Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سابق چیف جسٹس  اپنی پوزیشن کو استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں،رانا ثنااللہ

    سابق چیف جسٹس اپنی پوزیشن کو استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں،رانا ثنااللہ

    لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ اپنے اعتراض کے ذریعے قومی مجرموں کو ریلیف دلوانا چاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ جواد ایس خواجہ کا سویلینز کے ملٹری کورٹ ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ کے سربراہ پر اعتراض مذموم اقدام ہے،جواد ایس خواجہ اپنی پوزیشن کو استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، 9 مئی کے مجرم ملک اور قوم کے مجرم ہیں، جو کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہوں گے-

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں خصوصی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف اپیلوں کے معاملے پر سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے جسٹس سردار طارق مسعود کی بینچ میں موجودگی پر اعتراض اٹھا دیا۔

    جسٹس سردار طارق کا خصوصی عدالتوں سےمتعلق اپیلوں کو سننا انصاف کے اصولوں کے منافی …

    خصوصی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیس میں سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود خصوصی عدالتوں سے متعلق درخواستوں پر نوٹ میں اپنی رائے دے چکے ہیں، اس لیے وہ خود کو خصوصی عدالتوں سے متعلق بینچ سے الگ ہوجائیں۔

    درخواست میں کہا گیا کہ خصوصی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے سے متعلق اپیل پر نئے بینچ کی تشکیل کے لیے ججز کمیٹی کو معاملہ بھجوایا جائے، سپریم کورٹ نے خصوصی عدالتوں سے متعلق 9 رکنی بینچ بنایا جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق نے سننے سے معذرت کی، جسٹس سردار طارق 26 جون کو دستخط شدہ نوٹ میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

    لاڈلا وہ ہے جو 25 نشستیں جیتنے کے باوجود اکثریت سے حکومت بناتا ہے،آصف زرداری

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ جسٹس سردار طارق مسعود ملٹری کورٹس سے متعلق فیصلے میں نہیں بلکہ نوٹ میں اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں، جسٹس سردار طارق مسعود نے سویلینز کے خصوصی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون کو پہلے ہائیکورٹ میں چیلنج ہونا چاہیئے۔

  • سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کا تبادلہ

    سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کا تبادلہ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کا تبادلہ کردیا۔

    باغی ٹی وی:الیکشن کمیشن نے سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کے تبادلے کر دئیے الیکشن کمیشن نے دونوں صوبائی الیکشن کمشنرز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ کو صوبائی الیکشن کمشنر سندھ تعینات کیا گیا ہے،الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان ہوں گے۔

    واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سندھ پر اعتراض کیا تھا،خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز چوہان کی موجودگی میں کسی صورت شفاف الیکشن ممکن نہیں، الیکشن کمیشن کے ممبرنثار درانی بھی پیپلزپارٹی کے عہدیدار رہ چکے ہیں لہٰذا دھاندلی زدہ الیکشن کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

    خانہ کعبہ کی اصلاح و مرمت کا آغاز ،اطراف میں چار دیواری کھڑی کر …

    غزہ میں زمینی آپریشن میں مزید 4 افسران سمیت7 اسرائیلی فوجی ہلاک

    جسٹس سردار طارق کا خصوصی عدالتوں سےمتعلق اپیلوں کو سننا انصاف کے اصولوں کے منافی …

  • لاڈلا وہ ہے جو 25 نشستیں جیتنے کے باوجود اکثریت سے حکومت بناتا ہے،آصف زرداری

    لاڈلا وہ ہے جو 25 نشستیں جیتنے کے باوجود اکثریت سے حکومت بناتا ہے،آصف زرداری

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا امیدوار میں بھی ہوسکتا ہوں اور بلاول بھٹو بھی ہوسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت اور جمہوریت کا نظام بہت کٹھن ہے،’آج ہوں ، کل ہوں، پرسوں ہوں الیکشن ضرور ہونا ہے، 8 سے 18 فروری ہوجائے، لیکن ہونا تو ہے، الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن کی تاریخ دینا یا تاریخ کو آگے پیچھے کرنا الیکشن کمیشن کے اختیار ہے، میرے اختیار میں نہیں ہے،، وہ آئین کے مطابق جو کرنا چاہے کر سکتا ہے، وہ پیریڈ شارٹ بھی کرسکتا ہے، اگر انتخابات آٹھ دس دن آگے جاتے بھی ہیں تو میرے حساب سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مگر اس سے زیادہ نہیں۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کیس سماعت کیلئے مقرر ہوگیا ہے، اس کیلئے چیف جسٹس صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اقرار کرتا ہوں کہ ہم آپ کی جمہوری سوچ کی پذایرائی کرتے ہیں کہ آپ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، جج صاحب نے مجھ سے پوچھ کرسماعت مقرر نہیں کی ذوالفقار بھٹو کا جوڈیشل قتل 40 سال قبل ہوا، میں نے 11 سال پہلے ریفرنس بھیجا تھا جو اب جاکر لگا ہے۔

    غزہ کی صورت حال پر سلامتی کونسل کے ناکام ہونے پر افسوس ہے،انتونیو گوئتریس

    انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک لاڈلا جیل میں ہے، اسے 30سال میں بنایا گیا ،ایک کم ظرف کو ملک دیدیا جس نے بیڑا غرق کر دیا،بلاول صرف لاڈلہ کہتے ہیں، لیکن انہوں نے کبھی بتایا نہیں کہ لاڈلہ کون ہے، لاڈلا وہ ہے جو 25 نشستیں جیتنے کے باوجود اکثریت سے حکومت بناتا ہے میں جیل میں تھا پھر بھی پکڑ دھکڑ کی گئی تھی، لڑتے رہنا ہمارا جمہوری حق ہے، ہمیں اسٹیبلشمنٹ اور تمام اسٹیک ہولڈز کو ساتھ چلانا ہے۔

    افغانستان اور افغان باشندے ہمارے لیے قابل احترام ہیں،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے افغانیوں کے ووٹ رجسٹرڈ کرائے ،یہ اپنے فائدے کیلئے افغانیوں کی حمایت کرتے ہیں بیرون ملک پاکستانیوں کو بہکایا گیا،باہر بیٹھے ہوئے ولاگرز کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی جیتے گی، ’ان ولاگرز کو پیسے دے رہی ہے جمائما، ایک لابی ہے جو ان کو سپورٹ کر رہی ہے اور اس لابی کو کوئی اور انٹینشنز (ارادے) ہیں میں نے پورے پارلیمنٹ کو اختیار دیدیا ہے اگر کوئی صدر بن بھی جائے تو اس کے پاس کوئی اختیار نہیں ہوگا،مجھے جیل سے کوئی تکلیف نہیں،ہم عادی ہوگئے ہیں۔

    خانہ کعبہ کی اصلاح و مرمت کا آغاز ،اطراف میں چار دیواری کھڑی کر …

    انہوں نے کہا کہ میں حکومت میں نہیں آیا تو مجھ جیسے لوگ توآئیں گے، پیپلز پارٹی اپنا وزیراعظم تو بناسکتی ہےمیں نے ہی شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا تھا، میں نے ہی شہباز شریف کو نمبرز پورے کرکے دیئے، وزیراعظم میں بنوں گا یا بلاول یہ وقت بتائے گانواز شریف سےصرف ایک ملاقات ہوئی ہےمیں توشہبازشریف کو اپوزیشن لیڈر بھی نہیں بنانا نہیں چاہتا تھاخورشید شاہ نے شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر بنوایا۔

    آصف زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو ملک کے نوجوان وزیر خارجہ رہے ہیں، بلاول نے 18ماہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بلاول کو سیاست سکھانے کی ضرورت نہیں،بلاول نوجوانوں کا لیڈر ہے، میری خواہش ہے کہ آصفہ بھٹو الیکشن میں آئیں، آصفہ ابھی ہمارا سوشل میڈیا دیکھتی ہے۔

    تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا ایک بار پھر خطرے میں

  • تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا ایک بار پھر خطرے میں

    تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا ایک بار پھر خطرے میں

    اسلام آباد: تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا ایک بار پھر خطرے میں، بلے کے انتخابی نشان کے حصول کے لیے ایک اور رجسٹرڈ سیاسی جماعت میدان میں آ گئی-

    باغی ٹی وی : "ہم عوام پاکستان پارٹی” نے انتخابی نشان بلے کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی،درخواست چئیرمین "ہم عوام پاکستان پارٹی محمد امجد چوہدری کی طرف سے دائر کی گئی ،درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد میں ناکام رہی ہے،بلے کا انتخابی نشان خالی ہے، کسی پارٹی کو دیا گیا نہ ہی کسی پارٹی نے مانگا ہے-

    درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ تمام رجسٹرڈ جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ ہو چکے، ہماری جماعت کو ابھی تک کوئی انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ بلے کا انتخابی نشان "ہم عوام پاکستان پارٹی” کو الاٹ کیا جائے-

    غزہ کی صورت حال پر سلامتی کونسل کے ناکام ہونے پر افسوس ہے،انتونیو گوئتریس

    شمال کی طرف ابھی کسی بارش کاامکان نہیں، چیف میٹرولوجسٹ

    جسٹس سردار طارق کا خصوصی عدالتوں سےمتعلق اپیلوں کو سننا انصاف کے اصولوں کے منافی …

  • خانہ کعبہ کی  اصلاح و مرمت کا آغاز ،اطراف میں چار دیواری کھڑی کر دی گئی

    خانہ کعبہ کی اصلاح و مرمت کا آغاز ،اطراف میں چار دیواری کھڑی کر دی گئی

    مکہ: خانہ کعبہ کی معمول کی دیکھ بھال، اصلاح و مرمت کا آغاز کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کے منتخب کردہ اداروں کی سربراہی میں مقررہ پروگرام کے تحت دیکھ بھال اور اصلاح و مرمت کے لیے خانہ کعبہ کے اطراف چار دیواری کھڑی کر دی گئی ہےسعودی وزارتِ خزانہ کے ماتحت منصوبہ جات کے ادارے نے متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون سے اپنی نگرانی میں خانہ کعبہ کی دیکھ بھال اور اصلاح و مرمت کا کام شروع کیا ہے۔
    https://x.com/theholymosques/status/1733890025907961875?s=20
    سعودی وزارتِ خزانہ کے ماتحت منصوبہ جات کا ادارہ گزشتہ 7 برس سے مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ کی توسیع کے منصوبوں کی نگرانی کر رہا ہے،ادارے نے مسجد الحرام میں توسیع کا سب سے بڑا منصوبہ مطاف میں توسیع، مسجد نبوی ﷺ اور اس کے صحنوں میں تیسری سعودی توسیع کا منصوبہ اپنی نگرانی میں نافذ کرایااسی ادارے نے 2019 میں خانہ کعبہ سے متعلقہ امور کی اصلاح و مرمت کرائی تھی۔

    ایران کی آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی

    القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی

    غزہ کی صورت حال پر سلامتی کونسل کے ناکام ہونے پر افسوس ہے،انتونیو گوئتریس

  • غزہ میں زمینی آپریشن میں مزید 4  افسران سمیت7 اسرائیلی فوجی ہلاک

    غزہ میں زمینی آپریشن میں مزید 4 افسران سمیت7 اسرائیلی فوجی ہلاک

    مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں زمینی آپریشن میں مزید 4 افسران سمیت7 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے-

    باغی ٹی وی: اسرائیل نے 27 اکتوبر کو غزہ میں زمینی آپریشن شروع کیا تھا اور اب تک اسے مجاہدین کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہےزمینی آپریشن میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،اسرائیلی افواج نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں 4 افسران سمیت 7 فوجی مارے گئے ہیں جس کے بعد زمینی آپریشن میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 104 ہوگئی، زخمی فوجیوں میں سے 133 کی حالت تشویشناک ہے۔

    دوسری جانب مزاحمتی تنظیم حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے اندرونی علاقوں میں داخل ہونے والی اسرائیلی فوج سے دو بدو لڑائی جاری ہے اور اسرائیل کے فیلڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو مارٹر گولوں، دھماکا خیز آلات سے نشانہ بنایا ہے اسرائیلی فوج کی 44 گاڑیاں تباہ اور 40 اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    قبل ازیں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نےکہا تھا کہ اسرائیل طاقت سے اپنا کوئی یرغمالی رہا نہیں کراسکتا،فوجی طاقت سے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہیں کرایا جا سکتا۔

    ایک بیان میں القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جنگی کابینہ مذاکرات کیے بغیر اپنے یرغمالیوں کو رہا نہیں کراسکتی، اسرائیلی یرغمالی کی ہلاکت طاقت کے زور پر رہا کرانےکی کوشش کا نتیجہ ہے،گزشتہ 10 روز میں غزہ میں ہمارے لوگوں نے 180 سے زائد اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا ہے، جھڑپوں میں اسرائیلی فوجیوں کا بڑا جانی نقصان ہوا ہے، اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہماری مزاحمت جاری رہےگی انہوں نے عرب اور اسلامی ممالک کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ غزہ کے لوگوں کی حمایت اور جنگ بندی کے لیے احتجاج جاری رکھیں۔

  • جسٹس سردار طارق کا خصوصی عدالتوں سےمتعلق اپیلوں کو سننا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے،سابق چیف

    جسٹس سردار طارق کا خصوصی عدالتوں سےمتعلق اپیلوں کو سننا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے،سابق چیف

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں خصوصی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف اپیلوں کے معاملے پر سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے جسٹس سردار طارق مسعود کی بینچ میں موجودگی پر اعتراض اٹھا دیا۔

    باغی ٹی وی: خصوصی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیس میں سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود خصوصی عدالتوں سے متعلق درخواستوں پر نوٹ میں اپنی رائے دے چکے ہیں، اس لیے وہ خود کو خصوصی عدالتوں سے متعلق بینچ سے الگ ہوجائیں۔

    درخواست میں کہا گیا کہ خصوصی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے سے متعلق اپیل پر نئے بینچ کی تشکیل کے لیے ججز کمیٹی کو معاملہ بھجوایا جائے، سپریم کورٹ نے خصوصی عدالتوں سے متعلق 9 رکنی بینچ بنایا جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق نے سننے سے معذرت کی، جسٹس سردار طارق 26 جون کو دستخط شدہ نوٹ میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ جسٹس سردار طارق مسعود ملٹری کورٹس سے متعلق فیصلے میں نہیں بلکہ نوٹ میں اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں، جسٹس سردار طارق مسعود نے سویلینز کے خصوصی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون کو پہلے ہائیکورٹ میں چیلنج ہونا چاہیئے۔

    جواد ایس خواجہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مزید کہا گیا کہ جسٹس سردار طارق کا خصوصی عدالتوں سے متعلق اپیلوں کو سننا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے، اس لیے ان کی سربراہی میں قائم بینچ کو انٹراکورٹ اپیلوں پر فیصلہ کرنے سے روکا جائے۔

  • بھٹو پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کی براہ راست نشریات کیلئے درخواست دائر

    بھٹو پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کی براہ راست نشریات کیلئے درخواست دائر

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کی براہ راست نشریات کیلئے درخواست دائر کردی۔

    باغی ٹی وی : بلاول بھٹو کی جانب سے درخواست وکیل فاروق ایچ نائیک نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ ہونے کے ناطے انصاف کیلئے درخواست کی، ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کیلئے کردار ادا کیا، ان کا قتل نظام انصاف پر دھبہ ہے،عوام کے سامنے حقائق رکھنے کیلئے کیس کی لائیو نشریات بہت اہم ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ انصاف کے تقاضے مدنظر رکھتے ہوئے ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر کی جائے۔

    گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما فیصل کریم کُنڈی نے مطالبہ کیا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر کی جائےاپنے ایک ویڈیو بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کو اُس وقت کے ڈکٹیٹر نے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت 4 اپریل 1979 کو پھانسی دلوائی تھی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی سابق وزیرِ اعظم جنہوں نے پاکستان کو آئین دیا پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا مسلم سربراہی کانفرنس کی، اور جو ذولفقار علی بھٹو نے پوری دنیا میں کردار ادا کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،آصف علی زرداری جب پاکستان کے صدر تھے تو انہوں نے 4 اپریل 2010 کو صدارتی ریفرنس بھیجا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا ہے اس کا ٹرائل ہونا چاہیے، سالوں کی جدوجہد کہ بعد اب سپریم کورٹ نے کیس لگایا ہے اور منگل کو ذوالفقار علی بھٹو کا کیس پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سنا جائے گا۔

    پاکستان سے ہوئی زیادتی کے ازالے کیلئے اپنی ذات سے بلند ہوکر سوچنا ہوگا،نواز شریف

    انہوں نے کہا تھا پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی درخواست دی ہے کہ انہیں بھی اس کیس میں پارٹی بنایا جائے، مزید یہ کہ منگل کو پیپلزپارٹی اپنے وکلا کے ساتھ سپریم کورٹ میں ہوں گے تاکہ دنیا کو بتایا جائے ذوالفقار علی بھٹو کا قتل کیسے ہوا۔

    فیصل کریم کُنڈی نے اپنے بیان میں سپریم کورٹ سے یہ اپیل اور مطالبہ بھی کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کا ٹرائل لائیو دکھایا جائے اس سے پہلے بھی ایک کیس لائیو دکھایا گیا تھا تو ہمارا مطالبہ ہے ذوالفقار علی بھٹو کے کیس کو بھی لائیو نشر کیا جائے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت منگل 12 دسمبر کو ہو گی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ دن 11 گیارہ بجے سماعت کرےگا۔

    شمال کی طرف ابھی کسی بارش کاامکان نہیں، چیف میٹرولوجسٹ

    یاد رہے کہ 2011 میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق ریفرنس دائر کیا تھا اور اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے دسمبر 2012 تک کیس کی 6 سماعتیں بھی کی تھیں لیکن ریفرنس سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔

  • پاکستان سے ہوئی زیادتی کے ازالے کیلئے اپنی ذات سے بلند ہوکر سوچنا ہوگا،نواز شریف

    پاکستان سے ہوئی زیادتی کے ازالے کیلئے اپنی ذات سے بلند ہوکر سوچنا ہوگا،نواز شریف

    مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ 2017 میں ہماری حکومت اچھی جارہی تھی، لوگ خوش تھے، ہمارے دورمیں بجلی اور گیس کی کوئی کمی نہیں تھی، مزدور خوش تھا , کسان خوش تھا-

    باغی ٹی وی : لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے ملتان ڈویژن سے ٹکٹ امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک بہت پیچھے چلا گیا، اللہ تعالیٰ اس ملک کی حفاظت فرمائے اور پاکستان اور اسکے لوگ خوشحال ہوں دنیا بہت آگے چلی گئی ہے۔ہمیں اس بات کا افسوس کرنا چاہیے کہ ہم کیوں دنیا کے پست ترین ممالک میں شامل ہیں، پاکستان بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے، پاکستان وہ مقام حاصل نہیں کرسکتا جس کے لیے حاصل کیا گیا تھا۔

    نواز شریف نے کہا کہ اس ملک کو دنیا میں منفرد مقام حاصل کرنا تھا، 1967 میں مجھے میرے والد نے غیر ملکی دوروں پر بھجوایا، اس زمانے میں لوگوں میں کام کرنے کا جذبہ تھا، 2017 میں ہماری حکومت اچھی جارہی تھی، لوگ خوش تھے، ہمارے دورمیں بجلی اور گیس کی کوئی کمی نہیں تھی، مزدور خوش تھا , کسان خوش تھا، مہنگائی نہیں تھی , بجلی سستی تھی , لوڈشیڈنگ نہیں تھی، دہشتگردی کا خاتمہ کیا اس سے پہلے ملک ایٹمی طاقت بنا، پاکستان تیزی کیساتھ آگے بڑھ رہا تھا۔

    نگران وزیراعظم نے نئے ویزا نظام کا افتتاح کر دیا

    مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی اور بے روزگای کا خاتمہ کیا تھا، سی پیک بڑی تیزی کے ساتھ چل رہا تھا اور ملک میں موٹرویز بن رہی تھی، ہمارے دور میں بجلی اور گیس کی کوئی کمی نہیں تھی، ہم نے پاکستان کو خوشحالی کی ڈگر پر ڈالا تھا، مخالفین حسد کررہے تھے کہ 2018 کے شفاف الیکشن ہوئے تو ن لیگ جیتے گی، قوم جاننا چاہتی ہے ترقی کا سفر رکا کیوں۔

    گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ قوم اس وقت پریشانی کے عالم میں ہے اس کو اگر آپ نے پریشانی کے عالم سے نکالنا ہے تو یہی سوچیں کہ ہمیں جو ٹکٹ ملا ہے تو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےہم نے اس کو عبادت سمجھ کے اپنے ملک و قوم کی خدمت کرنی ہے،اللہ تعالیٰ آپ کو , ہمیں کامیابی عطا فرمائے جنہوں نے رابطہ توڑوایا ان کا بھی شکریہ کہ انہوں نے نہ جانے ایسا کام کیوں کیا؟ ہم نے اپنے ملک کے ساتھ خود بڑی زیادتی کی ہے، شاید اس غلطی کے ازالے کا وقت آرہا ہے، ملک کو اسی جگہ پر لے جانا چاہیئے جس کا وہ مستحق ہے۔

    گوادر میں پیٹرول ڈپو میں آتشزدگی،2 افراد جاں بحق 3 زخمی

    انہوں نے کہا کہ پارٹی کوشش کرے گی کہ میرٹ پر تمام فیصلے ہوں، ازالہ چاہتے ہیں تو اپنی ذات سے باہر نکلنا ہوگا، ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیئے، ملک نے بہت برداشت کیا ہے، قوم پریشانی کے عالم میں ہے، پریشانی کی حالت سے باہر نکالنا ہے اور عبادت سمجھ کر قوم کی خدمت کرنی ہے، خوشحال پاکستان بہت ہی ضروری ہے، ترقی و خوشحالی کی طرف چلتا معاشرہ ہو تو سب خوش ہوتے ہیں، ترقی کرتا معاشرہ اور خوشحال پاکستان بہت ضروری ہے، پاکستان سے ہوئی زیادتی کے ازالے کے لیے اپنی ذات سے بلند ہوکر سوچنا ہوگا، ذاتی ترقی کے لیے نہیں عوامی فلاح کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی۔

    گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  • شمال کی طرف ابھی کسی بارش کاامکان نہیں، چیف میٹرولوجسٹ

    شمال کی طرف ابھی کسی بارش کاامکان نہیں، چیف میٹرولوجسٹ

    کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ 15دسمبر کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سردار سرفراز نے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 15سے17دسمبر تک جاری رہے گا، 15سے 17 دسمبر کے درمیان ہونے والی بارش سے سردی زیادہ ہوگی شمال کی طرف ابھی کسی بارش کاامکان نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبرپختونخوا اورآزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا، پنجاب، خیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں،بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں دھند چھا ئے رہنے کا امکان ہےاسلام آباد کےمختلف علاقوں میں تیز ہوائیں اور بوندا باندی کا امکان ہے،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں تیز ہوائیں اور بوندا باندی متوقع ہے،آزادکشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    نگران وزیراعظم نے نئے ویزا نظام کا افتتاح کر دیا

    گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    جماعت اسلامی کا مئیر کراچی کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ