Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • شمالی وزیرستان  میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار شہید

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار شہید

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے جنرل علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دیسی ساختہ بم (آئی ڈی ای) دھماکے کے نتیجے میں دو سپاہی لانس نائیک احسان بادشاہ اور لانس نائیک ساجد حسین شہید ہو گئے،علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    انسٹا گرام اور واٹس ایپ میں نئے فیچر ز کا اضافہ

    پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے،نگران وزیراعظم

    باجوڑ میں دھماکا، انصار الاسلام کے سابق امیر جاں بحق

  • باجوڑ میں دھماکا، انصار الاسلام کے سابق امیر  جاں بحق

    باجوڑ میں دھماکا، انصار الاسلام کے سابق امیر جاں بحق

    باجوڑ: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دھماکے سے انصار الاسلام کے سابق امیر مولانا عبد السلام جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ خزانہ میں ہونے والے بم دھماکے میں انصار الاسلام کے سابق امیر مولانا عبد السلام جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے،عبدالسلام اپنے والد کے ساتھ ساتھی کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ اس دوران باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ خزانہ میں اُن کو نشانہ بنایا گیا-

    پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے مولانا کا تعلق انصار الاسلام نامی نتظیم نے تھا، واقعے میں اُن کے تین ساتھی نیاز، ابراہیم اور مندرو حاجی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے ہیڈ کوارٹرز خار کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، مولانا عبدالسلام کو کچھ عرصے قبل بھی گھات لگا کر قتل کرنے کیلئے اُن پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

    پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے،نگران وزیراعظم

    قبل ازیں باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے پیشتو میں بم دھماکا ہوا جس میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہےپولیس کے مطابق دھماکے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے-

    انسٹا گرام اور واٹس ایپ میں نئے فیچر ز کا اضافہ

  • پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے،نگران وزیراعظم

    پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے،نگران وزیراعظم

    اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان جیسے ممالک کیلئے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت 28 ویں اقوام متحدہ کانفرنس آف پارٹیز کے حوالے سے بین الوزارتی جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں نگران وفاقی وزرا برائے خزانہ، خارجہ، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، منصوبہ بندی اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی ، جس میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی بڑھانے میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہونے کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے-

    ڈی سیل ہونے والی 84 فیکٹریوں کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم

    وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ برس موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان کی ایک تہائی آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی، پاکستان اپنی ماحولیاتی سفارتکاری سے عالمی ماحولیاتی بحث میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کوپ 28 میں کلائمیٹ فنانس اور دیگر متعلقہ معاملات پر پاکستان کا موقف اچھے انداز سے پیش کرنے کے لئے ادارے بھر پور تیاری کریں ،نگران وزیراعظم دبئی، متحدہ عرب امارات میں ہونے والی 28ویں کانفرنس آف پارٹیز کے یکم اور 2 دسمبر کو اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے-

    سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

  • انسٹا گرام اور واٹس ایپ میں نئے فیچر ز کا اضافہ

    انسٹا گرام اور واٹس ایپ میں نئے فیچر ز کا اضافہ

    میٹا کی جانب سے واٹس ایپ ایپلیکیشن میں متعدد فیچرز اور اپ ڈیٹس متعارف کروائے جارہے ہیں،اب کمپنی نے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اکاؤنٹس میں لاگ ان ہونے کا متبادل طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔

    باغی ٹی وی: واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی وایب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق یہ نیا فیچر آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے،اس فیچر کو پہلے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا تھااس نئے فیچر سے صارفین ای میل ایڈریس کو واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک کر سکیں گے۔

    یہ فیچر ایس ایم ایس ویریفکیشن کی جگہ نہیں لے گا بلکہ اس وقت صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جب وہ ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندسوں کے کوڈ کو موصول کرنے سے قاصر ہوں گے ای میل ویریفکیشن فیچر اس وقت بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا جب آپ کسی ایسی جگہ نئی ڈیوائس پر واٹس ایپ اکاؤنٹ پر سائن ان ہونے کی کوشش کریں گے جہاں موبائل نیٹ ورک دستیاب نہیں ہوگا یا کسی نئے فون میں سم لگائے بغیر اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے خواہشمند ہوں گے یہ سائن ان ہونے کا بیک اپ طریقہ کار ہوگا اور نئے واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے کے لیے فون نمبر کے اندراج کی ضرورت برقرار رہے گی صارف کا ای میل ایڈریس صرف اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے استعمال ہوگا اور دیگر صارفین کو نظر نہیں آئے گا۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

    اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آئی فون صارفین کو واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگااس کے بعد واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں اکاؤنٹ کے آپشن پر کلک کریں اس جگہ آپ کو ای میل لاگ ان آپشن نظر آئے گا، جس کو ان ایبل کرکے اپنے ای میل ایڈریس کا اندراج کریں ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہوگا-

    دوسری جانب واٹس ایپ کے بعد اب انسٹاگرام میں بھی ایک نیا فیچر متعارف کروایا جارہا ہے،مصنوعی ذہانت (AI) کے علاوہ اب سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکشن ’انسٹاگرام‘ پر بھی نئی اپڈیٹس متعارف کروائی جارہی ہیں اس سے قبل سیم سنگ فونز کے لیے کیمرہ شارٹ کٹ اور اسٹوریز کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔

    امریکی ڈالر مزید سستا

    ٹپسٹر اور موبائل ڈویلپر الیسنڈرو پالوزی کی جانب سے انسٹاگرام کیلئے ایک نیا اور منفرد فیچر لانچ کیا جارہا ہے یہ نیا فیچر ’مائی ویک‘ کے نام سے لیک کیا گیا ہے،اس فیچر کی مدد سے انسٹا اسٹوریز کا وقت بڑھادیا گیا ہے، یعنی انسٹا صارفین انسٹا اسٹوریز کو پورے ہفتے تک برقرار رکھ سکیں گے۔
    https://x.com/alex193a/status/1725848919978999856?s=20
    صارفین اس فیچر کی مدد سے اپنی مرضی سے نہ صرف اسٹوری کو پورا ہفتہ برقرار رکھ سکتے ہیں بلکہ ان اسٹوریز کو بدل بھی سکتے ہیں اور چاہیں تو ان اسٹوریز میں نئی اسٹوری بھی شامل کر سکتے ہیں اب تک یہ فیچر جاری نہیں کیا گیا ہے، لیکن توقع ہے کہ جلد یہ فیچر صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔

    ڈی سیل ہونے والی 84 فیکٹریوں کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم

  • ڈی سیل ہونے والی 84 فیکٹریوں کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم

    ڈی سیل ہونے والی 84 فیکٹریوں کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم

    لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ تدارک کے لیے عدالتی حکم کے خلاف ڈی سیل ہونے والی 84 فیکٹریوں کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی : مطابق اسموگ پر قابو پانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت ایل ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 84 فیکٹریاں عدالتی حکم پر سیل کی گئیں جنہیں ماحولیات ٹریبونل نے ڈی سیل کر دیا، ضلع ننکانہ میں فصلوں کی باقیات جلانے پر ذمہ دار افسروں کو معطل کر دیا گیا۔

    عدالت نے آلودہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں اور بَھٹوں کو ڈی سیل کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کن کن افسران نے ڈی سیل کیا؟ ان کے نام بتائیں، عدالت ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے خلاف کارروائی کرے گی، ایک دو افسران کے خلاف کارروائی ہوگی تو باقی سب ٹھیک ہوجائیں گے۔

    جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ اگر کسی افسر نے اس عدالت کے علاوہ کسی کا حکم مانا تو اس کو معطل کر دوں گا، میرا حکم ہے کہ اگر عدالت کے حکم پر کوئی چیز سیل ہوتی ہے، تو اسے کسی دوسرے آڈر سے ڈی سیل نہیں کیا جا سکتا۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

    دوران سماعت عدالت نے محکمہ زراعت سے فصلوں کی باقیات کے لیے سپرسیٹڈیڈ کی رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے استفسار کیا کہ کن کن علاقوں میں کسانوں نے سپر سیٹڈیڈ کو فصلوں کی باقیات کے لیے استعمال کیا؟ عدالت نے اسموگ کے لیے اقدامات پر کمشنر لاہور کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اقدامات کے باعث اسموگ میں کمی واقع ہوئی ہے، فصلوں کی باقیات کو جلانے سے نہ روکنے پر کارروائیاں جاری ہیں۔

    پنجاب حکومت نے بتایا کہ فصلیں جلانے کے معاملے پر ننکانہ کے 40 افسران کو معطل کردیا گیا ہے، وکیل ممبر کمیشن نے کہا کہ حکومت کے مطابق ہفتے کے دو دن ورک فرم ہوم کا نوٹیفکیشن کچھ دیر بعد جاری کردیا جائے گا۔

    امریکی ڈالر مزید سستا

    عدالت کو بتایا گیا کہ لاہور کو سگنل فری بنایا جارہا ہے جس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ لاہور کو سگنل فری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ بہت خطرناک کام ہے، سٹرکوں پر یوٹرن کا معلوم ہی نہیں ہوتا، جیل روڑ کو سگنل فری کرنے کا پروجیکٹ فیل ہوچکا،مختلف محکموں نے عدالتی حکم پر کارکردگی رپورٹس عدالت میں پیش کیں، بعدازاں عدالت نے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

    آسٹریلیا کے ورلڈ کپ جیتنے سے سٹے بازوں کو بڑا 

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

    کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 900 روپے اضافہ ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ ، 16 ہزار 500 جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 766 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 85 ہزار ، 614 روپے ہو گئی۔

    فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر مستحکم رہی، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 2022 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

    امریکی ڈالر مزید سستا

    دوسری جانب سستے پاور پلانٹس کی بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے، کیوں کہ سینٹرل پاور کمپنی گدو نے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے، گدو کمپنی نے نیپرا میں بجلی کی پیداواری قیمت 14روپے 93 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست دائر کردی۔

    گدو کمپنی نے درخواست میں مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ گیس مہنگی ہونے کے باعث ناگزیر ہے، بجلی کی پیداواری قیمت 14روپے 93پیسے فی یونٹ مقرر کی جائے سینٹرل پاورکمپنی گدو کی بجلی قیمتوں کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں، نیپرا میں گدو کمپنی کی درخواست پر 6 دسمبر کو سماعت ہوگی۔

    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت مستحکم

  • امریکی ڈالر مزید سستا

    امریکی ڈالر مزید سستا

    کراچی: انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں میں 66 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت 285 روپے 79 پیسے سے کم ہو کر 285 روپے 13 پیسے کی سطح پر آگئی ہے۔جبکہ گزشتہ دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 18 پیسے کی کمی کے بعد 285 روپے 79 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    خدیجہ شاہ کو دوسرے صوبہ منتقلی سے روکنے کی درخواست،جواب طلب

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی آگئی جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار 58 ہزار پوائنٹس کی حد عبور ہوگئی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس 704 بیس پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 58076 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا بعد ازاں 100 انڈیکس میں مزید اضافہ ہوا اور انڈیکس میں آئی ہوئی تیزی 704 پوائنٹس سے بڑھ کر 825 پوائنٹس میں تبدیل ہوگئی پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی 58 ہزار 196 کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔

    ملک ریاض بھی "انٹرویو "دینے والے ہیں،صحافی کا دعویٰ

  • بابا گرو نانک  کا 554واں جنم دن، سکیورٹی و رہائش سمیت دیگر انتظامات مکمل

    بابا گرو نانک کا 554واں جنم دن، سکیورٹی و رہائش سمیت دیگر انتظامات مکمل

    کرتار پور: بابا گرو نانک کے 554ویں جنم دن کی مناسبت سے سالانہ تقریبات 25 تا 27 نومبر کو ننکانہ صاحب میں شروع ہوں گی –

    باغی ٹی وی: سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق بابا گرو نانک دیو جی کے 554ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے 3000 سکھ یاتری بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے 25 نومبر کو 10 روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے جہاں بذریعہ روڈ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے ننکانہ صاحب جائیں گے –

    ایڈیشنل سیکر ٹری رانا شاہد نے بتایا کہ مہمانوں کی سکیورٹی و رہائش سمیت دیگر تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور اس ضمن میں چیئرمین بورڈ نے خصوصی احکامات جاری کر رکھے ہیں ،نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور چیئرمین بورڈ کی ہدایت پر سکھ یاتریوں کو صوبہ بھر میں بہترین سہولیات اور فول پرو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، جنم دن کی تقریبات کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ اس کے لیے مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا پہلی بار مذہبی سیاحت پروگرام کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ملک میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو پرانے سیاستدانوں کی انا کا مسئلہ ہے،بلاول بھٹو

    انہوں نے بتایا کہ سکھ یاتری واہگہ باڈر لاہور پہنچنے کے بعد بذریعہ روڈ سیدھا بابا گرو نانک کی جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے ننکانہ صاحب روانہ ہونگے جہاں وہ یاترا کریں گے اور26 نومبر کو گردوارہ سچا سودا (فاروق آ باد ) کا دورہ کریں گے،اس کے بعد بذریعہ روڈ واپس ننکانہ صاحب آ جائیں گے اور بھوگ اکھنڈ پاتھ صاحب میں یاترا کریں گے جبکہ جنم دن کی مرکزی تقریب 27 نومبر کو جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہو گی جس میں سکھ یاتری بابا گرو نانک دیو جی کی 554 ویں سالگرہ منائیں گے اور ننکانہ صاحب کے مقامی گردواروں میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے بعد ازاں سکھ یاتری کرتار پور،گجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع میں اپنے مذہبی مقامات پر حاضری دیں گے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت پیر تک ملتوی

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے اپنی مذہبی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے ہندو و سکھ یاتریوں کو رہائشی کمروں کی الاٹمنٹ کے لیے آن لائن درخواستیں وصول کی گئی ہیں اور دیگر معلومات بھی آن لائن فراہم کی گئی ہیں جبکہ بزرگ یاتریوں کو ترجیحی بنیادوں پر خصوصی سہولیات دی جائیں گی اور سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے قبل ان کی رہائش بارے مکمل معلومات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ سائلین کی شکایات کے فوری حل کے لیے ای۔شکایات سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،سکھ یاتری 10 روزہ اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد 10 دسمبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت روانہ ہوں گے ۔

    جب عمران خان وزیر اعظم تھے تو خاور مانیکا کو اس وقت انٹرویو دینا …

  • امریکی سفارتخانے کی اڈیالہ جیل دورے کی تصدیق

    امریکی سفارتخانے کی اڈیالہ جیل دورے کی تصدیق

    اسلام آباد: امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے اڈیالہ جیل کے دورے کی تصدیق کی ہے-

    باغی ٹی وی : امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے اس کی تصدیق کی ہےکہ ان کے افسران نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ہے اور یہ معمول کے مطابق تھا ترجمان امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ امریکن سٹیزن سروسز سیکشن کے ایک ورکنگ لیول کے قونصلر آفیسر اڈیالہ جیل گئے، اور ایک امریکی شہری قیدی کی خیریت جاننے کے لیے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا پاکستان اور دنیا بھر میں امریکی قونصلر افسران کے لیے یہ معمول ہے، جیلوں میں قید امریکی شہریوں کی حالت کا جائزہ لینا ایک معمول ہے-

    واضح رہے کہ 16 نومبر کو امریکی وفد نے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کا ہنگامی دورہ کیا تھاجیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ کا دورہ کرنے والے امریکی وفد میں گریگ ایڈورڈ، رابرٹ فرینکلن، ڈونالڈ سزولومیئر، مارک رائس اور پیٹر رچ شامل ہیں امریکی وفد نے جیل میں مسیحی حوالاتیوں اور قیدیوں سے ملاقات کی، جیل حکام نے امریکی وفد کو جیل میں سہولیات کے بارے میں بریفنگ بھی دی تھی-

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت پیر تک ملتوی

    جب عمران خان وزیر اعظم تھے تو خاور مانیکا کو اس وقت انٹرویو دینا …

    ملک میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو پرانے سیاستدانوں کی انا کا مسئلہ ہے،بلاول بھٹو

  • کوشش کریں گے مستحکم حکومت بنا سکیں،شہباز شریف

    کوشش کریں گے مستحکم حکومت بنا سکیں،شہباز شریف

    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستحکم حکومت بنانے کے لیے سیاسی جدوجہد کریں گے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ آمد پر سابق وزیراعظم شہباز شریف نے صحافیوں کی جانب سے سوال پر کہ کیا آج فیصلہ ہو جائے گا، بادی النظر میں لگ رہا ہےلولی لنگڑی حکومت ملے گی؟ پر کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اچھا ہو ، اس پر شہباز شریف نے کہا کہ ان شااللہ ہم کوشش کریں گے اور سیاسی جدوجہد کریں گےتاکہ مستحکم حکومت بنا سکیں۔
    https://x.com/pmln_org/status/1726918322707484792?s=20

    واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی دونوں اپیلوں پر 4 سال بعد سماعت ہوئی،جس میں نواز شریف کے ساتھ ،اسحاق ڈار اور شہباز شریف سمیت دیگر رہنما پہنچے،دوران سماعت وکیل امجد پرویز نے دلائل کئے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی اپیلوں پر مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی ، پیر کو نواز شریف کے وکیل امجد پرویز دلائل دیں گے-

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت پیر تک ملتوی

    نوازشریف اور شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت پیر تک ملتوی