Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • غیر شرعی نکاح کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی نوٹس جاری

    غیر شرعی نکاح کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی نوٹس جاری

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح سے متعلق کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح سے متعلق کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد قدرت اللہ کی عدالت میں ہوئی، پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا پیش ہوئے-

    پراسیکیوٹر رضوان عباسی کی جانب سے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی گئی اور کہا گیا کہ دائرہ اختیار کی درخواست پر دلائل کیلئے تیاری کرنی ہے جس کے لیے وقت درکار ہے پی ٹی آئی وکلا کے دائرہ اختیار کی درخواست پر دلائل کے بعد ہم دلائل دیں گے۔

    اسفندیار ولی خان کی ارباب غلام محمد کے قتل کی شدید مذمت

    دوسری جانب وکیل صفائی نعیم پنجوتھا نے بھی بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی اور کہا کہ عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کر رکھی ہے۔

    جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیئے کہ فرد جرم کا معاملہ آیا تو بشریٰ بی بی کی حاضری ضروری ہو گی جبکہ وکیل نعیم پنجوتھا کا کہنا تھا شیر افضل مروت دائرہ اختیار کی درخواست پر دلائل دیں گے عدالت نے کہا کہ دونوں فریقین کے دلائل ایک ہی تاریخ پر ساتھ ساتھ سن لیں گے، آپ اپنے دلائل سے قبل مختلف عدالتوں کے فیصلے بھی جمع کروا دیں۔

    دنیا کے5 ممالک کا نجرقتل کیس میں کینیڈا کیجانب سے بھارت کیخلاف تحقیقات کامطالبہ

    وکیل درخواست گزار نعیم پنجوتھا کا کہنا تھا گزارش اتنی ہے کہ آئندہ سماعت کی تاریخ چھوٹی دے دیں، جس پر جج قدرت اللہ نے کہا پیر تک سماعت ملتوی کر دیتے ہیں، فریقین ایک ساتھ دلائل دے دیں۔

    عدالت نے 25 ستمبر کو فریقین کے وکلاء کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ملتوی کر دی جج قدرت اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی نوٹس جاری کرکے ان سے جواب طلب کر لیا۔

    نگران وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سےملاقات

  • اسفندیار ولی خان کی ارباب غلام محمد کے قتل کی شدید مذمت

    اسفندیار ولی خان کی ارباب غلام محمد کے قتل کی شدید مذمت

    کوئٹہ: کچلاک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ارباب غلام جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق کچلاک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ارباب غلام کاسی ایڈوکیٹ کو قتل کیا ہے۔ اس حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ارباب غلام کاسی کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ارباب غلام کاسی ایڈوکیٹ کو قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ارباب غلام محمد کاسی کو کنپٹی پر دائیں جانب سے گولی لگی ہے، جائے وقوعہ سے ایک گولی کا خول بھی ملا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجوہات معلوم ہوسکیں گی۔

    دنیا کے5 ممالک کا نجرقتل کیس میں کینیڈا کیجانب سے بھارت کیخلاف تحقیقات کامطالبہ

    دوسری جانب سربراہ اے این پی اسفندیار ولی خان نے ارباب غلام محمد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی جلدگرفتاری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، ارباب غلام کاسی کی ٹارگٹ کلنگ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے بڑھتے واقعات کا تسلسل ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کو سنجیدہ نہیں لیا جارہا ،نہتے سیاسی کارکنان و ذمہ داران کو نشانہ بنانا حالات کی سنگینی کی عکاسی کر رہا ہے۔

    نگران وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سےملاقات

  • دنیا کے5 ممالک کا نجرقتل کیس میں کینیڈا کیجانب سے بھارت کیخلاف تحقیقات کامطالبہ

    دنیا کے5 ممالک کا نجرقتل کیس میں کینیڈا کیجانب سے بھارت کیخلاف تحقیقات کامطالبہ

    امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس میں کینیڈا کی جانب سے تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کردی۔

    باغی ٹی وی :دنیا کے5 اہم ممالک کا انٹیلی جنس اتحاد بھارت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر آ گیا، پانچوں ممالک نے نجر کو قتل کرنے کے الزامات انتہائی سنجیدہ قراردیئے ہیں اور آسٹریلیا نے نجر قتل کیس میں تشویش سے بھارت کواعلیٰ سطح پر آگاہ کردیا ہے۔

    آسٹریلوی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان الزامات پر آسٹریلیا کو گہری تشویش ہے اور تحقیقات پر نظر رکھے ہوئے ہے، آسٹر یلیا سمجھتا ہے کہ تمام ممالک کو دوسروں کی خودمختاری اورقانون کی بالادستی کا احترام کرنا چاہیے،آسٹریلیا اس ضمن میں شراکت داروں سے رابطے میں ہے اور بھارت کو اپنی تشویش سے سینیئرسطح پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    بھارت کے خلاف تحقیقات؛ امریکا بھی شامل

    امریکی میڈیا کے مطابق پانچوں ممالک نے جی ٹوئنٹی اجلاس سے پہلے ہی یہ معاملہ بھارت کے سامنے اٹھا دیا تھاجبکہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہے میں کینیڈا نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے کینیڈا میں سربراہ پون کمار رائے کو ملک بدر کردیا ہے۔

    دوسری جانب کینیڈا کے ایک سرکاری ذرائع نے دعوی کیا ہے کینیڈین حکومت نے برٹش کولمبیا میں بھارتی ایجنٹ کے ذریعے قتل کرائے گئے سکھ رہنما کی موت پر امریکی انٹیلی جنس حکام کےساتھ مل کر بہت قریب سے کام کیا ہے جبکہ روئٹرز کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ ملکی انٹیلی جنس ایجنسیاں 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی ایجنٹس کے ملوث ہونے کے قابل بھروسہ الزامات کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

    جوابی کارروائی، بھارت کا کینیڈا کے سینئر سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

    تاہم ذرائع نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ بہت قریب سے کام کر رہے ہیں جس میں کل وزیراعظم کا عوامی انکشاف بھی شامل ہے، معلومات کی حساسیت کی وجہ سے نام ظاہر نہ کرنے والے اہلکار نے کہا کہ کینیڈا کے قبضے میں موجود شواہد کو مناسب وقت پر شیئر کیا جائے گا اور سفارتی تناؤ کیشدت میں اضافہ کرنے والے اس معاملے نے بھارت کی کینیڈا سے تجارت کو بھی متاثر کیا ہے۔

    چینی صدر کے معتمد خاص اورسابق وزیرخارجہ کی برطرفی سے پردہ اٹھ گیا

  • نگران وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سےملاقات

    نگران وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سےملاقات

    نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی: ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات کے مختلف پہلوؤں کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور تمام شعبوں بالخصوص معیشت، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری میں باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا-

    وزیر خارجہ نے پاکستان کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے حصول میں خصوصی کردار ادا کرنے اور فراخدلانہ حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے اور جی سی سی کے رکن ممالک بالخصوص سعودی عرب کی جانب سے ممکنہ سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے قیام کے بارے میں آگاہ کیا۔

    پاک فوج؛ جونیئر لیڈرز نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. آرمی …

    نگران وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ آئی ٹی، توانائی، انفراسٹرکچر اور لیبر سمیت کلیدی شعبوں میں پاک سعودی تعاون کو تیز تر اور بڑھایا جانا چاہیے شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے گراں قدر کردار کو اجاگر کیا۔

    وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا منتظر ہے۔

    پی ڈی ایم ملک کو ڈیفالٹ سے نہ بچاتی تو آج پیٹرول ہزار روپے ہوتا. …

  • شہروز کاشف نے دوسری مرتبہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین کو سر کرلیا

    شہروز کاشف نے دوسری مرتبہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین کو سر کرلیا

    پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے دوسری مرتبہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو کو سر کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے 2021 میں پہلی بارماؤنٹ مناسلو سر کیا تھا، بعد ازاں 2021 میں ہی انکشاف ہوا تھا کہ مناسلو کا رئیل سمٹ پوائنٹ چند میٹر آگے ہے منگما جی کے انکشاف کے بعد شہروز کاشف نے مناسلو دوبارہ سر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    تاہم شہروز کاشف اس بار 8163 میٹر بلند چوٹی کی "ریئل سمٹ” پوائنٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، وہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 1 منٹ پر مناسلو ٹاپ پر پہنچے۔

    اقوام متحدہ کو اپنے قیام کے مقاصد کی عکاسی بہتر انداز میں کرنا چاہیے،ترک صدر

    واضح رہے کہ شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والےکم عمر ترین کوہ پیما ہیں،وہ واحد پاکستانی کوہ پیما ہیں جنھوں نے صرف 23 دنوں میں 8000 میٹر کی تین چوٹیوں پانچ مئی 2022 کو دنیا کی تیسری بلند ترین کنچن جنگا (8586 میٹر)، 16 مئی 2022 کو چوتھی بلند ترین لوتسے (8516) اور آج پانچویں بلند ترین مکالو (8463) کو سر کیا ہے۔

    سینیٹ کے وفد کا جنیوا کا کامیاب دورہ

    اس سے قبل شہروز نے دنیا کی دوسری بلند اور مشکل ترین چوٹی کے ٹو (8611 میٹر)، ماؤنٹ ایورسٹ (8848 میٹر)، براڈ پیک (8047 میٹر) کے علاوہ مکڑا پیک (3885 میٹر)، موسی کا مصلہ (4080 میٹر) چمبرا پیک (4600 میٹر)، منگلک سر (6050 میٹر)، گوندوگرو لا پاس (5585 میٹر)، خوردوپن پاس (5800) اور کہسار کنج (6050 میٹر) کو بھی سر کر رکھا ہے۔

    کشمور: این ڈی ایم اے کی طرف سے سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین …

  • اقوام متحدہ کو اپنے قیام کے مقاصد کی عکاسی بہتر انداز میں کرنا چاہیے،ترک صدر

    اقوام متحدہ کو اپنے قیام کے مقاصد کی عکاسی بہتر انداز میں کرنا چاہیے،ترک صدر

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل عالمی امن کی ضامن نہیں رہی بلکہ 5 مستقل ارکان کا میدانِ جنگ بن گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: اقوام متحدہ (یو این) جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنے قیام کے مقاصد کی عکاسی بہتر انداز میں کرنا چاہیے، امن کے قیام کیلئے نئی حکمت عملی اور ایجنڈے کی ضرورت ہے۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، امن میں کوئی شکست نہیں کھاتا،غیر ملکیوں سے نفرت، نسل پرستی اور اسلاموفوبیا نئے بحران کی شکل اختیار کرگئے ہیں۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس آج سے شروع ہو گا

    اپنے خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ نگورنو کاراباخ، آذر بائیجان کا علاقہ ہے، ترکیہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی جدوجہد کیلئے ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

    واضح رہے کہ جنرل ڈیبیٹ منگل 19 ستمبر کو صبح نو بجے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے خطاب کے ساتھ شروع ہواتھا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس جنرل اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں-

    کینیڈا نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کےسربراہ کو ملک بدر کر دیا گیا

    دنیا بھر سے 140 سے زائد رہنما اور ریاستی نمائندے خطاب کریں گے ، پاکستان کی نمائندگی کے لیے وزیراعظم انوار الحق نیویارک پہنچ گئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سےخطاب کریں گے ،دیرینہ روایت کے مطابق اقوام متحدہ کی78 ویں جنرل اسمبلی سے پہلا خطاب برازیل کے نمائندے کا ہوگا جبکہ اقوام متحدہ کے میزبان ملک کے طور پر دوسرا خطاب امریکی نمائندے کا ہوگا۔

    گوشت کا کھانے میں کم استعمال کرکے موسمیاتی تغیر میں کمی لائی جا سکتی ہے،تحقیق

  • پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے،منظور وسان

    پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے،منظور وسان

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ آج کل مجھے نیند نہیں آرہی اس لیے سیاسی خواب نہیں دیکھے۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن اسلام آباد کے دفتر آمد پر انہوں نے الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی سے ملاقات کی ملاقات میں پیپلز پارٹی کی طرف سے عام انتخابات اور حلقہ بندیوں سے تجاویز دی گئی ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا حلقہ بندیوں کے حوالے سے واویلا بلا جواز ہے، سندھ میں اعلی عہدے دار ان ہی میں سے ہیں، ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے کہ تھپڑ بھی مارتی ہے اور روتی بھی ہے، ایم کیو ایم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہر دور میں اقتدار میں رہی۔

    انہوں نے کہا کہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہوسکتے ہیں، عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی، پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے تاہم پی ٹی آئی مشکل حالات میں کمزور نظر آ رہی ہے ہم نے جیلوں میں بھی جیے بھٹو کا نعرہ لگایا-

    ایرانی تیل کی اسمگلنگ،آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ …

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے2018 سے 2023 تک کا صوبہ وار ووٹرز کا موازنہ ڈیٹا جاری کردیا الیکشن کمیشن کے مطابق جولائی 2023 ڈیٹا کے مطابق ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار 272 تک ہے، اور 2018 میں ملک میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار409 تھی۔

    الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق 2023 میں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 41 ہزار554 تک پہنچ گئی ہے، 2018 میں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 65 ہزار 447 تھی ڈیٹا کے مطابق 2023 میں پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 582 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ یہاں 2018 میں ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 771 تھی۔

    شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرانیوالےمدعی اور تفتیشی افسرکے وارنٹ گرفتاری جاری

    سندھ میں 2018 میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244 تھی، جو 2023 میں بڑھ کر 2 کروڑ 66 لاکھ 51 ہزار 161 تک پہنچ گئی ہے2023 میں خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 2018 میں خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 53 لاکھ 14 ہزار 169 تھی بلوچستان میں 2023 میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 84 ہزار 595 تک پہنچ گئی ہے، یہاں 2018 میں ووٹرز کی تعداد 42 لاکھ 99 ہزار 494 تھی۔

    ن لیگ کا 21 اکتوبرکو مینارپاکستان پرجلسے کا فیصلہ

  • چینی  صدر کے معتمد خاص اورسابق وزیرخارجہ کی برطرفی سے پردہ اٹھ گیا

    چینی صدر کے معتمد خاص اورسابق وزیرخارجہ کی برطرفی سے پردہ اٹھ گیا

    واشنگٹن: چین کے صدر کے معتمد خاص اور وزیر خارجہ چن گینگ کی چند ماہ قبل عہدے سے برطرفی کی حیران کن وجوہات سامنے آئی ہیں –

    باغی ٹی وی: امریکی خبررساں ادارے وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ چین میں حکمراں جماعت کی تنظیمی انکوائری میں سابق وزیر خارجہ 56 سالہ چن گینگ پر امریکا میں 40 سالہ صحافی خاتون کیساتھ غیر ازدواجی تعلقات کا انکشاف ہوا تھا، چین کے سابق وزیر خارجہ ریاستی کونسل کے پانچ اراکین میں شامل تھے جنہیں “غیر معمولی” وزیر سمجھا جاتا تھا اور وہ چینی صدر کے نہایت قریب بھی تھے۔

    وال اسٹریٹ جرنل نےیہ دعویٰ بھی کیاکہ انھیں دوافراد نےنام نہ ظاہر کرنےکی شرط پربتایاکہ سابق وزیرخارجہ چن گینگ امریکا میں ایک غیر ازدواجی تعلقات میں ملوث تھے اور اس تعلق سے ان کا ایک بچہ بھی ہےسابق چینی وزیر خارجہ کی امریکا میں گرل فرینڈ اور ان کے بچے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی تاہم ذرائع نے تصدیق کی کہ تحقیقات جاری ہیں کہ یہ عمل قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس آج سے شروع ہو گا

    وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق چین کی حکمراں جماعت کے ایک اہم اجلاس میں وزرا اور رہنماؤں کو وزیر خارجہ کی برطرفی سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ وہ طرز ندگی کے مسائل کا شکار تھے،(طرز ندگی کے مسائل حکمراں جماعت میں استعمال ہونے والی ایک اصطلاح ہے جس کا مطلب جنسی بدسلوکی ہے)-

    جبکہ دوسری جانب مقامی میڈیا میں یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ چین کے سابق وزیر خارجہ چن گینگ کیمبرج سے تعلیم یافتہ صحافی کے عشق میں مبتلا ہوگئے تھے جو مبینہ طور پر امریکا کی ڈبل ایجنٹ تھیں اور خاتون کا تائیوان اور ہانگ کانگ سے بھی تعلق تھا۔

    جوابی کارروائی، بھارت کا کینیڈا کے سینئر سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

    واضح رہے کہ چین کے سابق وزیر خارجہ کے معاشقے کا آغاز اس وقت ہوا جب وہ امریکا میں چین کے سفیر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے گینگ جولائی 2021 سے جنوری 2023 تک امریکا میں تعینات رہے اس کے بعد وزیر خارجہ بنائے گئے تھے لیکن 7 ماہ بعد ہی پُراسرار طور پر انھیں عہدے سے سبکدوش کردیا گیا تھا جس کی نہ تو وجہ بتائی گئی اور نہ ہی وہ خود منظرعام پر آئے۔

    چین کی وزارت خارجہ نے اپنے وزیر کی ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک عدم دستیابی کی وجہ ان کی گرتی ہوئی صحت کو قرار دیا تھا تاہم بعد ان کی برطرفی کی تصدیق کی تھی-

    بھارتی حکومت نے کینیڈین وزیر اعظم اور وزیرخارجہ کے دعووں کو مسترد کردیا

  • مریم اورنگزیب اورجاوید لطیف کیخلاف دہشتگردی کیس میں بڑی پیشرفت

    مریم اورنگزیب اورجاوید لطیف کیخلاف دہشتگردی کیس میں بڑی پیشرفت

    اسلام آباد: لیگی رہنما ؤں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف مذہبی بنیادوں پر نفرت پھیلانے کے الزام میں درج دہشت گردی کے مقدمہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے-

    باغی ٹی وی :اسلام آباد ہائیکورٹ میں مریم اورنگزیب ، جاوید لطیف ، سابق سیکرٹری شہیرہ شاہد ، سابق ایم ڈی پی ٹی وی سہیل خان اور پی ٹی وی کے راشد بیگ کے خلاف مقدمہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،لاہور پولیس نے مقدمہ خارج کرنے کے پراسس سے متعلق رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کراتے ہوئے کہا کہ مدعی مقدمہ نے کہا ہے کہ وہ کیس نہیں چلانا چاہتا اس حوالے سے اخراج رپورٹ بنا کر متعلقہ عدالت میں جمع کرائیں گے۔

    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جاوید لطیف و دیگر کے خلاف پشاور کے مقدمے سے متعلق رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کرلی اور مدعی مقدمہ رحمان اللہ کے پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئےعدالت نے کیس کی سماعت نومبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔

    پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن نے ضلع کچہری پیش کر دیا گیا

    واضح رہے کہ 19 ستمبر 2022 کو پی ٹی آئی حکومت میں پنجاب میں چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات کے تناظر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،مریم اورنگزیب او جاوید لطیف کے خلاف لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا مقدمہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف غلط بیانی کرکے عوام کو اشتعال دلانے کے الزام میں درج کیا گیا تھالاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں جامعہ مسجد عائشہ صدیقہ باگڑیاں کے امام وخطیب ارشاد الرحمان کی مدعیت میں درج مقدمے میں اے ٹی اے کے دفعات شامل ہیں۔

    شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرانیوالےمدعی اور تفتیشی افسرکے وارنٹ گرفتاری جاری

    بعد ازاں 20 ستمبر 2022 کو پشاور میں بھی وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف مقدمات درج درج کر لیے گئے پی ٹی آئی کارکن کی درخواست پر تھانہ رحمان بابا میں درج مقدمات میں 14 ستمبر کی سرکاری ٹی وی پر نشر پریس کانفرنس کا حوالہ دیا گیامقدمے کے متن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کی تقاریر ایڈیٹ کرکے چلائی گئیں، پراپیگنڈے سے پی ٹی آئی کارکن خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔

    ایرانی تیل کی اسمگلنگ،آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ …

  • ایرانی تیل کی اسمگلنگ،آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ طلب کر لی

    ایرانی تیل کی اسمگلنگ،آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ طلب کر لی

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں اسمگل شدہ تیل کی فروخت میں اضافے پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ طلب کر لی۔

    باغی ٹی وی: آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں ماہانہ ایک لاکھ 20 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ ہو رہی ہے آئی ایم ایف نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اب تک کے اقدامات کی تفصیلات بھی مانگ لیں، ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ بارڈ پر کسٹم، ایجنسی اہلکاروں، فورسز کی تعداد اور استعداد کار کو بڑھایا جائے۔

    ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات اسمگلنگ سے کسٹم اور لیوی کی مد میں 10 ارب سے زائد نقصان ہو رہا ہے، جس پر آئی ایم ایف نے کہا کہ ماہانہ 143 ملین لیٹر پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کو روکا جائے پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ بڑھنے سے درآمدی بل میں کمی سے ریونیو شارٹ فال ہوگا، اسمگلنگ نہ رکی تو ریونیو شارٹ فال بڑھنے کا خدشہ ہے آئی ایم ایف نے ایف بی آر اور وزارت خزانہ کور یو نیو بڑھانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

    شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرانیوالےمدعی اور تفتیشی افسرکے وارنٹ گرفتاری جاری

    واضح رہے کہ بلوچستان سے ایرانی پیڑول اورڈیزل کی اسمگلنگ عروج پر ہےاسمگل شدہ تیل کی حکام کی ملی بھگت سے سندھ اور پنجاب تک ترسیل کی جارہی ہے، ایرانی تیل سے لدی گاڑیوں اور مسافر بسوں کے باعث آئے روز حادثات بھی پیش آتے ہیں کوئٹہ سیمت ملک بھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھ جانے کے بعد ہمسایہ ملک ایران سے سستا ایرانی پیڑول بڑی مقدار میں بلوچستان سندھ اور پنجاب میں سمگل کیا جارہا ہے۔

    عارف حبیب لمیٹڈ ریسرچ کے جاری کردہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق اس اسمبگلنگ کے باعث پاکستان میں ڈیزل کی فروخت میں 43 فیصد کمی دیکھی گئی ہے،مالیاتی امور کے ایک ماہر عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ ٹرک انڈسٹری سے وابستہ بہت سے لوگوں کا رجحان ایرانی ڈیزل کی طرف ہوگیا ہے، جو کراچی کے مضافات میں آسانی سے دستیاب ہےجب بھی حکومت ڈیزل پر ٹیکس وصول کرنے کی کوشش کرتی ہے تو پرائس ڈیلٹا اسمگلنگ کو فروغ دیتا ہے۔

    ن لیگ کا 21 اکتوبرکو مینارپاکستان پرجلسے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ پچھلے ہفتے اسمگلنگ پر حساس ادارے نے رپورٹ وزیراعظم ہاؤس میں جمع کروا ئی جس میں انکشاف ہوا تےھا کہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں 90 سرکاری حکام اور 29 سیاست دان ملوث ہیں اسمگلنگ پر رپورٹ میں ایرانی تیل اور حوالہ ہنڈی کاروبار کی تفصیلات فراہم کی گئیں، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 722 کرنسی ڈیلر حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں، سب سے زیادہ 205 حوالہ اور ہنڈی ڈیلر پنجاب میں ہیں، خیبرپختونخوا میں 183 اور سندھ میں 176 ڈیلر حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرتے ہیں۔ اسی طرح بلوچستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 37 ڈیلر حوالہ ہنڈی میں ملوث ہیں، وفاقی دالحکومت میں 17 ڈیلر حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرتے ہیں۔

    پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن نے ضلع کچہری پیش کر دیا گیا

    ایران سے پاکستان کو سالانہ 2 ارب 81 کروڑ لیٹر سے زیادہ تیل اسمگل ہوتا ہے، ایرانی تیل کی اسمگلنگ سے سالانہ 60 ارب روپے سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے، ایرانی تیل کی اسمگلنگ سے ہونے والی آمدن دہشتگرد استعمال کرتے ہیں بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں 76 ڈیلرز تیل اسمگلنگ میں ملوث ہیں، ملک بھر میں 995 پمپ ایرانی تیل کی فروخت کا کاروبار کرتے ہیں۔

    رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں 90 سرکاری حکام اور 29 سیاستدان بھی ملوث ہیں، پی ایس او کی گاڑیاں بھی ایرانی تیل کی ٹرانسپورٹیشن میں ملوث ہوتی ہیں، ایران سے تیل ایرانی گاڑیوں میں اسمگل ہو کر پاکستان آتا ہیں۔