Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کا موسم کیسا رہے گا؟

    آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کا موسم کیسا رہے گا؟

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرداور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا،تاہم صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے، خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہےخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد/ابر آلود رہے گاتاہم چترال، دیر ، سوات، کو ہستان اورمالاکنڈ میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے،اس کے علاوہ چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کی پنجاب کے میدانی علاقوں میں برفباری کی خبروں کی تردید

    دوسری جانب پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں شدید سرد جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا بہا ولپور ، ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، جہلم، منگلا،فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاؤا لدین ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ،بھکر ،لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند / سموگ چھائے رہے گی۔

    پیپلز پارٹی نے لاہور سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے ٹکٹوں کا اعلان کر …

    ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں شدید دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان جبکہ کشمیر میں موسم شدید سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

    غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 151 فلسطینی شہید،مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ

  • قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا 15 جنوری سے آغاز

    قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا 15 جنوری سے آغاز

    راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 15 جنوری سے راولپنڈی میں کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق ٹورنامنٹ میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ ریجنز کی ویمنز ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اسلام آباد اور راولپنڈی کے تین مختلف میدانوں پر ہونے والے 17 روزہ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم دس میچ کھیلے گی اور ہر میچ کی بہترین کھلاڑی کو بیس ہزار روپے اور ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کو پچاس ہزار روپے انعام دیا جائے گا، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو دس لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان 31 جنوری کو فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

    پی ایس ایل 9 کے شیڈول کا اعلان ،پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں …

    بلوچستان ہائیکورٹ نے جمال رئیسانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

    غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 151 فلسطینی شہید،مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ

  • ن لیگ کی اعلی قیادت نے جلسوں کی تیاری مکمل کرلی

    ن لیگ کی اعلی قیادت نے جلسوں کی تیاری مکمل کرلی

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت نے جلسوں کی تیاری مکمل کرلی۔

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں تیزی لانے کے لیے متحرک ہو گئے پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنی جماعت کی انتخابی مہم کا آغاز آئندہ ہفتے سے کریں گےنواز شریف انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز 17 جنوری کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جلسے سے کریں گے، قائد ن لیگ ملک بھر میں 60 سے زائد جلسوں سے خطاب کریں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل نواز شریف کا 22 جنوری کو مانسہرہ میں پہلا انتخابی جلسہ شیڈول کیا گیا تھا، پہلے شیڈول کے مطابق نواز شریف کے 20 سے 26 جلسے شیڈول تھے نئے شیڈول کے مطابق نواز شریف اب 60 سے زائد انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن نے پارٹی قائد کے جلسوں کے نئے شیڈول کو حتمی شکل دے دی،چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز اور صدر شہباز شریف 15 جنوری سے انتخابی اجتماعات سے خطاب کریں گے –

    بلوچستان ہائیکورٹ نے جمال رئیسانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

    غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 151 فلسطینی شہید،مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ

    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ،2 دہشتگرد ہلاک

  • بلوچستان ہائیکورٹ نے جمال رئیسانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

    بلوچستان ہائیکورٹ نے جمال رئیسانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

    کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے سابق نگراں صوبائی وزیر جمال رئیسانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جمال رئیسانی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جمال رئیسانی کے کاغذات پر ایک شہری کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا تھا کہ وہ نگراں حکومت کا حصہ رہے اور اُن کا ووٹر لسٹ میں بھی نام نہیں ہےاس بنیاد پر ریٹرننگ افسر نے کاغذات کو مسترد کیا اور پھر ٹریبونل نے بھی اس فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

    عام انتخابات میں شرکت کیلئے پی ٹی‌آئی نےپلان بی جاری کر دیا

    بعد ازاں جمال رئیسانی نے ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی، بلوچستان ہائیکورٹ میں جسٹس روزی خان اور جسٹس اعجاز سواتی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی اور جمال رئیسانی کی بطور این اے 264 امیدوار اپیل کو بحال کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑںے کی اجازت دے دی۔

    لیگی رہنما پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

    واضح رہے کہ جمال رئیسانی بلوچستان کی نگراں حکومت میں بطور وزیر کھیل اور نوجوان امور انجام دے رہے تھے تاہم الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے سے قبل وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے –

    مسلح افواج جدید ویپن سسٹم کو اپنانا رہی ہیں،آرمی چیف

  • غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 151 فلسطینی شہید،مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ

    غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 151 فلسطینی شہید،مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ

    غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں مزید151 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ بمباری کی وجہ سے انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز بھی معطل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں اسرائیلی حملوں میں مزید 151 فلسطینی شہید اور 248 زخمی ہوئے، 7 اکتوبر سےجاری اسرائیلی حملوں میں23ہزار708 فلسطینی شہید اور 60 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ غزہ پٹی میں ایک بار پھر مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کر دیا گیا ، اسرائیلی بمباری کی وجہ سے غزہ میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز معطل ہوگئی۔

    عرب میڈیا کے مطابق دیر البلاح میں الاقصیٰ شہدا اسپتال کے ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے کہ ایندھن کی کمی کی وجہ سے اسپتال جلد بند ہو جائے گا،جنریٹر مکمل طور پر بند ہونے کی صورت میں بچوں اور مریضوں کو موت کا خطرہ ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ24گھنٹوں میں غزہ پٹی میں 15 اسرائیلی اہلکار زخمی ہوئے،7 اکتوبر سےاب تک 580 فوجی ہلاک اور 2 ہزار 511 زخمی ہوئے جبکہ جنوبی افریقا نے اسرائیل پر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام عائد کرکے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں کیس دائر کیا ہوا ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ   آپریشن ،2 دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ،2 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت عبداللہ خدری اور خالد عرف جانان کے ناموں سے ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں

  • پی ایس ایل 9 کے شیڈول کا اعلان ،پہلا میچ   قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

    پی ایس ایل 9 کے شیڈول کا اعلان ،پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

    لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری کو ہوگا، پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن 17 فروری سے شروع ہونے والا ہے،ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے، فائنل 18 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

    چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ان شہروں میں ایونٹ کی میزبانی کا فیصلہ ملک بھر کے شائقین کے لیے اعلیٰ درجے کی کرکٹ پیش کرنے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہےہم سمجھتے ہیں کہ ان شہروں میں میچوں کی میزبانی نہ صرف شائقین کے جوش وخروش میں اضافہ کرتی ہےبلکہ گراس روٹ لیول پرکرکٹ کو بھی فروغ دیتی ہےہم اس شاندار ایونٹ کےلیے تیار ہیں اور ساتھ ہی ہم سنسنی خیز مقابلے دیکھنے اور ملک بھر میں کرکٹ کے شائقین کے لیے ناقابل فراموش لمحات فراہم کرنے کے بھی منتظر ہیں۔

    مجھے نہیں لگتا بابر کی فارم خراب چل رہی ہے،شاہین آفریدی

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پچھلے ایڈیشن کی طرح ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 9 واں ایڈیشن بھی دو مرحلوں میں ہوگا جس میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم لاہور 17 سے 27 فروری تک 14 میچوں کی میزبانی کریں گے، اس کے بعد کرکٹ ایکشن راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں منتقل ہوجائے گا جہاں 28 فروری سے 18 مارچ تک 20 میچ کھیلے جائیں گے۔

    شائقین کرکٹ میں مقبول ترین یہ ایونٹ چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، 6 ٹیموں پر مشتمل پی ایس ایل کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

    کرکٹ وکٹوریہ بابر اعظم سے معاہدے کی خواہشمند

    34 میچوں پر مشتمل اس ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کراچی 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں کوالیفائر، دو ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم اور راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 9، 9 میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ ملتان میں شائقین 5 میچز دیکھ سکیں گے ٹورنامنٹ میں 7 ڈبل ہیڈرز ہوں گے ،پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 5 ڈبل ہیڈرز میچوں کی میزبانی کرے گا۔
    https://x.com/thePSLt20/status/1745808373319364868?s=20
    ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا، دونوں ٹیمیں دو دو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ 24 فروری اور 9 مارچ کو ہوگا، قذافی اسٹیڈیم 24 فروری کو میزبانی کرے گا جبکہ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں 9 مارچ کو مدمقابل ہوں گی۔

    پاک،نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز،ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    کنگز، قلندرز، سلطانز اور یونائیٹڈ اپنے ہوم گراؤنڈ پر 5 میچز کھیلیں گی جبکہ پشاور زلمی 4 میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں 3، 3 میچ کھیلے گی جب کہ ایک میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 فروری کو ہوم سائیڈ سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔

  • عام انتخابات میں شرکت کیلئے پی ٹی‌آئی نےپلان بی جاری کر دیا

    عام انتخابات میں شرکت کیلئے پی ٹی‌آئی نےپلان بی جاری کر دیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا عام انتخابات میں شرکت کیلئے پلان ’بی‘ سامنے آ گیا۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان بلے سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اس کیس کی مزید سماعت کل ہوگی،پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں شرکت کیلئے پلان ’بی‘ سامنے آ گیا، ذرائع کے مطابق بلے کا انتخابی نشان نہ ملا تو پی ٹی آئی دوسری جماعت کے نام اور نشان پر الیکشن لڑے گی، پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کو دو دو ٹکٹ جاری کیے ہیں، ایک ٹکٹ پی ٹی آئی کا اور دوسرا خالی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

  • اسرائیل نے عالمی عدالت میں  غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار حماس کو قرار دیا

    اسرائیل نے عالمی عدالت میں غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار حماس کو قرار دیا

    دی ہیگ: اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف میں اپنے دلائل میں کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی نہیں کی جارہی،جنوبی افریقا مکمل کہانی نہیں سنا رہا-

    باغی ٹی وی: جنوبی افریقا نے اسرائیل پر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام عائد کرکے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں کیس دائر کیا ہوا ہےنیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں واقع عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمےکی آج دوسرے روز بھی سماعت ہوئی جس میں اسرائیل نے اپنے دفاع میں دلائل دئیے-

    اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی منظم طریقے سے نسل کشی کر رہا ہے،جنوبی افریقہ …

    اسرائیل نےمقدمےمیں اپنے دفاع میں دلائل دیتے ہوئے غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار حماس کو قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل نے اپنا حق دفاع استعمال کیا، حماس اسپتالوں اور دیگر شہری مقامات کو استعمال کر رہا ہے، فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں عالمی قوانین کےمطابق ہیں غزہ میں نسل کشی نہیں کی جارہی،جنوبی افریقا مکمل کہانی نہیں سنا رہا،اسرائیل حماس کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا اسرائیل نے جنوبی افریقا کی درخواست رد کرنے کے مطالبے کے ساتھ عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیار پر بھی سوال اٹھا دئیے۔

    امریکا نے یمن حوثیوں کیخلاف جانے والے جبگی طیاروں کی ویڈیو شئیر کر دی

    دوسری جانب عالمی عدالت انصاف کے باہر فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج ہوا، مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے سول فراڈ کیس کی سماعت کرنے والے جج کو بم حملے کی …

  • یکم رجب المرجب بروز ہفتہ کو ہو گی

    یکم رجب المرجب بروز ہفتہ کو ہو گی

    لاہور: ماہ رجب المرجب ۵۴۴۱؁ھ کا چاند نظر آگیا ہے،یکم رجب المرجب ۵۴۴۱؁ھ 13جنوری2024ء بروزہفتہ کو ہوگی-

    باغی ٹی وی : ماہ رجب المرجب ۵۴۴۱؁ھ کا چانددیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل رؤیت ہلال کمیٹی لاہور کا اجلاس بمقام ایوان اوقاف شاہ چراغ بلڈنگ نزد ہائی کورٹ لاہور میں منعقد ہوا‘ اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امورپاکستان سید مشاہد حسین خالدجبکہ فنی معاونت کیلئے وزار تِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین،محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹر سردار سرفراز اور محکمہ سپارکو سے غلام مرتضیٰ ٹیلی فون پررابطے میں تھے-

    محکمہ موسمیات پنجاب سے شاہد عباس،محکمہ اوقاف پنجاب سے آصف اعجاز اور حافظ جاوید شوکت نے اپنی خدمات سر انجام دیں، زونل رؤیت ہلال کمیٹی لاہور کے ممبران میں مفتی فتح محمد راشدی،مفتی محمد رمضان سیالوی،حافظ مختیار احمد ندیم،مولانا عبدالرحمن،رانا محمد شفیق خان پسروری،مفتی محمد اسحاق ساقی،مفتی محمد شفیق اعوان،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد احمد خان،و دیگر حضرات میں سید عبدالبصیر آزاد،سید عبدالکبیر آزاد،صاحبزادہ سید عبدالرازق آزاد،خواجہ جاوید اسلم شامل تھے-

    اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد،کوئٹہ، پشاور،کراچی میں منعقد ہوئے‘ جس میں مرکزی و زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی، مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثرو بیشتر مقامات پرمطلع ابر آلودرہااورکچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا،پاکستان کے مختلف مقامات سے ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ہیں جن میں نواب شاہ،تھرپارکر،عمرکوٹ کنری،چھور،بدین،حیدر آباد،پسنی،وندر بلوچستان اور دیگر مقامات پر چاند نظر آگیا ہے-

    لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم رجب المرجب ۵۴۴۱؁ھ13جنوری 2024ء بروزہفتہ کو ہوگی، اجلاس کے آخر میں فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی،عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ، ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام‘ ترقی وخوشحالی ،اتحاد و وحدت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔