Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • فرانس: شخص نے  بیوی اور 4 بچوں کو  بیدردی سے قتل کر دیا

    فرانس: شخص نے بیوی اور 4 بچوں کو بیدردی سے قتل کر دیا

    فرانس میں ایک گھر سے خاتون اور ان کے 4 بچوں کی لاشیں ملی ہیں جس پر پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر میوکس میں مقتولین کے رشتے دار اُن سے ملنے گھر آئے تھے دروازہ نہ کھولےجانے پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی،پولیس گھر کے اندر داخل ہوئی تو خون میں لت پت 5 لاشیں پڑی ہوئی تھیں اور مقتولہ کا شوہر لاپتا تھا جب کہ گھر میں کوئی توڑ پھوڑ کی گئی تھی اور نہ ہی کچھ چوری کیا گیا تھا پیرس کے شمال مشرق میں 40 کلومیٹر (25 میل) دور میوکس کے ایک فلیٹ میں ان کی پانچ لاشیں ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز ہوا۔

    پڑوسی نے کئی بار خاندان تک پہنچنے کی کوشش کی اور جب اس نے دیکھا کہ شٹر نیچے ہیں، تو اس نے فیصلہ کیا کہ کچھ غلط ہےاس نے فرانسیسی میڈیا کو بتایا کہ اسے دروازے کے ہینڈل اور دروازے کے سامنے خون ملا تھا اور پھر پولیس کو بلایاپولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا، بالآخر اسے قریبی سیوران میں اس کے والد کے گھر سے گرفتار کر لیا۔

    عراق،ایئر بیس پر حملے میں امریکی زخمی،امریکہ کا بھی جوابی حملہ

    مسٹر بلیڈیئر نے کہا کہ ملزم گھریلو تشدد کے ایک سابقہ ​​کیس کی وجہ سے پولیس کو مطلوب تھا، حالانکہ اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا پراسیکیوٹر کے مطابق، 2019 میں، جوڑے کے تیسرے بچے کی پیدائش سے ایک ماہ قبل، مشتبہ شخص نے اپنے ساتھی پر چاقو سے حملہ کیا۔

    ورسیلز جوڈیشل پولیس سروس قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔ گھر سے جن 4 بچوں کی لاشیں ملی ہیں ان کی عمریں 9 ماہ سے 10 سال کے درمیان ہیں جبکہ خاتون کی عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے پولیس مقتولہ کے شوہر اور بچوں کے 33 سالہ والد کی تلاش میں تھی پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں بھی لیا ہے جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ مقتولہ کا شوہر ہی ہے-

    جمیعت اہلحدیث کے امیر کا ملک و قوم کیلئے خدمات پر نواز شریف کو …

    فرانس میں بچوں کے قتل کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ نومبر کے آخر میں 41 سالہ شخص نے اپنی 4، 10 اور 11 سالہ بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی تھی جب کہ اکتوبر میں بھی ایک پولس اہلکار نے اپنی 3 بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی تھی۔

  • جمیعت اہلحدیث کے امیر  کا ملک و قوم کیلئے خدمات پر نواز شریف کو خراج تحسین

    جمیعت اہلحدیث کے امیر کا ملک و قوم کیلئے خدمات پر نواز شریف کو خراج تحسین

    لاہور: جمیعت اہلحدیث پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر نے ملک و قوم کیلئے خدمات پر نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے جمیعت اہلحدیث پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر نے ملاقات کی مسلم لیگ (ن) کے چئیرمین راجہ محمد ظفر الحق، سینئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف بھی ملاقات میں شریک تھیں۔

    https://x.com/pmln_org/status/1739619071094854016?s=20

    پی پی پی رہنما صادق عمرانی کا پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں …

    مسلم لیگ(ن) کے الیکشن سیل کے چئیرمین سینیٹر اسحاق ڈار، پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں، سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب اور جمیعت اہلحدیث پاکستان کے صاحبزادہ فضل کریم بھی ملاقات میں موجود تھے ملاقات میں موجودہ صورتحال اور انتخابات کی تیاریوں پر مشاورت ہوئی قائدین نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کےلئے دونوں جماعتوں میں سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال کیا، پروفیسر ساجد میر نے ملک وقوم کے لئے خدمات پر نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔

    احتساب کرنا ہے تو سب کے ساتھ مساوی سلوک کیا جانا چاہئے،جاوید لطیف

    پروفیسر ساجد میر نے نیب ریفرنسز سے بریت پر نواز شریف اور مریم نواز شریف کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے سیاسی دشمنی میں آپ پر جھوٹے مقدمات بنائے، قوم نے ان کا حشر دیکھ لیا۔

    پی آئی اے کو گزشتہ پانچ سالوں میں 291 ارب روپے سے زائد نقصان کا …

  • بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

    بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

    اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں جمع کروائی گئی ہے، جس پر نیپرا کی سماعت کل ہوگی۔

    بجلی کی قیمت میں 4.66 روپے فی یونٹ کا اضافہ ماہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور بقایا جات کی مد میں مانگا گیا ہے، جس کے منظور ہونے کی صورت میں بجلی صارفین پر 36ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    نئے سال کے آغاز پر پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سردار سید رازی موسوی جاں بحق

    سی پی پی اے کی جانب سے قیمت میں اضافے کے لیے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماہ نومبر کے دوران پانی سے بجلی کی پیداوار 36.5 فیصد رہی، نیوکلیئر سے بجلی سے کی پیداوار 20 فیصد سے زائد رہی، ایک ماہ کے دوران مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 13 فیصد رہی، نومبر میں درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 6 فیصد سے زائد رہی، ایک ماہ کے دوران ایل این جی کے زریعے بجلی کی پیداوار 10.6 فیصد رہی جبکہ مقامی گیس سے بجلی کی پیداوار کا حصہ 9.2 فیصد رہا۔

    اوور سیز پاکستانی کے بینک اکاؤنٹ سے 41 کروڑ روپے غائب ہو گئے

  • ہمیں آج بھی ناشتہ نہیں ملا،اسرائیلی بمباری سے شہید ہونیوالی فلسطینی  بچی کی ڈائری وائرل

    ہمیں آج بھی ناشتہ نہیں ملا،اسرائیلی بمباری سے شہید ہونیوالی فلسطینی بچی کی ڈائری وائرل

    غزہ میں اسرائیلی حملوں اور بمباری کے دوران شہید ہونے ہونے والی 11 سالہ بچی کی شہادت کے بعد بچی کے ڈائری سے وائرل صفحات نے لوگوں کے دل چیر دیئے-

    باغی ٹی وی : اسرائیل نے المغازی کیمپ پربمباری کی جس میں سیلہ بھی اہلخانہ کے ساتھ موجود تھی،المغازی مہاجرین کیمپ میں رہنے والی 11 سالہ سیلا نے شہادت سے ایک دن قبل ڈائری لکھی تھی جس کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اس حملے میں سیلہ کے علاوہ اسکے چھوٹے بہن بھائی 8 سالہ ہالہ، 6 سال کی لین اور 5 سالہ حسین بھی شہید ہوئے،جبکہ سیلا کے ساتھ کھیلنے والےدیگربچے بھی شہید ہوگئے۔
    https://x.com/Timesofgaza/status/1739316445199147278?s=20
    سیلہ نے شہادت سے ایک روز قبل ڈائری میں اپنی آپ بیتی رقم کی تھی جو اس کے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہے،سیلہ نے لکھا کہ آج ہفتہ 23 دسمبر 2023 ہے میں صبح ساڑھے7 بجے اٹھی اورپھر اپنا بستر صاف کیا لیکن ہمیں آج بھی ناشتہ نہیں ملا، میں دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلنے لگی اورہمیں بہت مزا آیا، اس کے بعد ہم نے دوپہرکا کھانا ساتھ مل کر کھایا جس میں بہت مزیدار پیسٹریز اور پیزا تھے۔

    حماس اور اسلامی جہاد نےمستقل جنگ بندی کیلئے مصر کی تجویز مسترد کر دی

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے پیر کے روز المغازی مہاجرین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 70 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے کل 250 فلسطینی شہید ہوئے فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 674 ہوگئی ہے جب کہ 54 ہزار 536 فلسطینی زخمی ہیں۔

    ای سی پی کا انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے …

    دوسری جانب غزہ کے مرد و خواتین، بچوں اور بوڑھوں سے تضحیک آمیز اسرائیلی سلوک کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اسٹیڈیم میں بچے اور بڑے مردوں کو برہنہ کرکے قطار میں کھڑا کیا گیااسرائیل کی قید سے چھوٹ کر واپس غزہ آنے والے فلسطینیوں نےبدترین تشدد کے حوالے سے شکایات کرتے ہوئے کہا کہ برہنہ کرکے ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، غیر انسانی حربے آزمائے گئے۔

    شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سردار سید رازی موسوی جاں بحق

    قبل ازیں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے بھی اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے جن کے ساتھ انسانی ہمدردی کے سلوک کی ویڈیو عالمی میڈیا نے بھی نشر کی تھیں۔

  • کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی،درجنوں دکانیں خاکستر

    کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی،درجنوں دکانیں خاکستر

    کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی ، ابتدائی معلومات کے مطابق 80 سے100 دکانیں اور ان میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔

    باغی ٹی وی: رات گئے شاہ جہاں موبائل مارکیٹ کی ایک دکان میں آگ لگی آگ اتنی تیز تھی کہ فرسٹ اور سیکنڈ فلور کی دکانوں تک پہنچ گئی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچیں اہلکاروں نے دکانوں کے تالے اور شٹر توڑ کر آگ بجھائی 5 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیاآتشزدگی کے باعث 100 سے زائد دکانیں متاثر ہوئیں مارکیٹ کے گراونڈ فلور پر 8 سو سے زائد دکانیں موجود ہیں۔

    فائر بریگیڈ حکام نے شبہہ ظاہر کیا کہ آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے، تاہم کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد واضح ہوگا کہ آگ کس وجہ سے لگی فائر بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کی بجلی کئی گھنٹوں سے بند ہونے کے بعد فائر بریگیڈ ٹیم کو پانی کی سپلائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    لیگی امیدوار کا حامیوں سے قرآن پر حلف

    دھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند

    شدید ترین دھند،سڑکوں پہ اوور لوڈڈ ٹرالیاں،شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

  • اے این پی کے رہنما کا  پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

    اے این پی کے رہنما کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے ناراض رہنما عدنان جلیل نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عدنان جلیل نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول نے پیار اور عزت دی، ان دونوں کے پیارکے سبب پی پی میں جانےکا فیصلہ کیا ہے، وزارت کے دوران ایمل ولی نےکرپٹ افسرکو سپورٹ کرنےکا کہا جس پر انکارکیا، کرپٹ افسر کو سپورٹ سے انکار پرپارٹی قیادت خفا ہوئی اور وزرات سے ہٹادیا گیا۔

    واضح رہے کہ مرحوم رہنما حاجی عدیل کے بیٹےعدنان جلیل نے پی کے 81 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں اور چند روز قبل آصف زرداری نے ان سے ملاقات کرکے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی،عدنان جلیل اسی ہفتے آصف زرداری سےملاقات میں پارٹی میں شامل ہونےکا اعلان کریں گے جبکہ اےاین پی نےبھی عدنان جلیل کو منانے کے لیے جرگہ بھیجا تھا۔

    نئے سال کے آغاز پر پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    اوور سیز پاکستانی کے بینک اکاؤنٹ سے 41 کروڑ روپے غائب ہو گئے

    لیگی امیدوار کا حامیوں سے قرآن پر حلف

  • نئے سال کے آغاز پر پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    نئے سال کے آغاز پر پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    اسلام آباد: یکم جنوری 2024 سےپیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے ۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے پندرہ روز کیلئے پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 1.72 روپے کمی متوقع ہے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 1 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے،نگران وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 31 دسمبرکو کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی عوام نے سال 2023 میں ملکی تاریخ کا سب سے مہنگا پیٹرول اورڈیزل خریدا،رواں سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 116 روپے 58 پیسے تک اضافہ ہوا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں فی لیٹر 30 روپے تک اضافہ کیا گیا ڈیزل 30 اور پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا، اس وقت ڈیزل اورپیٹرول کے فی لیٹر پر60، 60 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے-

    اوور سیز پاکستانی کے بینک اکاؤنٹ سے 41 کروڑ روپے غائب ہو گئے

    2023 کےآغاز پر فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 227 روپے 80 پیسے تھی سال2023کے اختتام پر فی لیٹر پیٹرول کی قیمت267 روپے 34 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 276 روپے 19 پیسے ہوگئی ہے.پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 16 ستمبر کو نگران حکومت میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی تھیں جب فی لیٹر پیٹرول کی قیمت سب سےزیادہ 331 روپے 38 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت سب سے زیادہ 329 روپے 18 پیسےہوگئی تھی۔

    لیگی امیدوار کا حامیوں سے قرآن پر حلف

  • اوور سیز پاکستانی کے بینک اکاؤنٹ سے 41 کروڑ روپے  غائب ہو گئے

    اوور سیز پاکستانی کے بینک اکاؤنٹ سے 41 کروڑ روپے غائب ہو گئے

    کراچی: اوورسیز پاکستانی کے بینک اکاؤنٹ سے 41 کروڑ روپے کی خطیر رقم غائب ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق اوورسیزپاکستانیوں کے غیر ملکی بینک کے فکس ڈیپازٹ سے 41 کروڑ روپے غائب ہوگئے اوورسیزپاکستانی فہد بٹ اوران کے اہلخانہ نے 2017 میں غیرملکی بینک کی کراچی برانچ میں 8 لاکھ 66 ہزارامریکی ڈالرزاور 1 کروڑ روپے کیش فکس ڈپازٹ کروائے تھے فہد بٹ اوران کی فیملی کو بینک سے منافع مسلسل ملتارہا تاہم رواں سال کے نومبرمیں اوورسیز پاکستانی فہد بٹ کی جانب سے بینک رقم نکلوالنے پہنچنے پرانکشاف ہوا کہ اکاؤنٹ خالی ہے بینک عملے نے متاثرہ فرد کو شکایت پرجواب دیا کہ رقوم آپ نے خود نکلوائی ہیں متاثرہ فیملی کی جانب سے بینک کے عدم تعاون اور فراڈ کی تحقیقات کے لئے تحریری درخواست پرایف آئی اے نے متعلقہ بینک سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

    حماس اور اسلامی جہاد نےمستقل جنگ بندی کیلئے مصر کی تجویز مسترد کر دی

    لیگی امیدوار کا حامیوں سے قرآن پر حلف

    دوسری جانب کراچی میں رواں سال میں اب تک گاڑی اور موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی 5 ہزار 420 وارداتیں رپورٹ ہوئیں رواں سال شہر قائد میں دیگر جرائم کے ساتھ لٹیروں نے شہریوں کو ان کی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے بھی محروم کیا 4 ہزار 3 سو 96 موٹرسائکل چوری ہوئیں 8 سو 17 موٹرسائیکلوں کو گن پوئنٹ پر چھینا گیا جبکہ ایک سو بیاسی گاڑیاں چوری ہوئیں اور 25 گاڑیوں کو گن پوئنٹ پر چھین لیا گیا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اب تک صرف 2 سو 65 موٹر سائیکل اور 54 گاڑیوں کو برآمد کرایا گیاشہریوں کا کہنا ہے اپنی سواری محنت کی کمائی سے خریدتے ہیں لیکن ڈاکو فوری چھین کر فرار ہوجاتے ہیں، شہر کا کوئی وارث نہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہماری جان و مال کی حفاظت کیلئے کراچی پولیس کو سنجیدہ سکیورٹی انتظامات کرنے چاہئیں۔

    دھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند

  • وفاقی پولیس نے بلوچ یکجہتی کونسل کیطرف سے پھیلائی جانے والی خبروں کو پراپیگنڈہ قرار دیدیا

    وفاقی پولیس نے بلوچ یکجہتی کونسل کیطرف سے پھیلائی جانے والی خبروں کو پراپیگنڈہ قرار دیدیا

    اسلام آباد : پولیس نے بلوچ یکجہتی کونسل کی طرف سے پھیلائی جانے والی خبروں کو محض پراپیگنڈہ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : سرکاری خبررساں ادارے ” اے پی پی” کے مطابق پیر کو اسلام آباد پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ مظاہرین کا قافلہ ڈاکٹر ماہ رنگ ، سمی دین بلوچ کی قیادت میں اسلام آباد پہنچا تو اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے مظاہرین کو بھرپور سیکیورٹی کے ساتھ ایف نائن پارک میں بیٹھنے اور احتجاج ریکارڈ کروا نے کی دعوت دی لیکن مظاہرین نے اس دعوت کو ٹھکرا دیا اور ریڈ زون میں جانے پر اصرار کیا، بڑی تعداد میں نقاب پوش ڈنڈا بردار مظاہرین نیشنل پریس کلب پہنچے جبکہ ڈنڈا بردار مظاہرین نے سری نگر ہائی وے بند کردی-

    اسلام آباد پولیس کے مطابق ریاست کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کی، سڑکیں بند ہونے سے سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر ٹریفک میں پھنس گئے جبکہ معمولات زندگی بے حد متاثر ہوئے باوجود اس کے پولیس نے تحمل سے کام لیا اور مذاکرات کے ذریعے سڑکیں کھلوائیں، اس سارے عمل کے دوران کسی طاقت کا استعمال نہیں کیا گیا بلکہ مظاہرین کو پرامن رہنے کی درخواست کی جاتی رہی لیکن سوشل میڈیا کے ذریعے قومی و بین الاقوامی سطح پر ایک بھرپور پراپیگنڈہ مہم چلائی گئی کہ مظاہرہ میں شامل عورتوں، بچوں پر تشدد کیا گیا جبکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا-

    24 جنگی کارروائیوں میں 48 صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کیا، القسام …

    پولیس کے مطابق مظاہرین نے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی لیکن پولیس نے صبر و تحمل سے کام لیا اور قانون کے مطابق برتائو کیااس کے ساتھ پراپیگنڈہ پھیلایا گیا کہ بچوں، عورتوں پر ٹھنڈا پانی پھینکا گیا جبکہ ایسا کچھ نہیں ہوا، پانی وہاں پھینکا گیا جہاں ڈنڈا بردار لوگ ہائی سیکیورٹی زون میں داخلے کی کوشش کررہے تھے وہاں کوئی عورت یا بچہ موجود نہیں تھا ابھی تک ایک جھوٹ پھیلایا جارہا ہے کہ 100 لوگ پولیس حراست میں ہیں، ایسا کچھ نہیں، 290 لوگ جو پولیس حراست میں تھے ان کو وزیراعظم پاکستان کی اور ان کی تشکیل کردہ کمیٹی اور گورنر بلوچستان کی ہدایات پر رہا کردیا گیا تھا جس کے بعد انتظامیہ اور پولیس حکام نے مظاہرے کی جگہ کا دورہ بھی کیا اور دہشت گردی تھریٹ کے پیش نظر بھرپور سیکیورٹی اقدامات اٹھائے۔

    کسی کو بھی انتخابی نشان بلے کی پیشکش نہیں کی گئی، الیکشن کمیشن

    وفاقی پولیس کے مطابق پولیس حراست میں کوئی مظاہرین موجود نہیں پولیس کے خلاف ایک پراپیگنڈہ مہم چلائی گئی اور کچھ لوگوں نے سستی شہرت کے لئے جعلی ویڈیوز اور جھوٹ پھیلانے کی کوشش کی، پولیس نے نہ ہی کسی عورت کے ساتھ بدسلوکی کی، نہ ہی کسی بچے کو گرفتار کیا اور نہ ہی کسی کے ساتھ بدسلوکی کی، بعض شرپسند عناصر اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے تمام تر جھوٹ پر مبنی افواہیں اور پراپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں، اسلام آباد پولیس اس تمام پراپیگنڈہ کے باوجود مظاہرہ میں شامل افراد کو بھرپور سکیورٹی فراہم کررہی ہے-

    کاغذات نامزدگی کی مد میں وصول ہونے والی فیس کی تفصیلات جاری

    بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں موجود ہر فرد کی سیکیورٹی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ،پولیس کا کام ریاست کی رٹ پر عمل درآمد کروانا، شہر اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اورمعمولات زندگی کو بحال رکھنا ہے، پرامن مظاہرہ ہر شہری کا حق ہے لیکن ڈنڈا بردار فورس لے کر معمولات زندگی کو روکنا اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا ہرگز برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

  • لیگی امیدوار کا حامیوں سے قرآن پر حلف

    لیگی امیدوار کا حامیوں سے قرآن پر حلف

    مظفر گڑھ: مسلم لیگ (ن) کے انتخابی امیدوار باسط سلطان بخاری کی جانب سے حامیوں سے قرآن پر حلف لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے امیدوار باسط سلطان بخاری نے اپنے حامیوں سے قرآن پاک پر حلف لیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے باسط بخاری کا کہنا تھا کہ حلف کا مقصد مخالفین کے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینا تھا،مخالفین ہماری سیاسی قوت کے حوالے سے پروپیگنڈا کر رہے تھے سابق چیئرمینوں کی خواہش پر ان سے حلف لیا گیا، حلف کا مقصد مخالفین کے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینا تھا۔

    واضح رہے کہ باسط سلطان بخاری نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی انہوں نے این اے 176، این اے 177، پی پی 272 اور 273 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

    کسی کو بھی انتخابی نشان بلے کی پیشکش نہیں کی گئی، الیکشن کمیشن

    شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سردار سید رازی موسوی جاں بحق

    کاغذات نامزدگی کی مد میں وصول ہونے والی فیس کی تفصیلات جاری