Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے انتخابی نشان کو ٹارگٹ کر رہا ہے،حامد خان

    الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے انتخابی نشان کو ٹارگٹ کر رہا ہے،حامد خان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کے انتخابی نشان کا معاملہ،سپریم کورٹ میں پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی : وکیل علی ظفر کے دلائل مکمل ہونے کے بعد وکیل حامد خان نے دلائل شروع کئے،دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ لاہور میں کیس زیر سماعت تھا تو پشاور ہائیکورٹ کیوں گئے،حامد خان نے کہا کہ دونوں کیسز الگ ہیں، الیکشن کمیشن ادارہ ہے متاثرہ فریق کیسے ہوسکتا ہے،الیکشن کمیشن کی اپیل ناقابل سماعت ہے-

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آرٹیکل 185 میں اپیل دائر کرنے کیلئے متاثرہ فریق کا ذکر موجود ہے؟ حامد خان نے کہا کہ اپیل کیلئے متاثرہ فریق کا لفظ موجود نہیں ہے، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اگر ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو تحلیل کردے تو کیا ادارہ اپیل نہیں کر سکے گا؟،کمیشن کے کسی رکن کو ہٹایا جائے تو کیا کمیشن اپیل نہیں کر سکتا؟معاملہ اگر کسی رکن کی تعیناتی غیرقانونی ہونے کا ہو تو الگ بات ہے-

    حامد خان نے کہا کہ معلومات تک رسائی کے متعلق فیصلے میں سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ عدالت درخواست گزار نہیں ہوسکتی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے لئے پتہ نہیں اچھی خبر ہے یا بری کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کا وقت سات بجے تک بڑھا دیا ہےآپ اپنے دلائل مکمل کریں فیصلہ بھی کرنا ہے،ایک نکتہ یہ بھی ہے کہ سپریم کورٹ ہائیکورٹ میں درخواست دائر نہیں کر سکتی،الیکشن کمیشن کیخلاف کیسز ہوسکتے ہیں تو وہ اپنا دفاع کیوں نہیں کر سکتے؟ اگر ہائی کورٹ خود اپیل کرے تو بات مختلف ہوگی، الیکشن کمشین نے انتخابی نشان جمع کرانے کیلئے سات بجے تک کا وقت دیا ہے،یہ پتا نہیں آپ کیلئے اچھی خبر ہے یا بری-

    حامد خان نے کہا کہ اس حوالے سے استدعا دلائل کے آخر میں کروں گا، چیف جسٹس نے حامد خان کو ہدایت کی کہ آپ اپنے دلائل جلدی مکمل کریں،حامد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے امتیازی سلوک روا رکھا،چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے امتیازی سلوک کا معاملہ پٹیشن میں نہیں اٹھایا، 2021 میں آپ حکومت میں تھے الیکشن کمیشن تب سے الیکشن کا کہہ رہا ہے انٹرا پارٹی انتخابات کروائیں،پھر آپ کس طرح سے کہہ سکتے ہیں امتیازی سلوک ہو رہا ہے،آپ کی پارٹی کے اپنے لوگ انتخابات کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں جسٹس وجیہہ الدین والا انتخاب کس سال میں ہوا تھا،اس انتخاب میں کتنے ایشوز ہوئے تھے یاد ہے،الیکشن کمیشن کے پاس بے پناہ اختیارات ہیں-

    حامد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے بااختیار ہونے میں کوئی دو رائے نہیں،اختیارات مختلف حالات کے مطابق دیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کےساتھ دوہرا معیار اپنایا،الیکشن کمیشن نے کسی دوسری جماعت کے انتخابات کی اس طرح سکروٹنی نہیں کی، چیف جسٹس نے کہا کہ جن کی سکروٹنی نہیں ہوئی انہیں فریق بناتے اور الگ الگ کیس کرتے، ایک سیاسی جماعت کا وجود ہی الیکشن کمیشن نے ختم کر دیا ہے؟ حامد خان نے کہا کہ درخواست گزاروں نےخود دستاویزات لگائی ہیں دو جماعتوں کی جہاں بلامقابلہ انتخاب ہوا-

    جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ان جماعتوں کیخلاف کوئی شکایت آئی یا کمیشن سوموٹو لیتا؟ حامد خان نے کہا کہ شکایت کنندہ تو ہمارے ملک میں مل ہی جاتے ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جسٹس وجیہ الدین نے بھی انتخابات کرائے تھے بہت شور پڑ گیا تھا، حامد خان نے کہا کہ سال 2011/12 کا پارٹی الیکشن میں نے کرایا تھا وجیہ الدین ٹربیونل تھے،انٹراپارٹی انتخابات اندرونی معاملہ ہے الیکشن کمیشن جائزہ نہیں لے سکتا،پشاور ہائیکورٹ میں استدعا تھی کہ الیکشن کمیشن انٹراپارٹی انتخابات میں مداخلت نہیں کر سکتا-

    چیف جسٹس نے حامد خان کو دلائل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی حامد خان نے کہا کہ الیکشن لڑنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے چیف جسٹس نے کہا کہ چودہ درخواست گزار بھی یہی حق مانگ رہے ہیں،حامد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیسے پارٹی کے اندرونی معاملے میں مداخلت کر سکتا ہے،الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے انتخابی نشان کو ٹارگٹ کر رہا ہے، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو کیوں انتخابات سے باہر رکھنا چاہتا ہے، الیکشن کمیشن کروڑوں ووٹرز کو حق سے کیسے محروم کر سکتا ہے-

    چیف جسٹس نے کہا کہ یہ تو ڈرامائی الفاظ ہیں، اگر یہ چودہ لوگ الیکشن لڑتے تو ووٹرز کے حقوق کیسے متاثر ہوتے؟جس پر حامد خان نے جواب دیا کہ درخواست گزار پارٹی ممبر ہی نہیں ہیں تو الیکشن کیسے لڑتے،آپ نے خود مانا تھا کہ اکبر بابر بانی رکن ہیں، بانی رکن اپنی پارٹی کےخلاف کیسے عدالتوں میں جا چکا ہے،اکبر بابر کو شوکاز جاری کیا گیا تھا-

    چیف جسٹس نے کہا کہ شوکاز نوٹس دکھا دیں،حامد خان نے کہا کہ اکبر بابر کا پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج نہیں ہے، تین دن پہلے ایک بانی ممبر ایم کیو ایم میں شامل ہوا ہے، کیا بانی ممبر ہمیشہ ہی رکن رہ سکتا ہے؟ ،چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت میں کیس انتخابی نشان کا ہے اندرونی طریقہ کار کا نہیں، حامد خان نے کہا کہ پارٹی اگر کسی کو ممبر نہ مانے تو اس کا کام ہے خود کو عدالت میں رکن ثابت کرے،چیف جسٹس نے کہا کہ حامد خان صاحب وقت زیادہ لگے گا تو نتائج کیلئے بھی تیار رہیں،حامد خان نے کہا کہ مقبول سیاسی جماعت کو الیکشن سے باہر کرنے سے ووٹرز کے حقوق متاثر ہونگے، آئین قانونی اور سیاسی دستاویز ہے،پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے دلائل مکمل کر لئے-

    پی ٹی آئی کیخلاف ایک اور درخواست گزار نورین فاروق عدالت میں پیش ہوئیں،دوران سماعت نو ین فاروق نے کہا کہ 1999 میں پی ٹی آئی کا حصہ بنی اور خواتین ونگ کی مقامی صدر تھی نعیم الحق کی سیکرٹری کےطور پر بھی فرائض انجام دیتی رہی ہوں کسی اور جماعت کا حصہ نہیں بنی،الیکشن لڑنا چاہتی تھی لیکن موقع نہیں ملا، چاہتی تھی ہائی لائٹ ہو جاؤں عمران خان مجھے پارٹی کا اثاثہ اور انسائیکلوپیڈیا کہتے تھے-

  • سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

    سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

    کراچی: سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کے روز بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 68 ڈالر کی سطح پر آ گئی،اسی طرح ملکی صرافہ بازاروں میں بھی ہفتے کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 450 روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 814 روپے بڑھنے سے ایک لاکھ 86 ہزار 428 روپے کی سطح پر آ گئی۔سونے کی قیمتوں کے برعکس ملک میں ہفتے کے روز چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور چاندی فی تولہ 2650 اور فی 10 گرام 2271.94 روپے پر برقرار ہے۔

     

    نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم نےاپنے دوست کے ساتھ شادی کر لی

    امریکی انٹیلی جنس کاخان یونس میں سرنگوں میں حماس کی قیادت کی موجودگی کا انکشاف

    مرحوم جنید جمشید کے بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک

  • مرحوم جنید جمشید کے بیٹے  رشتہ ازدواج میں منسلک

    مرحوم جنید جمشید کے بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک

    کراچی: مرحوم جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ جمشید رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے.

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سیف اللہ جنید نے اپنے نکاح کی چند خوبصورت تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے نکاح کا اعلان کیا، سیف اللہ جنید جمشید نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں نکاح کی تاریخ 11 دسمبر 2023 درج کی ہے،تصاویر میں مرحوم مذہبی اسکالر جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ، سفید شلوار قمیض ہلکی گلابی ویسٹ کوٹ کے ساتھ زیب تن کئے ہوئے ہیں۔

    انسٹاگرام پر جارہ کردہ ایک تصویر میں سیف اللہ کو نکاح نامے پر دستخط کرتے اور اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامے دیکھاجاسکتا ہے جبکہ تصاویر میں سیف اللہ کے بھائی بابر جنید بھی موجود ہیں، پوسٹ کے اختتام میں قرآنی آیت تحریر کی جس کا ترجمہ ہے کہ ’اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا ہے-

    نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم نےاپنے دوست کے ساتھ شادی کر لی

    واضح رہے کہ 15برس تک موسیقی کی دنیا سے منسلک رہنے والے جنید جمشید میں 2004ء میں ایک بڑی اورمثبت تبدیلی آئی،جب انہوں نے اپنی زندگی دعوت و تبلیغ دین کیلئے وقف کردی جنید جمشید نےایک بہترین اور سچا مسلمان بننے کا عملی ثبوت پیش کیا، انہوں نے بے شمار نعتیہ کلام اور حمد باری تعالٰی پڑھیں، 7 دسمبر 2016ء کوحویلیاں کے قریب ایک ہولناک ہوائی حادثے میں یہ ممتاز نعت خواں اور ان کی اہلیہ کی زندگی کا چراغ گل ہوگیا، لیکن آج بھی وہ اپنے نعتیہ کلام کے ذریعے لوگوں کی یادوں میں محفوظ ہیں۔

    امریکی انٹیلی جنس کاخان یونس میں سرنگوں میں حماس کی قیادت کی موجودگی کا انکشاف

    امریکی انٹیلی جنس کاخان یونس میں سرنگوں میں حماس کی قیادت کی موجودگی کا انکشاف

  • نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم نےاپنے دوست کے ساتھ شادی کر لی

    نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم نےاپنے دوست کے ساتھ شادی کر لی

    نیوزی لینڈ کی سابق وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈرن نے 5 سال منگنی رہنے کے بعد شادی کرلی،ان کی شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئی ہیں۔

    باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا کے مطابق 43 سالہ جیسنڈا آرڈرن نے اپنے پرانے دوست کلارک گےفورڈ سے شادی کی، شادی کی نجی تقریب نیوزی لینڈ میں (Hawke’s Bay) کے علاقے میں ہوئی اس موقع پر جیسنڈا آرڈرن اور ان کے شوہر نے سفید اور کالے رنگ کے جوڑوں کا انتخاب کیا تھا جس کی سوشل میڈیا پر بہت تعریف کی جارہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق جیسنڈا آرڈرن اور کلارک گےفورڈ نے 2022ء میں شادی کرنے کا ارادہ کیا تھا تاہم کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے انہوں نے اسے ملتوی کردیا تھا جیسنڈا آرڈرن 2017ء سے 2023ء تک نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم رہی تھیں۔

    غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 151 فلسطینی شہید،مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ

    اسرائیل نے عالمی عدالت میں غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار حماس …

    اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی نئی تجویز

  • امریکی انٹیلی جنس کاخان یونس میں سرنگوں میں حماس کی قیادت کی موجودگی کا انکشاف

    امریکی انٹیلی جنس کاخان یونس میں سرنگوں میں حماس کی قیادت کی موجودگی کا انکشاف

    نیویارک: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کو خان یونس میں زیرزمین سرنگوں میں حماس کی قیادت کی موجودگی کا پتا چلا ہے۔

    باغی ٹی وی :العربیہ کے مطابق امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ باخبر امریکی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ’سی آئی اے‘ حماس کے سینیر رہنماؤں اور غزہ میں یرغمالیوں کے مقام کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہی ہے، یہ معلومات اسرائیل کو فراہم کی جا رہی ہیں۔

    7 اکتوبر کو حماس کی قیادت میں اسرائیل پر کیے گئے اچانک حملوں کے بعد کے ایک نئی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی۔ اس ٹاسک فورس کے ذمہ غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا تھا،7 اکتوبر کے حملے کے فوراً بعد امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے انٹیلی جنس ایجنسیوں اور محکمہ دفاع کو ایک میمو بھیجا جس میں ٹاسک فورس کی تشکیل کا حکم دیا گیا تھا۔

    اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی نئی تجویز

    جیک سلیوان نے خفیہ اداروں کو حماس کی قیادت کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے کی ہدایت کی، ٹاسک فورس کی تشکیل کسی نئے قانونی حکام کے ساتھ نہیں تھی لیکن وائٹ ہاؤس نے حماس کے بارے میں انٹیلی جنس جمع کرنے کی ترجیح پر زور دیا تھا۔

    یہ واضح نہیں ہے کہ یہ معلومات اسرائیل کے لیے کتنی اہم ہیں، حالانکہ حماس کے کسی سینیر رہنما کو گرفتار یا ہلاک نہیں کیا گیا ہے امریکا اسرائیل کو حماس کے کم یا درمیانے درجے کے کارکنوں کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات فراہم نہیں کرتا۔

    7 اکتوبر سے پہلے اسرائیل نے اندازہ لگایا تھا کہ حماس کے جنگجوؤں کی تعداد 20 سے 25 ہزار کے درمیان تھی 2023 کے آخر تک اسرائیل نے امریکی حکام کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ انہوں نے اس فورس کے تقریباً ایک تہائی کو ہلاک کر دیا ہےکچھ امریکی حکام کا خیال ہے کہ حماس کے نچلے درجے کے ارکان کو نشانہ بنانا گمراہ کن ہے کیونکہ انہیں آسانی سے تبدیل کیا جا سکتا ہے اور اس سے شہریوں کوغیر مناسب خطرات لاحق ہیں غزہ میں اسرائیل کی فوجی بمباری کی مہم جسمیں غزہ کی وزارت صحت کیمطابق تقریباً 24,000 فلسطینی مارے گئے ہیں حماس کے جنگجوؤں پر مشتمل ہوسکتے ہیں۔

    غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 151 فلسطینی شہید،مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ السنوار کو نشانہ بنانا صرف اسے تلاش کرنے تک محدود نہیں ہے کیونکہ امریکی انٹیلی جنس کا خیال ہے کہ السنوار جنوبی غزہ میں خان یونس کے نیچے سرنگ کے نیٹ ورک کے سب سے گہرے حصے میں چھپا ہوا ہے۔ اس کا خیال تھا کہ وہ یرغمالیوں میں گھرا ہوا ہے اور انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے، اس لیے اسے زندہ پکڑنا یا مارنا ایک پیچیدہ اور مشکل آپریشن ہوگا۔

    اسرائیل نے عالمی عدالت میں غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار حماس …

  • انتخابات 2024: ن لیگ اور آئی پی پی کیلئے6 قومی اور 11 صوبائی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ

    انتخابات 2024: ن لیگ اور آئی پی پی کیلئے6 قومی اور 11 صوبائی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) میں عام انتخابات کے لیے 6 قومی اور 11 صوبائی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی: رپورٹس کے مطابق ن لیگ اور آئی پی پی کے درمیان 6 قومی اور 11 صوبائی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے، قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں دونوں پارٹیوں کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے ان میں این اے 54، 88، 117، 128، 149، 143 شامل ہیں،اس کے علاوہ صوبائی حلقوں میں پی پی 12، 24، 81، 98، 106، 149، 180، 204، 250، 277، 292 پر ن لیگ اور آئی پی پی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی( آئی پی پی) نے عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ،آئی پی پی نے قومی اور پنجاب اسمبلی کے 51 ٹکٹ جاری کیے اور قومی و پنجاب اسمبلی کی 6 نشستوں پر امیدوار کھڑے نہیں کیے،استحکام پاکستان پارٹی کے مطابق پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین این اے 149، این اے 155 اور پی پی227 سے انتخاب لڑیں گے۔

    ن لیگ کا طلال چوہدری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ

    ن لیگ کی اعلی قیادت نے جلسوں کی تیاری مکمل کرلی

    انتخابی نشان عقاب، سپریم کورٹ نے آل پاکستان مسلم لیگ کی درخواست خارج کردی

  • پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کی 214 نشتوں پر پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

    پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کی 214 نشتوں پر پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی کی 214 نشتوں پر پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جبکہ 83 حلقوں میں ٹکٹ کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے 32 اور پنجاب اسمبلی کے 83 حلقوں پر امیدواروں کا اعلان زیرِ التوا رکھا گیا ہے پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ حاصل کرنے والے نمایاں امیدواروں میں شاہ محمود قریشی، زین قریشی ، عمر ایوب خان ، مراد سعید ، اسد قیصر ، راجا بشارت ، عالیہ حمزہ ، میاں اظہر ، یاسمین راشد ، شہریار آفریدی ، لطیف کھوسہ،عامر ڈوگر ، جمشید دستی ،زرتاج گل وزیر اور شیر افضل مروت شامل ہیں۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ہونیوالی فہرست کے مطابق پی پی 145 سے یاسر گیلانی ، پی پی 146سے جنید رزاق ایڈوکیٹ کوٹکٹ جاری کیا گیا،پی پی 147 سے محمد خان مدنی ، پی پی 148سے غلام محی ا لدین دیوان کو ٹکٹ ملا،پی پی 149 اور پی پی 150 پر امیدوار کااعلان نہیں ہوا، پی پی 151سے قیصر سہیل بٹ کوامیدوار نامزد کیا گیا۔

    ن لیگ کا طلال چوہدری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ

    پی پی 152 لاہور سے نعمان مجیدکو ٹکٹ جاری ہوا،پی پی 153 اور 154 پر امیدوارکااعلان نہیں کیا گیاپی پی 155 سےبلال اسلم بھٹی ، 156 سےعلی امتیاز وڑائچ ، 157 سےحافظ فرحت عباس امیدوارہوں گے،پی پی 158سے یوسف علی ، 149 سےمہر شرافت علی کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کردیا گیا،پی پی 160 ،پی پی 161 اور پی پی 162 سے پارٹی امیدواروں کااعلان نہیں کیا گیا۔

    یکم رجب المرجب بروز ہفتہ کو ہو گی

    پی پی 163 سےعظیم اللہ خان اور 164 سےیوسف میو پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے،پی پی 165سے امیر بھٹی اور 166 سےخالد محمود گجر کو پی ٹی آئی کاٹکٹ ملا،پی پی 167 سے عامر بشیر گجر ، 169 سےمحمود الرشید اور 170 سے ہارون اکبر امیدوار ہوں گے،پی پی 171 سے میاں اسلم اقبال ، 172 سےمہر واجد پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

    ن لیگ کی اعلی قیادت نے جلسوں کی تیاری مکمل کرلی

  • آئی پی پی  نے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

    آئی پی پی نے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

    لاہور: استحکام پاکستان پارٹی( آئی پی پی) نے عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ۔

    باغی ٹی وی : آئی پی پی نے قومی اور پنجاب اسمبلی کے 51 ٹکٹ جاری کیے اور قومی و پنجاب اسمبلی کی 6 نشستوں پر امیدوار کھڑے نہیں کیے،استحکام پاکستان پارٹی کے مطابق پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین این اے 149، این اے 155 اور پی پی227 سے انتخاب لڑیں گے، این اے 54 راولپنڈی سےغلام سرورخان اور این اے 56 سے شرجیل میر امیدوار ہوں گے۔

    این اے 70 سیالکوٹ سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور این اے 79 گوجرانوالہ سے رانا نذیر خان امیدوار ہوں گے جبکہ این اے 88 خوشاب سے گل اصغر خان الیکشن لڑیں گے، اس کے علاوہ این اے 97 سے ہمایوں اخترخان آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے لاہور کے این اے 117 سے مرکزی صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان الیکشن لڑیں گے جبکہ این اے 133 قصور سے ہاشم ڈوگر آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے۔

    انتخابی نشان عقاب، سپریم کورٹ نے آل پاکستان مسلم لیگ کی درخواست خارج کردی

    این اے 143 ساہیوال سے ملک نعمان لنگڑیال الیکشن لڑیں گے اور این اے 147 خانیوال سے محمد ایاز خان نیازی میدان میں ہوں گے جبکہ این اے 149 اور این اے 155 لودھران سے جہانگیرخان ترین کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا، استحکام پاکستان پارٹی کا این اے 48 اسلام آباد اور این اے 128 لاہور کی سیٹوں پر فیصلہ زیرالتواء کا شکار ہے۔

    پنجاب اسمبلی امیدواروں کی فہرست میں پی پی 149 لاہور اور پی پی 209 خانیوال سے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان امیدوار ہوں گے، پی پی 227 لودھراں سے جہانگیرخان ترین، پی پی 228 لودھراں سے نذیر احمد خان امیدوار ہیں راولپنڈی کے حلقہ پی پی 12 سے عمار صدیق خان اور پی پی 13 سے ملک عظمت محمود امیدوار ہوں گے جبکہ پی پی 16 راولپنڈی سے عاطف علی، پی پی 17 سے فیاض الحسن چوہان اور پی پی 19 سے عدنان حسن کے نام کو فائنل کیا گیا۔

    ن لیگ کی اعلی قیادت نے جلسوں کی تیاری مکمل کرلی

    پی پی 24 جہلم سے راجہ یاور کمال، پی پی 37 حافظ آباد سے مامون تارڑ کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا، پی پی 45 سیالکوٹ سے طاہر محمود ہندلی، گوجرانوالہ پی پی 59 سے محمد مصدق ریاض امیدوار ہیں پی پی 66 گوجرانوالہ سے رانا نذیر خان اور پی پی 68 سے رانا عمر نذیر کو ٹکٹ جاری کردیا گیا، خوشاب پی پی 81 عامر حیدر سنگھہ، پی پی 83 احسان اللہ ٹوانہ کو ٹکٹ مل گیا۔

    خوشاب پی پی 84 سے محمد زیبر، پی پی 102 فیصل آباد سے سکندر حیات جتوئی الیکشن لڑیں گے جبکہ پی پی 106 فیصل آباد سے چوہدری علی اختر اور پی پی 133ننکانہ صاحب سے نوشیرسبحان امیدوار ہوں گے اسی طرح پی پی 169 لاہور سے میاں سلمان سلیم ، پی پی 175 قصور سے میاں عبدالخالد امیدوار ہیں جبکہ پی پی 179 اور 180 قصور سے ہاشم ڈوگر، 182سے سلیم اختر کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا۔

    ن لیگ کا طلال چوہدری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ

    پی پی 204 ساہیوال سے فلک شیر لنگڑیال اور پی پی 213 ملتان سے بریگیڈئیر ر قیصر علی حیدر امیدوارہیں، پی پی 236 وہاڑی سے اویس خاکوانی، بہاولپور پی پی 245 سے تحسین نواز گردیزی امیدوار ہوں گے،پی پی 250 سے افتخار حسن آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے جبکہ پی پی 277 کوٹ ادو سے نیاز حسین گشگوری اور پی پی 282 لیہ سے سید رفاقت گیلانی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

  • اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی نئی تجویز

    اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی نئی تجویز

    غزہ: اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی ایک نئی تجویز سامنے آئی ہے-

    باغی ٹی وی:اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق نئی تجویز میں غزہ میں تین ماہ کی جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا شامل ہے،تاہم کارپوریشن یہ نہیں بتایا کہ یہ نئی تجویز کس نے پیش کی ہے لیکن اسرائیلی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس میں ہزاروں فلسطینیوں کی رہائی اور شمالی غزہ کی پٹی میں بے گھر ہونے والے افراد کی ان کے گھروں کو واپسی بھی شامل ہے اس کے علاوہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے بین الاقوامی مالی امداد پر بھی زور دیا گیا ہے، فلسطینی اور اسرائیلیوں نے ابھی تک اس رپورٹ پر سرکاری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے،اس نئی تجویز میں کئی چیزیں، جن میں سے سب سے اہم غزہ کی پٹی سے حماس کے رہنماؤں کا انخلا، اسرائیلی فوج کا انخلا اور قیدیوں کی رہائی کی تجویز شامل ہے-

    پیپلز پارٹی نے لاہور سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے ٹکٹوں کا اعلان کر …

    واضح رہے کہ براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے بدھ کے روز اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی جنگی کونسل حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے قطر کی جانب سے ایک نئی تجویز پر تبادلہ خیال کرے گی۔

    امریکا نے یمن حوثیوں کیخلاف جانے والے جبگی طیاروں کی ویڈیو شئیر کر دی

    اسرائیل نے عالمی عدالت میں غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار حماس …

  • انتخابی نشان عقاب، سپریم کورٹ نے آل پاکستان مسلم لیگ کی درخواست خارج کردی

    انتخابی نشان عقاب، سپریم کورٹ نے آل پاکستان مسلم لیگ کی درخواست خارج کردی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انتخابی نشان ’عقاب‘ کی واپسی کیلئے آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کی درخواست خارج کردی۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آل پاکستان مسلم لیگ کے انتخابی نشان عقاب کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

    اے پی ایم ایل کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے تو جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ آپ کے کاغذات میں قائد اعظم اور لیاقت علی خان کی تصاویر موجود ہیں، کیا وہ آپ کی جماعت کے ممبر تھے؟ سیاسی پارٹیاں اس وقت الیکشن ایکٹ کے تحت اپنا کام کرتی ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ آپ نے اپنی جماعت کے انتخابات کرائے اورنہ ہی ریکارڈ الیکشن کمیشن کو دیا-

    پیپلز پارٹی نے لاہور سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے ٹکٹوں کا اعلان کر …

    وکیل نے جواب دیا کہ قائد اعظم اور لیاقت علی خان کی تصاویر ہمارے مخالف فریق نے دائر کی ہیں، ہمارے پاس عقاب کا نشان تھا، اس کا ذکر الیکشن کمیشن کے کاغذات میں ہے، الیکشن کمیشن نے بدنیتی سے انتخابی نشان عقاب چھینا۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آئینی اداروں پر بدنیتی کا الزام لگا کر تباہ کرنا چھوڑدیں، اس ملک میں روایت بن گئی ہے کہ ہر ایک پر بدنیتی کا الزام لگادو بعد ازاں سپریم کورٹ نے آل پاکستان مسلم لیگ کی درخواست خارج کردی۔

    ن لیگ کی اعلی قیادت نے جلسوں کی تیاری مکمل کرلی

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کی رجسٹریشن ختم کردی تھی اور انتخابی نشان عقاب بھی واپس لے لیا تھا،عقاب اب استحکام پاکستان پارٹی کا نشان ہے۔