Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا

    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا

    کراچی: ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج بدھ کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید17پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر17 پیسے سستا ہوا انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قیمت 283 روپے 61 پیسے ہے،آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالرمزید 53 پیسے سستا ہونے کے بعد 283روپے 25 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 12 پیسے سستی ہوکر 283 روپے 78 پیسے تھی۔

  • اگرکسی خاتون کو 4 شادیوں کی اجازت ہوتی تو  کیاہوتا؟خلیل الرحمان قمر کا نیا بیان وائرل

    اگرکسی خاتون کو 4 شادیوں کی اجازت ہوتی تو کیاہوتا؟خلیل الرحمان قمر کا نیا بیان وائرل

    لاہور: پاکستان کے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے شادی کیلئے لڑکے اورلڑکی کی رضامندی کو لازمی قراردیا ہے، اسلام میں مرد کو چار شادیاں کرنے کی اجازت دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پر خلیل الرحمان قمر کا ایک پوڈکاسٹ انٹرویو ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے مرد و خواتین کی فطرت اور شادی سے متعلق اپنا نکتہ نظر پیش کیا ،خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ مردوں کی ایک فطرت ہوتی ہے جہاں وہ ایک یا دو بار محبت کرسکتے ہیں اسلام میں مرد کو چار شادیاں کرنے کی اجازت دی گئی ہے،مردوں میں یہ ایک مینوفیکچرنگ ڈیفالٹ ہے، لیکن اگرکسی خاتون کو بھی ایسا کرنے کی اجازت دی گئی ہوتی تو ہم گلیوں میں ڈی این اے میچنگ کلینک کھول کے بیٹھے ہوتے۔

    سیاسی ایلیٹ کے ہاتھوں نہیں کھیلا اس لیے سب بھگت رہا ہوں،جسٹس مظاہر علی اکبر …

    نامورمصنف نے خواتین سے متعلق کہا کہ ہاں ایک عورت دھوکہ ملنے پرمرد کو چھوڑسکتی ہے لیکن آخرمیں اسے دوبارہ کسی دوسرے مرد کے پاس جانا پڑے گا اور تمام مردوں کی فطرت ایک جیسی ہوتی ہے،انہوں نے شادی پررضامندی سے متعلق والدین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شادی اگر لڑکے اور لڑکی کی مرضی سے ہو تو وہ خراب نہیں ہوتی۔

    پاکستان نے افغانستان سے ڈی آئی خان واقعہ پر احتجاج کیا ہے

  • جسٹس مظاہر کیخلاف شکایات کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب

    جسٹس مظاہر کیخلاف شکایات کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کے خلاف شکایات کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 14 دسمبر کو سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلایا ہے اجلاس جمعرات کو ججز بلاک کانفرنس روم میں ڈھائی بجے ہوگا، سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل نے پانچوں ممبران کو نوٹس بھیج دیا ہے۔

    واضح رہے کہ خیال رہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے چیف جسٹس پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے ججز کو ایک اور خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ میں نے نومبر کے مہینے میں نو اور دسمبر میں دو ریکارڈ کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل کو تحریری درخواستیں دیں اس کے باوجود میری درخواست نہیں سنی گئی 11 دسمبر کو آدھی رات کے قریب سپریم جوڈیشل کونسل کے 14 دسمبر کے اجلاس کا نوٹس موصول ہوا، تاریخ میں پہلی بار یہ ہوا کہ سپریم کورٹ میں درخواستوں کے باوجود سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلایا گیا۔

    مچھر اور مکھیوں کو گھروں سے دور بھگانے کا آسان گھریلو ٹوٹکا،ویڈیو

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا جسٹس اعجاز الحسن کو جوابی خط

    سیاسی ایلیٹ کے ہاتھوں نہیں کھیلا اس لیے سب بھگت رہا ہوں،جسٹس مظاہر علی اکبر …

  • پاکستان نے افغانستان سے  ڈی آئی خان  واقعہ پر احتجاج کیا  ہے

    پاکستان نے افغانستان سے ڈی آئی خان واقعہ پر احتجاج کیا ہے

    پاکستان نے ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کے حملے پر افغان عبوری حکومت کے پاکستان میں ناظم الامور کو طلب کرکےاحتجاجی مراسلہ حوالے کیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے افغان عبوری حکومت کے ناظم الامور کو طلب کر کے درابن، ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ اس دہشت گردی کے حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ ایک دہشت گرد گروپ تحریک جہاد پاکستان نے قبول کی ہے، دہشت گردی کے اس واقعہ میں پاک فوج کے 23 جوان شہید ہوئے۔

    افغان ناظم الامور کو کہا گیا کہ وہ فوری طور پر افغان عبوری حکومت کو آگاہ کریں۔ مراسلے میں کہا گیا کہ حالیہ حملے کے مرتکب افراد کے مکمل تحقیقات اور سخت کارروائی کی جائے۔ افغان عبوری حکومت سے عوامی سطح پر اس واقعہ کی مذمت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    افغان حکومت تمام دہشت گرد گروہوں بشمول قیادت اور ان کی پناہ گاہوں کے خلاف فوری طور پر کارروائیاں کریں۔ مراسلے میں کہا گیا کہ حملے کے مرتکب افراد اور افغانستان میں ٹی ٹی پی کی قیادت کو پکڑ کر حکومت پاکستان کے حوالے کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

    دفتر خارجہ کے مطابق مراسلے میں کہا گیا کہ دہشت گردانہ حملہ خطے میں امن و استحکام کے لیے دہشت گردی کے خطرے کی ایک اور یاد دہانی ہے۔

    واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 12 دسمبر کی علی الصبح 6 دہشت گردوں کے ایک گروپ نے درابن کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کر دیا، ان کی جانب سے چوکی میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چوکی سے ٹکرا دی تھی اس خودکش حملے کے نتیجے میں عمارت تباہ ہو گئی اور 23 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، جبکہ تمام 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

    اس کے علاوہ 11 اور 12 دسمبر کی درمیانی شب انٹیلی جنس کی بنیاد پر درازندہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، اور 17 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کولاچی کے علاقے میں ایک اور انٹیلی جنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں بہادری سے لڑتے ہوئے 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

  • علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فل سکیل ہنگامی مشق کا انعقاد

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فل سکیل ہنگامی مشق کا انعقاد

    لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فل سکیل ہنگامی مشق کا انعقاد کیا گیا-

    باغی ٹی وی : مشق کا مقصد سول ایویشن کے داخلی محکموں، ایئر لائنز اور بیرونی ریسکیو ایجنسیوں کے مربوط ہنگامی رسپانس کا جائزہ لینا تھا مشق میں ایندھن سے لگی آگ کو فرضی ہوائی حادثہ سے لگی اگ کے طور پر بجھایا گیا،دوسرے مرحلے میں 777 جہاز سے مسافروں کو باہر نکالنے کی کارروائی کی گئی –

    مشق میں پی آئی اے، اے ایس ایف، ایئر لائنز آپریٹنگ کمیٹی، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیز نے شرکت کی،مشق میں مختلف ہسپتالوں، ہنگامی سروسزکے اداروں، اور سرکاری محکموں نے بھی شرکت کی، پاکستان آرمی ایوی ایشن نے ہیلی کاپٹر اور ہنر مند میڈیکل ٹیم کے ذریعے مشق میں حصہ لیا، مشق کو ہوا بازی کے غیر جانبدار امپائرز اور پیشہ ور طبی حضرات نے دیکھا اور مشق کے اعلی معیار کوسراہا، مشق کے اختتام پر ائرپورٹ مینیجر نے تمام اسٹیک ہولڈرز اور رضاکاروں کا مشق میں بھرپور حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا۔

    تھانہ آئی نائن کی حدود میں تین دن میں 26 لاکھ 73700 سے زائد کی …

    اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث بین الصوبائی اور بین الاقوامی گروہ …

    مچھر اور مکھیوں کو گھروں سے دور بھگانے کا آسان گھریلو ٹوٹکا،ویڈیو

  • تھانہ آئی نائن کی حدود میں تین دن میں 26 لاکھ 73700 سے زائد کی مالیت  کی ڈکیتیاں

    تھانہ آئی نائن کی حدود میں تین دن میں 26 لاکھ 73700 سے زائد کی مالیت کی ڈکیتیاں

    اسلام آباد : تھانہ آئی نائن میں وارداتوں کا نہ رکنے کا سلسلہ تیزی سے جاری، تھانہ آئی نائن کی حدود میں تین دن میں 26 لاکھ 73700 سے زائد کی مالیت کی چوری ڈکیتیاں ہوئیں-

    باغی ٹی وی: تھانہ آئی نائن کی حدود میں تین دن میں 26 لاکھ 73700 سے زائد کی مالیت کی چوری ڈکیتیاں تھانہ آئی نائن میں وارداتوں کا نہ رکنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے افسران کو سب اوکے کی رپورٹ دی جانے لگی، آئی نائن آئی ایٹ کے شہریوں نے وزیر داخلہ ۔آئی جی اسلام آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ موجودہ ایس ایچ او آصف خان کی نا اہلی 5 ماہ سے ایک ہی تھانے میں تعیناتی ہزاروں سوال پیدا کر دیتی ہے –

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےتھانہ آئی نائن میں نہ رکنے والا وارداتوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری آئی ایٹ کا رہائشی اسد اللہ سے 3 لاکھ 49000 کی مالیت کا موبائل اور گھڑی سے محروم کر دیا گیا ، اسد اللہ نامی آئی ایٹ کا رہائشی آئی ایٹ ون مغل مارکیٹ کے قریب واک کر رہا تھا کہ گن پوائنٹ پر تین بندوں نے لوٹ لیا

    لاہور ہائیکورٹ بار ‘ وکلا کی چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر سخت تنقید

    دوسری طرف کاشف رحمان ہاوس نمبر 934 سیکٹر آئی نائن فور کے رہائشی موٹر سائکیل Rio 608 ہنڈا 70 جسکی مالیت 70000 سے زائد ہے چور لے اڑے سید عون حسنین ولد سید اقبال 3 عدد موبائل 20 ہزار نقدی ڈکیٹ لے اڑے سیکٹر آئی نائن 1 مکان نمبر 407 گلی نمبر 1 سے گھر کا تالا توڑ کر چور گھر کا صفایا کر کے با آسانی فرار ہو گئے-

    پاور ڈویژن کالاکھوں صارفین سے زائد بلنگ کا اعتراف

    آئی ایٹ کے شہریوں نے وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ آئی نائن تھانہ کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر وارداتیں ہو رہی ہیں متعلقہ ایس ایچ او خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں آخر پانچ ماہ کے دوران ریکارڈ واردتیں کیوں ہو رئی ہیں جب تھانے جاتے تو ایس ایچ او تاریخ پر تاریخ دیتے ہیں اور اسی طرح ملزمان تک نہیں پکڑے جاتے آخر کب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا ہم آئی ایٹ کے رہائشی تنگ آ گۓ ہیں وزیر داخلہ اور آئی جی فوری نوٹس لیں اور آئی نائن ایس ایچ او کو طلب کیا جاۓ اور پوچھا جاۓ آخر اسی کے تھانے کی حدود میں واردتیں کیوں نہیں رکتیں-

    جسٹس سردار طارق کا خصوصی عدالتوں سےمتعلق اپیلوں کو سننا انصاف کے اصولوں کے منافی …

  • اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث  بین الصوبائی اور بین الاقوامی گروہ  کے 3 ملزمان  گرفتار

    اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث بین الصوبائی اور بین الاقوامی گروہ کے 3 ملزمان گرفتار

    لاہور: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی بڑی کاروائی ، اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث بین الصوبائی اور بین الاقوامی گروہ کے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا –

    باغی ٹی وی:ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل لاہور میاں محمد صابر کی زیر نگرانی لاہور ، راولپنڈی اور گجرات میں کاروائی کرتے ہوئے اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث بین الصوبائی اور بین الاقوامی گروہ کے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ،اینٹی کرپشن سرکل ، لاہور نے پنجاب ھیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (PHOTA) لاہور کی طرف سے موصول ہونے والی ایک شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے ندیم اختر اسٹنٹ ڈائریکٹر ، محمد امتیاز نیازی SHO و دیگران پر مشتمل ایک ریڈنگ ٹیم تشکیل دی جس نے نیفرالوجسٹ ڈاکٹر شہباز ملک کو ضلع گجرات سے ، بدنام زمانہ ایجنٹ شہزاد اور ایک پرائیوٹ لیب اٹینڈنٹ ابرار حسین کو ضلع راولپنڈی سے گرفتار کیا ۔

    ملزم ڈاکٹر شہباز ملک نے ایک مریض فیملی سے انکا گردہ تبدیل کرنے کے عوض ٹوٹل 40 لاکھ روپے طلب کئے جس میں سے 05 لاکھ روپے لاہور میں وصول کیئے جبکہ 05 لاکھ روپے ٹشو ٹائپنگ ٹیسٹ ہونےکے بعد اسکے نمائندہ ایجنٹ شہزاد نے راولپنڈی میں وصول کیے جو کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم ایجنٹ شہزاد کو گرفتار کر کے وصول کی گئی رقم 05 لاکھ روپے برآمد کر لی ۔

    ملزم ڈاکٹر شہزاد ملک نفرالوجسٹ ہے جو غیر قانونی طور پرگردہ ٹرانسپلانٹ کے مریض ایجنٹ شہزاد کو بھجواتا ہے اور آپریشن ہونے کے بعد گجرات کے مختلف پرائیوٹ ہسپتالوں میں انکا اپنی زیر نگرانی علاج کرتا ہے۔ درج مقدمہ کا مریض بھی ملزم ڈاکٹر شہباز نے ہی ریفر کیا تھا۔

    ملزم شہزاد بدنام زمانہ ایجنٹ ہے جو اس غیر قانونی گھناونے جرم میں اہم ملزم ہے۔ ملزم مختلف کارندوں کے ذریعے غریب دیہاتی لوگوں کو ورغلاپھسلا کر ان کا گردہ نکالتے ہیں اور بعدازاں وصول کنندہ جن میں بین الصوبائی اور بین الاقوامی مریض شامل ہیں، کو بھاری رقوم کے عوض بیچنے میں ملوث ہیں۔

    ملزم ابرار حسین پرائیوٹ لیب اٹینڈ نٹ ہے جو کہ ملزم شہزاد کے کہنے پر اسکے ڈونرز یا وصول کنندہ کے گردہ تبدیلی سے پہلے ہونے والی ضروری ٹیسٹ کر کے دیتا تھا اور اسکے لیے اپنا حصہ وصول کرتا تھا ملزم ابرار حسین تقریبا 70 سے ذائد افراد کے ٹیسٹ کر چکا تھا۔
    ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

  • مچھر اور مکھیوں کو گھروں سے دور بھگانے کا آسان گھریلو ٹوٹکا،ویڈیو

    مچھر اور مکھیوں کو گھروں سے دور بھگانے کا آسان گھریلو ٹوٹکا،ویڈیو

    عالمی ادارہ صحت کا دعوی ہے کہ مچھر دنیا کا سب سے خطرناک جاندار ہےجس کی وجہ یہ ہے کہ مچھر کی بدولت ملیریا، ڈینگی اور اب مختلف ممالک میں زیکا وائرس جیسے امراض پھیل رہے ہیں جن کے نتیجے میں ہر سال 10 لاکھ سے زائد اموات ہوتی ہیں-

    باغی ٹی وی : سکون میں خلل ڈالنے والے مچھر انسانی صحت کیلئے بھی نقصان دہ ہیں اورمتعدد بیماریوں سے دوچارکرسکتے ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مچھر اور مکھیوں کو گھروں سے بھگانے کا طریقہ بتایا گیا ہے،جو کافی پہلے سے چلا آرہا ہے اور خاصا آزمودہ بھی ہے،اس سے مچھروں سے باآسانی پیچھا چھوٹ سکتا ہے-
    https://x.com/HiddenTips_/status/1733600110536540468?s=20
    اس کے لیے ایک عدد بڑے سائز کا لیموں یا لائم لیں، اس کو درمیان سے دو حصوں میں کاٹ لیں،اس کے بعد آدھے حصے کو نیچے سے تھوڑا کاٹ لیں تاکہ وہ اپنی سطح پربا آسانی ٹھہر سکے،اس کے بعد اسی آدھے لیموں کے درمیان میں ایک چھوٹی موم بتی فکس کردیں پھر چند عدد لونگ لیموں کے دونوں حصوں پر لگا دیں، پھر 4 عدد ٹوتھ پکس بھی لگا لیں،اس کے بعد لیموں کے دوسرے آدھے حصے کو ان ٹوتھ پکس پر لگا کر موم بتی کو جلا کر گھر کے دروازوں اور کھڑکیوں پر رکھ دیں-

  • چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا جسٹس اعجاز الحسن کو جوابی خط

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا جسٹس اعجاز الحسن کو جوابی خط

    اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس اعجاز الحسن کو جوابی خط لکھ دیا-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز سپریم کورٹ میں بینچز کی تشکیل پر جسٹس اعجاز الاحسن نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ کر تحفظات کا اظہار کیا تھاجس پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے جسٹس اعجاز الاحسن کو جوابی خط لکھ دیا جبکہ چیف جسٹس کا جوابی خط سپریم کورٹ ویب سائٹ پر شیئر کردیا گیا۔

    چیف جسٹس نے جوابی خط میں مزید کہا کہ میرے دروازے اپنے تمام ساتھیوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، میں انٹر کام اور فون پر بھی ہمیشہ دستیاب ہوں، آپ نے اپنے تحفظات کے لیے نہ مجھے کال کی، نہ ملاقات کے لیے آئے، آپ کا خط ملنے پر فوری آپ کے انٹر کام پر رابطے کی کوشش کی لیکن جواب نہ ملامیں نے اپنے اسٹاف کو آپ کے ساتھ رابطے کا کہا، اسٹاف نے بتایا کہ آپ جمعہ دوپہر لاہور چلے گئے ہیں، ہمیں 6 دن کام کرنے کی تنخواہ ملتی ہے نہ کہ ساڑھے 4 دن کی۔

    بینچز کی تشکیل پر جسٹس اعجاز الاحسن نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا

    چیف جسٹس نے کہا کہ جج کی پہلی ذمہ داری عدالتی فرایض کی انجام دہی ہے، آپ کی درخواست پر کمیٹی اجلاس جمعرات کو رکھے گئے، جمعرات کو اجلاس رکھنا شاید غلطی تھی، انہوں نے سول کیا کہ مشورہ کرنے میں دلچسپی نہ ہوتی تو جس ایکٹ کو آپ نے معطل کیا تھا اس پر عمل کیوں کرتا؟ اگر مجھے ججز کمیٹی کے فیصلوں پر عمل نہ کرنا ہوتا تو اس کارروائی کو پبلک کیوں کرتا؟ ججز کمیٹی کے 3 اجلاس آپ کی عدم موجودگی کی وجہ سے ملتوی ہوئے، ججز روسٹرز پر آپ کے اعتراضات ہیں تو نیا اجلاس بلا کر نئے بینچز کی تشکیل پر غور ہو سکتا ہے۔

    جسٹس سردار طارق کا خصوصی عدالتوں سےمتعلق اپیلوں کو سننا انصاف کے اصولوں کے منافی …

  • پاور ڈویژن کالاکھوں صارفین سے زائد بلنگ کا  اعتراف

    پاور ڈویژن کالاکھوں صارفین سے زائد بلنگ کا اعتراف

    اسلام آباد: پاور ڈویژن نے بجلی صارفین سے اووربلنگ کے معاملے پر نیپرا رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیا-

    پاور ڈویژن نے نیپرا کی تحقیقاتی رپورٹ پر ابتدائی رپورٹ مرتب کی ہے، جس میں زائد بلنگ، خراب میٹرز اور صارفین کے سلیب تبدیل ہونے لاکھوں صارفین سے زائد بلنگ کا اعتراف کیا ہےرپورٹ میں پاور ڈویژن نے نیپرا ٹیم کے طریقے کار کو غلط اور غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیپرا رپورٹ میں کوالٹی کنٹرول اور ڈیٹا پروسیسنگ کی غلطیاں ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں 45 لاکھ سے زیادہ بجلی صارفین کو 31 دن سے زائد کے بل بھیجے گئے، ان میں 40 لاکھ صارفین کو 32 سے 34 دن کے بل بھجوائے گئے، 3 لاکھ 81 ہزار 510 خراب میٹرز سے زائد بلنگ ہوئی، جولائی میں 45 لاکھ 43 ہزار 717 صارفین کو زیادہ دن کے بلز بھیجے گئے سلیب کی تبدیلی سے 8 لاکھ 46 ہزار 468 صارفین متاثر ہوئے، ایک لاکھ 98 ہزار 166 صارفین پروٹیکٹڈ سےنان پروٹیکٹد میں چلے گئے، جولائی میں 11 ہزار 276 لائف لائن سے نان لائف لائن میں چلے گئے۔

    رپورٹ میں بتا گیا کہ اگست میں 55 لاکھ 74 ہزار 275 صارفین کو زیادہ دن کے بلز بھیجے گئے، اگست میں سلیب کی تبدیلی سے 8 لاکھ 25 ہزار 562 صارفین متاثر ہوئے، ایک لاکھ 13 ہزار 879 صارفین سے پروٹکیڈ سے نان پرویکٹڈ میں چلے گئے، اس مہینے میں 6 ہزار 217 صارفین سے لائف لائن سے نان لائف لائن میں چلے گئے۔