Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • میں جب بھی مقابلے میں آتا ہوں تو  آگے جانے کا سوچتا ہوں ،پرویز خٹک

    میں جب بھی مقابلے میں آتا ہوں تو آگے جانے کا سوچتا ہوں ،پرویز خٹک

    نوشہرہ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اپنے امیدواروں کے علاوہ بہت سے آزاد امیدوار رابطے میں ہیں، کسی سے رابطہ نہیں کرتا سب مجھ سے رابطہ کرتے ہیں-

    باغی ٹی وی: نوشہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہےکہ 8 فروری کو خیبرپختونخوا میں بڑی تبدیلی آئےگی، مقابلہ کرتے وقت کوئی بھی شکست کے بارے میں نہیں سوچتا، میں جب بھی مقابلے میں آتا ہوں تو آگے جانے کا سوچتا ہوں ، اندازہ ہے خیبرپختونخوا میں میری حکومت بنےگی، ہمارے ایجنڈے میں سب سے پہلے عام آدمی کے مسائل کا حل ہے-

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ کا دعویدار اس لیے ہوں کہ اپنے امیدواروں کے علاوہ بہت سے آزاد امیدوار رابطے میں ہیں، کسی سے رابطہ نہیں کرتا سب مجھ سے رابطہ کرتے ہیں، الزامات لگانا آسان ہے، میرے خلاف پری پول رگنگ کے ثبوت ہیں تو پیش کریں، سب دیکھ رہےہیں کہ الیکشن میں کس آراو نے میری مددکی ہے، میرے ساتھ اللہ کی مدد ہے،کسی آر او یا سرکاری اہلکار کی نہیں۔

    الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں،عمرا ن خان

    انڈین گلوکار کا لائیو کنسرٹ کے دوران مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

    ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس لاکھوں روپے لے کر بنائے گئے ،سینیٹر بہرمند تنگی کا …

  • پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے ایڈوائزری جاری

    پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے ایڈوائزری جاری

    اسلام آباد : پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد کی تین جامعات سکیورٹی خدشات پر غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئیں وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر متعدد نجی تعلیمی اداروں کو پیر کی صبح سے غیر معینہ مدت تک بندکر دیا گیاسکیورٹی الرٹ حساس اداروں کی جانب سے جاری کیےگئے ہیں، بند کی گئی جامعات میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، ائیر یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی شامل ہے۔

    مختلف نجی اسکول اورکالج غیر معینہ مدت کے لیے بندکیے جانےکے علاوہ اسلام آباد اور اس کے نواح میں جامع سرچ آپریشن بھی کیے گئے بم ڈسپوزل، اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے یونیورسٹیوں اور کالجوں کا دورہ بھی کیا سرکاری تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر پائی۔

    ایف بی آر کی غیر قانونی،نان ڈیوٹی پیڈ،جعلی سگریٹس کیخلاف کاروائیاں،13.77 ملین سگریٹس …

    ترجمان وزارت تعلیم کے مطابق تا حال ایجوکیشن منسٹری کو ایسا کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا جس کی بناء پر اسکول بند کیے جائیں، اسلام آبادکے سرکاری تعلیمی ادارے بدرستور کھلے رہیں گے۔

    دوسری جانب وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں اسکول کے احاطے میں زائرین اور باہر آنے والوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کا کہا گیا ہے اسکولز انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب جانچ پڑتال کے علاوہ کسی بھی قسم کےمشتبہ (شخص/بیگ وغیرہ) کی اطلاع فوری طور پر سیکیورٹی ایجنسیوں کو دی جائےاس کےعلاوہ حفاظتی کیمروں کی تنصیب اور باؤنڈری والز پر خار دار تاریں لگانے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

    ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس لاکھوں روپے لے کر بنائے گئے ،سینیٹر بہرمند تنگی کا …

    الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں،عمرا ن خان

  • اسلام آباد میں نئے رہائشی منصوبوں کیلئے عمودی تعمیرات کو ترجیح دی جائے،نگران وزیراعظم

    اسلام آباد میں نئے رہائشی منصوبوں کیلئے عمودی تعمیرات کو ترجیح دی جائے،نگران وزیراعظم

    اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بائیسکل لینز کا منصوبہ اسلام آباد کے لئے ایک ماحول دوست منصوبہ ہے جس کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

    باغی ٹی وی : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی ترقیاتی ادارے کے امور پر اہم اجلاس آج منعقد ہوا جس میں وزیراعظم کو اسلام آباد میں بائیسکل لینز منصوبے اور اسلام آباد ماسٹر پلان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گی کہ بائیسکل لینز منصوبے میں 374 کلومیٹر لینز اور 150 پارکنگ اسٹیشنز کی تعمیر شامل ہے۔

    نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی کہ بائیسکل لینز کا منصوبہ اسلام آباد کے لئے ایک ماحول دوست منصوبہ ہے جس کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے،اسلام آباد ماسٹر پلان پر نظر ثانی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے، اسلام آباد ماسٹر پلان کے جائزے کے لیے وفاقی کمیشن کی تشکیل جلد از جلد کی جائے جبکہ اسلام آباد میں نئے رہائشی منصوبوں کے لیے عمودی تعمیرات کو ترجیح دی جائے۔

    نگراں وزیراعظم نے اجلاس میں متعلقہ حکام کو اسلام آباد میں کاروباری سرگرمیوں کے لیے ہائی رائز عمارات کی تعمیر کے لیے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی جبکہ انہوں نے متعلقہ حکام کو اسلام آباد میں پانی کے مسئلے کے جلد از جلد حل اور متعلقہ حکام کو شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی کے لیے مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ کہ اسلام آباد میں پارکنگ کے مسئلے کے حل کے لیے پارکنگ کے لیے مخصوص عمارتیں تعمیر کی جائیں۔

  • کراچی :الیکشن کمیشن نے  انتخابی حلقے میں کھلے عام ہوائی فائرنگ کا سخت نوٹس لے لیا

    کراچی :الیکشن کمیشن نے انتخابی حلقے میں کھلے عام ہوائی فائرنگ کا سخت نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی ایسٹ کے ایک انتخابی حلقے میں کھلے عام ہوائی فائرنگ کا سخت نوٹس لے لیا-

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئی جی سندھ کو اس حوالے سے سخت کاروائی کرنے اور انتخابات کے حوالے سے کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق فوری کاروائی کرتے ہوئے اس حوالے سےکمیشن کو باقائدہ طور پر مطلع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق انتخابی جلسے میں کھلے عام ہوائی فائرنگ پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے عرفان اللہ مروت امیدوار برائے PS-105 کو ضابطہ اخلاق کی شق 17 کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کا نوٹس دے دیا ہے اور متذکرہ امیدوار کو دو یوم کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

    بیروزگاری سے تنگ شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

    دوسری جانب ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان عام انتخابات 2024 ءمیں حصہ لینے والے تمام امیدواران اور سیاسی جماعتوں کو مطلع کرتا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 182 کے مطابق 6فروری 2024 اور 7فروری 2024 کی درمیانی شب 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کر ے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا، لہذا کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    کامیاب ہو کر میٹرو کو قصور تک لے جائیں گے،شہباز شریف

    آرکٹک میں زومبی وائرسز کسی نئی عالمی وبا کا باعث بن سکتے ہیں،ماہرین

  • انتخابات 2024: پنجاب میں ے آرمی، رینجرز اور پولیس تعینات کی جائے گی،چیف سیکرٹری

    اسلام آباد: پنجاب میں پر امن انتخابات کے انعقاد کے لیے آرمی، رینجرز اور پولیس تعینات کی جائے گی-

    باغی ٹی وی: چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا،اجلاس میں بتا یا گیا کہ آرمی، رینجرز اور پولیس کے دستے 5 اور 7 فروری کو فلیگ مارچ کریں گے جبکہ دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر یکم سے 12فروری تک پابندی عائد کر دی جائے گی۔

    چیف سیکرٹری نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کیں کہ الیکشن ڈیوٹی کے حوالے سے تربیت کے دوران غیر حاضر پولنگ اسٹاف کے خلاف کارروائی کریں، آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد اہم قومی ذمہ داری ہے، مطلوبہ فنڈز مہیا کر دیے گئے ہیں، انتظامات میں کسی قسم کی کمی قابل قبول نہیں ہوگی، ڈپٹی کمشنرز انتخابات کی تیاریوں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں۔

    آرکٹک میں زومبی وائرسز کسی نئی عالمی وبا کا باعث بن سکتے ہیں،ماہرین

    چیف سیکرٹری نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور سیکیورٹی پلان الیکشن انتظامات کے انتہائی اہم جزو ہیں، ان پر خصوصی توجہ دی جائے، پولنگ سٹیشنز پر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، شکایات کے ازالے کے لیے کنٹرول رومز کو مزید فعال کیا جائے،انتخابی عمل میں تمام سٹیک ہولڈرز کو بلا تفریق یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔

    ڈیرہ غازیخان:ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کا ای رجسٹریشن برانچ کی زیرتعمیر …

    نگران وزیر اعلی پنجاب پی سی بی کے چئیر مین بن گئے

  • ایف بی آر کی غیر قانونی،نان ڈیوٹی پیڈ،جعلی سگریٹس کیخلاف کاروائیاں،13.77 ملین سگریٹس ضبط

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی غیر قانونی،نان ڈیوٹی پیڈ،جعلی سگریٹس کے خلاف ملک گیر کاروائیاں جاری ہیں-

    باغی ٹی وی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کی خصوصی ٹیموں نے اس ماہ کی تیرہ تاریخ کو ملک بھر میں غیرقانونی سگریٹس کے خلاف کامیاب کاروائیاں کیں،ان کاروائیوں کے دوران ملکی اور غیرملکی ساخت کے 1377 پیکرائیٹس ضبط کر لئے گئے جن میں 13.77 ملین سگریٹس تھے۔

    ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز میر بادشاہ خان وزیر نے ان کاروائیوں کی خود نگرانی کی،ایف بی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سرکاری محصولات ادا کرنے سے بچنے کی کسی بھی کوشش سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور اس میں ملوث افراد کو فوجداری مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس لاکھوں روپے لے کر بنائے گئے ،سینیٹر بہرمند تنگی کا انکشاف

    ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس لاکھوں روپے لے کر بنائے گئے ،سینیٹر بہرمند تنگی کا انکشاف

    اسلام آباد:(محمد اویس) ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس لاکھوں روپے لے کر بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے سینیٹ کے ایک بندے نے پیسے لینے میں فرنٹ مین کا کردار ادا کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط میں سینیٹر بہرمند تنگی نے انکشاف کیا ہے کہ ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس لاکھوں روپے لے کر بنائے گئے ہیں سینیٹ کے ایک بندے نے پیسے لینے میں فرنٹ مین کا کردار ادا کیا ہے مجھے دو اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں جو میرا حق ہےکمیٹی نے بہرمند تنگی کو دو اسلحہ لائسنس جاکرنے کی سفارش کردی-

    سینیٹر زرقا تیمور نے بتایاکہ 9ماہ سے ایف آئی اے نے ان کا نام نو فلائی لسٹ میں ڈالا ہے مگر میرے خط کا وزارت داخلہ جواب نہیں دے رہاہے کیا ہم ملک چھوڑ کر چلے جائیں ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط کا چیئرمین سینیٹر طاہر بزنجو کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی عدم حاضر پر سی اے اے کے حوالے سے ایجنڈا موخر کردیا گیا سینیٹر شفیق ترین کی عدم حاضری کی وجہ سے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی حوالے سے ایجنڈا موخر کردیا گیااجلاس میں سیکرٹری داخلہ کے خلاف سینیٹر بہرا مند تنگی کی تحریک استحقاق کا جائزہ لیا گیا –

    کامیاب ہو کر میٹرو کو قصور تک لے جائیں گے،شہباز شریف

    سینیٹر بہرمند تنگی کے حوالے سے ایجنڈے پر انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ کمیٹی میں نہیں آئے اس کا نوٹس لیا جائے میرا استحقاق مجروح ہواہے وزارت حکام نے بتایا کہ سیکرٹری داخلہ میٹنگ میں ہیں سی ڈی اے بورڈ کی میٹنگ ہورہی ہے وہاں ہیں بہرمند تنگی نے کہاکہ مجھے دو ممنوعہ بور کے لائسنس نہیں دیئے جارہے ہیں یہ باحیثیت پارلیمنٹرین میراحق ہے لاکھوں روپے لے کر اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے ہیں مگر ہمیں لائسنس نہیں دیئے جارہے ہیں۔سینیٹ کا ایک بندہ فرنٹ مین تھا جو پیسے لے کر لوگوں کو لائسنس بناتا تھا ۔میری تحریک استحقاق وفاقی سیکرٹری کے خلاف ہے، وہ یہاں موجود نہیں ہیں،سیکرٹری داخلہ میٹنگ میں کیوں نہیں آئے-

    آرکٹک میں زومبی وائرسز کسی نئی عالمی وبا کا باعث بن سکتے ہیں،ماہرین

    اسپیشل سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ سیکرٹری داخلہ وزیراعظم کی میٹنگ میں بیٹھے ہیں، بہرا مند تنگی نے کہاکہ ابھی تک جواب نہیں آیا، جواب کے ساتھ سیکرٹری داخلہ کا کمیٹی میں پیش ہونا بھی ضروری ہے، میرا یا میرے کولیگز کا حق ہے کہ ان کے تحفظ کے لئے دوممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس ہوں، میرے نام پر لائسنس نہیں ہے،بحیثیت پارلیمنٹیرین جو میرا حق ہے وہ مجھے دیں،سابق وزیر کی موجودگی میں ہزاروں لائسنس پیسوں پر جاری ہوئے، پھر پابندی لگی، جو ہزاروں اسلحہ لائسنس پیسوں پر جاری ہو گئے، تو کون فرنٹ مین ہے؟ دو لائسنس تو بحیثیت پارلیمنٹیرین میرا حق ہے بتائیں کہ گزشتہ چھ ماہ میں کتنے اسلحہ لائسنس جاری ہو چکے ہیں؟ حکام نے بتایا کہ یکم جنوری سے ممنوعہ بور کے لائسنس پر پابندی ہے۔

    بیروزگاری سے تنگ شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

    کمیٹی نے ہدایت کی کہ بہرمند تنگی کو دو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں، سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی نے کمیٹی کو بتایا کہ میرا نام نو فلائی لسٹ میں ڈالا ہے وزارت داخلہ جواب نہیں دے رہی ہے کہ کیوں نام ڈالا گیا ہے میں نے سیکرٹری کو یکم جنوری سے لیٹر لکھا ہوا ہے، کوئی جواب نہیں دیتے،9مہینے سے بغیر کسی ایف آئی آر کے نو فلائی لسٹ میں شامل کیا ہوا ہے، مجھے بتائیں میرا قصور کیا ہے،؟ کمیٹی نے سینیٹر بہرا مند تنگی کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی سفارش کردی۔

  • الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں،عمرا ن خان

    الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں،عمرا ن خان

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے تمام کیسز ختم کر دئیے گئے ہیں اور الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں ساڑھے 3 سال تک سلیکٹڈ کہا گیا، اس وقت ملک میں جو بھی چل رہا ہے وہ مدر آف آل سلیکشن ہے، جس طرح نواز شریف کو لایا گیا یہاں تو اب مدر آف آل سلیکٹڈ ہو رہا ہے، ملکی تاریخ میں ایسی سلیکشن کبھی نہیں ہوئی، ایک سرٹیفائیڈ منی لانڈرر کے تمام کیسز ختم کر دیئے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کےسپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے تمام کیسز ختم کر دئیے گئے ہیں اور الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں، سی سی پی او لاہور تو سرٹیفائیڈ مجرم کو سلیوٹ مار رہا ہے، نواز شریف کے بیٹے نے 18 ارب روپے کا گھر بیچا یہ پیسے کہاں سے آئے؟، یہ سرٹیفائیڈ منی لانڈرر ہیں۔

    اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کو بات چیت کرنے سے روکنے کی کوشش لیکن انہوں نے کہا کہ ہمیں بات کرنے کا پورا حق ہے یہ اوپن ٹرائل ہے، غلام بنایا جا رہا ہے یہ الیکشن آزادی کا الیکشن ہےجمہوریت کا مطلب ہی آزادی ہوتا ہے، ہماری تمام تر جدوجہد قانون کی بالادستی کے لیے ہے، یہ کبھی اس ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہونے دیں گے، قوم سے کہتا ہوں کہ اتوار کو سب باہر نکلیں۔

  • انڈین گلوکار کا لائیو کنسرٹ کے دوران مظلوم فلسطینیوں سے  اظہار یکجہتی

    انڈین گلوکار کا لائیو کنسرٹ کے دوران مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

    دبئی: انڈیا کے نامور گلوکار لکی علی نے دبئی میں لائیو کنسرٹ کے دوران مظلوم فلسطینیوں سے منفرد انداز میں اظہار یکجہتی کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں گلوکار نے کنسرٹ میں حاضرین سے گفتگو کرتے اسرائیل کی سخت ترین مذمت کی ہے،ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہاں صرف ایک ریاست ہونی چاہئے، اور میں نیتن یاہو سے متفق ہوں لیکن وہ ریاست فلسطین کی ہوگی، لکی علی کی بات پر حاضرین نے نعرے لگائے اور خوشی کا اظہار کیا، گلوکار نے اپنی بات کو دوہرایا اور مزید کہا کہ ہم سب لوگ مل جل کر رہ سکتے ہیں لیکن اس کیلئے ریاست صرف فلسطین کی ہوگی۔

    جہاں بہت سی مشہور شخصیات خاموش ہیں، اس شخص نے اپنی آواز بلند کرنے کے لیے اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کیالکی علی اس سے قبل نومبر 2023 میں واشگاف انداز میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے اپنی آواز اٹھا چکے ہیں اور انہوں نے فلسطین جانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

    دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کا بتانا ہےکہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 25 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں جبکہ 62 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔

  • آرمی چیف سے چین کے نائب وزیر خارجہ  کی ملاقات

    آرمی چیف سے چین کے نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا-

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نےجنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیاجہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
    https://x.com/PakistanFauj/status/1749420479709171755?s=20
    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا اور سی پیک منصوبوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات پر چین کے اطمینان سے بھی آگاہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چینی نائب وزیر خارجہ کے جذبات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے لیے علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات علاقائی امن و استحکام کی مشترکہ سوچ پر قائم ہیں۔