Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پیپلز پارٹی نے لاہور سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا

    پیپلز پارٹی نے لاہور سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا

    لاہور: پیپلز پارٹی نے لاہور سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا، لاہورکے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پیپلز پارٹی پنجاب کے مطابق این اے 117 لاہور سے سید آصف ہاشمی، این اے 118 سے شاہد عباس، این اے 119 سے افتخار شاہد کو ٹکٹ جاری کیےگئے ہیں، این اے 120 سے منیر احمد، این اے 121 سے افتخار شاہد، این اے 122 سے عاطف رفیق چوہدری، این اے 123 سے رانا ضیاء الحق کو ٹکٹ جاری ہوئے ہیں۔

    این اے 125 سے چوہدری عبدالغفور میؤ، این اے 126 سے امجد علی جٹ کو ٹکٹ جاری ہوئے ہیں، این اے 128 سےعدیل غلام محی الدین، این اے 129 سے اورنگزیب برکی، این اے 130 لاہور سے اقبال احمد خان کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ جاری ہوا ہےپی پی 145 سےرانا فقیر حسین، پی پی 146 سےعمر صدیق، پی پی 147 عامر نصیر بٹ، پی پی 148 سےخواجہ عبدالرحمٰن کو ٹکٹ جاری کیےگئے ہیں۔

    3 ماہ کیلئے انتخابات ملتوی کرنے کی قرار داد سینیٹ میں جمع

    پی پی 149 سے مرزا محمد ادریس، پی پی 150 سے وقاص احمد، پی پی 151 سے عبدالستار، پی پی 152 سے احمد حسن شاہد، پی پی 154 سے سفیان خالد گھرکی، پی پی 156 سے چوہدری عاطف رفیق کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

    پی پی 160 سے میاں مصباح الرحمٰن، پی پی 161 سے فیصل میر، پی پی 162 سے منظر عباس کھوکھر، پی پی 163 سے فیاض بھٹی، پی پی 164 سے غلام مصطفیٰ جٹ، پی پی 165 سے رانا صفدر دلشاد کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

    پی پی 166 سے رانا جمیل منج، پی پی 167 سے سید حسن رضا زیدی، پی پی 168 سے طارق سعید، پی پی 169 سے محمد اکرم رانا، پی پی 171 سے عمران داؤد، پی پی 172 سے آصف محمود ناگرہ کو ٹک جاری ہوئے ہیں-

    ن لیگ کے لاہور کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری،ایاز صادق کو بھی ٹکٹ مل گیا

    دوسری جانب پیپلز پارٹی نے پنجاب سے 2 قومی اور 11 صوبائی نشستوں پر امیدواروں کو بھی ٹکٹ جاری کردیے ہیں ، گوجرانوالا سے این اے77 پر امتیاز صفدر وڑائچ جبکہ این اے78 پر خرم دستگیر کے مقابلے میں حارث میراں اور وزیر آباد کے حلقہ این اے 66 میں اعجاز سماں کو ٹکٹ دیا گیا۔

    پی پی 59 پر میاں سعود الحسن، پی پی 60 میں خواجہ انوار شیخ اور پی پی61 میں خالد حسین کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہےپنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 63 میں فیصل اقبال، پی پی 64 میں اشفاق باجوہ، پی پی 65 میں ارشاد اللہ سندھو اور پی پی 66 میں علی اصغر کو ٹکٹ مل گیا ہے علاوہ ازیں پی پی 68 میں محمد اقبال جبکہ پی پی 69 میں شبیر حیدر اور پی پی 70 میں عامر افتخار رانا کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

    ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر سمیرا ملک کا آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان

  • امریکا نے یمن حوثیوں کیخلاف جانے والے جبگی طیاروں کی ویڈیو شئیر کر دی

    امریکا نے یمن حوثیوں کیخلاف جانے والے جبگی طیاروں کی ویڈیو شئیر کر دی

    امریکا نے یمن پر حملے کیلئے جانے والے جنگی طیاروں کی ویڈیو جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے یمنی حوثیوں کے خلاف امریکی اور برطانوی طیاروں نے بمباری شروع کردی دارالحکومت صنعا میں بھی دھماکوں کی آوازیں گونجنے لگیں۔
    https://x.com/Leeonie_2/status/1745730632742002738?s=20
    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لڑاکا طیاروں، بحری جہازوں اور آبدوزوں کی مدد سے یمن کے دارالحکومت صنعا، بندرگاہی شہر حدیدہ اور شمالی شہر سعدہ میں درجن بھر سے زائد مقامات پر بمباری کی گئی ہے، حملوں میں ٹام ہاک میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

    https://x.com/CENTCOM/status/1745647248866738322?s=20

    حوثی ترجمان کے مطابق امریکی حملوں میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں اب امریکا نے یمن پر حملے کیلئے جانے والے جنگی طیاروں کی ویڈیو جاری کردی ہے، ویڈیو سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

    دوسری جانب یمن پر امریکی و برطانوی فضائی حملوں کے بعد یمن کے رہنما عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے جارحیت کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے قوم کو پیغام دیا کہ دشمن کو میزائلوں اور ڈرونز کا نشانہ بنایا جائے۔

    حزب اللہ نے جمعے کے روز کہا کہ وہ یمن پر امریکی اور برطانوی حملے کی مذمت کرتا ہےامریکی جارحیت دوبارہ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ امریکہ غزہ اور خطے میں صہیونی دشمن کی طرف سے انجام دیئے گئے سانحات اور قتلِ عام کا مکمل ساتھی ہے۔

    امریکہ اور برطانیہ نے غزہ کی حمایت میں بحیرۂ احمر میں بحری جہازوں پر گروپ کے حملوں کے جواب میں یمن میں حوثی فوجی مراکز کے خلاف فضائی اور سمندری حملے کیے۔

    یمن کے حوثی ترجمان محمد عبدالسلام نے جمعہ کو کہا یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے حملے کا کوئی جواز نہیں ہے اور ایران کی حمایت یافتہ گروپ اسرائیل کی طرف جانے والے جہازوں کو نشانہ بنانا جاری رکھے گا۔

    دوسری جانب سعودی عرب نے جمعے کے اوائل میں کہا ہے کہ وہ بحیرۂ احمر کے علاقے میں ہونے والی فوجی کارروائیوں اور یمن میں متعدد مقامات پر فضائی حملوں کو "بڑی تشویش” کے ساتھ دیکھ رہا ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا، "جبکہ مملکت بحیرۂ احمر کے خطے کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتی ہے جس میں جہاز رانی کی آزادی ایک بین الاقوامی مطالبہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے تو خطے میں جاری واقعات کی روشنی میں سعودی عرب تحمل اور کشیدگی سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

    یہ بیان امریکہ اور برطانیہ کے اعلان کے کچھ ہی دیر بعد سامنے آیا کہ انہوں نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے زیرِ استعمال ایک درجن سے زیادہ مراکز کو نشانہ بنایا تھا امریکی فوج کے مطابق حوثیوں نے 19 نومبر سے بحیرۂ احمر میں بین الاقوامی نقل و حمل پر 27 حملے کیے ہیں، واشنگٹن اور کئی ممالک نے اس سے قبل گروپ کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنے حملے بند کر دے ورنہ نتائج کا سامنا کرے۔

  • بشری بی بی کے داماد سے ٹکٹ واپس ،سابق دیور کو مل گیا

    بشری بی بی کے داماد سے ٹکٹ واپس ،سابق دیور کو مل گیا

    پاکپتن: فرح گوگی کے سُسر کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق دیور احمد رضا مانیکا کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا ۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سابق صوبائی وزیر عطا مانیکا اور ان کے بیٹے حیات مانیکا مسلم لیگ ن سے پی پی 193 پاکپتن کیلئے انتخابی ٹکٹ نہ لے سکے، ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 193 پاکپتن سے سابق خاتون اول و سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے داماد میاں حیات مانیکا اور ان کے والد عطا مانیکا کے بجائے احمد رضا مانیکا کو ٹکٹ دے دیا۔

    احمد رضا مانیکا 2018 میں بھی مسلم لیگ( ن) کے ٹکٹ سے منتخب ہو کر قومی اسمبلی میں پہنچے تھے، ٹکٹ ملنے سے ایک دن پہلے تک وہ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر تھے اس سے قبل احمد رضا مانیکا 2002 میں مسلم لیگ (ق )کے ٹکٹ پر منتخب ہو کر قومی اسمبلی کے رکن بنے تھے۔ 2008 میں بھی وہ( ق) لیگ کے امیدوار تھے مگر اس مرتبہ انہیں مسلم لیگ( ن) کے نوجوان امیدوار سید سلمان محسن گیلانی کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

    ن لیگی رہنما ق لیگ میں شامل

    2013 کے انتخابات سے قبل انہوں نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کے لیے کوشش کی تھی اور نواز شریف سے ملاقات بھی کی تھی لیکن (ن)لیگ کے مقامی امیدوار محسن گیلانی کی ناراضی کے باعث وہ اگلے دن ہی (ق) لیگ میں واپس چلے گئے تھے۔

    الیکشن کمیشن نے بی اے پی کا گائے کا نشان بحال کردیا

    دوسری جانب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاعام انتخابات لڑنے سے انکار کے باعث پاکستان مسلم لیگ ن نے ان کی جگہ مری سے این اے 51 سے نو جوان راجہ اسامہ اشفاق کو ٹکٹ دے دیا گیا، اسامہ اشفاق سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور مرحوم کے فرزند ہیں۔

    باغی ٹی وی کا کامیاب سفر،12ویں سالگرہ

  • شازیہ مری کی انتخابی مہم میں سرکاری وسائل کا استعمال،ڈی آر او نے نوٹس لے لیا

    شازیہ مری کی انتخابی مہم میں سرکاری وسائل کا استعمال،ڈی آر او نے نوٹس لے لیا

    سانگھڑ کے حلقہ این اے 209 سے پیپلزپارٹی کی امیدوار شازیہ مری کی انتخابی مہم میں سرکاری وسائل کا استعمال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : سانگھڑ میں انتخابات کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی ریلی میں آصفہ بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا کہا کہ کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کا منشور ملک کے ہرفرد کے لیے بہتر ہے،اگرچاہتے ہیں کہ بلاول وزیراعظم بنیں تو 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں، نانا شہید ذوالفقار بھٹو بھی یہاں آئے تھے، میں بھی آج سانگھڑ کے لوگوں کے درمیان ہوں، بلاول کو موقع دیں تا کہ وہ آپ کے حقوق کے لیے لڑ سکے۔

    تاہم ریلی کی تیاری کے دوران چیئرمین بلدیہ راشد مغل نے سرکاری کرین کے ذریعے پیپلزپارٹی کے جھنڈے لگوائےڈی آر او نے انتخابی مہم میں سرکاری وسائل کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو کارروائی کی ہدایت کر دی۔

    ایمل ولی خان نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے معذرت کر لی

    قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) لیگ کے امیدوار شاہ جی گل آفریدی پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا ،ڈی ایم او خیبر کا کہنا تھا کہ شاہ جی گل آفریدی پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہےشاہ جی گل آفریدی نے لوئی شلمان کے سرکاری اسکول میں جلسہ کا انعقاد کیا تھا، سرکاری عمارت میں سیاسی جلسوں کے انعقاد پر پابندی ہے شاہ جی گل تین دنوں میں فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔

    ن لیگی رہنما ق لیگ میں شامل

    الیکشن کمیشن نے بی اے پی کا گائے کا نشان بحال کردیا

  • اسرائیل غزہ  میں فلسطینیوں کی منظم طریقے سے نسل کشی کر رہا ہے،جنوبی افریقہ کے عالمی عدالت میں دلائل

    اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی منظم طریقے سے نسل کشی کر رہا ہے،جنوبی افریقہ کے عالمی عدالت میں دلائل

    دی ہیگ: جنوبی افریقا نے اسرائیل پر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام عائد کرکے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں کیس دائر کیا ہے، دلائل میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی منظم طریقے سے نسل کشی کر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں واقع عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمےکی سماعت ہوئی دوران سماعت جنوبی افریقا کی جانب دلائل میں کہا گیا کہ غزہ میں 3 مہینے میں 23 ہزار فلسطینی شہری قتل کیےگئے ہیں جس میں 70 فیصد بچے اور خواتین ہیں، نو زائیدہ بچوں کو بھی نہیں چھوڑا گیا،اسرائیل اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کا مرتکب ہے، جن علاقوں کو اسرائیل نے خود محفوظ قرار دیا وہاں بم مارے گئے، اسپتالوں پر بمباری کی گئی۔

    دلائل میں کہا گیا کہ اسرائیل نے غزہ میں امداد روک کر قحط کی صورتجال پیدا کردی ہے، 93 فیصد آبادی کو بھوک کا سامنا ہے، اب اسرائیل کی فضائی بمباری سے بھی زیادہ غزہ میں فلسطینیوں کے بھوک سے مرنےکا خدشہ ہے جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف سے اسرائیلی حملے فوری رُکوانے کی اپیل کی ہے غزہ کو تباہ کرنےکا منصوبہ اسرائیل کے اعلیٰ حکام کی جانب سے بنایا گیا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیل نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے، اسرائیل کی جانب سے دلائل جمعےکو پیش کیے جائیں گے۔

    کیس کے حوالے سے یو این جنیوا مرکز نےکہا ہےکہ انسانی حقوق کے ماہرین اسرائیل کے خلاف کیس کی سماعت کا خیرمقدم کرتے ہیں، جنوبی افریقا نے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کے الزامات پرکیس دائر کیا ہے عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے جس پر نظر ثانی اپیل ممکن نہیں، تمام ریاستوں سے درخواست ہےکہ عالمی عدالت انصاف سے تعاون کریں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے بعدغزہ میں سویلین آبادی پر اسرائیلی حملوں پر جنوبی افریقا نے الزام لگایا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کر رہا ہےجنوبی افریقا کی طرف سے جمع کرائےگئے شواہد میں کہا گیا کہ اسرائیلی کارروائی کا مقصد فلسطینی قومی اور نسلی گروہ کے ایک بڑے حصے کو تباہ کرنا ہے اس مقدمے میں اسرائیلی عوامی بیان بازی اور وزیر اعظم نیتن یاہو کے فلسطینیوں کی "نسل کشی کے ارادے” کے بیانات کو بھی ثبوت کے طور پیش کیا گیا ہےبین الاقوامی قانون کے تحت، نسل کشی کی تعریف کسی قومی، نسلی، مذہبی گروہ کو مکمل طور پر یا جزوی طور پر تباہ کرنے کی نیت سے ایک یا زیادہ کارروائیوں کے ارتکاب سے کی جاتی ہے۔

    جنوبی افریقا چاہتا ہے کہ عالمی عدالت انصاف اسرائیل کو غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے اگرچہ اسرائیل اور جنوبی افریقا سمیت تمام فریقین عالمی عدالت کے فیصلےکو ماننے کے پابند ہیں لیکن عملی طور پر ایسا ممکن نظر نہیں آتا، اس لیے یہ یقینی ہےکہ اسرائیل ہمیشہ کی طرح اس طرح کے کسی بھی حکم کو نظر انداز کرے گا اور اس کی تعمیل نہیں کرے گا، 2022 میں، عالمی عدالت انصاف نے روس کو یوکرین میں فوری طور پر فوجی آپریشن معطل کرنے کا حکم دیا لیکن اس حکم کو نظر انداز کر دیا گیا۔

  • ایمل ولی خان نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے معذرت کر لی

    ایمل ولی خان نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے معذرت کر لی

    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے توہین عدالت کیس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ابراہیم خان سے معذرت کرلی۔

    باغی ٹی وی : ایک بیان میں ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ میرے بیان سے چیف جسٹس ابراہیم خان کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں، عدالت کے اندر واقعے پر بھی معذرت خواہ ہوں، اے این پی چار نسلوں سے عدم تشدد کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے، ساتھ ہی ایمل ولی خان نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ اے این پی کارکن جمہوریت کو جمہوریت رہنے دیں۔

    واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کےکارکنان توہین عدالت کے درخواست گزار پی ٹی آئی رہنما اور سابق رکنِ قومی اسمبلی فضل محمد خان کے ساتھ لڑ پڑے تھے،ے این پی کارکنان نے پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں فضل محمد کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم پولیس نے مداخلت کر کے فضل محمد خان کو بچالیا۔

    الیکشن کمیشن نے بی اے پی کا گائے کا نشان بحال کردیا

    ایران نے خلیج عمان میں امریکی تیل بردار جہاز کو تحویل میں لےلیا

    ن لیگ اور آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

  • ن لیگی رہنما ق لیگ میں شامل

    ن لیگی رہنما ق لیگ میں شامل

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ محمد اسلم نے پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی۔

    باغی ٹی و ی: اس موقع پر مسلم لیگ ق میں شامل ہونے والے راجہ محمد اسلم نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے ٹکٹ سے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے اور سیٹ جیت کر ق لیگ کو تحفے میں دیں گے-

    دوسری جانب چوہدری وجاہت حسین کا کہنا تھا این اے 62 سے پینل مکمل ہوگیا ہے، راجہ محمد اسلم کو خوش آمدید کہتے ہیں، چوہدری وجاہت حسین نے پی پی 27 سے راجہ اسلم، پی پی 28 سے نعیم کوٹلہ کو ٹکٹ جاری کردئیے گئے ہیں این اے 62 سے مسلم لیگ ن کے خلاف بھرپور الیکشن لڑیں گے، این اے 62 سے چوہدری موسی الہی ق لیگ کے امیدوار ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن نے بی اے پی کا گائے کا نشان بحال کردیا

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے انور زمان خان، قمر زمان خان پی ٹی آئی پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین محمود خان نے اس موقع پر کہا کہ آج میرا خاندان مکمل ہوگیا ، مل کر انتخابی مہم چلائیں گے ہمارا منشور اور ایجنڈا ترقی ،خوشحالی اور امن ہے صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کریں گے،کسی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوجائے تو 2 حلقوں سے الیکشن لڑوںگا-

    آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری دے دی

    ن لیگ اور آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

  • الیکشن کمیشن نے بی اے پی کا گائے کا نشان بحال کردیا

    الیکشن کمیشن نے بی اے پی کا گائے کا نشان بحال کردیا

    کوئٹہ: بلوچستان سے تعلق رکھنے والی بلوچستان عوامی پارٹی( بی اے پی) ایک بار پھر گائے کے نشان پرانتخابی میدان میں اترے گی۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 جنوری کو جاری انتخابی نشانات کی فہرست میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کو ’’آنکھ‘‘ کا نشان الاٹ کیا گیا تھا، جس پر باپ پارٹی کے لیے ’’گائے‘‘ کا انتخابی نشان بحال کرنے کی درخواست کی گئی،الیکشن کمیشن نے بی اے پی کی درخواست منظور کرلی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بی اے پی کا گائے کا نشان بحال کردیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کیلئے 8 فروری کو پولنگ ہوگی، جس کیلئے کاغذات نامزدگی اور دیگر مراحل پر کام جاری ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو شیر، پاکستان پیپلزپارٹی کو تیر، استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب اور پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو بلے باز کا نشان الاٹ کیا گیا ہےم متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کو پتنگ، مہاجر قومی موومنٹ کو موم بتی، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کو پگڑی اور پاکستان مسلم لیگ جناح کو سائیکل کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

    اسی طرح جمعیت علمائے اسلام پاکستان کو کتاب، بلوچستان نیشنل پارٹی کو کلہاڑی، جماعت اسلامی پاکستان کو ترازو، تحریک لبیک پاکستان کو کرین، خیبرپختونخوا ملی عوامی پارٹی کو درخت، بی این پی عوامی کو اونٹ، قومی وطن پارٹی کو چراغ، عوامی مسلم لیگ پاکستان کو قلم دوات اور پاکستان عوامی پارٹی کو انسانی آنکھ کا نشان الاٹ کیا گیا تھا۔

  • ایران نے خلیج عمان میں امریکی تیل بردار  جہاز کو  تحویل میں لےلیا

    ایران نے خلیج عمان میں امریکی تیل بردار جہاز کو تحویل میں لےلیا

    تہران: ایران نے خلیج عمان میں امریکی تیل بردار جہاز کو تحویل میں لےلیا ہے۔

    باغی ٹی وی: تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی بحریہ نے جمعرات کو بحیرہ عرب میں امریکی آئل ٹینکر سینٹ نکولس کو قبضے میں لینے کی تصدیق کی ہےتہران نے عدالتی حکم کے مطابق خلیج عمان میں خام تیل سے لدے آئل ٹینکر کو قبضے میں لےلیا، ایرانی بحریہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے عمان کے ساحل سے ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔

    دوسری جانب یونانی کمپنی "ایمپائر نیوی گیشن” نے اطلاع دی ہے کہ اس کے "ہائی جیک” کیے گئے ٹینکر سینٹ نکولس کو ترکیہ کی "ٹوپراس” کمپنی نے چارٹر کیا تھا اس نے "ہنگامی پلان کو فعال کیا اور متعلقہ حکام کو مطلع کیا، ہم اس کے ساتھ رابطہ بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ٹینکر پر تقریباً 145 ہزار میٹرک ٹن خام تیل تھا جو عراقی بندرگاہ بصرہ سے براستہ نہر سوئز ترکیہ روانہ کیا گیا تھا،آئل ٹینکر میں "18 فلپائنی اور ایک یونانی عملہ سوار ہے-

    ڈریپ کی جانب سے کھانسی کے شربت میں زہریلے مادے کا ا لرٹ جاری

    اس سے قبل دو برطانوی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسیوں یو کے ایم ٹی او اور ای ایم بی آر آئی نے جمعرات کو اطلاع دی تھی کہ مسلح افراد خلیج عمان میں ایک بحری جہاز پر سوار ہوئے جس کے بعد اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

    یو کے ایم ٹی او جو رائل نیوی کے زیر انتظام کام کرتی ہے نےبتایا کہ اسے سکیورٹی ڈائریکٹر کی طرف سے ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے کہ جہاز کے کپتان کے ساتھ فون پر نامعلوم آوازیں سنائی دی ہیں، ٹینکر 11.4 ناٹ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا تھا اور بورڈنگ کے اطلاع کے ایک گھنٹہ بعد ایک مقررہ راستے پر اس رفتار سے آگے بڑھتا رہا، مسلح افراد جہاز میں گھس کر اس کا رخ ایران کی جاسک بندرگاہ کی طرف لے گئے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے سول فراڈ کیس کی سماعت کرنے والے جج کو بم حملے کی …

    3 بار والا وزیراعظم اپنا اور خاندان کا احتساب کروا سکتا ہے تو یہ جج …

  • آئندہ  24 گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا؟

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا؟

    اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، جبکہ رواں ہفتہ کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش اور پہا ڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے،اس دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند/سموگ چھائے رہے گی جبکہ کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے-

    3 بار والا وزیراعظم اپنا اور خاندان کا احتساب کروا سکتا ہے تو یہ جج …

    رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔

    ڈریپ کی جانب سے کھانسی کے شربت میں زہریلے مادے کا ا لرٹ جاری

    ڈونلڈ ٹرمپ کے سول فراڈ کیس کی سماعت کرنے والے جج کو بم حملے کی …