Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • آسڑیلیا میں پادری نے  45 سال چرچ کیلئے وقف کرنے کے بعد اسلام قبول کرلیا

    آسڑیلیا میں پادری نے 45 سال چرچ کیلئے وقف کرنے کے بعد اسلام قبول کرلیا

    میلبورن: آسٹریلیا پادری گولڈ ڈیوڈ نے اپنی زندگی کے 45 سال چرچ کے لیے وقف کرنے کے بعد اسلام قبول کرلیا۔

    باغی ٹی وی: مسلم ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق نومسلم گولڈ ڈیوڈ نے اپنا مسلم نام عبدالرحمٰن رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گولڈ ڈیوڈ نے آسٹریلوی عیسائی برادری میں ایک معتبرپادری کی حیثیت سے مقام حاصل کیا،انہوں نے ساڑھے چار دہائیوں تک چرچ کی خدمت کی اور نوجوان مسیحی انہیں ایک ہمہ جہت شخصیت کے طور پر دیکھتے تھے، گولڈ ڈیوڈز کے اسلام قبول کرنے کی خبر نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا ،تاہم انہوں نے مسلمان ہونے سے متعلق ان محرکات پر تاحال کوئی بات نہیں کی۔
    https://x.com/TheDeenShow/status/1741689895846809894?s=20

    غزہ کے مسلمانوں سے متاثر 30 آسٹریلین خواتین دائرہ اسلام میں داخل

    قبل ازیں آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں واقع میڈو ہائٹس مسجد میں غزہ کے مسلمانوں کےحوصلے سے متاثر ہوکر آسٹریلیا کی 30 خواتین نے بیک وقت اسلام قبول کیا تھا، اس حوالے سے آسٹریلوی شہر میلبورن میں واقع میڈو ہائٹس مسجد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں تمام 30 خواتین نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیاترک میڈیا نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں عبایا پہنی خواتین باری باری کلمہِ شہادت پڑھ رہی ہیں، اس موقع پر نو مسلم خواتین نے اپنے تاثرات کا بھی اظہار کی اسلام قبول کرنے والی کرسٹین کرنوگوناک کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد ان کے دلوں کو چھو گئی،میں نے جاری تنازعہ کی وجہ سے مذہب تبدیل کیا اور میں اسلام اور غزہ کے قریب ہونا چاہتی تھی اس لئے اسلام قبول کیا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کا الیکشن میں تاخیر کا مطالبہ

  • پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالرز کی اگلی قسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس طلب

    پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالرز کی اگلی قسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس طلب

    اسلام آباد: پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالرز کی اگلی قسط کی منظوری کےلیے عالمی مالیافی فنڈ (آئی ایم ایف) بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلا س کا شیڈول جاری کردیا، بورڈ کا اجلاس 11 جنوری کو طلب کیا گیا ہےاجلاس میں 70 کروڑ ڈالرز کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے،جبکہ 3 ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت اقتصادی جائزے کی منظوری بھی متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 15نومبر کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے 70 کروڑ ڈالرز کی منظوری کے بعدپاکستان کےلیے آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائےگی-

    ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے ویب سائٹ پر جاری کریں ،فافن

    خرم لطیف کھوسہ کو رہا کرنے کا حکم

    سوات میں پولیس افسران کو اساتذہ کو سلیوٹ کرنے کے احکامات

  • مولانا فضل الرحمان  کا الیکشن  میں تاخیر  کا مطالبہ

    مولانا فضل الرحمان کا الیکشن میں تاخیر کا مطالبہ

    ڈی آئی خان: جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن مؤخر کرنے کا مطالبہ کردیا-

    باغی ٹی وی: ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے انتخابات مؤخرکرنے کا مطالبہ کردیا، اور کہا کہ چند ماہ قبل باجوڑ میں ہمارے 73 ساتھی شہید ہوئے، رات کو جو واقعہ ہوا یہ بے امنی کا واقعہ ہے، میں گھر میں تھا، رات کے واقعے میں ہماری گاڑیوں پر گولیاں لگیں الیکشن میں جانا چاہتے ہیں لیکن ماحول بھی ہونا چاہیے، ان حالات میں کیسے انتخابات ہو سکتے ہیں انتخابات چند دن مؤخر ہو جائیں تو کوئی حرج نہیں، الیکشن کمیشن ہماری درخواست پر غور کرے۔

    مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر حملہ

    سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کاغذات صرف پی ٹی آئی کے مسترد نہیں ہوئے، لیول پلیئنگ فیلڈ صرف ایک پارٹی کی بات نہیں، 2 صوبوں کو بھی یکساں پرامن ماحول فراہم کیاجائے، پیپلزپارٹی کے امیدوار بھی سیکیورٹی کےحوالے سے پریشان ہیں،ہم الیکشن چاہتے ہیں یہ آئینی تقاضاہے، لیکن اگر ٹرن آؤٹ کم ہوا تو یہ دھاندلی کا امکان پیدا کرے گا، ملک میں گزشتہ چار سالوں میں معیشت تباہ ہوئی، ہم نے گزشتہ 15ماہ میں ملک کو دیوالیہ پن سے نکالا میں انتخابی ماحول کی وجہ سے دورہ افغانستان فوری نہ کرسکا، اگلے ہفتہ افغانستان کا دورہ متوقع ہے۔

    سوات میں پولیس افسران کو اساتذہ کو سلیوٹ کرنے کے احکامات

  • بجلی کے بلوں میں سرچارجز کے علاوہ بھی متعدد  ٹیکسز وصولی کا انکشاف

    بجلی کے بلوں میں سرچارجز کے علاوہ بھی متعدد ٹیکسز وصولی کا انکشاف

    اسلام آباد: بجلی کے بلوں میں سرچارجز کے علاوہ 8 قسم کے ٹیکسز وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق 8 قسم کے ٹیکسز فیول پراس ایڈ جسٹمنٹ ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور دیگر سرچارجز ٹیکسز کے علاوہ صارفین سے وصول کئے جاتے ہیں جن میں تمام صارفین سے 18فیصد جنرل سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے،کمرشل وصنعتی صارفین 19 سے 20 ہزار روپے کے بل پر10 فیصد انکم ٹیکس دیتے ہیں۔

    اسی طرح نان فائلرگھریلو صارفین 25 ہزارروپے سے زائد بل پر 7.5 فی صد ایڈوانس انکم ٹیکس دیتے ہیں، کمر شل وصنعتی غیر فعال صارفین پر5 سے 7 فیصد اضافی سیلز ٹیکس بھی لگایا جاتا ہے کمرشل صارفین20 ہزارسے زائد بل پر 7.5 فیصدریٹیلرز سیلز ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

    سوات میں پولیس افسران کو اساتذہ کو سلیوٹ کرنے کے احکامات

    ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے ویب سائٹ پر جاری کریں ،فافن

    خرم لطیف کھوسہ کو رہا کرنے کا حکم

  • سوات میں پولیس افسران کو اساتذہ کو سلیوٹ کرنے کے احکامات

    سوات میں پولیس افسران کو اساتذہ کو سلیوٹ کرنے کے احکامات

    سوات کے ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) شفیع اللہ گنڈاپور نے ضلع بھر میں تمام پولیس افسران کو اساتذہ کو سلیوٹ اور تعظیم کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق ڈی پی او سوات نے تمام پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشرے میں استاد کا بہت اہم کردار ہوتا ہے اور کسی ملکی ترقی میں استاد کےکردار سے انکار ناممکن ہے اسلامی تعلیمات میں استاد کو باپ کا درجہ دیا گیا ہے اور جو شخص اپنے اساتذہ کا احترام نہیں کرتا وہ کبھی ترقی نہیں کر پاتا۔

    ڈی پی او نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں کانسٹیبل سے لے کر سینیئر رینک تک کے تمام پولیس افسران جب کسی بھی استاد سے ملیں تو سلام کریں، جب بھی کوئی استاد کسی پولیس اسٹیشن، چوکیوں اور چیک پوسٹوں پر آئے گا تو انہیں اولین ترجیح دی جائے گی اور انہیں انتظار میں نہیں رکھا جائے گا اور قانون کے مطابق ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیے جائیں سڑکوں پر کسی استاد کی طرف سے معمولی غلطی برتنے کی صورت میں انہیں شائستگی سے خبردار کرکے احترام کے ساتھ چھوڑا جائے۔

    پنجاب کو فنڈ کی ضرورت نہیں یہ کماؤ پتر ہے،نگران وزیراعظم

    نیب سزا یافتہ کی 10سال نااہلی کی مدت بحال کریں،نیب نے عدالت سے رجوع کر …

    ادارہ شماریات نے مہنگائی کے نئےاعداد و شمار جاری کر دیئے

  • ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے ویب سائٹ پر جاری کریں ،فافن

    ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے ویب سائٹ پر جاری کریں ،فافن

    اسلام آباد: فافن نے الیکشن کمیشن سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے متعلق فیصلے پبلک کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹرننگ افسران امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے متعلق فیصلے ویب سائٹ پر جاری کریں تفصیلی فیصلوں کا اجراکاغذات مسترد کرنے کی وجوہات جاننے کیلئے ضروری ہے۔

    فافن نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران ایک مخصوص ضابطے کے تحت ہی کاغذات مسترد کرسکتے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن ضوابط کے خلاف کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپنے اختیارات کے استعمال کا حق رکھتا ہے،الیکشن 2024 میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی شرح 12.4 فیصد رہی ہے جو 2018ء میں 10.4 جبکہ 2013ء میں 14.6 فیصد تھی الیکشن کمیشن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اور مسترد کرنے کے حوالے سے ریٹرننگ افسران کے فیصلے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرے یہ اقدام انتخابی عمل کی شفافیت کو تقویت دے گا۔

    ادارہ شماریات نے مہنگائی کے نئےاعداد و شمار جاری کر دیئے

    پنجاب کو فنڈ کی ضرورت نہیں یہ کماؤ پتر ہے،نگران وزیراعظم

    نیب سزا یافتہ کی 10سال نااہلی کی مدت بحال کریں،نیب نے عدالت سے رجوع کر …

  • خرم لطیف کھوسہ  کو  رہا کرنے کا حکم

    خرم لطیف کھوسہ کو رہا کرنے کا حکم

    لاہور: سابق گورنر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کے صاحبزادےخرم لطیف کھوسہ کو لاہور ہائی کورٹ رہا کرنے اور درج کی گئی ایف آئی آر بھی خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ میں خرم لطیف کھوسہ کی بازیابی کےلیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست پر سماعت کی،جس میں عدالت نے انہیں پیش کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ انہیں کس کیس میں گرفتار کیا گیا؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ جو ایف آئی آر آپ کے سامنے رکھی تھی، اسی کیس میں گرفتار کیا گیا، پہلے ایف آئی آر ہوئی، پھر انہیں گرفتار کیا گیا۔

    سرکاری وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم کا کہنا ہے کہ اس کی گرفتاری کل ہوئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق ان کی گرفتاری آج ہوئی، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ نے وکلا کو ہتھکڑیاں لگا کر کیوں عدالت میں پیش کیا؟ جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ قانون سب کےلیے ایک ہے۔

    ادارہ شماریات نے مہنگائی کے نئےاعداد و شمار جاری کر دیئے

    اس سے قبل تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ خرم لطیف کھوسہ نے پولیس افسر سے کہا تم مجھے جانتے نہیں ہو، میں 5 نسلوں سے وکالت میں ہوں،جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ انہوں نے پولیس افسر کے کپڑے پھاڑے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیے تو پھر آپ نے شرٹ قبضے میں لی ہوگی، جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ جی، وہ شرٹ قبضے میں لی ہے سرکاری وکیل نے کہا کہ کسی ملزم کے عمل کو دیکھا جاتا ہے اس کے وکیل ہونے کو نہیں،عدالت نے دوبارہ استفسار کیا کہ ویڈیو میں شرٹ پھاڑنے کا عمل ریکارڈ ہوا ہوگا۔ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ جی نہیں، وہ کسی اور ویڈیو میں ہوا ہوگا۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ اگر کسی نے غصہ میں کوئی بات کہہ دی تو کیا آپ دہشتگری کا پرچہ کاٹیں گے؟ جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ٹنر روڈ پر پولیس کا جانا منع تو نہیں، 9 مئی کو بھی لوگوں نے جو کچھ کیا، اس کا تصور نہیں کیا جاسکتاعدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ 9 مئی والے واقعے کا اس سے نہ موازنہ نہ کریں، سرکاری وکیل نے کہا کہ نہ ہی یہ گرفتاری غیر قانونی ہے اور نہ غلط ہے،خرم لطیف کھوسہ کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ ایف آئی آر میں جو درج ہے، ایسا کچھ نہیں ہوا، اگر ایسا کچھ ہوتا تو ویڈیو میں بھی ہوتاعدالت نے دلائل سننے کے بعد خرم لطیف کھوسہ کی ہتھکڑیاں کھولنے کا حکم دے دیا، اور درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    پنجاب کو فنڈ کی ضرورت نہیں یہ کماؤ پتر ہے،نگران وزیراعظم

  • سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ نکالا جاتا تو ملک دیوالیہ ہو جاتا،حمزہ شہباز

    سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ نکالا جاتا تو ملک دیوالیہ ہو جاتا،حمزہ شہباز

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ نکالا جاتا تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے انتخابات کی بہت اہمیت ہے، اس الیکشن نے ملکی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہے، مزدور، ریڑھی والے کا مستقبل بھی الیکشن سے جڑا ہے، وزیراعلیٰ کہلوانے کے بجائے ورکر کہلوانے پر فخر ہوتا ہے ہم نے گروتھ ریٹ کو ایک سے 6 فیصد سے زائد تک پہنچا دیا تھا، ہمارے دور میں دوست ملک چین نے 52 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، جنوبی ایشیا میں پہلی موٹر وے پاکستان میں نوازشریف نے بنائی، ہمارے دور حکومت میں مہنگائی نہیں تھی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ نکالا جاتا تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔

    نیب سزا یافتہ کی 10سال نااہلی کی مدت بحال کریں،نیب نے عدالت سے رجوع کر …

    حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے دور میں پیٹرول 71 روپے لٹر تھا آج 267 روپے لٹر ہے , 2013 میں جب مسلم لیگ ن کا اقتدار آیا تو گروتھ ریٹ 1.9 فیصد تھا 5 سال کی شبانہ روز محنت کے بعد ہم نے 1.9 گروتھ ریٹ کو 6.2 فیصد کردیا،آج مہنگائی نے ایک عام آدمی کی نیندیں حرام کردی ہیں وہ گیس کا بل جمع کرائے , بجلی کا بل جمع کرائے یا اپنے بچوں پیٹ پالے یا انکو سکول بھیجے، یاد کیجیے 2013 سے 2018 کا وقت , آج ڈالر آسمان سے باتیں کررہا ہے لیکن اُس وقت ڈالر کی قیمت 105 روپے تھی۔

    پنجاب کو فنڈ کی ضرورت نہیں یہ کماؤ پتر ہے،نگران وزیراعظم

    رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ 2013 میں جب محمدنوازشریف کو اللہ کے بعد آپ لوگوں نے اپنے ووٹوں سے وزیراعظم بنایا تو اس وقت 20 , 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اس ملک میں , شبانہ روز محنت کے بعد جب 2018 میں ہم نے اپنی آئینی مدت مکمل کی تو ملک میں زیرو لوڈشیڈنگ تھی،پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں انتخابات کا انعقاد ہوتا آیا ہے لیکن 8 فروری کو جو الیکشن ہونے جارہا ہے اسکی اہمیت اس حوالے سے بہت زیادہ ہے کہ اس الیکشن نے اس ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہے-

    ادارہ شماریات نے مہنگائی کے نئےاعداد و شمار جاری کر دیئے

  • پنجاب کو فنڈ کی ضرورت نہیں یہ کماؤ پتر ہے،نگران وزیراعظم

    پنجاب کو فنڈ کی ضرورت نہیں یہ کماؤ پتر ہے،نگران وزیراعظم

    لاہور: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن ہوں گے اور الیکشن کو پُرامن بنایا جائے گا، میں بھی 8 فروری کو ووٹ ڈالنے جاؤں گا۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں مال روڑ پر الفلاح سنٹر میں قائم بزنس فیسلیٹیشن سنٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے صوبے میں کاروباری برادری کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت پنجاب کی زیر قیادت بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کے کردار کو سراہا انہوں نے کہا کہ ملک کے باقی شہروں میں لاہور بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کی طرز پر ادارے تعمیر کرنا ملکی معیشت کے لئے سود مند ثابت ہوگا ، کاروباری برادری کو تمام سہولیات فراہم کرنا وفاقی اور صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، حکومت اور کاروباری برادری کے باہمی تعاون کی بدولت ملک اس وقت معاشی استحکام اور بحالی کی راہ پر گامزن ہے ، اس موقع پر نگران وزیر اعلی ٰپنجاب محسن نقوی،چیف سیکرٹری پنجاب،آئی جی پنجاب ،بزنس کمیونٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے-

    وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کو فنڈ کی ضرورت نہیں یہ کماؤ پتر ہے، وفاق پنجاب کے ساتھ مل کر آگے کام کرے گاایف بی آر نے جو ٹیکس اکٹھا کیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، آئی ایم ایف سے اگلی قسط مل جائے گی، قرض لینا کوئی بری بات نہیں، امریکا سب سے بڑا مقروض ہے، مگر قرض لے کر غیر ضروری خرچ کرنا بری بات ہے۔

    نیب سزا یافتہ کی 10سال نااہلی کی مدت بحال کریں،نیب نے عدالت سے رجوع کر …

    بزنس فسیلیٹیشن سینٹر کے خیال کو سراہتے ہوئے نگران وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کاروبار کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی اور اسے سندھ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان تک بڑھایا جائے گاانہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے کاروباری شعبے کے لیے متعدد اقدامات کے ذریعے ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کا بھی یقین دلایا انہوں نے کاروبار کے فروغ کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

    نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ پنجاب کے لوگ بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، اور ان کو بلوچوں سے ہمدردی ہے، مجھے اور ہم سب کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، جو اپنے پیاروں کیلئے احتجاج کر رہے ہیں یہ ان کا حق ہے، میں تو نگران وزیراعظم ہوں، میں تو جانے والا ہوں، لیکن میں بلوچستان سے ہوں تو مجھ پر انگلی اٹھ رہی ہے۔

    ادارہ شماریات نے مہنگائی کے نئےاعداد و شمار جاری کر دیئے

    انوارالحق نے مزید کہا کہ لواحقین پہلے بھی احتجاج کرتے ہیں آئندہ بھی کرتے رہے گے، رات کے معمولی واقعے کو بڑھا کر پیش کیا جارہاہے، اور احتجاج والوں کے ساتھ پولیس کی جھڑپ کو غزہ سے جوڑا جا رہا ہے، پاکستان کو اسرائیل سے تعبیر کرنے والے حیا کریں، جس کو دیکھو وہ ہمدرد بنا پھرتا ہے، آزادی رائے اور احتجاج کا سب کو حق ہے مگر آئین میں رہ کر کرنا چاہیے، 9 مئی کے احتجاج کرنے والوں کا بھی یہی ایشو تھا، وہ لوگ بھی احتجاج کرتے ہوئے قانون کے دائرے سے باہر آگئے تھے۔

    نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ ریاست اور مسلح تنظیموں کے درمیان جھگڑا ہے، پاکستان ریاست کی جنگ لڑ رہا ہے اور لڑتا رہا ہے، جن لوگوں نے بلوچستان میں یہ سب کیا وہ مسلح تنظیموں کے لوگ ہے، اگر آپ بلوچستان جائیں گے تو آپ کو گولی ماری دیں گے، یہ لوگ تین سے پانچ ہزار لوگوں کو مار چکے ہیں یہ لوگ دہشت گردی کو جدوجہد کہتے ہیں، احتجاج کی آڑ میں دہشت گردوں کو سپورٹ کر رہے ہیں، ان کو قبول نہیں کریں گے، جن لوگوں نے ان کی حمایت کرنی وہ ان مسلح تنظیموں کا کیمپ جوائن کریں، مجھ پر بار بار تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریباں میں جھانکیں، بھارت کی فنڈنگ سے یہ مسلح تنظیمیں چل رہی ہیں۔

    ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

  • نیب سزا یافتہ کی 10سال نااہلی کی مدت بحال کریں،نیب نے عدالت سے رجوع کر لیا

    نیب سزا یافتہ کی 10سال نااہلی کی مدت بحال کریں،نیب نے عدالت سے رجوع کر لیا

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سزا یافتہ افراد کے الیکشن لڑنے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    باغی ٹی وی : نیب نے عدالت سے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی ہے اور کہا ہے کہ الیکشن لڑنے کے لیے نیب سزا یافتہ کی 10سال نااہلی کی مدت بحال کریں نیب کا مؤقف ہے کہ نیب کے سزا یافتہ افراد الیکشن لڑنے کے لیے ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کا حوالہ دے رہے ہیں۔

    نیب کا کہنا ہے کہ جون میں سنگل بینچ نے نیب نااہلی کی مدت 10کے بجائے 5 سال کر دی تھی، سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی، الیکشن لڑنے کے لیے سنگل بینچ کے فیصلے کا حوالہ دیا جا رہا ہےنیب نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت انٹرا کورٹ اپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ فوری معطل کرے۔

    نوبیل انعام یافتہ بنگلادیشی ماہراقتصادیات محمدیونس کو6ماہ قیدکی سزا

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے14سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق نوٹس جاری کردیاالیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق 14 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت 4 جنوری کو ہوگی 14 سیاسی جماعتوں میں جمیعت علمائے پاکستان اور پاکستان منارٹیز الائنس بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پارٹی آئین کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے پر پاکستان تحریک انصاف سے بلےکا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔

    ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ