Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بھارتی وزیر کی تاریخی درگاہ کی جگہ مندر بنانے کی دھمکی

    بھارتی وزیر کی تاریخی درگاہ کی جگہ مندر بنانے کی دھمکی

    ممبئی: مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شنڈے نے انتخابی ریلی سے خطاب میں ممبئی میں واقع تاریخی حاجی عبدالرحمان ملنگ درگاہ کی جگہ مندر بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس درگاہ کو ایک مندر گرا کر بنایا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی : بی بی سی کے مطابق سب سے پہلے 80 کی دہائی میں شیوسینا کے رہنما آنند دیگے نے حاجی ملنگ درگاہ پر مندر بنانے کی مہم چلائی تھی اور 1996 میں درگاہ کے اندر 20 ہزار کارکنوں کے ساتھ پوجا پاٹ بھی کی تھی، آنند دیگے کی پیروی میں اب شیوسینا سے تعلق رکھنے والے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ بھی اسی راستے پر چل پڑے ہیں۔

    شیو سینا جماعت سے تعلق رکھنے والے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شنڈے نے اپنی انتخابی مہم کے دوران حاجی ملنگ درگاہ کو مندر بنانے کا اعلان کردیاایکناتھ شنڈے نے کہا کہ حاجی ملنگ درگاہ کو بھی بابری مسجد کی طرح مندر گرا کر بنایا گیا تھا اور اب ہم تاریخی مندر کو دوبارہ بحال کریں گے، بی بی سی نے اس حوالے سے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شنڈے نے رابطہ کیا لیکن انہوں نے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

    بی بی سی کے مطابق ممبئی کے مضافاتی علاقے کی پہاڑی پر واقع حاجی ملنگ درگاہ تک جانے کے لیے چٹانوں کو کاٹ کر سیڑھی کے 1500 قدم بنائے گئے ہیں، حاجی ملنگ کے بارے میں کہا جاتا ہے وہ بھی عرب ممالک سے 700 سال قبل بھارت آئے تھے جب بھارت میں عرب صوفیوں کی آمد عام تھی اور بہت سے صوفیوں کی طرح حاجی ملنگ بھی یہیں کے ہو کر رہ گئے تھے۔

    اس درگاہ کی تعمیر اور صاحب مزار کےبارے میں بہت زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہیں لیکن مسلمان اور ہندو میں یکساں مقبولیت کے باعث لگتا ہے کہ وہ علاقے میں امن، محبت اور اخلاق کے داعی اور غریب پرور انسان تھے اس درگاہ کی سب سے خاص بات بھی یہی ہے کہ یہاں مسلمان اور ہندو دونوں ہی بڑی تعداد میں زیارت کے لیے آتے ہیں اور یہاں مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ اپنی اپنی منتیں مرادیں مانگتے ہیں،درگاہ میں مسلمان سبز اور ہندو نارنجی چادر چڑھاتے ہیں-

    اس درگاہ کا انتظام بھی مسلمان اور ہندو مل کر چلاتے ہیں جس کے لیے ٹرسٹی کے دو ارکان مسلمان ہیں جب کہ موروثی طور پر متولی ایک برہمن ہندو ہیں اس درگاہ کے آس پاس کئی قدیم مندر بھی ہیں، بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کے بعد اب انتہا پسندوں کی کئی اور تاریخی مساجد اور مزاروں پر نظر ہے جن میں حاجی ملنگ درگاہ بھی شامل ہے۔

  • پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں بھی ہلکی بارش متوقع

    پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں بھی ہلکی بارش متوقع

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والی ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ،جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ کے کچھ اضلاع خاص کر کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہےجس سے وقتی طور پر سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا تاہم اس کےبعد موسم بہتر ہوجائے گا، پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، وادی سوات کےسیاحتی مقام مالم جبہ اور کالام میں برفباری سے وادی کے حسن کو چار چاند لگ گئے، برفباری کا لطف اٹھانے کیلئے سیاح پہنچنا شروع ہوگئے ہیں سوات کے حسین سیاحتی مقام مالم جبہ میں طویل خشک سالی کے بعد برفباری کا آغاز ہوا برفباری سے مالم جبہ کی چوٹی نے سر پر برف کی سفید چادر اوڑھ لی، مالم جبہ کے علاوہ وادی کالام میں بھی برفباری جاری ہے جس سے وادی کا حسن مزید نکھر گیا، ملک بھر سے سیاح پہنچ گئے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ بڑا سفر کرکے یہاں کے خوبصورت نظارے دیکھنے پہنچیں ہیں۔

    خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ جب کہ پشاور سمیت مختلف شہروں میں بارش بھی ہوئی، اس کے علاوہ سکردو میں موسم سرماکی پہلی برف باری ہوئی، جس کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی-

  • نواز شریف کو چوتھی بار چننے سے انتخابی منشور پر عمل نہیں ہوگا،بلاول زرداری

    نواز شریف کو چوتھی بار چننے سے انتخابی منشور پر عمل نہیں ہوگا،بلاول زرداری

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے، نواز شریف کو چوتھی بار چننے سے بھی منشور پر عمل درآمد نہیں ہوگا، نئی سوچ کے بغیر آپ اپنے منشور پر عمل نہیں کرسکتے-

    باغی ٹی وی :راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت میں 18 ماہ گزارے، جانتے ہیں کہ اسلام آباد بیوروکریسی کی کیا ذہنیت ہے، بیورو کریسی نہ خودکچھ کرنا چاہتی ہے اور نہ کسی کو کچھ کرنے دیتی ہے،نفرت اور تقسیم کی سیاست کی وجہ سے بھائی بھائی سے لڑرہا ہے، ملک میں تقسیم کی سیاست کی جارہی ہے، نفرت اور تقسیم کی سیاست کی وجہ سے پاکستان کونقصان ہورہا، اتحادی حکومت سے پہلے پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم سے نکالا گیا، ہم نیک نیت کے ساتھ اکٹھے ہوئے تھے، میری نیت تھی کہ تمام سیاسی پارٹیاں مل کر پاکستان میں کام کریں، معاشی، سیاسی بحران تھا، پاکستان دنیا میں اکیلا ہوگیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لوگوں کا بہت اچھا رسپانس ہے، باقی عوام کی طرح میں بھی میاں صاحب کی تقریریں نہیں سنتا، باقی ممالک میں بھی وزارت عظمیٰ کے امیدوار دنیا کے سامنے مباحثہ کرتے ہیں، میں نے ان کا چیلنج قبول کیا ، میں نے چیلنج دیا تو چھوٹے میاں صاحب نے سندھ آنے کو کہا، میں نے چیلنج قبول کیا،یہ میرے چیلنج سے کیوں ڈر رہے ہیں؟ میاں صاحب کو اپنی پالیسیوں کا پتا ہےتو آئیں مجھ سے مباحثہ کریں،تھرپارکر،کراچی یا گمبٹ کہیں بھی آکر مباحثہ کرلیں،کیا کبھی پنجاب میں بزدل لوگوں کو منتخب کرایا ہے، پنجاب کے لوگ ہمیشہ بہادر اور دلیر لوگوں کا ساتھ دیتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ ایک جماعت کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کردیا پیپلزپارٹی کے ساتھ بھی ایسا کریں گے، یہ جانتے ہیں کہ عوام کی اکثریت نہیں چاہتی کہ میاں صاحب چوتھی بار وزیراعظم بنیں، ہمیں جو بھی جوائن کرتا ہے اس کے لیے مسائل ہوتے ہیں، ن لیگ کھلا میدان چاہتی ہے، پیپلز پارٹی کے خلاف بھی غیر جمہوری رویہ جاری ہے، حکومت پنجاب سے پوچھتا ہوں کیا ہم نے 9 مئی کیا، ن لیگ کو ڈرکیا ہے؟ جیالوں کے پیچھے کیوں پڑے ہوئے ہیں۔

    اسلام آبادکی نجی یونیورسٹی میں طلبا سے مکالمہ کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک کی اشرافیہ، بجلی گھروں اور فرٹیلائزر انڈسٹری کو 1500 ارب روپے سالانہ سبسڈی ملتی ہے، اشرافیہ کی تمام سبسڈی کو ختم کریں گے، پسماندہ طبقات کو ریلیف دینےکے لیے رقم خرچ کریں گے، حکومت ملی تو وفاق کی 17 وزارتیں ختم کریں گے، عوام کو 300 یونٹ تک مفت بجلی، دیگر سہولتیں دیں گے تو پالیسیز کے ساتھ کھڑے ہوں گے،طاقت ور لابیز مسائل کا باعث بنتی ہیں، نواز شریف کو چوتھی بار چننے سے انتخابی منشور پر عمل نہیں ہوگا، چاہتا ہں نفرت کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہو، ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے-

    سابق وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے 3 ماہ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی، جو الیکشن جیتے انتقامی سیاست نہ کرے، اپوزیشن بھی حکومت چلنے دے، سیاست کے لیے غلط معاشی فیصلوں کا نقصان عوام اٹھا رہے ہیں، نیت ٹھیک ہو تو آئی ایم ایف کے ساتھ غریبوں کا خیال رکھا جاسکتا ہے،بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام خواتین کو بھکاری نہیں بااختیار بناتا ہے، غریب کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کے لیے کچھ کرنا میری ترجیح ہے، گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کو دلوارہے ہیں، ایسے گھربنا رہے ہیں جو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابل کرسکیں، سیلاب سے تباہ ہونے والے 20 لاکھ گھربنارہے ہیں، اسی ماڈل کو دیکھتے ہوئے ملک میں 30 لاکھ گھر بنائیں گے۔

  • عدالت نے  عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کا جرح کا حق ختم کر دیا

    عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کا جرح کا حق ختم کر دیا

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں وکیل تبدیلی کی درخواست دی۔

    باغی ٹی وی : احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کا جرح کا حق ختم کر دیا جبکہ عدالت کل عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 342 کا بیان ریکارڈ کرے گی سابق وزیراعظم نے توشہ خانہ کیس میں وکیل تبدیلی کی درخواست دی۔

    وکیل چوہدری اظہر عباس نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طرف سے وکالت نامہ جمع کروایا جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے وکیل تبدیل کرنے کی مخالفت کی گئی۔

    پی ٹی آئی کے سارے آزاد امیدوار میرے ساتھ ہیں، پرویز خٹک

    نیب کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں 10واں وکیل تبدیل کیا جارہا ہے، کیس کو التوا میں ڈالنے کے لیے بار بار وکیل تبدیل کیے جارہے ہیں، وکلاصفائی مسلسل تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، 5 سے 6 مرتبہ گواہ عدالت آچکے ہیں مگر جرح نہیں کی گئی، توشہ خانہ کیس میں وکلا صفائی کی جانب سے صرف 5 گواہوں پر جرح کی گئی۔

    ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار دو خاندان ہیں،سراج الحق

    وکیل شہباز کھوسہ نے کہا کہ پراسیکیوشن نے توشہ خانہ کیس میں 16 گواہوں کے بیانات قلمبند کروا دیے، توشہ خانہ کیس میں نیب نے 20 گواہوں میں سے 4 گواہوں کو ترک کر دیا، میں والد کا الیکشن چھوڑ کر جرح کے لیے آیا تھا، جرح کا حق ختم کرنے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

    قوانین کی خلاف ورزی،بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ پر جرمانہ

  • پی ٹی آئی میں شامل کیوں نہیں ہوا ،بتایا تو  عمران خان کی مشکلات میں مزید اضافہ  ہوگا،چوہدری نثار

    پی ٹی آئی میں شامل کیوں نہیں ہوا ،بتایا تو عمران خان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا،چوہدری نثار

    راولپنڈی: سینئیر سیاسی رہنما چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی 54 سال سے میرا دوست ہے مگر میں تحریک انصاف میں شامل کیوں نہیں ہوا ابھی نہیں بتا سکتا، بتایا تو بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا-

    باغی ٹی وی :اڈیالہ روڈ پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ این اے 54،53 اور پی پی 10 سے آزاد امیدوار چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ملک مشکل ترین دور سے گزررہا ہے،عمران خان نے اپنی جماعت میں شامل کرنے کے لیے کافی مرتبہ اصرار کیابانی پی ٹی آئی 54 سال سے میرا دوست ہے مگر میں تحریک انصاف میں شامل کیوں نہیں ہوا ابھی نہیں بتا سکتا، بتایا تو بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، میں دوست کی مشکلات میں اضافہ نہیں کرنا چاہتا۔

    انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں الیکشن کے بعد کسی جماعت میں عزت کے ساتھ جاؤں، انتخابات 2018 میں کیا ہوا، اس کی وجہ کچھ اور تھی، پھر کبھی بتاؤں گا، عمران نے کسی کو پارٹی میں شامل کرنے کی اتنی کوشش نہیں کی جتنی میرے لیے کی۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں 35 سال گزارے، بہت سے راز میرے پاس ہیں مگر ان پر تنقید نہیں کروں گا، اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے جو لوگ کہتے مسلم لیگ ن نے ترقیاتی کام کروائے تو ان کو بولیں ڈیڑھ سال اب حکومت رہی کوئی ایک اینٹ لگائی ہے تو دکھا دیں آپ سے جو ووٹ مانگنے آئے اس سے پوچھیں کتنے ترقیاتی کام کرائے ہیں، میں نے اس حلقے کے عوام کی خدمت کی میری اولا د بھی آپ کی خدمت کرے گی۔

  • پی ٹی آئی کے سارے  آزاد امیدوار  میرے ساتھ ہیں، پرویز خٹک

    پی ٹی آئی کے سارے آزاد امیدوار میرے ساتھ ہیں، پرویز خٹک

    پشاور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین) پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کے بہت قریب رہا ہوں وہ بہت جھوٹا آدمی ہے-

    باغی ٹی وی: رشکئی میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی پی ٹی آئی نہیں ہے، سارے امیدوار آزاد ہیں اور وہ میرے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی کو سیاسی لوگوں سے نفرت ہے انہیں صرف اپنے آپ سے مطلب ہے،لوگوں کو بے وقوف بنایا گیا ہے۔

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے بہت قریب رہا ہوں وہ بہت جھوٹا آدمی ہے، انہوں نے قوم کے ساتھ جو وعدے کیے تھے سارے جھوٹے تھے، ان کے جھوٹ کی وجہ سے میں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی کیونکہ وعدے وہ کرتے اور شرمندگی ہمیں اٹھانی پڑتی تھی،یہ حال میں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں بھی دیکھا، کوئی ایک شکل میں آتا ہے تو کوئی دوسری شکل میں۔

    عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کا جرح کا حق …

    دوسری جانب خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، 2018 کی نسبت 40 لاکھ نئے اضافی ووٹرز ووٹ کا حق استعمال کرسکیں گے الیکشن کمیشن سے حاصل کردہ دستاویز کے مطابق خیبرپختوںخوا میں 2018 کی نسبت 40 لاکھ 88 ہزار 274 ووٹرز کا اضافہ ہے۔

    دستاویز کے مطابق خیبرپختوںخوا میں 2018 میں ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 78 ہزار 845 تھی جو اب 2 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 119 پر پہنچ گئی ہےخواتین ووٹرز کی تعداد میں 23 لاکھ 63 ہزار 980 اور مرد ووٹرز کی تعداد میں 17 لاکھ 24 ہزار 294 مرد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد خواتین ووٹرز کا تناسب 45 اعشاریہ 53 فیصد اور مرد ووٹرز کا 54 اعشاریہ 47 فیصد ہے۔

    قوانین کی خلاف ورزی،بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ پر جرمانہ

    ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار دو خاندان ہیں،سراج الحق

  • ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار دو خاندان ہیں،سراج الحق

    ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار دو خاندان ہیں،سراج الحق

    کوٹ مومن: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار دو خاندان ہیں، اگر 3 بار رہ کر نوکریاں نہ دےسکے تو آج لوگ پی پی،ن لیگ کے جھانسےمیں آنے والے نہیں-

    باغی ٹی وی : کوٹ مومن میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی تباہی کے یہی دو خاندان ذمہ دار ہیں، آج لوگ پی پی،ن لیگ کے جھانسےمیں آنے والے نہیں،آج یہ پھر حکمرانی کرنے کے لیے آگئے ہیں شہزادہ کہتا ہے میرے نانا اور والدہ وزیراعظم تھیں تو میں بھی بنوں گا، قوم ن لیگ اور پی پی کے جھانسے میں آنے والی نہیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ ملک میں 2 خاندانوں نے اداروں، کسانوں، مزدوروں کو نقصان پہنچایا، آج ہر پاکستانی ان ہی کی وجہ سے مقروض ہے،آج یہ کہتے ہیں ہمیں وزیراعظم بنادو،1 کروڑ نوکریاں دیں گے، یہ 3 بار وزیراعظم بننے کے بعد تو نہ دے سکے، اب کہاں سے دیں گے، سندھ میں تعلیمی اداروں کی صورتحال افسوسناک ہے، لیکن وہ لوگ جان لیں پاکستان شہزادوں کا نہیں عوام کا ہے،قرض اتارو اسکیم کا جو پیسہ آیا تھا وہ کہاں گیا؟ پاکستان کو نوازشریف کی نہیں، امن، روزگار اور ترقی کی ضرورت ہے۔

    پی ٹی آئی کے سارے آزاد امیدوار میرے ساتھ ہیں، پرویز خٹک

    پی ٹی آئی میں شامل کیوں نہیں ہوا ،بتایا تو عمران خان کی مشکلات …

    عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کا جرح کا حق …

  • قوانین کی خلاف ورزی،بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ پر جرمانہ

    قوانین کی خلاف ورزی،بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ پر جرمانہ

    حیدر آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ پر جرمانہ کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں کھیلے گئے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے 18ویں اوور میں جسپریت بمراہ نے جان بوجھ کر انگلش بیٹر اولی پوپ کے راستے میں قدم رکھا اور جسمانی طور پر روکنے کی کوشش بھی کی جس پر اولی پوپ نے امپائر سے شکایت بھی کی، انگلش بلے باز اولی پوپ اس وقت 196 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔

    جسپریت بمراہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ کے لیول 1 کے مرتکب ہوئے ہیں اور انہوں نے میچ ریفری رچی رچرڈسن کی جانب سے لگائے گئے جرمانے کو قبول بھی کیا ہے بھارتی فاسٹ بولر کا گزشتہ 24 مہینوں میں یہ پہلا جرم تھا جس وجہ سے ان کے ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی کٹوتی کی گئی ہے یاد رہے کہ کوڈ آف کنڈیکٹ کے لیول 1 کے تحت کھلاڑی پر میچ کا 50 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی کٹوتی کی جاتی ہے۔

    سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت بحال ہو گئی

    کراچی میں پاکستان کی پہلی میراتھون عامر سہیل نے جیت لی

    پی سی بی کا بورڈ آف گورنر تشکیل دے دیا گیا

  • اسٹیٹ بینک کا  تمام مالیت کے نئےکرنسی نوٹ لانےکا اصولی فیصلہ

    اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئےکرنسی نوٹ لانےکا اصولی فیصلہ

    کراچی:اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئےکرنسی نوٹ لانےکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے مطابق نئے نوٹ بین الاقوامی سکیورٹی فیچرکے ساتھ چھاپے جائیں گے نوٹ نئے سیریل نمبر، ڈیزائن اور ہائی سکیورٹی فیچرکے ساتھ متعارف کرائے جائیں گے، نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے، امید ہےکہ نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک مارچ تک مکمل ہوجائےگا گورنر اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہےکہ بھارت کی طرز پر کرنسی نوٹ کی تبدیلی اچانک نہیں کریں گے۔

    دوسری جانب پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی رہی جبکہ اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، ایک موقع پر ڈالر کی قدر 16 پیسے کی کمی سے 279 روپے 43 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی بعدازاں بیرونی ادائیگیوں اور درآمدی ضروریات کے لیے ادائیگیوں کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 5 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 64 پیسے کی سطح پر بند ہوئی ، اوپن کرنسی مارکیٹ میں سپلائی معمول کے مطابق ہونے سے ڈالر کی قدر 7 پیسے کی کمی سے 281 روپے 9 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

    پی ٹی اے اور آئی ٹی انڈسٹری کا چین کے ساتھ معاہدہ

    ضلع خیبر میں 434 دینی مدرسہ کے طلباء کی دستار بندی تقریب

    اوچ شریف :ایلیٹ فورس اہلکار غریب سید خواتین کے پلاٹ پر قبضہ کیلئے سرگرم

  • مودی سرکار کی قانونی کارروائی کا خوف،بھارتی شہریوں کا آن لائن پول یا سماجی رائے دینے سے گریز

    مودی سرکار کی قانونی کارروائی کا خوف،بھارتی شہریوں کا آن لائن پول یا سماجی رائے دینے سے گریز

    صرف نصف دہائی قبل بھارت ایک اینالاگ ملک تھا، اس کے صرف پانچ فیصد لوگ انٹرنیٹ استعمال کرتے تھے، موبائل فون بنیادی طور پر کال کرنے کے لیے استعمال ہوتے تھے، اور ٹیلی ویژن اور سنیما ہال تھے جہاں لوگ تفریح ​​کے لیے جاتے تھے۔

    اخبار اکنامسٹ کے مطابق پالیسی میں وبائی امراض کے لاک ڈاؤن کے امتزاج نے بہت بڑی تبدیلی آئی ہے، آج ہر دو میں سے ایک ہندوستانی ا نٹر نیٹ استعمال کرتا ہے ،سٹریمنگ ویڈیو کے سامعین کی تعداد گزشتہ سال 481 ملین تھی، جو 2021 کے مقابلے میں ایک تہائی زیادہ ہے، فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور یوٹیوب ہر ایک کے بھارت میں کہیں بھی زیادہ صارفین ہیں۔

    اس تبدیلی کے ساتھ ، قانون سازوں نے بہت سے اقدامات کیے ہیں، گزشتہ سال اگست میں ہندوستان کی پارلیمنٹ نے ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ منظور کیا اور دسمبر میں اس نے ایک ٹیلی کمیونیکیشن بل منظور کیا جو کہ 1885 کے انڈین ٹیلی گراف ایکٹ کی جگہ بنا، ایک نئے نشریاتی بل کا مسودہ جاری کیا گیا ہے، جو منظور ہونے پر 1995 کے قانون کو ریگولیٹ کرنے والے کیبل کی جگہ لے لے گا۔ اس کے علاوہ ایک "ڈیجیٹل انڈیا” ایکٹ بھی کام کر رہا ہے جس کا مقصد پلیٹ فارمز کو ریگولیٹ کرنا اور صارفین کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنا ہے، جو 24 سال پرانے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ایکٹ کی جگہ لے گا۔

    ایران نے 3 مصنوعی سیارے اکٹھے خلا میں روانہ کر دیئے

    ٹیلی کام ایکٹ حکومت کو یہ مطالبہ کرنے کی اجازت دیتا ہے کہ موبائل آپریٹرز اور انٹرنیٹ فراہم کرنے والے عدالتی اجازت کے بغیر پیغامات کو روکیں یا بلاک کریں اس کا یہ بھی تقاضہ ہے کہ روکے گئے پیغامات کو "قابل فہم شکل” میں فراہم کیا جائے، جو کہ واٹس ایپ جیسی ایپس میں پیغامات کی حفاظت کرنے والے انکرپشن کے مطالبات کے لیے قانونی جی آر کا کام کرے۔

    آزادی اظہار کے ساتھ ہندوستان کا طویل عرصے سے مشکل تعلق رہا ہے، بھارتی پولیس موجودہ قوانین کے تحت سوشل میڈیا پر پوسٹوں کے لیے لوگوں کو باقاعدگی سے گرفتار کرتی ہے۔

    اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے، 3 امریکی فوجی ہلاک اور …

    ▪️ csds-Lokniti، ایک پولسٹر کی طرف سے گزشتہ سال ایک بڑے سروے میں، 65 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ قانونی کارروائی کے خوف سے اپنی پول یا سماجی رائے کو آن لائن پوسٹ کرنے سے بہت یا کسی حد تک خوفزدہ ہیں ویب سائٹ بلاک کرنے کے آرڈرز 2018 میں 2,799 سے بڑھ کر 2022 میں 6,775 ہو گئے۔

    سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت بحال ہو گئی

    بھارت میں نہ صرف آن لائن سروے پر شہری گھبرا رہے ہیں تو وہیں انفلوانسر بھی مشکلات کا شکار ہیں، بھارتی حکومت نے ایک ایسا قانون بنایا ہے جس میں انفلوانسر پر پچاس لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد ہو سکتا ہے،بھارتی حکومت نے نیا قانون ’پیڈ پروموشن‘ اور سوشل میڈیا پر غلط اشتہار کو روکنے کے لیے بنایا ہے، نئے اصول کے مطابق اگر کوئی سوشل میڈیا انفلوئنسر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کسی مواد یا پروڈکٹ کا اشتہار غلط طریقے سے کرتا ہے تو اس پر 50 لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا جائے گا، حالانکہ پہلی بار یہ جرمانہ 10 لاکھ روپے کا ہے، لیکن بار بار غلطی ہونے پر 50 لاکھ روپے تک کا جرمانہ دینا ہوگا.

    سابق رکن اسمبلی کے بیٹے کے ہاتھوں خاتون کی عصمت دری،بنائیں فحش ویڈیو

    مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

    شہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    یونیورسٹی میں فحش ویڈیوز اور مبینہ نشے کی فروخت،عدالت میں درخواست دائر

    کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

    محکمہ صحت لاہور کا کمال،سیمینار کے دوران فحش ویڈیو چل گئی