Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • افغان حکومت  کا 100 چھوٹے ڈیم بنانے کا منصوبہ

    افغان حکومت کا 100 چھوٹے ڈیم بنانے کا منصوبہ

    کابل:افغان طالبان حکومت کے قائم مقام وزارت توانائی اور پانی (MoEW) عبداللطیف منصور نے کہا کہ ملک میں خشک سالی کے خطرے سے بچاؤ کے لیے زیر زمین پانی کی فراہمی کے لیے تقریباً 100 چھوٹے ڈیم بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عبداللطیف منصور نے کہا کہ کئی ڈیموں کا افتتاح ہو چکا ہے اور کچھ مزید بن رہے ہیں ہم نے بہت کم وقت میں تقریباً 93 ڈیموں کا معاہدہ کیا ہے، ان میں سے 5 لوگر میں، 5 میدان وردک اور صوبہ سمنگان میں مکمل ہوئے ہیں، کئی کسان پانی کی کمی کی شکایت کرتے ہیں اور کھیتی جاری نہیں رکھ سکتے،پانی کی کمی اور لگاتار خشک سالی نے ملک میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔

    ایک کسان، محمد سرور نے کہا، "پچھلے تین سالوں سے، خشک سالی نے لوگوں پر خاص طور پر آلو اور گندم کی کاشت پر بہت دباؤ ڈالا ہے۔”

    قائم مقام وزیر نے یہ بھی کہا کہ ان منصوبوں کی تعمیر سے پانی کی کمی کو پورا کیا جائے گا اس سے قبل وزارت دیہی بحالی و ترقی نے 13 صوبوں میں چھوٹے ڈیموں پر مشتمل 426 افغانیو مالیت کے منصوبوں کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

    دوسری جانب افغانستان کے قائم مقام وزیر برائے بارڈر و قبائلی امور نور اللہ نوری نے پاک افغان سرحد کو تصوراتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی پاکستان کے ساتھ کوئی مخصوص سرحد (باضابطہ سرحد) نہیں ہے۔

    افغانستان کے طلوع نیوز کے مطابق نور اللہ نوری نے صوبہ ننگرہار میں طورخم کراسنگ کا دورہ کیا، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ اسلام آباد اور کابل کے درمیان سرحد ابھی تک واضح نہیں ہے، دونوں ممالک کے پاس تصوراتی لکیریں ہیں افغانستان اور پاکستان کے درمیان تصوراتی خطوط پر وقتا فوقتا پیدا ہونے والی کشیدگی کے حوالے سے امارت اسلامیہ ان کشیدگیوں کو مناسب طریقے سے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری پاکستان کے ساتھ کوئی باضابطہ سرحد نہیں ہے اور نہ ہی پاکستان کے ساتھ ہمارا زیرو پوائنٹ ہے۔ یہ (ڈیورنڈ لائن) ہمارے درمیان ایک خیالی لکیر ہے دورے کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ پاکستان سے جانے والے افغان شہریوں کے لیے کابل حکومت تاحال خاطر خواہ تعداد میں شیلٹر قائم نہیں کر سکی افغان وزیر کا کہنا تھا کہ وہ مسائل سے آگاہ ہیں اور سردیوں کے بعد مستقل رہائش گاہیں قائم کی جائیں گی۔

  • پی ٹی آئی کے بیرون ملک مقیم  کارکنوں نے  پاکستان کیخلاف نیا محاز کھول لیا

    پی ٹی آئی کے بیرون ملک مقیم کارکنوں نے پاکستان کیخلاف نیا محاز کھول لیا

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مبینہ طور پر پاکستان کے خلاف ایک نیا محاذ کھولنے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے لیے پی ٹی آئی کے بیرون ملک مقیم اراکین اور مختلف اداکاروں نے فنڈز فراہم کیے ہیں اس مبینہ منصوبے کے بنیادی مقاصد، سفارتی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ذریعے پاکستان پر دباؤ بڑھانا شامل ہے حتمی مقصد حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر عالمی دباؤ ڈال کر پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین کے لیے مراعات حاصل کرنا ہے۔

    ایف آئی اے ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس منصوبے میں پروپیگنڈا کی کوششوں کے ذریعے 9 مئی کو جھوٹے فلیگ آپریشن کا الزام لگا کر مسلح افواج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا بھی شامل ہے، ذرائع کے مطابق اس کا مقصد 8 فروری کے انتخابات کو متنازعہ بنانا اور پی ٹی آئی کی مقبولیت کو بڑھانا ہے۔

    ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے، ایف آئی اے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس منصوبے پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے، جس کے شواہد مبینہ طور پر فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) جیسے اداروں کے پاس پہنچ چکے ہیں-

    مزید برآں، ایف آئی اے ذرائع کا الزام ہے کہ پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف قراردادیں امریکی ایوان نمائندگان اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو ماضی میں بھی اسی طرح کے مقاصد کے حصول کے لیے پیش کی جا چکی ہیں، کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بیانیے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک نئی رپورٹ بین الاقوامی فوجداری عدالت برائے تحقیق اور پالیسی (ICCRP) میں پیش کیے جانے کے عمل میں ہے۔

    منصوبے کے ایک حصے کے طور پر، مبینہ طور پر پاکستانی حکومت اور افواج کے کردار کو منفی انداز میں پیش کرنے کے لیے ایک متعصب دستاویزی فلم تیار کی گئی ہے، جس کی جلد ریلیز کا منصوبہ ہے۔ مزید برآں، ایسے دعوے کیے جا رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کا مقصد امریکی اور مغربی میڈیا میں اسپانسر شدہ مضامین کی اشاعت کے ذریعے پاک فوج، انٹیلی جنس ایجنسیوں، الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کو نشانہ بنانا ہے۔

    ایف آئی اے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کو جھوٹا فلیگ آپریشن ثابت کرنے کے لیے مزید لابیسٹ فرموں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، حتیٰ کہ من گھڑت کہانی میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران کے نام بھی شامل ہیں۔ مبینہ طور پر اس منصوبے میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) پر ایف بی آئی کی رپورٹ شائع کرنے کے ارادے سے پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کو دھمکیاں دینے کا الزام لگانا شامل ہے۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق، ان پیش رفت کے درمیان سوشل میڈیا پر "آپریشن گولڈ سمتھ” کے حوالے سے باتیں گردش کر رہی ہیں۔ خبروں اور تجزیوں کی اشاعت کو "آپریشن گولڈ سمتھ” کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں ایف آئی اے نے "آپریشن گولڈ سمتھ پلس” کے مشتبہ سودوں کے ذریعے کئی افراد کے خلاف اہم شواہد حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    ایف آئی اے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف ایک منظم اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ مہم شروع کی گئی ہے مختلف بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹس، جن میں دی انٹرسیپٹ، دی اکانومسٹ، نیویارک ٹائمز، الجزیرہ، بی بی سی اردو، اور دیگر شامل ہیں، مبینہ طور پر اس رپورٹ کردہ اقدام کے حصے کے طور پر پاکستان مخالف مضامین شائع کر چکے ہیں۔

  • پاکستان تحریک انصاف نے منشور کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے منشور کا اعلان کردیا، جس کے مطابق وزیراعظم کا انتخاب براہ راست ہوگا۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے پی ٹی آئی کےبیرسٹر گوہر خان نے منشور کا اعلان کرتےہوئےبتایا کہ نیا پاکستا ن نیا تبدیلی کا نظام ہمارے منشور کا حصہ ہے ، ایک جمہوری حکومت میں وزیر اعظم پاور کا منبع ہوتا ہے،تحریک انصاف حکومت میں آ کر آئینی ترامیم کرے گی کہ وزیراعظم کا انتخاب چند ایم این ایز کی بجائے ڈائریکٹ عوام کرے یعنی وزیراعظم عوام کی مرضی سے منتخب ہو کر آئے گا۔

    اس حوالے سے بیرسٹر گوہر نے مزید بتایا کہ ہم اسمبلی کی مدت 5 سال سے کم کر کے 4 سال کریں گےسینیٹ کی مدت پانچ سال کریں گے ، سینیٹ میں بھی ریفارمز لائیں گے ، آدھے سینیٹر براہ راست منتخب ہوں گے، اقتدار میں آکر عوام کے بنیادی حق کیلئے کریمنل پروسیجر کو تبدیل کریں گے، جس ٹیم نے چھ ماہ میں منشور کو تیار کیا وہ سامنے نہیں بیٹھ سکے ، ہمیں منشور دینے میں دشواری ہے تو پارٹی کیلئے اور کیا مشکلات ہوں گی۔

    پی ٹی آئی منشور سے متعلق بیرسٹر گوہر نے مزید بتایا کہ ہمارا سلوگن ’ ایک قوم ایک جیسے قانون، سب ہوں گے برابر ’ ہے ریاست مدینہ میں مدینہ جیسے قانون ہوں ،ہمارےسول اور کریمنل پی ایل ڈی قوانین بہت مشکل ہیں صحت کارڈ کو مزید بہتر کریں گے، ایجوکیشن میں پڑھا لکھا پاکستان بنےگا ، ہنر مند پاکستان سلوگن ہوگا، ایجوکیشن سسٹم میں بہتری لائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 168 صفحوں کا منشور پیش کیا ہے جو سب سے مختلف ہے، ایک ملک میں دو قانون نہیں ہو سکتے، قانون کی حکمرانی میں چیک اینڈ بیلنس ہوتا ہے ساری طاقت ایک ادارے کے پاس نہیں ہونی چاہیے، صحت کارڈ کو مزید بہتر کریں گے اپنے منشور میں چھوٹا خاندان خوشحال پاکستان ہمارا سلوگن ہوگا ، آبادی کو کنٹرول کرنے پر کام کریں گےپاکستان کی نوجوان نسل کیلئے مضبوط جواں خوشحال پاکستان سلوگن ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ، ہم اداروں کو پرائیوٹائز کریں گے، ہم بچت کے نظام کی طرف بھی جائیں گے ، ماحولیات کی طرف سلوگن ہرا بھر خوشحال پاکستان ہوگا، ہم غیر ملکی فیول کے بجائے سولر کی طرف توجہ دیں گے ہمارے نشان آزاد ہیں لیکن ہمارے امیدوار آزاد نہیں، شاندار پاکستان شاندار مستقبل اور خراب ماضی سے چھٹکارہ ہمار سلوگن ہوگا، اقتدار میں آنے کے بعد ایک ٹرتھ اینڈ ریکنیسلیشن کمیشن بنایا جائے گا۔

  • ملک کا آئین پاکستان کے عوام اور خود کو تحفظ دینے میں ناکام ہوا،خالد مقبول صدیقی

    ملک کا آئین پاکستان کے عوام اور خود کو تحفظ دینے میں ناکام ہوا،خالد مقبول صدیقی

    حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اگر کسی وزیراعظم کو ہمارے ووٹوں کی ضرورت پڑی تو ہم اس مرتبہ وزارت کے بجائے آئین میں تین ترامیم کی مشروط شرط رکھیں گے۔

    باغی ٹی وی: حیدرآباد میں معززین شہر کے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں جبر کے سامنے قوم کا صبر جیت گیا ، اس مرتبہ کراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص کے بغیر کوئی حکومت نہیں بنے گی، ملک کا آئین پاکستان کے عوام اور خود کو تحفظ دینے میں ناکام ہوا، ہم کامیاب ہوکر معاشرے کے کمزور طبقات کیلئے قانون سازی کرائیں گےہم حکومت پاکستان کیلئے نہیں بلکہ پاکستانیوں کی حکومت کیلئے جدوجہد کریں گے۔

    خالد مقبول کا کہنا تھا کہ معاشرے میں کمزور طبقات کو تحفظ دینے کیلئے قانون سازی کی جاتی ہے لیکن جہاں کمزور معاشرہ ہو وہاں مافیا، خاندانوں کو تحفظ دینے کیلئے قانون بنتے ہیں، ہمارا آئین جاگیرداروں ، وڈیروں اور پیشہ ور سیاستدانوں کو تحفظ دیتا رہا ہے ہم انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد ہم آئینی طورپر اختیارات گلی و محلوں کو دلوانے کیلئے عملی اقدام کریں گے۔

    امریکہ میں بھارت سے علیحدگی کیلئے ریفرنڈم

    انہوں نے کہا کہ نیشنل فنانس کمیشن کو پراونشل کمیشن کےساتھ مشروط کیا جائےاس کے علاوہ اختیارات نچلی سطح پر دےکر اختیارات ضلع کی منتخب قیادت کےحوالے کئے جائیں،وہ فیصلہ کریں کہ پانی کس طرح دیا جائے گاہم آئین میں اس طرح کی ترامیم کرائیں گے جب تک بلدیاتی انتخابات موجود نہ ہوں اس وقت تک عام انتخابات نہیں ہونے چاہئیں جسطرح قومی و صوبائی حکومتوں کے خاتمے کے بعد نگراں حکومت بنائی جاتی ہے اسی طرح بلدیاتی نمائندوں کی مدت پوری ہونے کے بعد ایڈمنسٹریٹرکے بجائے نگراں میئر بنائے جائیں۔

    انتخابات 2024: ‏الیکشن کمیشن نے حتمی پولنگ اسکیم تیار کر لی

    پی ٹی آئی کی لاہور، کراچی ، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں ریلیاں ،درجنوں …

  • سوشل میڈیا پرعدلیہ مخالف مہم کی تحقیقات  ایف آئی اے قانون کے مطابق کام کررہا ہے،مرتضیٰ سولنگی

    سوشل میڈیا پرعدلیہ مخالف مہم کی تحقیقات ایف آئی اے قانون کے مطابق کام کررہا ہے،مرتضیٰ سولنگی

    اسلام آباد : نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرعدلیہ مخالف مہم کی تحقیقات قانون کے مطابق ہوئی ہیں اور ایف آئی اے قانون کے مطابق کام کررہا ہے۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی وی ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں ڈی جی ایف آئی اے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ عدلیہ کےخلاف مہم کےخلاف جےآئی ٹی بنائی گئی، 100 کے قریب انکوائریز ہوچکی ہیں، ہم آئین اورعدالتوں کا احترام کرتے ہیں، اب تک کی کارروائی قانون کےمطابق ہوئی، تنقید کو تہذیب کے دائرے میں رکھیں، بہتان تراشی اور تذلیل سے اجتناب کرنا چاہئے، جےآئی ٹی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے، قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے، کسی کو نوٹس دینا متعلقہ اداروں کا اختیار ہے، ایف آئی اے قانون کے مطابق کام کررہا ہے۔

    امریکہ میں بھارت سے علیحدگی کیلئے ریفرنڈم

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے وفاقی حکومت نے تحقیقات کے لیے 6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی،اس حوالے سے وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن میں کہا تھا کہ کمیٹی کے سربراہ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ونگ ہوں گے، اس کے علاوہ تحقیقاتی کمیٹی میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے نمائندے اور ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے جبکہ پی ٹی اے کا نمائندہ بھی شامل ہوگا، جے آئی ٹی میں شامل آئی بی اور آئی ایس آئی کا نمائندہ گریڈ 20 کا افسر ہوگا۔

    کراچی کے نوجوان کو دوستی کا بھرم رکھنا چاہئے ،سعد رفیق

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ج جے آئی ٹی ملزمان کی شناخت کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے گی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات دے گی آئی ٹی سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف مذموم مہم چلانے والوں کا پتہ لگائے گی اور مذموم مہم چلانے والوں کو عدالت میں پیش کرکے چالان پیش کرے گی جبکہ عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف متعلقہ عدالتوں میں مقدمات چلیں گے، جے آئی ٹی 15 دن میں ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو دے گی۔

    پی ٹی آئی کی لاہور، کراچی ، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں ریلیاں ،درجنوں …

  • ترکیہ میں چرچ پر حملہ،ایک شخص ہلاک

    ترکیہ میں چرچ پر حملہ،ایک شخص ہلاک

    استنبول : استنبول کے ضلع سریر میں ایک چرچ پردو نقاب پوش بندوق برداروں کے حملے سےایک شخص ہلاک ہو گیا-

    باغی ٹی وی : "سی این این” کے مطابق ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نےایکس پر اس گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتےکہاکہ اتوار کے روز سانتا ماریا چرچ میں عبادت کے دوران حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11:40 بجےکے قریب کیا گیا، بڑے پیمانے پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے اورحکام دونوں حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔

    ترکیہ کے وزیر انصاف ٹنک نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی چیف پبلک پراسیکیوٹر اوردو دیگر سرکاری وکیلوں کو واقعے کی تحقیقات سونپ دی گئی ہے حملہ کرنے والے مشتبہ افراد کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، تفتیش کثیرجہتی اورمحتاط اندازمیں کی جا رہی ہے۔

    امریکا کی ترکیہ کو40 ایف-16 طیاروں کی فراہمی کی منظوری

    اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی دھجیاں بکھیر دیں

    9 پاکستانی مزدور ایران کے سرحدی علاقے میں قتل

  • امریکہ میں بھارت سے علیحدگی کیلئے ریفرنڈم

    امریکہ میں بھارت سے علیحدگی کیلئے ریفرنڈم

    واشنگٹن: امریکی ریاست سان فرانسسکو میں بھارت سے علیحدگی اور خالصتان کے قیام کے لیےریفرنڈم کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ہزاروں سکھ ووٹ ڈالیں گے۔

    باغی ٹی وی: امریکہ میں خالصتان ریفرنڈم کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں جس کے لیے ریلیاں نکالی گئیں اور عوامی مقامات پر پمفلٹس تقسیم کیے گئے سکھ رہنماؤں نےعوامی اجتماعات سے خطاب میں بھارتی حکومت کی سکھوں سے امتیازی سلوک، غیر منصفانہ رویہ اور سکھوں کو کچلنے کے لیے کی جانے والے ہتھکنڈوں سے آگاہ کیا۔

    انتخابات 2024: ‏الیکشن کمیشن نے حتمی پولنگ اسکیم تیار کر لی

    واضح رہے کہ خالصتان ریفرنڈم کا آغاز 31 اکتوبر 2021 کو لندن سے ہوا تھا اور اب تک کینیڈا، سوئٹزرلینڈ اور اٹلی میں بھی ووٹنگ ہوچکی ہے،بھارتی حکومت پہلے ریفرنڈم کے بعد سے سکھ رہنماؤں کو بیرون ملک قتل کرنے کی سازش کر رہی ہے،کینیڈا کے وزیراعظم نے وہاں ایک خالصتان رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد پیش کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا تھا جب کہ امریکا نے بھی ایک سکھ رہنما کے قتل کی بھارتی سازش کو پکڑ کر اسے ناکام بنایا ہے۔

    پی ٹی آئی کی لاہور، کراچی ، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں ریلیاں ،درجنوں …

    اس ملک کو صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہی بچا سکتی ہے،بلاول

    روئٹرز خالصتان تحریک ایک آزاد سکھ ریاست کے لیے جدوجہد کی تحریک ہے جو کہ بھارت سے الگ اور 1947 میں بھارت اور پاکستان کی آزادی سے قبل کی طرح ہو جب یہ خیال بھارت اور پاکستان کے درمیان پنجاب کے علاقے کی تقسیم سے قبل ہونے والے مذاکرات میں پیش کیا گیا تھا۔

    سکھ مذہب کی بنیاد پنجاب میں 15ویں صدی کے آخر میں رکھی گئی تھی اور اس وقت دنیا بھر میں اس کے تقریباً2 کروڑ 50 لاکھ پیروکار ہیں، سکھ پنجاب کی آبادی کی اکثریت لیکن بھارت میں اقلیت ہیں، جو بھارت کی ایک ارب 40 کروڑ آبادی کا دو فیصد ہیں، سکھ علیحدگی پسندوں کا مطالبہ ہے کہ ان کا وطن خالصتان کو پنجاب سے الگ بنایا جائے اور اس کا مطلب خالص ہے۔

    یہ مطالبہ کئی بار سامنے آتا رہا ہے، سب سے نمایاں طور پر یہ مطالبہ 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں ہونے والی بغاوت کے دوران سامنے آیا تھا، جس کی وجہ سے بھارتی پنجاب ایک دہائی سے زائد عرصے تک مفلوج ہو گیا تھا۔

  • کراچی کے نوجوان کو دوستی کا بھرم رکھنا چاہئے ،سعد رفیق

    کراچی کے نوجوان کو دوستی کا بھرم رکھنا چاہئے ،سعد رفیق

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق نے بلاول کا نام لئے بغیر کہا کہ کراچی کے نوجوان کو دوستی کا بھرم رکھنا چاہئے ، ان کا بات کرنے کا انداز ٹھیک نہیں۔

    باغی ٹی وی: سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں جلسے کے دوران کہا کہ نوازشریف کو سازش کے ذریعے نکالا گیایہ پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش کی گئی، تحریک انصاف کا منشور جھوٹ بولنا اور گالیاں دینا تھا، ہم نے اپنے دور حکومت میں دیانت داری سے کام کیا مگر اس کے باوجود ہمیں جیلوں میں قید کیا گیا، نوازشریف کو نہ نکالا جاتا تو لاہور میں مزید میٹرو بسیں چل رہی ہوتیں، 8 فروری کا الیکشن انتہائی خاص ہے، اب وہ برسراقتدار آئیں گے جو ریاست کو چلانا جانتے ہیں۔

    دوسری جانب صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نےکہا ہےکہ 8 فروری کو شیر دھاڑےگا اور مخالفین کا جلوس نکل جائےگا، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے اور ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔

    پی ٹی آئی کی لاہور، کراچی ، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں ریلیاں ،درجنوں …

    سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تیر پر ایک نقطہ اور لگادو شیر بن جائےگا، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے اور ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے، شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری پر طنز کرتے ہوئے انہیں فٹ بال میچ کا ریفری قرار دے دیا اور کہا کہ ایک سیاسی مہربان کبھی کسان کارڈ،کبھی مزدورکارڈ نکالتے ہیں،یوں لگتا ہے یہ کوئی فٹ بال میچ کے ریفری ہوں، 8 فروری کو عوام کا سمندر ان کو یلوکارڈ دکھا کر میدان سے باہرکردےگا۔

    راحت فتح علی خان کی گھریلو ملازم پر تشدد کی ویڈیو پر برٹش ایشیا …

    انتخابات 2024: ‏الیکشن کمیشن نے حتمی پولنگ اسکیم تیار کر لی

  • پی ٹی آئی کی  لاہور، کراچی ، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں ریلیاں ،درجنوں کارکن گرفتار

    پی ٹی آئی کی لاہور، کراچی ، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں ریلیاں ،درجنوں کارکن گرفتار

    لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور، کراچی ، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالیں ، تاہم پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی:کراچی میں تحریک انصاف نے کلفٹن میں ریلی نکالی جہاں پولیس نے 50 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا جبکہ کراچی میں پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں تصادم ہوگیا،تین تلوار پر تقریر کے دوران پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں جھڑپ ہوئی، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا،پتھراؤ سے ایس ایچ او سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے-

    پولیس کا کہنا ہےکہ ایس ایچ او بوٹ بیسن ریاض نیازی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کرکے ریلی میں شرکت کے لیے آنے والےکارکنوں کو منتشر کردیا جب کہ متعدد کارکنوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا اس دوران ٹریفک بھی معطل رہی جو کہ کچھ دیر بعد بحال ہوگئی۔

    جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے اور بلوچستان کی بقا اسی میں ہے …

    https://x.com/PTIofficial/status/1751569593368289424?s=20

    راولپنڈی میں این اے 56 میں ریلی نکالی گئی جو ڈھوک رتہ سے ہوتی ہوئی ریلی سید پور روڈ پر اختتام پذیر ہوئی، راولپنڈی میں جاتلی کے علاقے میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے دس کارکنوں کو تحویل میں لے لیا،ریلی کے شرکا نے ایک ریاست دو دستور نامنظور کے نعرے لگائے، انہوں نے پی ٹی آئی پرچم اور عمران خان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، پشاور میں بھی ریلی نکالی گئی تاہم پولیس نے ریلی کو رنگ روڈ پر روک دیا، اس موقع پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی، پولیس نے کئی پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

    عوام کا سمندر بتا رہا ہے کہ آٹھ فروری کو شیر آرہا ہے ،شہباز شریف

    لاہور میں علامہ اقبال روڈ بانی چیرمین کے نعروں سے گونج اٹھا۔ این اے 119میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار میاں شہزاد فاروق کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں مردوں ، عورتوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی لیکن کارکنوں کی تعداد زیادہ ہونے پر راستے سے ہٹ گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے ریلی کے لئے این او سی نہیں لیا جس کے بغیر جو بھی روڈ پہ آئے گا گرفتار کیا جائے گا۔

    اس ملک کو صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہی بچا سکتی ہے،بلاول

  • اس ملک کو صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہی بچا سکتی ہے،بلاول

    اس ملک کو صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہی بچا سکتی ہے،بلاول

    راولپنڈی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جوسمجھتے ہیں کہ وہ چوتھی بار وزیراعظم بن رہے ہیں ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم نہیں بن سکتے۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک جماعت نے وہی پرانی سیاست اپنائی ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ وہ شاید چوتھی بار وزیراعظم بن سکتے ہیں، یہ ان کی غلط فہمی ہے طاقت کا سر چشمہ عوام ہے، آپ نے 8 فروری کو ووٹ دینا ہے تیر کومہرلگانا ہے، وہ آپ کو تقسیم اور گمراہ کرنا چاہتے ہیں، ووٹ کے صحیح استعمال سےآپ چوتھی بار کی سازش ناکام بناسکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں اس شہر میں موجود ہوں جہاں ذوالفقاربھٹو کوشہید کیا گیا، میں اس جگہ کھڑا ہوں جہاں بےنظیر بھٹو نے اپنی آخر سانسیں لی تھیں، میں آج یہاں موجود ہوں کیونکہ پاکستان خطرے میں ہے، اس ملک کو صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہی بچا سکتی ہے،قائد عوام نے ہمیں روٹی کپڑا کا نعرہ دیا، ہم نے عوامی معاشی معاہدہ پیش کیا ہےہمارا دس نکاتی عوامی معاشی معاہدہ بےروزگاری کو کم کرےگا۔

    جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے اور بلوچستان کی بقا اسی میں ہے …

    بلاول نے کہا کہ ایک بار پھر یہ دھرتی مجھے اور آپ کو پکار رہی ہے، ہماری جماعت سب کو ساتھ لے کر چل سکتی ہے، پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کےلیےختم کرنا چاہتی ہے، پاکستان میں کوئی اچھے یا بُرے طالبان نہیں ہوں گے، اگرکوئی ملک کےخلاف ہتھیار اٹھائے گا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

    الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں،بیر سٹر …

    دوسری جانب آصفہ بھٹو کا کراچی میں انتخابی مہم کے دوران خطاب میں کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر غربت کا خاتمہ کرے گی، خواتین اور نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کریں گے،بے نظیر بھٹو مزدوروں اور طلبہ کی آواز تھیں، میں اور بلاول عوام کی آواز بنیں گے، 8 فروری کو عوام اور پیپلز پارٹی کی جیت ہو گی۔

    ہمارے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں،بیر سٹر …