Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • چاند ایک ‘نئے دور’ میں داخل ہو گیا ہے،سائنسدان

    چاند ایک ‘نئے دور’ میں داخل ہو گیا ہے،سائنسدان

    کینزس: سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ چاند ایک نئے دور میں داخل ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی سائنس دانوں کی جانب سے اس دور کو ’لونر(قمری) اینتھروپوسین‘ کا نام دیا گیا ہےاینتھروپوسین وہ ارضیاتی عمر ہوتی ہے جس کو بطور اس دور کے دیکھا جاتا ہے جب انسانی سرگرمیاں موسم اور ماحول کو اثر انداز کرنے کے لیے غالب رہی ہوں،چاند کے نئے دور کے متعلق محققین کی جانب سے کی جانے والی یہ بحث نیچر جیو سائنس میں بطور کمنٹ آرٹیکل کے طور پر شائع ہوئی۔

    محققین کا کہنا ہے کہ انسانوں نے چاند کی سرزمین کو بدلا ہے اور اس حد تک بدلنے کا ارادہ کیا ہے کہ یہ مصنوعی سیارچوں (سیٹلائٹ) کے نئے دور کے طور پر سمجھا جائےانسانیت کا آئندہ برسوں میں چاند کے ماحول کو مزید تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے، جس میں چاند کی سطح پر واپس جانا اور انسانوں کو دوبارہ اتارنا شامل ہے۔

    محققین کا کہنا ہے کہ انسانیت کی جانب سے کی جانے والی تبدیلیوں کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنا یہ واضح کرنے کا ایک اہم طریقہ ہو گا کہ چاند کی سطح غیر متغیر نہیں ہے اور انسانیت نے اسے کافی حد تک تبدیل کر دیا ہے، اس دور کی ابتداء 1959 میں ہوئی جب روس کا لُونا 2 خلائی جہاز چاند کی سطح پر اترنے والا پہلا اسپیس کرافٹ بنا۔

    یونیورسٹی آف کینزس سے تعلق رکھنے والے ارضیاتی محقق اور تحقیق کے سربراہ مصنف جسٹن ہولکومب کا کہنا تھا کہ یہ خیال بالکل زمین پر اینتھروپوسین کے متعلق ہونے والے مباحثے جیسا ہے، جس میں یہ مطالعہ کیا گیا کہ انسانوں نے اس سیارے کو کتنا متاثر کیا ہے،زمین پر اتفاق رائے یہ ہے کہ انتھروپوسین کا آغاز ماضی میں کسی وقت ہوا، چاہے سیکڑوں ہزار سال پہلے ہو یا 1950 کی دہائی میں۔

    شائع ہونے والے اس تبصرے میں سائنس دانوں نے بتایا کہ قمری اینتھروپوسین کی ابتدا ہوچکی ہے لیکن سائنس دان چاند کو بڑے نقصان سے بچانا چاہتے ہیں یا اس کی شناخت کو اس وقت تک قائم رکھنا چاہتے ہیں جب تک سائنس دان انسانی سرگرمیوں کے سبب بننے والے چاند کے ہالے کی پیمائش کر سکیں، اور اس وقت تک بہت دیر ہوچکی ہوگی۔

    انسان چاند کی سطح پر پہلے ہی بہت کچرا پھیلا چکا ہے اس کچرے میں پہلی بار چاند پر اترتے وقت گالف کی گیندیں اور جھنڈے شامل ہیں جو وہاں پر چھوڑے گئے تھے اس میں انسانی فضلا اور دیگر کچرا بھی شامل ہے۔

    مزید یہ کہ انسانیت چاند کی سطح کو تبدیل کرنے کے لئے کام کر رہی ہے، کیونکہ انسان چاند کی سطح کو تبدیل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے اور لوگ اس سطح کو کھود کر وہاں رہنے کی تیاری کر رہے ہیں-

    "ثقافتی عمل چاند پر ارضیاتی عمل کے قدرتی پس منظر کو پیچھے چھوڑنا شروع کر رہے ہیں،” ہالکومب نے کہا۔ "ان عملوں میں حرکت پذیر تلچھٹ شامل ہیں، جسے ہم چاند پر ‘ریگولتھ’ کہتے ہیں۔ عام طور پر، ان عملوں میں meteoroid اثرات اور بڑے پیمانے پر نقل و حرکت کے واقعات شامل ہوتے ہیں۔ تاہم، جب ہم روورز، لینڈرز اور انسانی نقل و حرکت کے اثرات پر غور کرتے ہیں، تو وہ ریگولتھ کو نمایاں طور پر پریشان کرتے ہیں۔

    "نئی خلائی دوڑ کے تناظر میں، چاند کا منظر 50 سالوں میں بالکل مختلف ہو جائے گا متعدد ممالک موجود ہوں گے، جس سے متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا، ہمارا مقصد قمری جامد افسانہ کو دور کرنا اور اپنے اثرات کی اہمیت پر زور دینا ہے، نہ صرف ماضی میں بلکہ جاری اور مستقبل میں۔ ہم چاند کی سطح پر اپنے اثرات کے بارے میں بات چیت شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔”

  • یورپی یونین غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق رائے کرنے میں تیسری بار ناکام

    یورپی یونین غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق رائے کرنے میں تیسری بار ناکام

    یورپی یونین غزہ میں جنگ بندی کے معاملے پر اتفاق رائے کرنے میں تیسری بار ناکام ہو گیا-

    باغی ٹی وی: یورپی کونسل کے صدر چارلس مشل نے بیلجیئن دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کے رہنماؤں کے 2 روزہ سربراہی اجلاس کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس کی،یورپی یونین کے سربراہان اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر حملے شروع کرنے کے دن 7 اکتوبر کے بعد اپنے تیسرے اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے پر اتفاق رائے نہیں کر سکے، مشل نے کہا کہ اجلاس کے اہم ترین ایجنڈے میں سے ایک اسرائیل ،فلسطین تنازعہ تھا۔

    کینیڈا کا پناہ گزینوں کو شہریت دینے کا فیصلہ

    جھڑپوں میں وقفے کے بارے میں کچھ رکن ممالک کے درمیان مختلف خیالات پائے جانے کا ذکر کرنے والے مشل نے کہا، "کچھ ‘انسانی ہمدردی کی بنیاد’ اور کچھ ‘انسانی بنیادوں پر جنگ بندی’ چاہتے ہیں، تاہم مشل نے یہ بھی واضح کیا کہ انسانی امداد کے عزم اور دو ریاستی حل کی جانب سیاسی عمل کے عزم کو تمام رہنماؤں نے قبول کیا ہے۔

    اس طرح 7 اکتوبر سے اب تک تیسری بار یکجا ہونے والے یورپی یونین کے سربراہان فائر بندی کی اپیل کرنے کے معاملے میں ایک بار پھر ناکام رہے ہیں۔

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

  • عام انتخابات 2024، اپیلٹ ٹربیونلز لگانے کیلئے عدلیہ سے رجوع کا فیصلہ

    عام انتخابات 2024، اپیلٹ ٹربیونلز لگانے کیلئے عدلیہ سے رجوع کا فیصلہ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے عام انتخابات کیلئے اپیلٹ ٹربیونلز لگانے کیلئے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کے لیے اپیلٹ ٹربیونلز لگانے کے لیے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے جاری کردئیے۔

    جاری کردہ مراسلے میں الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ ملک بھر کے پانچوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے رابطہ کیا جائے، چیف جسٹس ہائی کورٹس سے اپیلٹ ٹربیونلز کے لیے تجاویز لی جائیں،ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے اپیلٹ ٹربیونلز ہائیکورٹس کےججز پر مشتمل ہوں گے، اپیلٹ ٹربیونلز میں ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کو چیلنج کیا جاسکے گا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: آئندہ برس پاک بھارت میچ نیویارک میں کرایا جائے گا

    الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہنگامی بنیادوں پر ہائیکورٹس سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپیلٹ ٹربیونلز میں کاغذات نامزدگیوں پر آر اوز کے فیصلے چیلنج ہوسکیں گے،الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کوہائیکورٹس سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، ریٹرننگ افسران 19 دسمبر کو پبلک نوٹس جاری کریں گے، عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 20 تا 22 دسمبر جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں 23 دسمبر کو جاری ہوں گی-

    وہاج علی ایشیا کی 10 مقبول ترین شوبز شخصیات میں شامل

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 23 دسمبر کو امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی، 3 جنوری کو کاغذات کی منظوری اورمسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی جبکہ 10 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا، 11 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی۔

    کینیڈا کا پناہ گزینوں کو شہریت دینے کا فیصلہ

  • معروف بھارتی گلوکار 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    معروف بھارتی گلوکار 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے مقبول گلوکار 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے مقبول ترین گیت ’تجھ سے ناراض نہیں زندگی حیران ہوں میں‘ کو اپنی آواز دینے والے انوپ گھوسل کولکتا میں چل بسے، ان کی عمر 77 برس تھی،وہ گزشتہ کئی دنوں سے کولکتہ کے پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے، متعدد جسمانی اعضا کا ناکارہ ہونا اُن کی موت کی وجہ بنا، انہوں نے پسماندگان میں 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں-

    انوپ گھوسل بنگالی گلوکار تھے، انہیں 1983 کی فلم معصوم کے گانے ’ تجھ سے ناراض نہیں زندگی حیران ہوں میں‘سے شہرت پائیانہیں ستیہ جیت رائے کی موسیقی پر مبنی گانوں نے بھی امر کیا، انوپ گھوسل نے 2011 میں مغربی بنگال کی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور ترمول کانگریس کے ٹکٹ پر کامیاب قرار پائے تھے۔

    وہاج علی ایشیا کی 10 مقبول ترین شوبز شخصیات میں شامل

    ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے اُن کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی اور کہا کہ انوپ گھوسل نے بنگالی، ہندی اور دیگر زبانوں میں کئی گانے گائے ہیں۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: آئندہ برس پاک بھارت میچ نیویارک میں کرایا جائے گا

  • فلم ’ڈنکی‘ کو انڈین سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دیدی

    فلم ’ڈنکی‘ کو انڈین سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دیدی

    ممبئی: بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی نئی کامیڈی ڈراما فلم ’ڈنکی‘ کو انڈین سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق سینسر بورڈ نے فلم میں بہت معمولی کٹ لگائے ہیں جس سے فلم کی کہانی پر کوئی اثر نہیں پڑتا، سینسر بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے سرٹیفکیٹ کے مطابق فلم کا مجموعی دورانیہ دو گھنٹے 41 منٹ اور 24 سیکنڈ ہے –

    ’ڈنکی‘ محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا،فلم ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے لوگوں کے مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے اور اسے 21 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیا جائے گافلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جیسے بہترین اداکار موجود ہیں۔

    وہاج علی ایشیا کی 10 مقبول ترین شوبز شخصیات میں شامل

    ٹی 20 ورلڈ کپ: آئندہ برس پاک بھارت میچ نیویارک میں کرایا جائے گا

    تبصرہ کتب: بچوں کےلئے سنہری سیرت سے منتخب واقعات

  • وہاج علی ایشیا کی 10 مقبول ترین شوبز شخصیات میں شامل

    وہاج علی ایشیا کی 10 مقبول ترین شوبز شخصیات میں شامل

    لاہور:معروف اداکار وہاج علی ایشیا کی 10 مقبول ترین شوبز شخصیات میں شامل ہوگئے۔

    باغی ٹی وی:برطانوی اخبار ’ایسٹرن آئی‘نے 2023کی’ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز‘ کی فہرست جاری کردی، یہ فہرست ہر سال کے آخر میں شائع جاری ہوتی ہے، فہرست میں ان لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے جنہوں نے فلم، ٹیلی ویژن، موسیقی، ادب اور دیگر مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے،فہرست میں وہاج علی کے علاوہ دیگر پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں جبکہ ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پہلے نمبر پر موجود ہیں،وہاج علی فہرست میں نویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    ٹاپ گلوبل ایشین سلیبریٹی 2023 کی فہرست کو مرتب کرنے والے برطانوی اخبار ایسٹرن آئی انٹرٹینمنٹ کے ایڈیٹر اسجد نذیر نے وہاج علی کے سُپر ہٹ ڈراما سیریل "تیرے بن” میں ان کی شاندار پرفارمنس کی تعریف کی-

    گلوبل ایشین سلیبریٹی 2023 کی فہرست میں شامل ہونے پر وہاج علی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پہچان بنانا اچھا لگتا ہے لیکن ہر بار میری توجہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہوتی ہے، میں اپنے مداحوں کی محبت کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا، میں مزید محنت اور بہترین کام کرتا رہوں گا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی اداکار وہاج علی نے ڈرامہ انڈسٹری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہے، وہاج کے مقبول ڈراموں میں ‘تیرے بن’، ‘عہد وفا’، ‘فتور’ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: آئندہ برس پاک بھارت میچ نیویارک میں کرایا جائے گا

    دبئی: آئندہ برس ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نیویارک میں کرایا جائے گا-

    باغی ٹی وی: برطانوی اخبار کے مطابق پاک بھارت میچ سے متعلق اتفاق آئی سی سی اور آر گنائزنگ کمیٹی کے درمیان ہوا ہے،دبئی میں آئی سی سی اجلاس میں شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے، ایزن ہاور اسٹیڈیم نیویارک سے 25 کلومیٹر دور لانگ آئی لینڈ میں ہے پاک بھارت میچ کے لیے اسٹیڈیم میں 34 ہزار شائقین موجود ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق امریکی شہر فلوریڈا اور ٹیکساس بھی ورلڈ کپ مقابلوں کے میز بان ہوں گے جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی بارباڈوس کرے گا،جبکہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے مشترکہ میزبان امریکا اور ویسٹ انڈیز ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کا معاہدہ سائن کرلیا ہے ، پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان "ہوسٹنگ رائٹس ایگریگیمنٹ” پر دستخط دبئی میں ہوئے، معاہدے پر دستخط ذکا اشرف اور آئی سی سی کے کونسل جنرل جوناتھن ہال نے کیے،پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پر حکومت کو پہلے ہی آگاہ کرچکا ہے-

    قبل ازیں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حالیہ ملاقات میں پی سی بی کو بھرپور حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی،یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو سونپی گئی ہے۔

  • کینیڈا  کا  پناہ گزینوں کو شہریت دینے کا فیصلہ

    کینیڈا کا پناہ گزینوں کو شہریت دینے کا فیصلہ

    ٹورنٹو: کینیڈا نے لاکھوں غیر قانونی امیگرنٹس کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: کینیڈا کے وفاقی وزیر امیگریشن مارک ملر نے اعلان کیا کہ کینیڈا میں قانونی دستاویزات کے بغیر رہنے والے افراد کو مستقل رہائشی کارڈ جاری کیا جائے گا اور اس طرح وہ قانونی حیثیت حاصل کر لیں گے، اس فیصلے سے لاکھوں پناہ گزینوں کو فائدہ پہنچے گا، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کے ورک پرمٹ یا بین الاقوامی طلبہ کے ویزوں کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔

    مارک ملر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بعض تعلیمی ادارے ”پپی ملز“ کے طور پر کام کر رہے ہیں، انہوں نے سسٹم کے اندر دھوکہ دہی اور بدسلوکی سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا یہاں پپی ملز کی اصطلاح ڈگریوں کے بے دریغ جاری کیے جانے اور اداروں میں سہولت سے زیادہ طالب علموں کی موجودگی کیلئے استعمال کی گئی ہے،صوبوں میں، پپی ملز کی طرح ڈپلومہ ہولڈرز موجود ہیں جو صرف ڈپلومہ حاصل کر رہے ہیں اور یہ طالب علم کیلئے جائز تجربہ نہیں ہے۔

    مارک ملر نے بین الاقوامی طلبا کو ممکنہ خطرات اور استحصال سے بچانے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا،تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اگر صوبے کارروائی کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو وفاقی حکومت مداخلت کے لیے تیار ہے، بہت ہو چکا، اگر صوبے اور علاقے یہ نہیں کر سکتے تو ہم ان کے لیے کریں گے۔

    وزیرِ امیگریشن کے مطابق غیر قانونی قیام پذیر امیگرنٹس کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کینیڈا میں 2025 تک پانچ لاکھ افراد کو امیگریشن دینے کے منصوبے کا حصہ ہے، حکومت کینیڈا کے نئے فیصلے کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

    کینیڈین حکومت نے بین الاقوامی طلباء کے لیے 20 گھنٹے کام کی حد پر لگائی گئی پابندی پر عارضی امتناع کی مدت بڑھا دی ہے، طلبا اب 30 اپریل 2024 تک کیمپس سے باہر ہفتے میں 20 گھنٹے سے زیادہ کام کرنے کے اہل ہیں کینیڈا کی نئی اسٹوڈنٹ ویزا پالیسی میں متوقع طلبا کے لیے مالی ضرورت کو بڑھا کر 20,635 ڈالرز کر دیا جائے گا، جو کہ دیرینہ10,000 ڈالرز کی حد سے دوگنی ہے،علاوہ ازیں اب 18 ماہ کا مزید ورک پرمٹ حاصل کرنے کا اصول جنوری سے ختم کر دیا گیا ہے۔

    حکومت اس حوالے سے آئندہ موسمِ بہار میں باضابطہ تجویز کابینہ میں رکھے گی کینیڈا کی حکومت اگلے تین سال میں پناہ گزینوں کی مدد سے متعلق پروگرام کے تحت ایسے 51 ہزار 615 پناہ گزینوں کا خیر مقدم کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے جنہیں تحفظ کی اشد ضرورت ہے ان میں مذہبی اور نسلی اقلیتوں کے ارکان، مشکل اور خطرناک حالات سے دوچار خواتین اور لڑکیاں، انسانی اسمگلنگ اور اذیت کا شکار ہونے والے افراد، روہنگیا پناہ گزین اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن شامل ہیں۔

  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ملک میں 24 قیراط کا سونا 1800 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 16 ، ہزار 800 روپے جبکہ 1543 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 85 ہزار 871 روپے کا ہو گیا ہے، دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 15 ڈالر کم ہو کر 2020 ڈالر فی اونس ہے۔

  • بہاولپور ڈویژن سے  ن لیگ کے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو  مکمل

    بہاولپور ڈویژن سے ن لیگ کے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو مکمل

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کا 11 واں پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بہاولپور ڈویژن سے قومی و صوبائی اسمبلی کے لئے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے۔

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی صدارت میں پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی ،اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، نائب صدر اور سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز، الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار، سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ ،بورڈ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے علاوہ ڈویژنل کوآرڈینیٹرز بھی شریک ہوئے۔

    اجلاس میں بہاولپور ڈویژن کے 3 اضلاع بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان کے امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے، اجلاس میں بہاولپور میں مسلم لیگ (ق) کے ساتھ ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت لیگی و اتحادی امیدواروں کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پارلیمانی بورڈ 2 دسمبر سے اب تک سرگودھا ڈویژن، ڈسٹرکٹ راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، صوبہ بلوچستان، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، ملتان، گوجرانولہ، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال سے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کرچکا ہے-