Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ادارہ شماریات نے مہنگائی کے نئےاعداد و شمار جاری کر دیئے

    ادارہ شماریات نے مہنگائی کے نئےاعداد و شمار جاری کر دیئے

    اسلام آباد:ادارہ شماریات نے مہنگائی کے نئےاعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں-

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر نومبر 2023کے مقابلے میں دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں 0.82فیصد کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 28.79فیصدر یکارڈ کی گئی، دسمبر میں مہنگائی کی شرح 29.66فیصد تک رہی، ایک ماہ میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.73فیصد کا اضافہ ہوا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.96فیصد کا اضافہ ہوا، شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 30.9فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 27.9فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک سال میں تازہ سبزی کی قیمت میں 65.4فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، ایک سال میں آٹا 59فیصد تک اور چینی کی قیمت میں 49فیصد اضافہ ہوا، ایک سال میں چاول 45.6 فیصد جبکہ دال ماش 43.70فیصد مہنگی ہوئی،چائے کی قیمت میں 37.7فیصد جبکہ تازہ دودھ 21.7 فیصد مہنگا ہوگیا، انڈے ایک سال میں 26.76فیصد مہنگے ہوئے، آلو ایک سال میں 46.7فیصد جبکہ ٹماٹر 20.9 فیصد مہنگے ہوئے، مچھلی 20.3فیصد ،گوشت 17.42فیصد ،مرغی 17فیصد تک مہنگی ہوئی، ایک ماہ میں پیاز کی قیمت میں 30.83فیصد کا اضافہ ہوا ،ایک ماہ میں ڈرائی فروٹس 5.16فیصد مہنگے ہوئے ،دال مسور کی قیمت میں 5.05فیصد کا اضافہ ہوا۔

    ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

    نوبیل انعام یافتہ بنگلادیشی ماہراقتصادیات محمدیونس کو6ماہ قیدکی سزا

  • جنگ بندی سے قبل اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر کوئی بات نہیں کی جا سکتی،حماس

    جنگ بندی سے قبل اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر کوئی بات نہیں کی جا سکتی،حماس

    فلسطینی مزاحمتی فورس حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی سے قبل اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔

    باغی ٹی وی: حماس کے ایک ذریعے نے پیر کے روز العربیہ کو بتایا کہ ان کی جماعت کا موقف وہی ہے کہ جنگ بندی سے قبل اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر کوئی بات نہیں کی جا سکتی تحریک کا ایک وفد جنگ بندی کی تجویز پر بات چیت کے لیے قاہرہ میں ہے اور وہاں وہ مصری حکام کے ساتھ بات چیت کررہا ہے۔

    کئی دنوں سے حماس اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے بدلے پوری محصور پٹی میں ایک جامع اور مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کر رہی ہےجب کہ تل ابیب اس شرط کو مسترد کرتا ہےاسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حماس کے خاتمے سے پہلے جنگ کے لیے کوئی فیصلہ نہیں کرے گا وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ساتھ ہی فوجی قیادت نے ایک سے زیادہ بار زور دے کر کہا کہ وہ حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

    جاپان میں 7.6 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

    گذشتہ ہفتے قاہرہ نے ایک تجویز کے لیے ایک مسودہ پیش کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ حماس غزہ میں مستقل جنگ بندی کے بدلے اقتدار چھوڑ دے گی تاہم حماس اور اسلامی جہاد نے اس تجویز کو مسترد کر دیا تھا دو مصری سیکورٹی ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ حماس اور اسلامی جہاد نے مصری تجویز مسترد کردی ہے البتہ دونوں جماعتوں کے عہدیداروں نے عوامی سطح پر اس معاملے کی تردید کی تھی۔

    دوسری جانب اسرائیلی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ اور اٹارنی جنرل کے دفتر نےاس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف اسرائیل پر غزہ کی پٹی میں نسل کشی کا الزام عائد کرسکتی ہے یہ تشویش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب غزہ میں تین ماہ کے دوران اسرائیل نے بے دریغ اور اندھا دھند بمباری کرکے ہزاروں عام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہےاسرائیلی اٹارنی جنرل کے دفتر نے جنوبی افریقہ کی درخواست پر ان کے ملک پرغزہ میں نسل کشی کا الزام لگانے کے عالمی عدالت انصاف کے امکان پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

    اسرائیلی کی بمباری ،مسجد اقصیٰ کے سابق امام شہید

    اسرائیلی اخبار "ہارٹز” کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اور اٹارنی جنرل کے دفترنے پہلے ہی شکایت سے نمٹنے کے لیے تیاری شروع کر دی ہے، جبکہ پیر کو وزارت خارجہ میں ایک سماعت ہونے کا امکان ہے دریں اثناء ایک سینیر قانونی ماہر نے چیف آف سٹاف سمیت فوجی اہلکاروں کو بین الاقوامی محکمہ انصاف کے ایک عدالتی حکم جاری کرنے کے خطرے سے خبردار کیا جس میں اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف غزہ کی پٹی میں "نسل کشی” کا الزام لگاتے ہوئے اسرائیلی لیڈرشپ کے خلاف ہیگ میں قائم عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

    غزہ کی پٹی میں تقریباً 3 ماہ قبل جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 56 ہزار 451 ہو گئی ہے 7 اکتوبر2023 کو اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ سخت محاصرے کی وجہ سے پینے کے پانی کی قلت اور صحت کی سہولیات کا شدید فقدان ہے جب کہ انسانی صورت حال ابتر ہوچکی ہے۔

    یوکرین کا روس پر جوابی حملہ،14 افراد ہلاک

    اگر بین الاقوامی عدالت انصاف اسرائیل پر جنگی جرائم یا انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام عائد کرتی ہے تو یہ لازمی فیصلہ نہیں ہوگا، لیکن اس سے اسرائیل کو سخت اخلاقی دھچکا لگے گا دنیا بھر میں اس وقت اسرائیل کے خلاف غزہ میں جنگ جرائم کے الزامات عاید کئے جا رہے ہیں اور غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی مذمت میں اضافہ ہوا ہے۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

    اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کر دیا، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا –

    باغی ٹی وی:اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافہ کردیا ہے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 256 روپے 42 پیسے ہوگئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 18 روپے 52 پیسے مزید مہنگا ہوگیا ہے نئی قیمت 3 ہزار 25 روپے 87 پیسے مقررکردی گئی ہے۔

    واضح رہے قبل ازیں نگران وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دی جس کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی ،مٹی کا تیل 2 روپے 19 پیسے فی لیٹر سستا کرنےکی منظوری دی گئی ہے،لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 11 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔نگران وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے-

    ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    نوبیل انعام یافتہ بنگلادیشی ماہراقتصادیات محمدیونس کو6ماہ قیدکی سزا

    جاپان میں 7.6 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

  • ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    کراچی: سال نو کے پہلے دن ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی-

    باغی ٹی وی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2082ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی، اس کے باوجو د مقامی صرافہ مارکیٹوں میں تقو یمی سال 2024 کے پہلے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 219700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 258 روپے کی کمی سے 188357 روپے کی سطح پر آگئی اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2680 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2297.66 روپے پر مستحکم رہی۔

    انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں رہنے والے نئے سال کا استقبال 16 بار کریں گے

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے روز کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 2210 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزر 661 پر بند ہواکاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2210 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 661 پر بند ہوا کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2267 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 62 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 18.52 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 281 ارب روپے بڑھ کر 9343 ارب روپے ہے۔

    بلیک ہولز کی تحقیق کیلئے بھارت کا سیٹلائیٹ کامیابی سےخلا میں روانہ

    واضح رہےکہ گزشتہ سال پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 67 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر نیچے آیا تھا۔

  • نوبیل انعام یافتہ بنگلادیشی ماہراقتصادیات محمدیونس کو6ماہ قیدکی سزا

    نوبیل انعام یافتہ بنگلادیشی ماہراقتصادیات محمدیونس کو6ماہ قیدکی سزا

    بنگلہ دیش میں گرامین بینک کے بانی اور نوبیل انعام یافتہ ماہراقتصادیات محمد یونس کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر مجرم قرار دے دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبررساں ادارے "اے ایف پی” کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ کی ایک لیبر عدالت نے محمد یونس کو ’چھ ماہ کی سادہ قید‘ کی سزا سنائی ہے لیڈ پراسیکیوٹر خورشید عالم خان نے فیصلے سے قبل اے ایف پی کو بتایا کہ ہم نے ثابت کر دیا کہ پروفیسر محمد یونس اور دیگر نے لیبر قوانین کے لازمی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے جرم ثابت ہونے پر یونس کو چھ ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے ہمیں امید ہے کہ عدالت اعلیٰ ترین سزا سنائے گی محمد یونس کو لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں اور مبینہ بدعنوانی سمیت 100 سے زائد دیگر الزامات کا سامنا ہے-

    مجرم قرار دینے کے بعد محمد یونس نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ ’مجھے ایک ایسے جرم کی سزا دی گئی ہے جو میں نے نہیں کیا،انہوں نے گزشتہ ماہ بھی ایک سماعت کے بعد میڈیا کو بتایا تھا کہ انہوں نے بنگلہ دیش میں قائم کی گئی 50 سے زیادہ سوشل بزنس فرمز میں سے کسی سے بھی منافع نہیں اٹھایا۔

    اسرائیلی کی بمباری ،مسجد اقصیٰ کے سابق امام شہید

    واضح رہے کہ گرامین بینک کے بانی 83 سالہ محمد یونس کو اپنے مائیکرو فنانس بینک کے ذریعے لاکھوں افراد کو غربت سے نکالنے کا سہرا دیا جاتا ہے لیکن طویل عرصے سے ان کا ملک کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے محاذ آرائی چل رہی تھی محمد یونس اور گرامین ٹیلی کام کے تین ساتھیوں پر لیبر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا، یہ الزام اس وقت عائد کیا گیا تھا جب وہ کمپنی میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کا فنڈ قائم کرنے میں ناکام رہے تھے۔

    محمد یونس کے وکیل خواجہ تنویر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ مقدمہ بے بنیاد، جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی ہے اس کیس کا واحد مقصد دنیا کے سامنے انہیں ہراساں کرنا اور ان کی تذلیل کرنا ہے،دوسری طرف درجنوں افراد نے عدالت کے باہر محمد یونس کی حمایت میں ریلی نکالی اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔

    انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں رہنے والے نئے سال کا استقبال 16 بار کریں گے

  • جاپان میں  7.6 شدت کے زلزلے کے بعد  سونامی کی وارننگ جاری

    جاپان میں 7.6 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

    ٹوکیو: وسطی جاپان میں 7.6 شدت کے زلزلے کے بعد کچھ ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : جاپانی میڈیا کے مطابق سی آف جاپان (Sea of Japan) میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے جن میں سے ایک جھٹکے کی شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی زلزلے کے جھٹکوں کے ساتھ سی آف جاپان کے مختلف ساحلی علاقوں میں ایک میٹر بڑی لہریں متحرک ہوئیں اور مزید بڑی لہروں کا امکان ہےزلزلے سے متاثرہ خطے میں ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ پروازوں اور ٹرین سروسز متاثر ہوئیں، تاہم ابھی کسی جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی،زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی محسوس کیے گئے جو بالکل مخالف سمت پر موجود ہے۔
    https://x.com/hioooomn/status/1741723364413300893?s=20
    جاپانی محکمہ موسمیات کی جانب سے Ishikawa، Niigata اور Toyama نامی ساحلی علاقوں کے لیے سونامی وارننگ جاری کی گئی،کہا گیا کہ 3 میٹر بڑی لہریں متاثرہ حصوں سے ٹکرا سکتی ہیں جبکہ روس کی جانب سے بھی Vladivostok اور Nakhodka شہروں کے لیے سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

    بلیک ہولز کی تحقیق کیلئے بھارت کا سیٹلائیٹ کامیابی سےخلا میں روانہ

    جاپانی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے جبکہ شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ زلزلے کے مزید جھٹکوں کے لیے تیار رہیں جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا نے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کو زلزلے کے آفٹرشاکس کے لیے تیار رہنا چاہیے اور ہم سونامی کے خطرے سے دوچار علاقوں میں رہنے والوں کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ جلد از جلد وہاں سے نکل جائیں۔

    دوسری جانب جاپان کے جوہری پلانٹ کا انتظام سنبھالنے والے ادارے نے کہا ہے کہ سی آف جاپان کے ساتھ موجود جوہری تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا ہے زلزلے کے مرکز کے قریب موجود Hokuriku’s Shika جوہری پاور پلانٹ کے 2 ری ایکٹرز کو زلزلے سے قبل ہی معمول کے معائنے کے لیے بند کیا گیا تھا اور ان پر زلزلے سے اثرات مرتب نہیں ہوئے۔

    عالمی عدالت انصاف فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے فوری طور پر فیصلہ …

    واضح رہے کہ اس سے قبل جاپان میں 2011 میں زلزلے اور سونامی سے 20 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ فوکوشیما جوہری پلانٹ کو نقصان پہنچا تھا،ایک اور زلزلہ، جسے عظیم ہینشین زلزلہ کے نام سے جانا جاتا ہے، 1995 میں مغربی جاپان میں آیا، جس میں 6000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے، خاص طور پر کوبے شہر میں،پیر کا زلزلہ یکم جنوری کی عام تعطیل کے دوران آیا جب لاکھوں جاپانی روایتی طور پر نئے سال کے موقع پر مندروں میں جاتے ہیں۔

    کنازوا میں، ایک مشہور سیاحتی مقام اشیکاوا میں، تصاویر میں ایک گرے ہوئے ٹوری گیٹ کی باقیات کو ایک مزار کے داخلی دروازے پر بکھرے ہوئے دکھایا گیا ہے جب فکر مند عبادت گزار ان کی طرف دیکھ رہے تھے کنازوا کی رہائشی آیاکو ڈائیکائی نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں کے فوراً بعد وہ اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ قریبی پرائمری اسکول میں منتقل ہوگئیں، انہوں نے کہا کہ کلاس رومز، سیڑھیاں، دالان اور جمنازیم سبھی خالی ہونے والوں سے بھرے ہوئے تھے۔

    اسرائیلی کی بمباری ،مسجد اقصیٰ کے سابق امام شہید

    ٹیلی فون پر رابطہ کرنے پر اس نے روئٹرز کو بتایا کہ میں نے عظیم ہینشین زلزلے کا بھی تجربہ کیا، اس لیے میں نے سوچا کہ وہاں سے نکلنا سب سے محفوظ ہوگا ہم نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ کب گھر واپس جانا ہے۔

  • بلیک ہولز کی تحقیق کیلئے بھارت کا  سیٹلائیٹ  کامیابی سےخلا میں روانہ

    بلیک ہولز کی تحقیق کیلئے بھارت کا سیٹلائیٹ کامیابی سےخلا میں روانہ

    ممبئی: بلیک ہو لز کی تحقیق کیلئے بھارت نے ایک سیٹلائیٹ خلا میں روانہ کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی جانب سے ایکس رے پولر میٹر سیٹلائیٹ (ایکسپو سیٹ) کو خلیج بنگال سے یکم جنوری کی صبح کامیابی سے لانچ کیا گیا 260 ٹن وزنی یہ سیٹلائیٹ بلیک ہولز پر تحقیق کرے گا جس کے اسرار اب تک سائنسدان مکمل طور پر سمجھ نہیں سکے ہیں،یہ سیٹلائیٹ 3 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے جو بلیک ہولز کے قریب موجود ریڈی ایشن اور دیگر عناصر کے ماخذ جاننے کی کوشش کرے گایہ مشن 5 سال سے زائد عرصے تک کام کرے گا-
    https://x.com/isro/status/1741677490249338900?s=20
    https://x.com/isro/status/1741671127737577505?s=20
    https://x.com/isro/status/1741709142967070725?s=20
    https://x.com/isro/status/1741763165065756902?s=20

    عالمی عدالت انصاف فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے فوری طور پر فیصلہ …

    واضح رہے کہ اس سیٹلائیٹ کے ذریعے بھارت امریکا کے بعد دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے جس نے بلیک ہولز کی تحقیق کے لیے مشن روانہ کیا ہے ناسا نے 2021 میں اس حوالے سے مشن روانہ کیا تھا،جبکہ 2023 میں بھارت نے چاند کے قطب جنوبی میں چندریان 3 مشن کو اتارنے جبکہ سورج کی جانب مشن بھیجنے میں کامیابی حاصل کی تھی بھارت کی جانب سے 2040 تک چاند پر اپنے پہلے خلا باز کو بھیجنے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔

    اسرائیلی کی بمباری ،مسجد اقصیٰ کے سابق امام شہید

  • عالمی عدالت انصاف فلسطینیوں  کی نسل کشی کو روکنے کیلئے فوری طور پر فیصلہ دے،او آئی سی

    عالمی عدالت انصاف فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے فوری طور پر فیصلہ دے،او آئی سی

    اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نےاسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کے جرم پر جنوبی افریقہ کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں دائر مقدمے کا خیر مقدم کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: او آئی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل، فسلطینی شہری آبادی کو اندھا دھند نشانہ بناتا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا گیا، ان فلسطینیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں اسرائیل کا مقصد فلسطینیوں کو جبری طور پر بے گھر کرنا ہے، بنیادی ضروریات اور انسانی امداد سے محروم رکھنا ہے ، ان کے گھروں، صحت، تعلیمی اور مذہبی اداروں کو مکمل طور پر تباہ کرنا بڑے پیمانے پر نسل کشی کے مترادف ہے۔
    https://x.com/OIC_OCI/status/1741376335488967026?s=20

    نئے سال کے آغاز پر ہمیں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھولنا چاہیئے،عارف علوی

    او آئی سی نے عالمی عدالت انصاف سے استدعا کی ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی دفاعی افواج کی طرف سے بڑے پیمانے پر کی جانے والی نسل کشی کو روکنے کے لئے فوری طور پر فیصلہ دے اور فوری اقدامات کرے۔

    واضح رہے کہ 29 دسمبر 2023 کو جنوبی افریقا نے اسرائیل کیخلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں مقدمہ کیا تھا، دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں ایک درخواست دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل نسل کشی کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہےعدالت سے درخواست کی گئی کہ وہ فوری بنیادوں پر یہ اعلان کرے کہ اسرائیل نسل کشی کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ان ذمہ داریوں کی خلاف ورزی روکتے ہوئے تمام کارروائیاں فوری طور پر بند کرے اور متعدد متعلقہ اقدامات کرے۔

    ایف بی آر نے ایف آئی اے کے ہدف سے زائد ٹیکس اکٹھا کر …

  • نئے سال کے آغاز پر ہمیں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھولنا چاہیئے،عارف علوی

    نئے سال کے آغاز پر ہمیں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھولنا چاہیئے،عارف علوی

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سال نو 2024ء کے آغاز پر پوری پاکستانی قوم، اور عالمی برادری کومبارکباد پیش کی۔

    باغی ٹی وی: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتا ہوں کہ آنے والا سال پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کیلئے خوشحالی، سیاسی اور معاشی استحکام لائے، نئے سال کے آغاز پر ہمیں فلسطین میں اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھولنا چاہئے، فلسطینی عوام اسرائیلی افواج کے وحشیانہ حملوں کا مسلسل سامنا کر رہے ہیں عالمی برادری غزہ میں نسل کشی روکنے کے لئے فوری اقدامات، فلسطین میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لئے کام کرے، انہوں نے کہا کہ میں غیر قانونی طور پر بھارتی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کے بارے میں بھی فکر مند ہوں، کشمیری عوام قابض بھارتی افواج کے مظالم اور طویل ترین محاصرے کا سامنا کر رہے ہیں،عالمی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے عالمی برادری دیرینہ تنازعات کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے، میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کاوشوں اور اُمت کے اندر اتحاد و اتفاق کی دعا بھی کرتا ہوں۔

    سال 2023 تمام تر رعنائیاں اورآب و تاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا اور نئے سال 2024 کا آغاز ہوگیا12 بجتے ہی سال نو کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں آتش بازی اور جشن کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کراچی میں سال نو کا آغاز ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ساتھ ساتھ ہلے گلے سے ہوا جبکہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سال نو کی تقریبات پر پابندی کا اعلان کیا تھا اور عوام سے اپیل کی تھی کہ نئے سال کا سادگی سے استقبال کریں۔

  • الوداع 2023  ،خوش آمدید 2024،نیا سال مبارک

    الوداع 2023 ،خوش آمدید 2024،نیا سال مبارک

    سال 2023 تمام تر رعنائیاں اورآب و تاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا اور نئے سال 2024 کا آغاز ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : 2023 کئی یادیں چھوڑ کر رخصت ہوا ہے تو 2024 نئی امیدیں لیکر آیا ہے نئے سال شروع ہونے سے چند گھڑیاں قبل مساجد میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا 12 بجتے ہی سال نو کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں آتش بازی اور جشن کا سلسلہ شروع ہوگیا کراچی میں سال نو کا آغاز ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ساتھ ساتھ ہلے گلے سے ہوا،ملک بھر میں سال نو پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عوام کو غیر ضروری طور سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سال نو کی تقریبات پر پابندی کا اعلان کیا تھا اور عوام سے اپیل کی تھی کہ نئے سال کا سادگی سے استقبال کریں جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ سے گریز کیا جائے ، اس سے کسی کی جان جاسکتی ہے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے-

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار

    افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں،آرمی چیف

    سینئر پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کا بیٹا گرفتار