Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • رواں سال بھی برطانیہ میں نوزائیدہ بچوں کے ناموں میں "محمد” سرفہرست

    رواں سال بھی برطانیہ میں نوزائیدہ بچوں کے ناموں میں "محمد” سرفہرست

    لندن: برطانیہ میں رواں سال نوزائیدہ بچوں کے نام رکھنے میں سب سے مقبول نام "محمد” رہا ہے-

    باغی ٹی وی :گزشتہ کئی برسوں سے برطانیہ میں محمد نام مقبولیت میں سرفہرست رہا ہے اور زیادہ تر والدین اپنے بچوں کے ناموں کے ساتھ محمد لگانا لازمی سمجھتے ہیں ،بے بی سینٹر کے شائع کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، اسلامی نام محمد نے اس سال برطانیہ میں لڑکوں کے ناموں میں ایک بار پھر سرفہرست مقام حاصل کر لیا ہے۔

    برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سال کیے گئے سروے کے مطابق بھی برطانیہ میں مسلمان گھرانوں میں نوزائیدہ بچوں کا نام محمد رکھنے کا رحجان کسی بھی دوسرے نام کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے،ویب سائٹ نے 2023 کے لیے لڑکیوں اور لڑکوں دونوں کے لیے سرفہرست 100 ناموں کی فہرست دی، جس میں محمد ملک کا سب سے مشہور نام ہے، جس کی درجہ بندی یہ کئی سالوں سے برقرار ہے ہر 100 میں سے 24 بچوں کے نام کے ساتھ محمد لگایا گیا جب کہ دیگر ناموں میں علی، احمد، عبداللہ، موسیٰ، عمر اور حمزہ شامل ہیں۔

    سعودی تیل کمپنی آرامکو کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری

    جبکہ سروے کے مطابق لڑکیوں کے لیے سب سے زیادہ نام فاطمہ، مریم، عائشہ اور زہرہ رکھے گئے،اس سال لیلیٰ نام بھی والدین میں کافی مقبول رہا۔

    جہلم کے ایک مزدور گھرانے میں پیدا ہونیوالے تنویر سپرا

  • جہلم کے ایک مزدور گھرانے میں پیدا  ہونیوالے تنویر سپرا

    جہلم کے ایک مزدور گھرانے میں پیدا ہونیوالے تنویر سپرا

    بارش کو دشمنی تھی فقط میری ذات سے
    جوں ہی مرا مکان گرا ابر چھٹ گئے

    تنویر سپرا

    13 دسمبر. 1993 یوم وفات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    تنویر سپرا کا اصل نام محمد حیات تھا وہ 1929ء میں جہلم کے ایک مزدور گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ غربت اور تنگ دستی کے باعث تعلیم جاری نہ رکھ سکے اور لڑکپن ہی میں مزدوری کے لیے کراچی چلے گئے ، وہاں بحری جہازوں میں رنگ و روغن کا کام کیا ، کچھ عرصہ درزیوں کا کام کرتے رہے ۔ جہلم واپس آ کر دکانداری کی ، لاہور میں کچھہ عرصہ صحافت سے بھی وابستہ رہے محنت مزدوری کرتے ہوئے لڑکپن سے جوانی میں داخل ہوئے ۔ 1959 میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی جہلم میں کام کرتے رہے محنت مشقت کے ساتھہ غیر رسمی تعلیم کا سلسلہ جاری رہا ۔ اور ذاتی مطالعے اور لگن کی بدولت ادیب عالم اور ادیب فاضل کے امتحانات پاس کیے ۔
    شاعری کا آغاز 1963،64 میں کیا ۔ اور 1969 میں فنون میں چھپنے کے بعد ادبی حلقوں میں متعارف ہوئے ۔ ان کا مجموعہ کلام ” لفظ کھردرے ” 1980 میں منظر عام پر آیا ۔ 1988 میں انھیں وزیراعظم بینظیر بھٹو کی طرف سے نیشنل بک کونسل آف پاکستان کا عوامی ادبی جمہوری انعام ملا ۔

    13دسمبر 1993ء کواسلام آباد میں وفات پائی اور جہلم میں مدفون ہیں۔

    تنویر سپرا کے کچھ شعر

    دیہات کے وجود کو قصبہ نکل گیا
    قصبے کا جسم شہر کی بنیاد کھا گئی

    اے رات مجھے ماں کی طرح گود میں لے لے
    دن بھر کی مشقت سے بدن ٹوٹ رہا ہے

    تنویرؔ پڑھو اسم کوئی رد بلا کا
    گھیرے میں لیے بیٹھے ہیں کچھہ سائے مرا جسم

    اٹھا لیتا ہے اپنی ایڑیاں جب ساتھہ چلتا ہے
    وہ بونا کس قدر میرے قد و قامت سے جلتا ہے

    میں اپنے بچپنے میں چھو نہ پایا جن کھلونوں کو
    انہی کے واسطے اب میرا بیٹا بھی مچلتا ہے

    دن بھر تو بچوں کی خاطر میں مزدوری کرتا ہوں
    رات کو اپنی غیر مکمل غزلیں پوری کرتا ہوں

    آج بھی سپرا اسکی خوشبو مل مالک لے جاتا ہے
    میں لوہے کی ناف سے پیدا جو کستوری کرتا ہوں

    شیشے دلوں کے گردِ تعصب سے اَٹ گئے
    روشن دماغ لوگ بھی فرقوں میں بٹ گئے

    اظہار کا دباؤ بڑا ہی شدید تھا
    الفاظ روکتے ہی مرے ہونٹ پھٹ گئے

    بارش کو دشمنی تھی فقط میری ذات سے
    جونہی مرا مکان گرا ، اَبر چَھٹ گئے

    دھرتی پہ اُگ رہی ہیں فلک بوس چمنیاں
    جن سے فضائیں عطر تھیں وہ پیڑ کٹ گئے

    سپرا پڑوس میں نئی تعمیر کیا ہوئی
    میرے بدن کے رابطے سورج سے کٹ گئے

  • پھر یوں ہوا کہ مجھ سے قضا ہو گیا  وہ شخص

    پھر یوں ہوا کہ مجھ سے قضا ہو گیا وہ شخص

    پڑھتا تھا میں نماز سمجھ کر اسے رشید
    پھر یوں ہوا کہ مجھ سے قضا ہو گیا وہ شخص

    رشید قیصرانی

    اردو کے ممتاز شاعر و ادیب رشید قیصرانی 13 دسمبر 1930 میں اپنے والد سردار شیر بہادر خان کی بسائی ہوئی بستی شیر گڑھ میں پیدا ہوئے رشید قیصرانی کا تعلق ڈیرہ غازی خان کے مشہور بلوچ قبیلے قیصرانی کے سردار گھرانے سے تھا۔ آپ نے شاعری کالج کے زمانہ سے ہی شروع کی، آپ نہ صرف اردو غزل میں ملک کے صف اوّل کے شاعروں میں شمار ہوتے ہیں بلکہ آپ کا نام اردو ادب کا بھی ایک مقبول نام ہے، مشہور نقّاد ڈاکٹر عابد حسین نے 1955ء میں اردو ادب کی تاریخ لکھتے ہوئے رشید قیصرانی صاحب کو پاکستان کی غزل کی آواز قراردیا ہے۔اس کے بعد ڈاکٹر اختر ارینوی نے، ڈاکٹر انور سدید نے تاریخ ادب اردو میں خاص طور پر ان کا نام مرقوم کیا اور ان کی خدماتِ ادب کو سراہا ہے۔ اسی طرح ملک کے دیگر نامور ادیبوں اور شاعروں نے ان کے فن اور شخصیت پر مضامین لکھے ہیں، جن کوخالد اقبال یاسر اور جلیل حیدر لاشاری نے یکجا کر کے ’’رشید قیصرانی فن اور شخصیت‘‘کے نام سے ایک کتاب کی صورت میں شائع کروایا۔

    رشید قیصرانی کے پانچ شعری مجموعے شائع ہوئے: ’فصیل لب‘، ’صدیوں کا سفر تھا‘، ’نین جزیرے‘، ’سجدے‘ اور ’کنار زمین تک‘۔ پھر ملک کی سیاسی، سماجی اور معاشرتی صورتحال پر آپ کی کتاب Thought of the dayبھی شائع ہوئی جسے بڑی پذیرائی ملی۔ آپ کے اخباری کالم اور مضامین پر مشتمل ایک کتاب ’’یہ کیا ہے، یہ کیوں ہے‘‘ کے نام سے بھی شائع شدہ ہے۔

    ان کا انتقال 21 جون 2010 میں ملتان میں ہوا وہ عرصے سےعارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

    منتخب کلام
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    میرے لیے تو حرف دعا ہو گیا وہ شخص
    سارے دکھوں کی جیسے دوا ہو گیا وہ شخص

    میں آسماں پہ تھا تو زمیں کی کشش تھا وہ
    اترا زمین پر تو ہوا ہو گیا وہ شخص

    سوچوں بھی اب اسے تو تخیل کے پر جلیں
    مجھ سے جدا ہوا تو خدا ہو گیا وہ شخص

    سب اشک پی گیا مرے اندر کا آدمی
    میں خشک ہو گیا ہوں ہرا ہو گیا وہ شخص

    میں اس کا ہاتھ دیکھ رہا تھا کہ دفعتاً
    سمٹا سمٹ کے رنگ حنا ہو گیا وہ شخص

    یوں بھی نہیں کہ پاس ہے میرے وہ ہم نفس
    یہ بھی غلط کہ مجھ سے جدا ہو گیا وہ شخص

    پڑھتا تھا میں نماز سمجھ کر اسے رشید
    پھر یوں ہوا کہ مجھ سے قضا ہو گیا وہ شخص

  • موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ،محکمہ موسمیات

    موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ،محکمہ موسمیات

    اسلام آباد: ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں سموگ /دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا بلوچستان کے شمال مغربی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ گوادر،چاغی،تربت اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ با رش ہو سکتی ہے پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ /دھند جبکہ پنجاب کےبعض میدانی علاقوں میں شدیددھند چھائے رہنے کا امکان ہے-

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 12،سکردو منفی 7،گوپس، کالام، قلات ،سری نگر منفی 5، دیر اور کوئٹہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    دوسری جانب آج بھی لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر موجود رہا، لاہور میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 208 ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ 430 اے کیو آئی شملہ پہاڑی میں ریکارڈ کیا گیا شاہراہ قائداعظم پر اے کیو آئی 396 ریکارڈ کیا گیا، ڈی ایچ اے، جوہر ٹاؤن بھی شہر کے آلودہ علاقوں میں شامل ہیں۔

    لاہور میں صبح کے وقت مطلع جزوی ابر آلود رہا جبکہ سردی کی شدت برقرار ہے، اگلے چوبیس گھنٹو میں موسم مزید سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے ،لاہورکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد رہے گا۔

  • نگران وزیرِ اعظم  کا ڈی آئی خان کا دورہ،گزشتہ روز بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

    نگران وزیرِ اعظم کا ڈی آئی خان کا دورہ،گزشتہ روز بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا-

    باغی ٹی وی: نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج ڈیرہ اسماعیل خان میں کمبائنڈ ملٹری اسپتال کا دورہ کیا اور گزشتہ روز بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی، زخمی سیکیورٹی اہلکاروں و پاک فوج کے جوانوں کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایسی قوم کی جیت یقینی ہے جسکے ایسے بہادر افسران و فوجی جوان ہوں جو اپنی وطن کی حفاظت کیلئے اپنے لہو کا نظرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہ کریں.

    انہوں نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشتگردی کی عفریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور اللہ رب العزت کی مدد اور عوام کی طاقت سے اسکو ہر شکل و روپ میں شکستِ فاش دے گی پاکستانی ایک بہادر و مضبوط قوم ہے اور ہماری افواج دشمنوں کے ناپاک عزام کو ناکام بنا کر انہیں منہ توڑ جواب دے گی-

    وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی، گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی، اور نگران وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حیسن شاہ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے.

  • استحکام پاکستان پارٹی سے سیاسی شخصیات کی وابستگی کاسلسلہ جاری

    استحکام پاکستان پارٹی سے سیاسی شخصیات کی وابستگی کاسلسلہ جاری

    لاہور: استحکام پاکستان پارٹی سے سیاسی شخصیات کی وابستگی کاسلسلہ جاری ہے-

    باغی ٹی وی:ڈسٹرکٹ اٹک کی معروف سیاسی شخصیت اور ایک سے زائد بار صوبائی وزیر رہنے والے کرنل (ر) محمد انور اور چکوال سے سابق ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے آئی پی پی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

    انہوں نے جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماداور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت غیر مشروط طورپر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے اور آئندہ سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ آج ملک کو جن مسائل کا سامنا ہے اُس کا تقاضا ہے کہ مزید وقت ضائع کیے بغیر ملکی استحکام کیلئے کام کیا جائے اور اس مقصد کیلئے ہم سب کو مل کر چلنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کا منشور ہر شہری کے دل کی آواز ہے، ہم صرف دعویٰ نہیں کرتابلکہ اپنے وعدے وفا بھی کریں گےعبدالعلیم خان نے کہا کہ بد قسمتی سے غریب آدمی کو75برسوں میں صرف وعدوں پر ٹرخایا گیا ہے لیکن اب عمل کرنے کا وقت آ گیا ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ بجلی،پٹرول اور اشیائے خوردونوش کے آسمان سے باتیں کر تے ہوئے نرخ عام آدمی کے بنیادی مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کیلئے ہم میدان عمل میں اترے ہیں اور ان شاء اللہ نیک نیتی سے آگے بڑھتے ہوئے کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ نتائج دیں گے۔

    صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کرنل (ر) محمد انور اور سردار ذوالفقار علی خان کی اپنے اپنے اضلاع میں سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے اُن کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اپنی گفتگو میں سابق ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان اور سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد انور نے کہا کہ وہ استحکام پاکستان پارٹی کواپنے اضلاع میں منظم کریں گے اور پارٹی قیادت کے دست و بازی بنیں گے۔ سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • سوئس آئل کمپنی کا  پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ

    سوئس آئل کمپنی کا پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ

    کراچی: سوئٹرزلینڈ کی آئل مارکیٹنگ کمپنی سوئس نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: سوئس آئل مارکیٹنگ کمپنی ٹریفوگیورا نے پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے، ٹریفیگیورا سے ہادی ہولوچےاور چشتی گروپ سے عامر چشتی نے سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کیے معاہدے کے مطابق پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات طویل مدتی معاہدے کے تحت سپلائی ہوں گی، سوئس ٹریفیگیورا کمپنی کی ذیلی کمپنی پیوما ایڈمور کے 550 پیٹرول پمپس پر سرمایہ کاری کرے گی سوئس کمپنی ٹریفیگیورا پاکستان میں نجی گروپ کے ساتھ ایل پی جی کاروبار بھی بڑھائے گی، نجی گروپ کے ساتھ سولر پینل مینوفیکچرنگ اور ٹریڈنگ کی جائے گی۔

    سعودی تیل کمپنی آرامکو کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری

    واضح رہے کہ سعودی تیل کمپنی ”آرامکو“ نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی ہے سعودی کمپنی آرامکو نے گیس اینڈ آئل کمپنی کے 40 فیصد حصص خرید لیے ہیں ،معاہدے پر دستخط سعودی عرب کے شہر دہران میں کیے گئے،سعودی تیل کمپنی نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ آرامکو نے ”گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ“ (جی او) ن ے 40 فیصد حصص حاصل کرنے کے لیے حتمی معاہدوں پر دستخط کر لیے ہیں،یہ معاہدہ آرامکو کو اپنی بہتر مصنوعات کے لیے اضافی آؤٹ لیٹس محفوظ بنانے اور ویلوولین برانڈڈ لبریکینٹس کے لیے نئے مارکیٹ مواقع فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔

    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا

  • انٹرا پارٹی انتخابات،چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 9 عہدیداروں کو نوٹسز جاری

    انٹرا پارٹی انتخابات،چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 9 عہدیداروں کو نوٹسز جاری

    اسلام آباد: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 9 عہدیداروں کو نوٹسز جاری کردئیے-

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پر سوالات اٹھا دیے اور پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف سماعت کل ہوگی، الیکشن کمیشن کا 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان، پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی، پارٹی جنرل سیکرٹری عمرایوب سمیت 9عہدیداروں کو نوٹسز جاری کردئیے۔نیاز اللہ نیازی کو 18 دسمبر دن 10 بجے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین رولز 2020ء اور الیکشن ایکٹ 2017ء سے بظاہرمطابقت نہیں رکھتے،الیکشن رولز 2017ء کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد میں تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ہی کمیشن سرٹیفیکیٹ جاری کرتا ہے۔

    الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کےخلاف اکبرایس بابرسمیت 13 درخواستیں دائر ہوچکی ہیں، جن میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کوکالعدم قرار دئیے جانے کی استدعا کی گئی ہے۔

    دوسری جانب ہم عوام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان بلے کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروا رکھی ہے، درخو است چئیرمین "ہم عوام پاکستان پارٹی محمد امجد چوہدری کی طرف سے دائر کی گئی ،درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد میں ناکام رہی ہے،بلے کا انتخابی نشان خالی ہے، کسی پارٹی کو دیا گیا نہ ہی کسی پارٹی نے مانگا ہے-

    درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ تمام رجسٹرڈ جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ ہو چکے، ہماری جماعت کو ابھی تک کوئی انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ بلے کا انتخابی نشان "ہم عوام پاکستان پارٹی” کو الاٹ کیا جائے-

  • حماد اظہر،مراد سعید اور علی امین گنڈا پور سمیت 18 اشتہاریو ں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ

    حماد اظہر،مراد سعید اور علی امین گنڈا پور سمیت 18 اشتہاریو ں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ

    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے حماد اظہر اور مراد سعید سمیت 8 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

    باغی ٹی وی : لاہور کے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اور انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نےحماد اظہر اور مراد سعید سمیت 8 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں،جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، پولیس نے بتایا کہ تھانہ گلبرگ میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، لیکن ملزمان تفتیش کے لئے پیش نہیں ہو رہے عدالت نے 8 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، ملزمان میں زبیر نیازی، حماد اظہر، مرادسعید، عندلیب عباس اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں۔

    دوسری جانب لاہور پولیس نے نومئی کے واقعات پر پی ٹی آئی رہنماؤں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر سمیت 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈز بلاک کرانے کے لیے نادرا کو خط لکھ دیا۔

    تاحیات نااہلی کیس جنوری 2024 میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم

    لاہور پولیس نے چیئرمین نادرا کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ 18 اشتہاری ملزمان نہ تو شاملِ تفتیش ہوئے اور نہ ہی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے ان میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، علی امین گنڈاپور، واثق قیوم عباسی، مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ، زبیر نیازی، ملک ندیم عباس، غلام محی الدین دیوان شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق یہ تمام ملزمان اے ٹی سی میں پیش ہوئے بغیر قانونی حقوق حاصل نہیں کرسکتے، شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈز بلاک کردیے جائیں، اشتہاری ملزمان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے جاچکے ہیں۔

    افغان باشندوں کی بے دخلی،کیس لارجر بینچ بنانے کیلیے ججز کمیٹی کو بھیج دیا گیا

    واضح رہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈز بلاک ہونے کی صورت میں ملزمان نہ تو پراپرٹی کی خرید و فروخت کرسکیں گے اور نہ ہی ہوائی سفر کرسکیں گے۔

  • صدر مملکت نے کریمنل لاء ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کردیا

    صدر مملکت نے کریمنل لاء ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کردیا

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کریمنل لاء ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کردیا-

    باغی ٹی وی: آرڈیننس کا مقصد پاکستان پینل کوڈ 1860 کے سیکشن 462 (O) میں ترمیم کرنا ہےبجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اس سے قبل بجلی چوری کے واقعات کی ایف آئی آرز درج کرانے میں مشکلات کا سامنا تھا نئے آرڈیننس کے تحت بجلی چوری کے واقعات قابل دست اندازی جرم ہوں گے –

    آرڈیننس کے بعد بجلی چوری نہ صرف گریڈ 17 یا اُوپر کے افسر بلکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کے نامزد کردہ افراد کی شکایت پر قابل دست اندازی جرم ہوگی ،صدر مملکت نے آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 ایک کے تحت جاری کیا، آرڈیننس سے توانائی کے شعبے میں ہونے والی تقریباً 590 ارب روپے کی بجلی چوری پر قابو پانے میں مدد ملے گی-

    اگرکسی خاتون کو 4 شادیوں کی اجازت ہوتی تو کیاہوتا؟خلیل الرحمان قمر کا نیا …

    جسٹس مظاہر کیخلاف شکایات کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب

    تاحیات نااہلی کیس جنوری 2024 میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم