Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اسلام آباد میں امریکی سفیرکی الیکشن کمشنرسےملاقات پرامریکا کی وضاحت

    اسلام آباد میں امریکی سفیرکی الیکشن کمشنرسےملاقات پرامریکا کی وضاحت

    واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ ایسی اصلاحات کی حمایت کرتے رہیں گے جس سے پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے۔

    باغی ٹی وی: واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے کہا کہ امریکا پاکستان میں انتخابات کے نتائج پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتا پاکستان میں کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتے دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی آزاد اور منصفانہ انتخابات پر زور دیتے ہیں، جیسا کہ ہم پوری دنیا میں کرتے ہیں-

    اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کی پاکستان میں الیکشن کمیشن کے سربراہ سے ملاقات سے متعلق سوال پوچھنے پر انہوں نے صحافی کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے رابطہ کرنے مشورہ دیا اس ملاقات کے بارے میں مخصوص تبصرے کیلئے سفارت خانے سے رجوع کروں گا لیکن میں اس بات کا اعادہ کروں گا جو میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ امریکا پاکستان میں انتخابات کے نتائج کے حوالے سے کوئی موقف اختیار نہیں کرتا۔

    کراچی میں 114 تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تقرریاں اور تبادلے متوقع

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے 24 اگست کو چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی جس سے قبل الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا تھاافغانستان میں ڈالر کی شرح پاکستان میں ڈالر کی شرح سے چار گنا زیادہ ہونے سے متعلق ایک سوال کےجواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھاکہ ہم نے متعدد مواقع پران اصلاحات کی حمایت کےبارےمیں بات کی ہےجو پاکستان میں معیشت کی بہتری کی اجازت دیں گی، اور ایسا کرنا جاری رکھیں گے۔

    امریکا میں کورونا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

  • عمران خان کوجیل میں دیسی چکن دینےکیلئےاکاؤنٹ میں 79ہزارروپےجمع

    عمران خان کوجیل میں دیسی چکن دینےکیلئےاکاؤنٹ میں 79ہزارروپےجمع

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اٹک جیل میں کھانے کے لیے دیسی چکن دینے کے لیے ان کے اکاؤنٹ میں 79ہزار روپے جمع کروائے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے’جنگ‘ کے مطابق جیل میں بطور قیدی عمران خان کے اکاؤنٹ میں پہلے 50 ہزار اور دوسری مرتبہ 29 ہزار روپے جمع کروائے گئے، یہ رقم چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔

    اخبار کے مطابق جیل حکام نے کچھ روز قبل عمران خان کے ساتھ کھانے کا مینیو طے کیا تھا،چئیرمین پی ٹی آئی سے کہا کہ انہیں صبح ناشتے میں دو انڈے، روٹی اوران کےساتھ دہی لازمی دیا جائے، دوپہر اور رات کے وقت روٹی کے ساتھ مختلف دالیں اور سبزیاں ہیں عمران خان نے کہہ رکھا ہے کہ کھانے میں دیسی چکن انہیں اس دن دیا جائے جس دن وہ اس کا کہیں۔

    مراکش کے بعد اسرائیل تباہ کن مناظر کا شکار ہو سکتا ہے،ماہرین نے خبردار کر …

    ذرائع نے بتایا کہ قیدیوں کے لیے جیل مینیو میں ہفتے میں 4دن چکن ہوتا ہےلیکن پی ٹی آئی چیئرمین نے برائلر چکن دینے سے منع کر رکھا ہے عمران خان کو پچھلے 15 روز میں کھانے میں دو مرتبہ دیسی چکن دیا گیا ہے جس پر 8 ہزار سے زائد خرچ ہوئے جو ان کے اکاؤنٹ سے کاٹے گئے ہیں۔

    کراچی میں 114 تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تقرریاں اور تبادلے متوقع

  • مراکش کے بعد اسرائیل تباہ کن مناظر کا شکار ہو سکتا ہے،ماہرین نے خبردار کر دیا

    مراکش کے بعد اسرائیل تباہ کن مناظر کا شکار ہو سکتا ہے،ماہرین نے خبردار کر دیا

    ماہرین کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ مراکش کے بعد اسرائیل حکومت کی ناکامی کی وجہ سے شدید زلزلےسے تباہ کن مناظر کا مشاہدہ کر سکتا ہے-

    باغی ٹی وی: "یروشلم” رپورٹ کے مطابق اسرائیل حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار متان یاہو انگلمین نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ چھ ماہ پہلے، یہ ترکی تھا جمعہ کو مراکش کو ایک مہلک زلزلے کا سامنا کرنا پڑا اسرائیلی ریاست ان سخت یاد دہانیوں کے باوجود زلزلے کی تیاریوں کو نظر انداز کر رہی ہے کسی تباہی کے بعد تحقیقاتی کمیٹی کا انتظار کرنے کے بجائے یہ ضروری ہے کہ وزیراعظم اور متعلقہ وزارتیں فوری طور پر خامیوں کو دور کریں۔

    اسرائیل افریقی اور عرب ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہے اور اس وجہ سے اسے ایک بڑے اور مہلک زلزلے کے خطرے کا سامنا ہے،افریقی پلیٹ شمال جنوبی محور کے ساتھ منقسم ہے جسے ”بحیرہ مردار“ یا شامی افریقی رفٹ کہا جاتا ہےیہ رفٹ جنوبی ترکیہ سے شام، لبنان، وادی اردن، وادی عربہ، بحیرہ احمر، اور جنوب کی طرف افریقہ کے مشرقی ساحل کے ساتھ خلیج عقبہ تک پھیلی ہوئی ہے۔ ان رفٹ زونز کے قریب ترین علاقے بڑے زلزلوں کے لیے حساس ہیں۔

    پوری بستی میں اکلوتا زندہ بچ جانے والا مراکشی

    اسرائیل کے انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیز کے ایک سینئر محقق اور ماہر ارضیات ڈاکٹر ایریل ہیمن کے مطابق، اسرائیل میں شامی افریقی رفٹ کے ساتھ آنے والے زلزلوں کا پتہ آٹھویں صدی تک لگایا جا سکتا ہے اور یہ ہر 80 سال بعد آتے ہیں،چھ یا اس سے زیادہ شدت کا آخری بڑا زلزلہ 1995 میں ایلات کے علاقے میں آیا تھا۔

    ڈاکٹر ایریل ہیمن نے کہا کہ بہت سے چھوٹے زلزلے جو بمشکل محسوس کیے جاتے ہیں اس خطے میں باقاعدگی سے آتے ہیں اور بغیر کسی واقعے کے گزر جاتے ہیں۔ اس کے باوجود، اگلے 50 سالوں کے اندر جنوبی لبنان اور بحیرہ مردار کے جنوبی حصے کے درمیان ایک اور طاقتور زلزلے کے زیادہ امکان کو سمجھنا مناسب رہے گا’اسرائیل میں بڑیم شدت کا زلزلہ ”اگر“ نہیں بلکہ ”کب“ کا سوال ہے‘۔

    سعودی عرب اوریورپ تک نئی راہداری کابھارتی نقشہ جعلی ثابت

    انہوں نے کہا کہ مراکش میں تباہی اسرائیل کے لیے ایک اور انتباہی علامت ہے۔ ایسا زلزلہ یا شاید اس سے بھی زیادہ طاقتور زیادہ دور نہیں اگلا زلزلہ 10 منٹ یا 10، 20، 50 سال دور ہو سکتا ہے، تمام نئی ٹیکنالوجی کے باوجود، زلزلے کی پیش گوئی کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے ’ زیر زمین کچھ ایسی چیزیں ہیں جو ہو رہی ہیں، لیکن بہت آہستہ اور امید ہے کہ زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

  • ’کیرالا اسٹوری‘ اور ’غدر 2‘ جیسی فلمیں میں نے نہیں دیکھیں،نصیرالدین شاہ

    ’کیرالا اسٹوری‘ اور ’غدر 2‘ جیسی فلمیں میں نے نہیں دیکھیں،نصیرالدین شاہ

    ممبئی: بھارت کے لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ ’غدر 2‘ جیسی فلموں کی کامیابی پریشان کن بات ہے۔

    باغی ٹی وی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کشمیر فائلز اور غدر 2 جیسی فلموں کی مقبولیت ’پریشان کن‘ ہے فلموں کی مقبولیت کا انحصار جنونیت پر ہوگیا ہے جو نقصان دہ ہے، جتنے زیادہ آپ جنونی قسم کےمحب وطن ہوں گے، اتنے ہی مقبول ہوجائیں گے کیونکہ یہی عنصر ہے جو بھارت پر غالب ہے۔

    نصرالدین شاہ نے کہا اب صرف اتنا کافی نہیں ہے کہ آپ اپنے وطن سے محبت کریں بلکہ اسے ثابت کرنے کیلئے آپ کو ڈھول پیٹنا پڑتا ہے اور فرضی دشمن بنانا پڑتے ہیں،’کیرالا اسٹوری‘ اور ’غدر 2‘ جیسی فلمیں میں نے نہیں دیکھیں لیکن مجھے معلوم ہے کہ یہ کس متعلق ہیں۔کشمیر فائلز جیسی فلمیں کامیاب ہوجاتی ہیں لیکن سدھیر مشرا ، انوبھو سنہا ، ہنسل مہتا کی بنائی گئی فلموں میں کوئی بھی وہ سچائی نہیں دیکھتا جو وہ دکھانےکی کوشش کرتےہیں-

    لگتا ہے آج کل الیکٹریشنز بھی ڈراموں کے ناقد بنے ہوئے ہیں بشری انصاری

    واضح رہے کہ نصیر الدین شاہ فلم ’ مین وومن مین وومن کے ذریعے17 سال بعد ہدایتکاری کی دنیا میں واپسی قدم رکھنے والے ہیں یہ ان کی دوسری فلم ہوگی اس سے قبل انہوں نے عرفان کی فلم یوں ہوتا تو کیا ہوتا کی ہدایتکاری کی تھی ۔

    جب ماں کا انتقال ہوا میں‌امریکہ میں‌تھی فلائٹ نہ مل سکی فرح ندیم رو پڑیں

  • کراچی میں 114 تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تقرریاں اور تبادلے متوقع

    کراچی میں 114 تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تقرریاں اور تبادلے متوقع

    کراچی کے لگ بھگ 114 تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تقرریاں اور تبادلے متوقع ہیں۔

    باغی ٹی وی: سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا سلسلہ جار ہے میڈیا ذرائع کے مطابق یہ تبادلے اور تقرریاں آئندہ ایک دو روز میں متوقع ہیں، شہر کے تمام تھانےداروں سمیت لگ بھگ 300 سے زائد افسران کےایڈیشنل آئی جی کراچی کی سربراہی میں کمیٹی نے انٹرویوز کیے ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند، تینوں زون کے ڈی آئی جیز عاصم خان قائم خانی، غلام اظفر مہیسر، اسد رضا اور تمام ایس ایس پیز نے کراچی پولیس آفس (کے پی او) میں انسپیکٹر اور سب انسپیکٹر کے عہدے کے پولیس افسران کے انٹرویوز کیے۔

    90 دن میں نہیں تو 100 دن میں الیکشن ہوں گے. بلاول بھٹو زرداری

    پولیس ذرائع کے مطابق انٹرویوز میں تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اس لیے بلایا گیا تھا کہ ان کی تھانے میں تعیناتی کے دورانیہ اور کارکردگی کی جانچ پڑتال کی جائےطویل دورانیے تک کسی تھانے میں تعینات پولیس افسروں کو ہٹایا جا رہا ہے یا انہیں کسی دوسرے تھانے میں تعینات کیا جائے گا۔

    سندھ پولیس کا تمام تھانوں کو بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت

    نجی خبررساں ادارے جیو نیوزنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سابقہ دور میں اب تک ایس ایچ او کے عہدے پر تعیناتی سے محروم پولیس افسران کو بھی آئندہ کام کرنے کا موقع دیا جائے گا گزشتہ سالوں کے سیاسی دورانیے میں تعینات رہنے والے بیشتر ایس ایچ اوز کوعہدوں سے ہٹایا جا رہا ہے جبکہ کرپشن اور دیگر الزامات کا سامنا کرنے والے کئی ایس ایچ اوز کے خلاف تحقیقات بھی کی جائیں گی اس سلسلے میں لگ بھگ 80 ایس ایچ اوز کی فہرستیں تیار کی گئی ہیں اور بعض تلخ فیصلے بھی کیے جا رہے ہیں۔

    سندھ پولیس کے 18 ایس ایس پیز کے تقرر و تبادلے

  • ناسا کے رووَر نے مریخ پرآکسیجن پیدا کر لی

    ناسا کے رووَر نے مریخ پرآکسیجن پیدا کر لی

    واشنگٹن: ناسا نے پہلی بار اپنے پریسیورنس رووَر کی مدد سے مریخ پر آکسیجن پیدا کی جس سے ایک خلاباز تین گھنٹے تک سیارے پر زندہ رہ سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق رووَر جس نے فروری 2021 میں مریخ پر لینڈنگ کی تھی، نے اپنی مشین میں نصب آکسیجن پیدا کرنے والی ڈیوائس( MOXIE( Mars Oxygen In-Situ Resource Utilization Experiment، کا استعمال کرتے ہوئے دو سالوں کے دوران وقفے وقفے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو تبدیل کرکے آکسیجن پیدا کی مریخ پر پہنچنے کے بعد سے مائیکرو ویو سائز کے آلے نے 4.3 اونس (122 گرام) آکسیجن پیدا کی ہے یہ مقدار کتے کے 10 گھنٹے سانس لینے کے برابر مقدار ہے۔

    اپنی کارکردگی کے عروج کے دوران، MOXIE نے فی گھنٹہ 12 گرام آکسیجن 98 فیصد خالص یا اس سے بہتر پیدا کی، جو کہ اس آلے کے لیے NASA کے اہداف سے دوگنا ہے 7 اگست کو، MOXIE نے اپنی تمام ضروریات پوری کر کے 16ویں اور آخری بار کام کیا۔

    سمندرمیں مستقل انسانی اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ

    ناسا کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ کامیابی امید دلاتی ہے کہ انسانی زندگی ایک دن سُرخ سیارے پر برقرار رہ سکتی ہےواشنگٹن میں ناسا ہیڈکوارٹر میں اسپیس ٹکنالوجی مشن ڈائریکٹوریٹ رُکن سائنسدان ٹرڈی کورٹس نے کہا کہ ہمیں MOXIE جیسی کی ٹیکنالوجی پر فخر ہے جو مقامی وسائل کومستقبل کے ریسرچ مشنوں کے لیے مفید مصنوع میں تبدیل کر سکتی ہےاس ٹیکنالوجی کی مدد سے ہم ایک ایسے مستقبل کے قریب آ گئے ہیں جس میں خلاباز زمین سے دور رہتے ہوئے سرخ سیارے پر رہ سکتے ہیں۔

    پہلی مرتبہ کائنات میں بلبلہ نما ساخت دریافت

  • پہلی مرتبہ کائنات میں بلبلہ نما ساخت دریافت

    پہلی مرتبہ کائنات میں بلبلہ نما ساخت دریافت

    لندن: ہبل دوربین کی مدد سے حاصل شدہ تصاویر اور ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد بین الاقوامی ماہرینِ فلکیات نے پہلی مرتبہ کائنات میں ایک ایسی بلبلہ نما ساخت دریافت کی ہے جو کہکشاؤں پر مبنی ہے اور اس کی غیرمعمولی وسعت کا اندازہ ایک ارب نوری سال لگایا گیا ہے،جس کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ یہ بگ بینگ کے فوراً بعد کا ایک فوسل شدہ باقیات ہے۔

    باغی ٹی وی :ٹیم کے رکن کولن ہولیٹ، یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے سکول آف میتھمیٹکس اینڈ فزکس نے کہا کہ یہ بلبلہ ہماری اپنی ملکی وے کہکشاں سے 10 ہزار گنا بڑا ہے اور اسی کہکشاں سے 82 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے خیال ہے کہ یہ عظیم بلبلہ بگ بینگ کے فوری بعد پیدا ہوا تھا اور یوں قدیم کائنات کو سمجھنے میں ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے اسی بنا پر ماہرین نے اسے کائناتی رکاز (فاسل) بھی کہا ہے۔

    بھارتی شمسی ریسرچ مشن آدتیہ- ایل 1 کامیابی کے ساتھ تیسرے مدار میں داخل

    حیرت انگیز طورپربڑے اس کائناتی مظہر سے ایک جانب تو خود سائنسداں حیران ہیں تو دوسری جانب اس کا مطالعہ کئی دلچسپ انکشافات کا اضافہ کرتا ہے کولن ہولیٹ کہتے ہیں کہ اس کائناتی عجوبے کو دیکھ کر ہم خود انگشت بدنداں ہیں کیونکہ یہ ہم سے بہت ہی قریب ہے۔

    کیولن ہولیٹ نے یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ سے شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم اس کی تلاش بھی نہیں کر رہے تھے، لیکن ڈھانچہ اتنا بڑا ہے کہ یہ آسمان کے اس سیکٹر کے کناروں تک پھیل گیا جس کا ہم تجزیہ کر رہے تھے اسے دیکھ کر کائناتی پھیلاؤ کی رفتار معلوم کی جاسکتی ہےاور یہ ہمیں بتاتا ہے کہ ہماری کائنات کتنی وسیع ہوسکتی ہے ان کے مطابق اس دریافت کی روشنی میں کائناتی تاریخ کو نئے سرے سے لکھنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے-

    آب و ہوا کے مطالعے کے لیے پہلی پرواز شروع

    یہ تحقیق اس ہفتے کے ’ایسٹرفزیکل جرنل‘ میں شائع ہوئی ہے تحقیق کےمطابق ابتدائی کائنات میں گرم پلازمہ کی وجہ سے ثقلی اور ریڈیائی عمل سے صوتی (آواز) کی امواج خارج ہوئی تھیں جنہیں ’بیریئن اکاسٹک آسلیشن‘ (بی اے او) کہا جاتا ہے ماہرین نے 2005 میں بے اے او کے سگنل محسوس کئے تھے۔

    تاہم بگ بینگ کے 380000 برس بعد یہ عمل رک گیا، کائنات کچھ ٹھنڈی ہوئی اور کہیں کہیں بلبلوں کی شکلیں وجود میں آگئیں پھر یہ بلبلے پھیلے اور خوب بڑے ہوئے لیکن انہیں ہم ابتدائی کائنات کی اولین نشانیاں کہہ سکتے ہیں اور یہ بلبلہ بھی انہیں میں سے ایک ہے۔

    سمندرمیں مستقل انسانی اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ

  • ڈپٹی چیئرمین نیب عہدے سے مستعفی

    ڈپٹی چیئرمین نیب عہدے سے مستعفی

    اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہرشاہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ظاہر شاہ نےاپنا استعفی چئیرمین نیب کوبھیج دیا،تاحال ظاہر شاہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کی حتمی وجہ سامنے نہیں آئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چئیرمین نیب نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دیا۔

    قبل ازیں پراسیکیوٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) سید اصغر حیدر قبل از وقت عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے چئیرمین نیب کو استعفی بھجواتے ہوئے انہوں نے درخواست کی تھی کہ ان کا استعفی 12 ستمبر سے قبل قبول کیا جائے پروسیکیوٹر جنرل نیب کی مدت ملازمت فروری 2024 کو مکمل ہونا تھی،سید اصغر حیدر نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاونڈ کے ریفرنسز کی منظوری دینا تھی تاہم پراسیکیوٹر جنرل کے استعفے کے بعد یہ معاملہ التوا میں چلا گیا۔

    خاتون ٹک ٹاک پر اپنے گھر میں مسلح افراد کی شادی کی تقریب دیکھ کرحیران

    پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری کے بغیر نیب عدالت میں ریفرنس دائر کر سکتا نہ ہی ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پوگا جب کہ کیسز کی منظوری بھی نہیں ہوسکے گی نیب ترمیمی قانون کالعدم ہونے پر مقدمات کی بحالی کے لئے بھی پراسیکوٹر جنرل کی منظوری لازم ہے۔

    سعودی عرب میں اونٹنی کے دودھ سے ڈیری مصنوعات کی تیاری کا آغاز

  • خاتون ٹک ٹاک پر اپنے گھر میں مسلح افراد کی شادی کی تقریب دیکھ کرحیران

    خاتون ٹک ٹاک پر اپنے گھر میں مسلح افراد کی شادی کی تقریب دیکھ کرحیران

    سوڈانی خاتون اپنے گھر میں ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب سے شادی جیسی تقریب منعقد دیکھ کر حیران ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : سوڈان میں اپریل سے فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جاری کشیدگی میں سوئیڈش شہریوں کے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے اس کشیدگی کے دوران مسلح عناصر شہریوں کے حقوق کی پامالی کرتے ہوئے ان کے گھروں اور مال ودولت پر قابض ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق حال ہی میں سوئیڈش شہریوں کی جانب سے مختلف تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں موجود مسلح عناصر کو شہریوں کے گھر میں کھاتے پیتے، سوتے اور مختلف سرگرمیاں کرتے دیکھا جاسکتا ہے،تاہم اب یہ سلسلہ کھانے پینے اور سونے تک محدود نہیں رہا ہے بلکہ یہ مسلح افراد اب شہریوں کے گھر میں شادی بیاہ جیسی تقریبات بھی منعقد کرنے لگے ہیں-

    بھارتی شمسی ریسرچ مشن آدتیہ- ایل 1 کامیابی کے ساتھ تیسرے مدار میں داخل

    "العربیہ” کے مطابق ایک نوجوان سوڈانی شخص نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے ارکان ایک گھر میں شادی کی تقریب منعقد کر رہے ہیں ویڈیو پوسٹ کرنے والے شخص نے بتایا کہ اس کے دوست کی والدہ غلطی سے اپنے گھر کے اندر سے ٹک ٹاک ویڈیو میں ایک شادی کی تقریب دیکھی اور حیران رہ گئیں۔

    یاد رہے 15 اپریل کو فوج اور آر ایس ایف کے درمیان لڑائی شروع ہوئی جس میں اب تک لگ بھگ 7500 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    سابق امریکی سفیرپر دبئی کے امیر کیجانب سے ساس کو 60 ہزار ڈالر کے ہیرے …

  • سعودی عرب میں اونٹنی کے دودھ سے ڈیری مصنوعات کی تیاری کا آغاز

    سعودی عرب میں اونٹنی کے دودھ سے ڈیری مصنوعات کی تیاری کا آغاز

    ریاض: اونٹنی کے دودھ کی مصنوعات تیار کرنے والی پہلی "نوق” دکانوں کا افتتاح کیا ہے، جو اونٹ کی ڈیری مصنوعات میں مہارت رکھتی ہے۔

    باغی ٹی وی : کئی دہائیوں تک سعودی عرب میں اونٹوں کی معیشت ان کی خوبصورتی اور رفتار کے لیے مقابلوں تک محدود تھی، لیکن مملکت نے حال ہی میں اس شعبے کی تنظیم نو شروع کی ہے اور اس سے اربوں کی سرمایہ کاری کے لیے ایک مربوط معیشت میں بدلنے کا پلان بنایا ہےاونٹ اکانومی پروجیکٹ کا آغاز 2017 میں ایک خصوصی کلب کےقیام سے ہوا،اس نےاس شعبےکومنصوبوں اورسرگرمیوں میں وسعت دی اور ویٹرنری میڈیسن اور صنعتوں کے شعبے میں ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے بین الاقوامی اقتصادی فورمز کا انعقاد کیا۔ .

    اس منصوبے پر کئی سالوں سے مطالعے کو مبہم رکھنے اور اس کے حوالے سے مغربی سائنسی تحقیق کو نظر انداز کیے جانے کے نتیجے میں سرمایہ کاری کرنا مشکل رہا یہی وجہ ہے کہ اونٹنی کا دودھ ترقی میں پیچھے رہ گیا گذشتہ برسوں کے دوران خطے میں اس طرح کے منصوبے شروع کرنے میں تاخیر کی وجہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایک عقیدہ ہے کہ اونٹنی کے دودھ کو تازہ دودھ کے علاوہ کسی دوسری مصنوعات سے نہیں بنایا جا سکتا یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کاروں نے اسے ایک ناکامی کے طور پر دیکھا ہے۔

    سعودی عرب اوریورپ تک نئی راہداری کابھارتی نقشہ جعلی ثابت

    یہ اسٹور ان صارفین کے لیے نوگ کی تمام اعلیٰ معیار کی مصنوعات پیش کرے گا جو اونٹ کی ڈیری مصنوعات کے ذریعے فراہم کردہ غذائی فوائد سے فائدہ اٹھانے کے منتظر ہیں نوگ کے سٹور کے تصور کو قابلیت کے اضافے کے طور پر سمجھا جاتا ہے جو سعودی عرب میں ڈیری مارکیٹ کو افزودہ کرنےمیں معاون ثابت ہو گا،مملکت میں امید افزا شعبوں کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ غیر تیل کی مقامی معیشت کو بڑھانے میں پی آئی ایف کی حکمت عملی کی حمایت کرے گا۔

    سوانی کمپنی کے سی ای او احمد جمال الدین نے مملکت میں پہلی بار اونٹ کی ڈیری مصنوعات کی تجارتی پیداوار اور تقسیم کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    "نوق” کمپنی شقرہ میں چھ ملین کیوبک میٹر کی زرعی اراضی کی مالک ہے ( یہ علاقہ ریاض گورنری کا حصہ ہے جو دارالحکومت سے تقریباً 185 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے) کمپنی نی اونٹ دیری مصنوعات کا اسٹور کھولا ہے ان کے فارمز میں اونٹوں کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہوگئی ہے یہ فارم مختلف اقسام کی اونٹ ڈیری مصنوعات کی مارکیٹ کی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

    نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک نئی مارکیٹ میں ایک نئے تجربے کا آغاز کر رہے ہیں جو تازہ دودھ کے علاوہ اونٹ ڈیری کی مصنوعات کے بارے میں کچھ نہیں جانتا ہے اس سے قبل کوئی کامیاب یا ناکام تجربہ نہیں ہوا ہے، لیکن "نوق” کمپنی نے "تحقیق” پر کام شروع کر دیا ہے ایسے تجربات جو مالی طور پر مہنگے ہیں، لیکن مفید ہیں انہوں نے ہماری مدد کی ہے اونٹنی کے دودھ سے ہم کامیابی کے ساتھ کریم، دہی اور جیلاٹو تیار کررہے ہیں۔

    ملک کا نام انڈیا سے بدل کر بھارت کرنے کا منصوبہ "مضحکہ خیز” ہے،راہول گاندھی

    احمد جمال الدین نے کہا کہ اونٹنی کے دودھ سے ڈٰیری مصنوعات تیار کرنا ان کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج تھا کیونکہ اونٹنی کا دودھ کسی بھی دوسرے دودھ سے اپنی ساخت میں مختلف ہوتا ہے اور گوگل پر سرچ کرنے پر ہمیں طبی ویب سائٹس پر جو کچھ نظر آیا اس کے مطابق اونٹنی کے دودھ میں تقریباً3.1 فیصد پروٹین، 4.4 فیصد لییکٹوز،0.79 فیصد معدنیات اور تقریباً 11.9 فیصد ٹھوس مواد پر مشتمل ہےیہ اجزاء گائے کے دودھ کے برعکس اونٹنی کے دودھ کو ان لوگوں کے لیے بہترین انتخاب بناتے ہیں جو لییکٹوز عدم برداشت یا دودھ کی الرجی کا شکار ہوتے ہیں، کیونکہ یہ پروٹین کا سبب نہیں بنتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اونٹنی کا دودھ کئی منفرد خصوصیات کے ساتھ ممتاز ہے جو اسے دیگر اقسام کے دودھ سے برتر بناتا ہے کیونکہ اس میں چکنائی اور الرجین کی مقدار کم ہوتی ہے، انسولین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اس کے علاوہ یہ ان لوگوں کے لیے موزوں آپشن ہے جو لییکٹوز عدم برداشت کا شکار ہیں۔

    کیا واقعی رونالڈو نے مراکش زلزلہ متاثرین کیلئے اپنا لگژری ہوٹل کھول دیا؟

    ساوانی، نئی نوگ پروڈکٹ لائن کے ذریعے، قومی ورثے کے تحفظ میں حصہ لینے کی کوشش کرتی ہے، کیونکہ اونٹوں کو سعودیوں کی زندگیوں اور مملکت کی قدیم تاریخ کا ایک لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے، جمال الدین نے نوٹ کیا انہوں نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا کہ اونٹ کی ڈیری کا شعبہ مقامی پیداواری نظام کے معیار کو بلند کرنے اور صنعتی علم کو مستحکم کرنے سے مقامی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

    یہ سیکٹر میں بہترین آپریشنل طریقوں کو تیار کرنے کے لیے تجربات کے تبادلے سے بھی مثبت کردار ادا کرے گا، جس کے نتیجے میں اونٹ ڈیری سیکٹر کے لیے سپلائی چین قائم ہو گا جمال الدین نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدام نجی شعبے کے لیے فراہم کیے جانے والے اہم مواقع سے استفادہ کرنے کی راہ ہموار کرے گا اور اسے طویل مدتی میں بہتر سطح تک لے جائے گا یہ سعودی اونٹ ڈیری سیکٹر کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے کمپنی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

    بل گیٹس کی مہنگے ترین ریسٹورنٹ کی 2 دن کی بکنگ کے دوران آرڈر نے …

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کے مطابق اونٹ کی ڈیری مصنوعات میں قیادت کے حصول، زراعت اور خوراک کے شعبے کو سپورٹ کرنے اور مقامی معیشت کو متنوع بنانے کے اپنے عزم کے فریم ورک کے اندر ہے۔