Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سائفر کیس میں چالان جمع ہوگیا ہے لیکن ہمیں اس کا ریکارڈ نہیں ملا،شعیب شاہین

    سائفر کیس میں چالان جمع ہوگیا ہے لیکن ہمیں اس کا ریکارڈ نہیں ملا،شعیب شاہین

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے رکن شعیب شاہین نے کہا کہ اطلاع ملی ہے کہ سائفر کیس میں چالان جمع ہوگیا ہے لیکن ہمیں اس کا ریکارڈ نہیں ملا۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کئی خطرات لاحق ہیں، اڈیالا جیل میں بھی ان کے خلاف کوئی منصوبہ بنائے جانے کا پتا چلا ہے، اس معاملے پر ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس دینے کے حوالے سے جھوٹ بولا جا رہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ انہیں ایک چھوٹے سے سیل میں بند رکھا گیا ہے جہاں ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

    شعیب شاہین نے کہا کہ ایک شخص کی دشمنی میں پورے ملک کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں ہائی پاور جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے جو معاملے کی انکوائری کرےشعیب شاہین نے گزشتہ دنوں ٹی وی ٹاک شو کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت اور ن لیگ کے ڈاکٹر افنان اللہ کے درمیاں ہونے والے واقعے پر کہا کہ ٹی وی شو میں غلط روایت قائم کی گئی اس کی حمایت نہیں کرتے، اس حوالے سے پارٹی قیادت کوئی فیصلہ کرے گی۔

    بھارتی حکومت کا عدم تعاون، افغانستان نے نئی

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرادیا۔ ایف آئی اے نے سائفر کیس کا چالان آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی عدالت میں جمع کرایا، جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایف آئی اے نے چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کرکے سزا دینے کی استدعا کی ہے۔

    ہائی وے اور موٹروے پر قانون کی خلاف ورزی پر

  • بھارتی حکومت کا عدم تعاون، افغانستان نے نئی دہلی میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا

    بھارتی حکومت کا عدم تعاون، افغانستان نے نئی دہلی میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا

    نئی دہلی: افغانستان نے نئی دہلی میں اپنا سفارت خانہ بند کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر عدم تعاون کا الزام عائد کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر افغان سفارت خانے کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کو ایک غیر دستخط شدہ خط بھیجا گیا تھا، جس میں اشارہ دیا گیا تھا کہ سفارت خانےکو یکم اکتوپر سے بند کردیا جائے گاخط میں لکھا ہےکہ نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ افغانستان کو سفارت خانہ یکم اکتوبر 2023 سے اپنے کام بند کرنے کے فیصلے کا اعلان کرنے پر افسوس ہے۔
    https://x.com/AfghanistanInIN/status/1708189818516119651?s=20
    افغان سفارت خانے کے عملے نے بھارتی وزارت خارجہ کو لکھے خط میں موقف اپنایا کہ بھارت سفارتی کام میں تعاون نہیں کررہا، سفارت خانے کو بائی پاس کر کے افغانستان حکومت سے براہ راست رابطے کرتا ہے، جس سے معاملات خراب ہورہے ہیں۔
    https://x.com/AfghanistanInIN/status/1708189840032846245?s=20
    واضح رہے کہ اگست2021 میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سے تین ہزار افغان طلبا اب بھی اپنے ویزوں کے منتظر ہیں، جس سے ان کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے بھارت2021 میں اقتدار میں واپس آنے والی طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرتا، اس نے افغان سفارت خانے کو سابق صدر اشرف غنی کے مقرر کردہ سفیر اور مشن کے عملے کے تحت کام جاری رکھنے کی اجازت دی تھی، جو امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد کابل سے فرار ہو گئے تھے۔

  • ہائی وے اور موٹروے پر قانون کی خلاف ورزی پر جرمانےکا اطلاق شروع

    ہائی وے اور موٹروے پر قانون کی خلاف ورزی پر جرمانےکا اطلاق شروع

    لاہور: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے نافذ کیےگئے نئے جرمانوں کا اطلاق ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق ملک بھر کے نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پر سفر کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو اب نئی شرح سے جرمانہ ادا کرنا ہوں گے۔
    https://x.com/NHMPofficial/status/1708195255177421157?s=20
    موٹروے پولیس ذرائع کے مطابق ان جرمانوں کا اطلاق یکم اکتوبر کی رات 12 بجے کر دیا گیا ہے جرمانوں کی اس نئی شرح کا اطلاق موٹروے ایم نائن پر سفر کرنے والوں کے لیے نہیں ہےکراچی حیدرآباد کے درمیان سفر کرنے والے شہری خلاف ورزی کی صورت میں پرانی شرح کے جرمانے ادا کریں گے۔

    رواں مالی سال کیلئے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی

    نئے اعلامیے کے مطابق موٹر وے پر بغیر لائٹ گاڑی چلانے کا جرمانہ 1000 روپے سے بڑھا کر 5000روپے کیا گیا ہے ایمرجنسی وہیکل کے راستے میں رکاوٹ بننے کی صورت میں جرمانہ 500 کی بجائے 5000 ادا کرنا ہوگا, ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کی صورت میں بھی جرمانہ 750 نہیں بلکہ 5000 روپے دینا ہوگاپرائیویٹ گاڑی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں یا پولیس کی غیر قانونی لائٹس لگانے پر بھی جرمانہ 5 ہزار روپےکیا گیا ہے۔

    زیر سمندر جانے والی آبدوز ٹائٹن کے حادثے پر فلم

    نئے اعلامیے کے مطابق گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹ لگا کر موٹروے پر جانے والی گاڑی کو 1000 روپے جرمانہ دینا ہوگا ڈرائیوروں کے لیے اذیت کا سبب بننے والی لائٹس کے استعمال پر 2 ہزار روپے جرمانہ رکھا گیا ہے، سیٹ بیلٹ نہ پہننے والوں کو 1500 روپے جرمانہ دینا ہوگا، موٹروے پر رکنے کے اشارے کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ 500 کے بجائے 3 ہزار روپے کیا گیا ہے، جبکہ ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    روس پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کو تیار ہے،صدر پیوٹن

    ون وے کی خلاف ورزی کی صورت میں بھی جرمانہ 500 کے بجائے 2500 کیا گیا ہے، تیز رفتاری کی صورت میں جرمانہ 750 سے بڑھا کر 2500 روپے کر دیا گیا ہے، ممنوعہ جگہ سے اوورٹیک کرنے کی صورت میں 300 نہیں اب 1500 روپے جرمانہ دینا ہوگا، دھواں دینے والی گاڑی کو 1250، بغیر رجسٹریشن کی گاڑی کو 2 ہزار روپے، غفلت لاپرواہی کرنے والے ڈرائیورز اور بغیر اشارے کے لائن تبدیل کرنے والے کو ایک ایک ہزار روپے جرمانہ دینا ہوگا موٹروے پر لائن توڑنے کی صورت میں بھی جرمانہ1000روپے رکھا گیا ہےاگلی گاڑی کے بہت قریب گاڑی چلانے پر ایک ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ پہلی اسکرین ڈھانپ کر گاڑی چلانے پر 750 روپے کا جرمانہ دینا ہوگا۔

    موبائل چوری و ڈکیتی کا 24 گھنٹوں میں ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے …

  • زیر سمندر جانے والی آبدوز ٹائٹن کے حادثے پر فلم بنانے کا اعلان

    زیر سمندر جانے والی آبدوز ٹائٹن کے حادثے پر فلم بنانے کا اعلان

    نیویارک: ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے زیر سمندر جانے والی ٹائٹن سب میرین کے حادثے پر فلم بنائی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : رواں برس جون میں لاپتہ سب میرین کا ملبہ سمندر کی تہہ سے برآمد ہوا تھا، آبدوز میں 5 مسافر اوشین گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن رش،، ہیمش ہارڈنگ اور پال ہنری نارجیولیٹوار جو ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے زیر سمندر سفر پر گئے تھے جن میں دو پاکستانی شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد بھی شامل تھے ،22 جون کو سب میرین کی تلاش روک دی گئی تھی کیونکہ اس کا ملبہ سمندر کی تہہ سے مل گیا تھا۔

    عالمی میڈیا کے مطابق ایک ٹرانس اٹلانٹک پروڈکشن کمپنی نے اوشین گیٹ سب میرین کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے،جو برائن ڈوبنز ’دی بلیکننگ‘ اور ’بلیک-اش‘ جیسی فلمیں بنانے کے لیے مشہور ہیں۔

    موبائل چوری و ڈکیتی کا 24 گھنٹوں میں ایف آئی آر

    فلم کا نام پچھلی دستاویزی سیریز جیسا ہی ہوگا جسے مائنڈ رائٹ انٹرٹینمنٹ کی جانب سے تخلیق کیا گیا تھا، پچھلی دستاویزی فلم نام ’salvage‘ تھا، یہ فلم اوشین گیٹ کے سابق مشن ڈائریکٹر کائل بنگھم کی کہانی پر مبنی تھی،فلم کے پروڈیوسر برائن ڈوبنز ہوں گے جبکہ جسٹن میک گریگور اور جوناتھن کیسی فلم کی کہانی لکھیں گےفلم میں اوشین گیٹ کے زیر سمندر سفر سے قبل اس میں سوار ہونے والے مسافروں کی زندگی بھی دکھائی جائے گی۔

    رواں مالی سال کیلئے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی

    واضح رہے کہ ٹائٹن آبدوز پر بننے والی یہ پہلی فلم ہوگی، 19 جون کو ٹائٹن آبدوز کے واقعے کے ایک ماہ بعد اس پر فلم بنانے کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم ہولی وڈ فلم ٹائٹینک کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اوشن گیٹ آبدوز پر فلم نہیں بنائیں گے۔

  • روس پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کو تیار ہے،صدر پیوٹن

    روس پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کو تیار ہے،صدر پیوٹن

    ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مستونگ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کو تیار ہے-

    باغی ٹی وی : روسی سفارت خانے کے مطابق صدرپیوٹن نے صدرعارف علوی اور نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے نام تعزیتی پیغام بھیجاروسی صدر کا کہنا تھاکہ مذہبی تقریب میں حملے نے ایک بارپھر دہشت گردی کی بربریت کو اجاگر کردیا، مجرموں کو سزا سے قطعی نہیں بچنا چاہیے روس پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کو تیار ہے،روسی صدر نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    حقائق نے بار بار ثابت کیا ہے کہ امریکا "جھوٹ کی

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مدینہ مسجد کے باہر عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں خودکش حملہ ہوا تھا خودکش دھماکے میں جاں بحق افرادکی تعداد 59 ہوگئی ہے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ کے مطابق 52 اموات نواب غوث بخش میموریل اسپتال میں ریکارڈ کی گئیں،6 اموات سول اسپتال میں ریکارڈ ہوئی اور ایک جاں بحق شخص کی لاش بی ایم سی کمپلیکس میں موجود ہے،حملے میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 66 ہے، جن میں سے 52 کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا تھا، ان زخمیوں میں سے 25 زخمی اب بھی شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    رواں مالی سال کیلئے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی

    دوسری جانب روس نے افغانستان میں غیر علاقائی عناصر کی بڑھتی شمولیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے ماسکو فارمیٹ کے تحت افغانستان کی صورتحال روس کے شہر کازان میں اجلاس ہوا جس میں روس، چین، پاکستان، ایران کے نمائندے اور طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی شریک ہوئے۔

    اجلاس میں افغانستان میں غیر علاقائی عناصر کی بڑھتی شمولیت پر روس نے تشویش کا اظہار کیا اور روسی نمائندہ خصوصی نے کہاکہ طالبان دہشتگرد گروہوں اور خاص طور داعش کا مقابلہ کرنے میں غیرمؤثر رہے، طالبان بھی افغانستان کے شدید اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں، نسلی گروہوں کی شمولیت کے بغیر افغانستان میں امن ممکن نہیں۔

    موبائل چوری و ڈکیتی کا 24 گھنٹوں میں ایف آئی آر

    جبکہ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان کو تسلیم کرنا جامع حکومت کے قیام کی بنیاد پر ہوسکتا ہے، افغانستان میں غیر علاقائی عناصر کی بڑھتی شمولیت پر روس کو تشویش ہے۔

  • رواں مالی سال کیلئے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع

    رواں مالی سال کیلئے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع

    اسلام آباد: رواں مالی سال کےلیے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانےکی آخری تاریخ آج 30 ستمبر رکھی تھی ذرائع کے مطابق 19 لاکھ افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کیے ہیں،اب ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع تجارتی اداروں، ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر کی گئی۔

    کراچی: افغانستان سے بحرین کے پارسل سےساڑھے 14 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

    دوسری جانب ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہےکہ ستمبر کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا گیا ہے، ستمبر میں 834 ارب روپےکا ٹیکس اکٹھا کیا گیا، ستمبر کا ٹیکس ہدف 799 ارب روپے تھاجولائی سے ستمبر تک 2041 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا، جولائی سے ستمبر تک ٹیکس ہدف 1977 ارب روپے تھا گزشتہ مالی سال اسی عرصےکےدوران 18 لاکھ 75 ہزارٹیکس ریٹرن فائل ہوئےتھے۔

    دوسری طرف سندھ ریونیو بورڈ کے ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوگیا۔ بورڈ نے ستمبر 2023 میں 21.58 ارب روپے کا ریونیو وصول کیا،رواں سال ستمبر میں جمع ہونے والا ریونیو گزشتہ سال دوہزار بائیس میں حاصل ہونے والے 15.64 ارب روپے کے مقابلے میں 38 فیصد زائد ہے۔

    حقائق نے بار بار ثابت کیا ہے کہ امریکا "جھوٹ کی

    رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی سندھ ریونیو بورڈ کی وصولی میں 44 فیصد اضافہ ہوا تھا،رواں مالی کی پہلی سہ ماہی میں سندھ ریونیو بورڈ نے 52.12 ارب روپے کی کلیکشن کی تھی، جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 36.12 ارب روپے کا ریونیو جمع ہوا تھا۔

  • موبائل چوری و ڈکیتی کا 24 گھنٹوں میں ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے پر ایس ایچ او  فوری معطل

    موبائل چوری و ڈکیتی کا 24 گھنٹوں میں ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے پر ایس ایچ او فوری معطل

    لاہور: نگرن وزیر اعلیٰ پنجاب نے تھانہ فیکٹری ایریا میں موبائل چوری و ڈکیتی کی درخواستوں پر 24 گھنٹے کے اندر ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے پر ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے مختلف تھانوں کا دورہ کیا،محسن نقوی نے تھانوں کے دورے کے دوران ڈیسک پر شہریوں کی درخواستوں پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا، تھانوں کے دورے کے دوران مال خانے،محرر روم، انوسٹیگیشن روم اور دیگر شعبوں کا بھی مشاہدہ کیا تھانہ فیکٹری ایریا میں موبائل چوری و ڈکیتی کی درخواستو ں پر 24 گھنٹے کے اندر ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے پر ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کر دیا-

    مستونگ خود کش حملہ:اتحاد اہلسنت کی صوبے

    نگراں وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ مقدمہ کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی حوالات میں ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے پوچھا اور سود کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیاوزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تھانہ شفیق آباد کے مال خانہ کو بہتر جگہ منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    کراچی: افغانستان سے بحرین کے پارسل سےساڑھے 14 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا گیا

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا گیا

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی :ملک میں 2 ماہ بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے، اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے کمی کی گئی ہےپیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 318 روپے18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث قیمتیں کم کی گئی ہیں روپےکی قدر میں بہتری سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے،نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجےسے آئندہ 15 روز کے لیے ہو گا۔

  • سندھ حکومت کا سرکاری کوارٹرز کی جگہ نئے اپارٹمنٹس تعمیرکرنےکا فیصلہ

    سندھ حکومت کا سرکاری کوارٹرز کی جگہ نئے اپارٹمنٹس تعمیرکرنےکا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نےکراچی میں سرکاری کوارٹرز کی جگہ نئے اپارٹمنٹس تعمیرکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی زیر صدارت محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ خزانہ کا مشترکہ اجلاس ہوا اجلاس میں اربن ری جنریشن پلان کے تحت جہانگیر روڈ، جمشیدکوارٹرز ،کلیٹن اور مارٹن کوارٹرز کی جگہ نئے اپارٹمنٹس کی تعمیرات کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ جہانگیر روڈ، جمشید کوارٹرز، کلیٹن اور مارٹن کوارٹرز کے رقبے پر شہری آبادی کی ترقی کے لیے منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور اس حوالے سے عالمی بینک نے کوارٹرز کی جگہ اپارٹمنٹس بنانے کی فزیبلٹی پر کام شروع کردیا ہے۔

    سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کا کچے میں بیک

    جس پر نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوارٹرز کی جگہوں پر نئے اپارٹمنٹس، پارکس، لائبریریاں، شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے اور دفاتر قائم کیے جائیں گے، نئی منصوبہ بندی سے نہ صرف ان علاقوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ لوگوں کو بہترین رہائش بھی میسر آئے گی انہوں نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو ہدایت کی کہ وہ اربن ری جنریشن پلان پر عملدرآمد کو تیز کرے۔

    دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملاقات میں کچے میں بیک وقت آپریشن کرنے پر اتفاق کیا،سندھ کی جانب سے بھی اُسی وقت آپریشن شروع کیا جائے گا تاکہ کوئی ڈاکو سندھ سے پنجاب اور پنجاب سے سندھ کی حدود میں داخل نہ ہوسکے۔

    مستونگ خود کش حملہ:اتحاد اہلسنت کی صوبے

    دونوں رہنماؤں نے آپریشن کے فیصلہ کن ہونے پر اتفاق کیا، آپریشن میں دونوں صوبوں کی پولیس، دیگر ایجنسیاں اور انٹیلی جنس ایک دوسرے سے رپورٹ شیئر کریں گی دونوں وزرائے اعلیٰ نے گندم کی قیمت مقرر کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا، گند م کی نئی قیمت کو ایک دوسرے کی مشاور ت کے بعد نوٹیفائی کیا جائے گا۔

  • حقائق نے بار بار ثابت کیا ہے کہ امریکا "جھوٹ کی حقیقی سلطنت” ہے،چین

    حقائق نے بار بار ثابت کیا ہے کہ امریکا "جھوٹ کی حقیقی سلطنت” ہے،چین

    بیجنگ: چین نے امریکا کو جھوٹ کی حقیقی سلطنت قراردیاہے-

    باغی ٹی وی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک رپورٹ میں بیجنگ پر معلومات میں ہیرا پھیری کی کوششوں میں سالانہ اربوں ڈالر خرچ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کے ردعمل میں چین کی وزارتِ خارجہ نے رپورٹ پرکڑی نکتہ چینی کی ہے اور امریکا کو جھوٹ کی حقیقی سلطنت قراردیاہے۔

    واضح رہے کہ امریکا کی یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حالیہ برسوں میں چین کی جانب سے عالمی سطح پر حکومت کے کنٹرول میں میڈیا کے اثرو رسوخ کو بڑھانے کی کوششوں پر تنازع پیدا ہوا ہے چین ان منفی تصویروں کا مقابلہ کرنے کی کوشش کررہا ہے جو اسے لگتا ہے کہ عالمی میڈیا کی طرف سے اس کا تشخص مجروح کرنے کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں۔

    فارسی زبان کے عظیم صوفی شاعر مولانا رومی

    امریکی محکمہ خارجہ نے جمعرات کے روز امریکی کانگریس کے مینڈیٹ کے تحت تیار کردہ اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ چین سنسرشپ، ڈیٹا جمع کرنے اور غیر ملکی خبررساں اداروں کی خفیہ خریداری کے ذریعے عالمی میڈیا میں ہیراپھیری کر رہا ہے چین کو اس مہم کے لیے بے مثال وسائل مختص کرنے کے باوجود جمہوری ممالک کو نشانہ بناتے ہوئے ’بڑے دھچکے‘ کا سامنا کرنا پڑاہے۔

    چینی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ رپورٹ میں حقائق کو نظرانداز کیا گیا ہے اور یہ خود غلط معلومات کا مجموعہ ہے امریکی محکمہ خارجہ کی یہ رپورٹ تیار کرنے والی ایجنسیاں غلط معلومات کا منبع اور ‘علمی جنگ’ کی کمانڈ پوسٹ ہیں حقائق نے بار بار ثابت کیا ہے کہ امریکا "جھوٹ کی حقیقی سلطنت” ہے۔

    معروف ہندوستانی گلوکارہ اور کمپوزر روپندر ہانڈا