Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کابل دھماکے میں 7 افراد  جاں بحق اور  20  زخمی

    کابل دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی

    کابل دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ ہوا ہے اس دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئےیہ دھماکہ ایک مسافر بس میں ہوا افغان حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی تحقیقات جاری شروع کردی ہیں تاہم افغان حکام نے فوری طور پر دھماکے کی نوعیت سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

    کابل پولیس کے ترجمان خالد زادران نے دھماکے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دھماکا کابل کے علاقے دشت برچی میں ہوا جو تاریخی طور پر شیعہ ہزارہ برادری کا علاقہ ہے۔

    افغانستان کا ایران اور چین کے ساتھ تجارتی راہداریاں بنانے کا اعلان

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اکتوبر کے آخر میں اسی علاقے کے ایک اسپورٹس کلب میں بھی دھماکا ہوا تھا جس کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی تھی اس دھماکے میں چار افراد جان سے گئے اور سات زخمی ہوئے تھے۔

    روس کا غزہ پر ایٹمی حملے سےمتعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پرتحقیقات کا مطالبہ

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

    سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

    اسلام آباد:وفاقی سرکاری ملازمین کی کم از کم تنخواہ32ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد نگراں وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی کم سے کم ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کر دیا،صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے اطلاق کر دیا۔

    وفاقی وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اب وفاقی سرکاری، کنٹریکٹ ملازمین کیلئے کم سے کم تنخواہ 32000 ہزار ہو گی،جن ملازمین کی تنخواہیں 32 ہزار روپے سے کم ہیں انہیں خصوصی الاؤنس دیا جائے گا،کم سے کم تنخواہ 32 ہزار روپے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہو گا۔

    پاکستان آرمی نے فلسطینیوں کیلئے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کردی

    واضح رہے کہ جمعرات کے روز نگراں وفاقی حکومت نے ایم پی ون سے تھری کے ملازمین کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 2017 کے ایم پی ون اسکیل کی کم سے کم تنخواہ میں 33 ہزار روپے کا اضافہ کر کے ایم پی ون اسکیل کی تنخواہ 5 لاکھ 32 ہزار روپے کر دی گئی جبکہ 2023 کے ایم پی ون کی تنخواہوں میں 47 ہزار 850 روپے کا اضافہ کر کے افسران کی تنخواہ 7 لاکھ 72 ہزار روپے سے زائد کر دی گئی۔

    عمران خان کے قریبی ساتھی نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں

    ایم پی ٹو ملازمین کی تنخواہوں میں 39 ہزار 480 روپے تک کا اضافہ کیا گیا 2017 کے ایم پی ٹو افسران کی تنخواہ میں 27 ہزار 225 روپے تک اضافے کے بعد تنخواہ 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ 2023 کے ایم پی ٹو افسران کی تنخواہ 4 لاکھ 21 ہزار روپے کر دی گئی۔

    ایم پی تھری افسران کی تنخواہوں میں 26 ہزار 320 روپے تک کا اضافہ کیا جس کے بعد سال 2017 کے ایم پی تھری افسران کی تنخواہ ایک لاکھ 81 ہزار 500 روپے اور سال 2023 کے ایم پی تھری افسران کی تنخواہ 2 لاکھ 63 ہزار سے زائد کر دی گئی۔

    افغانستان کا ایران اور چین کے ساتھ تجارتی راہداریاں بنانے کا اعلان

  • این ڈی ایم اے  نے اسموگ ایڈوائزری جاری کر دی

    این ڈی ایم اے نے اسموگ ایڈوائزری جاری کر دی

    اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے اسموگ ایڈوائزری جاری کر دی۔

    باغی ٹی وی :این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتےوسطی،جنوبی پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک پہنچنے کا امکان ہے،اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن میں ائیرکوالٹی انڈیکس معتدل سے خراب ہونے کا اندیشہ ہے،گوجرانوالہ، ملتان،لاہور، بہاولپور،فیصل آباد میں اسموگ خطرناک حد تک جاسکتی ہے، سرگودھا،ڈی جی خان،ساہیوال ڈویژن بھی اسموگ کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔

    ایڈوائزری میں عوام سے کہا گیا ہے کہ بیرونی سرگرمیوں کو محدود کریں،باہر جاتے وقت ماسک پہنیں، مقامی ہوا کے معیار کی سطح کے بارے میں آگاہ رہیں، نظام تنفس کو اسموگ کے اثرات سے بچانے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

    افغانستان کا ایران اور چین کے ساتھ تجارتی راہداریاں بنانے کا اعلان

    اسموگ کیا ہے؟

    اسموگ بنیادی طور پر فضائی آلودگی کی ایک قسم ہے اور اس لفظ کا پہلی بار استعمال 1900 کی ابتدا میں کیا گیا تھادھویں (اسموک) اور دھند (فوگ) کے امتزاج کے لیے اسموگ لفظ استعمال کیا جاتا ہے اور موجودہ عہد میں کچھ شہروں میں یہ بہت عام مسئلہ ہے نائٹروجن آکسائیڈ، سلفر آکسائیڈ، اوزون، دھواں، کاربن مونو آکسائیڈ اور دیگر گیسیں اسموگ بننے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

    اس کی 2 اقسام ہیں فوٹو کیمیکل اسموگ اور انڈسٹریل اسموگ، فوٹو کیمیکل اسموگ زیادہ عام ہوتی ہے جبکہ انڈسٹریل اسموگ کسی زمانے میں زیادہ عام تھی، مگر اب اس کے پھیلاؤ میں کمی آچکی ہے، پیٹرول یا ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں، صنعتی پلانٹس کا دھواں اور فصلیں جلانا اسموگ بننے کی بڑی وجوہات ہیں۔

    روس کا غزہ پر ایٹمی حملے سےمتعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پرتحقیقات کا مطالبہ

    اسموگ صحت پر متعدد منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے جیسے سانس لینا مشکل ہو سکتا ہے، کھانسی، سینے میں تکلیف، آنکھوں میں خارش، دمہ کی علامات کی شدت بڑھنا، ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اسی طرح یہ زہریلا دھواں پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق اس صورتحال میں اگر ممکن ہو تو گھر میں ائیر purifier کا استعمال کریں تاکہ اندرونی فضا آلودگی سے بچ سکےاگر دمہ کے شکار ہیں تو ہر وقت اپنے پاس ان ہیلر رکھیں، اگر حالت اچانک خراب ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں اگر اسموگ میں نکلنا ضروری ہے تو ایسے علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں ٹریفک جام میں پھنسنے کا امکان ہو، اگر ٹریفک میں پھنس جائیں تو زہریلے دھویں سے بچنے کے لیے گاڑی کی کھڑکیاں بند رکھیں-

    پاکستان آرمی نے فلسطینیوں کیلئے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کردی

  • افغانستان کا ایران اور چین کے ساتھ تجارتی راہداریاں بنانے کا اعلان

    افغانستان کا ایران اور چین کے ساتھ تجارتی راہداریاں بنانے کا اعلان

    افغانستان نے ایران اور چین کے ساتھ تجارتی راہداریاں بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ایران اور افغانستان کے درمیان مہاجرین اور پانی کے حقوق جیسے مسائل پر تعطل کے درمیان طالبان کا 30 رکنی ”اقتصادی وفد“ ہفتے کے روز تہران پہنچا،افغان وفد کی قیادت افغانستان کے پہلے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور اور ملا عمر کے ساتھ طالبان کے شریک بانی عبدالغنی برادر نے کی، وفد ایرانی حکام سے تجارت، ٹرانزٹ، ٹرانسپورٹیشن، انفراسٹرکچر اور ریلوے کے علاوہ علاقائی ترقی اور ایران میں افغان مہاجرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے معاملے پر بات چیت کرے گا۔

    افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ کے مطابق تہران میں چابہار کے ذریعے افغانستان کی برآمدات اور درآمدات میں اضافے اور برآمدات اور درآمدات کی سہولت فراہم کرنے پر بات چیت ہوئی ملاقاتوں میں دونوں فریقین نے واخان کے ذریعے چین کے ساتھ ایران کے رابطے پر زور دیا اور زمینی اور عملی کام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ ٹیموں کا تقرر کرنے پر بات کی۔

    https://x.com/Zabehulah_M33/status/1721821854468636872?s=20
    ایران کو افغانستان کے راستے ازبکستان سے جوڑنے اور اس راستے کے ساتھ ساتھ واخان راہداری تک ریلوے منصوبے کو بڑھانے پر بھی بات ہوئی دونوں فریقین نے قندھار تک ریلوے لائن کی توسیع پر بھی زور دیا منشیات اور اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور افغان کسانوں کے لیے متبادل ذریعہ معاش تلاش کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر گفتگو ہوئی۔

    ترجمان کے مطابق ایران کے ساتھ 24 گھنٹے کسٹم سروس کی فراہمی، دونوں طرف لینڈ ٹیکس کی چھوٹ، ایران کے ساتھ تجارتی توازن قائم کرنے کے لیے دونوں طرف سے نظریاتی اور عملی اقدامات کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیابعض افغان برآمدات پر ترجیحی ٹیرف کا نفاذ بھی زیر بحث آیا جبکہ مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کمیٹیوں کے قیام پر بھی غور کیا گیا۔

  • روس  کا غزہ پر ایٹمی حملے سےمتعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پرتحقیقات کا مطالبہ

    روس کا غزہ پر ایٹمی حملے سےمتعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پرتحقیقات کا مطالبہ

    ماسکو :روس نے غزہ پر ایٹمی حملے سے متعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پر بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی:اتوار کو اسرائیلی وزیر ثقافت امیچائی الیاہو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ غزہ پر ایٹم بم گرانے پر غور کیا جا سکتا ہے اور غزہ سے فلسطینیوں کو نکال کر وہاں اسرائیلیوں کو آباد کرنا چاہیےفلسطینیوں کو صحرائے سینا یا آئرلیںڈ بھیج دیا جائے ، فلسطین کا پرچم اٹھانے والوں کا اس زمین پر رہنے کا کوئی حق نہیں، اسرائیلی وزیر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے حماس کا کہنا تھا کہ الیاہو کا بیان نیتن یاہو حکومت کی بے مثال دہشت گردی کی عکاسی کرتا ہے۔

    جبکہ ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر ثقافت کے اس بیان کے بعد ان کی جنگی کابینہ سے رکنیت معطل کر دی ہے اسرائیلی وزیر اعظم آفس کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امیچائی الیاہو کا بیان حقیقت سے الگ ہے،اسرائیل اور اسرائیلی ڈیفنس فورسز بین الاقوامی قوانین کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

    اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے 60 یرغمالی لاپتہ ہو گئے ہیں،ترجمان حماس

    اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کو ان کی مخلوط حکومت میں موجود انتہائی دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیر برائے ثقافتی ورثہ امیہ الیاہو کو ان کے متنازع بیان پر تنقید کی وجہ سے کابینہ اجلاسوں میں شرکت سے روک دیا تھا۔

    اب روس نے بھی اسرائیلی وزیر ثقافت کے بیان پر رد عمل دیا ہے،روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی جونیئر وزیر کے ایک ریمارک نے بہت سارے سوالات کو جنم دیا ہے اصل مسئلہ یہ ہے اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے پاس جوہری ہتھیار ہیں۔

    خیال رہے کہ اسرائیل عوامی طور پر یہ تسلیم نہیں کرتا کہ اس کے پاس جوہری ہتھیار ہیں، حالانکہ فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس کا اندازہ ہے کہ اسرائیل کے پاس تقریباً 90 نیوکلئیر وار ہیڈز ہیں۔

    اسرائیل نے کرائے کے فوجیوں کی بھرتی شروع کر دی،ہسپانوی اخبار کا دعویٰ

    زاخارووا نے کہا، ’سوال نمبر ایک کیا (بیان سے) یہ پتہ چلتا ہے کہ ہم جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کے بارے میں سرکاری بیانات سن رہے ہیں؟ ’اگر ایسا ہے تو پھر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اور بین الاقوامی ایٹمی معائنہ کار کہاں ہیں؟‘

    اسرائیلی وزیر الیاہو کے ریمارکس پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے عرب ممالک کی جانب سے مذمت کی گئی ہے، ایک امریکی اہلکار نے اسے ”قابل اعتراض“ سمجھا، اور ایران نے فوری بین الاقوامی ردعمل کا مطالبہ کیا۔

    ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے پیر کو پلیٹ فارم ”ایکس“ پر کہا کہ ’اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو اس وحشیانہ اور نسل پرست حکومت کو غیر مسلح کرنے کے لیے فوری اور بلاتعطل کارروائی کرنی چاہیے، ورنہ کل تک دیر ہو چکی ہوگی‘۔

    جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیل سے سفارتی عملے کو واپس بلالیا

  • فلسطینیوں کیلئے پاکستانی امداد کی دوسری کھیپ  مصر پہنچ گئی

    فلسطینیوں کیلئے پاکستانی امداد کی دوسری کھیپ مصر پہنچ گئی

    راولپنڈی: پاکستان آرمی نے مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد کی دوسری کھیپ مصر پہنچ گئی ہے-

    باغی ٹی وی: پاک فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے غزہ کے لیے یہ امداد کی دوسری کھیپ اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کی ہے دوسری کھیپ 89.6 ٹن پر مشتمل ہے جس میں حکومت پاکستان کی جانب سے 40 ٹن فوڈ پیک جبکہ 3 ٹن فوڈ بیگز، 10.8 ٹن ادویات، 26 ٹن حفظان صحت اور پاکستان میں این جی اوز کے تعاون سے بچوں کی کٹس شامل ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے بھیجا گیا امدادی سامان چارٹرڈ طیارے کے ذریعے مصر کے دارالحکومت میں قائم العریشن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا۔ جہاں سینیٹر مشتاق احمد نے امداد غزہ میں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے لیے امداد مصری ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کی،سینیٹر مشتاق احمد ذاتی حیثیت میں غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مصر گئے ہیں۔

    قبل ازیں پاکستان مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی امداد کی غرض سے موسم سرما کے لیے ایک ہزار خیمے، چار ہزار کمبل اور تین ٹن ادویات بھیج چکا ہے،پاکستان کی جانب سے روانہ کی گئی دوسری کھیپ کا مقصد متاثرین غزہ کو مزید ریلیف فراہم کرنا ہے، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

    حکومت صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی،نگران وزیراعظم

    غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران مزید 306 فلسطینی شہری شہید ہوگئے ہیں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت سے مزید 306 فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہزار 328 ہوگئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی کارروائیوں کے دوران 78 خواتین اور 139 بچے شہید ہوئے۔

    سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت میں اضافہ

    مجموعی طور پر غزہ میں اب تک 2719 خواتین اور 4237 بچے شہید ہو چکے ہیں،فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ 25 ہزار 965 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں بیان کے مطابق اسرائیل نے جن راستوں کو انخلا کے لیے محفوظ قرار دیا ہے، وہ موت کے راستے بن چکے ہیں اور اسرائیلی فوج نے ان راستوں کو بے گھر افراد کے لیے پھندوں کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

    عمران خان کے قریبی ساتھی نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں

    بیان میں اقوام متحدہ اور ریڈ کراس سوسائٹی سے مطالبہ کیا گیا کہ طبی مراکز اور ایمبولینسوں کو تحفظ فراہم کیا جائے جبکہ اسرائیل کو اسپتالوں دھمکانے سے روکا جائے اس سے قبل غزہ کے حکومتی میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی بمباری کے باعث اوسطاً ہر منٹ میں ایک زخمی اسپتال پہنچتا ہے جبکہ ہر گھنٹے 15 میتیں اسپتالوں میں پہنچائی جاتی ہیں ہر گھنٹے اوسطاً 5 خواتین اور 6 بچے شہید ہو رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کے 50 فیصد اسپتال جبکہ 62 فیصد طبی مراکز بمباری یا ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے بند ہوچکے ہیں۔

  • عمران خان کے قریبی ساتھی نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں

    عمران خان کے قریبی ساتھی نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں

    اسلام آباد: چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے قریبی ساتھی اور این اے 131 کے امید وار ندیم ہارون رشید خان نے تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ندیم ہارون رشید نے9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی کسی بھی سیاسی پارٹی کو جوائن نہیں کیا،پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ فوج ہمارا سرمایہ ہیں ، ان کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بن سکتا۔

    یاد رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد کئی رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ دیا ہے،ہ ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

    سانحہ 9 مئی:مزید 29 افراد گرفتار،انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

    پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

    حکومت صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی،نگران وزیراعظم

  • سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت میں اضافہ

    سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت میں اضافہ

    امارات:کاروباری ہفتے کے دوسرے روزسعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے-

    باغی ٹی وی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روزسعودی ریال 76.34 روپے، اماراتی درہم 77.97 روپے، قطری ریال 78.65 روپے، کویتی دینار 927.43 روپے اور بحرینی دینار 759.48 روپے کا رہا، انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر 184 روپے 03 پیسے، کینیڈین ڈالر 208 روپے 34 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 352 روپے 64 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل آج بھی جاری رہا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 286 روپے 39 پیسے پر بند ہوا۔

    ڈالر مزید مہنگا،سٹاک مارکیٹ بھی پہلی بار ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے کا بڑا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 355 روپے ہوپر پہنچ گئی ہےجبکہ یورو 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد 306 روپے کا ہوگیا ہےاس کے علاوہ سعودی ریال 40 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 76 روپے 90 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ اماراتی درہم کی قیمت میں 1 روپے کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 80 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے ۔

    برطانوی پاؤنڈ، یورو، سعودی ریال اور اماراتی درہم بھی مہنگے

  • سانحہ 9 مئی:مزید 29 افراد  گرفتار،انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

    سانحہ 9 مئی:مزید 29 افراد گرفتار،انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

    لاہور: سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 29 افراد کو گرفتار کرکے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق عدالت نے 29 افراد کو شناخت پریڈ پر 14 دن کیلئے جیل بھیج دیا ہے،پولیس کا موقف ہے جناح ہاؤس مقدمہ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے،ملزمان کی جناح ہاؤس موجودگی پائی گئی ہے،پولیس نے استدعا کی ملزمان کی شناخت پریڈ کی استدعا منظور کی جائے،انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کی شناخت پریڈ کی استدعا منظور کرلی-

    دوسری جانب فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بعد مرکزی قیادت کو بھی نامزد کردیا جبکہ اسد عمر سمیت دیگر رہنماؤں کو عدالت میں طلب کرلیا گیا۔

    سیالکوٹ :تھانہ سمبڑیال کے علاقہ میں کھیت سے 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد

    انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کو طلب کرلیا، جن رہنماؤں کو طلب کیا گیا ان میں اسدعمر، فرخ حبیب، حماداظہر، عمرایوب، شہبازگل، فواد چوہدری، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ، علی امین گنڈا پور، زرتاج گل، یاسمین راشد، مراد سعید اور شبلی فراز شامل ہیں، اعظم سواتی، اسلم اقبال، اکرم ساہی، زین قریشی، صاحبزادہ حامد رضا، خیال کاسترو، لطیف نذر اور دیگر رہنما کو بھی عدالت میں طلب کرلیا گیا۔

    حکومت صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی،نگران وزیراعظم

  • لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    راولپنڈی: لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: تیراہ کے علاقے میں جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی نماز جنازہ آج چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی،شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں وزیراعظم پاکستان، وزیر دفاع،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف اور اعلیٰ سول و فوجی افسران، فوجیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی-
    pak army
    نائیک خوشدل خان ، نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقادر کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے کراچی میں ادا کی گئی
    pak army
    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، مادر وطن سے دہشتگردی کاخاتمہ ہر قیمت پر کیا جائے گا۔
    rawalpindi