ایف) رکھا گیا تھا اس وائرس سے لگنے والی بیماری ایشیا کے کئی ممالک میں بھی پائی جاتی ہے جس میں پاکستان سمیت، ایران، عراق، ترکی اور دیگر شامل ہیں۔

    کانگو وائرس کی انسانوں میں منتقلی کے دو طریقے ہو سکتے ہیں پہلا یہ کہ جانوروں کے جسم میں ایک چھوٹا سا کیڑا جسے (ٹک) کہتے ہیں وہ اگر کسی انسان کو کاٹ لے تو اس سے یہ بیماری لگ سکتی ہے کسی جانور کو یہ بیماری لاحق ہو اور یہ کیڑا اس کا خون چوس رہا ہو تو وہ انسان کوکاٹنے کے بعد اس وائرس کو خون میں منتقل کردیتا ہے،دوسری صورت میں یہ جانوروں کے خون سے بھی براہ راست منتقل ہوسکتا ہے خاص کر قربانی کرتے وقت جب جانور کے جسم سے خون نکلتا ہے۔ اس کا کوئی قطرہ انسان کے ناک، منہ یا آنکھ میں چلا جائے تو یہ وائرس پھیل سکتا ہے۔

    کانگو وائرس کی علامات میں تیز بخار کے ساتھ ساتھ گلے میں درد، نزلہ، جوڑوں اور ریڑھ کی ہڈی میں درد ہوناشامل ہے۔ اس کے علاوہ چہرے اور آنکھوں کا سرخ ہوجانا، جسم پر سرخ دھبے نمودار ہونا بھی کانگو وائرس کی علامات ہیں، کانگو وائرس ہوتے ہی مریض کے پلیٹیلٹس میں واضح کمی ہونے لگتی ہے اور جب یہ وائرس مریض کے بدن میں پھیل جائے تو پھر قوتِ مدافعت کم ہو جانے کے بعد ہونے والا بخار ہیمورجک فیور کی شکل اختیار کرجاتا ہے جس میں انسانی جسم کے کسی بھی حصے (ناک، منہ، پیشاب کی جگہ)سے خون آنے لگتا ہے۔

    کانگو وائرس سے متاثرہ مریض کا خون پتلا ہونے لگتا ہے جس سے خون کے بہنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ وائرس جگر اور گردوں کو بھی متاثر کرتا ہے کانگو وائرس کا آغاز تیز بخار سے ہوتا ہے تو اسی لیے وائرس کی بروقت تشخیص کرنا تھوڑا مشکل ہو سکتا ہے تاہم اس بیماری کی تشخیص کے لیے کرونا کی طرح کا ایک پی سی آر ٹیسٹ ہی ہوتا ہے لیکن اس میں خون کے نمونے لیے جاتے ہیں۔

  • چینی وفد  کا  ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ

    چینی وفد کا ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ

    لاہور: چین کی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیا،پاکستان ریلوے انتظامیہ نے چینی وفد سے ایم ایل ون پر کام کے جلد آغاز کی درخواست کی-

    باغی ٹی وی : 21 رکنی وفد میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر پلاننگ ڈویژن وانگ چین اور ایم ایل ون منصوبے کے ٹیم لیڈر ژو منگروئی شامل تھے،چینی وفد کو پاکستان ریلوے کے فریٹ اور پسنجر آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔

    سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے کہا کہ پاک چین دوستی بے مثال، انرجی اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں دونوں ممالک کا بھرپور باہمی تعاون رہا ہے، ایم ایل ون گیم چینجر منصوبہ ہے جو پاکستان کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں انقلاب لائے گا، منصوبے کی تکمیل سے فریٹ سیکٹر کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔
    https://x.com/PakrailPK/status/1728416183857422633?s=20
    ژو منگروئی نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کے جلد آغاز کی ضرورت کا ادراک اور احساس ہے، منصوبے کیلئے مل کر کام کریں گے، ایم ایل ون کو چینی حکومت کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے ایم ایل ون سے اکنامک زونز بنیں گے، منصوبہ سے ٹرانسپورٹیشن کاسٹ میں بھی کمی ہو گی، فنانسنگ سکیم اور ڈیزائن پرپوزل سمیت تمام امور پر مل کر معاملات طے کریں گے۔

  • گرو نانک   کی554 جنم دن کی تین روزہ تقریبات، بیرون ممالک سے سکھ یاتری پہنچنا شروع

    گرو نانک کی554 جنم دن کی تین روزہ تقریبات، بیرون ممالک سے سکھ یاتری پہنچنا شروع

    ننکانہ صاحب میں سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کی554 جنم دن کی تین روزہ تقریبات کے سلسلہ میں بیرون ممالک سے سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچنا شروع ہو گئے ۔

    باغی ٹی وی : سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو جی مہاراج کا 554 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات ننکانہ صاحب میں شروع ہو گئی ہیں ، دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری اپنے گرو کی جنم دن میں شرکت کے لیے ننکانہ صاحب پہنچ گئے ہیں اندرون اور بیرون ملک سے تقریبا ً20 ہزار یاتری ننکانہ صاحب پہنچ چکے ہیں ، بھارت سے آنے والے3000 سے زائد یاتری بذریعہ خصوصی ٹرین ننکانہ صاحب پہنچے ، مہمانوں کے ننکانہ صاحب پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد ارشد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ نے پرتپاک استقبال کیا ۔

    سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے آصف زرداری نے مذاکراتی کمیٹیاں بنا دیں

    قبل ازیں ایڈیشنل سیکر ٹری رانا شاہد نے بتایا تھا کہ مہمانوں کی سکیورٹی و رہائش سمیت دیگر تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور اس ضمن میں چیئرمین بورڈ نے خصوصی احکامات جاری کر رکھے ہیں،نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور چیئرمین بورڈ کی ہدایت پر سکھ یاتریوں کو صوبہ بھر میں بہترین سہولیات اور فول پرو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، جنم دن کی تقریبات کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ اس کے لیے مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ۔

    سیالکوٹ:پانچ روز قومی انسداد پولیو مہم ,7 لاکھ 72 ہزارسے زائد بچوں کو قطرے پلائے …

    انہوں نے کہاتھا کہ اندرون بیرون ممالک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات،فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، پنجاب حکومت نے سکھ برادری کو بابا گرو نانک کی جنم دن کی تقریبات میں شرکت اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کیے ہیں پہلی بار مذہبی سیاحت پروگرام کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا گیا –

    بجلی چوروں اور نادہندگان کے گرد گھیرا مزید تنگ کیے جانے کا امکان

  • اتوار کے روز مکمل لاک ڈاؤن ،نوٹیفکیشن جاری

    اتوار کے روز مکمل لاک ڈاؤن ،نوٹیفکیشن جاری

    لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ کے پیشِ نظر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کیجانب سے اقدامات کے تحت اتوار کے روز مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

    باغی ٹی وی: پنجاب حکومت نے اسموگ کے تدارک کے حوالے سے اتوار کے روز کے لیے نیا حکم نامہ جاری کردیا، اتوار کے روز پنجاب کے 6 ڈویژنز میں تمام مارکیٹس بھی بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا، اس پابندی کا اطلاق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان اور ساہیوال ڈویژن کے تمام اضلاع پر ہو گا۔

    محکمہ صحت کیجانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شہر میں چھوٹی بڑی مارکیٹس اور تجارتی مراکز بند رہیں گے جبکہ لاک ڈاؤن کے تحت مال روڈ پر گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی ،ڈپٹی کمشنر لاہور محکمہ صحت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق عملدرآمد کروانے کے پابند ہوں گے، اتوار کے روز ریسٹورنٹس 4 بجے کے بعد کھولنے کی اجازت ہو گی تاہم فارمیسیز، میڈیکل و کریانہ سٹورز، بیکریز، پیٹرول پمپس، یوٹیلیٹی اسٹورز، کال سنٹرز اور انٹرنیشنل آئی ٹی سنٹرز کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن میں تمام شہریوں کو آؤٹ ڈور میں ماسک پہننے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    بجلی چوروں اور نادہندگان کے گرد گھیرا مزید تنگ کیے جانے کا امکان

    ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے کہا کہ متعلقہ افسر فیلڈ میں موجود رہیں اور احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، گزشتہ 2 روزہ لاک ڈاؤن سے اسموگ میں کمی واقع ہوئی ہے شہری ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں، اسموگ جیسی خطرناک آفت کا مقابلہ مل کر کرنا ہو گا، شہری موجودہ صورتحال میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔

    سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے آصف زرداری نے مذاکراتی کمیٹیاں بنا دیں

  • سابق صدر آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو کی دبئی میں ملاقات

    سابق صدر آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو کی دبئی میں ملاقات

    دبئی: سابق صدر آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو کی دبئی میں ملاقات ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصٰلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی،پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو نے دبئی میں فیملی کے ساتھ یادگار ”ری یونین“ گزارا، اس موقع آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے اہلِ خانہ کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائی، جس میں فرال تالپور بھی موجود تھیں تصویر میں بلاول بھٹو کو بہنیں بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو اور ان کی خالہ صنم بھٹو بھی موجود تھی-

    دوسری جانب صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری سیاسی منظرنامے پر متحرک ہوگئے ہیں، آصف زرداری نےسیاسی شخصیات سے بات چیت کیلئے نمائندے مقرر کر دئیے سندھ میں مختلف سیاسی شخصیات سے بات چیت کیلئے سعید غنی اور ناصر حسین شاہ کومقررکیا گیا۔

    سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے آصف زرداری نے مذاکراتی کمیٹیاں بنا دیں

    بلوچستان میں چنگیز خان جمالی، روزی خان کاکڑ اور صابر علی بلوچ ذمےداریاں نبھائیں گے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ سیاسی شخصیات سے رابطے کریں گےفیصل کنڈی، محمد علی شاہ اور ساجد طوری بھی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ذمے داریاں نبھائیں گے۔
    https://x.com/BakhtawarBZ/status/1728460397684932880?s=20
    https://x.com/ArfaBhutto786/status/1728084895321170256?s=20
    خیال رہے کہ یہ فیملی ری یونین ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بلاوال اور زرداری کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کر رہی ہیں، بختاور بھٹو نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سرخیوں پر یقین نہ کریں، ہمارے لیے صرف اور ہمیشہ پہلے فیملی ہے‘۔

    نگراں حکومت کسی ایک جماعت کو فیور نہیں دے رہی،نگران وزیراعظم

  • معاہدے کی خلاف ورزی،حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی مؤخر کردی

    معاہدے کی خلاف ورزی،حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی مؤخر کردی

    اسرائیل کی جانب سے عارضی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی مؤخر کردی۔

    باغی ٹی وی : فلسطینی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود شمالی غزہ کے بعض مقامات پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری کی جبکہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں چھاپے کے دوران بھی اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا ہے اور جیل کے باہر صیہونی فوج کی فائرنگ سے ایک اور 17 سالہ فلسطینی نوجوان زخمی ہوا ہے۔

    ہلال احمر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اوفر جیل کے باہر قیدیوں کے دوسرے دور کی رہائی کے منتظر لوگوں پر سیدھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 17 سالہ نوجوان زخمی ہوا۔

    جس کے بعد حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے مزید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کو شمالی غزہ میں امدادی ٹرکوں کے داخلے سے مشروط کردیا۔

    حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیل معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا، اس لیے فوری طور پر یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی مؤخر کر رہے ہیں یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک اسرائیل شمالی غزہ کی پٹی میں امدادی ٹرکوں کے داخلے سے متعلق معاہدے کی شرائط پر عمل نہیں کرتا اسرائیل کو امدادی ٹرکوں کے داخلے سے متعلق معاہدے کی شرائط پر عمل کرنا ہوگا اور معاہدےکے تحت رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں سینیئر قیدیوں کو شامل کرنا ہوگا۔

    دوسری جانب یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی مؤخر کرنے پر اسرائیل نے حماس کو دھمکی دی ہےاسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے دھمکی دی گئی ہےکہ حماس نصف شب تک یرغمالیوں کو رہا کرے یا حملوں کے لیے تیار ہوجائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل حماس نے اسرائیل پر معاہدےکی طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی کا الزام عائدکیا تھاحماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے مشیر طاہر النونو نے ایک بیان میں کہا ہےکہ اسرائیل نے معاہدے کی بہت سی خلاف ورزیاں کی ہیں، اسرائیل نےامدادی ٹرکوں کے غزہ میں داخلےکی شرائط پرعمل نہیں کیا، اسرائیل نے قیدیوں کی رہائی کے لیے طے شدہ معیار پر بھی عمل نہیں کیا۔

    یاد رہے کپ عارضی جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کو آج 14 یرغمالیوں کو رہا کرنا تھا گزشتہ روز القسام بریگیڈ ز نے 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے 24 یرغمالیوں کو رہا کیا تھا جب کہ جواب میں اسرائیل نے اپنی جیلوں میں قید 39 فلسطینی بچوں اور خواتین کو آزاد کیا تھا۔

  • بجلی چوروں اور نادہندگان کے گرد گھیرا مزید تنگ کیے جانے کا امکان

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف ”نیم اینڈ شیم“ کے عنوان سے ایک مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : ویب سائٹ "بزنس ریکارڈ” کو وزارت داخلہ نے بتایا کہ حکومت نے ”نیم اینڈ شیم“ کے عنوان سے ایک مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت جب تک کہ واجبات ادا نہیں کیے جاتے بجلی چوری میں ملوث افراد اور نادہندگان کی بینک ٹرانزیکشنز روک دی جائیں گی اور ان پر سفری پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔

    ریاست کی رٹ کے حوالے سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے ’غیر قانونی اسپیکٹرم‘ پر توجہ مرکوز کرنے والی یہ نئی مہم متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے پوری قوت کے ساتھ چلائی جا رہی ہے، جس میں انسداد سمگلنگ اقدامات کے ساتھ ساتھ بجلی چوری کے خلاف مہم بھی چلائی جا رہی ہے بجلی چوری کے خلاف ایکشن کے اس عمل میں ڈسکوز نے 29,541 بجلی صارفین اور 20 سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا ہے، اور افسران سمیت مزید 272 ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔

    حکومت کے کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ جاری مہم کا جامع جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے وزارت داخلہ کی جانب سے نئے اقدامات کیے جا سکتے ہیں، جن میں آرتھوڈوکس اپروچ کے بجائے اختراعی اقدامات متعارف کرایا جانا، بدعنوانیوں میں ملوث ملازمین کے خلاف سخت اقدامات، نادہندگان کے شناختی کارڈ وزارت داخلہ کے ساتھ شیئر کیے جانا تاکہ بینکنگ لین دین کو روکا جائے اور بقایا جات کی منظوری تک بیرون ملک سفر پر پابندی لگائے جانا شامل ہیں۔

  • پشاور:جعلی لا گیٹ رزلٹ پیش کرنے کا کیس ، 20وکلا کے لائسنس منسوخ

    پشاور:جعلی لا گیٹ رزلٹ پیش کرنے کا کیس ، 20وکلا کے لائسنس منسوخ

    پشاور: جعلی لا گیٹ رزلٹ پیش کرنے کے معاملے پر خیبرپختو نخوابار کو نسل نے صوبے کے مختلف اضلاع کے 20 وکلا کے وکالت کے لائسنس منسوخ کردیئے-

    باغی ٹی وی: خیبرپختونخوا بار کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس چیرمین سید مبشر شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں دیگر ممبر ان میں سے محمد علی خان جدون، سید تیمور علی شاہ اور شاہ حسین خان نے شرکت کی۔

    ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس میں جعلی لا گیٹ رزلٹ کا کیس زیر غور آیا کمیٹی نے مکمل جانچ پڑتال کے بعد وکلا کے وکالت کے لائسنس تاحکم ثانی منسوخ کردئیے ،وکلا کے خلاف فوجداری کارروائی کے لیے سفارشات بار کو نسل کی جنرل باڈی اجلاس کو بھیج دی گئیں۔

    25 لاکھ پرائیویٹ کیمروں کا میپنگ پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ کا پراجیکٹ کا باقاعدہ …

    خیبرپختونخوا کونسل کے مطابق مذکوہ 20 وکلاء نے وکالت کے لائسنس کے لیے اپنے کاعذات کے ساتھ جعلی لا گیٹ رزلٹ پیش کیے تھے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اسلام آباد سے تصدیق کرانے پر لا گیٹ رزلٹ جعلی قرار پائے گئے۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ