Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرانیوالےمدعی اور تفتیشی افسرکے وارنٹ گرفتاری جاری

    شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرانیوالےمدعی اور تفتیشی افسرکے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے مدعی اور عدالت کی طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر تفتیشی افسر کے وارنٹ جاری کئے ہیں-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر شیخ رشید کے خلاف کراچی اور بلوچستان میں درج مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام آباد وقوعہ کا مقدمہ صوبوں میں کیسے درج ہو سکتا ہے، عدالت نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کرلی۔

    عدالت نے کراچی کے تھانہ موچکو میں درج مقدمہ کے تفتیشی افسر کے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے اور حکم دیا کہ آئی جی سندھ قابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کروائیں گے۔

    الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا ڈیٹا جاری کردیا

    عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ پٹشنر نے کون سا غلیظ اورغیر اخلاقی لفظ استعمال کیا ہے جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ تفتیشی افسر نے تحقیقات کی ہوگی عدالت نے سرکاری وکیل سے دوبارہ استفسار کیا کہ اسلام آباد کے وقوعے کا موچکو کمیاڑی میں مقدمہ کیسے درج ہو گیا جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ سوشل میڈیا پر کسی نے دیکھا اور اس نے مقدمہ درج کروا دیا۔

    جسٹس طارق محمود نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد میں واقعہ ہو تو کیا کراچی میں مقدمہ درج کر دیں گے، بے نظیرشہید ہوئیں تو ان کا پرچہ لاڑکانہ نہیں راولپنڈی میں درج ہوا، اگر یہاں کوئی قتل ہوجائے سوشل میڈیا پر چل جائے تو کیا کراچی میں مقدمہ ہو گا۔

    پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن نے ضلع کچہری پیش کر دیا گیا

    شیخ رشید کے خلاف لسبیلہ میں درج مقدمہ کا تفتیشی افسر پیش ہوا، اور بتایا کہ مدعی کو تلاش کیا لیکن وہ نہیں مل سکاجسٹس طارق محمود نے استفسار کیا کہ ایف آئی آر کا کیا کیا ہے؟ آپ کو تفتیش سے تو نہیں روکا تھا تفتیشی افسر نے مؤقف پیش کیا کہ شیخ رشید کے خلاف ایف آئی آر خارج کریں گے۔

    عدالت نے مدعی مقدمہ علی اصغر کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے، اور ریمارکس دیئے کہ وارنٹس کی تعمیل آئی جی بلوچستان آئندہ سماعت تک کرائیں، اور آئندہ تاریخ سے پہلے رپورٹ بلوچستان پولیس جمع کرائےعدالت نے کیس کی مزید سماعت نومبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔

    ن لیگ کا 21 اکتوبرکو مینارپاکستان پرجلسے کا فیصلہ

  • ن لیگ کا 21 اکتوبرکو مینارپاکستان پرجلسے کا فیصلہ

    ن لیگ کا 21 اکتوبرکو مینارپاکستان پرجلسے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے 21 اکتوبرکو مینارپاکستان پرجلسے کا فیصلہ کر لیا-

    باغی ٹی وی: نوازشریف کی وطن واپسی والے روز 21 اکتوبر کو مسلم لیگ ن لاہور میں بڑا جلسہ کرے گی،نوازشریف نے ائیرپورٹ پر صرف سینئیرقیادت کو آنے کی ہدایت کی ہے،لندن سے واپس آنے والے نوازشریف حفاظتی ضمانت ملنے کی صورت خود عوامی استقبال سے خطاب کریں گے ۔

    پارٹی فیصلے کے مطابق نوازشریف بذریعہ ہیلی کاپٹر ایئرپورٹ سے مینارپاکستان جائیں گے اور ان کے جیل جانے کی صورت میں مینار پاکستان پراحتجاجی جلسہ ہوگا ملک بھر سے آنے والے رہنما و لیگی کارکنان مینارپاکستان پر جمع ہوں گے پروگرام کے مطابق نواز شریف مینار پاکستان جلسے سے خطاب کے بعد داتا دربار پر حاضری دیں گے-

    پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن نے ضلع کچہری پیش کر دیا گیا

    قبل ازیں پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے ویڈیولنک خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ ملک کو تباہی کی حالت پر پہنچانے والے سب سے بڑے مجرم ہیں، 70 سال میں اتنا بڑا جرم کسی نے نہیں کیا ہوگا کہ ملک کو ڈیفالٹ کے کنارے کھڑا کردیاگیا، ہم نے اپنا سیاسی سرمایہ داؤ پر لگاکرپاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے۔

    یا تواردومیں بتائیں یا پوری انگریزی بولیں،چیف جسٹس وکیل پر برہم

    انہوں نے کہا کہ کوئی زخمی پڑا ہو تو کیا اسے نہیں بچانا چاہیے؟ اسی طرح ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کی قیمت ہم نے ادا کی ہے، پاکستان کے درد کی خاطر ہم نے خلوص سے یہ قربانی دی ہے، پی ڈی ایم ملک کو ڈیفالٹ سے نہ بچاتی تو آج ملک میں پیٹرول ایک ہزار روپے لیٹر ہوتا، لکھ کر دیتا ہوں، انتخابات میں کامیاب بھی آپ ہی ہوں گے، میں نے پہلے بھی معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑا تھا، اب بھی اللہ تعالیٰ پر چھوڑا ہے، اللہ تعالیٰ آپ کویہ صلہ کامیابیوں کی صورت میں دے گا۔

    الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا ڈیٹا جاری کردیا

  • آج کی مہنگائی کے ذمے دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں،پرویز الہی

    آج کی مہنگائی کے ذمے دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں،پرویز الہی

    لاہور: سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن نے ضلع کچہری پیش کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی پرویزالٰہی کو لاہور کی ضلع کچہری میں پیش کر دیا ہے جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے سمعت کی، اور اینٹی کرپشن کی جانب سے پرویزالٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی-

    پرویز الٰہی کے وکیل رانا انتظار نے اعتراض کیا کہ پراسیکیوٹر دلائل نہیں دے سکتے، ان کے پاس اتھارٹی لیٹر نہیں ہے۔ کل انہوں نے ہی یہ فیصلہ چیلنج کردینا ہے جبکہ اینٹی کرپشن پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ پہلے والے بیل آرڈر میں بھی میرے دستخط موجود ہیں میں عدالت میں انڈرٹیکنگ دینے کو تیار ہوں کہ ان کیسز میں پیش ہونے کے لیے میرا آرڈر ہوا ہے۔

    بعد ازاں چوہدری پرویز الٰہی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی، جس میں انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس ابھی نہیں کرنی، آج کی مہنگائی کے ذمے دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں دونوں بھائیوں نے آئی ایم ایف سے غلط شرائط پر قرضے لیےچیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں مزید بے روز گاری ہونے جارہی ہے اس ملک کو بہتر کرنا ہوگا لوگ خودکشیوں پر اتر آئے ہیں،نگراں حکومت کے پیچھے نواز شریف اور شہباز شریف فارمولا ہے افغانستان جیسا ملک ہم سے آگے جارہا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پیٹرول کی یہ قیمت نہیں تھی ۔

    گزشتہ روز محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکرٹری لگانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا،ایف آئی آر کے متن کے مطابق پرویز الہٰی نے محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکرٹری لگایا، پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم کے طور پر کسی اسپیشل سروسز کے افسر کو نہیں لگایا جاسکتا،پرویز الہٰی نے مالی فائدے کے لیے محمد خان بھٹی کو اسپیشل سیکرٹری لگایا۔

    پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد پرویز الٰہی نے اُس وقت کے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو اپنا پرنسپل سیکرٹری بنایا تھا۔ تاہم دوسری جانب چوہدری پرویزالہٰی کو اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز منتقل کردیا گیا، پی ٹی آئی کے مرکزی صدر کو سخت سیکیورٹی میں منتقل کیا گیا۔

    پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

  • جوابی کارروائی، بھارت کا کینیڈا کے سینئر سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

    جوابی کارروائی، بھارت کا کینیڈا کے سینئر سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

    نئی دہلی: بھارت نے خالصتان تحریک کے رہنما کے قتل پر کینیڈین حکومت کے اقدام پر جوابی اقدام میں کینیڈا کے سینئر سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکے الزامات اور بھارتی سفیر کی ملک بدری کا فوری جواب دیتے ہوئے کینیڈا کے سفیر کو بھارت چھوڑنے کا حکم دیا ہے،انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے بھارت میں کینیڈا کے ہائی کمشنر کیمرون میک کے کو بھی طلب کیا اور انہیں بھارت میں مقیم کینیڈا کے سینئر سفارت کار کو ملک بدر کرنے کے فیصلے پر شدید احتجاج کیا۔
    https://x.com/MEAIndia/status/1704000754783265107?s=20
    بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی کا فیصلہ کینیڈین سفارت کاروں کی بھارتی اندرونی معاملات میں مداخلت اور کینیڈا کی بھارت مخالف سرگرمیوں کا ردعمل ہے،کینیڈا کے سینئر سفارتکار کو 5 روز میں ملک چھوڑنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

    معمول کے کیس سننا شروع،نئے چیف جسٹس نے 3 کیسز نمٹا دیئے

    بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے کینیڈا کے سینئر سفارت کار کو بھارت سے نکالنے پر کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے کہا ہے کہ یہ اقدام کینیڈا کی جانب سے بھارت انٹیلی جنس ایجنٹ کو ملک بدر کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے، تاہم اوٹاوا میں بھارتی ہائی کمیشن نے اس حوالے سے کوئی مؤقف پیش نہیں کیا۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس آج سے شروع ہو گا

    واضح رہےکہ کینیڈا کےوزیراعظم جسٹن ٹروڈو نےسکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجرکے قتل میں بھارت کوملوث قراردیا ہے،کینیڈا کے وزیراعظم نے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر عائد کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہمارے پاس اس حوالے سے ٹھوس ثبوت موجود ہیں جب کہ کینیڈا نے بھارتی کے سفارتکار کو بھی ملک بدر کیا ہےاس سلسلے میں کینیڈا کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہےکہ کینیڈا میں بھارتی انٹیلی جنس کے سربراہ پون کمار رائے کو بھی ملک بدر کیا جارہا ہے۔

    جناح ہاؤس کیس:اسد عمراورعلیمہ خان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع

  • یا تواردومیں بتائیں یا پوری انگریزی بولیں،چیف جسٹس وکیل پر برہم

    یا تواردومیں بتائیں یا پوری انگریزی بولیں،چیف جسٹس وکیل پر برہم

    اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کیس کی سماعت کے دوران دو زبانوں میں دلائل دینے پر وکیل پر برہم ہوگئے-

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ میں زمین تنازع سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، تو چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور وکیل کے مابین دلچسپ مکالمہ ہوا دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ پٹھان توسب سے اچھے ہوتے ہیں،جتنا اخلاق آپ کووہاں ملے گا ایسا کہیں اورنہیں، لیکن پٹھانوں کا بس یہ ہے کہ وہ دشمنی بڑی لمبی چلاتے ہیں۔

    وکیل نے جواب میں کہا کہ لگتا ہےمیں نے غلط جگہ پر ایسی بات کردی وکیل کے جملے پر عدالت میں قہقہے بکھر گئے وکیل کے جواب پر چیف جسٹس نے بھی مزاحیہ انداز میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ بینچ میں اس معاملے پر اتفاق رائے ہوگا چیف جسٹس پر ایک بار پھر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا۔

    الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا ڈیٹا جاری کردیا

    چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے شوقیہ مقدمہ بازی کوبند کرنا ہے چیف جسٹس وکیل کے اردو اور انگریزی دونوں میں دلائل دینے پر شدید برہم ہوگئے اور کہا کہ آپ نے 2 زبانوں کا قتل کیا ہے، یا تو اردو میں بتائیں یا پوری انگریزی بولیں۔

    دوسری جانب بھارت کے بعد پاکستان عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے والا دوسرا ایشیائی ملک بن گیا، کینیڈا اور برطانیہ میں بھی عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا نظام رائج ہے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی براہ راست سماعت سے ملک کی عدالتی تاریخ میں پہلی بار کسی کیس کی لائیو اسٹریمنگ کی گئی عام طور پر کمرہ عدالت کے اندر کیمرے لانے اور تصویر کھینچنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

    ریلویز پولیس نےمہنگا ترین موبائل فون برآمد کرکے مسافر کے حوالے کردیا

    عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے والا پاکستان پہلا ملک نہیں بلکہ دنیا میں اس کی مثالیں پہلے ہی موجود ہیں کینیڈا، برطانیہ، برازیل اور جنوبی افریقہ کی اعلیٰ عدالتوں میں بھی عدالتی مقدمات کی لائیو اسٹریمنگ کا طریقہ اپنایا جاتا ہے ایشیائی ممالک کی بات کی جائے تو سپریم کورٹ آف انڈیا نے ستمبر 2022 میں پہلی مرتبہ آئینی معاملات کی لائیو اسٹریمنگ شروع کی تھی بھارت میں اس نظام کا آغاز ایک طویل بحث کے بعد شروع ہوا۔

    معمول کے کیس سننا شروع،نئے چیف جسٹس نے 3 کیسز نمٹا دیئے

  • الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا ڈیٹا جاری کردیا

    الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا ڈیٹا جاری کردیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے2018 سے 2023 تک کا صوبہ وار ووٹرز کا موازنہ ڈیٹا جاری کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کے مطابق جولائی 2023 ڈیٹا کے مطابق ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار 272 تک ہے، اور 2018 میں ملک میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار409 تھی۔

    الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق 2023 میں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 41 ہزار554 تک پہنچ گئی ہے، 2018 میں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 65 ہزار 447 تھی ڈیٹا کے مطابق 2023 میں پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 582 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ یہاں 2018 میں ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 771 تھی۔

    عید میلادالنبی پر اسپیشل میلاد ٹرین چلائی جائیگی

    سندھ میں 2018 میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244 تھی، جو 2023 میں بڑھ کر 2 کروڑ 66 لاکھ 51 ہزار 161 تک پہنچ گئی ہے2023 میں خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 2018 میں خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 53 لاکھ 14 ہزار 169 تھی بلوچستان میں 2023 میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 84 ہزار 595 تک پہنچ گئی ہے، یہاں 2018 میں ووٹرز کی تعداد 42 لاکھ 99 ہزار 494 تھی۔

    ریلویز پولیس نےمہنگا ترین موبائل فون برآمد کرکے مسافر کے حوالے کردیا

  • ریلویز پولیس نےمہنگا ترین موبائل فون برآمد کرکے مسافر کے حوالے کردیا

    ریلویز پولیس نےمہنگا ترین موبائل فون برآمد کرکے مسافر کے حوالے کردیا

    لاہور: ریلویز پولیس اہلکاروں نے گم ہونے والا 5 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون برآمد کرکے مسافر کے حوالے کردیا۔

    باغی ٹی وی:ترجمان ریلویز کے مطابق ریلویز پولیس لاہور ڈویژن نے بے مثال کارروائی کرتےہوئے 5 لاکھ 60 ہزار مالیت کا موبائل فون ڈھونڈ کر مسافر کے حوالے کردیا ہے محمد علی نامی مسافر لاہور سے کراچی سفر کر رہا تھا، اور دوران سفر اس کا 5 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون ٹرین کی بوگی میں گم ہوگیا تھا، تاہم پولیس اہلکاروں نے مسافر کا موبائل فون ڈھونڈ نکالا، اور اسے متعلقہ مسافر کے حوالے کردیا۔

    عید میلادالنبی پر اسپیشل میلاد ٹرین چلائی جائیگی

    دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے بھی کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا اور ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا ہےجبکہ پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا، 5 فیصد کرایوں میں اضافے کا اطلاق 19 ستمبر سے ہوگا کرایوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق کرایوں میں اضافہ تمام مال گاڑیوں اورایکسپریس ٹرینوں ہوگا، نوٹیفکیشن کے مطابق 250 کلو میٹر تک چلنے والی شٹل اور پسنجر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔

    ریلوے کے کرایوں میں اضافہ

    واضح رہے کہ پاکستان ریلویز نے عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے اسپیشل میلاد ٹرین چلانےکا فیصلہ کیا ہے،محکمہ ریلوے کے مطابق میلاد اسپیشل ٹرین 19 ستمبر کو کراچی سے راولپنڈی کےلیے روانہ ہوگی میلاد اسپیشل ٹرین کراچی سےبراستہ لودھراں، فیصل آباد اور لالا موسیٰ سے ہوتے ہوئے 20 ستمبر کو راولپنڈی پہنچے گی پاکستان ریلوے کی جناب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے-

    گوشت کا کھانے میں کم استعمال کرکے موسمیاتی تغیر میں کمی لائی جا سکتی ہے،تحقیق

  • پھوپھا نے 7 سالہ بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا

    پھوپھا نے 7 سالہ بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا

    کراچی: گوجرانوالہ کے علاقے جھنگی سے 2 روز قبل اغوا کی جانے والی 7 سالہ بچی کو قتل کردیا گیا، سندھ ہائیکورٹ نے کمسن بچی کےاغوا و زیادتی کےملزم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ملزم امجد علی کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی:پولیس کے مطابق شکایت ملنے پر پولیس نے کارروائی کی جس دوران پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا بچی کو قتل کرنے والا ملزم اس کا پھوپھا نکلا جس نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے،ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزم بچی کو اپنے اسکریپ کے گودام میں لےگیا جہاں اس نے زیادتی کے بعد بچی کو قتل کردیا ملزم نے جرم چھپانے کیلئے لاش بوری میں ڈال کر سیوریج نالے میں بہا دی، بچی کی لاش نالے سے نکالنے کیلئے آپریشن آج صبح شروع ہوگا۔

    دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں کمسن بچی کے اغوا و زیادتی کیس میں پھانسی کی سزا کے خلاف ملزم امجد علی کی اپیل پر سماعت ہوئی، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے 2 فروری 2018 کو سکھن کے علاقے سے 8 سالہ بچی ماریہ کو اغوا کیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی، پولیس نے ملزم امجد علی کو 7 اپریل کو ملیر کے علاقے سے ایک اور بچی کو اغوا کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا، اور ڈی این اے رپورٹس سے بھی ملزم پر الزامات کی تصدیق ہوئی۔

    جناح ہاؤس کیس:اسد عمراورعلیمہ خان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کی سرگرمیوں سےعلاقےکےلوگوں نے لڑکیوں کو تعلیم کیلیے بھیجناچھوڑ دیا تھا، پولیس افسران کے اسکولوں اور مدرسوں کے دورے سے یہ بات سامنے آئی کہ والدین صورتحال سے خوفزدہ ہیں، اس لیے ملزم کے خلاف دہشت گردی کی دفعات بھی مقدمے میں شامل کی گئیں عدالت نےبچی کےاغوا و ذیادتی کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی اور ملزم امجد علی کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ ماتحت عدالت نے ملزم کوپھانسی اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

    بھارتی حکومت نے کینیڈین وزیر اعظم اور وزیرخارجہ کے دعووں کو مسترد کردیا

  • شیخ رشید کی گرفتاری، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

    شیخ رشید کی گرفتاری، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

    لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدکو حراست میں لیے جانے پر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

    باغی ٹی وی : لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی حراست کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی سماعت میں شیخ رشید کے وکیل ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت عدالت نے آر پی او، سی پی او، آئی جی پنجاب اوروفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی اور حکم دیا کہ شیخ رشید کی حراست سے متعلق فریقین 22 ستمبر تک رپورٹ جمع کرائیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب پولیس نے شیخ رشید احمد کو راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا، شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم عمران کو بھی حراست میں لیا گیا تھا ،شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی وکیل سردار عبدالرازق خان کے مطابق شیخ رشید کے دو بھتیجوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    جناح ہاؤس کیس:اسد عمراورعلیمہ خان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع

    انہوں نے کہا تھا کہ شیخ رشید کے خلاف پنجاب میں کوئی مقدمہ درج نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر10 مئی کو پی ٹی آئی نے ریلی نکالی تھی، احتجاجی ریلی کےخلاف تھانہ کوہسارمیں مقدمہ درج کیاگیا اور مقدمے میں شیخ رشید کو بھی نامزد کیا گیا ہے، شیخ رشید کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا۔

    معمول کے کیس سننا شروع،نئے چیف جسٹس نے 3 کیسز نمٹا دیئے

  • معمول کے کیس سننا شروع،نئے چیف جسٹس نے  3 کیسز نمٹا دیئے

    معمول کے کیس سننا شروع،نئے چیف جسٹس نے 3 کیسز نمٹا دیئے

    اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 3 کیسز نمٹا دیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے آج سے معمول کے کیس سننا شروع کردئیے ہیں، اور ان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے5میں سے3 کیسز نمٹا دئیے ہیں،سپریم کورٹ نے سروس میٹر میں پاکستان پوسٹ کی درخواست خارج کردی ہےقتل کے کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی، اور سی ڈی اے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے کیس میں ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی، جب کہ ملازمت بحالی کیلئے دائراپیل میں وکیل کی استدعا پر 2 ہفتوں کا وقت دے دیا۔

    کراچی سمیت ملک بھر میں کل تک مزید بارشوں کا امکان

    واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اتوار کو چیف جسٹس کا حلف لیا تھا اورگزشتہ روز ان کی سربراہی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر فُل کورٹ نے سماعت کی تھی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گارڈ آف آنر لینے اور بلٹ پروف گاڑی بھی لینے سے انکار کردیا تھا چیف جسٹس نے اسلام آباد پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ لوگوں کا بہت سا تعاون چاہیے، آج میری میٹنگز اور فل کورٹ ہے، آپ لوگوں سے تفصیل سے ملوں گا لوگ سپریم کورٹ خوشی سے نہیں آتے، اپنے مسائل ختم کرنے کے لئے آتے ہیں، لہٰذا آنے والے لوگوں سے مہمان جیسا سلوک کریں یقیناً کچھ لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے، انصاف کے دروازے کھلے اور ہموار رکھیں اور آنے والے لوگوں کی مدد کریں-

    حکومت کا ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ