Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پی ٹی اے اور آئی ٹی انڈسٹری کا چین کے ساتھ معاہدہ

    پی ٹی اے اور آئی ٹی انڈسٹری کا چین کے ساتھ معاہدہ

    اسلام آباد:نگراں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق آج کا دن پاکستان ٹیلی کام اور آئی ٹی انڈسٹری کے لیے ایک یادگار دن ہے، پی ٹی سی ایل، ایس سی او، پی ٹی اے، ڈی سی آئی ایکس، پیس کیبل اور چائنا موبائل کے اشتراک سےتین اہم سنگ میل حاصل کر لئے-

    باغی ٹی وی: ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق کے مطابق چین کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ذریعے اپنے انٹرنیٹ ٹریفک کو روٹ کرنا شروع کرے اس کا مقصد پاکستان کو کنیکٹیویٹی کا ایک علاقائی مرکز بنانا ہے اس سے پاکستان کو انٹرنیٹ ٹرانزٹ ٹریفک کے لیے بھاری ریونیو حاصل ہوگا۔

    اتصالات نے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان میں پہلا کیریئر نیوٹرل IXP اور ڈیٹا سینٹر قائم کیا ہے پی ٹی سی ایل اس نئے ڈیٹا سینٹر کے آپریشنز کو چلانے کے لیے DE CIX جرمن ڈیٹا سینٹر اور IXP آپریٹر کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

    نواز شریف کا ایجنڈ پورا ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا،نوازشریف

    پاکستان میں عالمی معیار کے ڈیٹا سینٹر آپریٹر کو لانے سے اب ہم دونوں کو سپر اسکیلنگ کلاؤڈ سروسز جیسے کہ AWS، Google Cloud اور Azure کو پاکستان میں لانے اور یوٹیوب ، ٹک ٹاک اور نیٹ فلکس جیسی مواد کی خدمات کے لیے مقامی مواد کا مرکز فراہم کرنے کے قابل بنائے گا پاکستان کے انٹرنیٹ صارفین اب مقامی طور پر خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور پاکستان علاقائی رابطے کا مرکز بن سکتا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا …

    این اے 119،بڑے دعوے لیکن پھر مریم نواز کے مقابلے سے صنم جاوید” فرار”

  • نواز شریف کا ایجنڈ پورا ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا،نوازشریف

    نواز شریف کا ایجنڈ پورا ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا،نوازشریف

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ میرے کیسوں پر مانیٹرنگ جج بن کے بیٹھا ہوا تھا، اب وہ استعفے دے چکا ہے اور نواز شریف آپ کے سامنے کھڑا ہے۔

    باغی ٹی وی:لاہور انارکلی میں انتخابی جلسے سےخطاب کرتےہوئے نواز شریف نےکہا کہ مجھےفخر ہے کہ میں نے اپنی بہن بھائیو ں کی بھر پور خدمت کی ہے، اگر میں نے کچھ نہ کیا ہوتاتو آپ مجھ سے اس طرح عشق نہ کر رہےہوتےآپ بھی جانتے ہیں نواز شریف بے قصور تھا، سزائیں دینے والےایک ایک کر کے رخصت ہو گئےچند ماہ بعد چیف جسٹس بننے والا جج بھی چلا گیا، وہ کیوں چلا گیا کیونکہ دال میں کچھ کالا تھا۔

    نوازشریف نے کہا کہ وہ ( جج ) میرے کیسوں پر مانیٹرنگ جج بن کے بیٹھا ہوا تھا، اب وہ استعفے دے چکا ہے اور نواز شریف آپ کے سامنے کھڑا ہے میرا دل چاہتا ہے کہ میں آپ کے لیے وہ سب کچھ کروں جس کی آپ مجھ سے توقع کرتے ہیں، پہلے بھی میں نے خلوص کے ساتھ کوشش کی اور آئندہ بھی کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔

    اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا …

    انہوں نےمزید کہا کہ سوال ہے کہ نواز شریف تھا تو گھروں میں سکون تھا، مہنگائی کا کوئی نام و نشان نہیں تھا، ہر چیز سستی تھی، آج روٹی 20 اور نان 25 سے 30 روپے کا ہو چکا ہےانہوں نےاستفسار کیا کہ اس زمانےکو کون کہاں لےگیا، اس زمانے کو واپس لانا ہے، آپ کے گھروں کو دوبارہ بسانا ہےنوجوانوں کو روزگار دینا ہے اور ان کے باعزت مستقبل کو سنوارنا ہے، سبز پاسپورٹ کی عزت بحال کروانی ہے۔

    قائد ن لیگ نےکہا کہ نواز شریف کا ایجنڈ پورا ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا، نوازشریف کی چھٹی نہ کرائی جاتی تو آپ بیروزگار نہ ہوتے، آپ میں سے کوئی بھی بیروزگار نہ ہوتا،ہر گھرانہ خوشحال ہوتا، ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں نواز شریف کی چھٹی نہ کروائی جاتی تو کوئی بےروزگار نہ ہوتاہم بہت پیچھےرہ گئے ہیں ہم نے بہت زخم کھائے ہیں آپ نےمسلم لیگ ن کا ساتھ دینا ہےہم اس ملک و قوم کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گےاور یہ دنیا کی خوشحال ترین قوم بنے گی-

    این اے 119،بڑے دعوے لیکن پھر مریم نواز کے مقابلے سے صنم جاوید” فرار”

    دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی خاطر نہیں صرف قوم کی خاطر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں کہ قوم اس وقت مسائل سے دو چار ہے، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، نواز شریف قوم کا خدمت گزار ہے نواز شریف جب آتا ہے تو مہنگائی کم ہوتی ہے ملک ترقی کرتا ہے آٹا سستا ہوتا ہے۔

    انہوں ںے کہا کہ ہمارا کسی سیاسی جماعت سے مقابلہ نہیں، ہم نومئی والے نہیں 28 مئی والے لوگ ہیں دونوں تاریخوں میں بڑی تاریخ موجود ہے، جو ظلم اور جبر زیادتی ہمارے ساتھ ہوئی وہ کسی کے ساتھ نہیں ہوئی، اگر ہم آج بھی الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو صرف قوم کی خاطر، تکلیف ہے تو صرف مہنگائی کی، بجلی کے زائد بلوں کی، لاہور میں پانچ سال گھس بیٹھیے آگئے جنہوں نے لاہور کو تباہ کردیا، جب ہماری حکومت تھی تو لاہور میں ہر سال نیا منصوبہ آتا تھا اب یہاں کا کوئی پرسان حال نہیں، عوام مجھے سے وعدہ کریں کہ انتخابات میں کوئی گھر میں نہیں بیٹھے گا اور نواز شریف کو ووٹ ڈالیں گے۔

    مشیر ہوا بازی کی عراقی سفیر سے ملاقات، فضائی نقل و حمل کے مختلف امور …

  • اسٹیٹ بینک کا  شرح سود  22 فیصد  پر برقرار  رکھنے کا اعلان

    اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : پیر کے روز پریس کانفرنس میں گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لیتے ہوئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود22فیصد پربرقرار رکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کمی کے بعد 0.7 فیصد پر آگیا جبکہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ2022 میں 17ارب ڈالر تھا، اس وقت زرمبادلہ ذخائر8.3 ارب ڈالر ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ ایکسٹرنل اکاونٹ کی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے-

    گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق پچھلے6 ماہ میں ہمارے ریزرو بڑھ گئے ہیں، تمام قسم کی ادائیگی کے باوجود ہمارے ذخائر 4 ملین اضافے سے 8 ارب ڈالر ہیں حکومتی اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.7 فیصد تک کم ہوا ہے مئی 2023 میں مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر تھی اب آہستہ آہستہ کمی آنا شروع ہوئی ہےملک میں مہنگائی کی شرح 29 فیصد ہے،مارچ کے بعد سے قوی امید ہے مہنگائی کی شرح میں مزید کمی آئے گی،اور سال 2024 کےاختتام تک مہنگائی کی شرح 23 سے 25 فیصد رہے گی پہلے ہم نے20 سے 22 فیصد مہنگائی کا تخمینہ لگایا تھا ، انڈسٹری کی پیداواری صلاحیت میں اب بہتری ہورہی ہے ، انڈسٹری کی جانب سے معاشی سرگرمیوں کو مثبت لیا ہے ، رواں مالی سال معاشی نمو 2سے 3 فیصد تک رہنے کی توقع ہے ۔

    پرانی انارکلی،نوازشریف کا جلسہ،ایک شخص سے پستول برآمد

    میں نے راجن پور اور ملتان کو منی لاہور نہ بنایا تو میرا نام شہباز …

    تمہیں مار کر تمہاری لاش غائب کر دوں گا،نیوز اینکر کا اہلیہ پر بہیمانہ تشدد

  • ایران نے 3 مصنوعی سیارے اکٹھے خلا میں روانہ کر دیئے

    ایران نے 3 مصنوعی سیارے اکٹھے خلا میں روانہ کر دیئے

    تہران: ایران نے 3 مصنوعی سیارے اکٹھے خلا میں روانہ کر دیئے۔

    باغی ٹی وی: ایران نے 3 مصنوعی سیارے سیمرغ نامی سیٹلائٹ کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کئے،سیاروں میں سے ایک کا وزن 32 کلو جبکہ دیگر 2 دس کلو گرام سے تھوڑے کم وزن کے ہیں یہ مصنوعی سیارے جیو پوزیشننگ اور مواصلاتی رابطے کی سروسز فراہم کریں گے۔

    ایران نے اس سے قبل بھی رواں ماہ ‘ثریا’ نامی مصنوعی سیارہ خلا میں روانہ کیا تھا یورپی ممالک نے ایران کے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا تھا مگر ایران کا کہنا تھا کہ ایران سائنسی مقاصد کیلئے ان سیاروں کو استعمال کرے گا یہ بطور آزاد ریاست اس کا حق ہے۔

    اینکر پرسن ارم چوہدری انتقال کر گئیں

    دوسری جانب جنوبی کوریا کی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے جدید کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے، امریکہ کے اتحادی جنوبی کوریا کی فوج نے ایک بار پھر شمالی کوریا کی جانب سے کروز میزائل کے تجربے پر تشویش کا اظہار کیا، جنوبی کورین فوج کے تازہ بیان میں کہا گیا کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل کی جانب کئی کروز میزائل فائر کئے تاہم ان کی تعداد سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

    کورین فوج کے جوائنٹ چیف آف سٹاف کا کہنا تھا کہ ہماری فوج شمالی کوریا کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی نگرانی کیلئے امریکہ سے رابطے میں مصروف ہے۔

    دن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے، 3 امریکی فوجی ہلاک اور …

    سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت بحال ہو گئی

  • ملتان میں  پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا دی

    ملتان میں پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا دی

    ملتان: ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا دی ہے۔

    باغی ٹی وی: ملتان کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 213 سے مسلم لیگ ن کے سابق ٹکٹ ہولڈر ملک عامر بپی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں شمولیتی تقریب کے انعقاد کے موقع پر اعلان کیا گیا ،تقریب میں سابق صوبائی وزیر سید علی حیدر گیلانی بھی شریک ہوئے۔

    دوسری جانب میرپورخاص سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ممتاز شاہ پیپلز پارٹی کےحق میں دستبردار ہوگئے ممتاز شاہ پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر بھی تھے، انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کے بعد غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہےپیپلز پارٹی سے جو ہدایات ملیں گی اس کے تحت کام کروں گا۔

    ملک کا آئین پاکستان کے عوام اور خود کو تحفظ دینے میں ناکام ہوا،خالد مقبول …

    پی ٹی آئی رہنما کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

    اینکر پرسن ارم چوہدری انتقال کر گئیں

  • اردن میں امریکی فوجی اڈے  پر ڈرون حملے، 3 امریکی فوجی ہلاک اور  متعدد  زخمی

    اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے، 3 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی

    اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : سی این این کے مطابق ڈرون حملے میں 3 فوجی ہلاک اور 2 درجن سے زائد اہلکار زخمی ہوئے ہیں، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں یہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا پہلا واقعہ ہے ڈرون حملہ شامی سرحد کے نزدیک اردن میں امریکی فوجی اڈے پرکیا گیا، ڈرون حملہ عراق اور شام میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں نےکیا۔

    امریکی حکام کے مطابق امکان ہےکہ ڈورن شام کی حدود سے آیا ہے، اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں، امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ حملے میں 3 ہلاکتوں سمیت 25 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، امریکی فوجیوں میں ممکنہ دماغی چوٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    امریکی صدارتی آفس وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے حملے کی مذمت کی ہے امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ حملے کے حوالے سے معلومات جمع کی جارہی ہیں تاہم ہمیں معلوم ہے کہ یہ حملہ عراق اور شام میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں کی جانب سےکیا گیا ہے،جبکہ اردنی حکام کا کہنا ہےکہ ڈرون حملہ اردن کی سرزمین پر نہیں بلکہ شام میں ہوا ہے۔

  • پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کے لیے خصوصی ہدایت نامہ جاری

    پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کے لیے خصوصی ہدایت نامہ جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کے لیے خصوصی ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران پولنگ سے 2 گھنٹے پہلے پولنگ اسٹیشنز پہنچیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے مطابق پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران بیلٹ پیپرزکی کاؤئنٹرز فائل پر تمام معلومات کا اندراج کریں، علاوہ ازیں بیلٹ پیپرز پر موجود جگہ پرووٹرز کی کاؤنٹرز فائل پر مردوں کا بایاں،خواتین کا دایاں انگوٹھا لگوائیں اور بیلٹ پیپرز کی پشت پر مخصوص نمبر والی سرکاری مہر لگائیں۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو شیڈول ہیں۔

  • سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت بحال ہو گئی

    سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت بحال ہو گئی

    دبئی: آئی سی سی سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی:آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ پرعائد پابندی ختم کرکے رکنیت بحال کردی ہے ، یاد رہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے دوران بورڈ کومعطل کر دیا تھا آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا تھا کہ بورڈ کی رکنیت فوری طور پر معطل کی جارہی ہے ، سری لنکا نے ممبر ہونے ناطے اپنے فرائض کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں ، بورڈ آزادانہ کام کرنے اور حکومتی دخل اندازی کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ۔

    سری لنکا کے وزیر کھیل نے ورلڈکپ میں ٹیم کی جانب سے انتہائی ناقص کارکردگی پر پورے کرکٹ بورڈ کو ہی فارغ کر دیا تھا جس کے بعد بورڈ کے صدر نے عدالت سے رجوع کیا ،عدالت نے کرکٹ بورڈ کے صدر کی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے کرکٹ بورڈ کو 2 ہفتوں کیلئے بحال کر دیا تھا تاہم حکومتی دخل اندازی کے باعث آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے خلاف سخت ترین اقدام اٹھاتے ہوئے رکنیت معطل کی ۔

    بعدازاں آئی سی سی نے سری لنکن ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی،سری لنکن کرکٹ بورڈ کی فنڈنگ آئی سی سی خود کنٹرول کرے گی، آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں سری لنکا سے انڈر 19ورلڈ کپ کی میزبانی بھی لے لی گئی،انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی اب جنوبی افریقا کرے گا۔

  • اینکر پرسن ارم  چوہدری انتقال کر گئیں

    اینکر پرسن ارم چوہدری انتقال کر گئیں

    لاہور: کینسر کے عارضے میں مبتلا معروف ٹی وی اینکر ارم چوہدری انتقال کرگئیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق معروف اینکر پرسن ارم چوہدری جان لیوا مرض کینسر میں مبتلا تھیں اورگزشتہ روز آٹھ بجے لائیو پروگرام کرنے والی تھی ، لیکن پروڈیوسر کے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ان کا انتقال ہو گیا ،مرحومہ مختلف ٹی وی چینلز پر کام کر چکی ہیں۔
    https://x.com/ZayanHasan1/status/1751251425206649332?s=20
    سوشل میڈیا پر صحافیوں نے معروف اینکر ارم چوہدری کے انتقال کی خبر شیئر کی،مرحومہ اپنے 2بچوں کی کفالت کررہی تھیں، اینکر پرسن کے انتقال پر صحافیوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے سینئر اینکر پرسن ارم چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ،اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ارم چوہدری کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، ارم چوہدری ایک باصلاحیت اور محنتی صحافی تھیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں صحافت کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں انہوں نے کہا کہ مرحومہ کا انتقال شعبہ صحافت کے لئے بڑا نقصان ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے ارم چوہدری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

  • پی ٹی آئی رہنما کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

    کراچی: پی ٹی آئی رہنما اور امیدوار برائے قومی و صوبائی اسمبلی سید ممتاز علی شاہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

    باغی ٹی وی : میر پور خاص سے پی ٹی آئی کے این اے 212 اور پی ایس 46 کے امیدوار سید ممتاز علی شاہ نےپاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے، سید ممتاز علی شاہ نے پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے پارٹی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 61 پر کھڑے ہونے والے امیدوار انور جتوئی پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے،انور جتوئی پی ایس 61 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار تھے جنہوں نے شرجیل میمن کے حق میں دستبردار ہونے اور پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا، انور جتوئی نے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے شرجیل میمن کی کامیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔