Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • انتخابات 2024: ‏الیکشن کمیشن  نے حتمی پولنگ اسکیم تیار کر لی

    انتخابات 2024: ‏الیکشن کمیشن نے حتمی پولنگ اسکیم تیار کر لی

    اسلام آباد: ‏الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے حتمی پولنگ اسکیم تیار کر لی، الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 92 ہزار 353 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات کے لیے ملک میں کل 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں،جن میں مردوں کے 25 ہزار 320 اور خواتین کے 23 ہزار 950 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے،جبکہ ملک بھر میں 41 ہزار 405 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

    عام انتخابات کیلئے حتمی پولنگ اسکیم تیار تو کرلی گئی ہے لیکن الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے کئی حلقوں کی پولنگ اسکیم تاحال مکمل نہیں ہوسکی۔

    اوچ شریف:ریلی کی کوریج،اے ایس آئی جام زاہدکی نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کے …

    الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 52 ہزار 412 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے،جن میں مردوں کے 14 ہزار 556 اور خواتین کے 14 ہزار 36 پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔ پنجاب میں 22 ہزار 352 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے،خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 737 پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے،جن میں مردوں کے 4 ہزار 439،خواتین کے 4 ہزار 308 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے ، صوبے میں 10 ہزار 259 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

    عوام کا سمندر بتا رہا ہے کہ آٹھ فروری کو شیر آرہا ہے ،شہباز شریف

    اسی طرح سندھ میں 19 ہزار 96 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں ، جن میں مردوں کے 4 ہزار 814،خواتین کے 4 ہزار 289 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے، صوبے میں 6 ہزار 594 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے جبکہ بلوچستان میں 5 ہزار 67 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جن میں مردوں کے 1511 اور خواتین کے 1317 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے ، صوبے میں 2 ہزار 200 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے ۔

    جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے اور بلوچستان کی بقا اسی میں ہے …

    الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 2 لاکھ 76 ہزار 402 پولنگ بوتھ ہوں گے ،جن میں مردوں کے 1 لاکھ 47 ہزار 560 اور خواتین کےلیے 1 لاکھ 27 ہزار 842 پولنگ بوتھ ہوں گے، پنجاب میں 1لاکھ 49 ہزار 434،سندھ میں 65 ہزار5 پولنگ بوتھ ہوں گے ،خیبر پختو نخوا میں 47 ہزار 81،بلوچستان میں 14 ہزار 882 پولنگ بوتھ ہوں گے۔

  • راحت فتح علی خان کی  گھریلو ملازم پر تشدد کی ویڈیو پر برٹش ایشیا ٹرسٹ  کا سخت ردعمل

    راحت فتح علی خان کی گھریلو ملازم پر تشدد کی ویڈیو پر برٹش ایشیا ٹرسٹ کا سخت ردعمل

    لاہور: عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے گھریلو ملازم پر تشدد کی ویڈیو پر برٹش ایشیا ٹرسٹ نےسخت ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار کے مطابق برٹش ایشیا ٹرسٹ نے راحت فتح علی خان کی وائرل ویڈیو پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم راحت فتح علی خان کے ملازم کے ساتھ بدسلوکی کے تمام الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ہم اس سنگین معاملے کا فوری جائزہ لیں گے۔

    واضح رہے سال 2007 میں کنگ چارلس سوئم نے برٹش ایشیا ٹرسٹ قائم کیا تھا، یہ ادارہ گھریلو تشدد کے خلاف سرگرم ہے اور میوزک سٹار راحت فتح علی خان اس ادارے کے سفیر ہیں، راحت فتح علی خان برٹش ایشیا ٹرسٹ کے سفیر کی حیثیت سے کئی بار شاہ چارلس سے ملاقات بھی کرچکے ہیں، یہ برطانوی ادارہ پاکستان اور بھارت میں ذہنی صحت کے اقدامات چلاتا ہے اور غربت سے نمٹنے میں بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔

    شاگرد پر بدترین تشدد کی وائرل ویڈیو پر راحت فتح علی خان …

    قبل ازیں اداکارہ مشی خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے راحت فتح علی خان پر سخت تنقید کی، اداکارہ نے کہا کہ راحت فتح علی خان صاحب آپ مشہور زمانہ گلوکار ہیں، آپ کے پاس ان گنت پیسہ ہے اور آپ کی بوتل مجھے لگ رہا ہے یہ کوئی ’شہد کی بوتل‘ ہے جس کے پیچھے آپ اپنے اسٹاف کو جانوروں کی طرح مار رہے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ آپ کو شرم نہیں آتی، آپ ایسی گھٹیا حرکتیں کرتے ہیں، آپ کے پاس اتنا پیسہ ہے آپ کی جو بھی شہد کی بوتل غائب ہوئی ہے اس کے بدلے میں آپ 10 کریٹ شہد کی بوتلوں کے خرید سکتے ہیں، آپ ایک بوتل کیلئے ایسا کر رہے ہیں، یہ دل ہے آپ کا، آپ کیسے کسی کی انسانی بنیادوں پر مدد کرتے ہوں گے، اللہ نے آپ لوگوں کو اتنی عزت دی ہے وہ سنبھالی نہیں جا رہی، کوئی نہ کوئی چکر آپ کا سامنے آتا رہتا ہے اور اس ویڈیو کو دیکھ کر تو میں دنگ ہی رہ گئی ہوں، آپ اتنے ظالم ہیں، شرم آنی چاہیے آپ کو۔

    یاد رہے کہ ملازم پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے شاگرد نوید حسنین کے ہمراہ ویڈیو پیغام جاری کیا کہ یہ ویڈیو ایک استاد اور شاگرد کے آپس کے معاملے کی بات ہے، شاگرد اچھا کام کرتا ہے تو ہم اس کو اتنا ہی پیار بھی دیتے ہیں، اگر کوئی غلطی ہوتی ہے تو ہم اس کوسزا بھی دیتے ہیں، دم کیے ہوئے پانی کی بوتل میں کہیں رکھ کر بھول گیا تھاگلوکار کا کہنا تھا کہ میں نوید حسنین سے معافی مانگتا ہوں ، یہ میرا شاگرد، میرا بچہ ہےاور استاد شاگرد میں یہ سب چلتا رہتا ہے، میں سب کے سامنے نوید سے ان کیمرہ پھر معافی مانگتا ہوں ۔

    دوران کنسرٹ مداح کو مائیک مارنے کا واقعہ،بلال سعید نے وضاحت دیدی

    اس کے بعد شاگرد نے کہا کہ یہ میرے استاد ، باپ اور میرے مرشد ہیں جس نے ویڈیو بنا کر شیئر کی ہے اس نے غلط حرکت کی ہے ،وہ بلیک میلر ہے، یہ میرے باپ میرے پیر ہیں، باپ بیٹے کو مار ہی لیتے ہوتے ہیں ایسی ویسی کوئی بھی بات نہیں ہے میں استاد جی کا وہ جو پانی تھا پیر صاحب کا دم کیا ہوا وہ میں کہیں رکھ کر بھول گیا جس وجہ سے انہوں نے مجھے مارا۔

    انڈین گلوکار کا لائیو کنسرٹ کے دوران مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

  • آزاد امیدوار ایک تھپڑ سے پرویز خٹک کے ساتھ شامل ہوں گے،ایمل ولی خان

    آزاد امیدوار ایک تھپڑ سے پرویز خٹک کے ساتھ شامل ہوں گے،ایمل ولی خان

    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ہم صوبوں کو جائز حقوق دینا چاہتے ہیں، 18 ویں ترمیم کے ذریعے صوبائی خود مختاری حاصل کی-

    باغی ٹی وی: چارسدہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں ایمل ولی خان کا کہنا تھاکہ ہم دہشت گردی سے بُری طرح متاثر ہوئے، 2013 کے انتخابات میں انتخابی مہم تک چلانے نہیں دی گئی، میں اپنے بچے کیلئے بندوق نہیں چاہتا، ہمیں پرائی جنگوں میں جھونکا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم صوبوں کو جائز حقوق دینا چاہتے ہیں، 18 ویں ترمیم کے ذریعے صوبائی خود مختاری حاصل کی، بجلی ہم بنا رہے ہیں اور زیادہ لوڈشیڈنگ برداشت کر رہےہیں، گیس ہماری ہے لیکن ہم اس سے محروم ہیں، آزاد امیدوار بکیں گے اور لوٹے تو ضرور بکیں گے، بعض امیدواروں کو لوٹا کہنا بھی لوٹے کی توہین ہے، آزاد امیدوار ایک تھپڑ سے پرویز خٹک کے ساتھ شامل ہوں گے، آزاد امیدوار کو ووٹ دینا پرویز خٹک کو ووٹ دینا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے لیے اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا

    دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایف پی سی سی آئی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا اعتبار حکومت سے اُٹھ چکا ہے، عوام اور سرکار کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے، ہر حکمران نے توشہ خانہ پر ہاتھ صاف کیا، ملک میں سالانہ 5 ہزار ارب کی کرپشن ہوتی ہے، اصل مسئلہ یہی ہے کہ وسائل کم ہیں اور اخراجات زیادہ ہیں، مسئلہ وسائل کی کمی کا نہیں بلکہ کرپشن کا ہے-

    نواز شریف کو زیب نہیں دیتا کہ ایک صوبےکے عوام کو بیوقوف …

    انہوں نے کہا کہ آئی پی پی کے معاہدوں کا بوجھ یک دم اتارنا ہوگا، آئی پی پی کے معاہدوں میں 70 فیصد پاکستانی کمپنیز ہیں ملک میں صرف 35 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں،عوام کا اعتبار حکومت سے اُٹھ چکا، ہر حکمران نے توشہ خانہ پر ہاتھ صاف کیا ، ہم نے سب سے پہلے قوم کے سامنے اپنا منشور پیش کیا، یہاں تو پہلے پارٹی بنتی ہے پھر نام، پھر کارکن اور پھر منشور آتا ہے،فلسطین کے لیے ایک ارب 40 کروڑ کا فنڈ ملا ہے، جماعت اسلامی کے پاس مختلف شعبوں کے ایک ہزار ماہرین ہیں۔

    بلاول بھٹو نے نواز شریف کے ساتھ مناظرے کے چیلنج کی شرط قبول کر …

  • الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے لیے اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا

    الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے لیے اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا

    اسلام آباد: عام انتخابات 2024 میں انتخابی فہرستوں سے بذریعہ ایس ایم ایس اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات 29 جنوری سے حاصل کی جاسکیں گی۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن نے ووٹرز کو 8300 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے اپنے ووٹ اور پولنگ اسٹیشن کی معلومات کا آغاز کردیا، ووٹر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر یہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
    https://x.com/SpokespersonECP/status/1751228657346150580?s=20
    ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 29 جنوری 2024 سے عوام الناس کو 8300 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے اپنے ووٹ اور پولنگ اسٹیشن کی معلومات فراہم کے انتظامات کر لیے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

    نوز شریف کو زیب نہیں دیتا کہ ایک صوبےکے عوام کو بیوقوف …

    الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ووٹرز کو اپنے ووٹ کی معلومات حاصل کرنے کے لیے 8300 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیجنا ہوگا، یہ سروس 29 جنوری 2024 سے دستیاب ہوگی اور ہر ووٹر اس سروس کے ذریعے اپنے پولنگ اسٹیشن کا نام معلوم کر سکے گا۔

    بلاول بھٹو نے نواز شریف کے ساتھ مناظرے کے چیلنج کی شرط قبول کر …

    ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ اس سروس کے چارچز 2 روپے فی ایس ایم ایس ہیں، تمام ووٹرز سے درخواست ہے کہ وہ اپنے اور گھر والوں کے ووٹ کی تفصیلات بروقت حاصل کر لیں تاکہ پولنگ اسٹیشن میں انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے-

    لاہور میں انتخابی مہم کے دوران حمزہ شہباز پرجوتا پھینکنے والے کی دھلائی

  • نواز شریف کو  زیب نہیں دیتا کہ ایک صوبےکے عوام  کو  بیوقوف  کہیں،اے این پی

    نواز شریف کو زیب نہیں دیتا کہ ایک صوبےکے عوام کو بیوقوف کہیں،اے این پی

    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خیبرپختونخوا کے لوگوں کیلئےدیئے گئے بیان کی مذمت کی ہے اور شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان اے این پی خیبر پختونخوا ثمر بلور کے مطابق تین بار وزیراعظم رہنے والے کو زیب نہیں دیتا کہ ایک صوبےکے عوام کو بیوقوف کہیں، اس بیان کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں نواز شریف اپنے الفاظ واپس لیں،پوری قوم سے معافی مانگیں،یہ لوگ کس منہ سے یہاں آکر ووٹ مانگیں گے، ماضی میں اسی جماعت نے ہمارےحقوق دینےسے انکار کیا تھا، حقوق سے انکار پرخان عبد الولی خان نے ان سے اتحاد سے نکلنے کا اعلان کیا تھا، شاید آج نوازشریف ایک بارپھرتاریخ دہرارہے ہیں، پختونخوا کے عوام کے نمائندے ابھی موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ لاہور میں منشور جاری کرنے کی تقریب سے خطاب میں نواز شریف نےکہا تھا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ آسانی سے بیوقوف بن جاتے ہیں،یہ بیماری خیبرپختونخوا سے ہی آئی ہے، 2013 میں ان کی حکومت بننے ہی نہیں دینی تھی، نہ ہوتا بانس نہ بجتی بانسری۔

    ملک میں پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر

    مرتضیٰ وہاب نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا

  • بلاول بھٹو نے نواز شریف کے ساتھ مناظرے کے چیلنج  کی شرط قبول کر لی

    بلاول بھٹو نے نواز شریف کے ساتھ مناظرے کے چیلنج کی شرط قبول کر لی

    لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کو مناظرے کے چیلنج پر شہباز شریف کی شرط قبول کرلی ہے۔

    باغی ٹی وی :ایک بیان میں شہباز شریف نے بلاول کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ کل ایک صاحب نے نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دی، وہ نواز شریف کو مناظرے کے بجائے سندھ کے معائنےکی دعوت دیتے تو اچھا تھا، مناظرہ بھی ہو جاتا اور موازنہ بھی۔
    https://x.com/CMShehbaz/status/1751215224512975258?s=20
    تاہم سوشل میڈیا ویب سائٹ یکس پر ایک بیان میں بلاول نے بھی شہباز شریف مناظرے کے حوالے سے مشروط آمادگی پر ردعمل دیا بلاول کا کہناتھا کہ میں مناظرے اور معائنے کے لیے تیار ہوں، میاں نواز شریف مجھ سے خیر پور گمبٹ میں مناظرہ کر لیں جہاں کا اسپتال پنجاب کےکسی بھی اسپتال سے بہتر ہے اور یہاں علاج بالکل مفت ہے اور میاں صاحب نے تین بار وزیراعظم بننے کے باوجود بھی گمبٹ کادورہ نہیں کیایا وہ تھر پار کر آجائیں وہاں کے انفرااسٹرکچر کامعائنہ بھی ہوجائےگا اور چولستان سےتھرکا موازنہ بھی ہو جائے گا۔

    مرتضیٰ وہاب نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا

    https://x.com/BBhuttoZardari/status/1751290129023725868?s=20
    بلاول کا مزید کہنا تھا کہ تھر میں کوئلےکا منصوبہ جس کے آپ اور آپ کے بھائی مخالفت کرتے تھے، کراچی نہیں بلکہ فیصل آباد کو سستی بجلی فراہم کر رہا ہے، میاں صاحب کراچی کے این آئی سی وی ڈی کے باہر مباحثہ کرلیں جہاں گزشتہ برس پنجاب کے84 ہزار سے زائد افراد کا علاج ہوا جو اس بات کا ثبوت ہےکہ پنجاب کے اسپتالوں میں ایسی سہولیات موجود نہیں ہیں، راہ فرار اختیار نہ کریں، براہ کرم بتائیں کہ کس شہر میں اور کس تاریخ کو آپ کے بھائی نے مباحثہ کرنا ہے-

    امریکا کی ترکیہ کو40 ایف-16 طیاروں کی فراہمی کی منظوری

    ملک میں پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

  • لاہور میں انتخابی مہم کے دوران حمزہ شہباز پرجوتا پھینکنے والے کی دھلائی

    لاہور میں انتخابی مہم کے دوران حمزہ شہباز پرجوتا پھینکنے والے کی دھلائی

    لاہور: این اے 118 میں انتخابی مہم کے دوران حمزہ شہباز پرجوتا پھینکا گیا، لیگی کارکنوں نے بھی جوتا پھینکے والے کی خوب درگت بنائی-

    باغی ٹی وی : سابق وزیراعلیٰ پنجاب اوراین اے 118 سے انتخابی امیدوارحمزہ شہباز کی انتخابی ریلی اندرون لاہور کے علاقے ترنم سینما چوک کے قریب پہنچی تو تقریر کے دوران ان پر جوتا پھینکا گیا ،لیگی کارکنوں نے بھی مبینہ طورپرجوتا پھینکنے والے پی ٹی آئی کے حمایتی لڑکے کوموقع پردھرلیا اوراس پرتھپڑوں کی بارش کردی-
    https://x.com/ghulamabbasshah/status/1751268288469082454?s=20
    تاہم ن لیگ کے مقامی لیگی رہنماؤں نے جوتا پھینکنے والے نوجوان کو ہجوام سے بچایا اور اسے قریبی مکان میں لے گئے۔
    https://x.com/Junaid_Sahi/status/1751272102915686819?s=20
    حمزہ شہباز نے اس موقع پر ایسا ردعمل دیا جیسے کچھ نہیں ہوا اور تقریر جاری رکھی تاہم انہوں نے اس جانب ضرور دیکھا جدھر سے جوتا آیا تھا، اس موقع پر (ن) لیگی کارکنان مشتعل ہو گئے اور جوتا مارنے والے نوجوان پر شدید تشدد شروع کر دیالیگی کارکنان نوجوان کو تحریک انصاف کا کارکن بتاتے رہے اور شدید مارپیٹ کرتے رہے۔

    امریکا کی ترکیہ کو40 ایف-16 طیاروں کی فراہمی کی منظوری

    مرتضیٰ وہاب نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا

    مسجدِ نبوی ﷺ میں الیکٹرانک چپ والی 25 ہزار جائے نماز بچھادی گئیں

  • امریکا کی ترکیہ کو40 ایف-16 طیاروں کی فراہمی کی منظوری

    امریکا کی ترکیہ کو40 ایف-16 طیاروں کی فراہمی کی منظوری

    واشنگٹن: امریکا نے ترکیہ کو 23 ارب ڈالر مالیت کے 40 ایف-16 طیاروں کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: جزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ترکیہ کو ایف-16 فراہم کرنے کی منظوری ترک پارلیمنٹ کی جانب سے سویڈن کو نیٹو کی رکنیت دینے کی اجازت کے بعد دی ہے،کانگریس نے ترکیہ کے ساتھ 23 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کی منظوری دی تھی اور امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے جمعے کی رات کو ہی اس کی توثیق کردی،امریکا نے ترکیہ کے علاوہ یونان کو 8.6 ارب ڈالر مالیت کے جدید ایف-35 جنگی طیاروں کی فراہمی کی منظوری بھی دی ہے۔

    واضح رہے کہ ترکیہ اور امریکا نیٹو اتحادی ہیں اور یونان مغربی فوجی بلاک کا بھی حصہ ہے، یہی وجہ ہے کہ ترکیہ نے جیسے سویڈن کی نیٹو رکنیٹ کی منظوری کے دستاویزات واشنگٹن کو فراہم کیے، اس کے بعد امریکا نے بھی ایف-16 کی فراہمی کی توثیق کردی۔

    امریکا سے 40 ایف-16 طیاروں اور اس کے آلات کی وصولی سے ترکیہ کے پاس موجود 79 ایف-16 طیاروں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوگا اور دفاعی صلاحیت میں بھی مزید اضافہ ہوگا ترکیہ نے امریکا سے اکتوبر 2021 میں ایف-16 کے حصول کا معاہدہ کیا تھا لیکن اس معاہدے پر عمل درآمد سویڈن کی نیٹو رکنیت میں تاخیر کی وجہ سے التوا کا شکار ہوگئی تھی اور امریکی کانگریس نے رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں۔

  • شاگرد  پر بدترین تشدد کی  وائرل ویڈیو پر راحت فتح  علی خان کا بیان سامنے آ گیا

    شاگرد پر بدترین تشدد کی وائرل ویڈیو پر راحت فتح علی خان کا بیان سامنے آ گیا

    لاہور: پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی ملازم پر بدترین تشدد کیا جس کی ویڈیو وائرل ہو ئی جس پر گلوکار راحت فتح اور ملازم کا موقف سامنےآیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر راحت فتح علی خان کی ملازم پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معروف گلوکار شور شرابہ کرتے ہوئے اپنے ملازم سے پوچھ رہے ہیں کہ میری بوتل کہاں ہے؟ کہ پوچھتے ہی گھریلو ملازم پرلاتوں اورگھونسوں کی بارش کردی۔
    https://x.com/ShehxadGulHasen/status/1751242463166058614?s=20
    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جبکہ ملازم اپنی جان بخشی کے واسطے دے رہا ہے جب کہ موقع پرموجود دیگرملازمین بھی راحت کو روک نہ پائے-

    دوران کنسرٹ مداح کو مائیک مارنے کا واقعہ،بلال سعید نے وضاحت دیدی

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شاگرد کے ہمراہ ویڈیو بیان میں گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا تھاکہ یہ ویڈیو ایک استاد اور شاگرد کے آپس کے معاملے کی بات ہے، شاگرد اچھا کام کرتا ہے تو ہم اس کو اتنا ہی پیار بھی دیتے ہیں، اگر کوئی غلطی ہوتی ہے تو ہم اس کوسزا بھی دیتے ہیں، میں نے اسی وقت اپنے شاگرد سےمعافی بھی مانگی تھی اور اب سب کے سامنے اب بھی مانگتا ہوں۔

    انڈین گلوکار کا لائیو کنسرٹ کے دوران مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

    تشدد کا شکار شاگرد نوید حسنین کا بھی کہنا تھاکہ جس بوتل کی بات ہورہی ہے، اس پر راحت فتح علی خان کے مرشد نے پڑھا ہوا تھا، وہ بوتل مجھ سے گم ہو گئی تھی، راحت فتح علی خان میرےاستادہیں جو بھی چل رہا ہے یہ سب جھوٹ ہے، وہ ہمارے مرشد ہیں ہمیں مار سکتے ڈانٹ بھی سکتے ہیں، جس نے ویڈیو بنائی ہے وہ بہت بڑا بلیک میلر ہے۔

    مرتضیٰ وہاب نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا

    انڈین گلوکار کا لائیو کنسرٹ کے دوران مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

    مرتضیٰ وہاب نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا

  • مرتضیٰ وہاب نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا

    مرتضیٰ وہاب نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا

    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو 26 جنوری کی میڈیا ٹاک پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس کا جواب مرتضیٰ وہاب نے جمع کرا دیا ہے-

    الیکشن کمیشن کو جمع کروائے گئے اپنے جواب میں میئر کراچی کا کہنا تھا کہ قانون کی پاسداری کرنے والا شہری ہوں اور الیکشن کمیشن کے قانون اور آئین پر عمل درآمد کا پابند ہوں، کسی بھی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنا نہ آئندہ بنوں گا، 26 جنوری کی پریس کانفرنس کسی سیاسی مہم کا حصہ نہیں بلکہ عوامی مسائل پر تھی، الیکشن کمیشن کو کسی امیدوار کی مہم کا حصہ نہ بننے کا یقین دلاتا ہوں۔

    ملک میں پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    مسجدِ نبوی ﷺ میں الیکٹرانک چپ والی 25 ہزار جائے نماز بچھادی گئیں

    صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر