Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • الیکشن کرانا آئینی ضرورت ،اس کے نتیجے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا،نگران وزیراعظم

    الیکشن کرانا آئینی ضرورت ،اس کے نتیجے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا،نگران وزیراعظم

    کوئٹہ: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان وفاق کی حیثیت سے اپنی ثقافتوں ، روایات اور زبانوں کے تنوع سے تقویت حاصل کرتا ہے، بلوچستان کا اصل سرمایہ اس کے لوگ اور یہاں کی تہذیب ہے، اگر ہم الیکشن نہ کراتے تو داغ ہوتا، ہم الیکشن کرائیں گے اور الیکشن کمیشن الیکشن کاانعقاد کرے گا تاہم اس کے نتیجے پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

    باغی ٹی وی : نگران وزیراعظم انوارالحق نے منگل کو کوئٹہ میں پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) کےہزارگی زبان کے افتتاحی پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارگی زبان میں پی ٹی وی نشریات شروع کرنے پر دلی خوشی محسوس کررہاہوں اس خطے میں پشتو ، بلوچی ، ہزارگی اور فارسی زبانیں موجود ہیں بلوچستان میں بولی جانے والی ایک اور زبان کو قومی سطح پر اجاگر کیا جارہا ہے بلوچستان میں میڈیا صنعت کو فروغ دینا ہماری ترجیح ہے ہزارہ برادری کے ساتھ ہماری قربتیں پرانی ہیں بلوچستان اور کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ایک پہچان ہے، ہزاروں سال کی تہذیب کا مسکن بلوچستان درخشاں روایات کا امین ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں رہنے والی تمام برادریوں کو یکساں حقوق میسرہیں پاکستان ثقافتی شناختوں کا امتزاج ہے جو ایک دوسرے کو مضبوطی سے تھامتے اور مربوط کرتے ہیں دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان بھی نسلوں اور قبائل کا ایک بھرپور امتزاج ہے جہاں ان کی ثقافتیں اور اقدار بلوچ روایات سے جڑی ہوئی ہیں۔

    پادری ہم جنس پرست جوڑوں کیلئے دعائے خیر کر سکتے ہیں،پوپ فرانسس

    https://x.com/GovtofPakistan/status/1737028407186128899?s=20
    نگران وزیراعظم نے بلوچستان اور پاکستان کو امن کاگہوارہ بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن سے فنون لطیفہ کو فروغ ملتا ہے وزیراعظم نے ہزارہ برادری کو ان کی علاقائی زبان میں پی ٹی وی کے پروگرام کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ باصلاحیت کمیونٹی اس پلیٹ فارم کو استعمال کرکے اپنی خوبصورت ثقافت کواجاگر کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کی نمایاں شخصیات میں سابق گورنر بلوچستان جنرل (ر) محمد موسیٰ، سردار سادات اور بریگیڈیئر خادم حسین شامل ہیں جنہوں نے اپنی دیانتداری کی وجہ سے عزت حاصل کی انہوں نے دہشت گردی کے چیلنج کا مقابلہ کرنے پر ہزارہ برادری کو خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پی ٹی وی بولان کے نئے لوگو کا افتتاح بھی کیا اور کہا کہ پی ٹی وی ایک تاریخی اثاثہ ہے جس نے اپنے شاندار پروگراموں کے ذریعے قوم میں پذیرائی حاصل کی۔ انہوں نے ادارے کی ترقی کے لیے حکومت کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    میرے گھر پر حملہ خواجہ آصف نے کرایا،عثما ن ڈار کی والدہ کا الزام

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ جماعتوں کو اپنے ووٹرز کو کچھ نہ کچھ تو کہنا ہے، لسبیلہ میں جام کے مقابلے میں اگر غیر معروف آدمی الیکشن جیت جائے تو یہ بڑی بات ہوگی، باپ الیکٹیکل تھے جو اکٹھے ہوگئے تھے، صرف نام نیا آیا تھا، بلوچستان میں الیکشن کے حوالے سے ہر حلقے سے متعلق پیشگوئی کی جاسکتی ہے، ہر حلقے میں لوگ ہیں ان کے اثرات ہیں اور لگتا ہے وہی لوگ سامنے آئیں گے۔

    نگران وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کے داغدار اور غیر داغدارہونےکےحوالے سے باتوں کو اہمیت نہیں دیتا، اگر ہم الیکشن نہ کراتے تو داغ ہوتا، ہم الیکشن کرائیں گے اور الیکشن کمیشن الیکشن کاانعقاد کرے گا، بالکل نارمل پراسیس ہے، انتخابات صاف اور شفاف ہوں گے، الیکشن کےحوالے سے سیکیورٹی ان شااللہ اچھی ہوجائےگی، الیکشن کرانا آئینی ضرورت ہے، اس کے نتیجے کے بارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتا جب کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ کسی اسکینڈل کی زد میں نہ آئیں۔

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سوئی گیس میں صرف بلوچستان کو استثنیٰ دیا گیا ہے، ہم نے کہا ہے بلوچستان میں سرد موسم میں لوگوں کو تنگ نہیں کرنا،ہمارے پاس نئے منصوبوں کا مینڈیٹ نہیں ہے،سب دن گن رہےہوتے ہیں کہ کب کاکڑ جائے گا ،ہمارا اور آپ کا احترام کا رشتہ ہے، طنز کرنامناسب نہیں ہے۔
    https://x.com/PTVNewsOfficial/status/1737024592861168056?s=20
    دوسری جانب نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی تقریب کے شرکاء سےخطاب کیا کہا کہ پی ٹی وی بولان پہلے ہی بلوچی، پشتو اور براہوی زبانوں میں پروگرام پیش کر رہا ہےپی ٹی وی بولان پر آج سے ہزارگی زبان میں نشریات کا آغاز کیا جا رہا ہے جو ہزارہ برادری کا دیرینہ مطالبہ تھا پی ٹی وی بولان کی نشریات کیبل اور سیٹلائٹ پر پہلے سے موجود ہیں اب پی ٹی وی بولان کی نشریات عام انٹینا کے ذریعے بھی دیکھی جا سکیں گی.
    https://x.com/PTVNewsOfficial/status/1737001657266041099?s=20
    مرتضی سولنگی نے کہا کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے اس اقدام کی حوصلہ افزائی کی ہم نے رواں ماہ کے دوران پی ٹی وی ملتان کی نشریات کا دورانیہ بڑھا کر 24 گھنٹے کیا، پی ٹی وی بولان کی ٹیرسٹیریل نشریات سے دور دراز کے علاقے کے لوگ مستفید ہو سکیں گےدور دراز علاقوں کے عوام سولر اور انٹینا کے ذریعے پی ٹی وی بولان کی نشریات دیکھ سکیں گے.

    14 سالہ کار سوار کی رکشے کو ٹکر، خواتین سمیت 4 افراد …

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ری براڈ کاسٹ سینٹرز کے ٹرانسمیٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا ہے پہلے 22 ری براڈ کاسٹ سینٹرز کام کر رہے تھے کان میترزئی ری براڈ کاسٹ سینٹر کے اضافہ سے ان کی تعداد اب 23 ہو گئی ہےیہ ری براڈ کاسٹ سینٹرز لوگوں تک پی ٹی وی کی نشریات پہنچا رہے ہیں ہمارا مقصد پی ٹی وی بولان پر علاقائی زبانوں کی برابر نمائندگی یقینی بنانا ہے.
    https://x.com/PTVNewsOfficial/status/1737014771835379907?s=20
    علاوہ ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے ملاقات کی۔منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبہ بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

    مجھے بھی پیاس کے صحرا میں بھٹکایا گیا ہے

  • پادری ہم جنس پرست جوڑوں کیلئے دعائے خیر کر سکتے ہیں،پوپ فرانسس

    پادری ہم جنس پرست جوڑوں کیلئے دعائے خیر کر سکتے ہیں،پوپ فرانسس

    فرانس: رومن کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کو ہم جنس پرست جوڑوں کے خیرمقدم اور ان کے لیے دعائے خیر کی اجازت دے دی ہے،پوپ فرانسس کی جانب سےہم جنس پرستوں کو دعائے برکت کی اجازت ملنے کو اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : ویٹیکن سے جاری کی گئی دستاویز کے مطابق پوپ کا کہنا ہے کہ خدا کی رحمت کے طلب گاروں کو زیادہ اخلاقی تجزیے کا شکارنہیں ہونا چاہیے، پادریوں کو مخصوص حالات میں ہم جنس اور ’بے قاعدہ‘ جوڑوں کو برکت کی دعا دینے کی اجازت ہونی چاہیے ،تاہم ویٹیکن کا کہنا ہے کہ یہ چرچ کی باقاعدہ رسومات کا حصہ نہیں ہونی چاہئیں، ویٹیکن شادی کو ایک مرد اور عورت کے درمیان ہی دیکھتا ہے، یہ اجازت اس بات کی علامت ہونی چاہیے کہ خدا سب کو خوش آمدید کہتا ہے-

    غزہ پر اسرائیلی حملے جنگ نہیں، دہشت گردی ہے،پوپ فرانسس

    ویٹیکن کے ڈاکٹرائن آفس کی دستاویز پوپ کی طرف سے دو رجعت پسندوں کو لکھے گئے خطوط پر مبنی جو اکتوبر میں شائع کیے گئے تھےان خطوط میں پورپ فرانسس نے کہا تھا کہ شادی کی رسم کا حصہ نہ سمجھا جائے تو ہم جنس پرست جوڑوں کو پادری دعا دے سکتا ہے،کوئی بھی پادری کسی ہم جنس پرست جوڑے کے لیے اس وقت دعائے خیر نہ کرے جب وہ نام نہاد شادی کے بندھن میں بندھ رہا ہو، متعلقہ تقریب میں شریک ہو یا شادی کے لباس میں ہو۔

    میرے گھر پر حملہ خواجہ آصف نے کرایا،عثما ن ڈار کی والدہ کا الزام

  • میرے گھر پر حملہ خواجہ آصف نے کرایا،عثما ن ڈار کی والدہ کا الزام

    میرے گھر پر حملہ خواجہ آصف نے کرایا،عثما ن ڈار کی والدہ کا الزام

    سیالکوٹ: عثمان ڈار کی والدہ نے اپنے گھر پر حملے کا لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف پر عائد کر دیا،جس پر لیگی رہنما نے بھی ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عثمان ڈار کی والدہ نے ایک ویڈیو بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف پر اپنے گھر پر حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں ان کے گھر پر چھاپہ ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی ایما پر مارا گیا تھا جس میں نہ صرف ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی تھی بلکہ پولیس نے گھر کی خواتین کو بھی زدوکوب کیا تھا کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا سن کر 20 لوگ میرے گھر بھیجے گئے ، حملہ آوروں نے گھر کا مین دروازہ توڑ دیا، میری قیمض کو پھاڑ ڈالا

    انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے یہ سب اُنہیں الیکشن لڑنے سے روکنے کیلئے کیا، الیکشن کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے ضرور جاؤں گی، کوئی مجھے زد و کوب کر کے من مانی نہیں کرا سکتا، میں جیل میں بھی جا کر الیکشن لڑوں گی،انہوں نے اپنے ویڈیو بیان مین چیف جسٹس سے معاملے کا نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل بھی کی ۔

    دوسری جانب عثمان ڈار کی والدہ کے بیان کی خواجہ آصف نے تردید کی کہا کہ ایسی انتقامی سیاست سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں نے ہمیشہ اپنے سیاسی مخالفین اور ان کے خاندان کا احترام کیا ہے، میری بیوی 3 درجن بار عدالتوں کی پیشیاں بھگت چکی ہیں،میرا بیٹا جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اس کے خلاف بھی جھوٹے مقدمے بنائے گئے میرے ان سیاسی مخالفین نے مشرف اور پی ٹی آئی حکومتوں میں میرے خلاف درخواست بازی کی میں نے دونوں ادوار میں 6، 6 ماہ قید کاٹی لیکن کچھ ثابت نہ ہو سکا، میری ذات کی سیاست عوام سے کمٹمنٹ، اصولوں اور وفاداری پر ہے۔

  • پاکستان میں منکی پاکس سے متاثر پہلا مریض جاں بحق

    پاکستان میں منکی پاکس سے متاثر پہلا مریض جاں بحق

    اسلام آباد: پمز اسپتال اسلام آباد میں زیر علاج 40 سالہ مریض منکی پاکس سے انتقال کر گیا۔

    باغی ٹی وی : وزارت صحت کے مطابق جاں بحق مریض منکی پاکس اور ایچ آئی وی کے امراض میں مبتلا تھا، منکی پاکس میں مبتلا شخص سعودی عرب سے پاکستان واپس آیا تھا، جاں بحق ہونے والا شخص گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زیرعلاج تھا، پمز اسپتال میں منکی پاکس کے مریض کا انتقال اتوار کے روز ہوا، منکی پاکس کے لیے عالمی ادارہ صحت نے تجرباتی دوا بھی فراہم کی تھی۔

    14 سالہ کار سوار کی رکشے کو ٹکر، خواتین سمیت 4 افراد …

    منکی پاکس کیا ہے؟

    منکی پاکس ابتدائی طور پر بندروں میں پائی جانی والی بیماری تھی جو 1970 کے بعد افریقہ کے مغربی حصے میں پھیلی اور کئی دہائیوں تک وہیں پھیلتی رہی منکی پاکس عام طور پر صرف افریقی خطے میں پایا جاتا ہے اور کئی دہائیوں سے مذکورہ مرض کے کیسز کسی دوسرے خطے میں سامنے نہیں آئے تھےمنکی پاکس ایک بہت کم پایا جانے والا وبائی وائرس ہے،یہ انفیکشن انسانوں میں پائے جانے وا لے چیچک کے وائرس سے ملتا ہے،اس وبا کی علامات میں بخار ہونا،سر میں درد ہونا اور جلد پر خارش ہونا شامل ہیں، منکی پاکس صرف قریبی تعلقات اور خصوصی طور پر جسمانی تعلقات سے ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوتا ہے۔

    مجھے بھی پیاس کے صحرا میں بھٹکایا گیا ہے

    چیچک اور جسم پر شدید خارش کے دانوں کی بیماری سے ملتی جلتی اس بیماری کی دو قسمیں ہیں، ایک قسم مغربی افریقی کلیڈ ہے اور دوسری قسم کانگو بیسن (وسطی افریقی) کلیڈ ہے، مغربی افریقی کلیڈ سے متاثرہ افراد میں موت کا تناسب تقریباً ایک فیصد ہے جبکہ کانگو بیسن کلیڈ سے متاثر ہونے والے مریضوں میں ہلاکتوں کا تناسب 10 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • 14 سالہ کار سوار  کی رکشے کو  ٹکر، خواتین سمیت 4 افراد  شدید زخمی

    14 سالہ کار سوار کی رکشے کو ٹکر، خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی

    لاہور: 14 سالہ کار سوار نے چنگ چی رکشے کو ٹکر مار دی جس کے باعث چار افراد شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور میں کم عمر ڈرائیونگ ایک اور حادثے کا سبب بن گئی،کالج روڈ بٹ چوک کے قریب 14 سالہ کار سوار ابراہیم نے تیز رفتاری کے باعث چنگی چی رکشہ کو ٹکر مار دی حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے اور کار سوار کا بازو بھی فریکچر ہوا، ریسکیو نے حادثے کی جگہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح اسپتال منتقل کر دیا،زخمیوں میں 17 سالہ کاشی، 29 سالہ فاطمہ اور 55 سالہ غفوراں بی بی شامل ہیں، جبکہ دونوں زخمی خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔

    مجھے بھی پیاس کے صحرا میں بھٹکایا گیا ہے

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کم عمر کار سوار کی تیز رفتاری کے باعث گاڑی کو ٹکر مار دی تھی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے،جس کے بعد لاہور انتظامیہ نے کم عمر کار سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور دوران سفر ڈرائیونگ لائسنس ضروری قرار دیا جبکہ سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ بغیر لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، کم عمر بچوں کو گاڑی و موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں-

    پاکستان بار کونسل کا چیف الیکشن کمشنر پر اعتراض،شفاف انتخابات کا مطالبہ

  • مجھے بھی پیاس کے صحرا میں بھٹکایا گیا ہے

    مجھے بھی پیاس کے صحرا میں بھٹکایا گیا ہے

    مجھے بھی پیاس کے صحرا میں بھٹکایا گیا ہے
    مگر ایڑی سے میری معجزہ باندھا نہیں ہے

    فرحین چوہدری صاحبہ

    گفتگو و تعارف : آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    فرحین چوہدری صاحبہ ایک دبنگ قسم کی ممتاز پاکستانی ادیبہ، افسانہ نگار، ناول نویس ، اسکرپٹ رائٹر ، سفر نامہ نگار اور شاعرہ ہیں جن کی شہرت بیرون ممالک تک پھیلی ہوئی ہے، وہ 19 دسمبر 1960 کو ، کوئٹہ بلوچستان میں پیدا ہوئیں جہاں ان کےوالد انور مبشر صاحب ایک بینک آفیسر کی حیثیت سے تعینات تھے، ان کی مادری زبان ہندکو ہے مگر وہ اردو، پنجابی، انگریزی اور فارسی زبانیں روانی سے بولتی ہیں.

    فرحین چوہدری کا اصل نام شہابہ انور ہےشادی کے بعد شہابہ گیلانی بنیں لیکن پی ٹی وی کراچی سینٹر کے ڈائریکٹر قاسم جلالی صاحب نے ان کا نام شہابہ انور سے تبدیل کر کے فرحین چوہدری رکھ دیا حالانکہ فرحین چوہدری بننے سے قبل ان کا بہت بڑا مواد شہابہ انور اور شہابہ گیلانی کے نام سے چھپ چکا ہے، فرحین چوہدری نے اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی سے انٹر نیشنل ریلیشنز میں ایم اے کر رکھا ہے، انہوں نے دوران تعلیم 7 سال کی عمر سے ہی اپنے ادبی سفر کا آغاز کر دیا وہ بچپن سے اب تک ادب تخلیق کر رہی ہیں افسانہ ، شاعری ، خاکے ، کالم نگاری اور سکرپٹ میں انہوں نے سخت محنت کی بدولت قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایک منفرد مقام حاصل کر لیا ہے۔

    لٹریری آرٹ اور کلچرل سنںڈیکیٹ کی بانی چئرپرسن کے طور پر بھی گزشتہ 12 سال سے ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں میں پیش پیش رہیں ، وہ ممتاز مفتی اور قدرت اللہ شہاب جیسی دیوقامت ادبی اور روحانی شخصیات کے بہت قریب رہی ہیں اور انکی تنظیم” رابطہ” کی پہلی کم عمر ترین رکن اور بعد میں خاتون سیکریٹری رہیں وہ” حلقہ ارباب ذوق” کی دوسری خاتون سیکریٹری بھی منتخب ہوئیں، فرحین چوہدری نے سارک ممالک میں کئی سال تک ادبی و ثقافتی طائفوں کی سربراہی کرنے صوفی کانفرنسز کے سیشن کی صدارت کرنےکا بھی اعزاز حاصل کیا ہے، 2013 میں سنگارپور میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں پہلی خاتون پاکستانی لکھاری کی حیثیت سے شرکت کی اور ” جنوبی ایشیا میں خواتین لکھاری اور ان کے موضوعات” کے عنوان سے انگریزی میں مقالہ پڑھا ۔

    لوک ورثہ میں پروگرام ایگزیکٹو ، مین ہیٹن انٹرنیشنل میں ڈائرکٹر پروڈکشن، ایورنیو کانسیپٹ میں ڈائریکٹر پروڈکشن اور پنجاب اور اسٹار ایشیا ٹی وی چینل کی سٹیشن ہیڈ اسلام آباد کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں، پی ٹی وی کے لئے کئی مشہور سیریل، سیریز اور ٹیلی فلمز لکھیں ، جن میں دام رسائی ، ماٹی کی گڑیا ، اشتہار لگانا منع ہے ،چاند میرا بھی تو ہے ، خوشبو ، خواب جو د یکھے آنکھوں نے وغیرہ شامل ہیں ، "پانی پہ نام” سیریل لکس سٹائل انٹرنیشنل ایوارڈ کےلئے بھی نامزد ہوا تھاآئی ایس پی آر اور آئی او ایم کے لئے ڈاکومنٹریز کے علاوہ بھی کئی ڈاکومنٹریز اور ٹی وی پروگرامز بطور ڈائرکٹر بنائے چار افسانوی مجموعے ، سچے جھوٹ آدھا سچ میٹھا سچ ، شوگر کوٹڈ شعری مجموعہ، سورج پہ دستک اور یاداشتوں کی کتاب ، "مفتی جی اور میں ” چھپ چکی ہیں ۔

    2013 میں سارک لٹریری اور کلچرل ایوارڈ 2019 ممتاز مفتی گولڈ میڈل برائے ادب 2022 گولڈ میڈل منجانب امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی گورنمنٹ آف پاکستان کی جانب سے نوازا گیا اس کے علاوہ 23 ایوارڈ مختلف اداروں اور تنظیموں کی جانب سے ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں دئیے گئے ان کی 4 نئی تصانیف جلد منظر عام پر آنے والی ہیں فرحین صاحبہ گزشتہ طویل عرصے سے اسلام آباد میں مقیم ہیں ان کے دو بیٹے ہیں اور دونوں شادی شدہ ہیں ان کے بڑے فرزند مسقط اومان میں مقیم ہیں جبکہ ان کے چھوٹے فرزند ان کے ساتھ اسلام آباد پاکستان میں مقیم ہیں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    نمونہ کلام

    ہم سادہ دل تھے لوگ سکھی
    ہمیں دھوکہ دے گئے لوگ سکھی

    ہم ہنس کر بازی ہار گئے
    کیوں جیت بناتے روگ سکھی

    جو راہ ہمارا حصہ تھی
    اس راہ میں پڑگئے لوگ سکھی

    یہ جیون کھیل تماشا ہے
    ہمیں لینے پڑ گئے جوگ سکھی

    خود اپنے آپ کو مار دیا
    پھر ہم نے منایا سوگ سکھی

    اب کیا پرواہ کس حال میں ہیں
    اب کیا کہتے ہیں لوگ سکھی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    مجھے بھی پیاس کے صحرا میں بھٹکایا گیا یے
    مگر ایڑی سے میری معجزہ باندھا نہیں ہے

    مجھ میں پھیلے ہوئے صحرائوں کی وسعت ہے عجب
    ایک درویش کی مٹھی میں سما جاتے ہیں

    وہاں کاغذوں کے گھر تھے
    جہاں آگ جل رہی تھی

  • چین میں 6.2 شدت کا زلزلہ، کم از کم 111 افراد  ہلاک ،230 سے زائد زخمی

    چین میں 6.2 شدت کا زلزلہ، کم از کم 111 افراد ہلاک ،230 سے زائد زخمی

    بیجنگ: پیر کے روز شمال مغربی چین میں 6.2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں اب تک کم از کم 111 افراد کے ہلاک اور 230 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    باغی ٹی وی: خبر ایجنسی "ڈی ڈبلیو” نے چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے حوالے سے بتایا کہ زلزلےکی وجہ سے گانسو صوبے میں 100 اور اس کے پڑوسی صوبے چنگھائی میں 11 افراد ہلاک ہوگئےتاہم کسی بھی سرکاری رپورٹ میں لاپتہ افراد کی تعداد کا ذکرنہیں ہےزلزلہ گانسو کی جیشیشان قصبےمیں پیر کو مقامی وقت کے مطابق رات کو تقریبا ًبارہ بجے آیا۔

    یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) کےمطابق زلزلے کا مرکز گانسو کے صوبائی دارالحکومت لانژو سے102 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مغرب میں واقع تھا،جبکہ چین میں زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر (سی ای این سی) کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ کے علاقے میں بھی 5.5 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا۔

    برطانوی خبررساں ادارے "روئٹرز” کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقے میں پانی اور بجلی کی کچھ لائنوں کو نقصان پہنچا اور متاثرہ علاقوں میں آمد و رفت اور مواصلات میں خلل پڑا ہے تاہم حکام نے اس حوالے سے مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں نقصان کس قدر ہوا اس کا اندازہ لگانے کیلئے امدادی کارروائیوں کے لیے تجاویز کے لیے ایک ٹیم کو مقرر کیا گیا ہے۔

    سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی اطلاعات کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے واقعے میں ہلاکتوں کو کم سے کم کرنے کے لیے ہر ممکن تلاش اور بچاؤ کی کوششیں کرنے پر زور دیا ہے۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق چین میں ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت نے تباہی سے متعلق امدادی ایمرجنسی کو پانچویں درجے تک فعال کر دیا ہے حکام کے مطابق تقریباً 2,200 امدادی کارکنوں کے ساتھ ہی پیشہ ورانہ ہنگامی امدادی ٹیموں کو آفت زدہ علاقے میں بھیجا گیا ہے،متاثرہ خطہ ایک پہاڑی علاقہ ہے، جہاں امداد فراہم کرنا کافی مشکل ہے اور زلزلے کے علاوہ بھی وہاں ایسے کئی عوامل ہیں جس کی وجہ سے امدادی کوششوں میں مشکلیں آ رہی ہیں۔

  • ہرپانچ منٹ میں ایک فوجی مرتا ہے، اسرائیلی آرمی افسرکی ویڈیو

    اسرائیل کا غزہ میں زمینی آپریشن میں جانی نقصان بڑھنے لگا۔

    باغی ٹی وی: اسرائیل نے غزہ کو مٹی کا ڈھیر بنانے کے بعد 27 اکتوبر سے زمینی آپریشن شروع کیا ہے اور یہ اب تک جاری ہے اسرائیلی افواج کو غزہ میں مجاہدین کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے اور اب مالی نقصان کے ساتھ ساتھ اسرائیلی افواج کا جانی نقصان بھی بڑھ رہا ہے اسرائیلی افواج نے غزہ کے زمینی آپریشن میں مزید 5 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے

    اسرائیلی افواج کے مطابق 17 دسمبر اتوار کو غزہ میں زمینی آپریشن میں افسر سمیت 4 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ 14 دسمبر کو زخمی ہونے والا فوجی بھی مرگیا غزہ کے زمینی آپریشن میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 127 تک پہنچ گئی۔

    دوسری جانب مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے 17 دسمبر کو اسرائیلی فوجی گاڑی پر حملے کی ویڈیو جاری کی ہے ویڈیو میں فوجی گاڑی کو مکمل تباہ ہوتے اور اسرائیلی فوجیوں کو جھلسی ہوئی حالت میں بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    جبکہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی افواج کی مسلسل دراندازی کے جلو میں ایک اسرائیلی فوجی اہلکار کی طرف سے طلبا کو فوج میں بھرتی ہونے پر زور دینے پر مبنی ویڈیو سامنے آئی ہے ویڈیو میں اسرائیلی فوجی افسر کو فوج میں بےپناہ جانی نقصان کا اعتراف کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ہرپانچ منٹ میں ایک فوجی ہلاک ہوتا ہے۔ طلبا کو فوج میں بھرتی ہو کر اس کی مدد کرنی چاہیے۔

    غزہ جنگ میں تقریباً 1,300 فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کے بیان کے بعد ایک اسرائیلی افسر کی طالب علموں سے خطاب اور انہیں فوج کی صفوں میں شامل ہونے کی دعوت دینے کی ویڈیو دوبارہ منظر عام پر آئی ہے۔

    افسر نے کہا کہ ہر 5 منٹ میں ایک فوجی مرتا ہےاس نے کہا کہ تمام نقصانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں جبکہ جنگ ابھی شروع نہیں ہوئی!۔ تاہم اس ویڈیو کی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا ہے،جبکہ غزہ اور فلسطینیوں کے حامیوں نے تصدیق کی کہ یہ منظر اسرائیلی فوج کے تلخ نقصانات کو ثابت کرتا ہے۔ بعض کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہے اور گذشتہ 15 اکتوبر کی ہے۔

    انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیلی افسر 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بستیوں اور فوجی اڈوں پر حماس کے حملے میں ہلاک ہونے والے 1200 اسرائیلیوں کا حوالہ دے رہا تھا۔ اس نے اسرائیلی افواج کی صفوں میں ہونے والے نقصانات کا ذکر نہیں تھا۔

    اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 27 اکتوبر کو غزہ پر حملے اور زمینی دراندازی کے بعد سے اب تک 121 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو رہا کر دیا گیا

    پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو رہا کر دیا گیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو رہا کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : عدالتی حکم پر شیر افضل مروت کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا پی ٹی آئی رہنما کو 3 ایم پی او کے تحت لاہور پولیس نے ایک ماہ کے لیے نظر بند کیا تھا ، انہیں چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست منظور کی تھی۔

    شیر افضل مروت نے رہائی کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن لڑیں گے اور زور سے لڑیں گے، سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی طرح جیل جانے کی روایت پوری ہو گئی ہے جیل میں میرے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا، مریم نواز کے کہنے پر جیل میں میرے ساتھ بُرا سلوک کیا گیا۔

    عبدالفتاح السیسی مسلسل تیسری بار مصر کے صدر بن گئے

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شہرام سرور چوہدری نے شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف ان کے بھائی کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیے اور مؤقف اختیار کیا کہ رہنما پی ٹی آئی لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب کر کے واپس روانہ ہوئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

    لاہور ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئےعدالت نے ڈپٹی کمشنر کو شیر افضل مروت سے شورٹی بانڈز لے کر رہا کرنے کا حکم دیالاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے خالد لطیف خان کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

    سپریم کورٹ کے ججز اور اہلخانہ کی تلاشی پرجاری تنازع ،سپریم کورٹ کا بیان سامنے …

    فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت نظربندی کے خلاف درخواست کو باقاعدہ منظور کرتی ہے اور شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دیتی ہے، شیر افضل مروت کو شورٹی باؤنڈ ڈپٹی کمشنر کے پاس جمع کرانے کے بعد رہا کیا جائے، درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ شیر افضل مروت پر نظر بندی کا اطلاق نہیں ہوتا۔

  • اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال  کو خون سے غسل دیا ہے،عالمی ادارہ صحت

    اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال کو خون سے غسل دیا ہے،عالمی ادارہ صحت

    غزہ: عالمی ادارہ صحت کا کہناہے کہ غزہ کے سب سے بڑے اسپتال الشفا پراسرائیل نے بمباری کر کے اسے خون سے غسل دیا ہے،اسرائیلی بمباری اور جنگ سے پہلے یہ ہسپتال 24 گھنٹے کھلا ہوتا تھا اور مریضوں کو علاج کی سہولیات دیتا تھا۔ٍ

    باغی ٹی وی: "العربیہ” کے مطابق عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کی ایک ٹیم نے الشفا کو ادویات اور دوسری طبی امداد کی فراہمی ممکن بنائی ہے عالمی ادارے کی ٹیم نے لاکھوں بے گھر اور نقل مکانی کا شکار ہونے والے فلسطینی عوام کو اس اسپتال سے رجوع کرنے کا کہا ، اس کے احاطے اور آس پاس میں چونکہ لوگ پناہ کے لیے بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں، اس لیے اس اسپتال کے ساتھ پناہ لینے والوں کو پانی اور خوراک کی بھی اشد اور بہت زیادہ ضرورت ہے جب ٹیم نے الشفا ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا وزٹ کیا تو اس کی بمباری اور اسرائیلی فوج کے حملوں سےبننے والی حالت کو خونی غسل کا نام دیا –

    عبدالفتاح السیسی مسلسل تیسری بار مصر کے صدر بن گئے

    ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کے مطابق سینکڑوں زخمیوں کے ساتھ مریض اس ا سپتال میں اس کے باوجود آج بھی موجود ہیں، ہر آنے والے لمحے میں نئے نئے زخمی اور مریض آرہے ہیں انتہائی زخمی فلسطینی جو ‘ ٹراما ‘ کا بھی شکار ہیں اور انتہائی بری حالات میں ہیں ہسپتال میں فرش پر پڑے ہیں درد سے کراہ رہے ہیں کیونکہ انہیں درد سے نجات دلانے کے لیے نہ اسپتال میں درد کش ادویات ہیں اور انجیکشن دستیاب ہیں۔

    سعودی عرب میں ارتداد اور ہم جنس پرستی سزاؤں کو ختم ہونا چاہیے ،اطالوی …

    اگرچہ اسپتال میں سینکڑوں زخمی اور مریض موجود ہیں مگر اسپتال بہت محدود سٹاف کے ساتھ اور نہ ہونے کے برابر وسائل کے ساتھ بہت ہی کم کارکردگی دکھا پارہا ہے،الشفا اسپتال میں آپریشن تھیٹرز زیر استعمال آنے کی حالت میں ہیں، نہ اسپتال میں آکسیجن سلنڈرزکی دستیابی ہے، ہسپتال میں یومیہ بنیادوں پر صرف 30 مریضوں کو ڈائیلیسس کی سہولت فراہم کی جا سکتی ہے چونکہ بمباری کی وجہ سے ہسپتال کے اندر کا زیادہ تر طبی ڈھانچہ اور نظام تباہ ہو چکا ہےعالمی ادارے کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں الشفا ہسپتال کو تھوڑی بہت طبی سہولیات نئے سرے سے دے سکنے کے قابل بنانے کی ضرورت ہے۔

    بھارت میں کوویڈ پھر سر اٹھانے لگا،حکومت کی جانب سے مختلف پابندیاں عائد