Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • آج تک میں شکیب کی بہت عزت کرتا تھا لیکن وہ سب کچھ کھو بیٹھا،اینجلو میتھیوز

    آج تک میں شکیب کی بہت عزت کرتا تھا لیکن وہ سب کچھ کھو بیٹھا،اینجلو میتھیوز

    نئی دہلی: سری لنکا کے کھلاڑی اینجلو میتھیوز نے کہا ہے کہ یہ بنگلہ دیش تھا اسی لیے ایسا ہوا، مجھے نہیں لگتا کہ کسی اور ٹیم نے ایسا کیا ہوگا-

    باغی ٹی وی : میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹائم آؤٹ کے معاملے پر اینجلو میتھیوز نے کہا کہ میں 15 سال سے کھیل رہا ہوں لیکن جو کچھ آج بنگلہ دیش نے کیا ایسا کبھی نہیں دیکھا، یہ بنگلہ دیش تھا اسی لیے ایسا ہوا، مجھے نہیں لگتا کہ کسی اور ٹیم نے ایسا کیا ہوگا،یہ شکیب الحسن اور بنگلہ دیش کی طرف سے ذلت آمیز تھا اگر وہ اس طرح کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تو اس میں بہت بڑی غلطی ہے صرف ذلت آمیز،آج تک میں شکیب کی بہت عزت کرتا تھا لیکن وہ سب کچھ کھو بیٹھا، ہمارے پاس ویڈیو ثبوت ہیں، ہم بعد میں سامنے لائیں گے۔

    واضح رہے کہ سری لنکا کے اینجیلو میتھیوز بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ ہوئے، تاریخ میں پہلی بار انٹر نیشنل کرکٹ میں کسی بیٹر کو ٹائم آؤٹ ہونے پر مخالف ٹیم کی اپیل پر آؤٹ دیا گیا اینجیلو میتھیوز ٹوٹا ہوا ہیلمٹ لے کر میدن میں آگئے تھے جس کے بعد لنکن کرکٹر نے میچ میں فیلڈ امپائر کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اجازت نہیں دی ، بنگلایش کے کپتان شکیب الحسن سمیت کھلاڑیوں کی جانب سے ٹائم آؤٹ کا کہہ کر آؤٹ کرنے کی اپیل کی، امپائر نے اینجیلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ کی بنیاد پر آؤٹ قرار دے دیا۔

    آئی سی سی قانون کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کو کسی بیٹر کے آؤٹ یا کریز چھوڑ کر جانے کے بعد2 منٹ میں گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے یعنی کسی بھی کھلاڑی کو وکٹ گرنے کے 2 منٹ کے اندر گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے لیکن میتھیوز ایسا نہیں کرپائے جس کی بنا پر امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا اس طرح میتھیوز پہلے کھلاڑی ہیں جو ٹائم آؤٹ کی وجہ سے آؤٹ قرار پائے۔

  • طویل القامت پاکستانی غلام شبیر جدہ میں انتقال کرگئے

    طویل القامت پاکستانی غلام شبیر جدہ میں انتقال کرگئے

    جدہ: دنیا کے طویل القامت پاکستانی غلام شبیرجدہ میں انتقال کرگئے، غلام شبیر طویل مدت سے علیل تھے۔

    باغی ٹی وی : العربیہ کے مطابق غلام شبیرکافی عرصے سے جدہ کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ گزشتہ روز انتقال کرگئے انہوں نے 42 ملکوں کا دورہ کیا لیکن وہ سعودی عرب سے محبت کرتے تھے اور ان کا انتقال بھی وہیں ہوا۔

    غلام شبیر کا قد7 فٹ 8 انچ تھا وہ 1980 میں لالیاں میں پیدا ہوئےانھیں 2000 سے 2006 تک دنیا کا طویل القامت شخص ہونے کا اعزاز حاصل رہا غلام شبیر کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے۔

    پی پی کے سابق ایم این اے کی بیٹے سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت

    اخبار 24 کے مطابق غلام شبیر جب حیات تھے تو حرمین شریفین کی وجہ سے انہیں سعودی عرب میں سکون محسوس ہوتا تھا غلام شبیر فٹبال کے شائقین میں سے ایک تھے وہ سعودی لیگ کے میچ بڑی پابندی اور لگن سے دیکھتے تھے ایک وقت تھا جب وہ روزانہ منرل واٹر کی چالیس بوتلیں پیتے تھے جبکہ ناشتے میں دس انڈے اور چار روٹیاں کھاتے تھے اور دوپہر کے کھانے میں چار مرغیاں اور رات کے کھانے میں تین مرغیاں اور چاول نوش کرتے تھے۔

    الیکشن کمیشن کیجانب سے ووٹر لسٹیں رواں ماہ فائنل ہوں گی

  • آج پارٹی اجلاس میں کیوں نہیں بُلایا گیا،شاہد خاقان عباسی نے بتا دیا

    آج پارٹی اجلاس میں کیوں نہیں بُلایا گیا،شاہد خاقان عباسی نے بتا دیا

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ انہیں آج ہونے والے پارٹی اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی دوران گفتگو پارٹی اجلاس میں بلایا کیوں نہیں گیا؟ اس سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ پارٹی کے عہدیدار نہیں ہیں، اس لیے انہیں اجلاس میں نہیں بلایا گیا، میں نے جنوری میں سینئیر وائس پریزیڈنٹ کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا، جنوری کے بعد سے میں نے کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی کے معاملات سے جب استعفیٰ دے دیا تو اب میں عام ایم این اے عام ورکر ہوں، ایم این اے بھی نہیں ہوں وہ بھی ختم ہوگیا، اب ایک عام آدمی ہوں،پارٹی میں ہونا آپ کی ذات تک محدود ہوتا ہے، میں جب تک پارٹی میں ہوں تو پارٹی کا حصہ ہوں، اگر میری باتیں قابل قبول نہیں تو نکال دیں جماعت سے۔

    اسرائیل نے کرائے کے فوجیوں کی بھرتی شروع کر دی،ہسپانوی اخبار کا دعویٰ

    واضح رہے کہ لاہور میں نواز شریف کی زیرِ صدارت ن لیگ کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا جو دو گھنٹے سے زائد جاری رہا، ذرائع کے مطابق نواز شریف نے عام انتخابات کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی اور سیاسی کشیدگی ختم کرنے کیلئے پارٹی رہنماؤں کی تجاویز پر غور کیا گیا،اجلاس میں نفرت انگیز سیاسی فضا کو ختم کرنے کیلئے نواز شریف کی تجویز پر جماعتوں کی کانفرنس منعقد کرنے پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی، اجلاس میں الیکشن رولز کیلئے سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ساتھ ہی رہنماؤں کی تجویز پر نواز شریف نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے واٹس ایپ سروس کی نئی سروس متعارف کرادی

    نوازشریف نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کیلئے رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیے، اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ، سعد رفیق، ایاز صادق پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف) کی قیادت سے رابطے کریں گے، ساتھ ہی ق لیگ، ایم کیو ایم اور آئی پی پی سے بھی سیاسی روابط کئے جائیں گے، سندھ اور بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں سے بھی روابط بڑھائے جائیں گے۔

    پی پی کے سابق ایم این اے کی بیٹے سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت

  • اسرائیل نے کرائے کے فوجیوں کی بھرتی شروع کر دی،ہسپانوی اخبار  کا دعویٰ

    اسرائیل نے کرائے کے فوجیوں کی بھرتی شروع کر دی،ہسپانوی اخبار کا دعویٰ

    مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیل نے اپنے فوجیوں کی جانیں بچانے کے لیے فرانس سے کرائے کے فوجیوں کی بھرتی شروع کر دی۔

    باغی ٹی وی: ہسپانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ کیلئے اسرائیل نے فرانس کے کرائے کے پرائیوٹ فوجی بھرتی کیے ہیں اور غزہ جنگ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ کرائے کے فوجی بھی شامل ہیں، اسرائیل نے ماہانہ 12 ہزار ڈالرز کرائے پر کچھ پرائیوٹ فوجیوں کو بھرتی کر لیا ہے، اسرائیل دیگر ممالک سے بھی پرائیوٹ فوجیوں کو بھرتی کرے گا، اسرائیلی اقدام کا مقصداسرائیلی فوجیوں کو غزہ میں براہ راست تصادم سے بچانا ہے۔

    خیال رہے کہ غزہ میں آپریشن کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا اور زمینی آپریشن میں اب تک 29 فوجی افسر اور اہلکار مارے گئے ہیں جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک مارے جانے والے اسرائیلیوں فوجیوں کی تعداد 346 ہوگئی ہے۔

    اسرائیلی فوج نے حماس کی سرنگوں تک پہنچنے کے لئے کتوں کا سہار ا لے …

    دوسری جانب غزہ میں 31 روز سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے،فلسطینی وزارت صحت کیجانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت سے مزید 252 فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہزار 22 ہوگئی ہے، شہید افراد میں 4104 بچے اور 2641 خواتین بھی شامل ہیں،اس عرصے میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 25 ہزار 408 فلسطینی زخمی ہوئے۔

    امریکہ نے جوہری میزائل آبدوز تعینات کر دی

    خیال رہے کہ 31 روز سے جاری اس جنگ کے باعث غزہ کے 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر بھی ہوچکے ہیں اسی طرح مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 140 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 192 طبی ورکرز شہید جبکہ 32 ایمبولینسیں تباہ ہوچکی ہیں اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ کے 16 اسپتال بند ہو چکے ہیں جبکہ بیکریوں کو نشانہ بنائے جانے سے خوراک کا بحران بڑھ گیا ہے،اسرائیل کی جانب سے غزہ کے سب سے بڑے طبی مرکز الشفا اسپتال کے سولر پینل سسٹم کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جس کے باعث اسپتال میں توانائی حاصل کرنےکا واحد ذریعہ بھی تباہ ہوگیا ہے،جب کہ باقی اسپتالوں پر بھی شدید دباؤ ہے اور ایندھن کی شدید قلت کے باعث اسپتالوں میں انکیوبیٹرز اور دیگر طبی آلات چلانا مشکل ہو رہا ہے۔

    فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا

    اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں کو بھی جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے، صیہونی فضائیہ غزہ میں موجود پانی کے کنووں اور بیکریوں کو بھی چن چن کر نشانہ بنا رہی ہے تاکہ غزہ کے باسیوں کی زندگی مزید اجیرن ہوجائے اور وہ غزہ کو خالی کردیں۔

    اسرائیلی بربریت کے باعث 6 نومبر کو اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی 18 عالمی تنظیموں کے سربراہان نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں انسانی بنیادوں پر فلسطین اور اسرائیل کے درمیان فوری سیز فائر کا مطالبہ کیا گیا ہے،انٹر ایجنسی اسٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے پر 18 تنظیموں کے سربراہان نے دستخط کیے جس میں کہا گیا ہےکہ بہت ہوگیا اب اس جنگ کو ہر صورت رکنا چاہیے۔

    محمود عباس نے بلنکن کے ساتھ ملاقات میں غزہ جنگ بندی کا مطالبہ

    مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے عام شہریوں کا قتل سفاکیت ہے، اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 2.2 ملین فلسطینی محصور ہیں جہاں غذا، پانی، ادویات، بجلی اور ایندھن تک میسر نہیں جب کہ گھروں، پناہ گاہوں، عبادت گاہوں اور اسپتالوں پر بمباری کی جارہی ہے، جو ناقابل قبول ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے واٹس ایپ سروس  کی نئی سروس متعارف کرادی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے واٹس ایپ سروس کی نئی سروس متعارف کرادی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے واٹس ایپ سروس کے نام سے ایک نئی سروس متعارف کرادی ہے-

    باغی ٹی وی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی واٹس ایپ سروس کی یہ پیشکش صارفین کو وہ تمام بنیادی معلومات فراہم کرتی ہے جس کی انہیں سرمایہ کاری کےاجراء کے ساتھ مالیات سے متعلق بنیادی معلومات جن میں مضامین، بلاگز، مائی پورٹ فولیو ورچوئل ٹریڈنگ ویب ایپ، نالج سینٹر، مارکیٹ رپورٹ، مارکیٹ کا خلاصہ، روزانہ کوٹیشن اور روزانہ کے اعلانات شامل ہیں فراہم کی جائیں گی۔

    پی ایس ایکس واٹس ایپ گروپ سروس ےک رسائی کے لئے صارفین ایک کیو آر کوڈ کو اسکین کرتے ہوئے متعلقہ لنک پر کلک کرسکتے ہیں،اس کے بعد انہیں اپنے واٹس ایپ میسج باکس پر ایک ”Hi” پیغام ملے گا جسے انہیں پی ایس ایکس واٹس ایپ سروس شروع کرنے کے لیے بھیجنا ہوگا۔

    پی پی کے سابق ایم این اے کی بیٹے سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت

    پی ایس ایکس واٹس ایپ سروس کے اجراء پر پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ خان نے کہا کہ یہ سروس تمام صارفین کے لیے ہے جو مارکیٹ میں نئے ہوں یا اس سے واقف ہوں، یہ صارفین پی ایس ایکس واٹس ایپ سروس کا استعمال کر سکتے ہیں تاکہ روزانہ مارکیٹ کی رپورٹس حاصل کرسکیں وہ پی ایس ایکس کی جانب سے پیش کردہ سرمایہ کاری کے 100 کورس کے لیے ہم سے رابطہ کرکے سرمایہ کاری کے طریقے سیکھ سکتے ہیں،وہ مین بورڈ کے ساتھ جی ای ایم بورڈ کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں تاکہ وہ اپنی کمپنی کی فہرست سازی اور سرمایہ اکٹھا کر سکیں۔

    الیکشن کمیشن کیجانب سے ووٹر لسٹیں رواں ماہ فائنل ہوں گی

    اسی طرح کمپنیاں اس سروس پر دستیاب دیگر کئی قسم کی معلومات کے علاوہ اپنے عملے کے ارکان کے لیے سرمایہ کاروں کے تعلیمی سیشنز کے لیے پی ایس ایکس تک پہنچ سکتی ہیں، یہ سروس صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔

  • پی پی کے سابق ایم این اے کی بیٹے سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت

    پی پی کے سابق ایم این اے کی بیٹے سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت

    نوشہرہ : پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے میاں مظفر شاہ بیٹے بیرسٹر سرور شاہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے میاں مظفر شاہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دورحکومت کے دوران وفاقی وزیر نار کوٹکس رہ چکے ہیں مظفر شاہ اور بیرسٹرسرورشاہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پرتحریک انصاف کے سابق ایم پی ایز ظاہر شاہ طورو،ادریس خٹک، عاقب اللہ خان سمیت دیگررہنما موجود تھے۔

    دوسری جانب سابق ایم پی اے افتخار الحسن گیلانی نےاستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہےسربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اورعبدالعلیم خان اوچ شریف پہنچے جہاں انہوں نے سابق ایم پی اے مخدوم افتخار الحسن گیلانی سے ملاقات کی جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نےافتخار الحسن گیلانی کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیااور پارٹی کے مفلر پہنائے۔

    اسٹیٹ بینک کا 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے اقلیتی ونگ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی،مسلم لیگ ن پرتگال کے جنرل سیکرٹری سرفراز فرانسیسں اورممبر نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس چوہدری منظور کی قیادت میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے ملاقا ت کی تھی،اس موقع پر پی ٹی آئی اقلیتی ونگ کے رہنماؤں بشارت غوری، خالد ٹھکیدار، آصف مسیح اور ڈاکٹر اعجاز قیصر نے ن لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کی، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تحریک انصاف کے اقلیتی ونگ کو نون لیگ میں میں شامل ہونے پر مبارکباد دیں اور ان کا خیر مقدم کیا-

    2023 میں کون سی ویب سائٹس سب سے زیادہ دیکھی گئیں

  • الیکشن کمیشن کیجانب سے ووٹر لسٹیں رواں ماہ فائنل ہوں گی

    الیکشن کمیشن کیجانب سے ووٹر لسٹیں رواں ماہ فائنل ہوں گی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹیں منجمد کردی گئیں ہیں-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹوں کو منجمد کرنے کے بعد آئندہ عام انتخابات کے لیے ووٹر لسٹوں کی تیاری پر کام جاری ہے،الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کو منجمد کردیا ہے، جس کے بعد اب ووٹرز کا اندراج یا اخراج نہیں ہوگا بلکہ الیکشن کمیشن رواں ماہ کی 25 تاریخ تک ووٹر لسٹوں کو فائنل کردے گا، اور 25 نومبر تک ہی ووٹر لسٹوں کی اشاعت مکمل کر لی جائے گی۔

    قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ نگران حکومت بنانا الیکشن کمیشن کا کام نہیں تاہم نگران حکومت کو چیک کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے اٹارنی جنرل بھی الیکشن کمیشن کے خاندان کا حصہ ہیں سی ڈی اے اراکین کا جھگڑا بنا لیکن میں کسی کو نہیں جانتا اور ہم نے 2 اراکین سی ڈی اے کے تبدیل کیے جو سب سے دیکھا، ہم نے خیبرپختونخوا کی کابینہ تبدیل کروائی اور الیکشن کمیشن نے وفاقی کابینہ پر بھی نوٹسز لیے جبکہ ہم نے تمام فیصلے مشاورت سے کیے۔

    واٹس ایپ میں ای میل کے ذریعے لاگ ان ہونے کا فیچر متعارف

    انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں الیکشن کمیشن کے اب تک کے فیصلے درست ہیں لیکن الیکشن کمیشن پر بلاوجہ تنقید ہوتی ہے، انتخابات میں پاک فوج ہماری مدد کرے گی۔

    2023 میں کون سی ویب سائٹس سب سے زیادہ دیکھی گئیں

    اسٹیٹ بینک کا 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

  • 2023 میں کون سی ویب سائٹس سب سے زیادہ دیکھی گئیں

    2023 میں کون سی ویب سائٹس سب سے زیادہ دیکھی گئیں

    2023 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹس کی فہرست آ گئی۔

    باغی ٹی وی: ویب سائٹ ٹریفک کے درست تخمینے تلاش کرنے کے لیے ہم نے سیمرش سے ڈیٹا استعمال کیاسیمرش ایک معروف ڈیجیٹل مارکیٹنگ پلیٹ فارم ہے تمام ٹریفک ڈیٹا ستمبر 2023 کے ٹریفک تخمینوں سے آتا ہے براہ کرم آگاہ رہیں کہ ہم نے اپنی درجہ بندی سے واضح ویب سائٹس کو بھی ہٹا دیا ہے۔

    ورلڈ آف اسٹیٹکس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ 2023 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ میں گوگل سرفہرست ہے،دیگر ویب سائٹ میں یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر اس فہرست میں شامل ہے چھٹے نمبر چینی سرچ انجن بیڈو، ساتویں پر وکی پیڈیا، آٹھویں پر یاہوو، نویں ینڈیکس اور دسویں پر واٹس ایپ ہے۔

    شاہد آفریدی کے ساتھ مل کر چلیں گے،ذکا اشرف

    یہ بات قابل توجہ ہے کہ ویب سائٹ کے وزٹ کی کل تعداد منفرد وزٹرز کی تعداد سے مختلف ہے۔ 8 بلین لوگوں والی دنیا میں، 154.5 بلین ماہانہ وزٹ ہو سکتے ہیں کیونکہ کچھ لوگ روزانہ کئی بار سائٹ کا دورہ کرتے ہیں۔

    دنیا بھر میں کل وزٹس میں گوگل کے ساتھ مقابلہ کرنے والی واحد دوسری سائٹ یوٹیوب ہے، 103.2 بلین۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں ویب سائیٹس Alphabet Inc کی ملکیت اور چلتی ہیں، جو خلا میں ان کے غلبہ کو نمایاں کرتی ہیں یہ برانڈز ضروری نہیں کہ نئے ہوں، درحقیقت، کئی دہائیوں سے آس پاس ہیں۔ لہذا ہم نے یہ دیکھنے کا فیصلہ کیا کہ ان میں سے کونسی سرفہرست ویب سائٹس ابھی اوپر کی طرف رجحان کا سامنا کر رہی ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کا 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

  • واٹس ایپ میں  ای میل کے ذریعے لاگ ان ہونے کا فیچر متعارف

    واٹس ایپ میں ای میل کے ذریعے لاگ ان ہونے کا فیچر متعارف

    سان فرانسسکو: میٹا کی زیرملکیت ایپلیکیشن واٹس ایپ میں اب ای میل کے ذریعے اکاؤنٹس میں لاگ ان ہونے کا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق ابھی یہ فیچر بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے اس نئے فیچر سے صارفین ای میل ایڈریس کو واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک کر سکیں گے،یہ فیچر ایس ایم ایس ویری فکیشن کی جگہ نہیں لے گا بلکہ اس وقت صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جب وہ ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندوں کے کوڈ کو موصول کرنے سے قاصر ہوں گے،یہ نیا فیچر بیٹا ورژن میں واٹس ایپ کے اکاؤنٹ سیکشن میں دیا گیا ہے۔

    نئے سال سے ایم ٹیگ کے بغیر موٹر ویز پر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع

    ای میل ویری فکیشن فیچر اس وقت بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا جب آپ کسی ایسی جگہ نئی ڈیوائس پر واٹس ایپ اکاؤنٹ پر سائن ان ہونے کی کوشش کریں گے جہاں موبائل نیٹ ورک دستیاب نہیں ہوگا یا کسی نئے فون میں سم لگائے بغیر اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے خواہشمند ہوں گے اس فیچر پر واٹس ایپ کی جانب سے کئی ماہ سے کام کیا جارہا ہے اور اب یہ بیٹا ورژن میں محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

  • اسٹیٹ بینک کا 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

    اسٹیٹ بینک کا 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 9 نومبر کو یوم اقبالؒ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلان کے مطابق تمام بینک 9 نومبر 2023 بروز جمعرات کو ”یوم اقبالؒ “ کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہیں گے،یوم اقبالؒ کے موقع پر عام تعطیل کی وجہ سے سٹیٹ بینک کے تمام مراکز بھی بند رہیں گے۔

    دوسری جانب معروف بینکر نور احمد نےشعبہ بیرونی ابلاغ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےترجمان اعلیٰ کا عہدہ سنبھال لیا ہے، سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نور احمد تجربہ کار مرکزی بینکار ہیں جو معاشی پالیسی اور مالی شعبے کی ترقی کے میدانوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں وہ اپنے عہدے کا باضابطہ چارج 8 نومبر 2023 کو لیں گے، وہ سٹیٹ بینک کی پالیسیوں اور اقداما ت کے موثر ابلاغ کے لیے میڈیا کے ساتھ مصروف کار رہنے کے لیے پرامید ہیں۔

    سعودی عرب کاتیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کمی جاری رکھنے کا …

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی یوم اقبالؒ کی مناسبت سے 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے کابینہ ڈویژن نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یوم ولادت کی مناسبت سے عام تعطیل کی منظوری دیدی ہے ، اس حوالے سے گزیٹڈ چھٹی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒکا یوم پیدائش 9 نومبر کو ملی جوش وجذبہ کیساتھ منایا جائے گا۔

    امریکہ نے جوہری میزائل آبدوز تعینات کر دی