Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان  میں غیر  آئینی اور غیر قانونی انتخابات ہونے جا رہے ہیں،پی ٹی آئی رہنما

    پاکستان میں غیر آئینی اور غیر قانونی انتخابات ہونے جا رہے ہیں،پی ٹی آئی رہنما

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما روؤف حسن نے الزام عائد کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر بغیر قانونی تقاضے پورا کیے مزید کیسز کا بھی فیصلہ آ جائے گا-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روؤف حسن کا کہنا تھا کہ سیاست پر بات کرنے کا آخری دن ہے، رجیم چینج آپریشن کرمنل گروہ کی کرپشن ختم کرنے کیلئے کیاگیا، 1.6 ملین پر چھوڑی ہوئی معیشت 16 ماہ میں منفی میں چلی گئی،ہمارے لوگوں کو بلا مقصد جیلوں میں رکھا گیا اب بھی رکھا ہوا ہے، تحریک انصاف دورمیں 4 لانگ مارچ ہوئے کسی کو نہیں روکا گیا لیکن ہمیں ایک بھی جلسہ نہیں کرنے دیا گیا، ہمار انتخابی نشان چھین کر ووٹ سے محروم کیا گیا۔

    رؤف حسن نے الزام عائد کیا کہ خواتین پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ انتہائی سست رکھنے کا کہا گیا ہے، تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کوبذریعہ پولیس ہراساں کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی پر بغیر قانونی تقاضے پورا کیے مزید کیسز کا بھی فیصلہ آ جائے گا، میڈیا پر ان کا نام اور تصویر تک نہیں شائع ہو سکتی، پاکستان میں غیر آئینی اور غیر قانونی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، آئندہ ان غیرآئینی اورغیرقانونی انتخابات کو چیلنج کیا جا سکتا ہے، پارٹی کو الیکشن میں جانے سے روکنے کیلئے ریاست نے کئی ہتھکنڈے اپنائے۔

    کسی کو بھی الیکشن کے دن قانون ہاتھ میں …

    گھوٹکی پولیس کا ضلعی انتظامیہ، پاک فوج اور رینجرز کے ہمراہ فلیگ مارچ

    کمپنی کا اپنے ملازمین کو ہر بچے کی پیدائش پر 3 کروڑ روپے دینے …

  • محنت کرنی چاہئے، صلہ اللہ کے ہاتھ میں ہے،بلاول بھٹو

    محنت کرنی چاہئے، صلہ اللہ کے ہاتھ میں ہے،بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف وزیراعظم بنے تو انہوں نے پھر انتقام کی سیاست شروع کردینی ہے-

    باغی ٹی وی: لاڑکانہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاڑکانہ کے عوام کا شکر گزار ہوں، لاڑکانہ نے ہمارے خاندان کے ساتھ وفاداری نبھا کر تاریخ رقم کی ہے لاڑکانہ وزیراعظم بناتا ہے تو پاکستان ایٹمی طاقت بن جاتا ہے، لاڑکانہ وزیراعظم بناتا ہے تو پھر پاکستان مسلم امہ کی قیادت کرتا ہےجب لاڑکانہ وزیراعظم بناتا ہے تو پوری دنیا اس کی بات مانتی ہے، لاڑکانہ وزیراعظم بناتا ہے تو پسماندہ طبقات کی نمائندگی ہوتی ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ مشکل سے نکلنے کیلئے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینا ہوگا، یہ لوگ جیت گئے تو ایک بار پھر دھرنے کی سیاست ہوگی، یہ لوگ جیت کر سیاسی مخالفین کے ساتھ پکڑ دھکڑ کریں گے، جنہوں نے حکومت دی یہ انہیں سے لڑ پڑے، ان کی وجہ سے جمہوریت اور پاکستان کا ہوا،نقصان پاکستانی معیشت اور عوام کا ہواوہ ایک بار پھر وزیراعظم بننے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں ان کی وجہ سے جمہوریت اور پاکستان کا ہوا، نقصان پاکستانی معیشت اورعوام کا ہوا۔

    پی ٹی آئی کے ورکرز کو پیغام دیتی ہوں، نفرت کی سیاست کو دفن کر …

    انہوں نے کہا کہ چوتھی بار وزیراعظم بننے کے بعد بھی انہوں نےرونا ہی ہے،چھ مہینے بعد پھر یہی ہونا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، مجھےکیوں بلایا آپ نے 8 فروری کو انہیں منہ توڑ جواب دینا ہے8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر شیر کا راستہ روکنا ہے یہ شیر کسانوں، مزدوروں اور غریبوں کا خون چوستا ہے ہم نے ملک کو جوڑنا ہے، تقسیم نہیں کرنا، مسلم لیگ (ن) طاقت کے نشے میں ملک کو تقسیم کر رہی ہے، کوئی مذہب اور کوئی لسانیت کے نام پر تقسیم چاہتا ہے، ہم 8 فروری کو ا ن سب کو جواب دیں گے، ہم اس ملک کو تقسیم نہیں کرنے دیں گے ہم نے پاکستانی عوام کو ریلیف دینا ہے، ریلیف دینے کیلئے عوامی معاشی معاہدے میں سب بتا دیا ہے، پاکستان کو مشکل معاشی فیصلے لینا ہوں گے، ہم وفاق سے 17 وزارتوں کو ختم کریں گے۔

    کسی کو بھی الیکشن کے دن قانون ہاتھ میں …

    انہوں نے کہا کہ ہم اشرافیہ کی سبسڈی ختم کردیں گے، ہم عام آدمی کی آمدنی میں اضافہ کریں گے، ہم سولر سسٹم سے 300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے، غریب عوام کیلئے 30 لاکھ گھر بنائے جائیں گے، ملک بھر کی کچی آبادیوں کو ریگولائز کروائیں گے، بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے، نوجوانوں کیلئے بےنظیر یوتھ کارڈ لائیں گے، مزدوروں اور کسانوں کیلئے بھی کارڈز لائیں گے، ہم ملک بھرمیں بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے، بچوں کو اسکولوں میں کھانا کھلایا جائے گا، تعلیم اور صحت کارڈ پر کام شروع کردیا ہے، ہمیں موقع ملا تو عوامی معاشی معاہدہ پرعمل کریں گے میں باقی سیاستدانوں کی طرح ذاتی انا کی سیاست نہیں کرتا، میراماننا ہے کہ محنت کرنی چاہئے، صلہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

    امریکی ڈالر سستا،سونے کی قیمت میں اضافہ

  • کسی  کو  بھی الیکشن کے دن  قانون  ہاتھ   میں لینے نہیں دیں گے،محمد احمد شاہ

    کسی کو بھی الیکشن کے دن قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیں گے،محمد احمد شاہ

    کراچی: نگران وزیر اطلاعات سندھ محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ کسی کو بھی الیکشن کے دن قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیں گے، اسلحے کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہے، اسلحے کی نمائش پر گرفتار بھی کریں گے اور ایف آئی آر بھی کاٹیں گے۔

    باغی ٹی وی: سندھ اسمبلی بلڈنگ میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے نگران صوبائی وزیر اطلاعات محمد احمد شاہ نے کہا کہ آج اپیکس کمیٹی میں اعلی قیادت سمیت تمام ایجنسیز کے نمائندہ گان موجود تھے اپیکس کمیٹی میں موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے کوئی معاملہ زیر بحث نہیں آیا کسی کو بھی الیکشن کے دن قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیں گے، اسلحے کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہے، اسلحے کی نمائش پر گرفتار بھی کریں گے اور ایف آئی آر بھی کاٹیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی بیلٹ پیپرز کل سےتقسیم ہونا شروع ہو جائیں گےکراچی، مٹیاری،سانگھڑ،شکار پور حساس ضلع ہیں اپیکس کمیٹی میں اطلاعات آئی ہیں کہ کچھ لوگ دہشت گردی کا پلان کر رہے ہیں دہشت گردی کے کسی بھی واقعے سے نمٹنے کے لیے تیا ر ہیں بلوچستان سے آگے تک کی سرحد بہت لمبی ہے جہاں سے دہشت گرد آ سکتے ہیں ہر ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر میں کنٹرول روم بنے گا ڈائریکٹر انفارمیشن کنٹرول روم میں موجود رہیں گے انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کل سے الیکشن سیل فعال کر دے گا پورے سندھ کی خبریں الیکشن سیل سے ملیں گی-

    میرادور جاری رہتا تو پورے ملک میں کوئی بے روزگار نہیں رہتا،نواز شریف

    نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف ہر وقت موجود رہے گاآرمی کی تعیناتی مکمل ہو چکی ہے۔ پولیس، رینجرز اور پھر آرمی ان کے درمیان رابطے ہوں گے، سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ واپسی میں بیلٹ پیپرز کی مکمل حفاظت کی جائے گی، جو بھی حساس ضلع ہیں وہاں ہمارا فوکس زیادہ ہو گا، کچے کے آس پاس کے علاقوں میں عارضی پولنگ اسٹیشنز بنائے جا رہے ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں بیلٹ پیپرز پہنچ چکے ہیں کچے کا انٹیلیجنس آپریشن مکمل ہو چکا ہے پاکستان کی مسلح افواج ،حکومت ،ایجنسیز سب ایک پیج پر ہیں صرف الیکشن کے دن کے لیے نہیں بلکہ اس کے بعد بھی ریڈ الرٹ رہے گا امن کے ساتھ الیکشن ہوگا الیکشن کے بعد کوئی دشمن فائدہ نا اٹھائے تو اس کے لیے بھی الرٹ رہیں گے۔

    امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے،ایران

    پی ٹی آئی کے ورکرز کو پیغام دیتی ہوں، نفرت کی سیاست کو دفن کر …

  • کمپنی کا  اپنے ملازمین کو ہر بچے کی پیدائش پر 3 کروڑ روپے دینے کا اعلان

    کمپنی کا اپنے ملازمین کو ہر بچے کی پیدائش پر 3 کروڑ روپے دینے کا اعلان

    سئیول: جنوبی کوریا کی ایک کمپنی اپنے ملک میں کم ترین شرح پیدائش کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے انوکھا حل نکال لیا-

    باغی ٹی وی:عالمی میڈیا کے مطابق بویونگ گروپ نامی تعمیراتی کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو ہر بچے کی پیدائش پر 75 ہزار ڈالرز (لگ بھگ 3 کروڑ پاکستانی روپے) دے گی کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس پالیسی کا اطلاق مردوں اور خواتین دونوں پر ہوگا، ان ملازمین میں بھی 52 لاکھ 50 ہزار ڈالرز تقسیم کیے جائیں گے جن کے ہاں 2021 سے اب تک بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے۔

    بویونگ گروپ کے چیئرمین لی جونگ کیون نے بتایا کہ ہم کمپنی کے ملازمین پر بچوں کی پرورش کے مالی بوجھ میں کمی لانا چاہتے ہیں جن ملازمین کے 3 بچے ہوں گے انہیں 2 لاکھ 25 ہزار ڈالرز نقد یا گھر کے کرائے میں سے ایک آپشن منتخب کرنے کو کہا جائے گامجھے توقع ہے کہ ہمیں ایک ایسی کمپنی کے طور پر جانا جائے گا جو شرح پیدائش میں اضافے اور ملکی مستقبل کے حوالے سے لاحق پریشانیو ں میں کمی لانے کی خواہشمند ہے-

    جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات

    خیال رہے کہ دنیا میں کم ترین شرح پیدائش والا ملک جنوبی کوریا کو قرار دیا جاتا ہے 2018 کے ڈیٹا کے مطابق جنوبی کوریا میں فی خاتون شرح پیدائش ایک بچے سے کم تھی مگر 2022 میں یہ مزید کم ہوکر 08.1 فیصد پر پہنچ گئی تھی۔

    امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے،ایران

    میرادور جاری رہتا تو پورے ملک میں کوئی بے روزگار نہیں رہتا،نواز شریف

  • امریکی ڈالر سستا،سونے کی قیمت میں اضافہ

    امریکی ڈالر سستا،سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر معمولی سستا ہو گیا –

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 41 پیسے ہو گئی ہے،آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے کی کمی ہونے کے بعد 279 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا، گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 279 روپے 41 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا،اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 796 پوائنٹس اضافے سے 63799 پر بند ہوا ہے،بازار میں آج 33 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 15.19 ارب روپے رہی،اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 121 ارب روپے بڑھ کر 9327 ارب روپے ہے۔

    دوسری جانب ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے منگل کو سونے کی مقامی قیمتوں کے نرخ بڑھ گئے، 10گرام سونا 257 روپے مہنگا ہوگیافی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا 10گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 413 روپے ہوگئی قیمت بڑھنے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے کا ہوگیا، گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونا 1200 روپے سستا ہوگیا تھا، جبکہ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی، سونا 11 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 28 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھا۔

  • الیکشن ڈے پر انٹر نیٹ سروس اورموبائل سروس ہر جگہ چلتی رہے گی،محسن نقوی

    الیکشن ڈے پر انٹر نیٹ سروس اورموبائل سروس ہر جگہ چلتی رہے گی،محسن نقوی

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ الیکشن ڈے پر انٹر نیٹ سروس اورموبائل سروس ہر جگہ چلتی رہے گی-

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب میں الیکشن انتظامات کے سلسلے میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں محسن نقوی نے کہا کہ الیکشن ڈے پر انٹر نیٹ سروس اورموبائل سروس ہر جگہ چلتی رہے گی، کسی جگہ بھی انٹرنیٹ وموبائل سروس بند نہیں ہو گی-

    انہوں نے ہدایت کی کہ 9فروری صبح فجر کے بعد فوری طورپر شہروں کی صفائی شروع کر دی جائے9فروری کو تمام علاقوں سے بینرز اورپوسٹرز ہٹا ئے جائیں، متعلقہ سیکرٹریزبینرز،پوسٹرز ہٹانے کے عمل کی نگرانی کریں، 9فروری کی شام کو تمام علاقوں کو کلیئر کرنے کے بعد رپورٹ دی جائے، 9فروری کی صبح سے کام شروع کر دیا جائے، تمام شہرصاف ستھرے چاہئیں، چیف سیکرٹری،آئی جی اور صوبائی الیکشن کمشنر سے رابطہ رکھا جائے۔

    امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے،ایران

    محسن نقوی نے کہا کہ ضلعی انتظامی افسران شفاف الیکشن کیلئے فیلڈ میں اپنے فرائض سرانجام دیں، پولنگ اسیٹشنز پر 32ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے کام کو آج رات12بجے تک ہر صورت مکمل کئے جائیں ، پنجاب حکومت نے سی سی ٹی وی کیمرے خرید کر 1ارب روپے کی بچت کی ہے جس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، سکیورٹی انتظامات اور نفری،ایس او پیز کے مطابق ہونے چاہئیں، الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق پر پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،وزیراعلی محسن نقوی کی کنٹرول رومز کو فعال کیا جائےکسی بھی شکایت پر فوری کارروائی کرکے ازالے کا موثر میکانزم بنایا جائے،پرامن اور آزادانہ انتخابات قومی ذمہ داری ہے،آپ سب نے ایک ٹیم کے طور پر یہ ذمہ داری ادا کرنی ہے۔

    میرادور جاری رہتا تو پورے ملک میں کوئی بے روزگار نہیں رہتا،نواز شریف

    جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات

  • امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے،ایران

    امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے،ایران

    تہران: ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے-

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی سے سوال پوچھا کہ کیا امریکا ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پہلے بھی ہر حملے کا فیصلہ کن جواب دیا ہے اور اگر اب بھی امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔

    قبل ازیں امریکانے خبردار کیا کہ ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں کے خلاف ابھی اور حملے کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے،و ائٹ ہاؤس کےقومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کو نشانہ بنانے کے لیے مشرق وسطیٰ میں مزید حملوں کا ارادہ رکھتا ہے، ہم اس سلسلے میں مزید حملوں اور دیگر ایکشنز کا بھی سوچ رہے ہیں، مشرق وسطیٰ میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں پر مزید حملوں کا مقصد یہ واضح پیغام دینا ہے جب ہماری فورسز پر حملہ کیا جائے گا اور ہمارے لوگوں کو قتل کیا جائے گا تو امریکا اس کا جواب دے گا، دوران بریفنگ ایک سوال کے جواب میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے ایران کے اندر حملے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ اس حوالے سے امریکی فوج محتاط رہی ہے۔

    مشرق وسطیٰ میں ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں پر مزید حملے کریں گے،امریکا

    واضح رہے کہ اردن میں ایک فوجی بیس پر ڈرون حملے میں امریکا کے 3 فوجی ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کا الزام امریکا نے ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ پر عائد کیا تھا،امریکا نے بعد ازاں شام اور عراق میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 40 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ امریکا نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ حزب اللہ کو مالی اور فوجی امداد ایران فراہم کرتا ہےجب امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران پر حملہ کرنا چاہتے ہیں تو انھوں نے جواب دیا تھا کہ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ امریکی فوجیوں پر حملے میں ایران براہ راست ملوث تھا فی الحال ایران پر حملے کے حق میں نہیں لیکن ایران کے خلاف ٹھوس شواہد مل گئے تو کچھ بھی ممکن ہے۔

    بیلجیئم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا

    جاسوسی کے الزام میں چین میں گرفتار آسٹریلوی مصنف کو سزائے موت سنادی گئی

  • میرادور جاری رہتا تو پورے ملک میں کوئی بے روزگار نہیں رہتا،نواز شریف

    میرادور جاری رہتا تو پورے ملک میں کوئی بے روزگار نہیں رہتا،نواز شریف

    قصور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ نواز شریف کا دور جاری رہتا تو پورے ملک میں کوئی بے روزگار نہیں رہتا، یہ بات کوئٹہ، پشاور، لاہور اور کراچی کے عوام بھی سن لیں۔

    باغی ٹی وی : قصور کے علاقے کھڈیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ الیکشن 8 کو ہیں لیکن آج یہاں جشن کا سماں ہے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے، عوام کا پہاڑ ہے، سفید داڑھی والا بھی یوتھ ہے اور ہم سب یوتھ ہیں، شہباز شریف یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں، اس کی سمجھ مجھے آرہی ہے اور یہاں جو جذبہ موجود ہے اس کی بھی سمجھ ہے، شہباز شریف کو یقین ہے کہ کھڈیاں کی تقدیر بدلنے والی ہے شہباز شریف 9 کے بعد تو آئیں گے لیکن یہ بتا کر جائیں کے کھڈیاں اور کوٹ رادھاکشن کو کیا دے کر جا رہے ہوں اور ان کو کچھ دیے بغیر جانے نہیں دینا اور یہاں کی تقدیر بدل جانی چاہیے،شہباز شریف وعدہ کریں کہ کھڈیاں کی سڑکیں پیرس کی سڑکوں کو مات کرے، راستہ کسی موٹروے سے کم نہیں ہونا چاہیے، کھڈیاں کا کیا قصور ہے کہ یہاں یونیورسٹی نہیں بنی۔

    نواز شریف نے کہا کہ میری حکومت ختم نہیں کی جاتی تو کوئی بھی نوجوان بے روزگار نہیں ہوتا اور سب کے پاس باعزت روزگار ہوتا اور یہ بات میں یقین سے کہہ رہا ہے اور دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ نواز شریف کا دورہ جاری رہتا تو پورے ملک میں کوئی بے روزگار نہیں رہتا، یہ بات کوئٹہ، پشاور، لاہور اور کراچی کےعوام بھی سن لیں،ہم نے بہت ٹھوکریں کھائی ہیں لیکن ہمیں ان ٹھوکروں اور مشکلوں سے باہرنکلنا، پھر ترقی کی دوڑ میں شامل ہونا ہے اور ہم نے پھر ایشین ٹائیگر بننا ہے، میرے سامنے بڑے کام کے لوگ بیٹھےہوئے ہیں، ان سے کام لو اور اس جذبے کو پاکستان کے لیے استعمال کرو، یہ جذبہ پاکستان میں انقلاب پیدا کرے گا اور پاکستان کی تقدیر بدل دے گا۔

    دوسری جانب قصور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں ضلع قصور کو لاہور بنا دیں گے اور ہر چیز دیں گے ایک طرف نوازشریف وطن سے محبت کرتا ہےدوسری طرف ملک دشمنی ہے نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بن کر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے ایک طرف ایثار و قربانی ہے تو دوسری طرف لالچ اور پیسہ بٹورنے کی خواہش ہے۔ ایک طرف تحمل اور برداشت ہے تو دوسری طرف تکبر اور رعونت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک طرف 9 مئی والا ہے تو دوسری طرف 28 مئی والا نوازشریف بیٹھا ہے۔ نوازشریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔ حالیہ سالوں میں جب سیلاب آئے تو وہ دھرنے دیتے رہے، سازشیں کرتے رہے ایک طرف اندھیرے تھے نوازشریف روشنی لایاماضی میں جب بھی ملک پر کڑا وقت آیا نوازشریف آگے بڑھ کر آیا۔

  • انتخابات کے بعد ایک مضبوط حکومت قائم کریں گے،فاروق ستار

    انتخابات کے بعد ایک مضبوط حکومت قائم کریں گے،فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سنئیر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ انتخابات کے بعد ایک مضبوط حکومت قائم کریں گے-

    باغی ٹی وی : کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہم خیال جماعتوں سے قربتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے، مولانا فضل الرحمان کے تعاون کا سلسلہ این اے244، پی ایس 116 اور پی ایس 117 تک پہنچ گیا ہے،سمیع سواتی پی ایس 116 سے محمد راحیل کے حق میں دستبردار ہورہے ہیں، قاری یونس قاسمی این اے 244 سے میرے حق میں دستبردار ہو رہے ہیں، جبکہ مصطفیٰ برکی پی ایس 116 سے ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہو رہے ہیں-

    فاروق ستار نے کہا کہ انتخابات کے بعد ایک مضبوط حکومت قائم کریں گے، اتحادیوں کے ساتھ وفاق اور سندھ میں مستحکم حکومت قائم ہوگی یہ سیٹ ایڈجسیٹمنٹ کے لئے نہیں، قومی اتفاق رائے کے لئے کیا جارہا ہے، یہ بڑی بات ہے جے یو آئی کے ہزاروں ووٹرز پتنگ پر مہر لگائیں گے کراچی کی ترقی میں ہر زبان بولنے والے سیاسی جماعتیں ہاتھ بڑھا رہی ہیں۔

    تمام حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگادئیے گئے ہیں،الیکشن کمشنر سندھ

    مسائل کا حل نکالنا ہے کہ تو ایک بار پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں،بلاول

    جماعت اسلامی 8 فروری کو کلین سویپ کرے گی،حافظ نعیم

  • جاسوسی کے الزام میں چین میں گرفتار آسٹریلوی مصنف کو سزائے موت سنادی گئی

    جاسوسی کے الزام میں چین میں گرفتار آسٹریلوی مصنف کو سزائے موت سنادی گئی

    بیجنگ: 2019 میں گرفتار کئے گئے آسٹریلوی مصنف اور ناول نگار ڈاکٹر یانگ ہینگ کو جاسوسی کے الزام میں آج سزائے موت سنادی گئی۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 57 سالہ یانگ ہینگ جو آسٹریلوی شہریت بھی رکھتے ہیں اور وہ چین کی وزارت دفاع میں بھی ملازم کام بھی کر چکے ہیں بعد ازاں وہ مستعفی ہوگئےتھے یانگ ہینگ نےناول اور بلاگز لکھےجس میں چین کے طرز حکومت اور سیکیورٹی کے معاملات پر کھل کر تنقید کرتے تھے جس پر انہیں ”جمہوریت کا سوداگر” بھی کہا جاتا تھا۔

    ڈاکٹر یانگ ہینگ کو جنوری 2019 میں گوانگزو ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا اور جاسوسی کے الزام کے تحت کیس بند عدالت میں چلایا گیا جب کہ 2021 میں خفیہ ٹرائل بھی ہوا تھا اب انہیں سزائے موت سنادی گئی ہے جس پر آسٹریلیا نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یانگ کی اپنے اہل خانہ کے پاس بحفاظت پہنچ جانے تک حمایت جاری رکھیں گے۔

    مسائل کا حل نکالنا ہے کہ تو ایک بار پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں،بلاول

    بھارت میں اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری کو گرفتار کر لیا

    تمام حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگادئیے گئے ہیں،الیکشن کمشنر سندھ