Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • روس کا  یوکرین پرسب سے بڑا فضائی حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی

    روس کا یوکرین پرسب سے بڑا فضائی حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی

    کیف: یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ روس کےفضائی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی قی: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کےفضائی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے امدادی کارکنوں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام تاحال جاری ہے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    روس نے جمعہ کے روز یوکرین کے شہروں اور قصبوں پر 158 میزائل اور ڈرون داغے جسے یوکرین کے حکام نے فروری 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے بدترین فضائی بمباری قرار دیا،یوکرینی صڈر نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر کہا کہ روس نے تقریباً 120 شہر اور دیہات کو نشانہ بنایا جس میں سینکڑوں اشیا کو نقصان پہنچا ہے، ان حملوں میں 39 افراد ہلاک اور 159 زخمی ہوئے جن میں مختلف قسم کے بیلسٹک اور کروز میزائل اور ایرانی ساختہ ڈرون شامل تھے۔

    غزہ کے مسلمانوں سے متاثر 30 آسٹریلین خواتین دائرہ اسلام میں داخل

    علاوہ ازیں یوکرین کے فضائی دفاع نے کہا کہ اس نے 87 روسی میزائل اور 30 ​​سے ​​زیادہ ڈرون مار گرائے ہیں دوسری جانب نیٹو نے کہا ہے کہ اتحاد کی فضائیہ نے رواں سال کے دوران روسی فوجی طیاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے 300 سے زائد بار اپنے طیارے لانچ کیے ہیں۔

    اتحاد نے کہاکہ نیٹو کے طیاروں اور روسی طیاروں کے درمیان فضائی مقابلوں کی اکثریت محفوظ اور پیشہ ورانہ تھی روسی فوجی طیاروں کے ذریعے نیٹو کی فضائی حدود میں دخول نایاب تھا اور عام طور پر مختصر دورانیے کے لیے تھا روسی طیاروں کا داخلہ زیادہ تر بحیرہ بالٹک کے اوپر ہوا۔

    حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں فائر کیے گئے ڈرون کو امریکہ نے گرا …

    گزشتہ سال فروری میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد نیٹو نے زیادہ لڑاکا اور نگرانی کے طیاروں کی پروازوں کے ذریعہ مشرقی کنارے پر اپنے فضائی دفاع کو نمایاں طور پر مضبوط کیا ہے نیٹو کے ترجمان ڈیلن وائٹ نے ایک بیان میں کہا کہ نیٹو کے لڑاکا طیارے چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر ہیں اور اگر ہمارے اتحادیوں کی فضائی حدود کے قریب مشکوک یا غیر اعلانیہ پروازوں کا پتہ چلتا تو وہ پرواز کے لیے تیار ہوتے ہیں۔

    پاکستان کی قیادت کیلئے عمران خان ہرگز موزوں نہیں،امریکی اخبار

  • القسام بریگیڈز  کے ساتھ جھڑپ، اسرائیلی اسپیشل فورسز کے  20  اہلکار  ہلاک اور متعدد  زخمی

    القسام بریگیڈز کے ساتھ جھڑپ، اسرائیلی اسپیشل فورسز کے 20 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی

    غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی اسرائیلی فوج کے ساتھ زمینی آپریشن کے دوران اسرائیلی اسپیشل فورسز کے مزید 20 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: القسام بریگیڈز کے مطابق غزہ کے علاقے شیخ رضوان میں صیہونی اسپیشل فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 20 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں القسام اور القدس بریگیڈز نےمتعدد اسرائیلی ٹینک اور بکتربند گاڑیاں تباہ کر دیں-

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کی رہائشی کیمپوں میں محصور عام فلسطینیوں پر بمباری جاری ہے، 24گھنٹوں میں مزید 165 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے، فلسطینی شہدا کی تعداد 21 ہزار 600 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ زخمی 56 ہزار سے بھی زیادہ ہوچکے ہیں ان شہداء میں بڑی تعداد فلسطینی خواتین اور فلسطینی بچوں کی ہے جبکہ 312 ہیلتھ کیئر ورکرز بھی شہداء میں شامل ہیں۔

     

    7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حماس کے حملے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری

    وزارت صحت کے اس تازہ اعلان کے مطابق شہدا کی بہت بڑی تعداد کا تعق عام شہریوں سے ہے علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے غزہ پر زمینی حملوں کے دوران جن فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے، ان میں 99 شہری غزہ کے ہسپتالوں میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز ہیں۔

    امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے وسط دسمبر تک غزہ کے رہائشی علاقوں پر 29 ہزار بم گرائے، غزہ کی تباہی جدید ریکارڈ میں بدترین تباہی بن رہی ہے،حماس کا کہنا ہےکہ امریکا غزہ میں اسرائیل کی جنگ میں شراکت دار ہے، امریکا اسرائیلی فوج کو بمباری کے لیے اسلحہ بارود فراہم کر رہا ہے امریکا غزہ میں بچوں، شہریوں کےخلاف اسرائیلی جنگ میں شریک ہے اور غزہ کے لوگوں کی جبری بے دخلی میں اسرائیل کاساتھ دے رہا ہے۔

     

    غزہ کے مسلمانوں سے متاثر 30 آسٹریلین خواتین دائرہ اسلام میں داخل

  • میرے بغیر کوئی حکومت نہیں بنا سکتا،پرویز خٹک

    میرے بغیر کوئی حکومت نہیں بنا سکتا،پرویز خٹک

    صوابی: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پارٹی میں کسی کو لیڈر نہیں مانتا، اس کی نہ اپنی کوئی عزت ہے نہ وہ دوسروں کی کرتا ہے۔

    باغی ٹی وی : صوابی میں جلسہ عام سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے کے نعرے میں ہم بھی بہک گئے، مجھ پر کسی کا احسان نہیں، میرے بغیر کوئی حکومت نہیں بنا سکتا ،بانی پی ٹی آئی پارٹی میں کسی کو لیڈر نہیں مانتا، اس کی نہ اپنی کوئی عزت ہے نہ وہ دوسروں کی کرتا ہے، چار سال میں اس نے صوبے کے ساتھ جو زیادتی کی وہ سب کے سامنے ہے۔

    پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف پٹھانوں کو بے وقوف سمجھتا ہے، اس کے آتے ہی ملک میں ڈالروں کا قحط آیا، اس نے فوج کے ساتھ جھگڑا کیا، فوج کی وجہ سے ہی ملک سلامت ہے، جو سیاسی پارٹیاں فوج پر حملہ کرتی ہیں وہ ملک دشمن ہیں، اگر سیاستدان قرضے نہ لیتے تو ملک کا یہ حال نہیں ہوتا، یہ عوام کے مجرم ہیں۔

    تحریک انصاف کےرہنماؤں نے الیکشن کمیشن میں مشترکہ درخواست دیدی

    قبل ازیں نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا تھا کہ 8 فروری کو تبدیلی اور احتساب کے نام پر عوام کو دھوکا دینے والی تحریک انصاف پاکستان کی تاریخ کا حصہ بن جائے گی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے اقتدار کی کرسی کے حصول کے لیے22 کروڑ عوام کو 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں اور احتساب کا جھانسہ دے کر کر اقتدار حاصل کیا تھا، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی سوچ اور وژن سے متاثر ہوکر لوگ جوق در جوق ہمارے قافلے کا حصہ بن رہے ہیں۔

    کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونا آئینی عمل کا حصہ ہے،مرتضیٰ سولنگی

  • پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر 19 سال بعد عہدے سے مستعفیٰ

    پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر 19 سال بعد عہدے سے مستعفیٰ

    لاہور: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی اے او) کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی:نجی خبررساں ادارے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے خط کے متن میں کہا ہے کہ خرابی صحت کی وجہ سے پی او اے کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں اور یکم جنوری 2004 کو پی او اے سےالگ ہوجاؤں گا فیصلہ آسان نہیں تھاصحت پرتوجہ دینےکی وجہ سے یہ فیصلہ کیا۔

    یاد رہے کہ رواں سال اکتوبر میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایشین گیمز میں بری کارکردگی پر پاکستان اولمپکس میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا انہوں نے ایکس پر 1990 سے لے کر 2022 تک ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں پاکستان اور بھارت کا موازنہ کیاان سالوں میں بھارت کے میڈلز میں اضافہ ہوتا رہا جب کہ پاکستان کے میڈلز جیتنے کی تعداد کم ہوتی گئی۔
    https://x.com/betterpakistan/status/1711614654311547264?s=20

    پنجاب: اسکولز اور کالجز میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ

    احسن اقبال نے ٹوئٹ میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سربراہ کا نام لیتے ہوئے لکھا تھا ‘کیا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عارف حسن قوم کو مندرجہ ذیل چارٹ کی وضاحت کریں گے؟ کیونکہ وہ 2004 سے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سربراہ ہیں اور اس کے بعد ہر طرح کے ذرائع سے خود کو دوبارہ منتخب کرواتے ہیں’۔

    واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن 19 سال پی او اے کی صدارت کے منصب پر رہے، وہ پہلی بار مارچ 2004 کو صدر پی او اے منتخب ہوئے اور اس کے بعد مسلسل 4 بار اس عہدے پر منتخب ہوتے رہے۔

    تحریک انصاف کےرہنماؤں نے الیکشن کمیشن میں مشترکہ درخواست دیدی

  • ہم سب مل کرملک کومشکلات سے باہرنکالیں گے،نواز شریف

    ہم سب مل کرملک کومشکلات سے باہرنکالیں گے،نواز شریف

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ

    مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ آپ نے میری بہت مدد کی ہے، ہر طرح سے ہاتھ مضبوط کیے، آپ نے سگے بھائیوں والا پیار دیا، برتاؤ کیا ، شہبازشریف نے ہرلحاظ سے میرے ساتھ قدم بڑھایا، انہوں نے کبھی زندگی میں مجھے مایوس نہیں کیا ہم نے اپنےدو راقتدار میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، شہباز شریف نے دن رات ایک کرکے توانائی کے منصوبے مکمل کرائے جبکہ اتحادی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا آپ کی ایک ہی خدمت بہت بڑی خدمت ہے، اس کا کوئی متبادل نہیں، آپ نے مشکل حالات کا بہت صبر اور ہمت سے مقابلہ کیا بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں 16 ماہ کی حکومت نہیں لینی چاہیے تھی لیکن حکومت نہ لیتے تو پاکستان پر جو اثرات مرتب ہوتے اس کا کسی کو گمان بھی نہ ہوتا، ہم سب مل کرملک کومشکلات سے باہرنکالیں گے۔

    تحریک انصاف کےرہنماؤں نے الیکشن کمیشن میں مشترکہ درخواست دیدی

    اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہاکہ اپنے والد نواز شریف کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہونے پر سیاسی میدان میں آئی، اس سے پہلے کبھی سیاست میں آنے کا نہیں سوچا تھا 2011 میں سوشل میڈیا سے آغاز ہوا، اس وقت سے اب تک جتنی محنت کر سکی وہ کی، پھر اس کے بعد پاناما آیا اور سازش شروع ہوگئی، آپ کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی تو پھرمیدان میں نکل آئی ن لیگ کی خدمات نکال دی جائیں تو پاکستان میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں رہ جاتا۔

    پنجاب: اسکولز اور کالجز میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ

  • کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونا آئینی عمل کا حصہ ہے،مرتضیٰ سولنگی

    کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونا آئینی عمل کا حصہ ہے،مرتضیٰ سولنگی

    اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سب سے زیادہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے-

    باغی ٹی وی: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونا آئینی عمل کا حصہ ہے، نگران حکومت کا ان معاملات سے کوئی تعلق نہیں، الیکشن سے متعلق معاملات میں صرف الیکشن کمیشن کا عمل دخل ہو سکتا ہے،ہمارا کام الیکشن کمیشن کی مدد اور اسے مالی و انتظامی سہولت فراہم کرنا ہے-

    انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے کے حق سے کسی کو محروم نہیں کیا جا سکتا، الیکشن کمیشن کی مالی و انتظامی ضرورت پوری کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو پہلے 10 ارب روپے جاری کئے گئے، اس کے بعد 17 ارب 40 کروڑ روپے دیئے گئے،آئینی ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کرتے ہیں،پی ٹی آئی ایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے ہم اپنے ایڈیٹوریل ضابطہ اخلاق کے تحت تمام جماعتوں اور ارکان کو مناسب کوریج فراہم کرتے ہیں-

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

    مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ سرکاری میڈیا پر تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو بلا امتیاز مناسب کوریج دی جا رہی ہے،بلوچ مظاہرین سے مذاکرات کے پہلے مرحلے میں تمام بچوں اور خواتین کو رہا کیا گیا،دوسرے مرحلے میں 163 مرد حضرات کو رہا کیا گیا،تیسرے مرحلے میں بقیہ 34 افراد کو بھی رہا کر دیا گیا،پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے،سڑکیں بند کرنا، ریڈ زون میں داخل ہونا، پولیس پر حملے اور پتھراﺅ کرنا پرامن احتجاج کے دائرہ سے باہر ہے جس کی کسی کو اجازت نہیں،قانون سب کے لئے برابر ہے،انتخابات 8 فروری 2024ءکو ہوں گے۔

    تحریک انصاف کےرہنماؤں نے الیکشن کمیشن میں مشترکہ درخواست دیدی

  • انسانی ہونٹوں کیطرح دکھنے والا خوبصورت پوداخطرے سے دوچار

    انسانی ہونٹوں کیطرح دکھنے والا خوبصورت پوداخطرے سے دوچار

    ایکواڈور: انسانی ہونٹوں کی طرح دکھنے والا خوبصورت پودا ہاٹ لِپس پلانٹ’ یا ہوکرز لپس پلانٹ ‘ (لبِ طوائف)خطرے سے دوچار ہے۔

    باغی ٹی وی: کوسٹا ریکا، ایکواڈور اور مختلف وسطی اور جنوبی امریکی ممالک کے برساتی جنگلات میں پایا جانے والا انوکھا پودا ”سائیکوٹریا ایلاٹا“ ایک نباتاتی عجوبہ ہے، اس پودے کی خاصیت اس کے خاص پتے ہیں جنہیں ”بریکٹ“ (Bracts) کہا جاتا ہے یہ بریکٹ دو چمکدار، سرخ، ملائم ہونٹوں کی طرح نظر آتے ہیں جو انسانی ہونٹوں سے ملتے جلتے ہیں پودے کا یہ چمکدار اور خوبصورت حصہ انہیں پکے ہوئے پھل کی طرح دکھاتا ہے، جو ہمنگ برڈز اور تتلیوں جیسے پولن لے جانے والے جانداروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں مددگار ہے، تاکہ وہ آکر ان کو چیک کریں،اس طرح یہ پودے مختلف پھولوں کے درمیان اپنا پولن پھیلا کر اپنی افزائش جکرتے ہیں۔

    تحریک انصاف کےرہنماؤں نے الیکشن کمیشن میں مشترکہ درخواست دیدی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پھولوں کے کِھلنے کا موسم دسمبر سے مارچ کے درمیان ہوتا ہے اور وسطی امریکا کے لوگ اسے اپنے محبت کے اظہار کے طور پر کسی کو بطور تحفہ بھی دیتے ہیں اور خصوصی طور پر ویلنٹائن کے دن اس کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے جب کہ اس کے پتے جِلدی امراض کی مختلف بیماریوں میں بھی استعمال ہوتے ہیں،اگرچہ اس پودے کے اصلی پھول چھوٹے اور ستاروں کی شکل کے ہوتے ہیں، لیکن حیرت انگیز بریکٹ کی طرح توجہ حاصل کرنے والے نہیں ہوتے،اس کے پھول سفید اور خوشبودار ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے، اس پودے کی نسل اب غائب ہونے لگی ہے، موسمیاتی تبدیلیوں نے جہاں پودوں اور جانوروں کی مختلف اقسام کو خطرے میں ڈال دیا ہے وہیں یہ پودا بھی موسمیاتی تبدیلیوں اور جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے ختم ہوتا جارہا ہے جسے بچانے کی سخت ضرورت ہے۔

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

  • نواز شریف پر بھلے کسی کا بھی ہاتھ ہو ،وزیراعظم بننے نہیں دیں گے،منظور وسان

    نواز شریف پر بھلے کسی کا بھی ہاتھ ہو ،وزیراعظم بننے نہیں دیں گے،منظور وسان

    کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظوروسان نے کہا ہے کہ نواز شریف پر بھلے کسی کا بھی ہاتھ ہو اس کو وزیراعظم بننے نہیں دیں گے۔

    باغی ٹی وی : ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے جو لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ جیتیں گے ان کا کچھ نہیں ہوگا، بہت کچھ ہونے والا ہے، عام انتخابات میں جیت ہماری ہےفضل الرحمان کی پرانی خواہش ہے کہ الیکشن ملتوی ہوجائیں،پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو چاہتی ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں جب بھی اتحاد کی باتیں کی جاتی ہیں تو مجھے ہنسی آجا تی ہے، دعا ہے کہ الیکشن خیر سے ہوجائیں، سب کو الیکشن لڑنے کا حق دیا جائے۔

    دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے انتخابی نشان کے فیصلے پر سیاست نہیں ہونی چاہیےمسلم لیگ (ن) کی خواہشات کےمطابق عدالتیں فیصلہ کرنےکی پابند تو نہیں مولانا فضل الرحمان انتخابات سے راہ فرار اختیارکرنا چاہتے ہیں، ان کو ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنا مستقبل نظر آگیا ہے۔

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان کے خدشات اپنی جگہ لیکن شہداء تو ہماری پارٹی کے بھی ہیں، پیپلز پارٹی شہیدوں کی وارث جماعت ہے جے یو آئی نہیں پیپلزپارٹی 9 مئی واقعات کی آڑ میں سیاسی انتقام کے خلاف ہے، کاغذات چھیننا اور شاہ محمود قریشی کے ساتھ جو ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، فریال تالپورکو عیدکی شام جیل بھیجا گیا تو شاہ محمود نے اسے قانون کے مطابق قرار دیا تھا۔

    تحریک انصاف کےرہنماؤں نے الیکشن کمیشن میں مشترکہ درخواست دیدی

  • چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد: وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں کیماڑی، حیدر آباد، چمن اور پشاور کے چار اضلاع سے حاصل نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے پولیو سرویلنس نظام کی وجہ سے فوری وائرس کی تصدیق میں کامیابی ہوتی ہے پولیو موقع پرست وائرس ہے جو کمزور قوت مدافعت کے حامل بچوں کو فوری نشانہ بناتا ہے،بچوں کو وائرس اور معذوری سے بچانے کا واحد طریقہ پولیو ویکسینیشن ہے والدین ہر مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، واضح رہے کہ پاکستان میں دنیا کا وسیع اور حساس ترین پولیو سرویلنس نظام موجود ہے۔

    نوجوان ملک کی تقدیر، ہم نےگالم گلوچ اور پتھر مارنا نہیں سکھایا، شہباز …

    7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حماس کے حملے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری

    نوجوان ملک کی تقدیر، ہم نےگالم گلوچ اور پتھر مارنا نہیں سکھایا، شہباز …

  • آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

    اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ،شمالی علاقوں اور شمالی بلو چستان میں شدید سرد رہے گا –

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا، پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کے زیراثر رہیں گے –

    پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کے زیراثر رہے جس کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئی، ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 09 ،سکردومنفی 08، گوپس منفی 06،گلگت، قلات منفی04 ،کالام،ہنزہ اور سری نگر میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حماس کے حملے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری

    بھارت کی متحدہ عرب امارات کو پہلی بار روپے میں خام تیل کی ادائیگی

    نوجوان ملک کی تقدیر، ہم نےگالم گلوچ اور پتھر مارنا نہیں سکھایا، شہباز …