Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • روبینہ دلیک کے ہاں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش

    روبینہ دلیک کے ہاں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش

    ممبئی: معروف بھارتی ٹی وی اداکارہ اور ریئلیٹی شو بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک اور ابھینو شکلا کے ہاں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی روبینہ دلیک اور ابھینو شکلا جڑواں بیٹیوں کے والدین بن گئے ہیں جس کی تصدیق اداکارہ کی جِم ٹرینر نے کی ہے،روبینہ دلیک نے پہلے ہی یوٹیوب پر اس خوشخبری کا اعلان کردیا تھا کہ اُن کے ہاں جلد جڑواں بچوں کی آمد متوقع ہے، تاہم اداکارہ نے بچوں کی جنس راز ہی رکھی تھی۔اب گزشتہ روز روبینہ دلیک کی جِم ٹرینر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اداکارہ کے ہمراہ لی گئی تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے روبینہ دلیک کو مبارکباد دی۔

    معروف بھارتی گلوکار 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    showbiz

    واضح رہے کہ روبینہ دلیک بھارتی ڈراما سیریل "چھوٹی بہو” میں اپنے شاندار اداکاری کی وجہ سے مشہور ہوئی تھیں، وہ بھارتی شوز "بگ باس 14″، “جھلک دِکھلا جا 10″ اور “خطروں کے کھلاڑی 12″ میں بھی پرفارم کرچکی ہیں، روبینہ دلیک بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح بھی تھیں، اُنہوں نے سال 2018 میں اداکار ابھینو شکلا سے شادی کی تھی۔

    فلم ’ڈنکی‘ کو انڈین سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دیدی

  • اسرائیل اپنے یرغمالیوں کے بوجھ سے جان چھڑانے کی شدت سےکوشش کر رہا ہے،ابو عبیدہ

    اسرائیل اپنے یرغمالیوں کے بوجھ سے جان چھڑانے کی شدت سےکوشش کر رہا ہے،ابو عبیدہ

    غزہ: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے یرغمالیوں کی جانوں پر جوا کھیل رہا ہے-

    باغی ٹی وی : فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں موجود اپنے یرغمالیوں کے بوجھ سے جان چھڑانے کی شدت سےکوشش کر رہا ہے، اسرائیل اب بھی اپنے یرغمالیوں کی جانوں پر جوا کھیل رہا ہے اور ان کے گھر والوں کے جذبات کی پرواہ نہیں کر رہا۔

    ایک بیان میں ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے کل اپنے3 فوجیوں کو خود قتل کیا، اس نے انہیں رہا کروانے کے بجائے انہیں مارنے پر ترجیح دی، یہ ایک مجرمانہ فعل ہے جو کہ اسرائیل نے ہماری قید میں موجود اپنے لوگوں کے خلاف جاری رکھا ہوا ہے۔

    اسرائیل نے غزہ میں تین یرغمالیوں کو مارنے کا اعتراف کر لیا

    دوسری جانب القسام کی جانب سے ‘وقت ختم ہو رہا ہے’ کے عنوان سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مارے جانے والے اسرائیلی یرغمالیوں کو دکھایا گیا ہے فلسطینی مزاحمتی فورسز کے بھی غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج پر جوابی حملوں میں تیزی آگئی ہےالقسام اور القدس بریگیڈز نے مختلف کارروائیوں میں راکٹوں، مارٹرگولوں اور اسنائپر رائفلز سے حملے کرکے متعدد صیہونی فوجی ہلاک کر دئیے۔

    غزہ جنگ:اسرائیل کی 2023 کے لیےمزید ضمنی بجٹ کی منظوری

    ادھر اسرائیل اور قطری حکام نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ناروے میں ہفتے کے روز ایک ملاقات طے کی گئی تھی ۔ یہ ملاقات یرغمالیوں کے لیے نئی کوششوں کے سلسلے میں طے ہوئی تھی،اسرائیل اور قطر کے درمیان اس سلسلے میں نئی کوششوں کے لیے قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی اور اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے ڈائریکٹر کے درمیان ناروے میں ہورہی ہے۔ امکان ہے کہ اس ملاقات میں مصری حکام بھی شریک ہوں گے، مذاکرات کے نئے آغاز میں حماس کے اندر معاہدے کی شرائط کے بارے میں اختلاف رائے بھی ہے۔

    مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی مسجد کی بے حرمتی

    امریکی جریدے وال سٹریٹ کے مطابق یہ مذاکراتی کوشش اس افسوسناک واقعے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے جس میں اسرائیلی فوجی غزہ میں اپنے یرغمالیوں کی رہائی کی کوشش کرتے کرتے انہیں اپنے ہی ہاتھوں ہلاک کر بیٹھے۔

    واضح رہےکہ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے آج اعتراف کیا تھا کہ حماس کی قید میں موجود تین اسرائیلی شہری خود اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فرینڈلی فائرنگ میں مارےگئے ہیں تینوں اسرائیلی مغوی قید سے فرار ہوئے اور اس دوران اسرائیلی فوج نے انہیں حماس کے ساتھی ہونےکے شبہ میں مار دیا جبکہ واقعےکے خلاف اسرائیل میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔

  • میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک، بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلودرہے گا

    میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک، بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلودرہے گا

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلودرہے گا ۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا مری، گلیات اورگردونواح میں بھی موسم سرد رہنے کا امکان ہے بہا ولپور ، ساہیوال ، سرگودھا، لاہور ، گوجرانوالہ، نارووال ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، سیالکوٹ ، حافظ آباد ، گجرات، منڈی بہاؤالدین ، جہلم ،بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم صبح اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ اور پشاورمیں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

    نگران وزرا کو ہٹانے کی درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد موسم رہے گا کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کا گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنکی رہنےکا امکان ہے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے اور شمال مشرق سے چلنے والی ہوا کی رفتار 8کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

    پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں بیڈ شیٹس کا نیا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

  • پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں بیڈ شیٹس کا نیا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

    پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں بیڈ شیٹس کا نیا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے یکم جنوری سے پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں بیڈ شیٹس کا نیا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی :نگران وزیر پرائمری ہیلتھ پنجاب کے مطابق پنجاب کے ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں یکم جنوری سے 3 رنگوں کی بیڈ شیٹس استعمال کی جائیں گی، ہر دن مختلف رنگ کی بیڈ شیٹ بچھائی جائے گی، تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتالوں میں تھری کلر بیڈ شیٹس کا نظام 15 جنوری سے شروع ہوگاپ

    نگران وزیر پرائمری ہیلتھ پنجاب جمال ناصر کے مطابق ایمرجنسی وارڈز کے لیے ڈسپوزیبل بیڈ شیٹس استعمال کی جائیں گی، سرکاری اسپتالوں میں بیڈ شیٹس روزانہ تبدیل کی جائیں گی، تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتالوں میں ایکسرے رومز اور لیبارٹری رات کو بھی آپریشنل رہیں گی. انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری اسپتالوں کی ری ویمپنگ ایک ماہ میں مکمل کرلی جائے،تمام ایم ایس روزانہ ایک سے زیادہ مرتبہ اسپتال کا راؤنڈ کریں-

    نگران وزرا کو ہٹانے کی درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر

    شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے نئے امیر مقرر

    ڈیرہ غازیخان:تھانہ کالا پولیس نے موٹرسائیکل چور گرفتار کرلیا

  • شراب بنانے والی معروف امریکی کمپنی کا یو اے ای میں  برانڈ لانچ کرنے کا اعلان

    شراب بنانے والی معروف امریکی کمپنی کا یو اے ای میں برانڈ لانچ کرنے کا اعلان

    دبئی: ریاست میں شراب کی پیداوار اور سائٹ پر فروخت کی اجازت دینے والے قوانین میں تبدیلی کے بعد متحدہ عرب امارات میں تاریخ میں پہلی بار امریکی برانڈ بریوری افتتاح کرے گا-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق بریو پب ابوظہبی کے گیلیریا المریہ جزیرے میں واقع ہوگا اگرچہ اس برانڈ نے پہلے متحدہ عرب امارات میں اور اتحاد ایئر لائنز کی پروازوں میں بیئر فروخت کیے ہیں، لیکن فرم کا بیئر بنانے کا عمل امریکہ میں ہو رہا تھا،تاہم اب 2021 میں قوانین کی تبدیلی کے بعد، کمپنی متحدہ عرب امارات میں مشروبات کا پہلا برانڈ ہوگا جو مقامی حکام کی جانب سے اس طرح کے لائسنس کی منظوری کے بعد، ڈرافٹ لائنز کے ذریعے سائٹ پر فروخت کے لیے الکوحل والے مشروبات کو خمیر کرے گا۔

    دیگر مقامات یا عام دکانوں پر شراب رکھنے کی سہولت نہیں ہوگی لیکن درآمد شدہ پیداوار کے لیے ہاپس اور اجزاء کے ساتھ ماہانہ 25,000 پنٹس تیار کر سکتی ہے سائیڈ بریو کے مطابق، اگلے 12 مہینوں میں 75 مختلف شراب بنائے جائیں گے، جس میں کسی بھی وقت میں تقریباً پانچ سے دس دستیاب ہوں گے۔

    ترمیم شدہ قانون میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں الکحل کے لائسنس ہولڈرز کو الکحل کو خمیر کرنے کا الاؤنس "ابوظہبی میں سیاحت کی صنعت کے معیار کو بہتر بنانے ے مقصد کے ساتھ شروع کیا گیا تھا”-

    کمپنی لوزیانا طرز کے کھانے کے ساتھ ساتھ اپنے بیئر بھی پیش کرے گی اور بریوری ٹیپروم میں جمبالایا جیسی بایو ڈشز پیش کرے گی، جو اگلے سال فروری میں سرکاری افتتاح سے پہلے رواں ماہ لانچ کی جا رہی ہے۔

    The Craft by Side Hustle متحدہ عرب امارات کی ایک مقامی کمپنی ہے جسے مقامی سرمایہ کاروں پیٹر سماہا، ندیم سیلبک، ایڈم ڈیوس اور بالماگھی کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔ brewpub Balmaghie Beverage Group میں سرمایہ کاروں میں سے ایک IBM کے کارکن Chad McGheee نے قائم کیا تھا جو ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے یو اے ای سے چلا گیا تھا اور اس نے ڈرنکس کمپنی کی مشترکہ بنیاد رکھی تھی۔

    اس نے بتایا کہ سائٹ کے سافٹ لانچ کے بعد وہ متحدہ عرب امارات کے اندر کرافٹ بائے سائیڈ ہسٹل برانڈ کے "نمو کے لیے اختیارات میں ہمیشہ دلچسپی رکھتے ہیں، میک گیہی نے کہا کہ انہیں اجازت نامے کے لیے درخواست دینے والے کسی دوسرے برانڈ یا آؤٹ لیٹس کے بارے میں کوئی "براہ راست علم” نہیں ہے، اور یہ واضح نہیں ہے کہ سائیڈ ہسل کے پہلے قدم کے بعد یہ اقدام پوری صنعت میں کس حد تک وسیع ہو جائے گا۔

    بلوم برگ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں "بہتر پینے” کی خواہش کی وجہ سے برانڈ نے اپنے کاروباری شراکت داروں کے ساتھ مل کر یہ فیصلہ کیا۔ اس نے کہا: "ہم نے یہ بیئر اپنے پینے کے لیے قانونی طور پر بنایا، اور پھر یہ بڑھتا ہی چلا گیا”۔

    شراب بنانا اور کشید کرنا اصل میں پنسلوانیا میں ہوا، جس میں پیلا ایلس، چیک اور جرمن طرز کے پِلنر شامل ہیں، ریاست میں ہی شراب بنانے کے تازہ ترین اقدام سے پہلے۔ یہ سخت سیلٹزر بھی بناتا ہے۔

    یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب متحدہ عرب امارات اپنی سیاحت کی رسائی کو بڑھانا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنا چاہتا ہے۔ شراب کی پیداوار پر اب بھی پورے خطے کے کئی ممالک میں مکمل پابندی ہے،لیکن حال ہی میں دبئی نے اپنے بار اور ریستوراں کے لائسنسوں کو خوردہ دکانوں کے ساتھ ساتھ مہمان نوازی کے مقامات تک بڑھا دیا ہے جو ہوٹلوں اور اسی طرح کی سہولیات سے منسلک نہیں ہیں۔

  • عام انتخابات: اے این پی نےمزید امیدواروں کا اعلان

    عام انتخابات: اے این پی نےمزید امیدواروں کا اعلان

    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے عام انتخابات کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلی کے مزید امیدواران کا اعلان کردیا، جن کی منظوری چیئرمین صوبائی پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان نے اراکین سے مشاورت کے بعد دی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ثاقب اللہ خان چمکنی این اے 29 اور ارباب زین عمر این اے 30 پشاور کے امیدوار ہوں گے ،این اے 38 کرک سے حامد طوفان جبکہ این اے 40 جنوبی وزیرستان سے اشرف داوڑ امیدوار ہوں گے،صوبائی حلقوں میں پی کے 5 سوات کے لیے میاں حذیفہ اور پی کے 17 لوئر دیر کے لیے ملک سجاد امیدوار ہوں گے۔

    نگران وزرا کو ہٹانے کی درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر

    پی کے 41 تورغر کے لیے زرین گل اور پی کے 55 مردان میں سید محمد سہیل باچا امیدوار ہوں گےسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیرحیدرخان ہوتی پی کے 58 مردان سے انتخابات میں حصہ لیں گے، پی کے 59 مردان سے ہارون خان اور پی کے 77 پشاور سے صلاح الدین مومند امیدوار ہوں گے،پی کے 100 بنوں سے اصغرنواز خان جبکہ پی کے 104 جنوبی وزیرستان سے اشرف داوڑ امیدوار ہوں گے۔

    شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے نئے امیر مقرر

  • نگران وزرا کو ہٹانے کی درخواست  الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر

    نگران وزرا کو ہٹانے کی درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نگران وزرا کو ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شفاف انتخابات کیلئے نگران وفاقی وزرا کو ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی،الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، نگران وزیر فواد حسن فواد اور مشیر احد چیمہ کو نوٹس جاری کردیا درخواست گزار نے مبینہ جانبدار وزرا کو نگران وفاقی کابینہ سے ہٹانے کی استدعا کر رکھی ہے،الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو بھی نوٹس جاری کردیا اور درخواست پر سماعت 19 دسمبر کو ایک بجے ہوگی۔

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس،الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی

    دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیاپی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت 18 دسمبر کو ہو گی اور چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا،پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر اپنے حتمی دلائل دیں گےالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر اور پارٹی چیئرمین کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

    شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے نئے امیر مقرر

  • شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے نئے امیر مقرر

    شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے نئے امیر مقرر

    کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے نئے امیر مقرر ہوگئے۔

    کویتی میڈیا کے مطابق کویتی کابینہ نے 83 سالہچچ کو نیا امیر مقررکیا ہے،نامزد امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابرالصباح مرحوم شیخ نواف الاحمد کے سوتیلے بھائی ہیں کویتی کابینہ نے شیخ نواف شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے 40 دن سوگ کا بھی اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ ملک کے تمام سرکاری ادارے تین دن تک بند رہیں گے۔

    واضح رہےکہ کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح آج انتقال کرگئے، ان کی عمر 86 سال تھی ،امیرکویت کو گزشتہ ماہ نومبر میں طبیعت کی خرابی کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا تھا،تا ہم اسکے بعد انکی بیماری کے حوالہ سے کسی کو کچھ نہیں بتایا گیا-

    کویت کے امیر شیخ نواف ا لاحمد الصباح وفات پاگئے

    کویت کے سرکاری میڈیا کے مطابق امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے مارچ 2021 میں بھی ایک غیر واضح بیماری کے علاج کی غرض سے امریکا کا دورہ کیا تھا،شیخ نواف الاحمد الصباح 2020 میں شیخ صباح الاحمد الصباح کی وفات کے بعد کویت کے امیر بنے تھے، امیر بننے سے پہلے شیخ نواف الاحمد الصباح کویت کے وزیر داخلہ اور وزیر دفاع بھی رہ چکے تھے-

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس،الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی

  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس،الیکشن کمیشن نے  کاز لسٹ جاری کر دی

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس،الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی –

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیاپی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت 18 دسمبر کو ہو گی اور چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا،پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر اپنے حتمی دلائل دیں گےالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر اور پارٹی چیئرمین کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نےتوہین الیکشن کمیشن کا کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کردیاعمران خان اور فواد چوہدری کیس کی سماعت 19 دسمبر کواڈیالہ جیل میں ہو گی۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: آئندہ برس پاک بھارت میچ نیویارک میں کرایا جائے گا

    قبل ازیں پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرانےکی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا، درخواست پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان معظم بٹ ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے، کیس کی سماعت چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اورجسٹس شکیل احمد نےکی۔

    عدالت نےگزشتہ روز پی ٹی آئی کی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانےکی درخواست کی سماعت میں الیکشن کمیشن کا نوٹس چیلنج کرنےکا حکم دیا تھا، عدالت نے کہا کہ یہ قومی ایشو ہے، آپ ضمنی درخواست جمع کریں،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو الیکشن میں تاخیر کی اجازت نہیں دیں گے، الیکشن کی جو تاریخ مقرر ہے اس سے ایک دن زیادہ یا کم نہیں کریں گے۔

    بہشت سے میں آئی زمین پر لیکن ،شمار میرا نہیں آسمانی چیزوں میں

    آج پی ٹی آئی کے وکیل نے درخواست میں ترمیم کردی اور نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا کی عدالت عالیہ نے درخواست 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی، عدالت نے الیکشن کمیشن اور ایڈووکیٹ جنرل آفس سے جواب طلب کرلیا دو رکنی بینچ پیرکو 2 بجے درخواست پر سماعت کرےگا۔

  • بہشت سے میں آئی زمین پر لیکن ،شمار میرا نہیں آسمانی چیزوں میں

    بہشت سے میں آئی زمین پر لیکن ،شمار میرا نہیں آسمانی چیزوں میں

    بہشت سے میں آئی زمین پر لیکن
    شمار میرا نہیں آسمانی چیزوں میں

    فرزانہ نیناں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    معروف پاکستانی شاعرہ فرزانہ نیناں کراچی میں پیدا ہوئیں تعلیم بھی یہیں پر حاصل کی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد وہ برطانیہ کے شہر نوٹنگھم میں آباد ہوئیں۔جہاں پہلے انھوں نے شعبہ ٹیلی کمیونیکیشن میں بطور انسپکٹر ملازمت کی،پھر ٹیچرز ٹریننگ اور بیوٹی کنسلٹنٹ کی تعلیم حاصل کی اور مقامی کالج میں ٹیچنگ کے شعبے سے وابستہ ہوگئیں ساتھ ہی میڈیا اور جرنلزم کے کورسز میں ڈپلوما بھی کیے یوں مقامی ریڈیو اور ٹیلی ویڑن سے بھی وابستگی ہوئی، ان کے پیش کردہ پروگرام خصوصی خوبیوں کی بنا پر دلچسپ اور معلوماتی ہوتے ہیں اور اپنے انداز کی وجہ سے یورپ بھر میں بیحد مقبول ہیں۔

    شاعری کا رجحان انھیں اپنے چچا سے ملا۔ ان کے چچا محمد سارنگ لطیفی سندھی زبان کے مشہور شاعر، صحافی اور ڈرامہ نویس تھے۔ابتدا میں انھوں نے نثری کہانیاں لکھیں اور نظم سے شاعری کا آغاز کیا۔ فرزانہ نیناں اپنی اسی نثری خصوصیات کی بدولت کتابوں پر تبصرہ جات اور کالم بھی ایسے دلچسپ لکھتی ہیں کہ پڑھنے والے مزید کا تقاضہ کرتے ہیں۔ نیناں نے اپنے خاص نسائی لہجے و منفرد انداز شعرگوئی کی بدولت اہلِ ذوق کو اپنی جانب متوجہ کر کے برطانیہ کی مسلمہ شاعرات کے طبقے میں اپنا معتبر مقام بنا یا ہوا ہے۔

    ان کے ہم عصر شاعروں کا کہنا ہے کہ ان کا پہلا شعری مجموعہ ”درد کی نیلی رگیں“ جب سے منظرعام پر آیا ہے نے تخلیقی چشمے میں ایک ارتعاش پیدا کر دیا ہے۔ منفرد نام کی طرح مجموعے کی کتابی شکل و صورت میں بھی انفرادیت ہے۔ ایک ہی رنگ کا استعمال شاعری میں جس انداز سے منفرد ہوا ہے وہ اب سے پہلے کسی نے نہیں پیش کیا۔ پوری شاعری میں محسوسات کو تمثیلوں کے ذریعے تصویروں کی طرح اجاگر کیا گیا ہے۔ اشعار میں جذبوں سے پیدا ہونے والی تازگی بدرجہ اتم جھلکتی ہے۔ ہر مصرعے اور ہر شعر پر ان کے رنگ کی خاص نسائی چھاپ موجود ہے۔

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    روز دیکھا ہے شفق سے وہ پگھلتا سونا
    روز سوچا ہے کہ تم میرے ہو میرے ہو نا

    میں تو اک کانچ کے دریا میں بہی جاتی ہوں
    کھنکھاتے ہوئے ہم راز مجھے سن لو نا

    میں نے کانوں میں پہن لی ہے تمہاری آواز
    اب مرے واسطے بیکار ہیں چاندی سونا

    میری خاموشی کو چپکے سے سجا دو آ کر
    اک غزل تم بھی مرے نام کبھی لکھو نا

    روح میں گیت اتر جاتے ہیں جیسے خوشبو
    گنگناتی سی کوئی شام مجھے بھیجو نا

    چاندنی اوس کے قطروں میں سمٹ جائے گی
    تیرگی صبح سویرے میں کہیں کھو دو نا

    پھر سے آنکھوں میں کوئی رنگ سجا لوں نیناںؔ
    کب سے خوابوں کو یہاں بھول گئی تھی بونا

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    آدھی رات کے سپنے شاید جھوٹے تھے
    یا پھر پہلی بار ستارے ٹوٹے تھے

    جس دن گھر سے بھاگ کے شہر میں پہنچی تھی
    بھاگ بھری کے بھاگ اسی دن پھوٹے تھے

    مذہب کی بنیاد پہ کیا تقسیم ہوئی
    ہم سایوں نے ہم سایے ہی لوٹے تھے

    شوخ نظر کی چٹکی نے نقصان کیا
    ہاتھوں سے چائے کے برتن چھوٹے تھے

    اوڑھ کے پھرتی تھی جو نیناںؔ ساری رات
    اس ریشم کی شال پہ یاد کے بوٹے تھے

    منتخب اشعار
    ۔۔۔۔۔۔۔
    اس کو احساس کی خوشبو سے رہا کرنا تھا
    پھول کو شاخ سے کھلتے ہی جدا کرنا تھا

    پوچھ بارش سے وہ ہنستے ہوئے روئی کیوں ہے
    موسم اس نے تو نشہ بار ذرا کرنا تھا

    تلخ لمحے نہیں دیتے ہیں کبھی پیاسوں کو
    سانس کے ساتھ نہ زہراب روا کرنا تھا

    کس قدر غم ہے یہ شاموں کی خنک رنگینی
    مجھ کو لو سے کسی چہرے پہ روا کرنا تھا

    چاند پورا تھا اسے یوں بھی نہ تکتے شب بھر
    یوں بھی یادوں کا ہر اک زخم ہرا کرنا تھا

    دونوں سمتوں کو ہی مڑنا تھا مخالف جانب
    ساتھ اپنا ہمیں شعروں میں لکھا کرنا تھا

    کرب سے آئی ہے نیناں میں یہ نیلاہٹ بھی
    درد کی نیلی رگیں دل میں رکھا کرنا تھا

    روز دیکھا ہے شفق سے وہ پگھلتا سونا
    روز سوچا ہے کہ تم میرے ہو میرے ہو نا

    میں تو اک کانچ کے دریا میں بہی جاتی ہوں
    کھنکھاتے ہوئے ہم راز مجھے سن لو نا

    میں نے کانوں میں پہن لی ہے تمہاری آواز
    اب مرے واسطے بیکار ہیں چاندی سونا

    میری خاموشی کو چپکے سے سجا دو آ کر
    اک غزل تم بھی مرے نام کبھی لکھو نا

    روح میں گیت اتر جاتے ہیں جیسے خوشبو
    گنگناتی سی کوئی شام مجھے بھیجو نا

    چاندنی اوس کے قطروں میں سمٹ جائے گی
    تیرگی صبح سویرے میں کہیں کھو دو نا

    پھر سے آنکھوں میں کوئی رنگ سجا لوں نیناںؔ
    کب سے خوابوں کو یہاں بھول گئی تھی بونا

    Copied