Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • مسجدِ نبوی ﷺ  میں الیکٹرانک  چپ والی 25 ہزار جائے نماز بچھادی گئیں

    مسجدِ نبوی ﷺ میں الیکٹرانک چپ والی 25 ہزار جائے نماز بچھادی گئیں

    مدینہ منورہ: مسجدِ نبوی ﷺ میں مختلف معلومات فراہم کرنے والی الیکٹرانک چپس والی 25 ہزار جائے نماز بچھادی ہیں۔

    باغی ٹی وی : مکہ مکرمہ میں بیت اللہ یعنی مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی ﷺ کی دیکھ بھال پر سعودی عرب کی حکومت غیر معمولی توجہ دیتی ہے، اسلام کے ان دو مقدس ترین مقامات پر آنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کو حکومت اپنی اہم ترین ذمہ داری گردانتی ہے،جبکہ اب مسجدِ نبوی میں مختلف معلومات فراہم کرنے والی چپس والی 25 ہزار جائے نماز بچھادی گئی ہیں-

    جائے نماز پر نصب کی جانے والی ہر چپ اسے بنانے والے ادارے، استعمال اور لوکیشن سے متعلق معلومات فراہم کرتی ہے مسجدِ نبوی ﷺ میں چپ والی ہر جائے نماز (غالیچہ) روزانہ صاف کیا جاتا ہے اور اس پر بہترین عطریات چھڑکے جاتے ہیں۔

    اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا،ایف آئی اے حرکت میں،صحافی بھی طلب

    ہر غالیچے میں ایک الیکٹرانک چپ نصب ہے جس کے ذریعے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ یہ کہاں بنایا گیا تھا، کہاں سے منگوایا گیا ہے، کتنی بار اور کب کب صفائی کی گئی ہے، چپ پر لگے ہوئے بار کوڈ کو اسکین کرنے سے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ جائے نماز کب سے استعمال میں ہے اور اس کی صفائی کے اوقات کیا ہیں یہ تمام قالین خاصے دبیز، پائیدار اور پکے رنگوں والے ہیں، مسلسل استعمال سے بھی ان کا معیار نہیں گرتا، گزشتہ ہفتے کم و بیش 63 لاکھ اہلِ ایمان نے مسجدِ نبوی ﷺ میں عبادت کی سعادت حاصل کی۔

    9 پاکستانی مزدور ایران کے سرحدی علاقے میں قتل

    ملک میں پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

  • ملک میں پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    ملک میں پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    لاہور: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے 31 جنوری سے 15 فروری تک کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی عالمی منڈیوں میں قیمتیں گزشتہ 15 دن کے دوران بڑھی ہیں۔

    پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو امپورٹ پریمیم کی مد میں بھی زائد ادائیگی کرنی پڑی، حالانکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، نتیجتاً پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 سے 9 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 تا 6 روپے کے اضافے کا امکان ہے ، تاہم اس کا انحصار شرح تبادلہ کے حساب پر ہوگا،جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے ، تاہم حتمی فیصلہ اوگرا کی تجویز کے بعد کیا جائے گا۔

    9 پاکستانی مزدور ایران کے سرحدی علاقے میں قتل

    شمالی وزیرستان میں پہلی بار خاتون امیدوار قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گی

    دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مشرق وسطیٰ میں حوثی باغیوں کے بحرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کے باعث تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے کا اثر پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت پر پڑے گا۔

    اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا،ایف آئی اے حرکت میں،صحافی بھی طلب

  • صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر

    صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر کو سماعت کرے گا، سپریم کورٹ نے 2021 میں ازخود نوٹس لیا تھا۔


    قبل ازیں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے پریس ایسوسی اور ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کا نوٹس لے لیتے ہوئے دونوں ایسوسی ایشنز کے صدور کو اپنے چیمبر میں طلب کیا،جس کے بعد میاں عقیل افضل ، عمران وسیم ، فیاض محمود کی چیف جسٹس سے ملاقات ہوئی اورچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بتایا کہ صحافیوں سے متعلق کیس پیر کو مقرر کررہا ہوں، آپ کی جو گزارشات ہیں عدالت میں بتائیں۔

    اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا،ایف آئی اے حرکت میں،صحافی بھی طلب

    9 پاکستانی مزدور ایران کے سرحدی علاقے میں قتل

    پیپلز پارٹی کا عوامی معاشی معاہدے کے نام سے انتخابی منشور جاری

    دونوں ایسوسی ایشنز نے ایف آٸی اے کی جانب سے صحافیوں کو نوٹس جاری کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا تھا،حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے ججز کی کردارکشی پر نوٹسز جاری کیے تھے، کورٹ رپورٹرز کی تنظیموں نے ایف آئی اے نوٹسز واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

  • 9 پاکستانی مزدور ایران کے سرحدی علاقے میں قتل

    کوئٹہ: پاکستان سے تعلق رکھنے والے 9 مزدروں کو ایران کے سرحدی علاقے میں قتل کردیا گیا ہے،قتل کیے جانے والے افراد مزدوری کے لئے ایران گئے تھے تعلق پنجاب اور سندھ سے ہے۔

    باغی ٹی وی:دفتر خارجہ نے ایران کے سرحدی علاقے سراوان میں 9 پاکستانیوں قتل کے ہولناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات اور گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے واقعےپر ہم ایرانی حکام کےساتھ رابطے میں ہیں، زاہدان میں ہمارے قونصلر اسپتال جا رہے ہیں جہاں زخمیوں کاعلا ج کیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستانی سفیر مقامی حکام سے ملاقات کر کے جرم کے مرتکب افراد کیخلاف فوری کارروائی پر بھی زور دیں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اس سنگین معاملے پر پوری طرح آگاہ اور تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں، سفارت خانہ لاشوں کو جلد از جلد وطن واپس لانے کی پوری کوشش کرے گا، ایسے بزدلانہ حملے پاکستان کودہشتگردی سے لڑنے کے عزم کو نہیں روک سکتے۔

    قبل ازیں ایرانی پولیس نے لاشیں ڈمکی شہر کے مہر اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم اطلاع موصول ہونے تک کسی گروپ یا تنظیم نے اس بڑے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔

    کوئٹہ میں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ایرانی بلوچستان کے شہر شستون(سراوان) کے گاؤں سیرکان میں ایک کوارٹر پر حملہ کرکے پاکستانی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو قتل کردیا، مرنے والے افراد میں سے 2 کی شناخت اشفاق اور عثمان کے نام سے ہوئی ہے، تاہم دیگر افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے،مزدوروں اور کاروباری افراد کی گزشتہ کئی سالوں سے ایرانی بلوچستان میں آمدروفت ہے اور روزگار کی وجہ سے یہ لوگ وہاں رہائش پذیر تھے ۔

    پیپلز پارٹی کا عوامی معاشی معاہدے کے نام سے انتخابی منشور جاری

    ایران کی مہر نیوز ایجنسی نے واقعے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نو غیر ایرانی شہریوں کو سروان شہر کے سرکان علاقے میں ہفتہ کی صبح مسلح افراد نے قتل کردیا، تاحال کسی فرد یا گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔
    https://x.com/zarrar_11PK/status/1751196495561281648?s=20
    پاکستانی مزدوروں کے قتل کا یہ واقعہ پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پیش آیا ہے، رواں ماہ ایران نے پاکستانی سرحدی علاقے میں میزائلوں سے حملہ کیا تھا جس کے بعد پاکستان نے 18 جنوری کو ایرانی سرحدی شہر سروان میں ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کرکے 9 افراد کو ہلاک کردیا تھا، ان حملوں کے بعد کشیدگی میں شدید اضافہ ہوگیا تاہم ایران نے مذاکرات کا راستہ اپنایا اور کشیدگی میں کمی آئی ہفتہ کو ہی پاکستان اور ایران کے سفرا واپس اپنی ذمہ داریوں پر پہنچے۔

    پاکستان کا معاشی مسئلہ اخراجات زیادہ اور آمدن کم ہے،سراج الحق

    ایران واپس پہنچنے والے پاکستانی سفیر مدثر ٹپو نے ایک بیان میں کہا کہ ایران سراوان میں پاکستانیوں کے قتل پرصدمہ ہے، پاکستانی سفارتخانہ سوگوارخاندان کےغم میں برابرکا شریک ہےایران سے پاکستانیوں کےقتل کی تحقیقات میں تعاون کا مطالبہ کیا ہے، زاہدان میں پاکستانی قونصل خانہ جائے حادثہ اور اسپتال کا دورہ کرچکا اور ایران سے معاملے پرپھرپورمعاونت طلب کی ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کی بھرپورمدد کریں گے۔

    https://x.com/Izharmhk32/status/1751226543777501334?s=20

    بارش برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا

  • شمالی وزیرستان میں پہلی بار خاتون امیدوار قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گی

    شمالی وزیرستان میں پہلی بار خاتون امیدوار قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گی

    خیبرپختونخوا: ضم شدہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پہلی بار خاتون امیدوار عابدہ وزیر عام انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 40 شمالی وزیرستان سے عابدہ وزیر آزاد امیدوار ہیں، عابدہ وزیر 5 بچوں کی ماں، ایف اے پاس گھریلو خاتون ہیں جو آزاد حیثیت میں انتخابی میدان میں ہیں ان کی بڑی بیٹی اور ایک بیٹا میڈیکل کے طالب علم ہیں جبکہ ان کے شوہر نصر من اللہ ڈاکٹر اور چائلڈ اسپیشلسٹ ہیں۔

    نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں روایتی برقع پہن کر گھر سے نکلنے والی عابدہ وزیر نے کہا کہ حلقہ این اے 40 سے منتخب ہوکر عورتوں کے حقوق، صحت مراکز کے قیام، تعلیم اور قیام امن کیلئے کام کروں گی، علاقے میں عورتوں کو درپیش مسائل کا بخوبی علم ہے اور بچیوں کی عصری و دینی علوم پر توجہ میرے انتخابی منشور کا حصہ ہے۔

    پیپلز پارٹی کا عوامی معاشی معاہدے کے نام سے انتخابی منشور جاری

    سسرال کے حوالے سے انہوں نے بتایاکہ خاندان اور سسرال والے میری الیکشن مہم میں چلا رہے ہیں اور عوام سے میرے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں ، وزیرستان کے تحصیل گڑیوم، رزمک، علاقہ شیراتلہ اور آبائی گاؤں اسپلگہ میں بیشتر خواتین اور مرد انتخابات میں مجھے کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

    پاکستان کا معاشی مسئلہ اخراجات زیادہ اور آمدن کم ہے،سراج الحق

    بارش برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا

  • پیپلز پارٹی کا عوامی معاشی معاہدے کے نام سے انتخابی منشور جاری

    پیپلز پارٹی کا عوامی معاشی معاہدے کے نام سے انتخابی منشور جاری

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے عوامی معاشی معاہدے کے نام سے انتخابی منشور جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی: پیپلزپارٹی کے انتخابی منشور کے مطابق پیپلزپارٹی کے انتخابی منشور کا سلوگن چنونئی سوچ ہے، اجرت پر کام کرنے والوں کی حقیقی آمدن کو دوگنا کیا جائے گا، غریبوں، بے زمینوں اور محنت کشوں کو رہائشی مکان دئیے جائیں گے اور بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کیا جائے گا تمام اسکول جانے والے بچوں کو مفت کھانا فراہم کریں گے، نوجوانوں کویوتھ کارڈ جاری کیا جائے گا جس کے ذریعے تعلیم یافتہ نوجوان مرد و خواتین کو ایک سال تک وظیفہ دیا جائے گا۔

    پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق مزدورکارڈ کے ذریعے لوگ ناصرف اپنے بچوں کی اسکول کی فیسیں ادا کر سکیں گے بلکہ اپنے لیے اور اپنےخاندان کے لیے ہیلتھ انشورنس بھی حاصل کر سکیں گے جبکہ مزدورکارڈ کے ذریعے لوگ اولڈ ایج بینیفٹ بھی حاصل کر سکیں گے، ہاری کسان کارڈ بھی جاری کیا جائےگا، ہاری کارڈ کے ذریعے ڈی اے پی اور یوریا کھاد پر سبسڈیز دی جائیں گی اور فصلوں کا انشورنس ہوگا۔

    پاکستان کا معاشی مسئلہ اخراجات زیادہ اور آمدن کم ہے،سراج الحق

    پیپلزپارٹی کے انتخابی منشور کے مطابق وسیلہ حق پروگرام کے ذریعے غریب خواتین کو چھوٹے قرضے فراہم کیے جائیں گے، وسیلہ تعلیم کے ذریعے ہر مستحق بچے کو مالی امداد فراہم کی جائے گی اور مالی امداد اس بات سے مشروط ہوگی کہ امداد حاصل کرنے والے بچے کی اسکول میں حاضری کم از کم 70 فیصد ہو۔

    بارش برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا

    پیپلزپارٹی کے انتخابی منشور کے مطابق پورے ملک میں پرائمری سطح کے علاج معالجے کی مفت سہولتیں، مفت دوائیں مہیا کریں گے، امراض قلب، جگر اور گردوں کے امراض کا مفت علاج فراہم کیا جائے گا جبکہ پاکستان کے ہر ضلع میں کم از کم ایک یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔

    سونے کی قیمت میں معمولی کمی

  • پاکستان کا معاشی مسئلہ اخراجات زیادہ اور آمدن  کم ہے،سراج الحق

    پاکستان کا معاشی مسئلہ اخراجات زیادہ اور آمدن کم ہے،سراج الحق

    کراچی : امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ معیشت کے حوالے سے وسائل کی کمی نہیں، پاکستان کا معاشی مسئلہ یہ ہے کہ اخراجات زیادہ اور کم آمدن ہے۔

    باغی ٹی وی: کراچی میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ میں دو بار کے پی کے کا وزیر خزانہ رہا، جب عہدہ سنبھالا تو صوبے پر بھاری قرض تھا، اپنے دور میں کے پی کے کو قرض فری کروایا، اصل مسئلہ دیانت داری کا ہے جماعت اسلامی پاکستان نے گزشتہ ایک سال سے اپنے منشور پر کام کیا ہے، ہمارے پاس ہر شعبے کے ماہرین ہیں جن کی تعداد 1200 ہے، زراعت، صنعتی ترقی، تعلیم اور صحت سب کے لئے مکمل منصوبہ ہے، فیصلہ کیا ہے کہ 8 فروری کے بعد ایران اور افغانستان کو ایک میز پر بٹھائیں گے، ہم چاہتے ہیں اس خطے میں امن ہو، تینوں ممالک کی امن کانفرنس بلائیں گے ۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کا بجٹ ایک ہی کلاس کے لوگ بناتے ہیں جو کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتے، وہ آئی ایم ایف کے لوگ ہوتے ہیں جو ان کے فیصلے پر ہی عمل کرتے ہیں، قرض در قرض کا حصول آئس ہیروئین سے زیادہ خطرناک نشہ ہے، اس وقت پاکستان کا 14ہزار کا مجموعی بجٹ ہے، جس میں 7200ارب روپے سود کی مد میں ادا کریں گے تو مزید قرضے ہی لیتے رہیں گے۔

    بارش برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا

    علاوہ ازیں سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے مسلسل پندرہ سال سندھ پر حکومت کی ، وہ سندھ میں تباہی کے بعد پورے ملک پر حکمرانی چاہتی ہے ن لیگ کے سربراہ تین باریوں کے بعد چوتھی باری کی خواہش رکھتے ہیں، تینوں سابقہ حکمران پارٹیاں ملک کی بہتری کے لیے کوئی کام نہیں کرسکیں، عوام خاندانوں کی حکمرانی سے تنگ آچکے ہیں، جماعت اسلامی ہی ملک میں امن ، انصاف اور ترقی لائے گی، عوام 8 فروری کو ترازو پر مہر لگائیں ، ہم انہیں خوشحال پاکستان دیں گے۔

    سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    دوران کنسرٹ مداح کو مائیک مارنے کا واقعہ،بلال سعید نے وضاحت دیدی

  • بارش برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا

    بارش برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا

    اسلام آباد: بارشوں کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں آج رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں 31 جنوری تک بالائی علاقوں پر موجود رہیں گی،اس دوران اسلام آباد ،پنجاب، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، بارکھان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہےمذکورہ سسٹم کے تحت 29جنوری تک بارش اورپہاڑوں پربرفباری متوقع ہے

  • سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    لاہور: پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کی کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 13 ہزار 900 روپے میں فروخت ہورہا ہے،10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 83 ہزار 385 روپے ہوگئی ہے،دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہو کر 2018 ڈالر فی اونس ہے۔

    وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کی،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح اب بھی 43 اعشاریہ79 فیصد ہے البتہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.14 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ایک ہفتےمیں15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ،13 کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ ایک ہفتےمیں 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا،ایک کلو مرغی 15 روپے، دال مونگ پونے 3 روپے، دال ماش 2 روپے، انڈے 2 روپے جب کہ ایل پی جی کا سلینڈر10 روپے مہنگا ہوگیا ۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے 20 کلو آٹے کا تھیلا 5 روپے مہنگا ہو کر 2 ہزار 870 روپے کا ہوگیا ۔البتہ ٹماٹر، آلو، پیاز اور چائے کی پتی سستی ہوئی ، ایک ہفتے میں چاول، پاوڈر ملک، دہی اور نمک سمیت 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ مٹن، بیف، تازہ دودھ، گڑ، ٹوٹا چاول اور جلانے کی لکڑی مہنگی ہوگئی ، زندہ مرغی کی فی کلوقیمت میں 15روپے اضافے کے بعد قیمت 460 روپے سے تجاوز کرگئی، ایک ہفتے میں ٹماٹر 22 روپے کی کمی کے ساتھ 133 روپے کلو ہو گئے، جبکہ پیاز 4 روپے 25 پیسےکی کمی کے ساتھ 225 روپے کلو ہو گئے۔

  • دوران کنسرٹ مداح کو مائیک مارنے کا واقعہ،بلال سعید نے وضاحت دیدی

    دوران کنسرٹ مداح کو مائیک مارنے کا واقعہ،بلال سعید نے وضاحت دیدی

    لاہور: معروف گلوکار بلال سعید نے کہا ہے کہ کانسرٹ کے دوران مداحوں پر مائیک پھینک کر مارنا میری غلطی تھی ۔

    باغی ٹی وی : گلوکار بلال سعید نے گزشتہ روز پیش آئے واقعے سے متعلق انسٹاگرام اسٹوری پر وضاحت پیش کی، گلوکار نے اپنی اسٹوری پر لکھا کہ اسٹیج میرے لیے میری پوری دنیا ہے، اسٹیج پر پرفارم کرتے وقت میں ہمیشہ خود کو مکمل اور زندہ محسوس کرتا ہوں، اس دوران میں اپنی بیماری، اپنی ٹینشن پریشانی سب بھول جاتا ہوں اور جب میں اپنے مداحوں کیلئے پرفارم کرتا ہوں تو اپنی ہر چیز کو پیچھے چھوڑ دیتا ہوں-
    singer
    بلال سعید نے لکھا کہ ، کچھ بھی ہوجائے میرے اور میری جو سٹیج کیلئے عزت ہے اس کے درمیان کچھ نہیں آسکتا،مجھے اپنے مداحوں سے محبت ہے اور اکثر دونوں طرف سے محبت بہت زیادہ بھی ہوسکتی ہے، ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ کسی نے کانسرٹ کے دوران مجمعے سے بد تمیزی کی ہو لیکن بالکل یہ پہلی بار ہے جس پر میں نے غلط ردعمل دیا اور مجھے اسٹیج کو کبھی چھوڑ کر نہیں جانا چاہیے تھا۔

    واضح رہے کہ گلوکار بلال سعید نے میوزک کانسرٹ کے دوران طیش میں آکر اپنا مائیک مداحوں کی طرف کھینچ مارا تھا اور وہ غصے سے شو چھوڑ کر چلےگئے تھے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔